سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی جے یو آئی اسلام آباد کے رہنماء مفتی اکرام ،ان کے بیٹے اور شاگرد کی بہیمانہ شہادت پر غم و غصہ کا اظہار ، اہل خانہ سے تعزیت ،قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ دارالحکومت میں سرعام نہتے شہریوں کو بے دردی سے شہید کرنا افسوسناک ہے ۔
دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔ دعا ہے کہ اللہ کریم مرحومین کی شہادتوں کو شرف قبولیت عطاء فرمائے ۔ حکومت قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے ۔
Tag: باغی ٹی وی
-

حکومت امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے, مولانا فضل الرحمن
-

قبضہ مافیا کی اب خیر نہیں، لاہور پولیس نے کروڑوں روپے کی سرکاری زمین واگزار کروا لی
لاہور پولیس کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کر لی گئی۔
کاہنہ کے علاقہ سدھڑ میں سرکاری زمینیں ہتھیانے والا قبضہ مافیا کےخلاف آپریشن کیا گیا۔
ایس پی ماڈلٹاون کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے کروڑوں روپے کی 58کینال سے زائد سرکاری زمین واگزار کروا لی،
قبضہ مافیا عرصہ دراز سے سرکاری اراضی پر قابض تھے،
پولیس کا بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کیا،
سربراہ لاہور پولیس نے ایس پی ماڈلٹاون اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ شہر میں بدمعاشوں، قبضہ مافیا اور نوسربازوں کی کوئی گنجائش نہیں، زمینیں ہتھیانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، سی سی پی او آفس میں قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کے ستائے شہریوں کی دادرسی کےلئے سیل قائم ہے، شہری قبضہ کے متعلق نان ایمرجنسی ہیلپ لائن 1242 پر کال کر سکتے ہیں۔ -

اسلامآباد امام مسجد سمیت 3 افراد پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سی حلاکت
اسلام آباد: بہارہ کہو پولیس نے تہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ مقتول امام مسجد مفتی اکرام الرحمان کے بھائی قاری کرامت الرحمن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ 27 فروری 2021ء کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے کے قریب میرا حقیقی بھائی مفتی اکرام الرحمان اپنے بیٹے سمیع الرحمن اور شاگرد حبیب اللہ جامع مسجد اکبر پرنس روڈ بہارہ کہو میں موجود تھے۔ نماز عشاء پڑھنے کے بعد گاڑی میں بیٹھنے کے لئے تینوں اپنی گاڑی کی طرف جا رہے تھے کہ دو تین نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر تینوں دم توڑ گئے۔میرا دوسرا بھائی ہدایت الرحمان نے چھپ کر اپنی جان بچائی۔جس نے سارا واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ بہارہ کہو پولیس نے قتل عمد کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
-

یوسف رضا گیلانی اور اعجازالحق کے درمیان سینٹ الیکشن اور موجودہ قومی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے پاکستان مسلم لیگ(ضیاء) کے سربراہ محمد اعجاز الحق کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو کی۔ بات چیت میں سینٹ الیکشن اور موجودہ قومی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی شہید صدر ضیاءالحق کے دور میں چیئرمین ضلع کونسل ملتان بھی رہے یوسف رضا گیلانی کے شہید صدر ضیاءالحق کے ساتھ بہترین روابط تھے۔ محمد اعجاز الحق اور یوسف رضا گیلانی ملتان میں ایک ہی سکول میں پڑھتے بھی رہے ہیں۔ اسی رشتہ کی وجہ سے یوسف رضا گیلانی اور اعجازالحق کے درمیان بہترین رابطہ موجود ہے
-

استحکام پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ فرنٹیئر کالج نے جیت لیا
استحکام پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ فرنٹیئر کالج نے جیت لیا. فائنل میچ میں فرنٹئیر کالج کی طالبات نے گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار کو ہرایا۔
پشاور: استحکام پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں جاری انٹر کالجز کے خواتین سپورٹس فیسٹول کے ٹیبل ٹینس کے مقابلے فرنٹیئر کالج برائے طالبات نے جیت لئے،فرنٹیئر کالج نے گورنمنٹ سٹی کالج گلبہار کوشکست دیکر چمپئن ٹرافی جیت لی۔اس موقع پر فرنٹیئر کالج کی پرنسپل ظل ہماء نے نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات کو ٹرافیاںدیں۔استحکام پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کے مابین منعقد ہ کھیلوں کے مقابلوںکے سلسلے میں کھیلے جانیوالے گرلزانٹر کالجز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار ،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج نحقی،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج باچاخان،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج گلشن رحمن،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج ڈبگری،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج سٹی ڈسٹرکٹ،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج متھرہ،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج زریاب کالونی،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج حیات آباد نمبر ون اور گورنمنٹ گرلزڈگری کالج حیات آباد نمبر دوسمیت کئی دیگرکالجز کی طالبات نے بھر پور شرکت کی۔ان مقابلوں کے سیمی فائنل میچزمیںگورنمنٹ گرلزڈگری سٹی کالج گلبہار اور فرنٹیئر کالج برائے طالبات کی کھلاڑیوںن نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جبکہ فائنل میچ میںفرنٹیئر کالج کی طالبات نے کامیابی حاصل کرکے چمپئن ٹرافی جیت لی۔اس موقع پر فرنٹیئر کالج کی پرنسپل ظل ہماء نے دونوں ٹیموںکی کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔
تصاویر۔۔کیپشن -

سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کی کمرشل ویلیو کا تخمینہ 6ہزار ارب روپے،ہمایوں اختر خان
ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کی کمرشل ویلیو کا تخمینہ 6ہزار ارب روپے ہے۔ عوام حکومت کو گھمبیر چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے وقت دینے کے لئے تیار ہیں۔
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ اورسنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبوں سے معاشی سر گرمیاں عروج حاصل کریں گی جس سے وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع پید اہوں گے،صرف سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کی کمرشل ویلیو کا تخمینہ 6ہزار ارب روپے ہے ،ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں جو سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے مثبت فیصلوں کے نتیجے میں لارج اسکیل مینو فیکچرننگ میں گروتھ ہو رہی ہے جس کے معیشت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ کورونا وباء کے باوجود حکومت اپنے ٹیکس اہداف حاصل کر رہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ٹیکس دہندگان حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے پاکستان کو وسیع پیمانے پر وسائل مہیا کریں گے ،اس سے بہت سے شعبے عروج حاصل کریں گے اور لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اچھی طرح آگاہ ہیں کہ ملک کو درپیش چیلنجز کی اصل وجوہات ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیاں ہیں اور وہ حکومت کو ان گھمبیر چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے وقت دینے کے لئے تیار ہیں لیکن اپوزیشن کی بے چینی بڑھتی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت ٹریک پر ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ترقی کے سفر کی رفتار بڑھے گی ۔ -

کےپی پولیس اور منشیات فروشوں کے گٹھ جوڑ سے نئی نسل تباھی کے دھانے پر
پشاور شہر اور اسکے مضافات میں منشیات فروشوں کا راج ہونے کی وجہ سیے منشیات کے کھلے عام فروخت جس سے نوجوان طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
پشاور کے علاقوں اسیہ پارک ۔گل اباد۔ستار شاہ کالونی۔کاکشال۔ حیات اباد۔ نواں کلی باڑہ گیٹ۔ انقلاب روڈ۔گڑھی قمردین۔ ہزارخانی۔ اور شہر کے دیگر علاقوں میں منشیات کی کھلے عام فروخت ہو رہی ہے، طلباء کی بڑی تعداد منشیات فروشوں کے نشانے پر ہے۔ پشاور کے مہذہب گھرانے اپنے چشم و چراغ کو جیل بھیجنے پر مجبور ہو گئے۔ کےپی پولیس اور منشیات فروشوں کے گٹھ جوڑ سے نئی نسل تباھی کے دھانے پر ہے۔ پشاور کے برائے نام سماجی بہبود کی تنظمیں خاموش تماشائی بننے پر مجبور
ہے۔ پشاور میڈیا نمائندے پولیس تعلقات بگاڑ کے ڈر سے کے پی پولیس کے دھن گنگنانے میں مگن ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومتی اور پولیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے۔ -

بی او جی 61ویں اجلاس کی کارروائی میں اہم معاملات زیرِ بحث
کراچی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 61واں اجلاس ہفتے کے روز کراچی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں زیرِ بحث معاملات کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے:
چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ بورڈز ہونگے۔ پی سی بی کے آئین 2019 کی شق 16 کے تحت بی او جی نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کےلیے فرسٹ بورڈز کی منظوری دے دی ہے۔فرسٹ بورڈز کی منظوری ایک سالہ مدت کے لیے دی گئی ہے۔اس مدت کے دوران، یہ فرسٹ بورڈز ماڈل آئین برائے سٹی کرکٹ اور کرکٹ ایسوسی ایشنز میں منیجمنٹ کمیٹیز کو سونپی جانی والی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اس میں روز مرہ کے معاملات چلانے اور کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن کے ابتدائی عمل کی نگرانی کرنا بھی شامل ہے، ان ذمہ داریوں میں کرکٹ ایونٹس کا انعقاد بھی شامل ہے۔ہر فرسٹ بورڈ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ان اعلیٰ پائے کے افراد کو شامل کیا گیا ہے کہ جن سے پی سی بی کو یقین ہے کہ وہ منتخب شدہ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو بروقت اور بآسانی اختیارات منتقل کردیں گے۔
بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن: قاسم خان جمالی (چیئرمین)، عرفان احمد اعوان، منور خان ترین، مراد اسماعیل، نرگس حمید اللہ، شاہ دوست، سید فرید الدین اور ظفر اللہ جدگال۔سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن:عبداللہ خان سنبل (چیئرمین)، احمد علی جان، عامر الیاس بٹ، ارشد احمد خان، عاطف نعیم رانا، بابر الطاف بٹ، شاہ ریز عبداللہ روکھڑی، محمد عمر اور سرفراز احمد باجوہ۔
خیبر پختون خواہ کرکٹ ایسوسی ایشن: انور زیب جان (چیئرمین)، عامر نواب، عبدالجلیل خان، فیاض علی شاہ، حارث بلال آفریدی، اخلاق احمد خان، کبیر احمد خان، محمد جاوید آفریدی، روزامین خان اور شاہد خان شنواری۔
ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن: سلیم اصغر میاں (چیئرمین)، عبدالسمیع، آصف فریدی، محمد ایاز بٹ، ندیم احمد عباسی، کرنل ریٹائرڈ نوشاد علی، راجہ ایم ضیاء اشرف اور تنویر احمد۔
سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن: عمران حسین (چیئرمین)، عبدالرقیب، آفتاب بلوچ، آغا جاوید احمد، ہدیل عبید، جمیل اے مغل، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید ضیاء اور سید فاروق حسین شاہ۔
سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن: محمد انیس خواجہ (چیئرمین)، علی خان ترین، حسن حسین قریشی، خالد فاروق، شاہد احمد بٹ اور تیمور الطاف ملک۔
کلب رجسٹریشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایونٹس: بی او جی کو بتایا گیا کہ پاکستان بھر میں کلبز کی رجسٹریشن آئندہ ماہ کے آغاز سے شروع ہوجائے گی، جس کی تمام تر تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی تاہم رجسٹریشن کے اس عمل میں صرف کلبز کے صدور کو ہی رجسٹریشن کرانے کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے تمام تر معلومات کی تصدیق اور جانچ پڑتال کے لیے تمام متعلقہ ڈیٹا فرسٹ بورڈز کو منتقل کیا جائے گا۔
جو کلب سال 18-2017 اور 19-2018 میں فضل محمود کلب ٹورنامنٹس میں شرکت کرچکا ہوگا، اسے ووٹنگ کا حق دیا جائے گا۔ ایسے کلب جنہوں نے ان مندرجہ بالا ایونٹ میں شرکت نہیں کی اور وہ اہلیت کے مقررہ معیار پر پورا نہیں اترتےانہیں ووٹنگ رائٹس دوسری سکروٹنی کے بعد ملیں گے تاہم پلیئنگ رائٹس تمام کلبز کے پاس ہوں گے۔ بی او جی نے الیکشن کے ضابطے اور ڈومیسٹک کرکٹ کے بائی لاز میں مجوزہ تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔
بی او جی کو بتایا گیا کہ مئی کے آخر سے شروع ہونے والے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ٹورنامنٹس کے انعقاد میں پی سی بی تمام متعلقہ فرسٹ بورڈز کی معاونت کرے گا۔ یہ ٹورنامنٹس ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے لیے ٹیموں کی تیاری میں مدددیں گے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس: چیئرمین نے بی او جی کو انٹرنیشنل معاملات، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میڈیا رائٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے بی او جی کو کرکٹ سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ، ہائی پرفار منس کے ایونٹس اور ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 2021 شامل تھے۔ بی او جی نے دورہ نیوزی لینڈ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں عمدہ کارکردگی کو سراہا۔ بورڈ آف گورنرز نے کورونا وائرس کی وباء کے باوجود ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پر شعبہ ہائی پرفارمنس کو مبارکباد پیش کی۔ سیزن میں کُل 9 ایونٹس میں 220 میچز کھیلے گئے۔
بی او جی کو بتایا گیا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ مکمل کرنے کے بعد زمبابوے پہنچی تاہم وہاں فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے نیشنل ویمنز ٹیم کو دورہ زمبابوے جلد ختم کرکے وطن واپس لوٹنا پڑا۔
بی او جی کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 پر بھی اپ ڈیٹ دی گئی کہ وہاں توقعات کے مطابق مسابقتی کرکٹ اور سنسنی خیز میچز جاری ہیں۔ -

ڈکیت گینگ ڈاکو امین جوئیہ پولیس مقابلہ میں ساتھی ڈاکووں کی فائرنگ سے ہلاک
بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کاخطرناک ڈاکو امین جوئیہ دوران پولیس مقابلہ میں اپنے ساتھی ڈاکووں کی فائرنگ سے ہلاک کر دیا گیا۔
تھانہ تلمبہ پولیس ملزم امین کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے جارہی تھی۔ امین ولد نصیر قوم جوئیہ سکنہ ساہیوال مقدمہ نمبر 56/21 بجرم 392ت پ تھانہ تلمبہ ریمانڈ جسمانی پر تھا۔ پولیس میلسی لنک مصطفی آباد پہنچی تو ملزم کے چار ساتھی مسلح بسواری موٹر سائیکل آئے۔ ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کی خاطر پولیس وین پر سیدھی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ دوران فائرنگ امین جوئیہ اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ پولیس اور حملہ آور ڈاکوؤں کے درمیان دوران فائرنگ 04کس ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت امین جوئیہ درجنوں وارداتوں میں دیگر اضلاع کو مطلوب تھا ۔ ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایات پر فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی۔ڈی پی او محمدعلی وسیم کی پولیس مقابلہ کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔ -

تھانہ سہالہ پولیس کی مختلف کاروائیاں، موٹرسائیکل چوری، ڈکیتی، گھریلو چوری میں ملوث ملزمان گرفتار
اسلام آباد:ایس پی رورل رانا عبدالوہاب کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ تھانہ سہالہ پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری، ڈکیتی، گھریلو چوری کے وارداتوں میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے، زیورات ،موٹرسائیکل 13 لاکھ مالیت سے زائد چوری شدہ سامان و نقدی برآمد ہوئی۔ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں رحمت اللہ،رحمت حسین، یاسر نواز،محمد نواز، ممریز ،فیصل عرف چوہا،اعظم، فرذمان، رحمت اللہ اور یاسر شامل ہیں۔ ایس ایس پی آ پریشینز وڈی آئی جی آپریشنز نے رورل زون پولیس کی کارکردگی کو سراتے ہوئے پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے