سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ سے سینیٹ کیلئے اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں قومی اسمبلی کے چیف وہپ عامر ڈوگر اور چودھری ارشد شامل تھے۔ ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، چودھری صباحت الٰہی، ڈاکٹر ریاض تسلیم، چودھری جاوید چٹھہ اور رانا خالد بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے عبدالحفیظ شیخ کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان کی نیت صاف ہے، وہ عوام کیلئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ملک و قوم کی بہتری کیلئے وزیراعظم کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔
عبدالحفیظ شیخ نے چودھری شجاعت حسین اور عبدالحفیظ شیخ نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چودھری شجاعت حسین ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔ مجھے ان کی بھرپور حمایت کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں آپ کا بڑا مقام ہے، ملکی و عالمی حالات پر آپ کی گہری نظر ہے۔حکمران جماعت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔
Tag: باغی ٹی وی
-

چودھری شجاعت حسین ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں،عبدالحفیظ شیخ
-

مشقیں خطے کے امن اور دیگر بحری افواج کے ساتھ بہتر تعلقات کا زریعہ
پاکستان نیوی کا روس اور سری لنکا کی بحری افواج کے ساتھ دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
مشق امن2021 کے اختتام پر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر اور پی این ایس اصلت نے روسی بحریہ کے جہازوں ایڈمرل گریگورووچ (ADMIRAL GRIGOROVICH ) اور ڈی میٹری راگا چوو(DMITRIY RAGACHOV )کے ساتھ شمالی بحیرہ عرب میں دو طرفہ مشق عریبین مون سون 2021 منعقد کی۔جبکہ دوسری طرف پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے سری لنکن بحریہ کے جہاز گاجا باہو(GAJABAHU ) کے ساتھ دو طرفہ مشق لائن اسٹار- II کا انعقاد کیا۔ان مشقوں میں پاک بحریہ کے فضائی جہازوں، ہیلی کاپٹرز اور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی شرکت کی۔
مشقوں میں اینٹی سرفیس، اینٹی ائیر وار فئیر کے علاوہ مواصلاتی اور دیگر سرگرمیاں شامل تھیں۔
دوطرفہ مشقیں عریبین مون سون 2021اور لائن اسٹار – II بالترتیب روسی اور سری لنکن بحری افواج کے ساتھ تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کے فروغ کے لئے منعقد کی گئیں۔
ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نیوی کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں خطے کے امن اور دیگر بحری افواج کے ساتھ بہتر تعلقات کے قیام کے لئے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں۔ یہ مشقیں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے نکھار اور باہمی تجربات سے سیکھنے کے لئے مفید ثابت ہوئیں۔ -

چئیر مین ایل ڈبلیو ایم کی اپنے عہدے سے مستفعی ہونے کی وجہ؟
کرپٹ مافیا 110ارب روپے کے ٹھیکوں کی بندر بانٹ کرنے کے لیے سر گرم ہے۔ چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد علی نون کرپشن،بے ایمانیوں، اور کرپٹ مافیا کی سازشوں کاحصہ نہیں بنوں گا۔ چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی اپنے عہدے سے مستفعی ہو گئے۔
لاہور:مستقبل قریب میں کرپشن، بے ایمانی، سازشیں اور گند ہی گند نظر آرہا ہے جس کا میں قطعی طور پر حصہ نہیں بننا چاہتا۔کرپٹ مافیا 110ارب روپے کے ٹھیکوں کی بندر بانٹ کرنے کے لیے سر گرم ہے اور آئے روز نت نئی منصوبہ بندی کر کے کمپنی کو کرپشن کا گڑھ بنانا چاہتا ہے جو میرے ہوتے ہوئے ممکن نہیں ہوا۔ میں نے بطور چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی ان تمام کرپٹ عزائم کو ناکام بنایا مگر جب اعلی حکام کے مابین تنازعات ہوں جو کہ سی ایم سیکٹریٹ اور صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی جانب سے ہیں تو بہتر ہے کہ چئیر مین کی جانب سے استعفی دے دیا جائے اسلیے
اپنے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔ان خیالات کا اظہار چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کیا انکا کہنا تھا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق کرپشن مافیا اور بین الااقوامی کنٹریکٹرز کی اجادا داری کا خاتمہ کیااور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے مگر اہم عہدوں پرفائزکرپٹ مافیا باز نہ آیا۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ایک مانیٹرنگ کمپنی سے آپریشنل کمپنی کا سفر طے کر چکی ہے جو کہ ایک سنگ میل کی حثیت رکھتی ہے۔اس کامیابی میں ایل ڈبلیو ایم سی کی انتظامیہ اور عملے نے میرا بھر پور ساتھ دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ اور بعد بھی انتظامیہ کو بے شمار مسائل اورمخا لفت کا سامنا کرنا پڑاجس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد علی نون کا کہنا تھا کہ میں نے چئیر مین کا عہدہ اعزازی/رضاکارانہ طورپر بغیر کسی تنخواہ کے سنبھالا جس کا مقصد لاہور شہر کی خوبصورتی کو بر قرار رکھنا اور بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانا تھا۔ میں نے لاہور کو دو مرتبہ شدید مسائل سے نکالا اور شہر سے تمام بیک لاگ کو کلئیر کیا۔ علاوہ ازیں ترک کمپنیاں جو کہ شہر کی صفائی کے ساتھ لوٹ مار مچا رہیں تھیں، ایل ڈبلیو ایم سی کو اس لوٹ مار سے بچایا گیا اور گری ہوئی کمپنی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔ کمپنی کو مافیہ کے چنگل سے نکال کر وزیر اعلی پنجاب کے خودانحصاری کے ویژن کے مطابق شہر میں صفائی کے انتظامات خود سنبھالنے کے لیے پوری ٹیم کو متحرک کرتے ہوئے دن رات کام کیا۔ اب کمپنی تمام تر مشکلات سے نکل آئی ہے اور صرف 110ارب مالیت کا7 سالہ معاہدہ ہو نا باقی ہے۔مجھے نظر آرہا ہے کہ اس ٹھیکے کی وجہ سے بہت سے لوگ منفی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اورمافیا سر گرم ہوگیا ہے۔ مافیانے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر کمپنی کے معاملات میں مداخلت کرنی شروع کر دی ہے جو کہ آپ سب کو نظر آرہا ہے۔ان تمام حالات کے پیش نظر میں اس عہدے پر مزید اپنے فرائض سر انجام نہیں دے سکتا کیونکہ میری پوری کوشش رہی ہے کہ ادارے کو لوٹ مار سے بچایا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب کو شہر میں صفائی کے موجودہ حالات اور ادارے کے انتظامی معاملات سے آگاہ کر نے کے لیے گزشتہ تین چار روز سے ملنے کی کوشش کی مگر ان کے دفتر کے عملے نے ان سے ملاقات نہیں ہونے د ی۔ اس لیے میں نے مناسب سمجھا ہے کہ میں یہ عہدہ چھوڑ دوں۔ اس استعفے کا مقصد وزیر اعلی پنجاب کی توجہ اس اہم مسئلے پر مبذول کروانا اور سر گرم مافیا کی بے ایمانیوں سے آگاہ کرنا ہے جس کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ میں نے بطور چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی کے عہدہ سنبھالنے کے دوران اس کمپنی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے علاوہ مستقبل کے پلان کو بھی مکمل کروایا اب جسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد وزیر اعلی کے مشیر برائے معاشی و اقتصادی امور ڈاکٹرسلمان شاہ کو ارسال کر دیا جائے گا۔ -

پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے ہیں، صوبائی وزیر اوقاف
لاہور: صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا رحیم یار خان کے د ورے کے موقع پر پی ٹی آئی کے عہدیداروں سے ملا قات ہوئی۔ اس ملا قات میں پی ٹی آئی کے ورکرز جن میں شمیل مرزا،حسان علی،عاصم علی،محمد ریاض بٹ،صائمہ طارق اور محمد اقبال شامل ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی پسند و نا پسند کے ذریعے ترقیاتی کام کرائے۔ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے ہیں۔ صوبہ بھر میں مختلف مقامات پر جنرل ہسپتال بنائے جانے کا ماسٹر پلان بنا لیا گیا ہے۔ یہ وقت احتجاجی سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا ہے۔ پی ڈی ایم کا اتحاد صرف ذاتی مفادات اور کرپشن کے تحفظ کیلئے ہے۔ اپوزیشن کورونا کے پھیلاؤ کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور کورونا پھیلانے میں پیش پیش ہے۔ جن جن شہروں میں جلسے ہوئے وہاں بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی پسند و نا پسند کے ذریعے ترقیاتی کام کرائے۔ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے ہیں۔ صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے اپنے دورہ رحیم یار خان کے د ورے کے موقع پر پی ٹی آئی کے عہدیداروں شمیل مرزا،حسان علی،عاصم علی،محمد ریاض بٹ،صائمہ طارق اور محمد اقبال سے ملا قات کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب کے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی پسند و نا پسند کے ذریعے ترقیاتی کام کرائے۔پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے ماضی میں صوبہ بھرکے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ٹریفک کا مسئلہ مخصوص مقامات پر اوور ہیڈ برج اور انڈر پاسز بنا کر حل کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ عرصہ تیس سال گزر گئے صوبہ کی آبادی میں تیزی سے آبادی میں اضافہ ہوا مگر کسی نے اس بات کو نہ دیکھا نہ کوئی جنرل ہسپتال بنایا جا سکا۔صوبہ بھر میں کے دیگر مقامات پر بھی جنرل ہسپتال بنائے جانے کا ماسٹر پلان بنا لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت احتجاجی سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا ہے۔پی ڈی ایم کا اتحاد صرف ذاتی مفادات اور کرپشن کے تحفظ کیلئے ہے۔ اپوزیشن کورونا کے پھیلاؤ کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور کورونا پھیلانے میں پیش پیش ہے۔ جن جن شہروں میں جلسے ہوئے وہاں بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی ذمہ داراپوزیشن ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مخالفین ایسے نادان دوست ہیں جہاں دشمن کی ضرورت نہیں۔ان لوگوں کو ذرہ بھر بھی خدا کا خوف نہیں۔ اپوزیشن کے خواب چکنا چور ہو چکے ہیں۔اپوزیشن کی استعفے دینے کی دھمکی محض گیدڑ بھبکیا ں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مفاد پرست ٹولہ اپنے پاؤں پرکبھی کلہاڑی نہیں مارے گا۔حکومت کو عوام کی مکمل حمایت و تائید حاصل ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پی ٹی آئی قیادت کا عزم ہے۔عاقبت نااندیش پی ڈی ایم کوتاریخیں دینے کی عادت پڑچکی ہے۔یہ ٹولہ جانتا ہے کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرأت ہرگز نہیں۔ شو ر و غوغا کرنے والے قوم پررحم کریں اورمنفی سیاست ترک کردیں۔ اپوزیشن متواتر ناکامیوں کے باوجوداب تک خواب غفلت میں محوہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں لوٹ مارکا حساب دیناہوگا۔یہ عناصرجتنی مرضی منت ترلے کرلیں، این آر او نہیں ملنے والا۔ اپوزیشن کے نا آسودہ ارمانوں پراوس پڑچکی ہے۔ -

مطلوب اشتہاری ملزم امیر حمزہ عرف چنڈو ڈون گرفتار
انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ میں اقدام قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار ہو گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاوَن کا کہنا ہے کہ پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا۔ اقدام قتل کی سنگین واردات میں مطلوب اشتہاری ملزم امیر حمزہ عرف چنڈو ڈون گرفتار ہو گیا ۔اشتہاری ملزم 17سال کے احمد سرفراز کی ٹانگ میں فائر مار کر شدید زخمی کرکے فرار ہو گیا تھا۔ ملزم امیر حمز ہ نے 6ماہ قبل دودھ کی دکان پر معمولی تلخ کلامی پر احمد سرفراز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔اشتہاری ملزم احمر حمزہ عرف چنڈو ڈون علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
ڈی ایس پی نوانکوٹ عمر فاروق بلوچ اورانچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ عبدالغفور نے ملزم کو گرفتار کیا۔اشتہاری ملزمان کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پرشیرا کوٹ پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان۔ -

پشاور زلمی اینتھم پی ایس ایل چھ میں معروف ستارے ان ایکشن۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کیلئے پشاور زلمی کا آفیشل اینتھم Zalmi Kingdom ریلیز کر دیا گیا ہے۔ آفیشل اینتھم کی ویڈیو میں میں زلمی ایمبیسیڈرز ترکش اسٹار اسریٰ بلجک ،ماہرہ خان، ہانیہ عامر، علی رحمان خان ان ایکشن ہیں۔زلمی کپتان وہاب ریاض ،شعیب ملک، کامران اکمل، عمیدآصف، امام الحق بھی منفرد انداز میں جلوہ گر ہیں ۔زلمی آفیشل اینتھم عبداللہ شفیق اور التمش سرور نے گایا ہے ،ویڈیو ڈائریکشن حسن داور کی ہے۔
-

وزیر اعظم عمران خان پسے ھوئے محروم طبقات کی ترقی کو یقینی بنانا چاھتے ہیں، لال چند مالہی
پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور پارلیامینٹری سیکریٹری ھیومن رائٹس لال چند مالہی نے آج ضلع تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر میں قائم کردہ احساس پروگرام کے مراکز کا دورہ کیا اور احساس پروگرام کے مقامی افسران سے بریفنگ لی۔
اس موقع پر بات کرتے ھوے انھون نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواب ھے کہ پسے ھوئے اور کئی دھائیوں سے محروم طبقات کو اوپر لایا جائے اور حکومت ان طبقات کی ترقی کو یقینی بنائے۔
لال چند مالہی نے کہا کہ ضلع تھرپارکر میں کرونا کے دوران ایک لاکھ پچھتر ھزار خاندانوں کو 12000 کیش امداد دی گئی۔ امداد کسی بھی سیاسی مداخلت سے پاک اور بغیر کسی رنگ نسل مزھب اور سیاسی امتیاز کے دی گئی۔ اب ایک اور قسط جاری کر دی گئی ھے اور پورے ملک میں 70 لاکھ خاندانوں کو جون تک بارہ ھزار کی کیش امداد فراھم کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ خوشحال پاکستان سروے اپنے آخری مراحل میں ھے اور اس کے بعد ان مستحق خاندانوں کے بچوں کی تعلیم کا خرچ بھی حکومت برداشت کرے گی۔
لال چند مالہی نے عمران خان اور مخدوم شاہ محمود کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے تھرپارکر کے ھر خاندان کو صحت کارڈ مہیا کیا جا چکا ھے جس کی مدد سے اب ھر خاندان کا ساڑھے سات لاکھ کی مالیت کا صحت انشورنس حاصل ھے۔ تھرپارکر سندھ کا واحد ضلع ھے جسے صحت کارڈ مہیا کر دیا گیا ھے۔
انھوں نے مزید کہا کہ تھرپارکر کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ 100 آر او پلانٹس پر کام جلد شروع ھو جائے گا۔
پی ٹی آئی اہم این اے نے مطالبہ کیا کہ پی پی پی کی صوبائی حکومت اپنا فرض پورا کرے اور تھر کی عوام کو پانی، صحت ، تعلیم اور دیگر صحولیات فراھم کرے۔ انھون نے الزام عائد کیا کہ پی پی پی کے عوامی نمائندگان تھر کی عوام سے ووٹ لے کر غائب ھو جاتے ھیں۔ اب تھر کی عوام کو بھی جاگنا ھوگا اور ان بہروپیون کو بھگانا ھوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو کہتی تھی کہ جمہوریت بہترین انتقام ھے اب سمجھتی ھے کہ انتقام بہترین جمہوریت ھے۔ سندھ میں مخالفین کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رھا ھے اس کی مثال حلیم عادل شیخ اور تھرپارکر میں جھوٹی ایف سی آرز کا داخل ھونا ھے۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما اکبر پلی، کرشن شرما اور دیگر ہمراہ تھے۔ -

ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ پر عثمان بزدار کا اظہار افسوس
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انھیں ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعہ کے باعث 2افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا-جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کااظہار کرتا ہوں – فائرنگ کرنے وا لے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے-واقعہ کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کاحکم دے دیاہے –
شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی – فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تعلق جس بھی پارٹی سے ہو بلا امتیاز قانونی کارروائی ہو گی-کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے – عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے جو ہر صورت نبھائیں گے۔ پرامن ماحول کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف قانون اپنا راستہ لے گا۔صوبے میں قانون کی پاسدار ی ِکی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی-
قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ -

صدر پولیس کی خفیہ اطلاع پرکاروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلر نہ ہو سکیں!!
ہنگو
ہنگوپولیس نےضلع اورکزئی سےہنگو چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔صدر پولیس نےخفیہ اطلاع پرکاروائی کرتےہوئے بین الاضلاعی منشیات سمگلر کوگاڑی سمیت گرفتارکرلیاہے۔حراست میں لئے گئے منشیات سمگلر کاتعلق ہنگوکےعلاقےدربندسےہےجن کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
پکڑی گئی منشیات ضلع اورکزئی سےہنگو سمگل کی جارہی تھی۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرحافظ محمدنزیرخان نے اس حوالےسےبتایاکہ ایس ایچ او تھانہ صدرایس ائی ثواب علی خان کومخبرخاص نےاطلاع دی کہ اج کسی بھی وقت بذریعہ فلائنگ کوچ نمبری2221 مردان ضلع اورکزئی سےہنگو کسی بھی قسم کی منشیات سمگل کی جا سکتی ہے۔اطلاع کومصدقہ جان کرایس ایچ او نے پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ صدرکےقریب مین روڈپر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی کہ اس اثناء میں ٹل کی جانب سے انیوالی مزکورہ فلائنگ کوچ کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا۔پولیس نے تلاشی کے دوران فلائنگ کوچ کے خفیہ خانے میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی3کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برامد کرکے گاڑی میں سوار بین الاضلاعی منشیات سمگلرمحمدابرارولد
محمدیعقوب سکنہ دربند کوگاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرحافظ محمدنزیرخان نے بتایا کہ منشیات سمیت حراست میں لئے گئے منشیات کے بین الاضلاعی منشیات سمگلر کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم سے تفتیش کاعمل شروع کردیاہے۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ پکڑی گئی منشیات ضلع اورکزئی سےہنگو سمگل کی جارہی تھی جسکا گرفتار سمگلر نے اعتراف جرم بھی کرلیاہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو(پی ایس پی)اکرام اللہ خان کی نگرانی میں قیام امن اور انسداد جرائم کی خاطرجرائم پیشہ عناصر خاص کرمنشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ -

بدنام زمانہ بدمعاش جونا بٹ آخر کار کیسے گرفتار ہوا؟
دہشت کی علامت سمجھا جانے والا بدنام زمانہ بدمعاش جونا بٹ گرفتار ہو گیا۔ لاہور پولیس کا جواریوں،قماربازوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیاب ہو گیا۔بدنام زمانہ قمار باز، منشیات فروش، جواریا جونا بٹ 10 ساتھیوں سمیت گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے 05 جدید رائفلیں ،کلاشنکوف پسٹل اور سینکڑوں زندہ گولیاں برآمد ھوے۔ پولیس نے جوئے پر لگی لاکھوں رقم کو بھی قبضہ میں لے لیا۔گرفتار ملزمان میں عبید مرتضیٰ، فہد، عمیر بٹ، آصف، غلام عباس شامل ہیں۔ نعمان، عرفان، حبیب، بلال اور علی رضا کو بھی موقعہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
جونا بٹ ریکارڈ یافتہ، مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔بدنام زمانہ ملزم جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی اور اشتہاریوں کو پناہ دیتا تھا۔
ملزمان کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ منتقل کر دیا گیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ جواریوں، منشیات فروشوں، بدنام زمانہ بدمعاشوں کےخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کر دی گئی ہے۔ شہر میں کسی بھی غنڈا عناصر کو نہیں چھوڑیں گیں، کلاشنکوف کلچر پر زیرو ٹولرنس پالیسی ہے، جوئے کے اڈئے، جرائم پیشہ افراد کی نرسریاں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گیں۔