یکم فروری 2021:سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش۔ گذشتہ دو ماہ چوتھی مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ انتہائ قابل مذمت ہے, ڈاکٹر فاروق ستار۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ براہ راست غریب و متوسط طبقے کے عوام پر پڑا ہے۔ کاروباری حضرات و سرمایہ دار اشیائے ضروریہ مہنگی کرکے اپنا بوجھ کم کرلیتے ہیں, بدترین مہنگائی کا شکار بالخصوص تنخواہ دار و روزانہ اجرت کے غریب عوام بنتے ہیں۔انتہائ مہنگائ کرکے عوام سے جینے کا حق اور سفید پوشی کا بھرم چھینا جارہا ہے .
عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ دِکھا کر وزیر اعظم مصنوعی ریلیف کا احسان کرتے ہیں.ماضی میں پی ٹی آئ کی قیادت مہنگائ میں اضافے کو حکمرانوں کی چوری جتاکر استعفے طلب کرتی تھی, آج مہنگائ اور بین الاقوامی قرضوں میں ہوشرُبا اضافہ ہوگیا ہے لیکن وفاقی وزرا روز ٹی وی پرصرف ماضی کے حکمرانوں کو قصوروار ٹھہراتے دِکھائ دیتے ہیں. محض احتساب کے نعروں سے غریب عوام کے گھر نہیں چل سکتے, اسکے لیے وفاقی حکومت کو عمل کام کرنے ہوں گے, وزیر اعظم عوام پر رحم کھائیں اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لیں.
Tag: باغی ٹی وی
-

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش
-

وزیر اعظم کو فرانس کے گستاخ صدر کے خلاف مہم جوئی کا وعدہ یاد دلايا جائے، سربراہ تحریک لبّیک یا رسول اللّه ﷺ
تاریخ: 02-01-2021
لاہور: تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: وزیر اعظم کے مقرب علماء و مشائخ اسے فرانس کے گستاخ صدر کے خلاف مہم جوئی کا وعدہ یاد کرائیں۔ حکومت فرانس کے ساتھ اپنے معاہدے نبھانے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنا کیا ہوا عہد نبھائے۔ سرکاری سطح پر گستاخی کرنے والے ملک فرانس کے خلاف جہاد ہی سے گستاخی کا بدلہ لیا جا سکتا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ حکومت اس سلسلہ کا ابتدائی کام یعنی فرانس کے سفیر کو نکالنا بھی سرانجام نہیں دے سکی۔ حکومت کس قدر بے حس ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے اہم فریضے کے بارے میں بھی ٹال مٹول کر رہی ہے۔ ایک اسلامی ملک کے حکمران عوام کے ایمانی جذبات کی دنیا کے سامنے ترجمانی کے بھی ذمہ دار ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم قوم کو بتائے کہ اس نے فرانس کے ملعون صدر کا توہین رسالت ﷺ کے جرم پر کون سا محاسبہ کیا ہے؟ تحفظ ناموس رسالت ﷺ جیسے اہم ایمانی ایشوز پر جھوٹے دعووں اور وعدوں کا قیامت کے دن شدید ترین مواخذہ ہو گا۔ توہین رسالت ﷺ کا ارتکاب کر کے فرانس کے ملعون صدر نے جن کروڑوں عاشقانِ رسول ﷺ کے دل زخمی کیے تھے، وہ ابھی تک مرہم کی تلاش میں ہیں۔ -

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں دس روزہ کشمیر سپورٹس فیسٹیول کا آغاز!
لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں دس روزہ کشمیر سپورٹس فیسٹیول 21-20کی افتتاحی تقریب
ایل سی ڈبلیو یو کے شعبہ سپورٹس کی جانب سےکشمیر سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے- دس روزہ کشمیر سپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلیوں کا انعقاد کیا جائے گا- کشمیر سپورٹس فیسٹیول کیلیے الجلیل گارڈن، اللہ جانتا ہے،سٹی ڈسرکٹ آفس، ڈائیو ، کے اے آئی زی ای این، سگما انٹرنیشنل نے تعاون کیا ہے-
افتتاحی تقریب میں دی سی لاہور مدثر ریاض کی بطور مہمان خصوصی شرکت،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا اور ڈائریکٹر سپورٹس ڈپارٹمنٹ مس حمیرامغل نے خصوص یطور پرشرکت کی- کشمیر سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ ، باسکٹ بال،ٹینس ، بیڈ منٹن اور چیس کے ٹورنامنٹ کھیلے جائیں گے- کشمیر سپورٹس فیسٹیول میں سرکاری کالجز،یونیورسٹیاں اور نجی تعلیمی ادارے شرکت کریں گے-
پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نےکہا کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بہت ضروری ہے- ایل سی ڈبلیو یو کیلیے کشمیر سورٹس فیسٹیول کی میزبانی اعزاز کی بات ہے-
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ کرونا کی صورتحال بہتر ہونے پر کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے،
کشمیر سپورٹس فیسٹول کرانے کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجیتی ہے- -

پی اے ٹی اجلاس: پیٹرول،بجلی قیمتوں اور گیس کی بحران کی شدید مذمت، صدر مشتاق صدیقی
پاکستان عوامی تحریک کے تحت کشمیر کانفرنس 3فروری گلشن اقبال میں ہو گی. کشمیرکانفرنس کی صدارت قاضی زاہد حسین کریں گے جبکہ تمام کشمیری جماعتیں شرکت کریں گی. پی اے ٹی اجلاس میں پیٹرول،بجلی،اشیائے خورودونوش کی قیمتوں میں اضافے اور گیس کی بحران کی شدید مذمت۔ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ملک کو اہل قیادت کی ضرورت ہے۔ کراچی میں گیس اور پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے ارباب اقتدار غفلت میں ہیں۔ ارباب اقتدار عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے ہو اقتدار چھوڑ دیں۔مشتاق صدیقی
پاکستان عوامی تحریک کے اجلاس سے راؤ کامران محمود و دیگر کا اظہار خیال۔
کراچی (یکم فروری)۔پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم اجلاس صوبائی صدر مشتاق صدیقی کی صدارت میں گلشن اقبال میں ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کی قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی اے ٹی ہیومن رائٹس ونگ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیر میں جاری مسلمانوں پر مظالم اور قبضے کے خلاف یکجہتی کشمیر کانفرنس 3فروری بروز بدھ شام 6بجے صوبائی سیکرٹریٹ پاکستان عوامی تحریک گلشن اقبال میں ہو گی۔کانفرنس کی صدارت قاضی زاہد حسین مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک کریں گے جبکہ پاکستان عوامی تحریک نے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی سماجی،انسانی حقوق کی جماعتوں اور شخصیات کو اس کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے پہنچا دئے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے قائدین مشتاق احمد صدیقی،صاحبزادہ ثاقب نوشاہی،ڈاکٹر شہزاد قریشی،راؤ کامران محمود،اطہر جاوید صدیقی نے کہا پیٹرول،بجلی،دودھ،گیس سمیت اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے موجودہ حکومت عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے ملک کو اہل قیادت کی ضرورت ہے کراچی میں گیس اور پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے کراچی مسائلستان بنا ہوا ہے حکمران غفلت کی نیند میں ہیں اگر حکمران ملک سے لاقانونیت،مافیا کا راج ختم نہیں کر سکتی تو اقتدار چھوڑ دے۔ایک طرف قوم کرونا کا شکار ہے دوسری طرف مہنگائی اور گیس کے بحران نے مشکلات سے دوچار کیا ہوا ہے۔ -

منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ: کیا لاہور ان سے پاک ہو پائے گا؟
قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں کے بعد منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
سی سی پی او لاہور کی تمام ڈویژنل افسران کو انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کی ہدایت پر سربراہ لاہور پولیس کی ڈویژنل افسران کو منشيات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے اپنی اپنی ڈویژن کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی-
بقول سی سی پی او لاہور منشیات فروشی کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث بڑے مگرمچھوں کو پکڑا جائےگا- بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے جرائم پیشہ افراد قلع قمع ہوگا-
غلام محمود ڈوگرنی آرڈر دیا کہ منشیات فروش پکڑا جانے پر اس کے پورے نیٹ ورک پر ہاتھ ڈالا جائے، منشیات کی سپلائی توڑنے کےلئے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کیں جائیں، شہر میں کالجز و یونیورسٹیز کے باہر خصوصی چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے- سی سی پی او لاہور کی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والے اہلکاروں کو بھی بے نقاب کرنے کی ہدایت- غلام محمود ڈوگرنے ہدایت دی کہ جوئے کے اڈے جرائم کی نرسری، ان کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جائے، قمار بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی-
سی سی پی او لاہور کا کینال روڈ پر نشئیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا بھی حکم، نشئیوں کو نشہ آور ادویات اور ٹیکے فراہم کرنے والوں کو پکڑا جائے، شہرِ لاہور کو نشے جیسی لعنت سے پاک کیا جائے، غلام محمود ڈوگر – ماہ جنوری میں 721 منشیات فروشی کے مقدمات درج کرتے ہوئے 725 ملزمان کو گرفتار کیا گیا- ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب پکڑی گئی،
-

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں ,ترقیاتی منصوبوں پرہونے والی پیش رفت.
لاہوریکم فروری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں ,باہمی دلچسپی کے امور،حلقوں میں جاری فلاح عامہ کی سکیموں اورترقیاتی منصوبوں پرہونے والی پیش رفت بات چیت .اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کواپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے.عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں –
منتخب نمائندوں کے ساتھ تسلسل کے ساتھ رابطے میں ہوں.منتخب نمائندوں کی مشاورت سے حلقوں میں عوامی مسائل حل کررہے ہیں۔عثمان بزدار
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں۔ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین ہے۔عثمان بزدار
تنقید کرنے والے عناصر ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں،جو کبھی رکے گا نہیں۔ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر ہر موقع پر ناکام رہے ہیں -انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ آپ نے منتخب نمائندوں کوجو عزت و احترام دیا ہے اس کا ماضی میں تصور بھی محال تھا. آپ کی جانب سے اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطوں سے مقامی مسائل حل ہوتے ہیں۔اراکین اسمبلی رکن قومی اسمبلی محمد افضل خان ڈھانڈلہ،اراکین پنجاب اسمبلی مخدوم سید افتخار حسین گیلانی،محمد عامر نواز خان،محمد اعجاز حسین بندیشہ،رائے ظہور احمد،محمد وارث عزیز،غنضفر عباس چھینہ،،تیمور علی لالی اور نواب زاہ منصور احمد خان نے ملاقاتیں کیں.چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے -

نااہل حکمران عوام کو مہنگائ کے دلدل میں دھکیل رہے ہیں,سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل
پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ نااہل اور سلیکٹیڈ حکمران غریب عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے دلدل میں دھکیل رہے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، کرپٹ حکمران مہنگائی کرکے آئی ایم ایف کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔۔ پیر کو جاری بیان میں ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پاکستانی عوام سلیکٹڈ حکومت کی بیمار معاشی پالیسیز کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی اب تو عالمی ادارے بھی انکے دور حکومت کو کرپشن بڑھانے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔۔ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب دو ماہ میں 11 روپے سے زائد پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر 13 روپے کی سمری مسترد کرنے کا ناٹک کررہے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پہلے 13 روپے کی سمری تیار کراتے ہیں، پھر کمی کرنے کا ناٹک کرکے قوم پر احسان جتاتے ہیں۔ عمران صاحب اب آپ کی ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، ظلم کی حکومت جائے گی تو آٹا، چینی، پیٹرول، بجلی گیس سستی ہوگی۔۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے کہاتھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا مطلب ’وزیراعظم چور ہے’ آپ نے 46 روپے اور52 روپے لٹر پیٹرول قوم کو دینے کا وعدہ کیا تھا، کوئی شرم، کوئی حیاء ہوتی ہے۔۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ عمران صاحب غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور ظلم کی تبدیلی لانے کے ذمہ دار آپ ہیں آپ کا گھر تو کوئی اور چلاتا ہے لیکن غریبوں کے چولہے بجھ چکے ہیں آپ کو تو غیرقانونی فارن فنڈنگ آتی ہے لیکن غریبوں کی آمدن ختم ہوچکی ہے ۔۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب مہنگائی کے ستائے عوام جلد آپ سے استعفی لینے آرہے ہیں عمران صاحب آپ تو آٹا چینی، دوائی، براڈ شیٹ، بجلی، گیس میں جیبیں بھر چکے ، غریب کہاں جائیں، کیسے گزارہ کریں؟ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے عوام کو ایک روپے کا ریلیف نہیں دیا، الٹا عوام کو ہر روز لوٹ رہے ہیں ، عمران صاحب آپ نے تنخواہیں نہ بڑھائیں، نہ آٹا چینی دوائی سستی ہوئی، الٹا غریبوں کو مزید غریب بنارہے ہیں۔۔غریبوں کی بددعائیں، چیخیں اور فریادیں سنیں اور خدا کا خوف کریں مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ
عمران صاحب مہنگائی کے نتیجے میں ملک میں خودکشیاں اور جرائم بڑھ گئے ہیں، کچھ خدا کا خوف کریں قوم بھوک سے مررہی ہے آپ اور آپ کے وزراء سیاسی بیانات دینے میں مصروف ہیں، یہ بے حسی کی انتہا ہے۔ -

اے این ایف کے امتحانی مرکز سے دو نوسرباز گرفتار،
کراچی: اے این ایف کے امتحانی مرکز سے دو نوسرباز گرفتار، دونوں اے این ایف کے اے ایس آئی کے لئے ہونے والے امتحان میں کسی اور کی جانب سے پیپر دے رہے تھے، دونوں ملزمان کی شناخت جمیل ڈایو اور تنویر احمد کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے 4 عدد شناختی کارڈ اور موبائل فون بھی برآمد ہوا، ملزمان فارم فوٹوشاپ کر کے امتحانی مرکز میں داخل ہوئے، ملزم تنویر احمد سول انجینر جبکہ جمیل ڈایو وزارت خارجہ کا ملازم ہے، ملزمان کو اے این ایف انٹیلیجنس کی ٹیم نے شناخت کے بعد حراست میں لیا گیا۔ ۔
-

کراچی پر سندھ حکومت کی نظر کرم:محمودآباد نالہ کی صفائی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، کور کمانڈر کراچی، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، جی او سی کراچی، وی سی این ای ڈی، پرنسپل سیکریٹری اور کمشنر کراچی اور دیگر کی شرکت- محمودآباد نالہ کے باری میں بریف کیا گیا-
اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ محمودآباد نالے سے تجاوزات ہٹائے گئے ہیں- 7.5 کلومیٹر نالے کے دونوں اطراف صاف کیے گئے ہیں- اینٹی انکروچمنٹ میں 277 ڈمپرز، 30 ٹرکس، 31 لوڈرز، 48 ایکسیویٹرز، 6 شاولز اور 8 جیک ھیمرز کام کر رہے ہی- محمودآباد نالے کے متاثرین کی سپورٹ کا کام جاری ہے-
و زیراعلیٰ سندھنے اعلان کیا کہ متاثرین میں 65 چیکس تقسیم کئے جائینگے- ابھی تک 45 چیک تقسیم ہوچکے ہیں- باقی 7 چیک بھی جلد تقسیم کیے جائینگے
-

جام اکرام اللہ دھاریجو سے جماعت اسلامی سندھ کے وفد کی ملاقات
صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو سے جماعت اسلامی سندھ کے وفد کی ملاقات
اس ملاقات میں وفد میں اسد اللہ بھٹو، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، محمد حسین محنتی، امیر جماعت اسلامی سندھ اور دیگر عہدیداران شامل تھے- سندھ خاص کر کراچی کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا-
صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ صوبے کے مسائل حل کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے۔ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے سب سے تعاون کرنے پر تیار ہیں۔ وفاقی سلیکٹڈ حکومت کی پالیسیوں سے سب پریشان ہیں۔ صوبے کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔