سینیٹر شیری رحمان کا ٹوئیٹ:
ایف اے ٹی ایف بلز کو پارلیمنٹ میں بلڈوز کئے گئے،
باوجود اس کے تباہی سرکار پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلوانے ناکام رہی، ایف اے ٹی ایف کے اصل مطالبات میں تاخیر کی گئی، جبکہ حکومت نے اپوزیشن جو ہدف بنانے کے لئےب ڈریکونین قوانین منظور کرائے، اب حکومت ایف اے ٹی ایف کے اصل مطالبات پر تیزی سے عمل کرنے جارہی ہے.
Tag: باغی ٹی وی
-

ایف اے ٹی ایف بلز کو پارلیمنٹ میں بلڈوز کے باوجود سرکار پاکستان کو گرے لسٹ سے نا نکلوا سکی, شیری رحمان
-

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کیں
سٹی ٹریفک پولیس کی تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں‘ 917 افراد پر جرمانے عائد کریں۔ شہر کے مختلف سیکٹروں میں نو پارکنگ زون کی خلاف ورزیوں پر 192 مالکان پر جرمانے عائد کریں۔ ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی‘ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت۔
پشاور: سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 917 افراد پر جرمانے عائد کئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی اور باقاعدہ ان میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے جس میں تجاوزات سے پیدا ہونے والی مشکلات کے بارے میں کلمات درج تھے تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے مختلف سیکٹروں میں کارروائیاں کی گئیں اور 917 افراد کو گرفتار کرکے ان پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 192 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کی گاڑیاں ٹرمینل میں بند کی جائیں گی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں اور کسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے۔ -

بابا صاحب مزار میں لنگری کو قتل کرنے والا ملزم ایک گھنٹہ میں گرفتار
چارسدہ: تھانہ پڑانگ کی حدود بابا صاحب مزار میں لنگری کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم ایک گھنٹہ کے اندر گرفتار۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برامد ہوا۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پڑانگ پولیس کو بابا صاحب مزار میں قتل کی اطلاع ملی، حسب اطلاع ایس ایچ او تھانہ پڑانگ اشفاق خان ،ایڈیشنل ایس ایچ او منظور خان،ایس آئی جہانگیر خان بمع دیگر پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی، موقع پر پولیس نے لنگر خانہ کے کمرہ میں جگہ بہ جگہ خون کے دھبے جبکہ کسی نامعلوم اجنبی کی جلی ہوئی نعش کا ڈھانچہ پایا، موقع پر موجود لوگوں کی شناخت پر معلوم ہوا کہ جھلس شدہ ڈھانچہ دوست محمد ولد شیرخان ساکن مایارمردان کا ہے۔ تھانہ پڑانگ میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ایس پی انوسٹی چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ پڑانگ اشفاق خان،ایڈیشنل ایس ایچ او منظور خان،ایس آئی جہانگیر خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر روپوش ملزم کو گرفتار جبکہ اصل حقائق منظر عام پر لانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے ایک گھنٹہ میں اصل ملزم محمد نور خان ولد محمد ولی سکنہ ملاکنڈ درگئی تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتارالہ قتل برامد کیاہے۔ گرفتار ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
-

ضلع خیبر لنڈی کوتل دلخاد سپورٹس گراؤنڈ میں دوسرا بسم اللہ میموریل فٹبال سپر لیگ کا افتتاح
ضلع خیبر لنڈی کوتل دلخاد سپورٹس گراؤنڈ میں دوسرا بسم اللہ میموریل فٹبال سپر لیگ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کیا.
اس موقع پر ان کے ہمراہ خیبر رائفلز 101 ونگ کے کمانڈر لیفٹنٹ کرنل ابرار ایڈوائزر امیر محمد خان آفریدی. سیکرٹری حاجی حمید اللہ آفریدی. حاجی جمال آفریدی نسبت علی آفریدی ضلع خیبر زکوٰۃ کمیٹی کے چئیرمین مولانا احسان اللہ جنیدی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی ضرب اللہ شینواری اور دیگر موجود تھے پیر نورالحق قادری نے ٹرافی رونمائی اور سپر لیگ کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ لنڈی کوتل میں کھیل کی فروغ خوش آئند ہیں ان کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق قبائلی اضلاع میں کھیلوں کو فورغ دینگے ان کا کہنا تھاکہ لنڈی کورتل میں فٹ بال کی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں جس کو مزید نکھارے گے ان کا کہنا تھا کہ اسی سرزمین نے پاکستان کو انٹرنیشل کھلاڑی دئے ہیں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں امن کی نشانی ہیں علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے سے نوجوان شدت پسندی. منشیات پینے اور دیگر برے کاموں سے بچ سکتے ہیں اس لئے علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آئند اقدام ہیں انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل دلخاد بسم اللہ سپورٹس گراؤنڈ لنڈی میں فٹ بال کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے کھلاڑیوں کا ہر ممکن مدد جاری رکھینگے اور ان کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی جائے گی تاکہ کھلاڑیوں کے مشکلات میں کمی آجائے اور کھیلوں کی سرگرمیاں بہتر طریقے سے جاری رکھ سکے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے بسم اللہ سپورٹس گراؤنڈ پر جاری فٹ بال سپر لیگ جاری رکھنے کے لئے گراؤنڈ انتظامیہ کو بہترین انتظامات پر 1 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا. جس پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی ضرب اللہ شینواری نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری اور آنے والے تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا. -

لاہور سے آنیوالی کار کے خفیہ خانوں سے لاکھوں کی امپورٹڈ شراب برآمد!!!
لودھراں: صدر کہروڑپکا پولیس کی ولایتی شراب کی سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ لاہور سے آنیوالی کار کے خفیہ خانوں سے تقریباً 18 لاکھ مالیتی کی امپورٹڈ شراب برآمد ہوئی۔ قیمتی شراب کی 90 بوتلوں کو انتہائی مہارت سے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا۔ شراب سمگلنگ میں استعمال کی جانے والی کار بھی مشکوک پائی گیی ۔ کار سوار ایک عورت ایک بچہ اور ایک مرد گرفتار ہوا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عفان چوہان عورت اور بچے کو فیملی بنا کر شراب سمگلنگ کیلئے استعمال کرتا تھا۔
ڈی پی او سید کرار حسین کا کہنا ہے کہ منشیات فروش سماج کیلئے ناسور ، ان سے کوئی رعایت نہیں کی جاسکتی۔ شراب کی سمگلنگ روکنا پر ایس ایچ او صدر کہروڈپکا اور ان کی ٹیم کی مستعدی ، سب کو شاباش دیتا ہوں۔ -

لاہور:نصیر آباد پولیس کی کارروائی،04 رکنی بین الاضلاعی گروہ گرفتار
لاہور:نصیر آباد پولیس کی کارروائی،04 رکنی بین الاضلاعی گروہ گرفتار ہو گئے۔
ایس ایچ او نصیر آباد انسپکٹر شعیب خان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ قمر الزمان عرف مان،سکندر،عدنان اور فیاض شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے03 موٹر سائیکلیں،موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا۔ ملزمان کا خانیوال،میاں چنوں،بھائی پھیرو میں سنیچنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔ ملزمان ڈکیتی و سنیچنگ کے 5مقدمات میں اشتہاری بھی تھے،ملزمان کیخلاف مقدمات درج،مزید تحقیقات جاری ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی نصیر آباد پولیس کو شاباش،اور کہا جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔
-

انویسٹی گیشن پولیس نوانکوٹ میں ڈکیت و چور گینگ گرفتار
انویسٹی گیشن پولیس نوانکوٹ میں ڈکیت و چور گینگ گرفتار کر لۓ گئے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث کالی ڈکیت گینگ کے2ملزمان گرفتارہو گئے ۔ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ خالد عرف کالی اور ساتھی عاشق،طاہر مقصود شامل ہیں ملزمان سے2لاکھ روپے نقدی، 6 موبائل فونز اورناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے متعدد مقدمات ٹریس ہویے۔انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پرنوانکوٹ پولیس ٹیم کو شاباش ملی۔ -

پولیس افسران کی خدمات متعدد صوبوں کے سپرد کر دی گئی
پولیس افسران کی ترقیوں کے نوٹیفیکیشن کے ساتھ متعدد افسران کی خدمات دیگر صوبوں کے سپرد کر دی گئی. ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی کی خدمات سندھ سے نیشنل ہائے ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے سپرد کر دی گئیں۔ ڈی آئی جی اقبال دارا کی خدمات سندھ پولیس سے پنجاب کے سپرد کر دی گئیں۔ ڈی آئی جی شیر اکبر کی خدمات NH&MP کے حوالے کر دی گئی ۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی خدمات سندھ سے اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دی۔ڈی آئی جی NH&MP سلطان احمد چوہدری کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کر دیں۔ ڈی آئی جی R&D پنجاب شاہد جاوید کی خدمات نیشنل ہائے وے اینڈ موٹروے پولیس کے حوالے کر دیں۔ ڈی آئی جی اول خان کی خدمات خیبرپختونخواہ سے ایف آئی اے کے سپرد
کر دیں۔ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی DIG احسن یونس کی خدمات خیبرپختونخواہ حکومت کے حوالے کر دی گئیں۔ڈی آئی جی قمر الزماں کی خدمات سندھ سے پنجاب حکومت کے سپرد کر دیں۔ ڈی آئی جی منیر احمد شیخ کی خدمات FIA سے پنجاب حکومت کے حوالے کر دیں ۔ ڈی آئی جی سیکورٹی ڈویژن لاہور حسن رضا خان کی خدمات گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کر دیں۔ ڈی آئی لیگل پنجاب جواد احمد ڈوگر کی خدمات بلوچستان حکومت کے حوالے کر دی گئی۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 1 پنجاب شارق کمال کی خدمات خیبر پختونخواہ کے حوالے
کر دی گئی۔ ڈی آئی جی ٹیکنکل پرکیورمنٹ پنجاب طارق عباس قریشی کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئی۔ اعلی پولیس افسران کی آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران مزید اکھاڑ بچھاڑ کا امکان ہے -

غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم مافیا گورکھ دھندہ کو نیب نی وارننگ دے دی
غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم مافیا گورکھ دھندہ سے باز رہے ورنہ نیب ،ایف آئی اور انٹی کرپشن کا سامنا کرنا پڑیگا،
انتظامیہ کی وارننگ تفصیل کیمطابق عرصہ دراز سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم مافیا نے ات مچارکھی ہے ۔
مسجد، کمیونٹی پارک،کشادہ سڑکیں، سیوریج،بجلی،سکول اورقبرستان کی سہولیات کے سبزباغ دکھاکرناصرف عوام سے عمربھرکی جمع پونجی ہتھیانے میں مصروف عمل ہیں۔ بلکہ انتقال رجسٹریوں کی بجائےفرضی مختارعام , وخاص،سکنی کو زرعی اور کمرشل کو سکنی ظاہر کرکے قومی خزانہ پر بھی بے رحمانہ ڈاکہ ڈال رکھا ھے۔ مسلسل عوامی شکایات کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم مافیا کیخلاف جاری کاروائیوں کے نتیجہ میں مدعیت سرکار میں زیر دفعہ 420 ت پ اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ء کے شیڈول 4 پارٹ ii کے سیکشن 7,9,13 کے تحت غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمز
ورنہ نیب ، ایف آئی اے اور انٹی کرپشن کا سامنا کرنے پڑے گا جبکہ عوام کے وسیع تر مفادعامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے انتقال اور رجسٹریوں پرفوری طور پر پابندیاں عائد کر دی گئیں ہیں
اس سلسلے میں آگاہی مہم بھی جاری ہےتاکہ شہری اپنی جمع پونجی لٹانے سے بچ سکیں
-

وزیر ا اعظم عمران خان آج پنڈ دادنخان میں جلال پور کنال کا سنگ بنیاد رکھیں گے
پنڈدادن خان: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ قلعہ نندنہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار باغانوالہ پہنچ گے ۔ ائی جی پنجاب وزیر اعلی کےہمراہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا استقبال کریں گے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات تین ہیلی پیڈ تیار ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ قلعہ نندنہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار باغانوالہ پہنچ گے جہاں پر وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا استقبال کریں گے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ایم ڈی ٹورزم سمیت متعدد صوبائی وزیر اور اعلی آحکام شامل ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اج قلعہ نندنہ میں دسویں صدی عیسوی میں تعیمر ھونے والے قعلہ نندنہ میں مشہور تاریخ دان ابو ریحان البیرونی سنٹر کا افتتاح کریں گے وزیر اعظم پاکستان ٹلہ جوگیاں اور وادی جھنگر میں نیشنل پارکس سمیت متعدد منصوبوں کا افتتاح کریں گے وزیر اعظم پاکستان عمران خان امد کے پیش نظر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گے ہیں چھ سو کے قریب سیکورٹی اہلکار تعنیات کیے گے ہیں جبکہ تین ہیلی پیڈ تیار کیے گئے ہیں ڈی سی جہلم راو پرویز اختر ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڈ سمیت وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا سیکورٹی سٹاف بھی باغوالہ میں پہنچ گیا ھے
وزیر اعظم پاکستان عمران خان قلعہ نندنہ پہنچ گے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار وفاقی وزیر چوہدری فواد زلفی بخاری نے استقبال کیا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان قلعہ نندنہ میں الیبرونی ریسرچ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم پاکستان ٹلہ جوگیاں کا فضائی جاہزہ لیں گے تین نیشنل پارکس سمیت متعدد سیاحتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے
وزیر اعظم پاکستان عمران خان قعلہ نندنہ پہنچ گے جہاں پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین زلفی بخاری ائی جی پنجاب سمیت اعلی آحکام نے انکا استقبال کیا وزیر اعظم پاکستان تاریخی اہمیت کے حامل مقام قلعہ نندنہ باغانوالہ میں الیبرونی رسرچ سنٹر کے قیام کا سنگ بنیاد رکیھں گے جبکہ وزیر اعظم پاکستان ٹلہ جوگیاں کا فضائی جاہزہ لیں گے وادی جھنگر میں نیشنل پارکس سمیت دیگر سیاحتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے وزیر اعظم پاکستان عمران خان پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کریں گے۔