Baaghi TV

Tag: بالی وڈ

  • رنویر سنگھ کا عریاں فوٹو شوٹ کیس میں بیان ریکارڈ؛  ایک تصویر کے ساتھ جعلی طریقے سے چھیڑ چھاڑ  کرنے کا دعوی

    رنویر سنگھ کا عریاں فوٹو شوٹ کیس میں بیان ریکارڈ؛ ایک تصویر کے ساتھ جعلی طریقے سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا دعوی

    بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے رواں برس غیر ملکی میگزین کےلئے عریاں فوٹ شوٹ کروایا اس فوٹو شوٹ کی تصاویر جب اپلوڈ ہوئیں تو ہر طرف شور مچ گیا اور رنویر سنگھ کے خلاف مظاہرے ہوئے ان پر اخلاقیات کی دھجیاں اڑانے کے الزامات لگے. یہاں تک کہ ان پر مقدمہ بھی درج ہو گیا. چند مہینوں سے رنویر سنگھ اسی فوٹو شوٹ کی وجہ سے مسلسل خبروں میں ہیں. اس فوٹو شوٹ کے بعدوہ کافی مشکل میں پڑ گئے.رپورٹس کے مطابق اداکار پر انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 292، اور 294 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایکٹ کی 509 اور 67 (A) کے تحت فحاشی کا مقدمہ درج کیا گیا ہےان کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ اداکار نے اس سلسلے میں ممبئی پولیس کے پاس اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ انہوں نے

    اس بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ فوٹو شوٹ کی ایک تصویر کے ساتھ جعلی طریقے سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے. یاد رہے کہ "ممبئی پولیس نے 29 اگست کو عریاں فوٹو شوٹ کیس میں اداکار رنویر سنگھ کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔ اب تک حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق، اداکار نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ کسی نے ان کی ایک تصویر کے ساتھ جعلی طریقے سے چھیڑ چھاڑ کی ہے .اداکار.” رنویر کو 22 اگست کو پولیس نے طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہو سکے۔ 29 اگست کو وہ اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ممبئی پولیس کے سامنے پیش ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق، پولیس افسران کے سامنے اپنے بیان میں اداکار نے کہا ہے کہ انہوں نے متنازعہ تصاویر اپلوڈ نہیں کیں.

  • بالی وڈ کی ہیروئنز کا پریگنینسی کے دوران شوٹ کروانے کا رواج زور پکڑ گیا

    بالی وڈ کی ہیروئنز کا پریگنینسی کے دوران شوٹ کروانے کا رواج زور پکڑ گیا

    بالی وڈ کی ہیروئنز میں پریگنینسی کے دوران فوٹو شوٹ کروانے کا رواج زور پکڑتا جا رہا ہے. عالیہ بھٹ جو کہ امید سے ہیں وہ اسی حالت میں نہ صرف کام کررہی ہیں بلکہ جہاں بھی جاتی ہیں تصاویر بنواتی ہیں. ان کی اس حالت میں وڈیوز اور تصاویر خاصی وائرل ہو رہی ہیں. اسی طرح سے بی پاشا باسو بھی اسی وقت سے گزر رہی ہیں انہوں نے بھی اپنے شوہر کے ساتھ ایک بولڈ فوٹو شوٹ کروایا ہے. ان کے اس بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید کی جا رہی ہے لیکن بی پاشا باسو یا ان جیسی دیگر ہیروئنز تنقید کی فکر نہیں کرتیں. ان دونوں سے پہلے انوشکا شرما اور کرینہ کپور نے بھی پریگنینسی کے دوران بولڈ فوٹو شوٹ کروائے .انوشکا شرما نے تو اپنے شوہر کے ساتھ بولڈ تصاویر خود سوشل میڈیا پر جاری کیں.اس سے پہلے

    بھی دیکھیں تو ماہیما چوہدری ، نیہا ککر ، جنیلیا ڈی سوزا ، ایشوریا رائے ، دیا مرزا ، شریا گھوشال ، پریتی زنٹا و دیگر نے اس پیریڈ کے دوران اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں. اگر ہم پاکستان میں دیکھیں تو ماڈ ل فیا نے پریگنیسی کے دوران ایک بولڈ فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر شئیر کیا فیا ان تصاویر کے بعد آئیں خاصی تنقید کی زد میں، فیا کی دو بیٹیاں اور شوہر بھی اس فوٹو شوٹ میں ان کے ساتھ تھے. فیا نے تنقید کرنے والوں‌کو دیا تھا منہ توڑ‌جواب اور کہا تھا کہ ان کی زندگی ہے وہ جیسے مرضی جئیں.

  • جھانوی کپور ہیں اپنی ماں  سری دیوی کی خوبصورتی سے متاثر

    جھانوی کپور ہیں اپنی ماں سری دیوی کی خوبصورتی سے متاثر

    بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کا حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ اپنی ماں سری دیوی کی خوبصورتی سے بے حد متاثر ہیں ، خصوصی طور پر جب ان کو کام کرتا دیکھتی تھیں اس دوران جب وہ تیار ہوتی تھیں اور اپنا میک اپ کرتی تھیں تو میں بہت زیادہ متاثر ہوتی تھی اس کے علاوہ جب وہ بیرون ملک بھی شوٹنگ کےلئے جاتی تھیں تو مجھے بہت اچھا لگتا تھا. اپنی ماں کو دیکھ کر ہی میں نے ہیروئین بننے کا فیصلہ کیا. جھانوی کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میری ماں سری دیوی نہیں چاہتی تھیں کہ میں اداکارہ بنوں لیکن میرے والد بونی کپور نے میرا ساتھ دیا اور میں شوبز میں آئی. اپنے حالیہ انٹرویو میں جھانوی کپور نے کہا ہے کہ ہر انسان خود

    کو دوسروں سے نہ صرف خوبصورت سمجھتا ہے بلکہ خوبصورت نظر بھی آنا چاہتا ہے. میں تو سمجھتی ہوں کہ جو عورت خوبصورت ہے تو اسکو اپنی خوبصورتی پر ناز کرنا چاہیے یہ اس کا حق ہے جس کو استعمال کرنے پر تنقید کرنے کو بے جا نہیں سمجھتی. یاد رہے کہ جھانوی کپور کی دوستی سیف علی خان کی بیٹی سارا خان سے بہت زیادہ ہے دونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ وقت بیتاتی ہوئی نظر آتی ہیں. کرن جوہر کے پروگرام میں دونوں ایک ساتھ انٹرویو بھی دے چکی ہیں.

  • اور جب پریانکا کو ویمپ کا کردار ملا تو وہ رو پڑیں

    اور جب پریانکا کو ویمپ کا کردار ملا تو وہ رو پڑیں

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کیرئیر دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ انہوں نے مختلف قسم کے کردار کئے اور ہر کردار میں خود کو منوایا.مس ورلڈ ہونے کے باوجود ان کو بالی وڈ میں اپنی جگہ بنانے میں کافی جدوجہد کرنا پڑی. ان کو انکی گہری رنگت کی وجہ سے پرڈیوسرز نے رد بھی کیا انہیں بہت زیادہ سخت وقت کا سامنا رہا . پریانکا چوپڑا نے فلم اعتراض میں اکشے کمار اور لارا دتہ کے ساتھ کام کیا. اس فلم کے پرڈیوسر سنیل درشن نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل میں جوہی چاولہ، میناکشی، کرینہ کپور، کرشمہ کپور جیسی خوبصورت اداکاراؤں کے ساتھ کام کر چکا تھا لیکن پریانکا کے ساتھ کام کرنا واقعی مختلف تھا۔ سنیل درشن نے کہا کہ

    میری پریانکا چوپڑا کے ساتھ پہلی ملاقات ہوئی میں نے ان کو انکے کردار کے بارے میں بتایا ان کا کردار نیگٹیو تھا پریانکا چوپڑا نے اپنا کردار سنا تو وہ بہت زیادہ خوش نہیں ہوئیں اور اس کردار کو کرنا بھی نہیں چاہتی تھیں وہ مجھ سے مل کر گھر چلی گئیں اور گھر جا روئیں کہ مجھے ویمپ کا کردار آفر ہوا ہے لیکن میں نے بھی ان کے دماغ میں گھسا دیا اور ان کو یقین دلایا کہ یہ کردار ان کے کیرئیر کے لئے بہت سود مند ثابت ہو گا. اور جب فلم ریلیز ہوئی تو آپ سب کے سامنے ہے اس میں پریانکا کے کردار کو کتنی پذیرائی ملی.

  • ہرتیک روشن کی گرل فرینڈ صبا گریوال  صبا آزاد کیسے بنیں ؟

    ہرتیک روشن کی گرل فرینڈ صبا گریوال صبا آزاد کیسے بنیں ؟

    بالی وڈ اداکارہ صبا آزاد جو کہ ہرتیک روشن کی گرل فرینڈ ہونے کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں. انہوں نے دل کبڈی، مجھ سے دوستی کروگے جیسی دیگر فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے. صبا آخری بار راکٹ بوائز میں دیکھی گئیں تھیں. صبا آزاد نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے سوال ہوا کہ آپ کا نام تو صبا گریوال ہے تو صبا آزاد کیسے بن گئیں اس پر صبا بولیں کہ مجھے آزاد کا سائونڈ زیادہ اچھا لگتا ہے اس لئے اسکو اپنے نام کا حصہ بنا لیا ، میرے پاسپورٹ پر میرا نام صبا گریوال ہی ہے ، آزاد بنیادی طور پر میری نانی کا قلمی نام ہے اور مجھے بہت پسند ہے اس لئے ان سے اجازت لیکر میں نے اس نام کو اپنے نام کا حصہ بنا لیا . صبا نے بتایا کہ میرے والد سکھ ہیں اور میری والدہ مسلمان ہیں

    میرے والدین نے مجھے کبھی بھی ہندو یا مسلم مذہب اپنانے پر زور نہیں دیا اور نہ ہی انہوں نے خود کسی مذہب پر عمل کیا ہے میرے والدین کسی بھی مذہب کو نہیں‌مانتے.میرا آج بھی اصلی نام صبا گریوال ہی ہے لیکن صبا آزاد میں نے اپنے شوق سے رکھا ہے اور یہی نام بالی وڈی میں میری پہچان بن گیا ہے. صبا نے اسی انٹرویو میں کہا کہ وہ ڈائریکٹر بننے کی خواہش رکھتی ہیں اور ایک دن ان کا یہ خواب ضرور پورا ہو گا. یاد رہے کہ صبا اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین گلوکارہ بھی ہیں. صبا جلد ہی راکٹ بوائز 2 میں نظر آئیں گی.

  • پروڈکشن ذہن میں ہے جبکہ دل سے پرڈیوسر ہوں  ارجن کپور

    پروڈکشن ذہن میں ہے جبکہ دل سے پرڈیوسر ہوں ارجن کپور

    ارجن کپور بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں اور وہ ملائکہ اروڑہ کے ساتھ دوستی کی وجہ سے بہت زیادہ خبروں میں رہتے ہیں۔ارجن کپور نے اپنی اداکاری کا آغاز 2012 میں فلم ” عشق زادے” سے کیا ، انکی یہ فلم کافی کامیاب رہی اس کے لئے ارجن کو کئی ایوارڈز بھی ملے۔ انہوں نے محنت اور لگن سے کامیابی کے ساتھ بالی وڈ میں اپنی ایک جگہ بنائی ہے. حال ہی میں ارجن نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ کسی وقت میں جا کر وہ فلم کو پرڈیوس اور ڈائریکٹ کریں گے. انہوں نے کہا کہ پروڈکشن ان کے ذہن میں ہے اور وہ دل سے پروڈیوسر ہیں اور وہ فلم سازی پر 360 ڈگری کا نقطہ نظر رکھنا چاہتے ہیں۔ ارجن نے مزید کہا کہ زیادہ تر اداکار ڈائریکٹر کے اداکار ہیں، لیکن وہ ایک پروڈیوسر

    کے اداکار ہیں اور اس چیز کا انہیں بہت زیادہ فائدہ بھی ملتا ہے. انہوں نے کہا کہ وہ ڈائریکشن کے میدان میں آئیں گے ضرور لیکن انہیں‌کوئی جلدی نہیں ہے ابھی فی الحال وہ اپنے اداکاری کے کیرئیر پر توجہ دے رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کے لئے کام کرتا ہوں وہ مجھے دیکھنے کےلئے ٹکٹ خرید کر اگر سینما جاتے ہیں تو پھر میں ان کی اس محبت کا مقروض ہوں اور مجھے بہت زیادہ محنت کرنی چاہیے. انہوں نے مزید کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کو اداکاری کے مواقع میسر آرہے ہیں.

  • شارٹ ڈریس دیکھتی ہوں تو رو پڑتی ہوں راکھی ساونت

    شارٹ ڈریس دیکھتی ہوں تو رو پڑتی ہوں راکھی ساونت

    راکھی ساونت اور انکے بوائے فرینڈ عادل درانی کی دوستی کے بہت چرچے ہیں. سوشل میڈیا پر ان کی وڈیوز چھائی رہتی ہیں. حال ہی میں ان کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں راکھی اور عادل دونوں میڈیا کے سامنے بیٹھے ہیں اور راکھی کہہ رہی ہیں کہ وہ بہت خوش ہیں کہ عادل ان کی زندگی میں آئے اور ان کو چینج کیا. راکھی نے کہا کہ عادل چاہتے ہیں کہ میں شارٹ ڈریس نہ پہنوں لہذا میں نے شارٹ ڈریس پہننا چھوڑ دیا ہے .میں سوچتی ہوں کہ جب عادل کو نہیں پسند تو پھر میں اسکا موڈ کیوں خراب کروں. راکھی نے مزید کہا کہ جب بھی کہیں شاپنگ پر جاتی ہوں

    تو شارٹ ڈریس دیکھ کر اداس ہو جاتی ہوں اور رو پڑتی ہوں کیونکہ اب میں صرف شارٹ‌ ڈریس کو دیکھ سکتی ہوں پہن نہیں سکتی. اور میں ڈریس کو دیکھ کر کہتی ہوں کہ میں تجھے پہننے کے لائق نہیں ہوں. راکھی نے یہ بھی کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری جوڑی عادل کے ساتھ بنی رہے اور ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش رہیں اس لئے میری کوشش ہے کہ میں وہ سب کروں جو عادل کو پسند ہے اور وہ نہ کروں جو عادل اور ان کے گھر والوں کو ناپسند ہے. ویسے بھی میں سوچتی ہوں کہ بہت پہن لئے شارٹ ڈریس اب خود کو بدلنے کا وقت ہے تو بدل لینا چاہیے شارٹ ڈریس نہیں بھی پہنوں گی تو بھی میں راکھی ہی رہوں گی میری پہچان میں‌کمی نہیں آئیگی.

  • ہمارے دور میں ہیروئنز کو چند گانوں اور رومانوی سینز کے لئے کاسٹ کیا جاتا تھا منداکنی

    ہمارے دور میں ہیروئنز کو چند گانوں اور رومانوی سینز کے لئے کاسٹ کیا جاتا تھا منداکنی

    بالی وڈ اداکارہ منداکنی جو بلا کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ تھیں ، انہوں نے اسی کی دہائی میں کیرئیر کا آغاز کیا اور نوے کی دہائی میں انہوں نے شادی کے بندھن میں‌بندھنے کےبعد فلموں سے دوری بنا لی،مندکنی کافی عرصے سے شوبز کی چکا چوند سے دور ہیں یہاں تک کہ وہ کسی فلمی پارٹی میں بھی کم ہی دکھائی دیتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے کچھ باتیں کی ہیں‌شئیر. انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں ہیروئنز کے لئے بہت بڑے کردار نہیں لکھے جاتے تھے بلکہ ہیروئنز تو صرف چند

    رومانوی گانوں اور سینز تک محدود ہوتی تھیں انہیں صرف اسی کام کے لئے سائن کیا جاتا تھا. اور مجھے ایک فلم کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپیہ ملتا تھا جو کہ آج کے زمانے کے حساب سے کچھ بھی نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے دور کے فنکار کوئی بہت زیادہ کمایا نہیں کرتے تھے جبکہ آج کے دور میں‌فنکاروں کو اچھا خاصا معاوضہ دیا جاتا ہے جو شاید آج کے زمانے کے حساب سے ہے. لیکن ہمارے زمانے میں بہت کم پیسے دئیے جاتے تھے. یاد رہے کہ منداکنی کے کریڈٹ پر کافی ہٹ فلمیں ہیں ا ن کا ایک گیت سن صاحبہ سن آج بھی شائقین کو یاد ہے.

  • امیشا پاٹیل اور عمران عباس کا انسٹاگرام پر گفتگو کا لائیو سیشن

    امیشا پاٹیل اور عمران عباس کا انسٹاگرام پر گفتگو کا لائیو سیشن

    پاکستانی اداکار عمران عباس جو کہ بالی وڈ میں کام بھی کر چکے ہیں انہوں نے بطور ہیرو بی پاشا باسو کے ساتھ فلم’ ‘ کری ایچر ” میں کام کیا تھا فلم باکس آفس پر زیادہ کمال نہ کر سکی پھر عمران عباس کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کے ایک آدھ سین میں نظر آئے. عمران عباس کا بالی وڈ میں‌کیرئیر کوئی زیادہ خوشگوار نہیں رہالیکن انہیں وہاں کے آرٹسٹ ان کے کام کی وجہ سے جانتے ضرور ہیں. گزشتہ دونوں اداکار عمران عباس اور بھارتی اداکارہ امیشا پاٹیل نے انسٹاگرام پر گفتگوکا لائیو سیشن کیا اس لائیو سیشن کو بے حد پسند کیا گیا اور ہر طرف اس سیشن کے چرچے ہورہے ہیں. دونوں نے سیشن کے دوران نہ صرف بالی وڈ کی فلموں اور میوزک پر بات چیت کی بلکہ عمران عباس نے یہ بھی بتایا کہ ماضی میں یہ

    دونوں ایک فلم میں کام کرنے والے تھے لیکن وہ پراجیکٹ پایہ تکمیل پر پہنچنے سے پہلے ہی ادھورا رہ گیا. امیشا پاٹیل نے یہ بھی کہا کہ یہ فلمیں ہی ہیں جو مختلف ملکوں کے لوگوں‌کو آپس میں جوڑتی ہیں . امیشا پاٹیل اور عمران عباس دونوں لائیو سیشن کے دوران کافی خوش نظر آرہے تھے. امیشا پاٹیل نے تو عمران عباس کی کافی تعریف کی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کی یہ خواہش ضرور پوری ہو گی.

  • شہناز گل کے ساتھ گانا کرنا چاہوں گا علی ظفر

    شہناز گل کے ساتھ گانا کرنا چاہوں گا علی ظفر

    بگ باس 13 اور اپنے خوبصورت بولنے کے انداز سے لوگوں کے دل جیتنے والی شہناز گل کو نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان میں بھی پسند کیا جاتا ہے. ان کے پرستار ہر جگہ پائے جاتے ہیں. شہناز گل تیزی سے شہرت کی بلندیوں‌کو چھو رہی ہیں. خود کو پنجاب کی کترینہ کیف کہنے والی شہناز گل سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی وڈ میں اینٹری بھی دے رہی ہیں. پاکستانی گلوکار علی ظفر بھی شہناز گل کے مداح نکلے اور ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر ڈالا. حال ہی میں علی ظفر نے ایک بھارتی اینٹرٹینمنٹ صحافی کو انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا آپ شہناز گل کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ اگر وہ سن رہی ہیں اور اگر وہ رضا مند ہیں تو میں ان کے

    ساتھ کام کرنا چاہوں گا ان کے ساتھ اپنے اگلے گانے میں کام کرنا چاہوں گا. اسی انٹرویو میں علی ظفر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی شاید حالات ایسے نہیں ہیں فٹافٹ ہی مسئلے ہوجاتے ہیں. یوں علی ظفر نے شہناز گل کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے جس پر شہناز اور علی دونوں کے مداح ہیں کافی خوش ہیں. دیکھنا یہ ہے کہ دونوں ملکوں کے حالات کب اس حوالے سے بہتری کی طرف جاتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے فنکار ایک دوسرے کے ساتھ کام کریں.