Baaghi TV

Tag: بالی وڈ

  • لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بعد امر خان نے ہمت نہیں ہاری اب وہ ہسپانوی فلم کیمپیونز کے ریمیک میں نظر آئیں گے

    لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بعد امر خان نے ہمت نہیں ہاری اب وہ ہسپانوی فلم کیمپیونز کے ریمیک میں نظر آئیں گے

    مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے بالی وڈ اداکار عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم لال سنگھ چڈھا تو باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہ کر سکی ، عامر خان ایک صدمے کی حالت میں ضرور رہے ہیں، اس فلم سے عامر خان کے ساتھ ساتھ کرینہ کپور کو بھی کافی توقعات وابستہ تھیں. لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ کی فلم فارسٹ گمپ کا ہندی میں ری میک تھی . فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی اس کے بعد عامر خان نے لیا مختصر وقفہ اور پہنچے امریکہ .تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ عامر خان جلد ہی ہسپانوی فلم کیمپیونز کے ریمیک پر کام شروع کرنے والے ہیں. ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر اس بار ہسپانوی فلم کیمپیونز کے ریمیک پر کام کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ اگلے سال جنوری 2023 میں شروع ہوگی اور اس کی

    ڈائریکشن آر ایس پرسنا کررہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق فلم کی پری پروڈکشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور شنکر، احسان، لوائے موسیقی ترتیب دیں گے۔یاد رہے کہ کیمپیونس ایک کامیڈی ڈرامہ ہے جس کی ہدایت کاری جیویر فیسر نے کی ہے۔ یہ فلم 2018 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس میں جیویر گوٹیریز، جوآن مارگلو، ایتھینا ماٹا، لوئیسا گاواسا، ڈینیئل فریئر اور اٹزیار کاسترو نے اداکاری کی تھی۔ہسپانوی فلم مبینہ طور پر ایک متکبر، شرابی کوچ کی زندگی کی پیروی کرتی ہے، جو ذہنی طور پر معذور افراد کی ایک ٹیم کو تربیت دیتا ہے۔

  • دیپیکا پڈوکون ہسپتال پہنچ گئیں۔

    دیپیکا پڈوکون ہسپتال پہنچ گئیں۔

    معروف بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جن کے پوری دنیا میں مداح پائے جاتے ہیں ورسٹائل یہ اداکارہ ہسپتال،پہنچ گئیں جی ہاں اداکارہ کو گزشتہ رات ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا.جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق دیپیکا پاڈوکون کو بے چینی کی شکایت کی تھی اور انہیں کافی مشکل صورتحال کا سامنا تھا اسی وجہ سے انہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرایا گیارپورٹس کے مطابق دیپیکا اب بہتر محسوس کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل اداکارہ کے دل کی دھڑکن میں اضافہ ہوا تھا اس وقت وہ حیدرآباد میں شوٹنگ کر رہی تھیں ، انہیں تب کامینی ہسپتال میں آدھے دن کے لیے ہیلتھ چیک اپ کے لیے داخل کیا گیا تھا۔

    دیپیکا پڈوکون اب فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی اس میں جان ابراہم بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں ہیں۔ سدھارتھ آنند کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اسے ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا جائے گا۔ پٹھان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون فلم فائٹر میں ریتک روشن کے مقابلے میں نظر آئیں گی.دیپیکا پڈوکون آخری بار گہرائیاں میں اننیا پانڈے، سدھانت چترویدی اور دھیری کاروا کے ساتھ نظر آئی تھیںاس فلم کی ہدایت کاری شکن بترا نے کی تھی۔

  • شاہ رخ خان کی انوکھی پوسٹ ، اپنی شرٹ سے کی باتیں

    شاہ رخ خان کی انوکھی پوسٹ ، اپنی شرٹ سے کی باتیں

    بالی وڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان جب بھی سکرین پر آتے ہیں کچھ الگ ہی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں حال ہی میں انہوں فلم براہمسٹرا میں ایک مختصر مگر زبردست کردار ادا کیا ہے. شاہ رخ خان کی فلم پٹھان جس کا ٹیزر ریلیز ہو چکا ہے شاہ رخ خان اس فلم میں اپنے کردار کے ھوالے سے اکثر سوشل میڈیا پر بات کررے رہتے ہیں حال ہی میں انہوں نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ لگائی اور اس میں ایک تصویر لگائی جس میں وہ شرٹ کے بغیر بیٹھے ہوئے ہیں اور اس کا کیپشن کچھ یوں لکھا

    آج می ٹو مائی شرٹ:
    تم ہوتی تو کیسا ہوتا
    تم اس بات پر حیران ہوتی
    تم اس بات پر کتنی ہنستی
    تم ہوتی تو ایسا ہوتا ، پوسٹ کے آخر میں انہوں نے میں بھی # پٹھان کا انتظار کر رہا ہوں کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا. اس پوسٹ پر شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے کمنٹ کیا اور لکھا کہ ” او مائی گاڈ اب یہ اپنی شرٹ سے بھی باتیں کرنے لگ گئے ہیں. یاد رہے کہ فلم پٹھان کے ٹیزر کو بہت زیادہ مقبولیت ملی ہے یہاں تک کہ سلمان خان نے ٹیزر دیکھ کر کہہ دیا تھا یہ فلم شاہ رخ خان کے کیرئیر کی بہترین فلم ہو گی. اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم پٹھان شائقین کا دل کتنا جیت پاتی ہے .

  • سلمان خان کے ساتھ ہیروئین آنے والی آشا جھلکا کہتی ہیں اب سلمان کی ماں‌ یا بھابھی کا کردار کرنا عجیب لگے گا

    سلمان خان کے ساتھ ہیروئین آنے والی آشا جھلکا کہتی ہیں اب سلمان کی ماں‌ یا بھابھی کا کردار کرنا عجیب لگے گا

    عائشہ جھلکا اپنے دور کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ اپنے دور میں انہوں نے سٹار ڈم کا مزہ اٹھایا کافی عرصہ سے وہ لائم لائٹ سے دور تھیں لیکن اب انہوں‌ نے واپسی کر لی ہے.آشا جھلکا ہمیں اب ویب شو ہش ہش میں دکھائی دیں گی اس میں ان کے ساتھ جوہی چاولہ، سوہا علی خان، کریتکا کامرا اور کرشمہ تننا بھی اہم کرداروں میں نظر آرہی ہیں. آشا جھلکا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اور اس میں‌کہا ہے کہ مجھے ٹی وی کے لئے بہت سارے پراجیکٹس آفر ہوئے لیکن مجھے کوئی بھی پسند نہ آیا اس لئے کسی پراجیکٹ کے لئے

    ہاں نہیں‌کی. یہ جو ویب سیریز کی ہے یہ ٔپسند آئی تو کر لی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ٹی وی میں کام کرنے کے خلاف نہیں ہوں لیکن میں گھنٹوں کام نہیں‌کرنا چاہتی اسلئے ٹی وی نہیں‌کیا. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جن ہیروز کے ساتھ کام ہے جیسے سلمان خان اب اسکی ماں یا بھابھی کا کردار کرنے کو ملے گا تو یقینا مجھے برا اور عجیب لگے گا اس لئے میں نہیں‌ کروں گی. میں ذہنی طور پر تیار ہی نہیں اس طرح کا کام کرنے کے لئے . یاد رہے کہ آشا جھلکا کی ویب سیریز ہش ہش سات اقساط پر مشتمل ہے جسے تنوجہ چندرا نے ڈائریکٹ کیا ہے.

  • فلم چپ کے لیے اپنی کمپوزیشن میں آلات خود بجائے اور گانے کو تنہا ریکارڈ کیا امیتابھ بچن کا انکشاف

    فلم چپ کے لیے اپنی کمپوزیشن میں آلات خود بجائے اور گانے کو تنہا ریکارڈ کیا امیتابھ بچن کا انکشاف

    بگ بی کہلائے جانے والے بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی صلاحیتوں سے کون واقف نہیں ہے. پانچ دہائیوں سے ہندی سینما پر راج کرنے والے امیتابھ بچن آج بھی ہر دلعزیز اداکار ہیں ان کا شمار آج سب سے زیادہ پیسے لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے. امیتابھ بچن کا کیرئیر سکینڈلز کی زد میں بھی رہا لیکن ان کے مداحوں نے ہمیشہ ان کو سپورٹ کیا. امیتابھ بچن نے پانچ دہائیوں میں ایسے ایسے کردار نبھائے کہ جو آج بھی شائقین کے ذہنوں پر نقش ہیں. امیتابھ بچن کو میوزک سے لگائو تو ہے سب جانتے ہیں لیکن وہ اتنے اچھے کمپوزر بھی ہیں یہ سب کو پہلی بار پتہ چلا

    ہے . جی ہاں حال ہی میں امیتابھ بچن نے فلم چپ کا میوزک ترتیب دیا ہے اور انہوں‌نے بہت ہی مہارت کے ساتھ یہ میوزک بنایا ہے اسکی تعریف فلم کے ڈائریکٹر بھی کر چکے ہیں. اس حوالے سے امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم چپ کے لئے جو گانے بنائے ان کی کمپوزیشن بھی خود ترتیب دی اور انہیں تنہا ریکارڈ کیا امیتابھ بچن کے مداح ان کے اس ٹیلنٹ کے بھی معترف ہو گئے ہیں. یاد رہے کہ امتیابھ بچن کی فلم براہمسٹرا حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور فلم نے کافی اچھا بزنس بھی کیا ہے لیکن اس فلم کے بزنس کے جو دعوے کئے جا رہے ہیں اس پر بالی وڈ کے ہی بہت سارے لوگوں‌ نے سوال اٹھا دئیے ہیں.

  • مداح نرگس فخری کو کترینہ کیف سمجھ بیٹھے

    مداح نرگس فخری کو کترینہ کیف سمجھ بیٹھے

    بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری کوکترینہ کے مداح نے کترینہ کہہ دیا اور بولا تصویر بنوائیے. تفصیلات کے مطابق نرگس فخری کو اداکارہ کترینہ کیف کے ایک مداح نے روکا اور انہیں کہا ہائے کترینہ، کیا میں آپ کے ساتھ پکچر لے سکتا ہوں، جس پر نرگس فخری نےانہیں‌ کہا کہ میں کترینہ نہیں‌ہوں، مداح نے کہا کہ آپ کترینہ نہیں بھی ہیں تو بھی میں آپ کے ساتھ تصویر لینا چاہوں گا کیونکہ آپ کترینہ کیف جیسی لگتی ہیں.یاد رہے کہ نرگس فخری ایک
    امریکی فیشن ماڈل اور اداکارہ ہیں وہ ہندی اور انگلش فلموں میں کام کرتی ہیں. نرگس نے فلم راک سٹارسے ہندی فلموں

    میں کیرئیر کا آغاز کیا اس فلم کے لئے فلم فئیر بھی حاصل کر چکی ہیں. نرگس فخری میں تیرا ہیرو ، ہاؤس فل 3 جیسی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں. نرگس فخری کو ان کی لکس اور اداکاری کی وجہ سے کافی پسند کیا جاتا ہے . کئی بار ان کے مداح ان کو دیکھ کر کنیفوژہوجاتے ہیں کیونکہ ان کی شکل کترینہ کیف سے واقعتا ملتی ہے. نرگس فخری کی اداکار اُدے چوپڑا کے ساتھ افئیر کی خبریں بھی منظر عام پر آئیں خبریں یہ بھی آئیں کہ دونوں نے شادی کر لی ہے لیکن ایسا کچھ نہیں تھا بہت جلد ان کی دوستی اختتام پذیر ہو گئی.

  • تبو نے کی جم کر تعریف عرفان خان کی

    تبو نے کی جم کر تعریف عرفان خان کی

    بالی وڈ اداکار عرفان خان جو کہ اب اس دنیا میں نہیں رہے ان کے کام اور پروفیشنلزم کے سب ہی معترف ہیں. نوے کی دہائی کی اداکارہ تبو نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان خان کے ساتھ کام کرکے انہوں‌ نے بہت کچھ سیکھا اور کرداروں کو ایک اور نظریے سے دیکھنا شروع کیا نبھانا شروع کیا. انہوں‌نے کہا کہ مٰیں نے عرفان خان کے ساتھ فلم دی نیم سیک میں کام کیا اور جو کچھ میں نے عرفان کے ساتھ اسکرین پر شیئر کیا وہ کسی اور کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتی۔ تبو کہتی ہیں‌ کہ عرفان خان نے مجھے بہت متاثر کیا.تبو کا مزید کہنا ہے کہ کچھ لوگ

    ہوتے ہیں جو آپ کی زندگی میں آکر آپ کو بدل دیتے ہیں آپ کے کام کے طریقہ کار کو بدل دیتے ہیں عرفان خان ایسے ہی تھے. میں‌ نے کام کے دوران ان سے بہت کچھ سیکھا. یاد رہے کہ تبو کی فلم بھول بھلیاں ٹو نے رواں برس بہت اچھا بزنس کیا،حال ہی میں‌انہوں‌نے اجے دیوگن کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم بھولا کی شوٹنگ کو ختم کیا ہے انہوں نے کہا کہ اجے ایک سنجیدہ انسان ہیں اور بطور ڈائریکٹر تو وہ بہت ہی مختلف انسان ہیں اور بہت پروفیشنل ہیں. اجے کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ چوتھی فلم ہے جو کہ اگلے سال مارچ میں ریلیز ہوگی بھولا تامل ہٹ کیتھی کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔

  • دنیا کو کون ہنسائے گا راکھی ساونت  کی راجو شری واستو کے لئے جذباتی وڈیو

    دنیا کو کون ہنسائے گا راکھی ساونت کی راجو شری واستو کے لئے جذباتی وڈیو

    بھارتی کامیڈین راجو شری واستو جنہیں بھارت سمیت پاکستان میں بھی کافی سراہا جاتا تھا ان کی کامیڈی ٹائمنگز کافی الگ تھیں گزشتہ روز وہ انتقال کر گئے یقینا ان کے انتقال کی خبر بالی وڈ سمیت ان کے مداحوں اور فیملی ممبرز پر بجلی بن کر گری. راکھی ساونت جنہوں نے راجو شری واستو کے ساتھ کافی شوز کئے وہ ہیں بے حد اداس. راکھی ساونت نے ایک جذباتی وڈیو پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ راجو شری واستو جی آپ بہترین کامیڈین تھے ، میں آپ کے انتقال پر بہت زیادہ افسردہ ہوں. آپ کہاں چلے گئے ہو اب کون دنیا کو ہنسائے گا؟ آپ مجھے کتنا پسند کرتے

    تھے مجھ سے کتنا پیار کرتے تھے . ہم نے ایک ساتھ بہت سارے شوز کئے ایک ساتھ کام کے دوران کافی وقت گزارا. میں اس وقت دبئی میں ہوں اور بہت ہی افسردہ ہوں پریشانی کی حالت میں ہوں. انہوں نے وڈیو کے آخر میں یہ بھی کہا کہ جب بھی دبئی آتی ہوں کوئی نہ کوئی افسوسناک خبر ضرور سننے کو ملتی ہے. یاد رہے کہ راجو شری واستو رواں برس اگست کی دس تاریخ کو جِم میں ورزش کے دوران سینے میں درد ہونے کے بعد زمین پر گر پڑے ا نہیں دہلی کے اسپتال میں فورا داخل کروایا گیا اس کے بعد ان کی حالت ایسی تھی کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا چند دن کے بعد ان کا دماغ کام کرنا چھوڑ گیا تھا بس اسی حالت میں راجو دنیا سے چلے گئے.

  • تبو مدھر بھنڈاریکر کے مشکل وقت میں کیسے بنیں ان کے لئے مسیحا

    تبو مدھر بھنڈاریکر کے مشکل وقت میں کیسے بنیں ان کے لئے مسیحا

    بالی وڈ کے معروف فلم میکر مدھر بھنڈاریکر جن کے کریڈٹ پر کافی ہٹ فلمیں ہیں. انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے. حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی جدوجہد کے دِنوں کو کیا یاد اور یہ بھی یاد کیا کہ کس طرح سے بالی وڈ اداکارہ تبو نے ان کا ساتھ دیا یا کس طرح سے ان کی صلاحیتوں پر اعتبار کیا انہیں موٹیویشن دی. انہوں نے کہا کہ میں کیرئیر کے مشکل ترین وقت سے گزر رہا تھا اور کوئی بھی پرڈیوسر میرے ساتھ کام کرنے کا تیار نہیں تھا کیونکہ میری فلم تری شکتی بری طرح سے باکس آفس پر پٹ گئی تھی. میں فلم چاندنی بار بنانا چاہتا تھا لیکن کوئی پرڈیوسر نہیں مل رہا تھا ،میں سات آٹھ پرڈیوسرز کے پاس گیا لیکن انہوں نے اپنی شرائط رکھ دیں بولے فلم

    میں آئٹم سانگ رکھو لیکن میں اپنے موضوع سے ہٹنا نہیں چاہتا تھا اس لئے میں نے ان کی ایسی شرائط ماننے سے انکار کر دیا . ایسے میں پروڈیوسر مسٹر لتا موہن اور تبو کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتبار کیا. انہوں نے مزید کہا، تبو ایک ایسی انسان ہے جس نے واقعی میرا ساتھ دیا۔ وہ مجھ پر یقین کرتی تھی حالانکہ اسکو پتہ تھا کہ میری فلم تری شکتی پِٹ گئی ہے لیکن اس نے میرا ساتھ دیا جس کے لئے میں اسکا شکر گزار ہوں. یاد رہے کہ مدھر بھنڈاریکر نے فیشن اور ٹریفک سنگل جیسی فلمیں بنائیں ہیں ان کا بالی وڈ کیرئیر بس سال پر محیط ہے. مدھر بھنڈاریکر کو اپنی نئی آنے والی فلم ”ببلی باؤنسر”سے کافی امیدیں وابستہ ہیں اس میں ان کی ہیروئین تمنا بھاٹیہ ہیں.

  • پریگنینسی کے دوران عالیہ بھٹ کا کام کرنا انسپائرنگ ہے رنبیر کپور

    پریگنینسی کے دوران عالیہ بھٹ کا کام کرنا انسپائرنگ ہے رنبیر کپور

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ہیں دیوانے، وہ اپنی بیوی سے بے حد متاثر ہیں. حال ہی میں رنبیر کپور نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ عالیہ کا اس حالت میں کام کرنا دوسروں کے لیے موٹیویشن ہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ پر کسی بھی قسم کی تنقید صرف حسد ہے۔ حال ہی میں اداکار نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ عالیہ پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ رنبیر اور عالیہ بالی وڈ میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ رواں برس اپریل میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھےتھے۔عالیہ نے اپنی پریگنینسی کی خبر خود سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ساتھ شئیر کی تھی. عالیہ اور رنبیر کافی خوش ہیں ان کے ساتھ ساتھ بھٹ اور کپور

    خاندان بھی آنے والے بچے کےلئے منتظر ہیں. عالیہ اور رنبیر کی فلم براہمسٹرا جو رواں ماہ ہی ریلیز ہوئی ہے اس کے بارے میں کہا جا رہا ہےکہ باکس آفس پر فلم نے کمال بزنس کیا ہے گو کہ یہ فلم بھی بائیکاٹ ٹرینڈ کی زد میں تھی لیکن باکس آفس فیگرز بتاتے ہیں کہ بائیکاٹ ٹرینڈ اس فلم پر اثر انداز نہیں‌ہوسکا. عالیہ بھٹ اب کرن جوہر کی فلم ” راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی” میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ عالیہ فرحان اختر کی فلم ”جی لے زرا ”میں بھی کام کر رہی ہیں۔دوسری طرف وہ فلم ہارٹ آف سٹون سے ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیو کررہی ہیں، جبکہ رنبیر کپور کے پاس جانورجیسی فلمیں ہیں.