امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پاک بحریہ کی مشق امن میں شریک چند ممالک کے بحری جہازوں کا دورہ کیا۔
نیول چیف نے روس، انڈونیشیا اور سری لنکا کے بحری جہازوں کا دورہ کیا، امیر البحر کی ہر جہاز پر آمد کے موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دورے کے دوران امیرالبحر نے مشق میں شریک غیر ملکی جہازوں کے کمانڈنگ افسران اور عملے سے ملاقاتیں کیں، نیول چیف کو مشق میں شریک ممالک کے جہازوں پر خصوصی بریفنگز دی گئیں۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مشق میں شرکت اور باہمی تعاون کے فروغ پر تمام شریک ممالک کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔
Tag: باغی ٹی وی
-

نیول چیف کا روس، انڈونیشیا اور سری لنکا کے بحری جہازوں کا دورہ
-

ڈی ایم سی سینٹرل کے رٹائرڈ ملازمین میں بقایاجات کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب!!!
ڈی ایم سی سینٹرل کے رٹائرڈ ملازمین میں بقایاجات کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا آغاز ہوا جس میں صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی، صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا، وزیر اعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر شہزاد میمن بھی تقریب میں موجود تھے۔ ڈی ایم سی کے 594 ملازمین میں بقایاجات کے چیک تقسیم کئے جو بقایاجات 2016 سے رکے ہوئے تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی احکامات پر رٹائرڈ ملازمین کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے جارہا ہے۔
-

شادی کے تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
روات پولیس کی اہم کاروائی،شادی کے تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 04ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا۔روات پولیس فائرنگ کی آواز سن کر مانکیالہ گاؤں پہنچی جہاں شادی کی تقریب میں 04 افراد ہوائی فائرنگ کر رہے تھے،
گرفتار ملزمان میں محمد نجیب، عبد اللہ، منصور احمد اور ثاقب اقبال شامل ہیں، ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او روات کی سربراہی میں امتیاز احمد ایس آئی اور پولیس ٹیم نے کی۔
ایس پی صدرنے کہا کہ ہوائی فائرنگ جان لیوا فعل اور قانوناً جرم ہے۔ ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی صدر اور روات پولیس کو شاباش دی۔ -

عثمان بزدار کا ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر اہم پیغام۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام ہے کہ ریڈیو ابلاغ عامہ کا بہترین اور موثر ذریعہ ہے۔الیکٹرانک و سوشل میڈیا کی تیزی سے ترقی کے باوجود ریڈیو کی اہمیت اب بھی مسلمہ ہے۔بلاشبہ ریڈیو مستند انفارمیشن کا اہم ترین ذریعہ ہے۔وقت کے ساتھ ریڈیو میں بھی جدت آئی ہے۔ زمانہ جنگ ہو یا امن، ریڈیو پاکستان نے ہر دور میں نہایت احسن انداز میں ذمہ داری نبھائی۔ ریڈیو پاکستان نے زمانہ جنگ میں اپنے سامعین کو ہر پل کی خبر سے باخبر رکھا۔ 1965 اور 1971 کی جنگ کے دوران ریڈیو پاکستان کا کردار نہایت اہم رہا۔ میرے اپنے علاقے میں جب بجلی کی سہولت نہیں تھی، میں ریڈیو کی نشریات سے مستفید ہوتا رہا ہوں۔ ریڈیو پاکستان سے جاری ہاکی اور کرکٹ میچوں کی کمنٹری نے کھیلوں کے شائقین تک ہر لمحے کی صورتحال پہنچائی۔ ریڈیو سے جاری ہونے والے پروگرامز مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے دلچسپی کے حامل ہیں۔ شعبہ زراعت، صحت، کھیل الغرض تمام شعبوں سے متعلق ریڈیو اپنے سامعین کی آج بھی رہنمائی کر رہا ہے۔پولیو مہم ہو، ڈینگی کے خلاف جنگ ہو یا کوویڈ19 سے آگاہی مہم، ریڈیو پاکستان نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ ریڈیو پاکستان کا مثالی کردار آج بھی قابل ستائش ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ عوام تک حکومتی اقدامات اور مختلف پروگرامز سے آگاہی کیلئے آج بھی ریڈیو کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
-

ڈیمز بنانے کی فیزیبلٹی سٹڈی کیلئے نیسپاک سے معاہدہ،عثمان بزدار
وزیر آعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے ڈیمز بنائے جائینگے- 13 دروں پر ڈیمز بنانے کی فیزیبلٹی سٹڈی کیلئے نیسپاک سے معاہدہ کیا گیا ہے۔فزیبلٹی رپورٹ کے لئے ایک ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کر دیئے ہیں – کوہ سلیمان میں مرحلہ وار 4 انٹر میڈیٹ ڈیمز بنیں گے پہلے ڈیم کی تعمیر کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز جون میں کیا جائے گا۔ڈیمز بننے سے دو لاکھ سے زائد ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ڈیرہ غازی خان اورر اجن پور کے 13 دروں کے پانی کو ذخیرہ کیا جائے گا- پہلے مرحلے میں ہاتھی موڑ،جلیبی موڑ،کھر منرو اور تھلانگ میں آبی ذخیرے بنائیں گے-

-

اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے اداروں کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے ۔ ،گور نر پنجاب کی وفود سے گفتگو
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی پارٹی وفود سے گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ 26مارچ دور ہے پتہ نہیں پی ڈی ایم لانگ مارچ پر قائم رہتی بھی ہے یا نہیں ۔ حکومت مضبوط ہے لانگ سے بھی لانگ مارچ کا سامنا کر نے کو تیار ہے ۔ سینیٹ انتخابات کیلئے بھی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ پی ڈی ایم جماعتیں کبھی ایک پیج پر آئی ہیں اور نہ ہی آئندہ آئیں گی ۔ انشاء اللہ 3مارچ کو سینیٹ انتخابات کا معر کہ بھی پے پی ٹی آئی جیتے گی ۔ سیاسی مخالفین کے پاس کوئی نظر یہ اوراصول نہیں پی ڈی ایم عارضی اتحاد ہے ۔
حکومتی مضبوطی کے بعد اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی وہ اب کیا کر یں ۔ اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے اداروں کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے ۔ اپوزیشن کے پاس حکومتی مینڈیٹ تسلیم کرنے کے سوا اب کوئی آپشن نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ صحت انصاف کارڈ جیسے منصوبے عوام دوستی کی عظیم مثال ہیں ۔ -

جماعت اسلامی نے صوبہ خیبر پختون خواہ سے سینٹ کے 3 امیدواروں کے نام فائنل کر لئے
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اوکاڑہ آمد پر میڈیا سے بات چیت ہوئی جس میں جماعت اسلامی نے صوبہ خیبر پختون خواہ سے سینٹ کے 3 امیدواروں کے نام فائنل کر لئے
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جنرل سیٹ پر پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان،ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر ڈاکٹر محمد اقبال خلیل اور خواتین کی سیٹ پر عنایت بیگم امیدوار ہوں گی اقلیتی پر جاوید گل امیدوار ہونگے۔ یہ امیدوار آج کاغذات نامزدگی داخل کراوئیں گے۔ سینٹ الیکشن 2018 ویڈیو سکینڈل کی تصویر نامکمل ہے۔ پیسے لینے والوں کے نام بتائے گئے ،دینے والوں کے نام بھی ظاہر ہونے چاہییں۔ پی ڈی ایم کا ایجنڈا اور سیاست خاندانوں اور شخصیات کے گرد گھومتی ہے۔ پی ڈی ایم میں شامل اقتدار میں رہنے والی جماعتیں مسائل کی ذمہ دار ہیں،،سراج الحق
اوکاڑہ،،پی ٹی آئی نے ان مسائل میں اضافہ کیا۔ پی ڈی ایم کے کسی جلسے میں اسلامی نظام کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی مافیا کی سیاست سے انکار کرتی ہے۔امیر جماعت اسلامی اوکاڑہ میں جماعت اسلامی کی مرکزی شوری کے مرحوم رکن ڈاکٹر لیاقت علی کوثر کی وفات پر تعزیت کے لئے آئے تھے۔ سراج الحق کا ڈاکٹر لیاقت کوثر کو خراج تحسین پیش اور جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین میں قرار دے دیا۔
-

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نےعوام دوست پولیسنگ کانفرنس اختتامی تقریب میں کیا گفتگو کی؟
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا عوام دوست پولیسنگ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب جس میں آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی ، ریٹائرڈ و حاضر سروس پولیس افسران، سکالرزاور ماہرین بھی موجود تھے۔سہ روزہ کانفرنس کا مقصد پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے ماہرین کے ساتھ ڈائیلاگ تھا
راجہ بشارت نے کہا وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار صحیح معنوں میں تھانہ کلچر بدلنا چاہتے ہیں
آج کی کانفرنس تھانہ کلچر بدلنے کے حوالے سے بہت اہم ہے ۔ آئی جی انعام غنی نے حکومت سے وسائل مانگنے کی بجائے ساری زمہ داری خود اٹھائی۔آپ پولیس ایکٹ 1934 کو بدلیں، پولیس بھی بدل جائے گی۔ پولیس آرڈر 2002ء کی متعدد شقوں پر خود پولیس ہی عملدرآمد نہیں کر رہی ۔ پولیس کو عوام دوست بنانے کے لیے ہر قسم کی قانونی اور مالی معاونت کریں گے۔ نوجوان پولیس افسران عوام کے ساتھ اپنا رابطہ بڑھانے سے خوشگوارتبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ موجودہ آئی جی نے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ اس وقت پنجاب میں امن عامہ کی صورتحال کافی حد تک تسلی بخش ہے۔
آئی جی انعام غنی کا کہنا ہے کہ اپنے محکمے کو پولیس فورس سے پولیس سروس بنانا چاہتا ہوں۔ پولیس کو عوام دوست بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنا چاہتا ہوں کانفرنس کی سفارشات پر سنجیدگی سے عملدرآمد کریں گے : اختتام پر وزیر قانون نے کانفرنس کے شرکاء میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔ -

بدترین ماحولیاتی آلودگی کی وجہ گذشتہ ادوار میں جنگلات پر عدم توجہی، سبطین خان
وزیر جنگلات سبطین خان کا کہنا ہے کہ بدترین ماحولیاتی آلودگی کی وجہ گذشتہ ادوار میں جنگلات پر عدم توجہی ہے۔ سرسبز، پلوشن فری پاکستان کا قیام عوام کی مدد سے جلد پورا ہوگا۔
صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ گذشتہ حکومتوں کے برعکس موجودہ حکومت جنگلات کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ سابقہ حکومتوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے آج پاکستان کو بدترین ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے جس کے خاتمے کیلئے ہر شخص کو انفرادی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کلین گرین پاکستان کا خواب اور عزم موجودہ حکومت میں ہی پورا ہوگا۔ آئندہ 2023 میں تحریک انصاف دوبارہ برسر اقتدار آئے گی اور تب سبز انقلاب کا یہ سلسلہ گلی گلی پھیل چکا ہو گا۔ سبطین خان نے کہا کہ محکمہ جنگلات پنجاب وزیر اعظم عمران خان کے خواب کی تکمیل کیلئے سنجیدہ اور تیز ترین حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب محکمہ جنگلات کے عملہ کی محنت سے پاکستان سرسبز ہو گا اور درختوں اور سبزے کا سلسلہ پاکستان کی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا بھی باعث بن رہا ہو گا۔ وزیر جنگلات نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم پاکستان کے کلین گرین اور پلوشن فری پاکستان کا قیام عوام کی مدد سے جلد پورا ہوگا۔ -

پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات سپلائرز کا تعلق کس ایجنسی اور علاقے سی ہے؟؟
اسلام آباد میں انڈسٹریل ایریا زون تھانہ نون پولیس نے بڑی کارروائی کی جس میں بین الضلاعی منشیات کی سپلائی میں ملوث دو بڑے سپلائرز مخدوم علی اور کوثر علی شاہ گرفتار 22 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔چرس گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی۔ گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لےلی گئی اور منشیات سپلائرز کا تعلق اورکزئی ایجنسی اور کوہاٹ سے ہے۔
ایس ایس آپریشنز کا کہنا ہے کہ ملزمان چرس کی بڑی کھیپ خیبر پختون سے پنجاب اور اسلام آباد میں سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دیگئی ھے.کارروائی رات گئے اسپیشل چیکنگ کے دوران ایس ایچ او اشتاق شاہ معہ ایس آئی نواز تھابل کانسٹیبل معظم علی، کانسٹیبل زیشان علی اور کانسٹیبل محمد ساجد نے کی. آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے انڈسٹریل ایریا زون کی کارکردگی کو سراہا ھے.