Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • ووٹوں کی منڈی لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑیگا۔  وزیر اعلی

    ووٹوں کی منڈی لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ وزیر اعلی

    اوپن بیلٹ آرڈیننس کی مخالفت نے ڈی ایم کی تاجرانہ ذہنیت قوم پر آشکار کردی،فردوس عاشق  
     ووٹوں کی منڈی لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ معاون خصوصی وزیر اعلی
    لاہور07 فروری:……عوام کے مسترد کردہ کرپٹ سیاسی عناصر انفرادی طور پر بھی ناکام تھے اب نام نہاد پی ڈی ایم میں اجتماعی طور پر بھی ناکام ہی رہیں گے۔ اوپن بیلٹ آرڈیننس کی مخالفت کر کے سینیٹ الیکشن میں PDM نے اپنی تاجرانہ ذہنیت قوم پر آشکار کر دی ہے اور اب پاکستانیوں کے سامنے ان کا ذاتی مفاد کا ایجنڈہ مکمل طور پر ایکسپوز ہو جائے گا۔ ووٹوں کی منڈی لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو جنوری میں گھر بھیجنے کی بھڑکیں مارنے والی جعلی راجکماری خواب میں بھی عمران خان کے نام سے ہڑ بڑانے لگتی ہے۔ عمران خان ناصرف حکومتی آئینی مدت پوری کرینگے بلکہ عوامی اعتماد کے ساتھ 2023 میں بھی وزیراعظم منتخب ہوکر مفاد پرستی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کرینگے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ بھر میں یکساں ترقی کے کیلئے پرعزم ہیں اور حکومت صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ بزدار حکومت نے راجن پور کی تعمیر و ترقی کے لئے 15ارب روپے کے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ راجن پور میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی جبکہ ترقیاتی پیکیج میں گرلز ڈگری کالج روجھان، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ٹراما سنٹر، فاضل پور اور کوٹ مٹھن میں ریسکیو 1122 سنٹر، داجل اور فاضل پور کے رورل ہیلتھ سنٹرز کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 300ملین روپے لاگت سے 34ویٹرنری کلینکس،400 ملین سے سیوریج، ڈرینج سسٹم کی بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا جبکہ تحصیل کمپلیکس روجھان کیلئے 80ملین، 16ملین لاگت کے جنرل بس سٹینڈ، 88ملین کی لاگت کے لائیوسٹاک سروسز ٹریننگ سنٹر فاضل پور،رکھ عظمت والا جام پور کے لئے کنٹینر کلینک بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال، جام پور سے کشمور 2 رویہ سڑک، دیگر سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت مورنج ڈیم کی تعمیر اور دیگر کئی اہم منصوبے راجن پور کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور کو سابقہ حکومتوں نے جان بوجھ کر ترقی کے حق سے محروم رکھا مگر وزیراعلی عثمان بزدار دور دراز علاقوں میں جاکر عوام کے مسائل جاننے اور انکے حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال  سے متعلق اگاہ کردیا کتنی اموات ؟؟

    وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اگاہ کردیا کتنی اموات ؟؟

    کراچی /ٹکرز برائے نشر /7فروری 2021
    وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان
    گزشتہ 24 گھنٹوں میں9136نمونوں کی جانچ کی گئی. گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید399 نئے کیسز رپورٹ ہوئے .گزشتہ 24 گھنٹوں میں32اموات ہوئیں. اموات کی مجموعی تعداد4119 ہوچکی ہے. آج مزید410مریض صحتیاب ہوئے ہیں. صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد227558ہوچکی ہے اب تک2800480نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے. اب تک251046 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں.اس وقت19369مریض زیر علاج ہیں.18762 گھروں میں ،8آئسولیشن سینٹرز میں اور599مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں. 555مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے. 69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؛ صوبے کے399 نئے کیسز میں سے213 کا تعلق کراچی سے ہے. ضلع شرقی73،جنوبی 68، کورنگی25، ضلع وسطی 16،ضلع غربی 18 اور ملیرمیں سے13 نئے کیسزرپورٹ ہوئے .بدین33،حیدرآباد 31، جیکب آباد 16،مٹیاری 13،سجاول 9،ٹنڈو محمد خان8، جامشورو7،سانگھڑ6،دادو5،لاڑکانہ اور نوشہروفیروز4۔4، قمبر اور ٹنڈو الہیار3۔3، شکارپور اور سکھر میں سے1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ؛ وزیراعلیٰ سندھ

  • تھانہ چوہنگ کے علاقے میں گروپ فائرنگ کے دوران حادثہ پیش

    تھانہ چوہنگ کے علاقے میں گروپ فائرنگ کے دوران حادثہ پیش

    تھانہ چوہنگ کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا معاملہ۔چوہنگ پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر فوری رسپانس کیا۔۔چوہنگ پولیس نے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث8ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔مزید ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔چوہنگ پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔فائرنگ احسان الحق جٹ اور نبیل آرائیں گروپ کے درمیان ہوئیچوہنگ دونوں گروپوں کے درمیان کافی عرصہ سے دشمنی چلی آ رہی ہے
    چوہنگ، فائرنگ سے زخمی ہونے والے نبیل کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس

  • ساجد کیانی کن  حفاظتی اقدامات کو  عمل میں لا  رہے ہیں؟

    ساجد کیانی کن حفاظتی اقدامات کو عمل میں لا رہے ہیں؟

    لاہور 07فروری 2021:
    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے شہر کے مختلف گرجا گھروں، نیو راوی بریج چیک پوسٹ سمیت اہم مقامات کا دورہ کیا. ساجد کیانی نے پولیس کی طرف سے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. انہوں نے چیکنگ پوائنٹس کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود افسران و جوانوں کو ضروری ہدایات دیں.انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں اور مشکوک افراد اور گاڑی پر کڑی نظر رکھیں. ساجد کیانی نے کہا کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ناکوں پر انہیں غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے.ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا.ناکوں پر شہریوں کے ساتھ بدسلوکی اور کرپشن کی شکایت پر زیرو ٹالرنس ہو گا۔ قصوروار ثابت ہونے پر سخت مہکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ناکے اور دیگر ضروری حفاظتی اقدامات شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہیں۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں.

  • بلوچستان میں کونسے  ترقياتی اقدامات کا آغاز، وزیر اعلیٰ بلوچستاننے بتادیا؟

    بلوچستان میں کونسے ترقياتی اقدامات کا آغاز، وزیر اعلیٰ بلوچستاننے بتادیا؟

    ژوب: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سی پیک مغربی روٹ کے نام پر بلوچستان میں صرف تختی لگائی۔ وزیر اعلیٰ جام کمال خان کا عوامی اجتماع سے خطاب
    وزیر اعظم عمران خان نے کچلاک ژوب ڈی آئی خان شاہراہ کا افتتاح کیا انشاء اللہ یہ شاہراہ جلد تعمیر ہو گی۔عوام کی ضروریات کے مطابق منصوبے بنا رہے ہیں ،
    گذشتہ ادوار میں حکومتوں نے سیاسی بنیادوں پر منصوبے تشکیل دئیے جو آج تک مکمل نہ ہو سکے ، گذشتہ ادوار کے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ نئے منصوبے بھی بنا رہے ہیں ، منصوبے عوام کے لئے بنائے جاتے ہیں مگر یہاں بنائے جانے والے منصوبے عوام کی بجائے پہاڑوں اور درختوں کے لئے بنائے گئے ہیں، بلوچستان کو ملنے والے فنڈز اگر صحیح استعمال ہوتے تو آج بلوچستان ترقی کر چکا ہوتا ، ہماری کارکردگی سے کچھ لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے ، پاک افغان سرحد پر باڑ لگنے کے بعد سرحد پر آباد قبائل کی زندگی بہتر بنانے کے لئے اقدامات یقینی بنائینگے ، صوبائی حکومت نے کینسر کے 1500 مریضوں کا مفت علاج و معالجہ کرایا ، گذشتہ ڈھائی سال میں 18 ہزار نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کیں۔
    آئندہ ایک سال تک مزید 12 ہزار افراد کو سرکاری محکموں میں بھرتی کرینگے ، ژوب کو میونسپل کاروریشن اور ڈویژن کا جلد درجہ دینگے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

  • جناح پولو اینڈ کنٹری کلب: ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2021ء کس ٹیم نے جیتا ؟؟

    جناح پولو اینڈ کنٹری کلب: ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2021ء کس ٹیم نے جیتا ؟؟

    لاہور: جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام کور کمانڈر ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2021ء ٹیم ایف جی پولو / ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم باڑیز کو 7-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر سب سڈری فائنل ٹیم ایچ این پولو نے جیت یا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائمنڈ پینٹس کے سپانسر کور کمانڈر پولو کپ 2021ء کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پرمہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز ہلال امتیاز ملٹری تھے۔ ان کے ساتھ جی او سی الیون ڈیو میجر جنرل محمد رضا ایزد، سی ای او ڈائمنڈ پینٹس میر شعیب احمد، ڈائریکٹر میر حذیفہ احمد، میر خزیمہ احمد، میر ثناء احمد، کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اعوان اور سینئر پولو کھلاڑیوں ممبرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔فائنل میچ بہت ہی زبردست رہا۔ ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس اور باڑیز کے درمیان زبردست فائنل میچ ہوا جو ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے 7-3 سے جیتا۔ ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے شاندار کھیل پیش کیا اور چار خوبصورت گول سکور کیے جبکہ دیگر میں رومیر زیولیٹا نے دو اور میاں عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔ باڑیز کی طرف سے رولوٹروٹز نے دو جبکہ نفیس باڑی نے ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ایچ این پولو ٹیم نے نیوایج کیبلزکو 8.5-4 سے ہرا دیا۔ ایچ این پولو کی طرف سے راجہ سمیع اللہ اور الوکیو سیلسٹینیو نے تین تین، راجہ میکائل سمیع اور حیدر نسیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ نیوایج کیبلز کی طرف سے تراب رضوی نے دو، المان جلیل اعظم اور مارکوس پنیلو نے ایک ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں لاہور گیریژن پولو اکیڈمی کی دوچھوٹے بچوں پر مشتمل ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ ہوا جو ٹیم وائٹ نے ٹیم ریڈ کو 5-0 سے ہرا کر جیت لیا۔ ٹیم وائٹ کی طرف سے محمد مطلوب ایزد نے چار گول سکور کیے۔ میچ سے قبل کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب احمد نے کلب کے متعلق بتایا کہ 109 ایکٹر پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ کلب میں 224 انٹرنیشنل سٹینڈرڈز سٹیبلز، اڑھائی کلو میٹر واکنگ ٹریک، رائیڈنگ سکول، ارینا پولو کے ساتھ ساتھ جناح پولو اینڈ کنٹری کلب پاکستان کی بڑی پولو کی سہولت ہے۔ انہوں نے ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹورنامنٹ سپانسر کیا۔

  • فردوس باجی آپ پھپے کٹنی کی طرح روز ماتم کرنے آجاتی ہیں،عظمی بخاری

    فردوس باجی آپ پھپے کٹنی کی طرح روز ماتم کرنے آجاتی ہیں،عظمی بخاری

    مسلم لیگ (ن)پنجاب کی عظمی بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل

    ڈپہ پارٹی کی سیاست دھاندلی،پکڑ دھکڑ،لوٹ مار اور مافیا ازم کے اردگرد گھوم رہی ہے.فردوس باجی آپ پھپے کٹنی کی طرح روز ماتم کرنے آجاتی ہیں.عمران خان اپنے دوستوں میں این آر او تقسیم کررہے ہیں اور فردوس باجی بچوں میں گولیاں ٹافیاں بانٹ رہی ہیں. سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ آرڈیننس اعلی عدلیہ کے وقار پر حملہ ہے.ایک سلیکٹڈ وزیراعظم نے طاقت کے نشے میں چور ہوکر سپریم کورٹ کو چیلنج کیا ہے. عمران خان کو اپنے ہی ارکان پر اب بھروسہ نہیں رہا اس لیے ایسے آرڈیننس لارہے ہیں. قوم لنگرخانوں پر،پارلیمنٹ آرڈیننس پر اور ملک اللہ کے سہارے چل رہا ہے. لنگر خانوں کی سرکار نے پوری قوم کو صدقہ خیرات پر لگانے کامنصوبہ بنادیا ہے.پاکستان کو لنگرخانوں اور ڈرامے باز سیاستدانوں کی ضرورت نہیں
    پاکستان کو نوازشریف اور شہبازشریف جیسے ملکی ترقی کے ویژن رکھنے والے لیڈرز کی ضرورت ہے

  • آرمی چیف کاکشمیریوں کو حق خود ارادیت بارے بیان مایوسی میں اُمید کی کرن ہے ،مرزا شفیق جرال

    آرمی چیف کاکشمیریوں کو حق خود ارادیت بارے بیان مایوسی میں اُمید کی کرن ہے ،مرزا شفیق جرال

    تھنکرز کلب آزاد کشمیر کا اجلاس ، جنرل قمر جاوید باجوہ کو خراج تحسین
    آرمی چیف کاکشمیریوں کو حق خود ارادیت بارے بیان مایوسی میں اُمید کی کرن ہے ،مرزا شفیق جرال
    لاہور(پ ر)تھنکرز کلب آزاد کشمیر کا اجلاس آزاد کشمیرکے صدر مرزا شفیق جرال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں ریاست جموں وکشمیر کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں صدر سلیم چوہان،یاسر ارشاد،علامہ رمضان حاجی،محمد حمزہ ،پروفیسر راﺅ حیات اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ہیں۔تھنکرز کلب آزاد کشمیر نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے بارے بیان کو مایوسی کے اندھیرے میں اُمید کی کرن قراردیاہے۔تھنکرز کلب آزاد کشمیر کے صدر مرزا محمد شفیق جرال نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک آزاد ی حاصل کرکے اقوام متحدہ کے مہرے بنے ہوئے ہیں لیکن ریاست جموں وکشمیر اور فلسطین واحد ریاستیں ہیں جہاں کے باسی غلامی کے اندھیروں میں اپنے خون سے آزادی کے چراغ روشن کر رہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کی مقروض ہیں ،کشمیر کے بچے ،بوڑھے ،جوان اور خواتین پاکستانی افواج کی ان بے مثال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے بارے بیان سے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو تقویت ملے گی۔

  • پی ایس ایل سکس۔ شائقین کی سٹیڈیم آمد کب ہو گی؟  فیصلہ ہو گیا

    پی ایس ایل سکس۔ شائقین کی سٹیڈیم آمد کب ہو گی؟ فیصلہ ہو گیا

    پی ایس ایل سکس کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی. پہلے مرحلے میں افتتاحی تقریب اور کراچی کے میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگی .دوسرے مرحلے میں لاہورمیں شیڈول لیگ میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو گی
    لاہور میں شیڈول پلے آف میچز اور فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا. پی ایس ایل میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے .ٹکٹوں کی قیمت کا حتمی فیصلہ آئندہ دو سے تین روز میں کیا جائے گا ،،
    ٹکٹوں کی صرف آن لائن فروخت کی تجویز زیر غور ہے. ٹکٹس مقامی کورئیر کمپنی کے ذریعے فروخت کی جائیں گی ۔

  • جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی

    جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی

    پولیس موبائل خدمت مرکز،رواں ہفتے کا شیڈول
    بروز پیرچائنہ سکیم گجر پورہ، منگل مین بازار حنیف پارک بادامی باغ،بدھ80 فِٹ روڈ ہنجروال،
    جمعرا ت اعظم گارڈن مصطفی ٹاؤن،جمعہ نواب ٹاؤن جبکہ بروز ہفتہ سندر فرائض سرانجام دے گا۔
    لاہور،07 فروری 2021: ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنائے ہوئے ہیں۔موبائل پولیس خدمت مرکز شہر کے مخصوص پوائنٹس پر مقررہ اوقات میں فرائض انجام دے رہا ہے۔ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے ویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ موبائل پولیس خدمت مرکزبروز پیرچائنہ سکیم گجر پورہ، منگل مین بازار حنیف پارک بادامی باغ،بدھ80 فِٹ روڈ ہنجروال، جمعرا ت اعظم گارڈن مصطفی ٹاؤن،جمعہ نواب ٹاؤن جبکہ بروز ہفتہ سندر فرائض سرانجام دے گا۔شہری اپنے علاقہ میں موبائل پولیس خدمت مرکز سے استفادہ کریں۔