Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • جہاں دال کی دیگ دیکھی وہیں کٹورا لے کر پہنچ گئیں:عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق اعوان کو جواب

    جہاں دال کی دیگ دیکھی وہیں کٹورا لے کر پہنچ گئیں:عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق اعوان کو جواب

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل

    عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ رنگ باز اور ڈرامے باز حکمرانوں کو آپ جیسی خادمہ ہی سوٹ کرتی ہے- آپ جہاں دال کی دیگ دیکھتی ہیں وہاں کٹورا لے کر پہنچ جاتی ہیں- عثمان بزدار نے اڑھائی سالوں میں کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہادی ہیں جن کی آپ تعریفیں کرتے نہیں تھکتی- خادمہ جی کبھی کبھی قوم کو عثمان بزدار کے فرنٹ مینوں کے قصے اور وارداتیں بھی سنادیا کریں ،روز وہی گھسی پٹی کہانیاں سنانے آجاتی ہیں-

    مزید کہا کہ پنجاب کے عوام اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی اور بیروزگاری کا سامنا کررہے ہیں- فردوس باجی کیاایک کروڑ نوکریاں اور پانچ لاکھ گھروں کے منصوبے خلاءمیں بن رہے ہیں؟ جب ملک پر ”سلیکٹڈ اور چنتخب“لوگ مسلط ہونگے تو عوام کبھی ترقی اور خوشحالی کا تصور نہیں کرسکتی- عمران خان اپنی اے ٹی ایم مشینوں اور عثمان بزدار اپنے فرنٹ مینوں اور رشتے داروں کو نوازنے میں مصروف ہیں- نئے پاکستان میں ںبیچاری قوم کےلئے صرف”لنگر خانے اور پناہ گاہیں“باقی رہ گئی ہیں

  • لومز کو کباڑ ہونے سے بچالیا گیا: وزیرخارجہ کا کانفرنس سے خطاب

    لومز کو کباڑ ہونے سے بچالیا گیا: وزیرخارجہ کا کانفرنس سے خطاب

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کپاس کی پیداوار بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے،سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاک چین زرعی تعاون بڑھے گا،پاکستان امریکا کے ساتھ بھی زرعی تعا ون چاہتا ہے۔ وہ یہاں کاٹن کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

    کانفرنس سے وفاقی وزیر فخر امام ،کاتن جنرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جسو مل اور ماہرین نے بھی خطاب کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت نے لومز کو کباڑ ہونے سے بچایا،کپاس کی پیداوار بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کپاس کی پیداوار میں اضافہ کسان اور ملکی خوش حالی کے لیے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ٹیکسٹائل کے فروغ کے لیے جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھایا جبکہ پاکستان ماضی میں جی ایس پی پلس سہولت کا فائدہ نہیں اٹھاسکا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم نے کپاس کے بحران کو ختم کرنے کے لیے بھرپور حکمت عملی کی ہدایات دی ہیں۔کپاس کی پیداوار بڑھے گی تو انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عشروں سے کپاس پر تحقیق کا سلسلہ رک چکا ہے ،جس کی وجہ سے کپاس کے تحقیقی مراکز میں رونقیں ماند ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان چین سے زرعی شعبے کے تعاون پر زور دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاک چین زرعی تعاون بڑھے گا ۔اس کے علاوہ پاکستان امریکا کے ساتھ بھی زرعی تعاون چاہتا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صوبے 18 ویں ترمیم کے بعد زراعت پر وہ توجہ نہ دے سکے جس کی ضرورت تھی۔کپاس ہماری nمعیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،کپاس ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ضرورت ہے جبکہ کاشتکار کپاس سے بددل ہوتے جارہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ ہماری پیداوار ہند وستان سے ذیادہ تھی لیکن آج ہندستان کی پیدوار بڑھ چکی ہے ،جو لمحہ فکریہ ہے۔وفاقی وزیر فخر امام نے کہا کہ تمام ستیک ہولڈر ملکر کپاس کی پیداوار بڑھائیں۔کاٹن جنرز کے چئرمین ڈاکٹر جسو مل نے کہا کہ کپاس درامد کر کے ملک نہیں چلتے۔800 یونٹ بند ہو چکے ہیں حکومت بڑے اقدامات کرے۔

  • ایل ڈبلیوایم سی کے حکام کو آخری وارننگ جاری!

    ایل ڈبلیوایم سی کے حکام کو آخری وارننگ جاری!

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام جاری صفائی مہم اور ایل ڈبلیوایم سی کے امور کا جائزہ لیا گیا – صوبائی وزیر آپریشنل سٹاف کے مستند ڈیٹا کی عدم فراہمی اور شہر کی بعض سڑکوں پر تاحال کچرے کے ڈھیروں کی موجودگی پر برہم ہوگئے- شہر کے بعض علاقوں سے کچرا نہ اٹھانے پر ایل ڈبلیوایم سی کے افسران کی سرزنش کی- صوبائی وزیر کی شہر میں صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے ایل ڈبلیوایم سی کے حکام کو آخری وارننگ جاری کردی گئی- آپریشنل سٹاف کا مستند ڈیٹا آج شام تک فراہم کرنے کی ہدایت جاری- آپریشنل سٹاف کی ڈیوٹی پر آنے اور جانے کی مکمل حاضری رپورٹ مرتب کر نے کی ہدایت بھی دی گئی-

    صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ صفائی کی صورتحال اور عملے کی حاضری چیک کرنے کے لئے شہر کے اچانک دورے کروں گا- کسی علاقے یاسڑک پر کچرے کا ڈھیر نظر آیا تو ذمہ داروں کو نہیں چھوڑوں گا اور نہ ہی بہانے سنوں گا، مجھے نتائج چاہیئں- ایل ڈبلیوایم سی میں کام سے جی چرانے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملات درست کرنے کی جو ذمہ داری دی ہے اسے پورا کروں گا – ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ساتھ کچرا اٹھانے کے حوالے سے معاہدے کئے جائیں- سوسائٹیز کے باہر شہر کے علاقوں میں کوڑا پھینکنے والی سوسائٹیز کے خلاف پرچے درج کرائے جائیں- صوبائی وزیر کو آپریشنل سٹاف اور گاڑیوں کی شہر کی تمام یونین کونسلوں میں ریشنلائزیشن بارے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ 57مکینکل سوییپرز میں سے صرف 11اپریشنل ہیں –

    صوبائی وزیر کی 10 فروری تک 28مکینکل سوییپرز آپریشنل بنانے کی ہدایت جاری- میاں اسلم اقبال نے اعلان کیا کہ دوسرے مرحلے میں تمام مکینکل سوییپرز آپریشنل ہوجانے چاہئیں، ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمران علی، جی ایم آپریشنز، جی ایم پلاننگ، جی ایم ایچ آراور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی-

  • کوئٹہ، بلوچستان میں کورونا ویکسین لگانےسے متعلق  اقدامات جاری

    کوئٹہ، بلوچستان میں کورونا ویکسین لگانےسے متعلق اقدامات جاری

    کوئٹہ، بلوچستان میں کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری کل سے لسبیلہ تربت اور چاغی میں بھی ویکسین لگانے کا آغاز ہوگا، ڈاکٹر اسحاق پانیزئی
    کوئٹہ، اب تک 4 ہیلتھ کیئر ورکرز و ڈاکٹرز کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، کوئٹہ میں ویکسین لگانے کیلئے 9 مراکز قائم ہیں، پروانشل کوارڈینیٹر ای پی آئی بلوچستان
    کوئٹہ، کورونا ویکسین کیلئے 22 ہزار ہیلتھ کیئر پروائڈرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں، کوئٹہ، رجسٹرڈ افراد موبائل پر پیغام موصول ہونے کے بعد مقررہ سینٹر جاکر ویکسین لگواسکیں گے، صوبائی کوآرڈینیٹر ای پی آئی
    کوئٹہ، ویکسین مضر اثرات سے پاک اور کورونا سے بچاو کا تناسب 95 فیصد ہے ، ڈاکٹر اسحاق پانیزئی
    کوئٹہ، کل سے لسبیلہ تربت اور چاغی میں بھی ویکسین لگانے کا آغاز ہوگا، کوئٹہ، بلوچستان بھر میں 44 ویکسین سینٹرز قائم ہوں گے، کوئٹہ، مرحلہ وار دیگر اضلاع میں ویکسین لگانے کا عمل شروع کریں گے، ڈاکٹر اسحاق پانیزئی

  • امریکہ اور پاکستان کے مابین دوستانہ ماحول، نجی شعبے میں توانائی بڑھانے کا عزم

    امریکہ اور پاکستان کے مابین دوستانہ ماحول، نجی شعبے میں توانائی بڑھانے کا عزم

    امریکہ اور پاکستان کا ماحول دوست توانائی کیلئے نجی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم.
    اسلام آباد، 3 فروری2021 :
    امریکی حکومت نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کی جانب سے اور حکومت پاکستان ، اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارے (UNIDO ) اور مقامی شراکت داروں کے تعاون سے پاکستان پرائیویٹ سیکٹرانرجی منصوبے کا آج آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد ماحول دوست توانائی کیلئے نجی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ یہ منصوبہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی توانائی صلاحیتوں کیلئے نہ صرف مددگار ثابت ہوگا بلکہ پاکستان بھر میں مقامی اور قومی اقتصادی ترقی کا باعث بھی بنے گا۔
    پاکستان کے نجی سیکٹر کیلئے توانائی کا یہ منصوبہ کم لاگت اور قابل تجدید توانائی وسائل کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے توانائی کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کو فروغ دے گا جو کہ اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔UNIDO توانائی دوست (کلین انرجی) منصوبے کے حوالے سے مالی وسائل تک رسائی کیلئے کلین انرجی ڈویلپرز کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

    یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر جولی کوئنن کے مطابق پائیدار، کم لاگت توانائی پاکستان کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ نجی شعبے میں سرمایہ کاری کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے نہ صرف اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر ملک امین اسلم کے مطابق یو ایس ایڈ کے مالی تعاون کے تحت یہ منصوبہ حکومت پاکستان کی ماحول دوست، کم لاگت اور قابل تجدید توانائی کے حصول کی کوششوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گا۔
    پاکستان میں توانائی کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کا منصوبہ یو ایس ایڈ او رحکومت پاکستان کے درمیان طویل مدت شراکت داری کے تحت جاری ہے۔ یو ایس ایڈ نے 2010 سے آجتک حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر نیشنل گرڈ میں 3900 میگا واٹ بجلی شامل کی ہے۔ سرمایہ کاری کے ان مواقعوں کا فائدہ براہ راست 47 ملین پاکستانیوں کو پہنچا جبکہ نجی شعبے میں 2.3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی۔ یو ایس ایڈ نے نہ صرف نئی ٹرانسمیشن لائنز کی تنصیب کی بلکہ ہوا کے ذریعے نیشنل گرڈ کو بجلی فراہمی اور پیداوار میں اضافے کیلئے سب اسٹیشنز بھی قائم کئے گئے۔ نہ صرف یہ بلکہ تھرمل اور ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹس کی بحالی میں بھی تعاون کیا گیا۔

  • صحتمند عورت سے ہے صحتمند قوم، ثمینہ عارف علوی

    صحتمند عورت سے ہے صحتمند قوم، ثمینہ عارف علوی

    صدر مملکت کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی کا ایوانِ صنعت و تجارت ، اسلام آباد میں چھاتی کے کینسر پر سیمینار سے خطاب .
    بریسٹ کینسرسے بچاؤ کے لیے آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، بزنس کمیونٹی کا بریسٹ کینسر سےبچاؤکے لیے آواز اٹھانا خوش آئند کاوش ہے ،
    عورت ہی گھر بناتی ہے اور معاشرے میں خواتین کا مقام اہم ہے ، آج کی خواتین آگے بڑھ کر ملکی ترقی میں کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے ،ہمارے ملک میں بہت سے مسائل خواتین میں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں ، بیگم ثمینہ عارف علوی

    • جلد تشخیص سے چھاتی کے کینسر کا علاج اور اس سے بچاؤ ممکن ہے ، بیگم ثمینہ عارف علوی

    • پاکستان کی دیہی علاقوں کی خواتین میں شعور پیدا کرنا بہت ضروری ہے ، بیگم ثمینہ عارف علوی

    • میڈیا آگاہی کا پیغام پاکستان کے دور دراز علاقوں میں پہنچا سکتا ہے، بیگم ثمینہ عارف علوی

    • ہم نے اس مرض کے بارے آگہی پیدا کرنے کیلئے اکتوبر میں بھرپور مہم چلائی ، بیگم ثمینہ عارف علوی

    • زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد ہمارا ساتھ دیں اس مرض سے بچاؤ کیلئےآواز اٹھائیں ، بیگم ثمینہ عارف علوی

  • گرین پاکستان کمپین،ذریعہ بہترین کلائمیٹ چینج

    گرین پاکستان کمپین،ذریعہ بہترین کلائمیٹ چینج

    کلائمیٹ چینج کا مقابلہ گرین پاکستان سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ ماضی میں جنگلات کے محکمے کو نظر انداز کیا گیا۔ وزیر جنگلات
    وزیر اعلیٰ پنجاب میرے حلقہ کے ترقیاتی کاموں میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ وزیر جنگلات پنجاب کی میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو. وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان نے کہا کہ ہے کہ ماضی میں جنگلات کے محکمے پر توجہ نہیں دی گئی۔ موجودہ حکومت نے اس محکمے کی سرپرستی کرتے ہوئے اس کے کردار کو بڑھایا اور اس کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو یونیورسل کلائمیٹ چینج کا سامنا ہے۔ ہم سب کی جنگ پلوشن کے ساتھ ہے جس کا مقابلہ گرین پاکستان سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کلائمیٹ چینج کو گرینری کے ذریعے روکنا ہے۔ محکمہ جنگلات اس ضمن میں پنجاب میں 46 کروڑ درخت لگا رہا ہے۔ یہ ہدف 2023 سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ اسی تسلسل میں پنجاب میں 3 نیشنل پارک بھی ڈکلیئر کئے گئے ہیں جو ناپید ہوتے جانوروں کے تحفظ کا سبب بھی بنیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا عوام کی آنکھ، کان اور آواز ہے۔ میڈیا کا موجودہ دور میں جس قدر اہم کردار ہے، پہلے کبھی نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے حوالے سے میڈیا نمائندگان کا اہم کردار ہے۔ میڈیا عوامی نمائندوں کی بھی راہنمائی کررہا ہے اور لوگوں اور عوامی نمائندوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے میڈیا کے توسط سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عثمان بزدار نے میرے حلقے میں ذاتی دلچسپی لے کر ترقیاتی فنڈز منظور کئے اور پراجیکٹس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پنجاب اسمبلی کی سیاست اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی میڈیا نمائندوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے۔

  • قتل و نوسر بازی میں ملوث ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے  برآمد، پولیس کی شاندار كاميابیاں

    قتل و نوسر بازی میں ملوث ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے برآمد، پولیس کی شاندار كاميابیاں

    اقدام قتل اور نوسر بازی میں ملوث 3ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے 6موبائل فون برآمد۔
    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔جس پر ایس ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن عاصم افتخارنے ایس ڈی پی او گلبرگ کی زیر نگرانی پولیس کی سپشیل ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ انچارج انویسٹی گیشن غالب مارکیٹ مظہر ہدایت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے ملزمان سمیت نوسر باز کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان ملزم شعمون عرف چھیم مسیح، عثمان آفریدی اور اویس کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 6موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اقدام قتل کے جرم میں ملوث عثمان آفریدی اور اویس نے نشہ کرنے سے منع کرنے پر استرے سے شہری محمد امیر کی شاہ رگ کاٹ دی تھی۔ملزمان نے نشہ کرنے سے منع کرنے پر استرے سے شہری محمد امیرکو شدید زخمی کر دیا تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر سٹی ڈویژن پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے رواں ماہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ایس پی سٹی انویسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا نے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔ انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن کی ٹیموں دن رات کی محنت سے قتل کی واردات میں ملوث تمام 9ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا۔اقدام قتل کے 9مقدمات میں ملوث 30ملزمان، ڈکیتی، رابری اور چوری کی 139وارداتوں میں ملوث225ملزمان،ریپ اور بدفعلی کے مقدمات میں ملوث 6ملزمان،اغواء کے 34مقدمات میں ملوث ملزمان کوگرفتار جبکہ دیگر872 مقدمات میں ملوث 1578ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کے مطابق17گینگز کے 39ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف245مقدمات بھی ٹریس ہوئے،اسی طرح انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن نے مختلف مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب119اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔رواں ماہ گرفتار ملزمان سے تقریباًایک کروڑ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔مجموعی طور پر 1061مقدمات کو حل کر کے 2495ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پرسٹی ڈویژن پولیس ٹیمز کو شاباش دی گئی ہے۔

  • ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے کے احکامات

    ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے کے احکامات

    چوری کی وارداتوں میں ملوث نومی چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے 8موبائل فونز اور نقدی برآمد۔
    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔جس پر ایس پی صدر انویسٹی گیشن محمد عیسیٰ خاں کی سربراہی میں ڈی ایس پی سبزاہ زاراعجاز احمد کی زیرنگرانی پولیس کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ انچارج انچارج انویسٹی گیشن ہنجر وال قمر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث نومی چور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 8موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی ہے گرفتار ملزمان کے خلاف ہنجر وال سمیت لاہور کے مختلف تھانوں میں چوری کے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • منقعد سیمینارمیں محمود قریشی نے کشمیریوں کی قید و بند اورصعوبتوں پے تفصیلی بات

    منقعد سیمینارمیں محمود قریشی نے کشمیریوں کی قید و بند اورصعوبتوں پے تفصیلی بات

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ”کشمیر کی ناشنیدہ آوازوں سے یک جہتی“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب
    (بمقام انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز۔ مورخہ 3 فروری 2021)
    حاضرین محترم
    معزز خواتین و حضرات
    اسلام علیکم
    میں ”کشمیر کی اَن سنی آوازوں سے یک جہتی“ کے موضوع پر منعقدہ اس اہم سیمینار کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک دیتا ہوں۔
    5 فروری کویوم یک جہتی کشمیر سے قبل آج ہماری یہاں موجودگی معصوم کشمیریوں کے ساتھ ہماری ٹھوس حمایت اور یک جہتی کا اعادہ ہے جو 73 سال سے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض فوج کے جبرواستبداد کا سامنا کررہے ہیں۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں صورت حال 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیرانسانی اوریک طرفہ اقدامات کے بعد سے مزید بدتر ہوچکی ہے۔ بندوق کی نوک پر غیرقانونی طورپربھارت کے زیرقبضہ علاقے میں ایک نئی جارحیت اور نئے قبضے نے کشمیری عوام کے مصائب کو کئی گنا مزید بڑھا دیا ہے۔
    9 لاکھ سے زائد قابض بھارتی افواج بے گناہ کشمیریوں پر بدترین بربریت اور مظالم ڈھارہی ہے
    اٹھارہ ماہ ہوچکے ہیں کہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں فوجی محاصرہ مسلسل جاری ہے، کمیونیکیشن قدغنیں عائد ہیں اور بنیادی آزادیوں پر سفاکانہ غیرمعمولی پابندیاں نافذ ہیں۔
    غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں جعلی ”مقابلوں“، تلاشیوں اور چھاپوں کی آڑ میں نوجوان کشمیریوں کی ماورائے عدالت شہادتیں معمول بن چکا ہے۔
    قابض بھارتی افواج 5 اگست 2019 سے اب تک 300 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرچکی ہیں۔
    بربریت اور سفاکی اس انتہاءپر ہے کہ کشمیری شہداءکے جسد خاکی بھی ان کے اہل خانہ کو حوالے نہیں کئے جاتے کہ وہ اپنے پیاروں کی تدفین کی آخری رسومات اداکرسکیں۔
    کشمیریوں کے گھر تباہ کئے جارہے ہیں تاکہ پورے کشمیری معاشرے اور آبادیوں کو ”اجتماعی سزا“ دی جائے۔
    دختران ملت کی بانی رہنما اور کشمیر کی خاتون آہن محترمہ آسیہ اندرابی، جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے بانی رہنما شبیر احمد شاہ، نامور رہنما یاسین ملک، مسرت عالم بھٹ، محمد اشرف صحرائی سمیت دیگر سینئر کشمیری قیادت جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی جعلی الزامات کے تحت بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پابند سلاسل ہے۔
    ہزاروں کشمیری قیدوبند کی صعوبتوں کا شکار ہیں جن میں سے بہت سارے نوجوانوں کو خفیہ مقام پر قید کیاگیا ہے جن کے بارے میں ان کے اہل خانہ کو کچھ معلوم نہیں۔
    ’آر۔ایس۔ایس‘،’بی۔جے۔پی‘ حکومت کا 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یک طرفہ اقدامات کا مقصد بہت واضح ہے۔
    بھارت مقبوضہ خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، عالمی قانون بشمول چوتھے جینیوا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
    اس غیرقانونی اور غیرانسانی مقصد کے حصول کے لئے ’بی۔جے۔پی‘ حکومت غیرکشمیریوں کو 18 لاکھ بوگس ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ جاری کرچکی ہے تاکہ اس غیرقانونی آبادکاری کے ذریعے بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے عمل کو متاثر کیاجاسکے۔
    قابض بھارتی فوج کے شدید ترین مظالم اور جبرواستبداد کے باوجود کشمیریوں نے بھارتی غلامی قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔
    بھارتی مظالم کے نتیجے میں کشمیریوں کا بھارتی قبضے سے آزادی حاصل کرنے کا عزم مزید مضبوط اور طاقت ور ہوا ہے۔
    اپنی عظیم قربانیوں کے ذریعے کشمیریوں نے روز روشن کی طرح واضح کردیا ہے کہ جموں وکشمیر بھارت کا ”اٹوٹ انگ“ نہیں ہے اور یہ نام نہاد بھارتی دعوی باطل ہے۔
    نہ تو یہ کبھی تھا ۔۔۔۔ اور نہ ہی کبھی ہوگا۔
    دنیا آج دیکھ رہی ہے کہ ’آر۔ایس۔ایس‘کے زیراثر ’بی۔جے۔پی‘ حکومت کی انتہاءپسندانہ ’ہندتوا‘ سوچ کی گرفت میں بھارت کے اندر شدید نوعیت کی قوم اور نسل پرستی، فسطائیت، مذہبی نفرت اور عدم برداشت سرچڑھ کر بول رہی ہے۔ انتہا پسند بھارتی حکومت تشدد کو اپنے ناجائز مقاصد کے حصول کے ہتھیار کے طورپر استعمال کررہی ہے۔ ’ہندتوا‘ کی انتہاءپسندسوچ نہ صرف کشمیریوں بلکہ خود بھارت کے شہریوں خاص طورپر مسلمانوں کے لئے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔’بی۔جے۔پی‘ کے بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانا اور ان کے خلاف متعصبانہ اقدامات روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔ مسلمانوں کو منظم انداز میں سیاسی طورپر تنہاءکرنے کی پالیسیز سے لے کر ان پر براہ راست حملوں، ’جہاد سے پیار“ اور ”کورونا جہاد“ کے نعروں اوردیگر مسلمان مخالف کارروائیوں کا مقصد انہیں بدنام کرنا، ان کے حقوق چھین کر انہیں دیوار سے لگانا ہے۔ پاکستان غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کے بہیمانہ مظالم کو مسلسل بے نقاب کر رہا ہے۔
    تنازعہ جموں وکشمیر عالمی میڈیا کی شہہ سرخیوں میں آچکا ہے۔ مجھے یاد نہیں کہ اس سے قبل کبھی اس بڑے پیمانے پر جموں وکشمیر کامسئلہ عالمی سطح پر یوں نمایاں ہوا ہو۔
    انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کے اداروں نے کئی ٹھوس رپورٹس جاری کی ہیں جن میں غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں اپناغیرقانونی تسلط قائم رکھنے کے لئے فوجی محاصرے، کمیونکیشن قدغنوں، میڈیا بلیک آوٹ اور دیگر استبدادی ہتھکنڈوں کے استعمال پر بھارت کی شدید ملامت ومذمت کی گئی ہے۔ سفارتی محاذ پر غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں اپنے غیرقانونی اور یک طرفہ اقدامات کے بعد سے بھارت عالمی سطح پر ذلت در ذلت کا سامنا کررہا ہے۔
    5 اگست 2019 کے بعد سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تین اجلاس منعقد ہوچکے ہیں جن میں جموں وکشمیر کے تنازعے پر غور کیاگیا جو بھارت کے اس جعلی دعوے کی بھرپور اور واضح تردید ہے کہ یہ تنازعہ اس کا ”داخلی معاملہ“ ہے۔
    اس کے ساتھ ساتھ یورپی یونین، برطانیہ اور امریکی کانگریس سمیت متعدد ارکان پارلیمان نے مختلف مواقع پر غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ حال ہی میں برطانوی پارلیمان میں ”غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں سیاسی صورتحال“ پربحث منعقد ہوئی جس میں برطانوی ارکان پارلیمان نے ’بی۔جے۔پی‘ حکومت سے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف منظم تشدد اور جبر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے بھارتی جبر واستبداد کی مہم کو مسترد کرنا بلاشبہ درست سمت میں قدم ہے۔
    تاہم اس ضمن میں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے جس سے جموں وکشمیر کاتنازعہ جلد حل کرنے کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی جو جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن وسلامتی کے لئے ایک ناگزیر تقاضا ہے۔ بھارتی قبضے سے آزادی کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیری عوام کے غیرمتزلزل یقین اور عزم کی وجہ سے ہمارے دل ان کی عظمت اور ان پر فخر سے معمور ہیں۔ قابض بھارتی افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے ناقابل بیان مظالم اور جبر واستبداد کے باوجود کشمیریوں کی بے مثال مزاحمت اور عزم ناقابل فراموش ہے۔ پاکستان کا بنیادی نصب العین جموں وکشمیر کے تنازعہ کو کشمیری عوام کی خواہشات، امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اقوام متحدہ کی نگرانی میں منعقدہ آزادانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے حل کرانا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے منصفانہ استصواب رائے کے حق کی جدوجہد میں ان کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم کسی کو کشمیر کشمیریوں سے چھیننے نہیں دیں گے۔ یہ مقصد اور جدوجہد منصفانہ و مقدس ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ کشمیری فتح سے ہمکنار ہوکر ہی رہیں گے۔ انشاءاللہ۔ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔