بقول پاکستان مسلم(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے سینٹ کے لئے 7 امیدواروں کو نامزد کر دیا گیا۔ پارلیمانی بورڈ نے عرفان صدیقی، زاہد حامد، انجینئر بلیغ الرحمن کے ناموں کی منظوری دی۔سائرہ افضل تارڑ اور سیف الملوک کھوکھر کے ناموں کی بھی پارٹی کے نامزد ارکان کے طور پر منظوری دی گئی۔ان ارکان کو صوبہ پنجاب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Tag: باغی ٹی وی
-

پی ٹی آئی سے مایوس کونسا کارکن سینٹ کاغذات نامزدگی جمع کراوانے الیکشن آفس پہنچ گیا؟
کوئٹہ, پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن ڈاکٹر عبدالمنان کاکڑ کا ٹکٹ نہ ملنے پر آذاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے
عبدالمنان کاکڑ کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی ائی مجھے سپورٹ کرتی ہے تو مہربانی اگر نہیں کرتی تو آذاد حیثیت سے الیکشن لڑونگا۔ پی ٹی آئی اپنے مقاصد بھول گئی ہے۔ عبدالقادر کو پی ٹی آئی سے ٹکٹ دینے سے لگتا ہے کہ پیسے لیے گئے تھے۔ ظہور آغا کو ٹکٹ دینے پر اعتراض نہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ٹکٹ دینا چاہئے۔ -

مردان، دہشتگردانہ کاروائیوں میں استعمال ہونے والے بھاری ہتھیار برآمد ۔
کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ مردان کی نوشہرہ میں کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردانہ کاروائیوں میں استعمال ہونے والے بھاری ہتھیار برآمد ہویے۔
مورخہ 14-02-2021 کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ بمقام شاہین ٹاون ضلع نوشہرہ میں چند دہشتگردوں نے پتھروں میں بھاری ہتھیار چھپا رکھے تھے۔ دہشتگردانہ کاروائیوں اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی خاطر ذخیرہ کئے ہیں جس پر سی ٹی ڈی نوشہرہ کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پراپرٹی آفس شاہین ٹاون کے قریب سے پتھروں میں اسلحہ و ایمونیشن، 02 عدد راکٹ لانچر کے زندہ گولے بمعہ راکٹ لانچر گن ، 03عدد ہینڈ گرنیڈ اور 02 عدد سکاٹیج برآمد کئے ۔ برآمدہ راکٹ لانچر گولے و ہینڈ گرنیڈ طلبیدہ BDU عملہ کے ذریعہ محفوظ کرکے قبضہ پولیس کئے۔ کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ مردان نے انسداد دہشتگردی ایکٹ سال 1997 کے تحت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے تفتیش کیلئے ماہر تفتیشی ٹیم مقرر کی ۔ -

ووٹ ڈالنا ہر رکن کا حق اسلیے زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری
اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تمام زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف،پارلیماںی لیڈر ن لیگ خواجہ آصف اس وقت زیر حراست ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ اور سابق فاٹا سے رکن اسمبلی علی وزیر بھی جیل میں ہیں۔ چاروں کے پروڈکشن آرڈر کےلیے سپیکر کو درخواست کردی گئی ہے۔ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر رکن کا حق ہے زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونگے۔تین مارچ کو قومی اسمبلی ہال میں سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ ہوگی۔دو مارچ کی شام تک زیر حراست اراکین کو اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا۔
-

14 فروری کو بطور "حیا ڈے” پاکستانی تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ نے متعارف کروایا
ہر سال کے دوسرے مہینے یعنی فروری کے 14 تاریخ کو دنیا بھر میں بے شرمی کا دن منایا جاتا ہے جسے عام اصطلاح میں "ویلنٹائن ڈے” کہا جاتا ہے ۔ اس بے شرمی کے دن کی ابتداء کے بارے میں مختلف روایات ملتی ہیں ۔ جو روایت اس حوالے سے مشہور ہے وہ کچھ یوں ہے کہ تیسری صدی عیسوی کے اواخر یعنی اج سے کوئی 17 سو سال پہلے ویلنٹائن نامی ایک شخص کو جو کہ کسی وجہ سے جیل میں قید کاٹ رہا تھا، اس دن پھانسی لگائی گئی ۔پھانسی سے قبل اس شخص نے اپنا آخری پیغام نامہ اپنی جیل کے جیلر کی بیٹی کے نام ارسال کیا جس میں اظہار محبت کے بعد درج تھا ” تمہارا ویلنٹائن”۔ ویلنٹائن کی یاد میں لوگوں نے اس دن کو منانا شروع کردیا اور اس کا نام رکھ دیا ویلنٹائن ڈے ۔
لیکن اللہ کے فضل یہ تھوڑے سے لوگ اپنے اس غلیظ مقاصد میں کھبی کامیاب نہیں ہونگے۔ کیونکہ یہ ملک اسلام کی خاطر بنا ہے اور اس ملک کے اندر اسلام ہی سرائیت کر سکتا ہے ۔ پاکستان میں اس بے شرمی و بے حیائی کا راستہ روکنے کے لیے 14 فروری کو حیا ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ حیا ڈے کو پاکستان کی سب سے بڑی تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے متعارف کروایا ۔ جب 14 فروری 2009 کو پہلی مرتبہ پنجاب یونیورسٹی کے اندر اسلامی جمعیت طلبہ نے حیا ڈے کا نام دے کر اس دن کو منایا ۔ اس کے بعد 2012 سے مسلسل اس دن ک پورے پاکستان میں و حیا ڈے کے طورپر منایا جا تاہے ۔اسلامی جمعیت طلبہ کے علاوہ اب اس دن کو ہر طبقہ فکر کے لوگ اپنے اپنے طور پر مناتے ہیں ۔کیوں کہ بطورِ مسلمان حیاء ہمارے ایمان کا حصہ ہے، جیسا کہ حدیث میں فرمایا گیا ہے کہ ” جس میں حیاء نہیں اس میں ایمان نہیں” ۔
یہی وجہ ہے کہ 2017 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اس بے حیائی یعنی ویلنٹائن کے منانے یا میڈیا پر دکھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ یہی اس ملک کا قانون ہے ،یہ ملک بنا ہی اس لیے تھا۔ غیر اسلامی اقدار کو یہاں ہمیش منہ کی کھانی پڑے گی ۔یہاں نہ تو کوئی غیر اسلامی ایجنڈ چل سکتا ہے اور نہ ہی کوئی تہوار ۔ ہمارا معاشرہ ہمارا کلچر حیا ڈے کے ساتھ ہی چل سکتا ہے کیونکہ اسلام ہی ہمارا کلچر ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ” ہر دین کی ایک پہچان ہوتی ہے اور ہمارے دین(اسلام) کی پہچان شرم و حیاء ہے”۔ -

لاہور،حقہ شیشہ فلیورز،اسلحہ۔شراب، سمیت ملزمان گرفتار ۔
لاہور: شیشہ سموکنگ۔شراب نوشی۔ناجائز اسلحہ۔ساؤنڈ سسٹم کے مرتکب 15 ملزمان گرفتار۔ملت پارک پولیس کی کاروائی جس میں ملزمان اعظم۔مہروز۔امیرحمزہ۔عدنان۔عابد۔علی رضا۔ستار۔بلال۔عظیم۔عمر۔شہباز۔احمد۔سنی۔عابد اور شکیل گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 03 عدد حقہ شیشہ۔کوئلہ حقہ شیشہ اور حقہ شیشہ فلیورز برآمد ہویے۔ملزمان کے قبضہ سے شراب کی بوتلیں اور ساؤنڈ سسٹم بھی برآمد ہوا ۔ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 9MM اور گولیاں بھی برآمدملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ۔شراب نوشی۔ساؤنڈسسٹم۔شیشہ سموکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہویے ہیں ۔نئی نسل کو شیشہ سموکنگ اور اسطرح کی سرگرمیوں سے دور رہنا چاہئیے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن محمداجمل رائے کا کہنا ہے۔
-

انڈسٹریل ایریا زون تھانہ سبزی منڈی خطرناک گینگ کے دو کارندے گرفتار۔
اسلام اباد میں انڈسٹریل ایریا زون تھانہ سبزی منڈی پولیس کی کارروائی کی گئ۔
تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں گن پوائنٹ پر وارداتوں میں ملوث خطرناک عامری گینگ کے دو کارندے گرفتار ہو گئے ۔ ان ملزمان میں عامر علی اور عبدالجبار شامل ہیں.
ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے پسٹل معہ ایمونشن برآمد ہوا ہے۔
ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ابتدائی تفتیش کے دوران سبزی منڈی کے علاقے میں متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے ایس پی انڈسٹریل ایریا زون نے تھانہ سبزی منڈی پولیس کی ٹیم کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی ہے. -

ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا آغاز کب ہو گا!!!
پی سی بی کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کی اسٹریمنگ کے لیے ٹیپمیڈ سے معاہدہ ہوا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا، مڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کی اسٹریمنگ کے لیے ٹیپمیڈ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ یہ اسٹریمنگ www.tapmad.com/psl6 پر دستیاب ہوگی۔
شراکت داری کے اس معاہدے سےنہ صرف آسٹریلیا، مڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ میں موجود کرکٹ فینز کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کی کوریج میسر آئے گی بلکہ اس سے پاکستان کرکٹ کی مزید پذیرائی بھی ہوگی۔
اس نئے معاہدے کے ساتھ ہی اب ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 دنیا بھر میں اسٹریم ہوگی۔شمالی امریکہ میں وِلو ٹی وی، کیریبئن میں فلو اسپورٹس، یو کے میں اسکائے اسپورٹس یوکے، سب سہارا افریقہ میں سپر اسپورٹس، جنوبی ایشیا میں سونی پکچرز نیٹ ورک، نیوزی لینڈ میں اسکائے نیوزی لینڈ، مڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ، آسٹریلیا اور باقی دنیا میں ٹیمپیڈ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کو اسٹریم کرے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا، جہاں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور ایڈیشن 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ -

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جنرل کونسل اجلاس، اہم فیصلے کر دیے گئے
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جنرل کونسل اجلاس ہوا جس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے صدارت کی۔
جنرل ہاوس نے بھی پی او اے ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کی پی او اے سے رکنیت ختم کرنے کی منظوری دی۔ پی او اے جنرل کونسل نے سابق سیکرٹری پاکستان آرچری فیڈریشن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی بھی منظوری دی۔ جنرل کونسل نے پی او اے صدر سید عارف حسن اور سیکرٹری خالد محمود پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ نیشنل گیمز ہر دو سال کی بجائے چار سال بعد کرائی جانے کی تجویز پر معاملہ سپورٹس کمیشن کے سپرد کیا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اجلاس میں ساوتھ ایشین گیمز کو دو کی بجائے چار سال بعد کرانے کی تجویز دی ۔ ساوتھ گیمز کی میزبانی اور وزیر اعظم سے ملاقات کے حوالے سے بریف کیا جسے ہاوس کی جانب سے پی او اے کی کوششوں کو سراہا۔ سیکرٹری جنرل پی او اے نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ہونے والی ایکٹیوٹی کے حوالے سے بریف کیا۔ اجلاس میں 20-2019 آڈٹ رپورٹ کی بھی منظوری کے ساتھ ساتھ نئے مالی سال کے لیئے آڈیٹر کی تعیناتی کی گئی۔ اجلاس میں 34 ویں نیشنل گیمز کے انعقاد کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔اجلاس میں پی او اے کی مختلف کمشن اور کمیٹیز کےسربراہان نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں چھٹی ایشین ان ڈور اینڈ مارشل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا گیا۔ ٹوکیو اولمپک، پانچویں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز اور تیسری ایشین یوتھ گیمز میں شرکت اور تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا گیا۔ اجلاس میں برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کی بیٹن کی آمد کے حوالے سے بتایا گیا۔ اجلاس میں پی او اے ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔ پی او اے جنرل کونسل اجلاس میں 23 ممبران نے آن لائن جبکہ 80 کے قریب ممبران نے فزیکلی اجلاس میں شرکت کی۔ پی او اے کے تمام مالی معاملات کو آن لائن ویب سائیٹ پر جاری کیا جائے گا، تمام اخراجات کے حوالے سے تمام آڈٹس رپورٹ موجود ہیں -

لاہور، بیگم کوٹ کے علاقے سے ٹریویلینٹ پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ برامد
لاہور کے علاقے بیگم کوٹ چیمہ والا کھوہ کے قریب سکریپ کے گوداموں سے ٹریویلینٹ پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ برامد ہوئی۔
ڈی سی سمیت محکمہ صحت کےافسران موقع پر پہنچ کر وقوعہ کا جائزہ لے کر معاملے کی انکوائری کی جاری ہے۔ ڈی ڈی او ایچ کی جانب سے پولیس کو کال کر دی گئی تا کہ موقع پر گودام مالکان کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔
پولیو مہمات کے بعد تمام استعمال شدہ اور غیر استعمال شدہ وائلز ورکرز سے واپس لے کر محکمہ کو بھجوائی جاتی ہیں۔سکریپ کے گوداموں میں ہزاروں پولیو وائلز کی موجودگی سے پولیو مہمات کی تمام تر کوریج اور رپورٹس پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ڈی سی سمیت محکمہ صحت کے افسران نے موقع پر پہنچ کر معاملے کا جائزہ لیا اور اس معاملے پر انکوائری کی جارہی ہے
