Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • ارشد نامی شخص نے سول کپڑوں میں خود کو ڈی ایس پی بتا کر  نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا!!!

    ارشد نامی شخص نے سول کپڑوں میں خود کو ڈی ایس پی بتا کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا!!!

    پولیس کے بغیر وارنٹ شہریوں کے گھروں میں گھسنے کے واقعات بڑھنے لگے، تھانہ ترنول پولیس گردی کا ایک اور مبینہ واقعہ سامنے آ گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تھانہ کلچر تبدیل نہ ہو سکا تھانہ ترنول کی حدود میں پولیس بلیک میلنگ عروج پرسرکل انچارج اعلی افسران آغوش کی نیند میں مبتلا ہیں۔
    چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے کے ساتھ ساتھ بلیک میلنگ عدیل رفیق نامی شخص کے گھر ڈی ایس پی ارشد نامی شخص جو سول کپڑوں میں ملبوس تھا اپنے آپ کو ڈی ایس پی حاضر سروس ظاہر کیا تھانہ ترنول سب انسپکٹر محمد خان کی زیر نگرانی چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بے گناہ نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا پیر کامران نامی شخص کے کہنے پر عدیل نامی شخص کی بیوی سے زبردستی طلاق دلوائی گئی
    کیوں کہ پیر کامران کے اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے۔ پیر کامران اور پولیس کی ملی بھگت سے عدیل نامی شخص کی بیوی کے پیٹ میں بچے کو بھی ظالموں نے دنیا میں آنے سے پہلے ہی ختم کروا دیا وفاقی دارالحکومت میں پولیس گردی کا سلسلہ نہ رک سکا متاثرہ خاندان کو ڈی ایس پی ارشد اور دیگر پولیس مین کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں متاثرہ خاندان انصاف کے لیے آئی ڈی آفس پہنچ گیا وفاقی دارالحکومت میں پولیس گردی کے تحت آئی جی ڈی آئی جی کو تبدیل کیا گیا مگر اس کے باوجود پولیس گردی کا سلسلہ نہ رک سکا تھانہ کلچر سے اکتائی عوام ہر دفع انصاف کے حصول کے لیے احتجاج کر کے سڑکوں کو بند کر کے انصاف کا اصول آتے ہیں وفاقی دارالحکومت میں ایسے اقدامات انتہائی تشویش ناک ہیں نئے آئی جی اور ڈی آئی جی کے دعوے فی الوقت خام خیالی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہیں۔ کیا وفاقی دارالحکومت کی پولیس متاثرہ خاندان کو انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف دے پائے گی حکومت تو بدل گئی مگر پولیس کی روش نہ بدل سکی، متاثرہ خاتون کہتی ہیں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے
    متاثرہ خاندان سے تھانہ پولیس کے اہلکاروں نے سادہ کاغذ پر دستخط بھی کروا لیے گئے۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر ناجانے مختلف کاغذات پر کیا کچھ سائن کروا لیا گیا ہے۔

  • اسلامآباد: نیشنل ہائی ویز پولیس  گریڈ 20سے ایڈیشنل جنرل پولیس گریڈ 21میں ترقی دینے کی منظوری ہو گئ

    اسلامآباد: نیشنل ہائی ویز پولیس گریڈ 20سے ایڈیشنل جنرل پولیس گریڈ 21میں ترقی دینے کی منظوری ہو گئ

    اسلامآباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ادارے میں اپنی خدمات سر انجام دینے والے پولیس افسران جان محمد اور سجاد افضل آفریدی کو حال ہی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس گریڈ 20سے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس گریڈ 21میں ترقی دینے کی منظوری ہوئی۔ ڈپٹی انسپکٹرز جنرل پولیس جان محمد اورسجاد افضل آفریدی کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے بیجز لگانے کے حوالے سے ایک اہم تقریب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل آف پولیس/نیشنل کوارڈینٹراحسان غنی اور انسپکٹرجنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے افسران کو گریڈ 21میں ترقی کے بیجز لگائے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس عہدے پر ترقی پانے پولیس افسر جان محمد کی خدمات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سے خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کردی گئی جو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں بطور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (آپریشنز) طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے جبکہ ایڈ یشنل انسپکٹر جنرل پولیس سجاد افضل آفرید اپنی خدمات بدستور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سر انجام دیتے رہیں گے جو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ادارے میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (پلاننگ) کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ تقریب میں انسپکٹرجنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، یٹائرڈ انسپکٹر جنرل آف پولیس/نیشنل کوارڈینٹراحسان غنی، ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن آفتاب پٹھان، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر خالد محمود، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل ریجن محمد زبیر ہاشمی، ڈی آئی جی نارتھ زون وصال فخر سلطان، اے آئی جی (لاگ)، اے آئی جی (آپریشنز ز)، اے آئی جی (ایچ آرایم)،اے آئی جی (فنانس)، ایس ایس پی ریٹائرڈ جمیل احمد ہاشمی اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ انسپکٹرجنرل موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، یٹائرڈ انسپکٹر جنرل آف پولیس/نیشنل کوارڈینٹراحسان غنی، ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن آفتاب پٹھان، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل خالد محمود اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محمد زبیر ہاشمی نے جان محمد اور سجاد افضل آفریدی کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر ترقی پانے مبارکباد یتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے مخلصانہ اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیادی اقدار کو برقرار رکھنے میں جان محمد اور سجاد افضل آفریدی کی قابل قدر شراکت کا اعتراف کیا۔انہو ں نے جان محمد اور سجاد افضل آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیو ں اور ترقیوں سے نوازیں۔یٹائرڈ انسپکٹر جنرل آف پولیس/نیشنل کوارڈینٹراحسان غنی نے کہا کہ موٹر وے پولیس کے افسران دیانتداری اور عزم کی اپنی مخصوص خاصیتوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے جان محمد اور سجاد افضل آفریدی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جان محمد اور سجاد افضل آفریدی نے ادارے کے لئے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عظیم ادارے میں کام کرناہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور اس ادارے کی فلاح و بہبود اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے کی انہوں نے پوری کوشش کی۔

  • نومنتخب سینیٹر کامل علی آغااپنے اوپر اتحادی جماعتوں کے اعتماد کرنے پر شکر گزار

    نومنتخب سینیٹر کامل علی آغااپنے اوپر اتحادی جماعتوں کے اعتماد کرنے پر شکر گزار

    لاہور : تحریک انصاف کے صوبائی وزیر چودھری ظہیرالدین کا پنجاب سے بلامقابلہ کامیاب ہونے والے سینیٹرز اور ارکان صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی تھے جنہوں نے کہا کہ پنجاب میں سینیٹ کا بلامقابلہ انتخاب ایک احسن پیش رفت ہے۔کشیدگی کے سیاسی ماحول میں جمہوریت کو پروان چڑھنے کا موقع ملا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے افہام و تفہیم سے درست فیصلہ کیا ہے۔
    ہم سیاسی معاملات میں مشاورت پر یقین رکھتے ہیں۔
    ایوان کے اندر اور باہر ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔عوام کی خدمت کا جذبہ رکھ کر سیاست کرنے سے خلق خدا بھی خوش ہوتی ہے اور خالق کائنات بھی۔
    اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی خود مدد فرماتا ہے بس آپ نیک نیتی سے کام جاری رکھیں۔
    نومنتخب سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا قومی معاملات میں ویژن بڑا واضح ہے۔ اپنے اوپر اتحادی جماعتوں کے اعتماد کرنے پر شکر گزار ہوں۔ ایوان بالا میں قیادت کے ویژن کے مطابق قومی معاملات پر اپنا کردار ادا کروں گا۔
    ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے کردار کو سراہا۔ ارکان اسمبلی نے سینیٹر کامل علی آغا کو بلامقابلہ انتخاب پر مبارکباد دی ۔ عشائیہ میں پاکستان مسلم لیگ کے نومنتخب سینیٹر کامل علی آغا کے علاوہ ارکان صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
    عشائیہ میں ملک محمد انور، میاں شفیع محمد، ساجد احمد خان، علی اختر ،احسان الحق، ڈاکٹر افضل، شجاعت نواز اجنالہ، عبداللہ وڑائچ، ملک جمشید الطاف، چودھری عدنان ،راجہ یاور کمال خان، ظفر اقبال، سردار آصف نکئی، مہر محمد اسلم، نوابزادہ سیم خان بدوزئی _عون حمید، فیصل فاروق چیمہ، میاں علمدار عباس قریشی، احمد علی اولکھ، محترمہ سونیا , عمر آفتاب، خرم اعجاز، نذیر چوہان، ملک مختار احمد، عبدالحئی دستی، آصف مجید، چودھری مسعود احمد ,رضا حسین بخاری، اشرف خان رند، خواجہ داؤد سلیمانی، سردار دوست محمد مزاری ,سبرینا جاوید، عظمیٰ کاردار، مسرت جمشید، آسیہ امجد، مومنہ وحید، باسمہ چودھری، خدیجہ عمر، مامون تارڑ، احمد خان بھی شریک تھے

  • راولپنڈی پولیس عوام الناس کی خدمت کے جذبہ کے تحت بھرپور محنت کر رہی ہے،ٹریفک چیف

    راولپنڈی پولیس عوام الناس کی خدمت کے جذبہ کے تحت بھرپور محنت کر رہی ہے،ٹریفک چیف

    راولپنڈی: چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کاٹریفک ہیڈ کواٹرکی مختلف برانچز کا سرپرائز وزٹ. ٹریفک ہیڈ کواٹر کی سکیورٹی صورتحال بیان کی گی۔ ویلفیئرمرکز اور لائسنسنگ حال کا جائزہ لیا۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا ٹریفک دفتر میں آنے والے شہریوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈیوٹی کو خدا کی خوشنودی اورعوام الناس کی خدمت کے لیے سر انجام دیں۔
    ۔سی ٹی او رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس عوام الناس کی خدمت کے جذبہ کے تحت بھرپور محنت کر رہی ہے ۔ ٹریفک سٹاف کی ویلفیئر کے لیے ٹریفک ہیڈ کواٹر میں پولیس ویلفیئر مرکز قائم کیا گیا ہے پولیس ویلفیئر مرکز میں ٹریفک اہلکاروں کے محکمانہ مسائل کو ہر ممکنہ طور پر حل کیا جائے گا۔

  • ڈینیل پرل کیس میں عمر شیخ کی رہائی کے خلاف اپیلیں سپریم کورٹ میں کی گئی

    ڈینیل پرل کیس میں عمر شیخ کی رہائی کے خلاف اپیلیں سپریم کورٹ میں کی گئی

    اسلام آباد: 2 مارچ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے امریکہ کی قائم مقام سفیر انجیلا پی ایگلر (Angela P Aggeler)کی ملاقات ہوئی۔ پاکستان امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گیی۔ نئی امریکی انتظامیہ اور افغانستان میں پائیدار امن کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ امریکی صحافی ڈینیل پرل کیس میں ملوث ملزمان کےحوالے سے اعلی عدلیہ میں جاری اپیل پر گفتگو کی۔ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔امید ہے نئی امریکی انتظامیہ سے پاک امریکہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئیگی۔ نئی امریکی انتظامیہ انتظامیہ سے امریکہ تعلقات میں بہتری کے لئے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مقصد ہے۔ پاکستان نے افغانستان امن کے لئے بے پناہ جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں۔ افغانستان میں پائیدار امن کے لئے نئی امریکی انتظامیہ سے بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔ افغانستان پائیدار امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سفیر امریکی شہری اور صحافی ڈینیل پرل کے کیس میں پاکستانی عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔ ڈینیل پرل کا خاندان انصاف کا منتظر ہے۔ ڈینیل پرل کیس میں عمر شیخ کی رہائی کے خلاف اپیلیں سپریم کورٹ میں ہیں۔
    پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں۔یقین ہے کہ اعلی عدلیہ کا فیصلہ انصاف اور قانون کے مطابق ہوگا۔ قائم مقام امریکی سفیر نے پاکستان کے کرونا وائیرس کنٹرول کرنے کے اقدامات کو بھی سراہا۔ ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔

  • حمزہ شہباز سمیت کسی بھی کرپٹ فرد کو وزیر اعظم عمران خان سے این آر او کی امید نہیں رکھنی چاہیئے۔

    حمزہ شہباز سمیت کسی بھی کرپٹ فرد کو وزیر اعظم عمران خان سے این آر او کی امید نہیں رکھنی چاہیئے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بہت جلد ”ن” لیگ کی قیادت اور بیانیہ ”ش” لیگ کے ہاتھوں میں آ جائے گا۔
    حمزہ شہباز کا حکومت مخالف خطاب میم لیگ کے خلاف اپنے جذبات کی عکاسی کر رہا تھا۔
    لاہور 28 جنوری: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کے بعد حمزہ شہباز کی رہائی پر ”خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو” صادق آتا ہے۔ بہت جلد ”ن” لیگ کی قیادت اور بیانیہ اب ”ش” لیگ کے ہاتھوں میں آ جائے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایک انڈر ٹرائل ملزم کی ضمانت پر رہائی پر جشن کی توقع صرف ن لیگ سے ہی کی جا سکتی تھی۔ حمزہ شہباز کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ ان کی سزا ختم نہیں ہوئی، صرف ضمانت ہوئی ہے۔ فیاض الحسن نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کا حکومت مخالف خطاب دراصل میم لیگ کے خلاف اپنے جذبات کی عکاسی کر رہا تھا۔ فیاض الحسن چوہان نے لیگی قائدین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپس کے اختلافات کا ملبہ وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پر نہ ڈالیں۔ حمزہ شہباز سمیت کسی بھی کرپٹ فرد کو وزیر اعظم عمران خان سے این آر او کی امید نہیں رکھنی چاہیئے۔

  • لاہور پولو کلب کے زیراہتمام اتحاد پنجاب پولو کپ 2021ء کس  ٹیم نے  جیتا

    لاہور پولو کلب کے زیراہتمام اتحاد پنجاب پولو کپ 2021ء کس ٹیم نے جیتا

    لاہور پولو کلب کے زیراہتمام اتحاد پنجاب پولو کپ 2021ء ٹیم بی این پولو نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس کو سڈن ڈیتھ پر 6-5 سے شکست کا سامنا کر نا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق تاریخی اتحاد پنجاب کپ کا 135 واں فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اتحاد ٹیکسٹائل کے سی ای او ناظم شہزاد شیخ، سارہ رضوان تھیں۔اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران آغا مرتضی علی خان،شاہ قبلائی عالم،فیروز گلزار، عثمان حئی،ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا، سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) مدثر شریف اور غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔بی این پولو اور ڈائمنڈ پینٹس کے درمیان فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا اور پانچویں چکر تک گیا۔ جہاں بی این پولو ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد 6-5 سے میدان مار گیا۔ بی این پولو کی طرف سے ٹی ٹو رئیوز گنزو نے 3 گول، الوکیو نے دو جبکہ راجہ میکائل سمیع نے ایک گول سکور کیا جبکہ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راول لیپ سیٹا نے چار جبکہ میر حذیفہ احمد نے ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ٹیم ڈی ایس پولو نے ری ماؤنٹس کو زبردست مقابلے کے بعد 5-4 سے ہرا دیا۔ ڈی ایس پولو/ اے ایس سی کی طرف سے حسام علی حیدر اور میکس چارلٹن نے دو دو جبکہ لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس نے ایک گول سکور کیا۔ ری ماؤنٹس کی طرف سے اگناسیو نیگری نے دو جبکہ ویری انٹویو اور ایل ڈی عمران شاہد نے ایک ایک گول سکور کیا۔

  • شادی کی تقریب میں گئی بچی زیادتی کے بعدقتل کر دی گئی

    شادی کی تقریب میں گئی بچی زیادتی کے بعدقتل کر دی گئی

    اٹک ۔حضرومیں 9 سالہ بچی زیادتی کے بعدقتل کر دی گئی۔بچی گزشتہ رات والدہ کے ساتھ شادی کی تقریب میں گئی تھی ۔دوران تقریب بچی کی گمشدگی پرورثاء نے تلاش شروع کردی۔ نو سالہ شبانہ کومبینہ زیادتی کےبعد قتل کیاگیا۔ بچی کو گلے میں پھندالگاکرقتل کیاگیا ۔بچی کی لاش چھچھ انٹرچینج کے قریب پنج ڈھیرگاوں سے برآمد کی گئی۔ بچی کاحضروہسپتال میں پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

  • پریس کلب میں فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا فری علاج

    پریس کلب میں فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا فری علاج

    پریس کلب میں فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ آئی و میڈیکل کیمپ میں سپیشلسٹ پروفیسرزو ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے لائف ہسپتال ، ٹرانسپیرنٹ ہینڈز اور فاطمید فاﺅنڈیشن کے تعاون سے معززممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے فری میڈیکل ، آئی وبلڈ ڈونیشن میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔۔میڈیکل کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرافضال علی سید،ڈاکٹر آمنہ ، ڈاکٹر ساجد ، ڈاکٹرعمار، ڈاکٹرًطیبہ ،ڈاکٹرمہک ، ڈاکٹر ارشمہ نواز ، ذیشان صدیق، پیرامیڈیکل سٹاف و آفیشلزعامر حق اور ناصر سہگل سمیت ٹیکنیکل سٹاف نے شرکت کی اور کیمپ میں آنے والے مریضوں کی آنکھوں کے معائینہ سمیت جوڑوں و پٹھوں کا چیک اپ اور شوگروبلڈکے ٹیسٹ، ہڈی وجوڑوں کے امراض ، دماغ اور پٹھوں کے امراض ، آنکھوں کے امراض ، ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ ، ایچ بی کا ٹیسٹ ، شوگر ٹیسٹ، ٹی بی ٹیسٹ ، فری ادویات اور عینکیں مہیاکی ۔ میڈیکل کیمپ میںصحافیوں اور انکی فیملیزنے بڑی تعداد میں شرکت کی اورمیڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر گورننگ باڈی کے اقدام کو سراہا۔کیمپ میں شرکت کرنے والے مریضوں کو ڈاکٹرزکی ایڈوائس کے مطابق موقع پر عینکیں اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ بہت سے سیریس مریضوںکو مستقل علاج کے لئے ہسپتال آکرعلاج کرانے کی ہدایت کی گئی جو کہ مکمل طور پر فری ہوگا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری نے کہاکہ منتخب گورننگ باڈی ممبران اور ان کے اہلخانہ کی خدمات کے جذبہ سے سرشارہے اور ہم اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایسے پروگرامز ترتیب دے رہے ہیں جس سے ممبران اور ان کی فیملیز زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں ۔ لائف ہسپتال کی جانب سے ممبرگورننگ باڈی ناصر احمد سہگل نے صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد چوہدری کو پھول پیش کئے جبکہ صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد چوہدری نے پریس کلب کی جانب سے شاندار میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ اور لائف ہسپتال کے مارکیٹنگ منیجر ذیشان صدیق کو کاوشوں کو سراہتے ہوئے کیمپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کیااور انہیں کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز اور پھول پیش کئے۔

  • 6 نامعلوم افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا  اور  ویڈیو  بھی بناتیے رہے

    6 نامعلوم افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بناتیے رہے

    پنڈدادن خان, تھانہ للہ کے نواحی گاوں لنگر میں اجتماعی زیادتی کا واقعہ سات افراد کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی ملزمان ویڈیو بناتے رھے. واقعہ گذشتہ روز پیش ایا مقدمہ درج چار ملزمان گرفتار فرانزک ٹیمیں جاے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئی۔
    تھانہ للہ ٹاون کے نواحی گاوں لنگر میں (ش) خاتوں سے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ ملزمان مبینہ طور پر زیادتی کے دوران ویڈیو بناتے رھے متاثرہ خاتوں (ش) نامی عورت نے بتایا کہ میں دربار مائی توکاں پر سلام کرنے آئی جہاں سے کامران نامی نوجوان مجھے اپنے ڈیرے پر لے گیا جہاں پر دیگر 6 نامعلوم افراد موجود تھے جنھوں نے مجھے سے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا اور میری ویڈیو بناتے رھے تھانہ للہ ٹاون پولیس نے مقدمہ نمبر 36 / 21 بجرم 376/ 2 درج کر چار ملزمان گرفتار کر لیے ہیں جبکہ فرانزک ٹیمیں جاے وقوعہ کا معاہنہ کرنے کے سمپل اکٹھے کرنے کے لنگر روانہ ھو گی ہیں متاثرہ خاتوں کا تعلق رتوکالا بھلوال سے بتایا جاتا ھے پولیس نے تفتش شروع کر دی ھے مذید انکشافات کی توقع ہے