لکی مروت: پولیس کی اہم کاروائی جس میں بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ہو گی۔ سٹی پولیس انچارج نوید نواز نے شین باغ چوک پر ٹرک سے بھاری اسلحہ برآمد کیا، اسلحہ ٹرک کے ٹول بکس میں چھپایا گیا تھا۔ڈی ایس پی عظمت بنگش کی پریس کانفرنس جس میں بتایا کہ اسلحہ میں 30عدد 30بور پستول بمعہ 4000کارتوس، 6عدد رپیٹرز بندوق بھی برآمد ہوئے ہیں۔ٹرک سے 1عدد کلاشنکوف بمعہ 1200کارتوس برآمد ہوئے ہیں، دوعدد کلاشنکوف نما پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔تین مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں دو کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان اور ایک کا ضلع ٹانک سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق اسلحہ پنجاب سمگل کیا جارہاتھا۔
Tag: باغی ٹی وی
-

غیر سنجیدہ اور موثر کارکردگی نہ دکھانے والے سرکاری افسران کی اب خیر نہیں!!!
اسلام آباد :سرکاری افسران نے عوامی شکایات کو بروقت حل نہ کرنے پر وزیر اعظم کا نوٹس دیا۔
غیر سنجیدہ اور موثر کارکردگی نہ دکھانے والے سرکاری افسران کے خلاف ایکشن شروع ہو گیا۔چیف سیکریٹری پنجاب نے ماتحت 1586 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی ۔وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔ 263 افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر وارننگ ،7 سرکاری افسران کو شوکاز نوٹس جاری ہو گیا۔ 833 افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت، 111 افسران سے وضاحت طلب کی گئی ۔403 سرکاری افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔سیکرٹری اطلاعات،زراعت،ایکسائز اور سیکرٹری آبپاشی کو کارکردگی بہتر کرنے کا مراسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران سرکاری افسران کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا تھا۔وفاقی وزراء نے بھی بیوروکریسی کے غیر سنجیدہ رویے کی شکایت کی تھی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور، گجرات، شیخو پورہ سمیت پنجاب کے 20 ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری،
تمام افسران عوام کوبہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کارکردگی کو بہتر کریں، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ،لیہ،جھنگ ، بُورےوالا، صادق آباد، ننکانہ صاحب، پنڈی گھیب، سمیت 43 اسسٹنٹ کمشنرز کو شوکازنوٹس جاری ہو گیا۔وارننگ لیٹر جاری کرنے کا مقصد تمام افسران کو تنبیہ کرنا ہے۔وزیراعظم کے ویژن کے مطابق عوام کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے اقدامات لیے جا رہے ہیں۔ -

پاکستان اور بھارت کے نازک تعلقات کی وجہ سے سکیورٹی معاملہ انتہائی اہم
بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پی سی بی ٹیم
بھجوانےسےپہلے سکیورٹی پلان طلب کرے گا۔بھارتی ویزہ ایشو نہیں، اصل پریشانی قومی کھلاڑیوں کے حفاظتی انتظامات ہیں۔آئی سی سی کے سکیورٹی وفد میں ہر ممبر ملک کا ایک ایک فرد شامل ہوتاہے۔ پاکستان اور بھارت کے نازک تعلقات کی وجہ سے سکیورٹی معاملہ انتہائی اہم ہے۔
پی سی بی حکام آئی سی سی سے قومی ٹیم کی حفاظت کی ٹھوس یقین دہانی چاہتےہیں۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ایشیاکپ کے رواں برس انعقاد کی راہ میں بڑی رکاوٹ بننےلگا۔ ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنلز دونوں جون میں شیڈول ہیں۔بھارتی ٹیم کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کی صورت میں ایشیا کپ نہیں ہوسکے گا۔ -

سندھ حکومت آئندہ دنوں میں گندم کا بحران پیدا کرنے کی نئی منصوبہ بندی کررہی ہے،خرم شیرزمان رہنماء تحریک انصاف
خرم شیرزمان رہنماء تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے گندم کی قیمتوں کو مسترد کرتے ہیں، فیصلہ چند مراعات یافتہ خاندانوں کو نوازنے کی کوشش ہے، گزشتہ سال سستی خریدی گئی گندم اب 5 ہزار میں خریدی جائے گی، سندھ حکومت عوام کو مضر صحت اور کچرہ ملی گندم فراہم کررہی ہے، آبادگاروں کے 18 سو کے ریٹ کی بجاء کابینہ وزراء کو فائدہ دینے کے لیے 2 ہزار روپے ریٹ مقرر کیا گیا، سندھ حکومت آئندہ دنوں میں گندم کا بحران پیدا کرنے کی نئی منصوبہ بندی کررہی ہے،
وفاق دشمنی میں سندھ حکومت زراعت دشمنی پالیسی پر گامزن ہے، سندھ میں سرکاری ریٹ کی بجاء مہنگا ترین آٹا عوام کو فراہم کیا جارہا ہے، سندھ کی عوام پر محکمہ زراعت کا ڈاکہ قبول نہیں، وزیر زراعت سندھ شہید فاضل راہو کی جدوجہد کا تھوڑا سا بھرم رکھ لیں، وفاقی حکومت آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے گندم کے ریٹ پر سندھ حکومت سے جواب طلب کرے، سندھ میں گندم کی قیمتوں پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔ -

نیازی صاحب کسانوں سے لوٹ مار کرکے گندم اور آٹا مافیاز کو فائدہ پہنچا رہا ہے،وزیر زراعت سندھ
سندھ نے پنجاب میں گندم کی فی من قیمت1800سومقررکرنے والےفیصلے کو کسان دشمن قرار دیدیا.
وزیر زراعت سندھ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا یہ فیصلہ کاشتکاروں کے ساتھ مزاق ہے,پنجاب سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والا صوبہ ہے,پنجاب نےگندم کی قیمت2ہزار روپے مقرر نہ کی تو ایک مرتبہ پھر گندم بحران پیدا ہوگا،
آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ جائینگی,سندھ پہلے ہی دوہزار روپے قیمت کرنے کی وفاق کو سفارش کرچکا ہے، دونوں زیادہ گندم اگانے والےصوبوں میں 200 سو روپیے کا فرق بہت زیادہ ہے، پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ گندم کی قیمت میں ایک عدم توازن پیدہ کریگا,سندھ کو بھی مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ خریداری قیمت کم رکھے,بزدار صاحب کسی اور کی نہیں تو اپنی ہی اسمبلی کی سن لو,پنجاب اسمبلی بھی گندم کی قیمت دو ھزار رکھنے کی متفقہ قرارداد پاس کر چکی ہے,گندم کی پیداواری لاگت بہت زیادہ ہو چکی ہے,پچھلے ڈھائی برس میں زرعی پیداواری لاگت میں تین گنا اضافہ ہو چکاہے,کسان اور کاشتکار بہت بڑے معاشی بحران کا شکار ہیں,نیازی صاحب کسانوں سے لوٹ مار کرکے گندم اور آٹا مافیاز کو فائدہ پہنچا رہا ہے,عمران خان کی حکومت آنےکےبعد ملکی زراعت کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ -

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا اوگرا کا بیان
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا اوگرا کی عوام دشمن پالیسیوں پر بیان جس میں انہوں نے کہا کہ
اوگرا کی تجاویز عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کررہی ہیں۔ 16 روپے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام کو مصیبت میں ڈالنے کے سوا کچھ نہیں۔ سلیکٹیڈ حکومت عوام کا جسم و جاں کا رشتہ ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
پجلی کی قیمت میں اضافہ سراسر عوام دشمن اقدام ہے۔ ستم یہ ہے کہ ہر پندرھویں روز پٹرول کی قیمت بڑھائی جارہی ہے ۔ نااہل حکومت دن بدن مہنگائی کرکے عوام کا جینا دوبھر کررہی ہے۔ تحریک انصاف کے "شیرو” کہتے ہیں کہ مہنگائی ہوگئی تو کیا ہوا۔ کپتان کے ہینڈسم ہونے کی قیمت عوام چکا رہے ہیں۔ ملکی معیشت سسک رہی ہے مگر پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ کپتان ہینڈسم ہے۔
مہنگائی کی بے قابو شرح عوام کو مجبور کررہی ہے کہ ہیڈسم کو فی الفور چلتا کریں ۔ پٹرولیم مصنوعات کے مہنگا ہونے سے عوام براہِ راست متاثر ہورہے ہیں۔ تحریک انصاف نے عوام کو دکھ ، پریشانی، مہنگائی، ظلم و بربریت کے سوا کچھ نہیں دیا۔ -

نالائق حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے،ایم این اے شازیہ عطا مری کا اظہار خیال
پارلیمنٹیرین و ایم این اے شازیہ عطا مری کا مہنگائی کے بارے میں کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت ہر آئے روز مہنگائی کے بم عوام پر گرائے جا رہی ہے۔ نالائق حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے۔ آج ہم سلیکٹڈ حکمرانوں کی کون کون سی چوری کا ادا کر رہے ہیں؟ کچھ دن پہلے مہنگائی کی ماری عوام پر بجلی بم گرادیا گیا۔
اب 16 فروری سے تقریباً 16 روپے مزید پیٹرولیم مہنگا کرنی کی خبریں سن رہے ہیں۔ نااہل حکومت غریب طبقے کو مہنگائی اور بیروزگاری سے مارنا چاہتی ہے۔ 90 روز میں ملکی مسائل حل کرنے والے دعویداروں نے تباہی کردی ہے ۔پی پی پی نیازی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو مسترد کرتی ہے۔ عوام کو پی ٹی آئی کے مہنگائی کے جن سے نجات لازمی ہے۔ -

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا تقریب سے خطاب
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا تقریب سے خطاب جس میں کہا کہ جب گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالا تو اس وقت کے میئر کراچی وسیم اختر نے مجھے فائر ٹینڈرز لانے کا کہا جب کام شروع کیا تو اندازہ ہوا کہ مالی اعتبار سے کے ایم سی ایک لاغر ادارہ ہے، کچرا اٹھانے کے لئے ایک نئی کمپنی بنائی گئی جو بری طرح ناکام ہو گئی، ہم نے نئے انداز میں پی پی پی موڈ شروع کیا، وفاقی حکومت نے کسی سے پیسے نہیں مانگے ، سامان خرید کر انہیں چلانے کے لئے پارٹنرز بنائے۔ سندھ رینجرز ، سیلانی اور صنعتکار ہمارے پارٹنرز ہیں ، سندھ انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی میں 24 ارب کے فنڈز مختص کیئے۔ گرین لائن ، نشتر روڈ ، منگو پیر روڈ ، ضلع وسطی میں فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے مکمل ہو گئے، سندھ انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کے بلال میمن نے زبردست کام کیا۔ گورنر سندھ نے چیف فائر آفیسر مبین اختر جو اسٹیج پر بلا کر خراج تحسین پیش کیا۔
خدمت کا سلسلہ یہاں ختم نہیں ہوا ، موبائل اسپتال کے قیام کے لئے اسد عمر سے پوچھا ہے ان کی خاموش رضامندی مل گئی ہے۔ اسد عمر اس معاملہ تھوڑے کنجوس ہیں وزیر اعظم کا دل بڑا ہے فورا اپروول مل جاتی ہے ۔ فائر ٹینڈرز کی حوالگی میں وقت لگا جس کی وجہ ٹیکس تھے جنھیں معاف کروانے وقت لگا۔ وزیر اعظم کو فیتے کاٹنے کی عادت نہیں ہے۔ -

فائر ٹینڈرز کی شکل میں کراچی کے شہریوں کی ایک بڑی ضرورت پوری ہورہی ہے
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا تقریب سے خطاب جس میں کہا کہ فائر ٹینڈرز کی شکل میں کراچی کے شہریوں کی ایک بڑی ضرورت پوری ہورہی ہے اور ٹریڈ ایسوسی ایشن کی مدد حاصل کرنے کا ماڈل اچھا ہے، یہ بدقسمتی کی بات بھی ہے کہ کے ایم سی کے پاس ڈیزل کے پیسے نہیں ہیں، عباسی شہید اسپتال کو کورونا لاک ڈاؤن کے دوران کچھ سامان دیا، میں وہاں گیا تو پتہ چلا کہ ڈاکٹرز کو چھ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، سندھ حکومت سے جب وفاقی حکومت کی بات چیت شروع ہوئی تو ان سے کراچی کے ادارے کراچی والوں کو دینے کی بات کی۔ گرین لائن کے لئے مارچ میں پورو ٹو ٹائپ بس مل جائے گی
امید ہے کہ جون یا جولائی تک بسیں مل جائیں گی۔
چیئر مین این ڈی ایم اے نے محمود آباد نالے کی وڈیو بھیجی ہے۔وہاں کام جاری ہے اور اگلے ماہ وہاں تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔ -

بلوچستان میں موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کا خدشہ!
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ کوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ حرجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ زیارت میں موجودہ درجہ حرارت منفی 1 ریکارڈ کیا گیا۔ قلات میں موجودہ درجہ حرارت 2ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے میں درجہ حرارت10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں موجودہ درجہ حرارت6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ نوکنڈی میں موجودہ درجہ حرارت8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 15فیصد گوادر میں44فیصد سبی میں28نوکنڈی میں ہوا میں نمی کا تناسب12فیصد ریکا رڈ کیا گیا۔
