Baaghi TV

Tag: بجلی

  • عوام کے ریلیف کیلئے بجلی کے ریٹ میں سوا4 روپےکمی کا اعلان کیا گیا ہے: مریم اورنگزیب

    عوام کے ریلیف کیلئے بجلی کے ریٹ میں سوا4 روپےکمی کا اعلان کیا گیا ہے: مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اکتوبر کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے نرخ میں سوا چار روپے فی یونٹ کی کمی کردی۔

    وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے نرخ میں سوا 4 روپے کی کمی کردی ہے، کمی اکتوبر کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عوام پر بوجھ کو دیکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    سیکرٹری توانائی ڈویژن کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے مہینے میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کے بجلی کے ریٹ میں 4.15 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

    دوسری طرف وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی جا رہی، خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ صارفین بجلی کی قیمت وہی ادا کریں گے جو ستمبر میں تھی،بجلی کی قیمت ستمبرکےمقابلےمیں نہیں بڑھے گی،

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ حکومت نےستمبر کے بجلی بلوں میں لگنےوالی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ادھر اس سلسلے میں سیکرٹری توانائی ڈویژن کہتے ہیں کہ حکومت کا بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ ،فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ ،اکتوبر کیلئے بجلی کے نرخ میں 4روپے 15پیسے کمی  کی گئی

  • سی ای او کے الیکٹرک کو گرفتار کرکے کمیٹی میں حاضر کیا جائے،حکم

    سی ای او کے الیکٹرک کو گرفتار کرکے کمیٹی میں حاضر کیا جائے،حکم

    چیئرمین سیف اللہ ابڑو کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں ملک کے بڑے شہروں میں بجلی معطلی کے معاملے پر بحث کی گئی، حکام نے کہا کہ فیسکو کے دو گریڈ سٹیشن بند ہیں ،سندھ اور بلوچستان میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے، این ٹی ڈی سی کی لائن ٹرپ کرگئی ہے، 2بجکر کر 35منٹ پر ٹرپنگ ہوئی ، حیسکو اور سیپکو الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بلیک آؤٹ ہے،

    کراچی الیکٹرک کی کمیٹی میں عدم حاضری پر کمیٹی برہم ہو گئی،کے الیکٹرک نے کمیٹی میں گریڈ 17 کا افسر بھیج دیا ،کمیٹی نے کے الیکٹرک کے سی ای او کا سمن جاری کردیا، چیئرمین کمیٹی نے حکم دیا کہ سی ای او کے الیکٹرک کو گرفتار کرکے کمیٹی میں حاضر کیا جائے،

    دوسری جانب ملک کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، ملک بھر میں 500کے وی نظام بیٹھ گیا،تاحال وجوہات کا پتہ چلایا جا رہاہے،ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں سمیت کراچی میں بجلی کی فراہمی میں تعطل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،بجلی بندش کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں، صارفین مذید رہمنائی کے لئے کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے رابطہ کرسکتے ہیں،

    اعلامیہ پاور ڈویژن کے مطابق مُلک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرِپ ہو رہے ہیں جس سے مُلک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔وزارتِ توانائی پوری تندہی سے خرابی کی وجہ کی تفتیش کر رہی ہے اور جلد از جلد بجلی کے نظام کو مکمل بحال کر لیا جائے گا۔ ملک کے جنوبی سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث 220kVگدو۔اُچ، 220kVدادو خضدار اور 220kVڈی جی۔لورلائی سے بھی بجلی کی فراہمی متاثر،صوبہ بلوچستان کے تمام گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے۔ این ٹی ڈی سی کا عملہ ملکی سطح پربجلی بحالی کے لیئے کو شاں ہے

    سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

    حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

    وفاقی وزیرخورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اپنے گھرکے بل کا معاملہ اٹھا دیا

     

  • سندھ ہائیکورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

    سندھ ہائیکورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

    سندھ ہائی کورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

    سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل آئی جی کو وارنٹ کی ایک گھنٹے میں تعمیل کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ پولیس کو کہیں سی ای او کے الیکٹرک کو ایک گھنٹے میں لے آئیں،سی ای او کےالیکٹرک کے 50 ہزار کے عوض وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، لوڈ شیڈنگ کےباعث عدالت میں اندھیرا،رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ طلب کر لئے گئے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کی جسٹس صلاح الدین پنہور کی عدالت میں طلبی ہوئی ،جسٹس صلاح الدین پنہور نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس متبادل ذرائع نہیں؟ رجسٹرار نے کہا کہ ہمارے پاس متبادل جنریٹر موجود ہے، جنیٹر سے مرکزی عمارت کو بجلی دی جاتی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے سولر سسٹم کا انتظام نہیں کیا؟ رجسٹرار نے کہا کہ ہمارے پاس سولر سسٹم موجود نہیں،

    جسٹس صلاح الدین پنہورنے رجسٹرار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پرانے دور میں رہ رہے ہیں، ہمارا کام ڈسٹرب ہو رہا ہے یہ بوجھ تو آپ پر پڑے گا، آپ سولر سسٹم لگائیں، غور کریں، فائدہ ہوگا، پارکنگ ایریا میں شیلڈ لگائے جا سکتے ہیں،نیچے گاڑیاں کھڑی ہوں گی اور اوپر سولر سسٹم چل سکتا ہے،ہم نے کے ای کے سی ای او کے وارنٹ جاری کیے ہیں، معاملہ کو دیکھیں، ایڈووکیٹ جنرل سے بات کریں،

    وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کے الیکٹرک حکام عدالت میں پیش ہو گئے، کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ بجلی کے الیکٹرک کی وجہ سے بند نہیں ہے، پورے ملک کا نظام بیٹھا ہوا ہے ،جسٹس صلاح الدین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے الیکٹرک کو ماہانی 60 لاکھ بجلی کا بل دیتا ہے، بجلی نہیں ہوگی تو عدالتیں کیسے چلائیں؟ بجلی نہیں ہے تو موبائل جنریٹر سے بجلی فراہم کرنا کے الیکٹرک کی ذمے داری ہے، عدالتوں میں بجلی نہ ہونے سے کیسز کی سماعت نہیں ہوپارہی، لوگ چیخ رہے ہیں، ایسی صورتحال میں ججز کیسے کام کریں؟اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ملک میں بجلی نہیں ہے تو ہمیں بھی نہیں ملے گی،متبادل بجلی فراہم کرنا بھی کے الیکٹرک کی ذمے داری ہے،

    آپ کو معلوم ہے جب رات میں بجلی نہیں ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟ چیف جسٹس کا کراچی میں لوڈ شیڈنگ بارے بڑا حکم

    کراچی گوٹھ بن چکا،حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے،چیف جسٹس کے ریمارکس

    کراچی میں نالوں کی صفائی، سپریم کورٹ نے این ڈی ایم اے کو بڑا حکم دے دیا،کہا مزید ذمہ داری بھی دیں گے

    لوگ مرتے ہیں، یہ جا کر ضمانت کرا لیتے ہیں،لوگوں کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ چیف جسٹس

    امریکی ایمبیسی کو نہ جانے کس بات کا خطرہ تھا،کراچی میں یہ کام کریں، چیف جسٹس کا حکم

    دو تین نالے صاف کرکے آپ کہتے ہیں کراچی کا مسئلہ حل ہوگیا؟ چیف جسٹس نے سندھ حکومت کی استدعا کی مسترد

  • ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

    بجلی بریک ڈاون ، انکوائری کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم

    بجلی کا بریک ڈاون حادثہ تھا یا فنی خرابی ،جلد معلوم کریں گے،وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر
    وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ 500 کے وی لائن میں فنی خرابی آئی لائنز میں خرابی کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات ہوں گی،جنوبی حصوں میں بریک ڈاون کے باعث سسٹم سے بجلی باہر گئی،4 ہزار یگاواٹ بجلی واپس لائے ہیں،ملتان ،فیصل آباد کو بجلی سپلائی بحال ہے ،کوشش ہے جلد تمام متاثرہ شہروں میں بجلی سپلائی بحال کریں ،تکنیکی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے تکنیکی تحقیقاتی ٹیم وزارت توانائی کو بریک ڈاون سے متعلق جلد رپورٹ دے گی،بریک ڈاون سے ملک کا شمالی حصہ محفوظ ہے جہاں جہاں ٹرپنگ ہوئی وہاں پلانٹس کو دوبارہ بحال کررہے ہیں شام تک ہم بریک ڈاون کے چیلنج سے نمٹ لیں گے ،کراچی کے جنوب سے ٹرپنگ کا سلسلہ شروع ہوا بریک ڈاون حادثہ تھا یا فنی خرابی ،جلد معلوم کریں گے لاپرواہی پر تادیبی کارروائی بھی مدنظر رکھی جائے گی ملک میں بجلی بریک ڈاون کا یہ دوسرا واقعہ ہے،انکوائری سے پتہ چلے گا کہ بیک وقت دولائنوں میں فالٹ کیسے آیا کوئٹہ ،کراچی اور حیدرآباد میں بجلی کی بحالی ترجیح ہے،کراچی کے بجلی نظام میں کوئی خرابی نہیں ،

    بجلی بریک ڈاون ،این ٹی ڈی سی نے معاملے کی انکوائری کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی ،وزارت توانائی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جی ایم ٹیکنیکل انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے،کمیٹی میں جی ایم نارتھ، چیف انجینئر، ایس جی نارتھ اور چیف انجنیئر آپریشن شامل ہیں انکوائری کمیٹی 4دن میں رپورٹ وزارت توانائی کو جمع کرائے گی

    قبل ازیں مُلک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی ، متعدد پاور پلانٹس ٹرپ ہوگئے سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن سامنے آیا ہے، کینپ نیوکلیئر پلانٹ کی بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی ہے اور ملتان سے زیریں پنجاب میں بھی بجلی سسٹم سے نکل چکی ہے نیشنل گرڈ میں خلل سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکلی ہے جس کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے

    نیشنل گرڈ میں خرابی سے شہر قائد کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو چکا ہے، کراچی کے علاقوں لیاقت آباد سی ون ایریا، فیڈرل بی ایریا بلاک 13، 12، 11، ناظم آباد بلاک چار اور تین، کھارادر، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، ملیر ہالٹ اور رفاع عام میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔راشد منہاس روڈ، گلشن جمال، ڈالمیا روڈ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ڈیفنس ہاؤسنگ اور پی ای سی ایچ سوسائٹی میں بھی بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈاون کے باعث کراچی کو پانی سپلائی معطل ہو گئی ہے 72 انچ قطر کی لائن نمبر 5 بجلی کے بریک ڈاون سبب دھماکے سے پھٹ گئی لائن پھٹنے سے دھابیجی پمپ ہاوس کے 2 پمپ بند ہو گئے مرمتی کام جاری ،48 گھنٹے بعد کام مکمل کر لیا جائے گا،

    اعلامیہ پاور ڈویژن کے مطابق مُلک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرِپ ہو رہے ہیں جس سے مُلک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔وزارتِ توانائی پوری تندہی سے خرابی کی وجہ کی تفتیش کر رہی ہے اور جلد از جلد بجلی کے نظام کو مکمل بحال کر لیا جائے گا۔ ملک کے جنوبی سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث 220kVگدو۔اُچ، 220kVدادو خضدار اور 220kVڈی جی۔لورلائی سے بھی بجلی کی فراہمی متاثر،صوبہ بلوچستان کے تمام گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے۔ این ٹی ڈی سی کا عملہ ملکی سطح پربجلی بحالی کے لیئے کو شاں ہے

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

    حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

    وفاقی وزیرخورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اپنے گھرکے بل کا معاملہ اٹھا دیا

  • حکومت پاکستان کا غریب عوام پراحسان:لیسکونےصفریونٹ پرصارف کو6424 روپے بل بھیج دیا

    حکومت پاکستان کا غریب عوام پراحسان:لیسکونےصفریونٹ پرصارف کو6424 روپے بل بھیج دیا

    لاہور: حکومت پاکستان کا غریب عوام پراحسان:لیسکونےصفریونٹ پرصارف کو6424 روپے بل بھیج دیا، ساتھ اس مہینے کی 29 تاریخ تک ادا کرنے کا حکم بھی دے دیا ، ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ اگرمقررہ تاریخ پربل ادا نہ کرسکے تو پھر دیر کی صورت میں مزید رقم ادا کریں

    یہ ہے اس وقت اس ملک کی غریب عوام کی بے بسی اورحکمرانوں کی بے حسی ، غریب عوام اپنے کھانے پینے ، چلنے پھرنے اور اب تو مرنے جینے کا بھی ٹیکس کی صورت میں ادا کررہی ہے لیکن مجال ہے کہ حکومت کو غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھینتے ہوئے ترس آتا ہو

    ویسے تو اس ملک کے چپے چپے میں اس ملک کے باسیوں کے ساتھ ایسے ہورہا ہے ، مہنگی ترین بجلی مگر وہ بھی میسر نہیں ،

    پچھلے دو ماہ سے جس طرح‌بجلی کے بل آرہے ہیں تو ایسے واقعات بھی دیکھنے کو ملے کہ غریب لوگوں نے قرض لے کربل ادا کیے ، بعض نے اپنے گھر کی کوئی نہ کوئی چیز بیچ کر بل ادا کیا ، بعض نے گھر میں‌ پڑی گندم بیچ کربل ادا کیا اور اکثر نے اپنے موبائلز اور دیگر استعمال کی قیمتی چیزیں بیچ کر بجلی کے بل اد اکیے

     

    یہ بدنصیب جس کا ذکر کررہا ہوں یہ بیچارہ لاہور کا رہائشی ہے جس نے بل ادا نہ کرنے کی سکت ہونے کی وجہ سے بجلی استعمال کرنا ہی چھوڑ دی ہے، پتہ نہیں بیچارہ کس طرح گزارہ کرتا ہے ، یہ محمد شفیق نامی شہری ہیں جو بھگوان پورہ لاہور نئی آبادی کے رہائشی ہیں ، ان کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی گئی ہے،

    لیسکونے جو ریڈنگ اس ماہ کی ہے اس کے مطابق محمد شفیق نے ایک یونٹ بھی استعمال نہیں کیا اور ریڈنگ صفر ہے لیکن اس کے باوجود محمد شفیق کولیسکو کی طرف سے 6424 روپے بل بھیج دیا گیا ہے اورساتھ یہ بھی کہہ دیا گیا ہے کہ دی گئی مقررہ تاریخ تک ادا کردیں‌ ورنہ لیٹ ہونے کی پاداش میں مزید پیسے ادا کرنے ہوں گے

    صرف محمد شفیق ہی نہیں بلکہ اس ملک کا ہر شہری حکومت کے جی کو رورہا ہے کہ ہمارا قصور کیا ہے کہ ہم کھانے پینے حتی کہ سانس لیتے ہوئے بھی ہر سانس کے بدلے ٹیکس ادا کررہے ہیں تو اب کون سی کسر باقی تھی کہ اب کوئی جرم بھی نہیں کیا لیکن بغیر کی مصرف کے ہزاروں روپے بل آگیا ہے ، یہ ظلم کے ضابطے کب تک مسلط کیے جاتے رہیں گے ، ہے کوئی جو حکمرانوں کو عوام پر اس قدر ظلم و ستم سے روک لے ،

  • واپڈا افسروں کیلئے5 ارب سے ذائد کی مفت بجلی، بلوں کا بوجھ عوام پر،ذمہ دار کوں؟

    واپڈا افسروں کیلئے5 ارب سے ذائد کی مفت بجلی، بلوں کا بوجھ عوام پر،ذمہ دار کوں؟

    مہنگائی میں پسے پاکستانی عوام کا معاشی قتل کرنے میں جہاں حکومتوں کا عمل دخل ہے تو وہیں واپڈا کے اہلکار اور افسر بھی کسی سے کم نہیں .

    آئے روز عوام پر بجلی کے بلوں کا اضافی بوجھ ڈال کر حکومت صرف یہ کہ کر بری الاذمہ ہو جاتی ہے کہ مشکل حالات ہیں، مگر حکومت واپڈا کے افسروں اور اہلکاروں کو کس مد میں کروڑوں یونٹ بجلی مفت فراہم کر رہی ہے جبکہ ان افسروں اور اہلکاروں کو باقاعدہ ہر ماہ تنخواہ ملتی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واپڈا کے 48 ہزارافسر اور ایک لاکھ 5 ہزارملازمین سالانہ بجلی کے 39 کروڑ 10 لاکھ فری یونٹ استعمال کرتے ہیں جس کی مالیت 5 ارب 25 کروڑ روپے ہے، واپڈا کے افسر اور ملازمین کی شاہانہ مفت بجلی کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے،سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت وقت کو واپڈا ملازمین اور افسروں کو اربوں روپے کی مفت بجلی فراہم کرنے کا نوٹس لینا چاہیئے، سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب حکومت واپڈا کے افسروں اور ملازمین کو ماہانہ تنخواہ دیتی ہے تو پھر انہیں مفت بجلی کیوں فراہم کی جارہی ہے ؟.

    وزیراعظم شہباز شریف ملک کی موجودہ صورتحال کی تناظر میں واپدا افسروں اور اہلکاروں کو فراہم کی جانے والی اربوں روپے کی مفت بجلی کا نوٹس لیں اورمہنگائی کی چکی میں پسے غریب عوام کو ریلیف فراہم کریں.

    دوسری طرف پروٹیکٹڈ صارفین کے سوا بجلی بلوں پر ون سلیب بینیفٹ ختم کر دیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیب بینیفٹ ختم ہونے سے بجلی صارفین کو بھاری بل موصول ہو رہے ہیں۔ ماہانہ 100 یونٹ استعمال پر فی یونٹ بجلی ریٹ 13روپے 48 پیسے جبکہ 101 سے 200 یونٹ بجلی کی قیمت 18روپے 58 پیسے فی یونٹ ہے۔بینیفٹ کے تحت 150 یونٹ استعمال کرنے پر 100 یونٹ 13 روپے 48 پیسے میں پڑتے تھے۔100 سے اوپر 50 یونٹس پر فی یونٹ 18 روپے 58 پیسے وصول کیے جاتے تھے۔

    حکومت کی جانب سے اب صارفین کو اس ریلیف سے محروم کر دیا گیا ہے۔150 یونٹ پر صارفین سے اب 18 روپے 58 پیسے فی یونٹ وصول کیے جاتے ہیں۔ماہانہ 201 سے 300 فی یونٹ ریٹ 21 روپے 47 پیسے ہے، ماہانہ 400 یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ ریٹ 24 روپے 63 پیسے بنتا ہے۔

    ماہانہ 500 یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ قیمت 26 روپے ہے، ماہانہ 600 یونٹ استعمال پر فی یونٹ قیمت 27 روپے ہے۔ماہانہ 700 یونٹ استعمال پر فی یونٹ ریٹ 27 روپے 65 پیسے ہے، ماہانہ 700 یونٹ سے زائد استعمال پر فی یونٹ نرخ 31 روپے 12 پیسے لاگو ہوتا ہے۔

  • ملک میں بجلی  کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 750 میگاواٹ ہے بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 950 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 700 سو میگاواٹ ہے۔

    پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 6 ہزار 700 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 660 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 400 میگا واٹ ہے۔

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس 530 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 162 ہے۔ بیگاس پاور پلانٹس سے 47 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 668 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

    خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث 25 ہزار حاملہ خواتین متاثر

    دوسری جانب فیصل آباد میں پاور لومز مالکان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج کیا، ان کا کہنا ہے کہ 60 روپے بجلی کا یونٹ انڈسٹری کے لیے ناقابل برادشت ہے اور فیکڑیاں بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    مالکان نے بے روزگار ہونے والے ہزاروں مزدوروں کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر احتجاج ریکارڈ کروایا،پاور لومز مالکان کا کہنا ہے کہ پیدواری لاگت سے خسارے کے بوجھ تلےدبی فیکڑیاں بند ہو رہی ہیں اور ہنر مند بے روزگار ہو رہے ہیں وہ حکومت کو بتا چکے ہیں کہ بجلی کی موجودہ قیمت پر انڈسٹری نہیں چل سکے گی اب فیکڑیاں بند ہو رہی ہیں اور مزدور بے روزگار ہورہا ہے، 60 روپے بجلی کا یونٹ انڈسٹری کے لیے ناقابل برداشت ہے –

    ملک میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ، مجموعی تعداد 18 ہو گئی

  • بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافہ

    بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافہ

    عوام پرمہنگائی کا ایک اور وار، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔صارفین پر ایک ماہ کیلئے 59 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق صرف ستمبر کے بلوں میں ہوگا۔نیپرا نے جولائی کے فیول ایڈجسمنٹ کا فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی 4 روپے 69پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا کے مطابق اطلاق الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزپر نہیں ہوگا۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے جی) نے 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اس سے قبل جون کا ایف سی اے صارفین سے 9 روپے 90 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا۔ جولائی کا ایف سی اے جون کی نسبت 5 روپے 56 پیسے فی یونٹ ستمبر میں کم چارج کیا جائے گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی وصولیاں ستمبر کے ماہ کے بلوں میں کی جائیں گی، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

  • نجکاری کمیشن بورڈ کی پاور فرم کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی منظوری

    نجکاری کمیشن بورڈ کی پاور فرم کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی منظوری

    بورڈ آف پرائیویٹائزیشن کمیشن (پی سی) نے نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (این پی پی ایم سی ایل) کی نجکاری سے متعلق معاملات کو تیزی سے آگے بڑھانے کی تجویز کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔

    ڈان کے مطابق بورڈ آف پرائیویٹائزیشن کمیشن کے اجلاس کی صدارت وزیر برائے نجکاری عابد حسین بھایو نے کی، بورڈ کو این پی پی ایم سی ایل ٹرانزیکشن کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا، یہ ادارہ نجکاری کی فہرست میں شامل بڑے سرکاری اداروں (ایس او ای) میں سے ایک ہے۔

    جون میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) نے اسٹیک ہولڈرز کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں وزارت خزانہ اور وزارت توانائی، پی سی اور این پی پی ایم سی ایل کے ارکان شامل کیے گئے تھے تاکہ نجکاری کے معاملات کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔ 2020 میں وبائی مرض کووڈ19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے نجکاری سے متعلق جاری معاملات شیدید متاثر ہوئے جب کہ مشرق وسطیٰ، چین، جاپان، کوریا، جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے 12 پارٹیاں پری کوالیفائی کرچکی تھیں۔

    پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری پری کوالیفائڈ اہل سرمایہ کاروں کی جانب سے سائٹ کے دوروں اور خریداروں کی جانب سے تکمیل کے قریب پہنچ چکی تھی، ممکنہ سرمایہ کاروں نے پاکستان میں دو ہفتے اسلام آباد میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقات اور پی ایس ایم سائٹ کا دورہ کرنے میں گزارے تھے۔ بورڈ کو ایس او ای نجکاری کی مجموعی پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، اور اراکین نے ایچ بی ایف سی ایل نجکاری میں ہونے والی پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔

    سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ (ایس ای ایل) اور پاکستان انجینئرنگ کمپنی (پی ای سی او) کے ساتھ مختلف مسائل کو حل کرنے کی حکمت عملی پر پی سی بورڈ کی منظوری طلب کی گئی جنہوں نے اپنی نجکاری کا عمل روک دیا ہے۔ ایس ای ایل بورڈ کی تشکیل اور مستقل ایم ڈی کے تقرر سے نجکاری سے متعلق ضروری فیصلوں پر عمل درآمد ممکن ہو سکے گا۔ بورڈ کے اراکین نے تجویز پیش کی کہ اس معاملے کو سی سی او پی کے سامنے اس کے آئندہ اجلاس میں رکھا جائے۔

    پی سی بورڈ کو جناح کنونشن سینٹر (جے سی سی) کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ ممبران نے اس کے لیے منظور کیے گئے ٹرانزیکشن اسٹرکچر سے اختلاف کے بعد نجکاری سے متعلق کارروائی روک دی تھی۔ وزیر نجکاری نے حال ہی میں سی ڈی اے چیئرمین کے ساتھ معاملے کو حل کرنے کے لیے تفصیلی میٹنگ کی، میٹنگ کے دوران باہمی طور پر اتفاق کیا گیا کہ پی سی جے سی سی کے لیے قابل عمل پلان تشکیل دیا جائے گا۔

    نجکاری کمیشن سی ڈی اے کی مشاورت سے ٹرانزیکشن کے اسٹرکچر پر بھی نظر ثانی کرے گا، پی سی بورڈ ممبران نے تجاویز کی توثیق کی اور سفارش کی کہ اس معاملے کو سی سی او پی کے سامنے رکھا جائے۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اپنے اختیارات کے مطابق ہر ممکن کوشش کر رہا ہے لیکن اسے ان اداروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے دیگر متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز سے مطلوبہ تعاون حاصل نہیں ہورہا۔

  • 300 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنیکا نوٹیفکیشن جاری

    300 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنیکا نوٹیفکیشن جاری

    وزیراعظم شہباز شریف کے کم بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کے لئے اعلان کردہ ریلیف پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

    فیول چارج ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے، اس ضمن میں منسٹری آف انرجی پاور ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے تحت 300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والےصارفین سے بجلی کے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔

    تونسہ بیراج سے آنے والا اونچے درجے کا ریلہ سکھر بیراج میں داخل ہو گیا

    وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی ہے، نوٹیفیکشن کے مطابق جو شہری بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اگست کے مہینے کے بلوں میں مہنگے ایندھن کی قیمت شامل کی گئی تھی جس پر شہری سراپا احتجاج تھے۔

     

    سیلاب زدہ علاقوں میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری