Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • خیبر پختونخوا، مالم جبہ کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں

    خیبر پختونخوا، مالم جبہ کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں

    پشاورمحکمہ سیاحت کی جانب سے سال کا ساتواں سرمائی فیسٹیول مالم جبہ میں جاری ہو گیا، فیسٹیول میں سکی کے 120کھلاڑی حصہ لیں رہے ہیں۔
    ھوم رن 19 ممالک میں کھیلا جاتا ہے۔ مالم جبہ سکی ریزارٹ پاکستان بھر میں سکی اور دیگر برف پر کھیلی جانے والے کھیلوں کے لئے نہایت موزوں ہے۔
    محکمہ سیاحت کی جانب سے سوات کے پر فضا سیاحتی مقام گبین جبہ میں بھی خصوصی تہوار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے مارچ میں ڈیرہ جات فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کے لئے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جا رہا ہے۔

  • ریکروٹمنٹ عمل مزید شفاف بنانے کے لیے ایٹا میں اصلاحاتی ایجنڈے پر کام جاری، معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش

    ریکروٹمنٹ عمل مزید شفاف بنانے کے لیے ایٹا میں اصلاحاتی ایجنڈے پر کام جاری، معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش

    حکومت خیبرپختونخوا کا میرٹ و شفافیت کی جانب ایک اور اقدام اٹھانے کا فیصلہ، صوبے میں ریکروٹمنٹ عمل ایک ہی ٹیسٹنگ ایجنسی ہے اس کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کی زیر صدارت ٹیسٹنگ ایجنسی ایٹا کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں ایٹا حکام کی جانب سے مختلف امور و کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ نیز سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن داود خان سمیت ایٹا کے اہلکاروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

    معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک ہی ایجنسی کی تحت ریکروٹمنٹ عمل کنڈکٹ پر کام تیز کر دیا ہے۔ ٹیسٹنگ ایجنسی ایٹا کی استعداد کار بڑھانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ تمام شعبہ جات میں میرٹ و شفافیت کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ریکروٹمنٹ عمل مزید شفاف بنانے کے لیے ایٹا میں اصلاحاتی ایجنڈے پر کام جاری ہے۔ جلد صوبے میں ایک ہی ٹیسٹنگ ایجنسی کی تحت ریکروٹمنٹ کریں گے۔ ایٹا میں افرادی قوت کی کمی پوری کرنے کے لیے  پوزیشنز مشتہر کیے جائیں گے۔ ایٹا نے ستمبر 2020 سے سال کے آخر تک تقریباً دو لاکھ چوبیس ہزار افراد سے ٹیسٹ لیا۔ رواں سال کے جنوری میں ایک لاکھ چالیس ہزاری افراد سے ٹیسٹ لیا گیا۔ کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ عمل پر بھی کام تیز کیا جائے۔ پرائیویٹ ٹیسٹنگ ایجنسیز پر ریکروٹمنٹ کا دارومدار کم کیا جائے۔

  • تھانہ چورہ پولیس کی کامیاب کاروائی، مغوی سکول ٹیچر طلحہ بحفاظت بازیاب

    تھانہ چورہ پولیس کی کامیاب کاروائی، مغوی سکول ٹیچر طلحہ بحفاظت بازیاب

    مغوی سکول ٹیچر طلحہ 24گھنٹے کے اندر بحفاظت بازیاب ہو گئے۔ تھانہ چورہ پولیس نے کامیاب کاروائی کی۔ واقعہ میں ملوث ایک خاتون ملزمہ بھی گرفتار ہوئی ہے اور بازیاب سکول ٹیچر طلحہ کی موٹر کار بھی برامد کر لی گئی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام کو تھانہ چورہ پولیس کو سکول ٹیچر طلحہ ولد سید افتحار احمد سکنہ زنڈو بانڈہ نوشہرہ کی آغوائیگی کی رپورٹ موصول ہوئی جس پر ڈی پی آو ڈاکٹر ذاہد اللہ نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی انعام جان خان کی سربراہی میں ایس ایچ او چورہ نضیف الرحمن ،ایس ایچ او رستم خائستہ الرحمن و دیگر پولیس آفسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیا۔
    جنہوں نے واقعہ کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے ملوث ملزمان کے ٹھکانے تک رسائی حاصل کی اور مغوی سکول ٹیچر طلحہٰ کو بخفاظت بازیاب کیا۔
    اس واقعہ میں ملوث ایک خاتون مسماة(ز) کو بھی گرفتار کیا۔ پولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزمان اور مغوی کے مشران کے درمیان سابقہ دشمنی چلی آرہی تھی جس کی بنا پر اس کو آغواء کیا گیا۔ دیگر شریک واردات ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

  • حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے عوام کی چیخیں نکال رہی ہے،شیری رحمان

    حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے عوام کی چیخیں نکال رہی ہے،شیری رحمان

    بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ 3 دن میں 3 بار بجلی کی قیمت میں اضافہ قابل تشویش ہے۔ فروری کے بلوں میں 6 روپے فی یونٹ کا اضافہ ہوگا، کیا اس حکومت کا کوئی احتساب کرنے والا نہیں؟ پیپلز پارٹی کی حکومت میں سموسے کی قیمت میں اضافے پر عدالت نوٹس لیتی تھی، موجدہ حکومت ہر روز منی بجٹ پیش کر رہی، کیا اس نااہل حکومت کی جوابدہی نہیں بنتی؟ حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی قیمت عوام کو ادا کرنی پڑ رہی، حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے عوام کی چیخیں نکال رہی ہے، آئی ایم ایف کی قسط حاصل کرنے کے لئے روز قیمتیں بڑھائی جا رہی ہے۔مہنگائی کی سونامی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ 

  • جاوید اختر محمود  کا  22 فروری سے ڈویژنل شجرکاری مہم کا آغاز کرنے کا اعلان

    جاوید اختر محمود کا 22 فروری سے ڈویژنل شجرکاری مہم کا آغاز کرنے کا اعلان

    ڈویژنل انتظامیہ کا عزم ہے کہ ملتان بنے گا پھولوں، روشنیوں کا شہر۔ شہر میں جشن بہاراں، لوک ورثہ میلہ سجے گا۔
    کمشنر جاوید اختر محمود نے پی ایچ کو بڑے پیمانے پر پھولدار پودے لگانے کا حکم دیا ہے۔
    جاوید اختر محمود کا کہنا ہے کہ 22 فروری سے ڈویژنل شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ گرین کلین مہم کے تحت لوکل اجناس کے تیار درخت لگائے جائیں گے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو چوک کمہارانوالہ تا سہو چوک تک لائٹس لگانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن خراب پولز تبدیل،سٹریٹ لائٹس فعال کرے۔تمام لائٹوں کا فارنزک ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ کارپوریشن کو مستحکم کرنے کیلئے 1 اسکوئیٹر، 2 ٹرک خریدنے کی اجازت دیدی گئ ہے۔ ریکولیشن برانچ کو مستحکم کرکے انسداد تجاوزات آپریشن میں تیزی لائ جائے گی۔ کمشنر کاپی ایچ اے کو قلعہ کہنہ قاسم باغ کے اطراف جاگنگ ٹریک بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ پی ایچ اے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جوائنٹ سپیشل اسکواڈ مرتب کرے۔ بلڈنگ میٹیریل دکانوں کی شہر میں بھرمار کو کنٹرول کرنے بارے میکنزم بنایا جائے۔ کمشنر کا لوک ورثہ میلہ کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا۔ شہریوں کی تفریح کیلئے لوک ورثہ میلہ کو یادگار بنائیں گے۔
    کمشنر کا لوک ورثہ میلہ، جشن بہاراں کیلئے ضلعی انتظامیہ، پی ایچ اے کو ٹاسک دیا گیا ہے ۔

  • گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبروں سے ملاقات

    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبروں سے ملاقات

    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی فیکلٹی کو تعیناتیوں اور ترقیوں کی بجائے معاشرے کی بہتری اورخوشحالی کے لئے تحقیق کرنی چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایرا) کے ممبروں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایرا کے صدر عاطف پرویز اور جنرل سکریٹری عدنان لودھی بھی موجود تھے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر زیدی نے کہا کہ انہوں نے جی سی یو میں خصوصی ایوارڈ کا اجراء کیا ہے جو ہر سال تمام فیکلٹیز کے بہترین محققین کو دیا جائے گا۔پروفیسر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سی یونیورسٹیز اور انتظامی محکمے آئی ٹی کے شعبے میں بہت پیچھے ہیں،دنیا اب پیپر لیس ہو رہی ہے جبکہ ہمارے ہاں آج بھی فائلوں کا کلچر پایا جاتا ہے۔اس موقع پر ایرا کے ممبران صائمہ وڑائچ، اظہار الحق واحد، عمران یونس، شفیق شریف، ارشاد مہدی، عثمان غنی، عمیر خلیل، میاں علی، علی ارشد، فیضان وڑائچ، کاشف داؤدی، ثناء اللہ ناگرا، برہان الدین،ناصر چوہدری، میاں عامر اور حسن عباس بھی موجود تھے۔

  • ایس پی اقبال ٹاؤن اور ساندہ پولیس کی مشترکہ کاروائی,  موٹرسائیکل و موبائل سنیچر گینگ گرفتار!

    ایس پی اقبال ٹاؤن اور ساندہ پولیس کی مشترکہ کاروائی, موٹرسائیکل و موبائل سنیچر گینگ گرفتار!

    لاہور پولیس کو مطلوب موبائل اور موٹرسائیکل سنیچر گینگ گرفتار ہو گئے۔ایس پی اقبال ٹاؤن محمداجمل رائے کی سربراہی میں ساندہ پولیس کی کاروائی, 02 رکنی موٹرسائیکل و موبائل سنیچر گینگ گرفتار ہو گئے۔

    ۔ملزمان کے خلاف ڈکیتی,چوری و راہزنی،ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج تھے۔ملزمان کے قبضہ سے 02 پسٹلز وگولیاں ۔05 موبائل فونز۔02 موٹر سائیکلز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئی۔ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں دوران تفتیش ملزمان کا متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا گیا. گرفتار ملزمان میں مظفر اور کاشف شامل مقدمات درج تفتیش جاری ہے ۔ انسداد جرائم کے حوالہ سے بہتر کاروائی کرنے پر ایس ایچ او ساندہ اور انکی ٹیم کو شاباش ملی ۔مزید کاروائیاں جاری رoکھنے کی ہدایت دی گئی . ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل

  • پسماندہ علاقوں میں آبی نکاس کے جدید سسٹم کو متعارف کروایا جائے گا، سیکرٹری بلدیات

    پسماندہ علاقوں میں آبی نکاس کے جدید سسٹم کو متعارف کروایا جائے گا، سیکرٹری بلدیات

    16 دیہی تحصیلوں میں 86 ارب روپے کی لاگت کے منصوبوں کوتیار کرنے کے لیے سیکرٹری بلدیات پنجاب نور الامین مینگل کی زیرصدارت اہم اجلاس کیا گیا- منصوبہ ” پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پراجیکٹ "کے نام سے متعارف کروادیا گیا-
    سیکرٹری بلدیات پنجاب کا کہنا تھا کہ منصوبے کی کامیاب تکمیل تک تمام مراحل کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔ نور الامین مینگل کے بقول دیہی و پسماندہ علاقوں میں آبی نکاس کے جدید سسٹم کو متعارف کروایا جائے گا۔ 

    صوبہ بھرکے دیہی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے سیکرٹری بلدیات پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نمائندہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ورلڈ بینک کے کنسلٹنٹس نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری بلدیات پنجاب نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ16تحصیلوں کے دیہی علاقوں میں 86 ارب روپے کی لاگت کے منصوبوں پر جلد از جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔منصوبہ ”پنجاب مستحکم دیہی پانی سپلائی و صفائی منصوبہ (پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پراجیکٹ) کے نام سے متعارف کروایاجا رہا ہے اور اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں پنجاب کی 16 دیہی تحصیلوں کی ترقی کے لیے سڑکیں بنائی جائیں گی۔ دیہی و پسماندہ علاقوں میں آبی نکاس کے جدید سسٹم کو متعارف کروایا جائے گااور صاف پانی کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔ تمام منصوبوں کی خود د مانیٹرنگ کرتے ہوئے ہفتہ وار جائزہ اجلاس بھی بلوایا جائے گا ۔مزید براں کوڑا کرکٹ سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے کے لیے جدیدسالڈ ویسٹ مینیجمنٹ سسٹم کو متعارف کروایا جائے گا۔

  • فردوس عاشق اعوان نے کس کو سیاسی گیدڑکا خطاب دے دیا؟

    فردوس عاشق اعوان نے کس کو سیاسی گیدڑکا خطاب دے دیا؟

    ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ڈسکہ اور وزیرآباد کے ضمنی انتخابات میں کرپشن کا پیسہ لٹا رہی ہے- عطا تارڑ نے سستی شہرت کے لئے گرفتاری کا ڈرامہ رچایا، ن لیگ اوچھے سیاسی ہتھکنڈوں پر اتر آئی- وزیراعظم نے لاہور میں درخت لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا۔ میڈیا تنظیمیں شہر کو سرسبز بنانے کی تحریک کی قیادت کریں گی-

    ڈسکہ اور وزیرآباد کے ضمنی انتخابات کے حلقوں میں ن لیگ کرپشن کا پیسہ مال مفت کی طرح لٹا رہی ہے۔ سیاسی اداکار عطا اللہ تارڑ اور بدنام زمانہ لیگی لیڈر عابدرضا حلقے میں سیاسی افراتفری پھیلانے گئے تھے۔ عطا اللہ تارڑ نے گرفتار ہونے کا ڈرامہ کیا۔ جب گرفتاری ہی نہیں ہوئی تو رہائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ عطا اللہ تارڑ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے گھٹیا سیاسی ہتھکنڈے اختیار کر رہے ہیں۔ ن لیگی امیدوار ڈسکہ اور وزیرآباد کے حلقوں سے سیاسی ڈرامے بازی کر کے ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
        ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عطا اللہ تارڑ شریف فیملی کے ذاتی ملازم کی حیثیت سے سینٹ میں پہنچنے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ لیکن ایک سیاسی گیدڑ حقائق مسخ کر کے ہیرو نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروا رہا ہے۔سابق حکومتیں ایسے انتخابات کے موقع پر مخالفین کو آڑے ہاتھوں لے کر ان کا بازو مروڑتی تھیں اور اس مقصد کے لئے انتظامیہ کا ناجائز استعمال کیا جاتا تھا مگر عمران خان حکومت اس سسٹم کو بدل کر قانون کی بالادستی یقینی بنانا چاہتی ہے تاکہ اپنی قیادت کا انتخاب کرنے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہو۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ حلقے میں سرعام ووٹوں کی خریدوفروخت کر کے الیکشن قوانین کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔ لیکن ہم ان کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ سیاسی میدان میں کرنا چاہتے ہیں۔

        ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ لاہور کے حوالے سے میڈیا کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مہنگائی سے نمٹنے کے لئے حال ہی میں تحلیل کی گئی مارکیٹ کمیٹیوں کا متبادل نظام قائم کیا جا رہا ہے جس میں صارفین کو آڑھتی، مڈل مین اور دوکانداروں کی منافع خوری سے بچا کر اشیائے ضروریہ سستے داموں مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ کمیٹیوں کے متبادل کے طور پر قائم کئے گئے نظام کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل پر چلایا جائے گا۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر صوبائی وزیرخوراک کو گندم کی مناسب امدادی قیمت کے تعین کے لئے موثر فوڈ پالیسی بنانے کے لئے ترجیحات طے کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت ہر فرد کو میڈیکل کور مہیا کرنے کے لئے موثر حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے اور وزیراعظم نے اس ضمن میں محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور جو کبھی باغات کا شہر کہلاتا تھا کا قدرتی حسن بحال کرنے اور سموگ جیسے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم عمران خان نے شہر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا پیغام دیا ہے۔ وزیراعظم نے جیلانی پارک میں خود اپنے دست مبارک سے پودا لگا کر اس مہم کا آغاز کیا ہے۔ میں نے وزیراعظم کو یقین دلایا ہے کہ شہرکو سرسبز بنانے کے اس مشن میں میڈیا ہراول دستے کا کردارادا کرے گا اور میڈیا تنظیمیں وزیراعظم کے اس خواب کی تکمیل کے لئے جیلانی پارک سمیت پورے شہر میں درخت لگا کر اس صدقہ جاریہ میں اپنا حصہ ڈالیں گی۔  ایک سوال کے جواب نے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسان کو سبسڈی دینے کے لئے ٹارگٹڈپروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا اور مخصوص طبقے کو کھاد، بیج اور بجلی کے بلوں میں رعایت دی جائے گی۔  ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات کے معاملات میں ہم اپوزیشن کو اتنا سادہ نہیں سمجھتے۔ اپنا حق نہ کسی کو دیں گے اور نہ کسی کا چھینیں گے۔        

  • درخت لگانا اور جانور پالنا  ثواب کمانے کے برابر ہیں، صمصام علی بخاری کا تقریب سے خطاب

    درخت لگانا اور جانور پالنا ثواب کمانے کے برابر ہیں، صمصام علی بخاری کا تقریب سے خطاب

    صمصام بخاری نے جنگلات کی اہمیت کے حوالے  جنگلی حیات اور جنگلات قدرت کی فطرت کے عکاس ہوتی ہیں جو کہ ماحول کوخوشگوار اور خوبصورت بناتے ہیں – درخت لگانا اور جانور پالنا ہمیں ثواب کمانے کے طور پرلینے چاہئیں – صمصام بخاری کی پنجاب اڑیال بارے ڈاکومنٹری کی نمائش کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت- ڈاکومنٹری گیم وارڈن پنجاب بدر منیر کی خصوصی کاوش سے تیار کروائی گئی-

    صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری سید صمصام علی بخاری نے انٹرنیشنل ویٹلینڈ ڈے پر سالٹ رینج میں پنجاب اڑیال بارے ڈاکومنٹری کی نمائش کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی- یہ ڈاکومنٹری گیم وارڈن پنجاب بدر منیر کی خصوصی کاوش سے تیار کروائی گئی ہے- گیم وارڈن پنجاب بدر منیر جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے اپنے ذاتی خرچ سے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں – تقریب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی تنظیموں سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی-

        صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری سیدصمصام علی بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگلی حیات اور جنگلات قدرت کی فطرت کے عکاس، ماحول کوخوشگوار اور خوبصورت بناتے ہیں – ان کی حفاظت ہمارا قومی فرض ہے تاکہ آنے والی نسلوں کے لئے قدرت کے ان انمول تحفوں کو بچا سکیں – سیدصمصام بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے عمران خان کی قیادت میں ماحولیات کے تحفظ کے لئے خطیر فنڈز مختص کئے ہیں جن کے اثرات ابھی آنا شروع ہوگئے ہیں – انہوں نے کہا کہ درخت لگانا اور جانور پالنا ہمیں ثواب کمانے کے طور پرلینے چاہئیں – سیدصمصام بخاری نے مزیدکہا کہ اس سال اوکاڑہ اور ساہیوال یونیورسٹی میں جنگلی حیات کو نصاب میں شامل کیا جارہا ہے تاکہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے عوام میں اس شعور کو اجاگر کیا جائے- انہوں نے کہا کہ وزارت جنگلی حیات عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے- انہوں نے کہا کہ ڈاکومنٹری کی تیاری بدرمنیر کی بہترین کاوش ہے-