Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • گور نر پنجاب اور امر یکی قونصل جنرل کی ملاقات: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تحسین قرار

    گور نر پنجاب اور امر یکی قونصل جنرل کی ملاقات: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تحسین قرار

    ٕگور نر پنجاب سے امر یکی قونصل جنرل کیتھرین روڈریگیز کی ملاقات

    پاک امر یکہ تعلقات سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی- چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہر گزرتے دن کیساتھ پاک امریکہ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں ۔ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے امر یکی کردار قابل تعریف ہے ۔ خطے میں امن کیلئے کشمیر میں مظالم کا خاتمہ اور مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ۔ پاکستان نے دہشت گر دی کے خاتمے کیلئے سب سے زیادہ قر بانیں دیں ۔ پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے نئے سپشل اکنامک زونز بھی بنارہے ہیں- غیرملکی سرمایہ کاروں کو سیکورٹی سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہے- کورونا بحران کے دوران حکومت نے عوام کو بھرپور ریلیف دیا ہے-

    امر یکی قونصل جنرلکیتھرین روڈریگیز نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے ۔ تعلیم اور صحت دیگر شعبوں میں ترقی کیلئے امر یکہ پاکستان کیساتھ ہے ۔

  • گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو عثمان ڈار نے خوشخبری سنا دی

    گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو عثمان ڈار نے خوشخبری سنا دی

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اُمورِ نوجوانان عثمان ڈار سے وزیرِ سیاحت و ثقافت گلگت بلتستان، راجہ نثار کی ملاقات۔
    وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کی ترقی اور فلاح کیلئے شروع کیے گئے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت۔ باصلاحیت نوجوانوں کو آسان ترین شرائط پر کاروبای قرضوں کیلئے 100 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
    نوجوانوں کو روایتی اور جدید شعبوں میں تکنیکی تعلیم دینے اور انہیں ہنر مند بنانے کیلئے 10 ارب روپے کی مالیت سے کامیاب جوان سکلز فار آل پروگرام چلا رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں سیاحت سے وابستہ کاروباروں سرگرمیوں کے فروغ کیلئے وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرضے لینے کی سہولت میسر ہیں۔ کامیاب جوان کے تحت گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملکر کام کرینگے۔
    گلگت بلتستان کے نوجوان وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام سے بھرپور فائدہ حاصل کریں گے ۔ سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری سے گلگت بلتستان میں معاشی ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ راجہ نثار

  • کیا حکومت کو اپنے اراکین اسمبلی پراعتماد نہیں؟ شازیہ مری کی حکومت پر تنقید

    کیا حکومت کو اپنے اراکین اسمبلی پراعتماد نہیں؟ شازیہ مری کی حکومت پر تنقید

    شازیہ مری نے بیان دیا کہ کل قومی اسمبلی میں حکومتی وزرا ءنے ہنگامہ آرائی کی نئی مثال قائم کی – جو احتجاج عموما اپوزیشن کرتی ہے وہ کل حکومت کرتی نظر آئیں – جب حکومت "ایک پیج” پر ہے تو سینیٹ الیکشن کو لیکر کیوں پریشان ہے ؟ سینٹ الیکشن کو لیکر حکومت کو اپنے اراکین پر اعتماد نہیں ہے- جس فنڈ کو عمران نیازی رشوت کہتے تھے آج پچاس پچاس کروڑ بانٹ رہے ہیں- سینیٹ الیکشن سے دو ہفتے قبل آئینی ترمیم کے پیچھے کیا راز ہے ؟

    حکومت کہتی ہے مہنگائی کم ہے لیکن آج مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے- پی ٹی آئی حکومت نے اپنی کارکردگی سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ سلیکٹڈ ہے- کل قومی اسمبلی میں حکومتی وزراء احتجاج کرتے نظر آئے- پارلیمنٹ میں عوامی اشوز پر بات کرنے نہیں دی جاتی- پی ٹی آئی کے غیر سنجیدہ رویے نے پارلیمنٹ کو بہت نقصان پہنچایا ہے- پارلیمنٹ کو یرغمال ہونے نہیں دیں گے-

  • پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کو خفیہ رکھنے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے خدشات

    پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کو خفیہ رکھنے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے خدشات

    تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کو خفیہ رکھنے سے متعلق پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست کا معاملہ

    پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے تحریک انصاف کے وکیل کی درخواست کے معاملے پر وضاحت دینے کا مطالبہ کرلیا ہے- پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کا اہم بیان سامنے آگیا ہے- نیر بخاری کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس کے دستاویز کو خفیہ رکھنے کی درخواست سے پیپلزپارٹی کے خدشات درست ثابت ہوئے ہیں- تحریک انصاف کی فنڈنگ کیس کے دستاویز کو خفیہ رکھنے کا موقف کئی سوالات کو جنم دیتا ہے- وزیراعظم کے بیان اور تحریک انصاف کے وکیل کی درخواست کے بعد تضاد کھل کر سامنے آگیا ہے-

    دستاویز کو خفیہ رکھنے کی درخواست سے وزیراعظم  کا فنڈنگ کیس سے متعلق جھوٹ کھل کر سامنے آگیا ہے- کچھ روز قبل وزیراعظم نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا بیان دیا- بیان کے فوری بعد ایک بار پھر فنڈنگ کیس کی سماعت کو خفیہ رکھنے کا کہا جاتا ہے-
    تحریک انصاف کی درخواست کے بعد ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں بری طرح پھنس چکی ہے- تحریک انصاف فارن فنڈنگ لینے کا اعتراف کر چکی ہے الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ سنائے-

  • شیخ رشید نے مولانا کو غصہ اور بے چینی کم کرنے کا ٹوٹکا بتا دیا

    شیخ رشید نے مولانا کو غصہ اور بے چینی کم کرنے کا ٹوٹکا بتا دیا

    شیخ رشید احمد کی وقار النساء کالج میں میڈیا ٹاک

    پی ڈی ایم نے سیاسی فیصلے کرنے ہیں لیکن قانون سازی بھی اہم ہیں – سینٹ ووٹ کو اوپر کرنے کے لئے 2006 میں دونوں جماعتوں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے لیکن یہ اپنے دستخطوں کی نفی کر رہے ہین،عمران خان یہ خریدو فروخت روکنا چاہتا ہے- مجھے امید ہے اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ یا عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی -سینٹ الیکشن مارچ کے پہلے دوسرے ہفتہ میں ہوں گے،مولانا کے پی یا بلوچستان سے خود سینٹ الیکشن میں حصہ لیں،ایسے کرنے سے انکا غصہ بے چینی میں کمی ہو گی 126 دن دھرنا دینے سے حکومت نہیں گئی،اپوزیشن سے توقع ہے کہ وہ عقل کا دامن نہیں چھوڑیں گے- ایک سال بعد انتخابی مہم شروع ہو جانی ہے، استعفے کا کہنے والوں کو اپنے فیصلوں پر غور کرنا چاہیئے،ایسا کرنے سے جمہوری بے چینی پھیلے گی- دنیا بھر میں احتجاج ہو رہا ہے،اپوزیشن کو اوپن بیکٹ میں حصہ لینے چاہیئے- ایک دیوار کے فاصلے پر سینٹ میں گیارہ ووٹ کم ہو گئے تھے – اپوزیشن میثاق جمہوریت کا احترام کرے،کوشش ہے کہ ایسا رویہ رکھیں کہ جیسا الیکشن کمیشن کے باہر جلسہ پر رکھا- امید ہے اپوزیشن بھی ایسا ہی خلوص کا مظاہرہ کرے گی- سیاسی ڈائیلاگ کرنا پڑتے ہین،جمہوریت کو طاقت ڈائیلاگ سے ملتی ہے،جو تشدد کی راہ پر چلتے ہیں وہ جمہوریت کے راستہ میں ڈائنا مائٹ بچھاتے ہیں

    عمران خان نے ہر جگہ کشمیر کا مثالی کیس لڑا،دیکھ لیں۔ لال چوک سری نگر میں شیخ رشید کی تصویر لگی ہے- میں مولانا کو مفت مشور مشورہ دے سکتا یوں،میرا مشورہ ہے وہ سینٹ کا الیکشن لڑیں- بھارتی کسانوں پر الزام ہے کہ انکے پیچھے پاکستان کھڑا ہے – ہم اپوزیشن کو کوئی ٹیف ٹائم نہیں دے رہے،وہ جیسا کریں گے ہم ویسا کریں گے- پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہے،بختاور کی شادی پر نیک خواہشات ہیں، بلاول سے ابھی دوستی نہیں ہوئی-

  • ٍ  سینٹ انتخابات: کاغذات جمع کروانے کا سلسلہ شروع

    ٍ سینٹ انتخابات: کاغذات جمع کروانے کا سلسلہ شروع

    سینیٹ الیکشن کاغذات نامزدگی وصولی کا سلسلہ شروع، خصوصی کاونٹر قائم، امیدوار کاغذات نامزدگی دفتری اوقات میں حاصل کرسکتے ہیں۔

    ٍ سینٹ انتخابات کے متوقع امیدواروں کی جانب سے کاغذات وصولی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ان کی سہولت کے پیش نظر کاغذات نامزدگی وصولی کے لئے دفتر صوبائ الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا میں خصوصی کاونٹر قائم کردیا گیا ہے۔ امیدوار کاغذات نامزدگی دفتری اوقات یعنی صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخواہ کے دفتر واقع بالمقابل گالف کلب گیٹ نمبر2 شامی روڈ پشاور سے حاصل کر سکتے ہیں۔

    تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو یاددہانی کرائی جاتی ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ منسلک کر دیں تاہم آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے امیدواران پارٹی ٹکٹ منسلک کرنے سے مبرا ہیں۔ مزید برآں امیدواران کو اس بات کی بھی یاددہانی کرائی جاتی ہے کہ وہ اپنے انتخابی اخراجات کرنے کے حوالے سے کسی بھی شیڈول بینک کی کسی بھی برانچ میں اس مقصد کے لیے مخصوص اکاؤنٹ کا اجراء کروا لیں کیونکہ اس کا اکاؤنٹ نمبرکاغذات نامزدگی میں درج کرنا ضروری ہے لہذا اس حوالے سے بھی پہلے سے تیاری کر لی جائے۔ قانون کے مطابق امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے انتخابی اخراجات اس مخصوص بینک اکاؤنٹ کے علاوہ کسی بھی دوسرے بینک اکاؤنٹ سے کرنے کا مجاز نہیں۔ ایک امیدوار کے لیے انتخابی اخراجات کی حد 15 لاکھ روپے مقرر ہے لہذا امیدوار بینک اکاؤنٹ کھولتے وقت 15 لاکھ سے زیادہ رقم بینک اکاؤنٹ میں نہ رکھی جائے۔

    واضح رہےکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان 11 فروری 2021 کو سینیٹ الیکشن کشیڈول جاری کریگا۔

  • جنوبی پنجاب کے سیکرٹریزکا اجلاس،سالانہ ترقیاتی پروگرامز پر فوری عمل کی  ہدایات جاری

    جنوبی پنجاب کے سیکرٹریزکا اجلاس،سالانہ ترقیاتی پروگرامز پر فوری عمل کی ہدایات جاری

    ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان کی سیکرٹریز سے ملاقات، سالانہ ترقیاتی پروگرامز پر فوری طور پر کاروائی مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جنوبی پنجاب میں مسائل کے حل کے لیئے تفصیلی گفتگو کی اور حل کے لیئے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں ۔

    اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال ہو چکا ہے۔ ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے خطے کے مسائل حل کریں گے۔جس کے لیئے مربوط حکمت عملی تیار کر لی ہے۔اُنھوں نے جنوبی پنجاب کے تمام سیکرٹریز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیئے مربوط منصوبہ بندی اختیار کی جائے۔تاکہ سیکرٹریٹ کے ثمرات نچلی سطح تک مستقل ہوں ۔اس موقع پر سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ ،سیکرٹری ایریگیشن کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد ،سیکرٹری پی این ڈی شعیب اقبال،سیکرٹری فاریسٹ ناصر محمود بشیر،سیکرٹری فنانس عبداللہ ،سیکرٹری سی این ڈبلیو عثمان علی ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ الطاف بلوچ،سیکرٹری لائف سٹاک آفتاب پیر زادہ ،سیکرٹری ہیلتھ اجمل بھٹی،سیکرٹری ایجوکیشن احتشام انور ،سیکرٹری ایگریکلچر ثاقب عطیل ،سیکرٹری سروسز نوشین ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن اور ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی رضوان قدیر بھی موجود تھے۔

  • لاہورانویسٹی گیشن پولیس نے مغوی بازیاب کروالیا-

    لاہورانویسٹی گیشن پولیس نے مغوی بازیاب کروالیا-

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی ہدایت پر لاہورانویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی۔

    ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ 22سال کے فیضان کو شیخوپورہ سے بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا- ایس پی عاصم افتخار کمبور نے بتایا کہ ملزمان افضال، عمران صابر، رضا حسین اور شاہد نے مغوی فیضان کو اغواء کیا تھا- مغوی فیضان کے پھوپھو زاد بھائی نے ملزمان کی بہن سے کورٹ میرج کی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا-

    گرفتار ملزم افضال کے دیگر ساتھی عبوری ضمانت پر ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا- انچارج انویسٹی گیشن گارڈن ٹاؤن عاطف ریاض نے ملزم کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا۔ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشارق جمال خان کی طرف سے مغوی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی-

  • گوادر کرکٹ سٹیڈیم کو بین الاقوامی معیارکا بنانے کی تیاریاں

    گوادر کرکٹ سٹیڈیم کو بین الاقوامی معیارکا بنانے کی تیاریاں

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کے گوادر کرکٹ سٹیڈیم کیلئے بڑے فیصلے

    گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی فلڈ لائیٹس لگانے کی منظوری دے دی گئی- سٹیڈیم میں شائقین کی گنجائش بڑھانے کیلئے اضافی انکلوژر بنانے کی بھی منظوری دے دی- سینیٹر اسحاق سٹیڈیم گوادر میں ڈیجیٹل سکور بورڈ، میڈیا باکس بھی بنایا جائیگا- سٹیڈیم میں اعلیٰ معیار کی پچز بنانے کیلئے پی سی بی سے تعاون لیا جائیگا- گوادر کو انٹرنیشنل کرکٹ وینیو بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے-

    وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اور انٹرنیشنل کرکٹ حلقوں کی تعریف حوصلہ افزا ہے- وزیر اعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں جام کمال خان کی صدارت میں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے گورننگ باڈی کے اجلاس میں فیصلے ہوئے

  • پنجاب اسمبلی کے ملازمین کوکورونا ویکسین لگانے کی درخواست

    پنجاب اسمبلی کے ملازمین کوکورونا ویکسین لگانے کی درخواست

    ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا معاملہ

    مسلم لیگ(ن) نے پنجاب اسمبلی کے ملازمین کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا مطالبہ کردیا ہے- مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے سمیرا کومل نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے- متن میں درج ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ملازمین میں بھی کورونا کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں- پنجاب اسمبلی میں روزانہ ارکان اسمبلی ،دیگر سرکاری افسران اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی آمد ہوتی ہے- جس طرح ملک بھر میں کورونا ویکسین کے لگانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے- قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے ملازمین کو بھی کورونا ویکسین لگائی جائے-