سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق آئینی ترمیم ناکام بنانے کے لیے اپوزیشن نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ سینیٹ انتخابات سے متعلق پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے رہنماؤں کے آپس میں رابطے ہوئے جس میں دونوں ایوانوں سے ترمیم کی منظوری روکنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق آئینی ترمیم کو دونوں ایوانوں سے منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔
پیر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں میں اس حوالے سے مزید مشاورت ہو گی۔ پیپلز پارٹی نے آئینی ترمیم کی مخالفت کا دو ٹوک فیصلہ کر لیا ہے اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کا ترمیمی بل جلد بازی اور بد نیتی پر مبنی ہے، وزیراعظم نے ارکان کو ترقیاتی بجٹ نہیں رشوت دی۔
Tag: باغی ٹی وی
-

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ,آئینی ترمیم ناکام بنانے کے لیے اپوزیشن کی کوششیں تیز
-

ملتان کورونا کی پانچ لاکھ ویکسین لینے جہاز چائنہ پہنچ گیا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی خصوصی گفتگو ہوئی جس کے مطابق ، ملتان کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ ویکسین لینے جہاز چائنہ پہنچ گیا ہے۔ میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر چائنیز سفیر کے ساتھ ویکسین وصول کرنے جاؤنگا ویکسین سب کے لئے فری ہوگی سب سے پہلے سٹاف نرسز ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز کو دیں گے.ڈینیل پرل کیس پر حکومت نے سپریم کورٹ ایک رٹ پیثٹیشن دائر کررہی ہے.ڈینیل پرل کی فیملی کو انصاف ملے گا اور قانون کے تقاضے پورے ہونگے.ہماری کوشش ہے افغانستان میں امن کے معاملات بہتر انداز میں چلیں . پاکستان نئی امریکی حکومت کے ساتھ ملکر افغانستان میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا
-

راولپنڈی پولیس انسپکٹر عاصم رشید کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوۓ شہید
راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر عاصم رشید کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوۓ شہید ہو گئے،
شہید سب انسپکٹر عاصم رشید سابقہ ایس ایچ او مورگاہ تھے، شہید سب انسپکٹر عاصم رشید کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 14 جنوری سے NIH ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج تھے، شہید سب انسپکٹر عاصم دشید کی نماز جنازہ ایس او پیز کے مطابق انکے رہائشی علاقہ چک بہادر جاتلی میں دن 11 بجے ادا کی جاۓ گی۔
شہید سب انسپکٹر عاصم رشید انتہائی قابل ، ایماندار اور ملنسار افسر تھے، شہید سب انسپکٹر عاصم رشید نے سوگواران میں والدہ، بیوہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو چھوڑا ہےراولپنڈی پولیس نے آئی جی پنجاب انعام غنی کی پالیسی کے مطابق شہید کے اہل خانہ کو تجہیز و تکفین کے واجبات ادا کئے۔ شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں.شہید سب انسپکٹر عاصم رشید کی محکمہ پولیس کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں.راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاہم افسران و اہلکار فیس ماسک، گلوز، سینیٹائزر اور دیگر حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، سی پی او راولپنڈی. -

مجلس وحدت مسلمین کا ہفتہ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان
کراچی۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کی پریس کلب میں نیوز کانفرنس. مجلس وحدت مسلمین کا ہفتہ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان. ہفتہ یکجہتی کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں آواز بلند کرنا ہے۔علامہ باقر عباس زیدی.مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی حسین نقوی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت نے ہفتہ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار اور کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں آواز بلند کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کے خلاف مودی حکومت کے متعصبانہ اقدامات نے ملک کی سالمیت و بقا کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔سکھ کمیونٹی کی طرف سے بھارتی دارالحکومت دہلی میں لال قلعے پر مذہبی پرچم لہرایا جانا مودی حکومت کے خلاف بغاوت اور نفرت کا کھلم کھلا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بڑھتی ہوئی بربریت کشمیری عوام کے حوصلوں کو پسپا نہیں کر سکتی۔آزادی اس ریاست کے عوام کا مقدر ہے جو بہت جلد حاصل ہو کر رہے گی۔یوم یکجہتی کشمیر پر پوری قوم بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ کشمیری عوام کے حق کے لیے آواز بلند کرے گی۔ مظلومین کشمیر کی حمایت میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ہمراہ 4فروری کو آل پارٹیز کانفرنس کراچی پریس کلب میں منعقد کی جائے گی۔5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سندھ اور کراچی بھر کے مختلف اضلاع میں جمعہ نماز کے بعد دعائیہ اجتماع اوراحتجاجی مظاہرے ریلیاں نکالی جائیں گی مرکزی احتجاجی مظاہرہ ریلی جامع مسجد نور ایماں کراچی میں منعقد کی جائے گی۔ایسی طرح 5فروری کی شام نمائش چورنگی پر کشمیر عوام سے اظہار یکجہتی شہدائے کی یاد میں دعائیہ اجتماع اور شمع روشن کی جائیں گی۔ رہنماوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت نے مظالم کی انتہا کر رکھی ہے۔ بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف بولتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیداروں کی زبان پر چھالے پڑتے ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے صرف یہود و نصاری کے حقوق کے تحفظ کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔انہیں عالم اسلام کو درپیش مسائل سے کوئی غرض نہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اقلیتوں کے خلاف ظلم کے جو پہاڑ توڑ رکھے ہیں وہ اس کے اقتدار اور ملک کو بڑی تیزی سے کھوکھلا کر رہے ہیں۔بھارت کے خلاف سر اٹھانے والی قومیں بہت جلد ایک توانا آواز اور ناقابل شکست مدمقابل کے طور پر سامنے آئیں گی۔بھارت کی ٹکڑوں میں تقسیم اس کی قسمت میں لکھی جا چکی ہے۔رہنماوں نے کہا بھارت کی تاریخ کا سب سے متعصب وزیر اعظم مودی ہے جسے عوام کی پسند و ناپسند سے کوئی غرض نہیں۔اس کے ہاتھ ہزاروں بے گناہ افراد کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔بھارت خطے کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔بھارت کا جدید ہتھیاروں کے حصول اور خطے میں حکمرانی کا جنون کسی بڑے انسانی المیے کو جنم دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم و ستم بند کرے۔آئے روز بے گناہ نوجوانوں کی شہادت اور خواتین کی عصمت دری کے واقعات ہندوستان کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔رہنماوں نے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کرنے کے لیے بھارت پر زور ڈالے۔رہنماوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات ہے۔یہ بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزاد ہوکر رہے گا۔کانفرنس میں علامہ صادق جعفری،علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشرحسن،میر تقی ظفر، نا صر الحسینی و دیگر رہنما موجود تھے۔
-

پڑوسی ملک سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کردہ بی ایل اے کا دہشتگرد گرفتار۔
سی ٹی ٹی کی سکھر میں کارروائ ہوئی ،بی ایل اے کا دہشتگرد گرفتار۔ دہشتگرد نے پڑوسی ملک سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کی۔ دہشتگرد بے ایل اے کیلیے ذہن سازی کرتا تھا۔ بی ایل اے کا گرفتار دہشتگرد ساتھیوں کے ساتھ مل کر تحصیل سنگ میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ہے۔ گرفتار دہشتگرد ،مہران ہوٹل سبی میں ہونے والے بم دھماکے میں شامل تھا۔ سبن پہاڑی کے نزدیک ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ بھی کیا،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد
-

آن لائن پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والا گینگ گرفتار
راولپنڈی: کینٹ پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی.سوشل میڈیا کا استعمال کر کے آن لائن پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والا گینگ گرفتار .پتنگ فروشوں سے 05 ہزار کے قریب پتنگیں اور 25 کیمیکل ڈوریں برآمد، مقدمات درج، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شاہ رخ جبکہ دیگر ملزمان میں عامر ، عاشر اور یاسر شامل ہیں. ملزمان نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے مختلف گروپس بنا رکھے تھے جہاں وہ پتنگوں اور ڈوروں کی آن لائن ڈیل کرتے تھے. پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او کینٹ کی زیرنگرانی ایس ایچ او کینٹ اور ان کی ٹیم نے کی ، پولیس
گینگ کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی ، ایس ڈی پی او کینٹ ، ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش ۔ ملزم جتنا بھی چالاک کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں ، سی پی او راولپنڈی.
-

7 سالہ معصوم کو زیادتی اور قتل کرنے والے کو 02 مرتبہ سزائے موت اور جرمانہ،راولپنڈی پولیس
راولپنڈی پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی،اپنی ہی 7 سالہ معصوم بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سفاک درندے کو 02 مرتبہ سزائے موت اور 06 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دلائی ۔ مجرم ولی اللہ نے نا صرف مقدس رشتے کو پامال کیا بلکہ 7 سالہ ننھی پری سدرہ کو زیادتی کے ساتھ قتل بھی کیا تھا ۔ ایس پی پوٹھوہار
واقعہ کا مقدمہ 22 نومبر 2019 کو بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ ائرپورٹ درج کیا گیا تھا، جاۓ وقوعہ کے معائنہ کے دوران ایس ایس انویسٹی گیشن محمد فیصل ، ایس پی پوٹھوہار سید علی اور اے ایس پی بینش فاطمہ نے شواہد کی بناء پر ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کیا،ملزم نے اپنے سفاکانہ جرم کا اعتراف پہلے پولیس اور پھر معزز عدالت کے سامنے بھی کیا تھا، پولیس کے فوری رسپانس ، موثر تفتیش اور پیروی مقدمہ کی بدولت ملزم کو اس کے قبیح جرم کی قرار واقعی سزا دلوانے میں مدد ملی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصلہ ۔ بچوں سے زیادتی اور قتل جیسے جرائم ناقابل برداشت ہیں ، ایسے جرائم میں ملوث افراد کو سزا ملنا مظلوم اور قانون کی فتح ہے ۔ سی پی او راولپنڈی۔ -

غیر مناسب طریقہ سے آتش فشاں مادہ کا اسمگلنگ,ویسٹ پولیس کا اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
بقول ایس ایس پی: ویسٹ سوہائی عزیز ویسٹ پولیس کا اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزمان بلوچستان سے براستہ نادرن بائی پاس روڈ چنچی رکشہ میں موجود آئیل کین/ڈرم میں چھپا کر ایرانی ڈیزل اسمگل کر رہے تھے۔ملزمان کا غیر مناسب طریقہ سے آتش فشاں مادہ کا اسمگلنگ کرنا کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ ایس ایچ او منگھوپیر پولیس نے دوران چیکنگ ملزم امیر علی ولد محمد لقمان اور پرویز ولد عارف کو گرفتار کیا۔ گرفتا ملزم سے بلا نمبری چنچی رکشہ میں موجود 1060 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد۔ ملزم کے خلاف مقدمعہ الزام نمبر 56/2021 بجرم دفعہ 285/286/34 درج، تقتیش جاری۔
-

شرافی گوٹھ سے منشیات فروش ملزمان گرفتار
شرافی گوٹھ سے منشیات فروش ملزمان گرفتار ہو گئے ۔پولیس نے دوران گشت مانسہرہ کالونی میں کارروائی کی۔
ملزمان کے قبضے سے منشیات، کیش اور موبائل فون برآمد۔ گرفتار ملزمان علاقے میں منشیات کے عادی افراد کو منشیات فروخت کرتے تھے۔گرفتار ملزمان پیشہ ور منشیات فروش ہیں اور متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ایک اور کارروائی میں فیوچر کالونی سے گٹکا/ماوا کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار, ملزم محمد اسلام سے بڑی مقدار میں تیار ماوا برآمد۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج، تفتیش جاری۔ گرفتار ملزمان میں عزیزاللہ، رحیم اور محمد اسلم شامل ہیں۔ -

تھانہ سولجر بازار کا بدعنوان اور بے ضمیر تھانیدار خالد رفیق جوا سٹہ مافیا اور فحاشی کے اڈوں کا سرپرست نکل
سولجر بازار جوا سٹہ مافیا اور فحاشی کے اڈوں کا سرپرست نکلا، بدعنوان بے ضمیر SHO خالد رفیق نے بھاری ہفتہ بھتہ وصولی پر اندھیر نگری کا پروانہ تھما دیا،نوجوان نسل برباد،کوٸی پرسان حال نہیں،ایڈن والا اپارٹمنٹ فلیٹ نمبر 202 میں رات گٸے جواریوں کا ہجوم بلاخوف وخطر جواری کی محفل سجاٸے رکھتا ہے،شور شرابہ،ہلا گلا معمول،آٸی جی سندھ،ایڈیشنل آٸی جی کراچی پولیس چیف،ڈی آٸی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ معاملے کی کی انکواٸری اور زمہ داران کیخلاف سخت قانونی کاررواٸی عمل میں لاٸیں،علاقہ مکینوں کا پرزور مطالبہ-تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ تھانہ سولجر بازار کا بدعنوان اور بے ضمیر تھانیدار خالد رفیق جوا سٹہ مافیا اور فحاشی کے اڈوں کا سرپرست نکلا،ذراٸع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او سولجر بازار انسپکٹر خالد رفیق بھاری ہفتہ بھتہ وصولی کے عوض مکروہ دھندوں اور عصمت دری کے اڈوں کے کرتا دھرتا کیخلاف قانونی کاررواٸی کرنے سے قاصر ہے،پولیس جواء سٹہ اور گٹکا مافیا کے سامنے بے بس دکھاٸی دیتی ہے جو اس بات کا چیختا چلاتامنہ بولتا ثبوت ہے کہ سولجر بازار کا بدعنوان تھانیدار سب انسپکٹر خالد رفیق نے سماج دشمن عناصر سے ہاتھ ملا لیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ سولجر بازار کے علاقے فاطمیہ اسپتال کے قریب واقع ایڈن والا اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر 202 میں رات گٸے جواریواں کا ہجوم جوا سٹہ کی محفل سجاٸے رکھتا ہے اور انھیں رتی برابر بھی پولیس کی کاررواٸی کا خوف نہیں ہوتا، ذراٸع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فلیٹ کی نشاندہی علاقہ مکین متعدد بار کرواچکے ہیں پر تھانیدار کے کان پہ جوں تک نہیں رینگتی، ایس ایچ او سولجر خالد رفیق کا سینہ تان کر کہنا ہے کہ میرے خلاف عدالت میں جواء اور سٹہ چلانے والی بدنام زمانہ ادیبہ نے پٹیشن دائر کی تھی جس پر عدالت نے میرے خلاف 22/A کے تحت ایف آئی آر کا آرڈر دیا ہے، اب اس صورتحال میں پولیس کارروائی کرنا ممکن نہیں،جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈن والا اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر 202 میں ملک بھر کا جواء سٹے کا منظم نیٹ ورک دھڑلے سے جوا سٹہ چلا رہا ہے، اور اس جوا سٹہ کے کرتا دھرتا میں بدنام زمانہ ادیبہ، ظہیر پٹھان اور مایا نامی جواری ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا جواء سٹہ بڑے منظم طریقے سے چلا رہے ہیں اور باقاعدہ سے سی سی ٹی وی کیمروں سے اس محفل کی رکھوالی کی جاتی ہے،ذراٸع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او سولجر بازار اس مافیا کے خلاف کسی بھی صورت کاررواٸی کرنے سے صاف انکاری ہے کیونکہ چمکتے دمکتے کرارے نوٹوں کی چمک نے انہیں اپنی جکڑ میں لے رکھا ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بدعنوان ایس ایچ او سولجر بازار خالد رفیق نے تھانے کی حدود کے علاقوں میں سرعام گٹکا ماوا مافیا کو بھی نوجوان نسل کو برباد کرنے کی آزادی دے رکھی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت کئی بار جیل کی ہوا کھانے اور گٹکے کے کیبن سے شہرت حاصل کرنے والا فہیم کو مضرصحت گٹکا ماوا کا کارخانہ کھولنے کی کھلی اجازت دے دی ہے،ذراٸع کا کہنا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کے ملازم محمد نے بھی ایس ایچ او سولجر بازار خالد رفیق سے گٹکا تیاری کا کارخانہ کھولنے کی اجازت لیکر کارخانہ کھول لیا ہے جہاں سے اس نے بڑے منظم طریقے سے اپنا نیٹ ورک کا جال بچھا رکھا ہے اور محمد نامی اس شخص کا مضرصحت گٹکا تھانہ سولجر بازار کے بلکل سامنے ہی اس کے اپنے کیبنوں میں بآسانی فروخت ہو رہا ہے، ویڈیو اور تصاویر میں سب واضح ہے،ذرائع نے مزید بتایا کہ خود کو پارسا دیانتدار اور بہادر ایس ایچ او کہنے والا نے علاقے سے موکل اکھٹی کرنے کی زمہ داری جیل پولیس کے ایک سپاہی ازرم کو سونپ رکھی ہے وہ باقاعدگی سے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر سولجر بازار کی بیٹ جمع کرتا ہے، پولیس بیٹر ازرم نے کام کو بانٹتے ہوٸے مچھلی مارکیٹ کی بیٹ کے لیے اپنے خاص کارندے امین کو کام سونپا ہوا ہے،بیٹر امین ہفتہ واری بنیاد پہ 50 ہزار روپے بیٹ ایس ایچ او سولجر کے پاس پہنچاتا ہے، ذرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او سولجر بازار بہتی گنگا میں خود نہا دھو رہا ہے،تھانیدار سولجر بازار کی جانب سے سب اوکے کی رپورٹ میں دور دور تک کوٸی صداقت نہیں،علاقہ مکینوں نے آٸی جی سبدھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس چیف، ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ سے مطالبہ کرتے ہوٸے کہا کہ اس سنگین معاملے کی فوری انکواٸری اور زمہ داران کیخلاف سخت قانونی کاررواٸی عمل میں لاٸی جاٸے-