صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے چیئرمین پاکستان کوٹینگ ایسوسی ایشن معظم رشید کی ملاقات ہوئی۔
پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں کوٹینگ انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔ چئیرمین کوٹینگ ایسوسی نے فیڈمک سے متعلقہ کوٹینگ انڈسٹری کے معاملات، انڈسٹری کے لئے کیروسین آئل کی خریداری اور ریفنڈ کے ایشوز سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر نے کوٹینگ انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی دلائی۔مزید میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ "حکومت کی کامیاب صنعتی پالیسی کے باعث تیزرفتاری سے نئے صنعتی یونٹس لگ رہے ہیں، حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے باعث صنعتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ صنعت کاپہیہ چلے گا تو معشیت فروغ پائے گی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ حکومت ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں دے رہی ہے۔کوٹینگ انڈسٹری سے متعلقہ شارٹ کورسز کیلئے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کاقیام عمل میں لایا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے کوٹینگ انڈسٹری کے فیڈمک سے متعلقہ معاملات حل کرنےاور ادارے کے قیام کے لئے تیزی سے اقدامات کرنے کی سی ای او فیڈمک کوہدایت دی۔
سیکرٹری جنرل پاکستان کوٹینگ ایسوسی ایشن کرنل ریٹائرڈ قمر اور دیگر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔
Tag: باغی ٹی وی
-

حکومت کی کامیاب صنعتی پالیسی کے باعث تیزرفتاری سے نئے صنعتی یونٹس لگ رہے ہیں، میاں اسلم اقبال
-

سی سی پی او لاہور نے شہری کا مکان قبضہ مافیا سے واگذار کروایا۔
سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لیا۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر شہری کا گھر واگذار ہوا۔
شہری عمران نے ہربنس پورہ الفیصل ٹاﺅن 05 مرلہ ایک مکان خریدا جس پر 01 سال پہلے رانا افضل نامی شخص نے قبصہ کیا ہوا تھا۔ شہری نے سی سی پی او آفس میں قبضہ چھڑوانے کی درخواست دی جس پر سی سی پی او لاہور نے فوری کارروائی کرواتے ہوئے مکان واگذار کروا دیا،
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے،
کسی بھی غنڈا عناصر اور سماج دشمن عناصر کی کوئی گنجائش نہیں ہے،
گھر ملنے پر شہری نے وزیراعظم پاکستان اور سی سی پی او لاہور سے اظہارِ تشکر کیا۔ -

پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تیسرےاجلاس میں 26 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔
مزدوروں کو گھروں کی فراہمی کیلئے ہاؤسنگ الائمنٹ پالیسی 2021 گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظور کر لی ہے۔
صوبائی وزیر عنصر مجید کا کہنا ہے کہ نئی ہاؤسنگ پالیسی کے اجراء سے غیر قانونی قابضین اور قبضہ مافیہ کے خلاف موثر کاروائی کی جا سکے گی ۔ ہاؤسنگ الائمنٹ پالیسی 2021 حکومت پنجاب کی مزدور دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ورکرز کے بچوں کو تعلیمی سکالر شپ کی فراہمی کے لئے درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی۔ آن لائن سکالرشپ پورٹل کا اجراء کرپشن کے خاتمہ اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔سکالر شپ کے لئے آن لائن پورٹل کے اجراء سے طلبا وطالبات کو سکالر شپ کے حصول میں آسانی ہو گی۔پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی کا تیسرا اجلاس صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان کی زیر صدارت محکمہ لیبر میں ہوا جس میں
سیکرٹری لیبر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری وکرز ویلفیئر بورڈ میاں جمیل، گورننگ باڈی کے سرکاری ممبران ، غیر سرکاری ممبران بشمول آجر و اجیران کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
اس اجلاس میں 26 نکاتی ایجنڈا کو منظوری کیلئے پیش کیا گیا نيز سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈمیاں جمیل احمد نے اجلاس کے ایجنڈا کے بابت شرکاء کو بریفنگ دی۔ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کولیکشن کا طریقہ کار، گورننگ باڈی کے لئے رولز آف بزنسکی منظوری دی گئی نيز ورکرز ویلفیئر سکولوں میں بھرتی ودیگر ایجنڈا آئٹم کثرت رائے سے منظور لر لی گئیں ۔
گورننگ باڈی کے ممبران نے سیکرٹری لیبر اور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے دیگر افسران کی کاوشوں کو سراہا۔ -

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے،سی سی پی او عباس احسن
پشاور میں سی سی پی او عباس احسن کی سربراہی میں ملک سعد شہید پولیس لائن میں ضلع بھر کے پولیس افسران کیساتھ کرائم ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا.
خصوصی میٹنگ میں چیف ٹریفک پولیس افسر عباس مجید خان مروت، ایس ایس پی پریشنز یاسر آفریدی، ڈی پی او خیبر، کمانڈنٹ کیمپس، ایس ایس پی انو سٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔سی سی پی او عباس احسن کا کہنا ہی کہ اندرون شہر کے حساس ترین پوش علاقوں سمیت نواحی علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔ مختلف جرائم میں ملوث افراد کی فہرستیں مرتب کرکے ان کے خلاف ایکشن جبکہ عادی جرائم پیشہ اور جیل سے رہا شدہ افراد کی کڑی نگرانی کے عمل کو مزید مربوط بنایا جائے تاکہ کسی بھی فرد کے کسی جرم میں ملوث ہونے پر سخت ایکشن کو یقینی بنایا جا سکے۔
-

اسلام آباد میں تمام عدالتیں کھل گییں، تاہم غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند۔
اسلام ہائی کورٹ پر حملے کے بعد تمام عدالتیں کھل گئیں ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت تمام ججز اور عملے نے کام شروع کردیا لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکیورٹی کے انتظامات، غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ابھی بند ہے۔بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے اعلان کے باوجود وکلاء عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں اور عدالتوں میں سائلین کو ریلیف کی فراہمی شروعکردی گئی ہے، نيز فوری نوعیت کے کیسز پر احکامات جاری ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلا نے جزوی ہڑتال کر دی، بعض وکلا کیسز کی پیروی کے لیے عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ -

پاکستانی وفد کا صوبائی ائرپورٹ پر ازبکستانی حکام کی جانب سے شاندار استقبال!!
گورنر پبجاب چوہدری محمد سرور کا وفدکے ہمراہ ازبکستان دورہ جس کی دعوت صوبہ نامن گان کے گورنر نےدی۔
پاکستانی وفد کا صوبائی ائرپورٹ پر ازبکستانی حکام کی جانب سے شاندار استقبال کیاگیا۔ گورنر پنجاب کی صوبہ نامن گان کے گورنر عبدالرزاقو سے بزنس وفد کے ہمراہ ملاقات جسکے دوران دونوں ممالک میں تجارت کے فروغ میں اضافےپر اتفاق ہوا۔ ازبکستان نے کپاس پیداوار بڑھانے کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کر نے کی یقین دہانی کروائی۔
ازبک بز نس کمیونٹی کا ٹیکسٹائل کے شعبے میں باہمی تعاون میں بھر پور دلچسپی کا اظہار۔ دونوں ممالک کے بزنس صحت سیاحت کے حوالے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہویے۔
وفد میں اپٹما کے گوہر اعجاز سمیت دیگر بزنس مین بھی شامل ہیں۔ پاکستانی وفد کی ازبک بزنس فورم کے ارکان سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ازبک سر مایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین اقدامات کی تعریف کی۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کو ون ونڈو کےتحت تمام سہولیات میسر ہیں. سرمایہ کاروں کے لیے نئے سیپشل اکنامک زونز بھی بنائے جا رہے ہیں. دنیا آج پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کررہی ہے. ازبکستان کا دورہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو گا. -

وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج پولیس ایپ کا افتتاح کریں گے!!
لاہور10 فروری:
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار آج پولیس آفیسرز میس جائیں گےاور سٹیزن سنٹریک پولیسنگ کی قومی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سٹیزن سنٹریک پولیسنگ کی قومی کانفرنس کی تقریب سے خطاب کریں گے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار پولیس ایپ کا افتتاح کریں گے
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری اطلاعات او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود ہوں گے -

جمہوریہ چلّی کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، کوہ پیماؤں کی گمشدگی پراظہارتشویشش
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا جمہوریہ چلّی کے وزیر خارجہ ایندرس الامند (Andres Allamand) کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمہوریہ چلّی کے وزیر خارجہ سے ہونے والے اس رابطے میں کے ٹو موسم سرما مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے جمہوریہ چلّی کے کوہ پیما جون پبلو مُہر کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کی- وزیر خارجہ نے کوہ پیماؤں کی گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمہوریہ چلی کے وزیر خارجہ کو، لاپتہ کوہ پیماؤں کا کھوج لگانے کیلئے اب تک کی گئی کاوشوں سے آگاہ کیا- مخدوم شاہ محمود قریشی نے یقین دہانی کروائی کہ ناخوشگوار موسمی حالات کے باوجود، پاک فوج ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں کوہ پیماؤں کی تلاش کا سلسلہ مسلسل جاری ہے –
وزیر خارجہ نے چِلّی کے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ ان لاپتہ ھیروز کی تلاش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی- چِلّی کے وزیر خارجہ ایندرس الامند نے لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے شروع کیے گئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کو سراہتے ہوئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا- دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور جمہوریہ چِلّی کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا-
-

قانون کے محافظ ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے،لاہور کینٹ میں دل دہلانے والا واقعہ
لاہور کینٹ میں دل دہلانے والا واقعہ تھانہ برکی کی حدود پھلروان چوکی انچارج فرقان کی سرپرستی میں آج پیش آیا
لاہور شہر میں پنجاب حکومت اور سی سی پی او کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے- شہر لاہور میں پولیس کا عوام پر تشدد کا واقعات بڑھنے لگے –
لاہور کے علاقہ کینٹ میں سفاک درندے تھانہ برکی پھلروان چوکی انچارج فرقان اور سادہ کپڑوں میں تقریباً سات افراد نے غریب عورت کے ساتھ شدید زیادتی اور تشدد کر کے زخمی کر دیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انچارج پھلروان فرعون بنا ہوا ہے اور آنے جانے والے شریف لوگوں سے بھتہ مانگتا ہے۔ پہلے بھی اشتہاری کو پکڑنے کے بہانے لوگوں کے گھر جھوٹی ریڈ کرواکر لوگوں کو ڈراتا دھمکتا ہے اور پیسے لیتا ہے ۔ زخمی سلمہ بی بی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس میں چھپے سفاک درندے کو گرفتار کر کے قانونی کاراوئی عمل میں لائی جائے گی۔
-

6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشے پابندی کا شکار کیوں؟
کراچی کے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے میں 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشے پر پابندی لگا دی ہے- صوبے بھر میں 6 سے 9 سیٹر والے تمام چنگچی رکشے غیر قانونی طور پر چل رہے ہیں- صوبے میں چلنے والے چنگ چی رکشوں کے مالکان کے پاس اگر روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹس اور دیگر کاغذات نہ ہوں تو کارروائی کی جائے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کو 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشوں کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں- یہ شکایات ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے سے متعلق ہیں- نوٹیفکیشن کے مطابق رکشوں کی فٹنس نہ ہونے اور کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ اور ایکسیڈنٹس کی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں- محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، صوبے کے تمام ایس ایس پیز اور ریجنل سیکریٹریز ٹرانسپورٹ کو خط لکھ دیا ۔