Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • ماضی میں صحت اور تعلیم کو نظرانداز کیا گیا اسلیے صحت کا نظام غیر موثر،وزیراعظم عمران خان

    ماضی میں صحت اور تعلیم کو نظرانداز کیا گیا اسلیے صحت کا نظام غیر موثر،وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت پر جائزہ لیا گیا۔
    اس اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر برائے اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار، مشیر وزیر اعظم شہزاد اکبر، معاون خصوصی ملک امین اسلم، صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سینئر افسران شریک تھے
    اجلاس میں پنجاب کی صوبائی کابینہ کی جانب سے صوبے کی 100 فیصد آبادی کو اس سال کے آخر تک یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی کی منظوری کے بعد اب تک کی پیش رفت کےحوالے سے آگاہ کیا گیا ۔ صحت سہولت پروگرام کی فزیبلٹی، بجٹ کے تخمینے، اور مرحلہ وار عملدرآمد پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ قلیل مدتی پلان کے تحت موجودہ مالی سال کے اختتام تک ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 7 اضلاع میں ہیلتھ کارڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ دسمبر 2021 تک پنجاب کی 100 فیصد آبادی کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے تحت ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔
    وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کو نظرانداز کیا گیا جس کی وجہ سے صحت کا نظام غیر موثر ہو گیا اور اس کا سب سے زیادہ نقصان غریب عوام کو ہوا۔ عوام، خصوصا نچلے طبقےکو صحت کی معیاری اور سستی سہولیات کی فراہمی اور سماجی تحفظ فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
    ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کی بدولت نہ صرف عام آدمی کو صحت کے حوالے سے تحفظ فراہم ہو گا جس وہ گزشتہ ستر سال سے محروم رہا بلکہ نظام صحت میں بھی انقلابی تبدیلی رونما ہو گی اور نظام صحت پختہ بنیا دوں پر استوار ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے اہداف کی تکمیل کے حوالے سے مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی اور وفاقی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

  • ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کی سربراہی میں خصوصی میٹنگ، کونسی نئی حکمت عملی ترتیب دی؟

    ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کی سربراہی میں خصوصی میٹنگ، کونسی نئی حکمت عملی ترتیب دی؟

    ایس ایس پی اپریشنز پشاور یاسر آفریدی کی سربراہی میں تعارفی میٹنگ ہوئی۔
    ملک سعد شہید پولیس لائنز میں ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کی سربراہی میں خصوصی تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں جرائم اور ان کی تفتیش کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
    میٹنگ میں چاروں ڈویژنز کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی اپریشنز نے زیر تفتیش کیسز کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے ہاٹ سپاٹس کا تعین کرکے نئی حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ ایس ایس پی اپریشنز نے امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر انفارمیشن بیسڈ سرچ آپریشنز، سرپرائز ناکہ بندیاں اور پولیس گشت میں اضافے کے ساتھ ساتھ تفتیشی نظام میں بھی مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔

  • بہتر انفراسٹرکچر اور  ٹریفک مسائل کے حل کیلئے کیا اقدامت اٹھائے

    بہتر انفراسٹرکچر اور ٹریفک مسائل کے حل کیلئے کیا اقدامت اٹھائے

    ملتان، کمشنر جاوید اختر محمود شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے ایک اور مشن میں سرخرو ہویے۔
    انتظامیہ نے غیر قانونی بس اڈوں کی آڑ میں قبضہ مافیا کے خلاف قانونی معرکہ سر کرلیا۔ معزز عدالت عالیہ نے ڈی کلاس ٹرانسپورٹ اڈے شہر سے منتقل کرنے کے کیس میں انتظامیہ کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے ۔ہائی کورٹ نے غیر قانونی ڈیرہ اڈہ بس سٹینڈ کو منتقل کرنے کیلئے 30 دن کی ٹائم لائن دیدی۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے عدالت عالیہ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
    کمشنر ملتان: کسی کا روزگار تباہ کرنا مقصد نہیں،تمام اڈوں کو جنرل بس سٹینڈ میں مناسب جگہ دی جائے گی۔ڈیرہ اڈا کی اراضی واگزار کراکے خوبصورت گرین بیلٹ اور فٹ پاتھ بنایا جائے گا۔منتقل ہونیوالے بس اڈوں کو جنرل بس سٹینڈ پر تمام سہولیات میسر کی جائیں۔ڈی کلاس اڈوں کی منتقلی سے انفراسٹرکچر بہتر اور ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوگا۔ ٹرانسپورٹرز کو شہری حدود کے بجائے متبادل روٹس فراہم کرکے ٹریفک لوڈ کم کیاجائے گا۔ اڈوں کی منتقلی کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر سول سوسائٹی کا ڈویژنل انتظامیہ کے اقدام پر اظہار مسرت۔

  • کار اور موٹر سائیکل چوروں کی اب خیر نہیں۔رورل زون پولیس کی شاندار کارکردگی

    کار اور موٹر سائیکل چوروں کی اب خیر نہیں۔رورل زون پولیس کی شاندار کارکردگی

    اسلام آباد میں رورل زون تھانہ سہالہ پولیس نے ۔شاندار کاروائیاں کیں۔
    موٹرسائیکل اور کار چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے چار کارندے گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ کار ،تین موٹرسائیکل اور نقدی برآمد ہوئی۔ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان میں دانش،محمد علی،انمول،شہباز احمد شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتیں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ کارروائیاں ایس ڈی پی او سہالہ رخسار مہدی کی نگرانی میں ایس ایچ او سہالہ معہ ٹیموں نے کی. ڈی آئی جی آپریشینز و ایس ایس پی آپریشنز نے رورل زون پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

  • بلدیہ عظمیٰ کراچی اور المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی ، کراچی کو ایک بہتر شہر بنانے کے لیے پر عزم

    بلدیہ عظمیٰ کراچی اور المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی ، کراچی کو ایک بہتر شہر بنانے کے لیے پر عزم

    ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ سماجی و فلاحی تنظیموں نے تعلیمی و طبی شعبے میں شہریوں کی بہترین خدمت کی ہے اور اپنی مثبت سرگرمیوں کی بدولت لوگوں کا اعتماد حاصل کیا ہے- بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر میں مصروف عمل ایسے تمام اداروں کے تعاون سے کراچی کو ایک بہتر شہر بنانے کے لئے پرعزم ہے- یہ بات انہوں نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کے روز ایڈمنسٹریٹر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت شہر میں جاری سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں، انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت 500 سے 600 تک یتیم بچوں کو انگلش میڈیم اسکولوں میں تعلیم کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ یتیم بچوں کے لئے میرا گھر،سینئر سٹیزن کے لئے گوشہ امیر حمزہ، بے سہارا خواتین کے لئے گوشہ خاتون جنت کے نام سے 3 یتیم خانے تعمیر کئے گئے جبکہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت اسپتال اور شفاء خانے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ہیں جہاں سے بڑی تعداد میں شہری مستفید ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلد یہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں کو بہتر بنانے اور شجرکاری کے لئے کی جانے والی کوششیں قابل قدر ہیں اور اس حوالے سے ہرممکن تعاون کرنا چاہتے ہیں-

    ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے حاجی محمد حنیف طیب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی پر مامور شہر کا مرکزی ادارہ ہے لہٰذا یہ ادارہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، ابتدائی طور پر موجودہ انفراسٹرکچر کو ہی ٹھیک کیا جا رہا ہے جس کے بعد مزید منصوبوں پر کام شروع ہوگا، انہوں نے کہا کہ شہر کے قبرستانوں کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے سماجی و فلاحی تنظیموں کی شمولیت سے مینجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دے رہے ہیں کیونکہ یہ شہر کی ایک اہم ضرورت ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بڑے شہروں میں فضائی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیاں چیلنج بن کر سامنے آرہی ہیں جن سے نمٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے لہٰذا عنقریب بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کر رہے ہیں جس کے دوران 70 ہزار پودے لگائے جائیں گے اور ان کی نگہداشت کا بھی انتظام کیا جائے گا، اس حوالے سے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی تعاون کرے انہوں نے کہا کہ شہر میں بہتری کے لئے شروع کئے جانے والے کاموں میں سماجی و فلاحی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے جسے کراچی کے لئے نیک فال کہا جاسکتا ہے۔

  • صدر مملکت سے گلگت بلتستان کے نومنتخب اراکین کی ملاقات،  مختلف شعبہ جات میں ترقی کا عزم

    صدر مملکت سے گلگت بلتستان کے نومنتخب اراکین کی ملاقات، مختلف شعبہ جات میں ترقی کا عزم

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کی ملاقات کی ہے- ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امور ِکشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورکی شرکت کی- اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی اور ڈپٹی اسپیکر جی بی اسمبلی بھی شریک ہوئے-

    صدر عارف علوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں- گلگت بلتستان بے پناہ قدرتی حسن کا مالک ، سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے- گلگت بلتستان میں حالیہ انتخابات شفاف انداز میں منعقد ہوئے- گلگت بلتستان میں فور جی کی سہولت اور انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے فنڈز جلد مہیا کریں گے- آن لائن تعلیم کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے بنیادی انفرانسٹرکچر جلد تعمیر کیا جائے گا- چائنہ پاکستان معاشی راہداری سے گلگت بلتستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا- علاقائی تجارت اور گوادر بندرگاہ سے گلگت بلتستان کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا- قراقرم ہائی وے کی استعداد کار بڑھانے سے تجارت کو فروغ حاصل ہو گا- عالمی معیار کے مطابق پھلوں کی برآمدات بڑھانے کیلئے فوڈ پراسیسنگ میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے- جی بی کی معدنیات کی صلاحیت سے فائدے کیلئے جدید طریقہ کار اپنانا ہوں گے-

    گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے نیشنل بینک جلد قرضوں کی فراہمی شروع کرے گا- جی بی میں سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کی ترقی کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں- شعبہ تعلیم اور صحت کی ترقی سے ہی گلگت بلتستان کی خوشحالی ممکن ہے- صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے شعبہ صحت اور تعلیم کے مسائل جلد حل کروانے کی یقین دہانی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جی بی میں سال کے آخر تک ڈویژنل سطح پر الٹراساؤنڈ اور ایم آر آئی مشینوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے- گلگت بلتستان کے تعلیم، صحت ، زراعت اور ماہی گیری کے شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں- گلگت بلتستان کے پانی کے بہتر انتظام سے زرعی شعبہ جلد خود کفیل ہوجائے گا- وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے بھرپور تعاون کرے گی-

  • سی پیک منصوبوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی منظوری، مفاہمتی یاداشت پر دستخط

    سی پیک منصوبوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی منظوری، مفاہمتی یاداشت پر دستخط

    سی پیک منصوبہ ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا؛ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک

    قومی اسمبلی اور فریڈرک البرٹ اسٹیفنگ (ایف ای ایس) پاکستان آفس کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب قومی اسمبلی میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) شیر علی ارباب بھی موجود تھے۔

    چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت ملک کے بہترین مفاد میں سی پیک سے متعلق منصوبوں کی رفتار بڑھانےکے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے ذریعے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا اور خطے میں خوشحالی آئے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک ملک بھر میں سی پیک سے متعلق منصوبوں کی افادیت بڑھانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورتی عمل میں شامل کرے گی۔

    کنٹری ڈائریکٹر ایف ای ایس نے دونوں اداروں کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے لئے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سی پیک کی اہمیت کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ یہ مفاہمتی یاداشت پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کی کارکردگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین اور کنٹری ڈائریکٹر ایف ای ایس Dr. Jochen Hippler نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ۔

  • احساس کفالت سروے،  بد عنوان عناصر سب سے بڑا چیلنج، ثانیہ نشتر  میڈیا ٹاک

    احساس کفالت سروے، بد عنوان عناصر سب سے بڑا چیلنج، ثانیہ نشتر میڈیا ٹاک

    ثانیہ نشتر نے اپنی میڈیا ٹاک میں کہا کہ اس وقت پورے ملک میں احساس کفالت کا ستر فیصد سروے مکمل ہوگیا ہے- سروے کا مقصد نادار افراد تک احساس پروگرام کے تحت آحساس سروے کاغذوں پر نہیں ہورہا یہ ڈیجیٹل سروے ہے- اس سروے کا ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ نہیں ہے تمام لسانی اور طبقات کو بالا تر رکھتے ہوٙتے سروے کیا جا رہا ہے- بچوں کی تعلیمی وظائف احساس نشو نما اور ماہانہ وظیفہ کا سلسلہ اس پروگرام سے منسلک ہے- ہمارے لیے سروے کا جلد اور غیر سیاسی بنیادوں پر ہونا اہمیت کا حامل ہے- سروے کے بارے میں آگاہی بہت ضروری ہے- لوگوں کے گھر ٹیمیں جائیں گی ان کی خاص وردی ہوگی- مقامی اساتزہ گھر گھر جا کر سروے کرِیں گے- اس سروے کی کوئ فیس نہیں ہے جہاں بھی سروے ہوتا وہاں بد عنوان عناصر متحرک ہو جاتے ییں-

    ٹیموں کو شناختی کارڈ نمبر ضرور دیں خاس طور پر خواتین کے بہت سارے وظائف خواتین سے منسلک ہیں اس لیے انکا شناختی کارڈ اہم ہے- وزیراعظم نے کلر سیداں ساہیوال اور وزیراستان میں وظائف دیے – جہاں جہان سروے مکمل ہو رہا ہے وہاں وظائف دے رہیں ہیں کل تک دو لاکھ اسی ہزار لوگوں کو احساس کفالت کا میسج بھیجا گیا ہے- اج بھی دو لاکھ کو لوگوں کو پیسوں کا میسج بھیجا جائے گا- ستر لاکھ خاندانوں کی کفالت کا پروگرام شروع ہوچکا ہے- جون تک یہ اہداف مکمل کر لیں گے- حکموت پاکستان کی مد د کر کے احسان نہیں کر رہی ہے یہ ہمارا فرض ہے مدد کرنا-

    احساس پروگرام کے بہت سارے ثمرات ہین- احساس کا بجٹ وزارت خزانہ سے آتا ہے- کسی انٹرنیشنل۔ڈونر سے پیسے نہِن آتےغربت کی شرح بیورو آف سٹیٹکس کا کام ہے- ہم ہاوس ہولڈ کی بنیاد پر ہوتا ہے جیسے جیسے سروے ہو رہا ہے وہاں امداد جاری ہے- آج کل ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلے ہوتے ہیں- ہماری زمہ داری ہے ڈیٹا کو محفوظ رکھنا اسکے لیے پوری ٹیم موجود ہے- اساتذہ کو زمہ داری انکی مرضی سے دی جاتی ہے- ٹارگٹد سبسڈی کا نظام اسی سروے کی بنیاد پر ہوگا- گزشتہ کابینہ اجلاس میں اسلام آباد کے مظاہرین کے مطالبات کی منظوری کے لیے فیصلہ ہوگیا ہے- بہت جلد کابینہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا-

    اس وقت پورے ملک قومی خوشحالی سروے ہو رہا ہے- جن کا چولہا نہیں جل رہا انکے ہاتھ میں غیر سیاسی طریقے سے پیسے پہنچے- ایسے پروگرام میں بد عنوان عناصر ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے- آحساس پروگرام ایک سیل ہے جو فیک اکاونٹس کے خلاف کاروائ کرتی ہے- ہر دس ٹیچرز پر ایک پولیس افیسر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گا- تین عشاریہ آٹھ ملین خاندان رجسٹر ہوئے ہیں دو عشاریہ دو ملین شناختی کارڈ ہیں آٹھارہ الکھ تصدیق شدہ کارڈ ہیں- معزور افراد کو احساس کفالت پروگرام خصوصی کے تحت دو ہزار روپے مزید ملیں گے-

  • ‏سرکاری ملازمین کو اپنے اخراجات کم کرنے سے متعلق میں نے کوئی بیان نہیں دیا:  شبلی فرازٹویٹ

    ‏سرکاری ملازمین کو اپنے اخراجات کم کرنے سے متعلق میں نے کوئی بیان نہیں دیا: شبلی فرازٹویٹ

    وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ‏سرکاری ملازمین کے احتجاج کے حوالے سے ٹویٹ کیا-

    ٹویٹ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ میں ‏سرکاری ملازمین کو اپنے اخراجات کم کرنے سے متعلق خود سے منسوب جملوں کی تردید کرتا ہوں- ایسی کوئی بات نہیں کہی۔ سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کو سننے اور ان پر پیش رفت کے لئے تیار ہیں۔
    افسوس ہے کہ ایسی بات مجھ سے منسوب کی گئی جو میں نے نہیں کہی۔غلط طورپر جو بات مجھ سے منسوب کی گئی، اس کا اس کے سوا اور کوئی مقصد دکھائی نہیں دیتا کہ غلط فہمیاں پیدا کرکے سیاسی مفاد حاصل کیاجائے۔ امید کرتا ہوں کہ میڈیا اس معاملے پر اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔

  • ٹریفک کی روانی کویقینی بنایا جائے، شہری ٹریفک سٹاف سے تعاون کریں،  سی ٹی او راولپنڈی

    ٹریفک کی روانی کویقینی بنایا جائے، شہری ٹریفک سٹاف سے تعاون کریں، سی ٹی او راولپنڈی

    راولپنڈی میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نےفیض آباد، مری روڈ اور راول روڈ پر ٹریفک ڈیوٹی کا جائزہ لیا- سی ٹی او راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ نوپارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیاں کو فوری طور پر ہٹائے جانے کے احکامات جاری کیے ۔

    ٹریفک وارڈن شہر میں ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کے لیے محنت اور جانفشانی سے کام کریں ۔ ٹریفک کی روانی کے معاملے میں ٹریفک وارڈن کی طرف سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر کسی سرکل میں ٹریفک رکاوٹ دیکھنے میں آئی تو متعلقہ سرکل اور سیکٹر انچارج ذمہ دار ہوں گے۔ ٹریفک کے بہاﺅ کی بلا رکاوٹ روانی اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ شہری ٹریفک سٹاف سے تعاون کریں اورگاڑی کومناسب جگہ پر پارک کریں۔