Baaghi TV

Tag: بالی وڈ

  • کارتک آریان نے اکانومی کلاس میں سفر کر کے ساتھ بیٹھے مسافروں اور مداحوں کا دل جیت لیا

    کارتک آریان نے اکانومی کلاس میں سفر کر کے ساتھ بیٹھے مسافروں اور مداحوں کا دل جیت لیا

    کارتک آریان بالی وڈ کے اس وقت سب سے زیادہ کامیاب اداکار ہیں ان کی فلم بھول بھلیاں ٹو نے اس سال ریکارڈ توڑ بزنس کیا. کارتک آریان اس وقت بالی وڈ کے ہر فلم میکر کی اولین چوائس ہیں. کارتک آریان کو جتنی کامیابی ملی ہے اتنے ہی وہ عاجز انسان ثابت ہوئے ہیں. کارتک آج بھی اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں.انٹرنیٹ پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارتک آریان عام لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور جب جہاز میں بیٹھے مسافروں کو پتہ چلا کہ کارتک ان کے ساتھ بیٹھے ہیں تو سب نے بہت سراہا ، اس دوران کارتک نے اپنی سیٹ سے اٹھ کر جہاز میں بیٹھے مسافروں کو ہاتھ ہلایا. کارتک کی اس موقع پر کافی وڈیوز اور تصاویر بنائی گئیں. کارتک سے جب سوال کیا گیا کہ

    انہوں نے بزنس کلاس میں سفر کیوں نہیں کیا تو کارتک نے مذاق میں جواب دیا کہ ٹکٹ بہت مہنگے ہیں۔ کارتک آریان سے جہاز میں بیٹھے مسافروں نے سیلفیاں لینے کی درخواست بھی کی آریان نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور کچھ لوگوں نے ان کی فلم بھول بھلیاں ٹو کی کی جم کر تعریف. کارتک اس موقع پر کافی خوش دکھائی دے رہے تھے. سوشل میڈیا پر کارتک کی یہ وڈیوز کافی وائرل ہو رہی ہیں اور اداکار کی عاجزی کو بھی بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

  • کیا رنویر سنگھ کو بولڈ‌فوٹو شوٹ کیس میں کلین چٹ مل جائیگی؟

    کیا رنویر سنگھ کو بولڈ‌فوٹو شوٹ کیس میں کلین چٹ مل جائیگی؟

    بالی وڈ اداکاررنویرسنگھ جو پھنس گئے ہیں غیر ملکی میگزین کے لئے ایک بولڈ‌فوٹو شوٹ کروا کر. کہا جا رہا ہے کہ عریاں فوٹو شوٹ کیس میں رنویر سنگھ کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں اور رنویر سنگھ کا کہنا ہےکہ ان کی ایک تصویر کے ساتھ جعلسازی کی گئی ہے اس تصویر میں رنویر کی باڈی کے پرائیویٹ پارٹس نظر آرہے ہیں اس حوالے سے رنویر کا کہنا ہے کہ یہ جعلی ہے. تاہم پولیس کا بھی کہنا ہے کہ جو تصاویر اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کیں تھیں وہ یقینا ان تصاویر سے الگ ہیں جو سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کررہی ہیں کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے تصاویر فرانزک لیباررٹری میں تحقیقات کے لئے دیدی ہیں اگر رنویر سنگھ کا دعوی سچ ثابت ہو

    گیا تو یقینا وہ اس کیس سے بری ہوجائیں گے.یاد رہے کہ رنویر سنگھ کو اس فوٹو شوٹ کے بعد کافی زیادہ مزاحمت کا سامنا رہا ہے.یہاں تک کہ انڈیا میں شہر شہر ان کے خلاف مظاہرے کئے گئے اور رنویر کا گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو چکا تھا. تاہم رنویر سنگھ کی حمایت میں بالی وڈ کے نامور ستارے اٹھ کھڑے ہوئے تھے اور ان کہنا تھا کہ رنویر سنگھ کے ساتھ اچھا نہیں‌کیا جا رہا. ارجن کپور ، اہلیہ دیپیکا پاڈوکون، ملائکہ اروڑا ، سلمان خان ، جیکولین ، جھانوی کپور نے باقاعدہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹیں کی اور اداکار کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا.

  • 6 ہفتے کے پیار میں‌ راکھی نے شادی کرلی انجام کیا ہوا؟ راکھی کا بوائے فرینڈ شادی کا سوال گول کر گیا

    6 ہفتے کے پیار میں‌ راکھی نے شادی کرلی انجام کیا ہوا؟ راکھی کا بوائے فرینڈ شادی کا سوال گول کر گیا

    بالی وڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت آج کل اپنے بوائے فرینڈ عادل درانی کے ساتھ رہ رہی ہیں. دونوں جہاں بھی جاتے ہیں ان سے یہی سوال ہوتا ہے کہ آپ دونوں شادی کب کررہے ہیں. راکھی تو اس رشتے کو لیکر سنجیدہ لگتی ہیں لیکن ان کے بوائے فرینڈ عادل اس رشتے کو لیکر سنجیدہ نہیں دکھائی دیتے ہیں یہی وجہ ہے ایکبار پھر عادل درانی نے راکھی کے ساتھ شادی کے سوال کو کر دیا گول. راکھی اور عادل دونوں کی ایک سانگ کی وڈیو ریلیز ہوئی ہے دونوں کو وڈیو میں خاصا پسند کیا جا رہا ہے. میڈیا نے ایکبار پھر راکھی اور عادل سے پوچھا کہ دونوں شادی

    کب کررہے ہیں. اس پر راکھی نے کہا کہ عادل ابھی شادی کے لئے ریڈی نہیں ہے اس نے ابھی سٹار بننا ہے اس لئے اس سے یہ سوال نہ پوچھا کریں. اس پر عادل نے کہا کہ سٹار شادی کے بعد بھی بنا جا سکتا ہے، لیکن راکھی نے پچھلی شادی چھ ماہ کے پیار کے بعد کر لی انجام کیا ہوا؟ میں یہ نہیں‌ کہہ رہا کہ بہت وقت دیدو ، بس راکھی مجھے ایک سال دے دے ، اس کے بعد ہم شادی کرلیں گے میں‌ مسلم بیگ گرائونڈ سے ہوں‌ایکبار شادی کرکے ہاتھ چھوڑنے والوں میں سے نہیں‌ ہوں‌، لہذا شادی کوئی فیشن نہیں‌ ہے کہ بس منہ اٹھا کر کر لی جائے. یوں‌عادل نے ایک بار پھر شادی کا سوال ہوا میں کر دیا .

  • ایشوریا نے مجھے وہ اعتماد دیا جو شادی سے پہلے مجھ میں نہیں تھا ابھیشیک بچن

    ایشوریا نے مجھے وہ اعتماد دیا جو شادی سے پہلے مجھ میں نہیں تھا ابھیشیک بچن

    بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ ایشوریا رائے سے ابھی تک کیا سیکھا ہے؟ ، اس کا جواب دیتے ہوئے جونیئر بچن نے انکشاف کیا کہ ایش نے وہ اعتماد دیا ہے جو انہیں شادی سے پہلے کبھی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا ایشوریا رائے نے مجھے ایک ایسا اعتماد دیا ہے جو مجھ میں پہلے کبھی نہیں تھا۔ مجھے گھر میں کئی برسوں تک بچے کی طرح ٹریٹ کیا جاتا رہا میری بہن کی کافی برس پہلے شادی ہو گئی تھی وہ میری بہت کئیر کرتی تھی، مجھ پر کسی قسم کی ذمہ داری نہیں تھی مجھے پتہ بھی نہیں تھا کہ ذمہ داری کیا ہوتی ہے.لیکن شادی کے بعد میں نے اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کیا مجھے لگا کہ مجھے اپنی بیوی کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے ان کی حفاظت اور کئیر کرنی چاہیے. ابھیشیک بچن نے مزید کہا کہ ایشوریا رائے مجھے سکھایا کہ چیزوں کو نارمل اور حقیقی کیسے رکھنا ہے. یقینا میرے والدین نے

    بھی مجھے یہ چیزیں سکھائیں لیکن ایشوریا رائے کو بھی اسکا کریڈٹ جاتاہے.ابھیشیک بچن نے مزید کہا کہ میں نے ایشوریا رائے کے ساتھ کچھ فلموں میں کام کیا ہے اور مزید میں کام کرنے کی خواہش رکھتا ہوں، لیکن اسکے لئے صحیح وقت اور صحیح سکرپٹ کا ہونا بہت ضروری ہے جب تک ایسا نہیں ہو گا ہم ایکساتھ کام نہیں کر سکیں گے. یاد رہے کہ ایشوریا رائے منی رتنم کی Ponniyin Selvan: I کے ساتھ سلور اسکرین پر واپس آنے والی ہیں فلم 30 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ کالکی کرشنامورتی کی 1955 میں بننے والی دو سنیماٹک حصوں میں سے پہلی ہے۔

  • جیکولین سکیش کوخوابوں کا شہزادہ سمجھتی تھیں سپیشل کمشنر آف پولیس رویندر یادو

    جیکولین سکیش کوخوابوں کا شہزادہ سمجھتی تھیں سپیشل کمشنر آف پولیس رویندر یادو

    جیکولین فرینینڈنس جو آج کل 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ میں ملوث تہاڑ جیل میں قید ملزم سکیش چندر شیکھر کیس میں شامل تفتیش ہیں. پولیس ان سے مسلسل تفتیش کررہی ہے. حال ہی میں سپیشل کمشنر آف پولیس رویندر یادو نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہم نے جیکولین فرنینڈنس سے کافی پوچھ گچھ کی ہے اور انہوں نے تفتیش کے دوران کافی باتوں کا اعتراف کیا ہے. انہوں نے کہا کہ جیکولین چندر شیکھر سکیش سے کافی متاثر تھیں ان کو اپنے خوابوں کا شہزادہ سمجھتی تھیں. سپیشل کمشنر آف پولیس رویندر یادو نے یہ بھی کہا کہ جیکولین چندر

    شیکھر کے پیار میں بری طرح پھنس چکی تھیں یہاں تک کہ وہ جان چکی تھیں کہ وہ ایک مجرم ہیں اور کوئی اچھے کام نہیں کرتے پھر وہ مسلسل انکو اپنی زندگی میں شامل کئے ہوئےتھیں .انہوں نے بتایا کہ جیکولین اور چندر شیکھر کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلق تھا. یاد رہے کہ اس کیس میں جیکولین فرینینڈنس کے ساتھ ساتھ معروف ڈانسر نورا فتحی سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے کیونکہ وہ بھی چندر شیکھر سے رابطے میں تھیں اور ان سے انہوں نے قیمتی تحائف لئے. یاد رہے کہ جیکولین فرنینڈینس اور نورا فتحی دونوں ہی بالی وڈ میں کافی مقبول ہیں ان کے کافی مداح پائے جاتے ہیں لیکن اس کیس کے بعد ان کی مقبولیت میں تھوڑی بہت کمی ضرور آئی ہے.

  • امید ہے کرن جوہر اپنی فلم براہمسٹرا کی ناکامی کو میرے سر نہیں تھوپیں گے کے آر کے

    امید ہے کرن جوہر اپنی فلم براہمسٹرا کی ناکامی کو میرے سر نہیں تھوپیں گے کے آر کے

    پرڈیوسر اور رائٹر یہاں تک کہ خود فلم کرٹک بھی کہنے والے کمال آر خان نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا ہے اس میں انہوں نے کرن جوہر سے کہا ہے کہ دیکھ لو کرن جوہر میں نے تو ابھی براہمسٹرا پر ریویو بھی نہیں دیا لیکن اس کے باوجود لوگ براہمسٹرا کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں میں نہیں‌ جا رہے. فلم فلاپ ہو چکی ہے اور امید ہے کہ بالی وڈ کے دوسرے لوگوں‌ کی طرح کرن جوہر آپ مجھے اپنی فلم کی ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے. یاد رہے کہ ابھی گزشتہ روز ہی کمال آر خان نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں ان لوگوں‌ کے منہ بند کئے تھے جو کہہ

    رہے کہ کمال آر خان کی گرفتاری کے پیچھے کرن جوہر ، سلمان خان ، شاہ رخ خان اکشے کمار اور اجے دیوگن کا ہاتھ ہے ، کمال آر خان نے کہا تھا کہ ان میں سے کوئی بھی نہیں ہے میری گرفتاری کے پیچھے. میری قسمت میں یہ سب لکھا تھا یہ ہو کر ہی رہنا تھا اور مجھے کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے. کمال آر خان تقریبا بالی وڈ سٹارزکو لیتے ہیں آڑھے ہاتھوں اس کے بعد خود بھی تنقید کا نشانہ بنتے ہیں لیکن کمال آر خان میں کمال کی انرجی اور حوصلہ ہے وہ کسی کی بھی تنقید سے نہیں گھبراتے.

  • شوہر کو طلاق کے بعد قرض دیا تو 16 ٹکے سود لیا  پوجا بیدی

    شوہر کو طلاق کے بعد قرض دیا تو 16 ٹکے سود لیا پوجا بیدی

    کبیر بیدی کی بیٹی بالی وڈ اداکارہ پوجا بیدی جو کافی عرصے سے سکرین سے غائب ہیں وہ ھال ہی میں ایک انٹرویو میں دکھائی دی ہیں. پوجا بیدی نے اس انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی شادی اچھی چل رہی تھی انہوں نے پورے دل کے ساتھ شادی نبھائی گھر کا ماحول اچھا رکھنے کےلئے سب کچھ کیا طرح طرح کے کھانے سیکھے.لیکن جلد ہی وہ یہ سب کر کے اکتا گئیں تھیں اور ان کو لگتا تھا کہ مجھے اپنی زندگی کو تبدیل کرنا چاہیے لہذا انہوں نے اپنے شوہر کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا. پوجا نے کہا کہ جب میں نے شوہر کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو میرے شوہر نے کہا کہ اب کون آپ کو بالی وڈ میں کام دے گا کیسے سرائیو کر و گی کام نہیں ملے گا تو، میں پہلے تو ان کی باتیں سن کر پریشان ہوئی لیکن میں بس اس تعلق سے

    نکلنا چاہتی تھی لہذا طلا ق لے لی. اور لکھنا لکھانا شروع کیا ، وہیں سے ٹائمز آف انڈیا نے رابطہ کرکے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ ایک ٹاک شو شروع کریں ، اس کے بعد ایونٹ‌ہوسٹنگ ، ماڈلنگ اسائنمنٹس سب ملنے لگیں میرا کام اچھا خاصا چل گیا اور ڈیڑھ سال کے اندر اندر میں وہ مرسڈیز گاڑی چلا رہی تھی جو میرے شوہر کے پاس تھی. ایک وقت ایسا بھی آیا کہ انہوں نے مجھ سے قرض لیا تاکہ وہ اپنا کاروبا ر بڑھا سکیں. میں نے ان کو قرض دیا لیکن سولہ ٹکا سود لیا. میں نے طلاق کے وقت الیمنی میں کچھ نہیں لیا تھا لیکن قرض کے وقت 16 ٹکا سود ضرور لیا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ایک ایسے تعلق میں نہیں رہنا چاہتی تھی جس کے لئے میرا دل بھر گیا تھا.

  • جب کھانا بناتی ہوں تو میری ساس میری وڈیو بناتی ہے شلپا شیٹی

    جب کھانا بناتی ہوں تو میری ساس میری وڈیو بناتی ہے شلپا شیٹی

    بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی جو اپنی بہترین اداکاری اور خصوصی طور پر فٹنس کے لئے بہت زیادہ شہرت رکھتی ہیں. نوے کی دہائی میں اپنا فلمی کیرئیر شروع کرنے والی شلپا شیٹی نے کپل شرما کے شو میں ایک انٹرویو دیا . اس انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ کھاتی پیتی نہیں ہیں. شلپا شیٹی نے کہا کہ وہ دوپہر کے وقت ٹھیک ٹھاک کھاتی ہیں بلکہ انہوں نے لفظ استعمال کیا کہ وہ کھل کر کھاتی ہیں. اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری شادی ایک پنجابی فیملی میں ہوئی ہے اور راج کندرا آلو کے پراٹھے ، سرسوں کا ساگ جیسی چیزیں شوق سے کھاتے ہیں. شادی کے بعد میں نے ایسی ایسی ڈشز بنائیں جن کا پہلے نام بھی نہیں سنا تھا. میرے شوہر

    وائٹ مکھن کا پراٹھا بہت پسند کرتے ہیں. پراٹھے کے ساتھ گل گل کا اچار کھاتے ہیں. شلپا شیٹی نے بتایا کہ ان کی ساس کو انکی سہلیاں اکثر پوچھتی ہیں کہ تمہاری بہو کو کھانا بھی بنانا آتا ہے کہ نہیں ان کو یقین دلانے کےلئے کہ میں کھانا بناتی ہوں میری ساس میری کھانا بناتے کی وڈیوز ان کو بھیجتی ہیں. جب بھی میں کھانا بنا رہی ہوتی ہوں میری ساس میری تصاویر اتارتی ہیں اور وڈیوز بناتی ہیں تاکہ جن کو یقین نہیں آتا کہ میں کھانا بناتی ہوں ان کو دکھا سکیں کہ میری بہو کھانا بنانا جانتی ہے.

  • انیل کپور نے بتا دیا کہ وہ کس اداکار کی کامیابی سے خود کو غیر محفوظ محسوس تصور کرتے تھے

    انیل کپور نے بتا دیا کہ وہ کس اداکار کی کامیابی سے خود کو غیر محفوظ محسوس تصور کرتے تھے

    فلم پرندہ ہو یا رام لکھن انیل کپور اور جیکی شروف کی جوڑی کو بہت سراہا گیا انیل کپور نے حال ہی میں کرن جوہر کے شو میں شرکت کی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ جیکی شروف کی کامیابی سے خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے تھے. انہوں نے ایک واقعہ کا زکر بھی کیا انہوں نے کہا کہ ہم ایک ساتھ کسی فلم کی شوٹنگ کررہے تھے لوگ جب جیکی شروف سے آٹوگراف لینے آئے تو انہوں نے مجھے کہا کہ انیل تم بھی آٹوگراف کاپی پر سائن کرو تو یہ چیز میرے لئے حیران کن تھی. انیل کپور سے کرن جوہر نے نیپوٹیزم کے بارے میں بات کی انیل کپور نے کہا کہ میں ایسی چیزوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ کو صرف اپنا کام کرنا چاہیے آپ کا کام بولتا ہے.میرے

    ابتدائی دنوں میں سنی دیول اور سنجو بابا کام کررہے تھے تو یہ تو ہوتا ہی ہے اداکاروں کے بہن بھائی بچے کام کرتے ہیں لہذا میرے نزدیک اس بحث کا کوئی مطلب نہیں. یاد رہے کہ انیل کپور کی اس سال فلم جگ جگ جیو ریلیز ہوئی ہے فلم نے اچھا بزنس کیا ہے لیکن بہت اچھا بزنس نہیں کر سکی تاہم اس میں انیل کپور اور نیتو کپور کو ایک ساتھ کافی سراہا گیا ہے. نیتو اور انیل ایک ساتھ پہلی بار کسی فلم میں دکھائی دئیے ہیں.

  • انوشکا شرما نے اپنے ہی پروڈکشن ہائوس سے الگ ہونے کا فیصلہ  کیوں کیا؟

    انوشکا شرما نے اپنے ہی پروڈکشن ہائوس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیوں کیا؟

    انوشکا شرما کا شمار بالی وڈ کی کامیاب اداکارائوں میں ہوتا ہے. ان کا کیریئر تقریباً ڈیڑھ دہائی پر محیط ہے۔ انہوں نے رب نے بنا دی جوڑی، بینڈ باجا بارات، جب تک ہے جان، سلطان، پی کے، سنجو، این ایچ 10، فلوری جیسی فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے.انہوں نے پروڈکشن ہاؤس کلین سلیٹ فلمز کے ساتھ پروڈکشن میں بھی قدم رکھا اور بلبل اور پاتال لوک جیسے پراجیکٹ بنائے جسے تنقیدی طور پر سراہا گیا۔یہ پروڈکشن ہائوس انوشکا شرما نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بنایا. انوشکا شرما اب اس پروڈکشن ہائوس سے الگ ہو چکی ہیں، الگ ہونے کی وجوہات اداکارہ نے کچھ یوں بتائی ہیں کہ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی اداکاری کے کیرئیر پر فی الحال زیادہ توجہ دینا چاہتی ہوں اور اپنی بیٹی کی بہتر

    دیکھ بھال کرنا چاہتی ہوں ان دو وجوہات کے بناء پر میں نے اپنے پروڈکشن ہائوس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے. انوشکا کے اس فیصلے کو ان کے بہت سارے مداحوں نے کافی سراہا ہے اور کہا ہے کہ بطور پروفیشنل اداکارہ انہیں ایسا ہی کرنا چاہیے. یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما آخری بار بار شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ساتھ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم زیرو میں نظر آئی تھیں۔ وہ ہندوستانی کرکٹر جھولن گوسوامی کی بائیوپک چکدا ایکسپریس کے ساتھ فلموں میں واپسی کر رہی ہیں جس کا جلد ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پریمیئر ہوگا۔