Baaghi TV

Tag: برطانیہ

  • برطانیہ میں چار جولائی کو انتخابات کا اعلان

    برطانیہ میں چار جولائی کو انتخابات کا اعلان

    برطانیہ: برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے 4 جولائی کو ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نےڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کیامبرطانوی وزیراعظم دفتر کے مطابق الیکشن کے اعلان کے بعد برطانوی پارلیمنٹ جمعے کو تحلیل ہوجائے گی۔

    رشی سونک کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آج کنگ چارلس سے ملاقات کی ہے اور انہیں قبل از وقت انتخابات کے فیصلےسے آگاہ کیا۔بادشاہ چارلس نے پارلیمنٹ تحلیل کرنےکی درخواست منظور کرلی ہے یوکرین میں جنگ نے عالمی سلامتی کو خطرہ میں ڈال دیا ہے، پچھلے پانچ سالوں میں ملک کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے سب سے مشکل وقت سے لڑتے دیکھا، ملک نے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا اور اس چیز پر انہیں برطانوی ہونے پر فخر ہے،یہ برطانیہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا بہترین لمحہ ہے۔

    برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ کی معیشت میں بہتری آرہی ہے ، میں معاشی استحکام بحال کرنےکیلئے حکومت میں آیا تھا، جس کیلئے ہم نے دو سنگ میل پار کرلیے ہیں ،جوکچھ حاصل کرچکے اس پر مجھے فخر ہے۔

    دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ وزیراعظم رشی سونک کل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کریں گے رائے عامہ سروے کے مطابق اپوزیشن لیبرپارٹی کو حکمران کنز رویٹیو پارٹی پر 20 پوائنٹس کی برتری ہے رطانوی وزیراعظم رشی سونک نے 4 جولائی کو ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا۔

  • بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو  برطانیہ میں متحرک،جیریمی کوربن سے ملاقات

    بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو برطانیہ میں متحرک،جیریمی کوربن سے ملاقات

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ برطانیہ کی لیبرپارٹی کے رہنما جیریمی کوربن نے عمران خان کیلئے آواز اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ جیریمی کوربن نے انہیں عمران خان سے ملاقات کیلئے اراکین پارلیمنٹ کا وفد لے جانے کی تجویز بھی دی ہے،میرے دورہ برطانیہ کا مقصد برطانوی حکومت اور اپنی کمیونٹی کو تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کو درپیش حالات سے آگاہ کرنا تھا،”جیرمی کوربن سے 3 گھنٹے ملاقات کی ہم نے ان کو بریف کیا جس طرح پاکستان میں دھاندلی کر کے حکومت بنائی گئی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے”۔ بشریٰ بی بی کی جان کو سیریس تھریڈ ہے اسی لیے ہم یہ معاملہ انٹرنیشنل لیول پر لے کے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں ہیں، عمران اور بشری کو سزائیں سنائی گئی ہیں، بشریٰ کو دوران عدت نکاح کیس میں سزا سنائی گئی ہے ،سزا کے خلاف اپیل عدالت میں زیر سماعت ہے.

    بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

  • پاکستانی سیاستدان پر برطانیہ میں جنسی جرائم کا مقدمہ

    پاکستانی سیاستدان پر برطانیہ میں جنسی جرائم کا مقدمہ

    پاکستانی برطانیہ جا کر بھی برے کاموں سے باز نہ آئے، پاکستانی سیاستدان پر برطانیہ میں کمسن بچوں سے جنسی جرائم کے الزام کا مقدمہ درج کیا گیا ہے

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے مانسہرہ کا سیاستدان محمد خرم خان برطانیہ گیا تو کمسن بچوں کے ساتھ بری حرکات کیں جس پر برطانیہ میں محمد خرم خان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق محمد خرم خان کا تعلق معروف سیاسی گھرانے سے ہے، خرم خان کی عمر 60 برس ہے، وہ اپنے بیٹے کی لاگریجویشن کی تقریب میں شرکت کے لئے برطانیہ گئے تھے، لیکن مبینہ طور پر جنسی مقاصد کے لیے ایک بچے کے ساتھ مشغول ہوگئے اور جاسوسوں کے ہاتھوں پکڑے گئے

    کراؤن کورٹ میں استغاثہ نے جج کو بتایا کہ محمد خرم خان پر دو الزامات عائد کیے گئے ہیں ،ملزم نے 16 سالہ اور 17 سالہ بچی کو جنسی تعلقات کی پیشکش کی،ملزم محمدخرم خان کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش کیا گیا، برطانیہ میں کم عمر نابالغ لڑکی کے ساتھ زبردستی جنسی تعلق قائم کرنے کے الزام میں کیس درج کیا گیا ہے

    سوشل میڈیا پر صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم ،پاکستانی سیاستدان خرم خان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے،سید عدنان بادشاہ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے سینئیر رہنما محمد خرم خان پر لندن میں بچوں سے مبینہ جنسی جرائم کے مقدمہ درج ،شہزادہ گستاسپ کے کزن نے 16 سالہ بچی اور 17 سالہ بچی کو سیکس کی آفر کی۔ تمام ثبوت عدالت میں پیش ۔ یہ وہی خاندان ہے جس نے نوازشریف سے حالیہ الیکشن میں دھاندلی کے زریعے سیٹ جیتا ہے۔

  • برطانیہ میں مظاہرین کا اسرائیلی ڈرونز کے پرزے بنانیوالی فیکٹری کے سامنے احتجاج

    برطانیہ میں مظاہرین کا اسرائیلی ڈرونز کے پرزے بنانیوالی فیکٹری کے سامنے احتجاج

    ایڈن برگ: برطانوی علاقے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنوں نے اسرائیلی ڈرون کے پرزے بنانے والی ایک فیکٹری کے داخلی راستے کو بند کر دیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے علی الصبح گلاسگو میں تھیلس گوون فیکٹری کے دروازے کو بند کرکے برطانیہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے، غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا یہ احتجاج یوم نکبہ کی 76 ویں برسی کے موقع پر کیا گیا جب 1948 کی جنگ میں اسرائیل کا قیام عمل میں آیا تھا اور لاکھوں فلسطینیوں کا قتل عام کرکے 80 فیصد سے زیادہ فلسطینی آبادی کو فلسطین سے ہجرت کرنے پر مجبور کردیا گیا تھا اس قتل عام اور ہجرت کی یاد میں فلسطینی ہر سال 15 مئی کو یوم نکبہ مناتے ہیں جس کا معنی ہیں تباہی۔

    گلاسگو کے مقامی انسانی حقوق کے کارکنوں کے ایک گروپ نے احتجاج کے طور پر گوان کے علاقے میں تھیلس پلانٹ کو بند کردیا جہاں اسرائیلی دفاعی کمپنی ایلبٹ سسٹمز کے ساتھ مشترکہ طور پر جاسوس ڈرونز تیار کیے جاتے ہیں۔

    سیکیورٹی خدشات کےباعث 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

    دوسری جانب امریکا نے اسرائیل کو ایک ارب ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، بائیڈن انتظامیہ نے غزہ میں بہت بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث اسرائیل کو بموں کی ڈلیوری دینے سے انکار کردیا تھا، اس کے باوجود صہیونی حکومت کے لیے ہتھیاروں کی فراہمی جاری ہے۔

    بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کے لیے ہتھیاروں کی ڈلیوری کے بارے میں کانگریس کو مطلع کردیا ہے یہ اقدام ایسے وقت کیا گیا ہے جب مصر سے متصل غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن جاری ہےاسرائیلی ٹینک رفح میں بہت اندر تک آچکے ہیں۔

    ہمیں سزا سنا دیں ہم بہتر محسوس کریں گے ہماری جان چھوڑیں، شیخ رشید

    اس سے قبل امریکا نے کہا تھا کہ اسرائیل کو غزہ کے بعد اب رفح میں فوجی آپریشن سے گریز کرنا چاہیے اور یہ کہ اس آپریشن میں امریکا اُس کا ساتھ نہیں دے گا، بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو رفح میں کارروائی سے خبردار کیا تھا مگر اس کے باوجود صہیونی قیادت نے اپنے منصوبے کے مطابق آپریشن جاری رکھا ہے-

  • پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ میں پروازوں پر پابندی رواں ماہ ختم ہونے کا امکان

    پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ میں پروازوں پر پابندی رواں ماہ ختم ہونے کا امکان

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ میں پروازوں پر پابندی رواں ماہ ختم ہونے کا امکان ہے، اس لئے پی آئی اے نے پروازوں کی تیاری شروع کر دی ہے

    یورپ میں پی آئی اے سمیت پاکستانی طیاروں پر پابندی کے معاملے پر حکومتی اعلیٰ سطح وفد سیکرٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں اتوار کو برسلز روانہ ہوگا،ڈپٹی ڈی جی سول ایوی ایشن سمیت دیگرافسران وفد میں شامل ہیں، حکومتی وفد یورپی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کرے گا،یورپی سیفٹی ایجنسی ایاساکاسیفٹی ریویوبورڈکا اجلاس 14مئی کو برسلزمیں ہوگا، سی اے اے اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کی آڈٹ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی،ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ایاسا کے اہم شعبوں جانچ پڑتال میں کامیابی حاصل کی ، اجلاس میں پاکستان سے پابندی ہٹنے کے امکانات ہیں

    پی آئی اے کی انتظامیہ نے پیرس کو اپنے یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کیا تھا، پی آئی اے کے اعلیٰ افسران کی ٹیم پیرس کا دورہ بھی کر چکی ہے،پی آئی اے انتظامیہ نے چار سال کے انتظار کے بعد یورپی ملکوں کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کر دی ہے،پی آئی اے انتظامیہ کو یقین ہے کہ مئی کے وسط میں ہونے والے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی،

    پی آئی اے اگلے ماہ پیرس کے لیے اپنی براہ راست پروازیں بحال کرنے کی تیاری کر رہی ہے،اسلام آباد میں کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئے، پی آئی اے کے چیئرمین عبداللہ حفیظ نے انکشاف کیا کہ قومی کیریئر کو رواں ماہ IASA سے اہم کلیئرنس ملنے کی امید ہے،”جیسے ہی ہمیں کلیئرنس مل جائے گی، ہم جون تک پیرس کے لیے پروازیں شروع کر دیں گے، جس کے بعد 14 اگست کو پاکستان سے برطانیہ کے ہیتھرو ہوائی اڈے کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی،”

    یورپی اور برطانوی روٹس کی تیاری کے لیے، پی آئی اے نے اپنے بوئنگ 777 طیاروں کے بیڑے کی دیکھ بھال اور اوور ہال کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔ فی الحال، سات بوئنگ 777 طیارے کام کر رہے ہیں، اور دو مزید اگلے دو ماہ کے اندر بیڑے میں شامل ہونے کی توقع ہے، جس سے پی آئی اے کو کل نو بوئنگ 777 طیاروں کے ساتھ یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازیں چلانے کے قابل بنایا جائے گا۔ پاکستان کے دنیا بھر کے 97 ممالک کے ساتھ فضائی خدمات کے معاہدے ہیں۔ تاہم، طیاروں کی کمی اور مالی مجبوریوں کی وجہ سے، بین الاقوامی فلائٹ آپریشنز کو فی الحال صرف 14 مقامات تک محدود کر دیا گیا ہے،

    پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں 2020 میں معطل کردی گئی تھیں جب یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) نے پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔ یہ پابندی 2020 میں کراچی میں ایک المناک حادثے کے بعد لگائی گئی تھی جس میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوئے تھے اور پائلٹ لائسنس اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس سے حفاظتی خدشات پیدا ہوئے تھے۔

    توقع ہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی سے پی آئی اے کے آپریشنز کو نمایاں فروغ ملے گا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آسان سفر کی سہولت ملے گی،

    کونسی کمیٹی اپوزیشن کو جائے گی، کونسی حکومت کو ،ملکر طےکرتے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

    متروکہ وقف املاک کی 14 سو47 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے،وزیر قانون

    عمران خان کی سابق معاون خصوصی کو حکومت میں عہدہ مل گیا

    پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، دوبارہ کروائے گئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض عائد

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • پاکستان برطانیہ اور دیگر ممالک سے  سرمایہ کاری کا خواہاں ہے،وزیراعظم

    پاکستان برطانیہ اور دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں اکنامکس اینڈ ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ ، فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس لندن کے چیف اکانومسٹ و ڈائریکٹر پروفیسر عدنان خان بھی موجود تھے،ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں ،پاکستان برطانیہ اور دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہے،پاکستان میں زراعت ، غذائی تحفظ ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیاحت ،کان کنی اور دیگر شعبوں میں بے پناہ استعداد ہے ،ہم حکومتی گورننس کے ڈھانچے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی طرف گامزن ہیں،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائزیشن حتمی مراحل میں ہے ،ملکی معیشت کی بحالی کے لئے میکرو اور مائیکرو اکنامک سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

    برطانوی وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے ایجوکیشن ایمرجینسی کے اقدام کو سراہا،ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

  • اسپتال کی نا اہلی کے باعث خاتون کو بچے کی پیدائش پر کروڑوں روپے مل گئے

    اسپتال کی نا اہلی کے باعث خاتون کو بچے کی پیدائش پر کروڑوں روپے مل گئے

    ویلز: برطانیہ کے شہر ویلز میں خاتون کو بچے کی پیدائش پر کروڑوں روپے مل گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر ویلز کے علاقے وریکزم سے تعلق رکھنے والی خاتون کو زچگی کے دوران زخمی ہونے پر اسپتال انتظامیہ نے بطور ہرجانہ رقم ادا کر دی ہےبرطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ایمی اسٹیڈ کے حمل ٹھہرنے میں 3 سال لگے تھے، تاہم پیدائش کے دوران خاتون کو شدید جسمانی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    خاتون کے مطابق 2019 میں تکلیف اس قدر شدید تھی کہ انہیں جسمانی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، 37 سالہ خاتون بتاتی ہیں کہ اس بات کا انکشاف ہوا کہ میرے پرائیویٹ پارٹ اور ریکٹم کے درمیان خلا آ گیا ہے، جسے مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا،بچے کی پیدائش کے ایک سال بعد خاتون پی ٹی ایس ڈی یعنی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا شکار ہو گئیں، ان کا کہنا تھا کہ پہلے بچے کی پیدائش کے بعد مجھے یوں لگا کہ مجھ میں سے تمام خوشیاں ختم ہو گئی ہیں۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    خاتون کی جانب سے پہلے تو شکوک کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ اسپتال کی نااہلی کے باعث انہیں یہ سب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےجس کے بعد انہوں نے اسپتال پر کیس کرنے کا فیصلہ کیا، 5 سال تک قانونی چارہ جوئی کے بعد اب انہیں کامیابی ملی ہے ، کیس میں کامیابی ملنے پر بطور ہرجانہ 5 لاکھ 75 ہزار یورو ملے ہیں جو کہ پاکستانی تقریبا 17 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے، جو خاتون کو اسپتال کی جانب سے ادا کی گئی۔

    بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے،امریکا

  • برطانیہ میں دہشت گردی کی سازش کے شبہے میں تین افراد گرفتار

    برطانیہ میں دہشت گردی کی سازش کے شبہے میں تین افراد گرفتار

    لندن : برطانوی پولیس نے دہشت گردی کی سازش کے شبہے میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق بولٹن، گریٹ لیور، ابرام اور ہنڈلی ایریاز سمیت شمالی انگلینڈ کے چار مقامات پر چھاپوں کے دوران گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں، اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل راب پوٹس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی تاہم دہشتگردی کی مبینہ سازش کی تفصیل نہیں بتائی گئی، پولیس کی جانب سے ملزمان کے نام اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں 35، 36 اور 51 برس ہیں۔

    9 مئی ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، صدر …

    پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان اقتصادی اصلاحات پراعلٰی سطح مذاکرات

    نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کو سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف

  • برطانیہ میں ہوائی اڈوں پر آئی ٹی سسٹم بیٹھ گیا، مسافروں کی قطاریں،افراتفری کے مناظر

    برطانیہ میں ہوائی اڈوں پر آئی ٹی سسٹم بیٹھ گیا، مسافروں کی قطاریں،افراتفری کے مناظر

    برطانیہ میں پاسپورٹ آئی ٹی سسٹم بیٹھ گیا، جس کی وجہ سے برطانیہ جانیوالی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں،برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کا رش ،رات بھی مسافروں نے لائنوں میں لگ کر گزاری

    برطانیہ کے ہوائی اڈے پر افراتفری کا سلسلہ گزشتہ رات دوسرے دن بھی جاری رہا، برطانیہ بھر میں پاسپورٹ آئی ٹی سسٹم کے خراب ہونے کی وجہ سے عملے کو لوگوں کو دستی طور پر کارروائی کرنا پڑی،ہوائی اڈوں پر ای گیٹس نہ کھلنے کے بعد ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔راہداریوں پر بھی مسافروں کا ہجوم ہے، وہ اپنے شناختی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا انتظارکرتے رہے، عملے کے ارکان بھی پریشان ہیں اور پریشان مسافروں کو پانی بھی پلاتے رہے،

    علاوہ ازیں ہنگامہ آرائی کے دوران طیاروں کو برطانیہ میں اڑان بھرنے کی بجائے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بہت بڑا واقعہ ہوا ،’ بارڈر فورس کے ‘بارڈر کراسنگ’ نامی سیکیورٹی ڈیٹا بیس کی وجہ سے ہوا ہے جسے تین سال قبل متعارف کرایا گیا تھا، جس پر ٹیکس دہندگان کی لاگت £372 ملین تھی۔آج صبح 2.10 بجے کے بعد ہوم آفس نے کہا کہ آخر کار سسٹم کو ٹھیک کر دیا گیا ہے. اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ اس کی بندش سائبر حملے کی وجہ سے ہوئی ہے ،

    اگر بارڈر کراسنگ بند کر دی جاتی ہے تو ای گیٹس کام نہیں کر سکتے، اس لیے بارڈر فورس کے عملے کو بیک اپ ڈیٹا بیس، دہشت گردی کے ریکارڈ کے خلاف مسافروں کے ناموں، پولیس نیشنل کمپیوٹر اور امیگریشن ریکارڈ کے خلاف دستی طور پر پاسپورٹ چیک کرنے پڑتے ہیں۔

    غیرمعمولی صورتحال نے برطانیہ بھر کے ہوائی اڈوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ہیتھرو، گیٹوک، اسٹینسٹڈ، لوٹن، ایڈنبرا اور مانچسٹر جیسے ہوائی اڈوں پر دروازوں کے سامنے مسافروں کی بڑی لائنیں دکھائی دے رہی ہیں۔جب کہ کچھ ای گیٹس راتوں رات واپس آتے دکھائی دیے – مثال کے طور پر ہیتھرو میں، دوسرے مسافر گھنٹوں لمبی قطاروں میں کھڑے تھے۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی فوٹیج میں وہ لمحہ دکھایا گیا ہے جب ہیتھرو میں ای گیٹس دوبارہ کھلے، مسافر مسکراتے ہوئے اور تالیاں بجاتے ہوئے آگے بڑھے،گزشتہ رات برطانیہ میں سسٹم کی بندش نے پروازوں کو بھی متاثر کیا۔جینی کوکسال کو ہسپانوی شہر گیرونا سے ریان ایئر کی پرواز میں اسٹینسٹڈ جانا تھا، لیکن اس نے کہا کہ اس کی پرواز کو ‘بارڈر فورس کے گیٹ بند ہونے کی وجہ سے روکا جا رہا تھا’۔جینی نے خبر رساں ادارے میل آن لائن کو کل رات 11 بجے کے قریب بتایا، ‘ایسا لگتا ہے کہ ہم بہت لمبی رات گزار رہے ہیں۔ ‘ہم 80 منٹ تک ہوائی جہاز میں بیٹھے رہے۔ امید ہے کہ ہم جلد ہی ٹیک آف کر رہے ہیں، انہیں ریان ایئر ایپ میں بارڈر فورس کی تاخیر کے بارے میں پہلے ہی مطلع کر دیا گیا تھا، ایئرلائن نے مسافروں کو بتایا کہ ایک بار جب وہ اتریں گے تو انہیں ممکنہ طور پر ‘تھوڑے وقت کے لیے طیارے میں سوار رہنا پڑے گا ،

    گزشتہ رات ہیتھرو پر لینڈنگ کے بعد مسافروں کو درجنوں طیاروں کو اترنے سے بھی روک دیا گیا تھا۔ٹرمینلز میں بحران پیدا ہونے کی وجہ سے وہ ہوائی جہاز چھوڑنے سے قاصر تھے، جہاں ہزاروں مسافر راہداریوں اور آنے والے ہالوں میں قطار میں کھڑے تھے،اندرونی ذرائع نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ حادثہ سرکاری وائی فائی نیٹ ورک میں ناکامی کی وجہ سے ہوا ہے جو سیکیورٹی سسٹمز کو محفوظ ریئل ٹائم اپ ڈیٹ فراہم کرتا ہے۔

  • ایران اسرائیل کشیدگی،برطانیہ نے اضافی جنگی طیارے مشرق وسطیٰ میں منتقل کر دیئے

    ایران اسرائیل کشیدگی،برطانیہ نے اضافی جنگی طیارے مشرق وسطیٰ میں منتقل کر دیئے

    لندن:ایران کی جانب سےاسرائیل پر کئے جانے والے حملے کے بعد برطانیہ نے اپنے اضافی جنگی طیارے مشرق وسطیٰ میں منتقل کر دیئے۔

    باغی ٹی وی :برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیل پر ایران کے حملے کےبعد متعدد اضافی لڑاکا طیارے اور ایندھن بھرنے والے ٹینکروں کو مشرق وسطیٰ میں منتقل کیا گیا ہے،ایک بیان میں حکومت نے کہا کہ فضائی اثاثے شام اور عراق میں مسلح گروپ داعش کے خلاف برطانیہ کے موجودہ آپریشن کو تقویت دیں گے اور ساتھ ہی ضرورت کے مطابق ہمارے موجودہ مشن کی حدود میں کسی بھی فضائی حملے کو روکیں گے۔

    ایک ترجمان نے کہا کہ طیاروں کی ایک بڑی تعداد کو رومانیہ سے عارضی طور پر منتقل کر دیا گیا ہے-

    واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور کروز میزائلز فائر کیے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی جبکہ اسرائیلی فوج نے بھی تسلیم کیا کہ ایران کے فائر کردہ کچھ میزائل اسرائیل میں گرے، ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔