Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • بلوچستان:سیلاب میں ڈیمز ٹوٹنے کا معاملہ،مختلف محکموں کے افسران ذمہ دار قرار

    بلوچستان:سیلاب میں ڈیمز ٹوٹنے کا معاملہ،مختلف محکموں کے افسران ذمہ دار قرار

    وزیراعلیٰ بلوچستان معائنہ ٹیم نے بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث ڈیمز کے ٹوٹنے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرلی، جس میں ٹیکنیکل نقائص اور ناقص تعمیر کو ڈیمز کے ٹوٹنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے مختلف محکموں کے افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

    بلوچستان میں جون سے اگست 2022ء کے دوران مون سون بارشوں میں سیلابی ریلوں سے ڈیمز کے ٹوٹنے کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔

    سانحہ تیزگام:شہداء کےلواحقین کو معاوضہ نہ مل سکا

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ چیف سیکریٹری کو بھجوادی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیزائن میں تکنیکی نقائص اور ناقص تعمیرات ڈیمز کے ٹونٹے کی وجہ بنی، ڈیمز کی تعمیر میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وارننگ کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔

    کامران اکمل نےپشاورزلمی ٹیم کوخیرباد کہہ دیا

    رپورٹ میں محکمہ آبپاشی کے متعلقہ افسران اور کنسلٹنٹس کو ڈیم ٹوٹنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان میں ڈیمز کی حالیہ صورتحال پر محکمہ پی ڈی ایم اے نے بھی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مون سون بارشوں نے صوبے کے 12 ڈیمز کو نقصان پہنچایا، جس میں چمن، کچی بولان، ڈیرہ بگٹی، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلات، کیچ، چلتن ڈیم مستونگ، قلعہ عبداللہ میں ماچکہ کے 2 ڈیمز، گوگی ڈیم سبی، سرہ خولہ ڈیم کوئٹہ شامل ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صحبت پور، موسیٰ خیل، نصیر آباد اور جعفر آباد کے ڈیمز میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

    امر یکہ ومغر بی مما لک چین کےاستحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں:چین

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ضلع لسبیلہ میں حل ڈیم شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے باعث تاحال اوور فلو ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلہ، بھارت کی بنگلا دیش کو 5 رنز سے شکست

    ٹی 20 ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلہ، بھارت کی بنگلا دیش کو 5 رنز سے شکست

    لاہور:ٹی 20 ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے بنگلا دیش کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

    آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں گروپ 2 اور میگا ایونٹ کا 35واں میچ بھارت اور بنگلا دیش کے مابین کھیلا گیا جبکہ دوسری اننگز بارش کے باعث 16 اوورز تک محدود کردی گئی۔

    لاہورہائیکورٹ کے11ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی

    بھارت اننگز

    پاکستان کے روایتی حریف نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 184 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اوپنر کے ایل راہول 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 50 سکور بناکر پویلین لوٹے، سوریا کمار یادیو نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

    بنگال ٹائیگرز کی جانب سے حسن محمود نے سب سے زیادہ 3 جبکہ شکیب الحسن نے 2 وکٹ اپنے نام کیں۔

    کرکٹ کی دنیا:بابرکےبعد رضوان سےبھی ٹی 20 کی بادشاہت چھن گئی

    بنگلا دیش اننگز

    185 رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ شروع ہوئی تو اس دوران بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، میچ دوبارہ شروع ہوا تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت اننگز 16 اوورز تک محدود کرتے ہوئے 151 رنز کا ہدف کردیا گیا۔

    لٹن داس کی 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر کھیلی گئی 60 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی، نجم الحسن شانتو بھی 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کپتان شکیب الحسن بھی صرف 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ اس کے بعد بنگال ٹائیگرز کی وکٹیں تیزی سے گرنے لگیں، نورالحسن نے 25 اور تسکین احمد نے 12 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

    کامران اکمل نےپشاورزلمی ٹیم کوخیرباد کہہ دیا

    ارشدیب سنگھ اور ہاردیک پانڈیا نے 2،2 جبکہ محمد شامی نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔اس طرح بنگال ٹائیگرز نے 16 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔

  • لاہورہائیکورٹ کے11ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی

    لاہورہائیکورٹ کے11ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی

    لاہور:اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرریوں کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی منظوری دیدی۔اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ کے ان تمام ججز کو مستقل کرنے کی سفارش جوڈیشل کمیشن نے دی تھی۔

    مستقل کیے جانیوالے ججز میں جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین، جسٹس انور حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ شامل ہیں۔

    جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی ، جسٹس راحیل کامران شیخ بھی مستقل کیے جانیوالے ججز میں شامل ہیں۔

    پارلیمانی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے ججز اور چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کے ناموں کی منظوری کیلئے اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔10 نومبر کو بلائے گئے اجلاس میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کیلئے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کیلئے جسٹس شاہد وحید،جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس سیدحسن اظہر کے ناموں کی سفارش کررکھی ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عامر فاروق کے نام کی بھی سفارش کی گئی۔

  • اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےآصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

    اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےآصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

    آصف زردرای کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر نے مسترد کر دیا،سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی سے متعلق ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی نے مسترد کر دیا۔

    پی ٹی آئی کے زلفی بخاری نے آصف زرداری کےخلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ ریفرنس کے ساتھ قانون سے انحراف کے شواہد بھی منسلک کئے گئے تھے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جب آپ حلف اٹھاتے ہیں تو ملک کے قانون کی پاسداری کرتے ہیں، 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کی حکومت تھی ، آصف زرداری نےتوشہ خانہ کو لکھا قیمت بتائیں ہم رقم جمع کرا دیں گے ، وزیراعظم کے پاس اتھارٹی نہیں کہ وہ ایسی اجازت دے سکیں۔

    انھوں نےکہاکہ تحفہ میں دی گئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت نہیں ہوتی،مگرآصف زرداری نے بطور صدرتوشہ خانہ سے تین گاڑیاں لیں جبکہ عمران خان نے توشہ خانہ سےقانونی طریقے سے چیزیں خریدی۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی انکی نشست این اے213 سے نااہلی ہونی چاہیے، یوسف گیلانی پرایوان صدر سے دباؤ ڈالا گیا کہ یہ گاڑیاں مجھےلیکردو ، یہ لوگ توشہ خانہ میں خان صاحب پرانگلی اٹھاتے ہیں۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نےریفرنس مسترد کر کے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو بھیج دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نےآئین کےآرٹیکل 63 کی شق 2 کے تحت ریفرنس مسترد کیا۔

    چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرزکی گاڑی کوکیاحادثہ پیش آیا؟تفصیلات…

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 25 سال پرانے 4 ریفرنسز میں بریت کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست مسترد کردی۔

    جسٹس نورمسکانزئی قتل کیس؛گرفتارملزم کا ایران میں تربیت لینےکاانکشاف

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے آصف علی زرداری کی ارسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ، کوٹیکنا اور ایس ایس جی ریفرنسز میں بریت کے خلاف نیب کی اپیلوں پر سماعت کی۔

  • کراچی:لڑکی کا شادی کی آڑ میں کئی افراد کو لوٹنےکا انکشاف

    کراچی:لڑکی کا شادی کی آڑ میں کئی افراد کو لوٹنےکا انکشاف

    کراچی:لڑکی کا شادی کی آڑ میں کئی افراد کو لوٹنے کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق کراچی میں نکاح کی آڑ میں لڑکی کا کئی افراد کو جمع پونجی سے محروم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    شاہ لطیف کالونی کے رہائشی شہری کواس کی بیوی شادی کے 4 ماہ کے بعد لوٹ کرفرارہوگئی، شادی پرملزمہ کےوالد نےحق مہرکےنام پرشوہرسے50لاکھ روپےبھی وصول کیے،ملزمہ گھرسے18تولہ سونااور21لاکھ روپےلوٹ کرفرارہوئی۔

    پولیس کے مطابق کاظم رضا کی 4 ماہ قبل فاطمہ نامی خاتون سے شادی ہوئی تھی، دیگرشادیوں کے انکشاف پرملزمہ والدین کےہمراہ فرارہوگئی ملزمہ کے خلاف عدالتی حکم پرشوہر نےمقدمہ درج کروایا۔

    کراچی:ایک اور ذہنی معذور لڑکی زیادتی کا شکار

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ پرپہلےشوہرکےماموں کوساتھیوں سمیت مل کرلوٹنےکاالزام ہے،ملزمہ کےخلاف پہلےشوہرکے ماموں نے فیروزآباد تھانے میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرا رکھا ہےجس میں ملزمہ جولائی میں گرفتارہوکرضانت پرہے۔

    مدعی مقدمہ کے وکیل نے بتایا کہ ملزمہ نے ان کے کلائنٹ کے بھانجے سے حیدرآباد میں دوسال قبل شادی کی تھی اوران کی ایک بیٹی بھی ہے۔

    روس:جنگ میں سابق افغان فوجیوں کو استعمال کررہا ہے:یوکرین کا الزام

    وکیل کاکہنا ہے کہ ملزمہ کو شوہرنے فون پرکسی سے بات کرنے پرپکڑلیا تو شوپر پرساری حقیقت عیاں ہو گئی، ملزمہ شادی کے وقت ملنے والے 50 تولہ کے طلائی زیورات، قیمتی گاڑی اورمنہ دکھائی پر ملنے والے کروڑوں روپے، 4 گھروں کے کاغذات اور نقدی لوٹ کرکراچی منتقل ہو گئی تھی۔

    وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمہ فاطمہ کے2 رجسٹرڈ نکاح نامہ بھی سامنے آ گئے ہیں، ملزمہ اوراس کی فیملی کا کاروبارمعصوم شہریوں سے شادیاں کرکے انہیں لوٹنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھانجے کی ملزمہ سے ایک بیٹی تھی جس کی پیدائش کے بعد ملزمہ فاطمہ گھرسے طلائی زیورات اورنقدی لوٹ کر فرارہوگئی۔

    وکیل کے  مطابق ملزمہ کراچی کے جیولرز سے بھی منگنی کرچکی ہے لیکن حقیقت عیاں ہونے پرجیولرزنے منگنی توڑدی تھی ،انھوں نے الزام عائد کا کہ ملزمہ کی بہن اور پھوپھی بھی بیرون ملک یہی گھناؤنہ کاروبارکررہی ہیں،ملزمہ کی بہن نے امریکہ میں شادی کی اوربچی کی پیدائش کے بعد امریکا کی شہریت حاصل کی اوراپنے شوہرسے خلع لے لی اور شوہر کی آدھی جائیداد ہتھیالی۔

  • سانحہ تیزگام:شہداء کےلواحقین کو معاوضہ نہ مل سکا

    سانحہ تیزگام:شہداء کےلواحقین کو معاوضہ نہ مل سکا

    اسلام آباد:پاکستان ریلوے پر پھر سے دباو بڑھنے لگا ہے اورجہاں اس واقعہ کوتین سال ہوگئے ہیں ابھی تک اس حادثے میں جانبحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین مارے مارے پھر رہے ہیں،شاید انہیں حالات کی بنیاد پر کہا جارہا ہے کہ اس سانحہ تیز گام کوتین سال مکمل ہونےکےباوجود شہداء کےلواحقین کومعاوضہ نہ مل سکا،

    تفصیلات کے مطابق تین سال قبل پاکستان میں ریلوے کو ایک بار پھر بڑے حادثے اور سانحے کا سامنا کرنا پڑا، آج سے تین سال قبل سانحہ تیزگام میں جل کر 75مسافر جاں بحق جبکہ35 زخمی ہوئے تھے،یاد رہے کہ تین سال اس حادثے کو ہوچکے ہیں لیکن آج تک اس حادثے کی ٹھوس وجوہات کا علم نہ ہوسکا

    عمران ریاض خان،معید پیرزادہ کے بعد ارشاد بھٹی بھی پاکستان چھوڑگئے

    یاد رہے کہ آج سے تین سال قبل یعنی31 اکتوبر 2019کوپاکستان ریلوے کی کراچی سے راولپنڈی جانے والے واضح رہے کہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 75 افراد جاں بحق جبکہ 35 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

    ٹرین کو حادثہ صبح 6:15 منٹ پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ تین سال قبل ہونے والے اس حادثےمیں جاںبحق ہونےوالوں کےلیےفی کس15لاکھ روپےانشورنس اور5لاکھ سندھ حکومت نےدینےکا اعلان کیا تھا، متاثرہ کوچز میں سفر کرنے والے کی اکثریت تبلیغی جماعت سے تھی اور وہ میرپورخاص سے ٹرین میں سوار ہوئے تھے۔

    گرین شرٹس کا فین ہوں، پاکستان 2 میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی:ڈیرن سیمی

    ایف جی آئی آر دوست علی لغاری نے انکوائری کے حوالے سے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے بتایا کہ آگ سلنڈر کے چولہے کی وجہ سے لگی ہے جو مسافروں نے جلایا ہوا تھا جس کے بعد دوبارہ انکوائری کو حکم دیا گیا مگر تین سال گزرنے کے باجود اس کی رپورٹ بھی پبلک نہیں کی گئی ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اس وقت پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعتراف کیا تھا کہ ‘ہم سے غلطی ہوئی، تبلیغی جماعت والوں کو چولہا لے جانے سے نہیں روکا جاتا تھا تاہم آئندہ سے ایسا نہیں ہوگا’۔

    جسٹس نورمسکانزئی قتل کیس؛گرفتارملزم کا ایران میں تربیت لینےکاانکشاف

    وزارت و محکمہ ریلوے کے ترجمان نے صرف اتنا بتایا کہ صرف 7 لواحقین کو پیسے نہیں ملے ہیں ان کو انشورنس کی رقم کی ادائیگی کے لیے اقدامات ہورہے ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا ہیڈ کوارٹرز آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا ہیڈ کوارٹرز آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کا دورہ

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیڈ کوارٹرز آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ہیڈ کوارٹرز آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کا دورے کرتے ہوئے افسران اور جوانوں سے گفتگو کی۔

    اس موقعے پر سپہ سالار نے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

    قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے استقبال کیا۔

  • ارشد شریف کی والدہ کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

    ارشد شریف کی والدہ کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

    اسلام آباد:کینیا میں جاں بحق سینیئر صحافی ارشد شریف کی والدہ نے بیٹے کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کردی ہے۔جس میں چیف جسٹس آف پاکستان سے اہم گزارشات کی گئی ہیں اور ان سے آئینی کردار ادا کرنے کی استدعا کی گئی ہے

    چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط میں ارشد شریف کی والدہ نے حکومتی رویے کا نوٹس اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    ارشد شریف کی والدہ رفعت آراء علوی نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ارشد شریف نے آپ کو 12 مئی کو خط لکھ کر خطرات سے آگاہ کیا تھا، خط میں آپ کو غداری کے بے بنیاد مقدمات سے بھی آگاہ کیا تھا، خطرات کی وجہ سے ہی ارشد شریف کو ملک سے باہر پناہ لینی پڑی۔

    رفعت آراء علوی نے لکھا ہے کہ ارشد شریف دبئی پہنچے تو تسلی تھی کہ اب وہ خطرے سے باہر ہے لیکن حکومت نے یو اے ای حکومت پر دباؤ ڈالا جس پر ارشد شریف کو دبئی چھوڑنا پڑا،دبئی سے نکلنے پر ارشد شریف کو کینیا جانا پڑا، جہاں اسے بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔

    سائفر انکوائری اور فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نےعمران خان کو طلب کرلیا

    خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے بیان میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا لیکن ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنانا حکومتی بدنیتی ظاہر کرتا ہے۔

    ارشد شریف کی والدہ نے مزید کہا ہے کہ کینیا پولیس نے 3 سے 4 مرتبہ اپنا موقف تبدیل کیا،تحقیقاتی ٹیم کی روانگی سے قبل وزراء نے من گھڑت کہانیاں بنائیں۔

    جسٹس نورمسکانزئی قتل کیس؛گرفتارملزم کا ایران میں تربیت لینےکاانکشاف

    رفعت آراء علوی نے لکھا ہے کہ ارشد کی شریف کی بیوہ اور یتیم بچوں کو انصاف کے سوا کچھ نہیں چاہئے، ان کے گھر والوں اور صحافی برادری کا غم و غصہ فراہمی انصاف سے ہی کم ہوگا، اپنا معاملہ اللہ کی عدالت میں رکھ کر انصاف کی طلب گار ہوں، توقع ہے میرا خط شہید بیٹے کے خط کی طرح سردخانے کی نذر نہیں ہوگا۔

    عمران ریاض خان،معید پیرزادہ کے بعد ارشاد بھٹی بھی پاکستان چھوڑگئے

    رفعت آراء علوی نے خط میں کہا ہے کہ ارشد شریف کے بے دردی سے قتل پر حکومت کے رویے کا نوٹس لیا جائے،

  • پیٹاگون کا یوکرین کو سیٹلائیٹ رابطےکا نظام فراہم کرنےکا اعلان

    پیٹاگون کا یوکرین کو سیٹلائیٹ رابطےکا نظام فراہم کرنےکا اعلان

    تہران: امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس یوکرین جنگ کے دوران یوکرین کی مدد کے لئے سیٹلائٹ رابطے کا نظام فراہم کر رہا ہے۔

    ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو چار عدد سیٹلائٹ رابطے کے سسٹم کی فراہم کر رہا ہے جن کی مالیت 275 ملین ڈالر ہے۔

    روس:جنگ میں سابق افغان فوجیوں کو استعمال کررہا ہے:یوکرین کا الزام

    پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے بتایا کہ سیٹلائٹ رابطے کے ان نظاموں سے یوکرین فوج زیادہ موثر ہو جائے گی اور اس ملک کے لیڈروں کا کمانڈر سے رابطہ اور کنٹرول سسٹم بہتر ہو جائے گا۔

    پیٹناگون کی ترجمان نے مزید کہا کہ یہ سستم اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس کی جگہ نہیں لیں گے بلکہ یہ یوکرینی فوج کے لئے میدان جنگ میں ایک دوسرے سے رابطے کا موثر ذریعہ فراہم کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی بھی لانگ مارچ کے دوران زخمی ہوگئے

    جب کہ روس یوکرین کی مواصلاتی لائنوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ اس کی جوابی کاروائی کی صلاحیت کو کمزور کیا جا سکے اور اس حوالے سے یوکرین کی ٹیلی کمیونیکشن اور سیکورٹی تنصیبات روسی حملوں کی مسلسل زد پر ہیں۔

    جسٹس نورمسکانزئی قتل کیس؛گرفتارملزم کا ایران میں تربیت لینےکاانکشاف

    امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلا میں موجود سیٹلائٹوں اور دوسرے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی ہیں۔

  • امر یکہ ومغر بی مما لک چین کےاستحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں:چین

    امر یکہ ومغر بی مما لک چین کےاستحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں:چین

    بیجنگ :امریکہ اور کینیڈا سمیت کچھ ممالک نے اقوام متحدہ کی 77 ویں جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں چین کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی جس کی اقوام متحدہ میں چینی وفد کے قائم مقام ناظم الامور دائی بِنگ نےسخت الفاظ میں مذمت کی۔

     

    روس:جنگ میں سابق افغان فوجیوں کو استعمال کررہا ہے:یوکرین کا الزام

    بدھ کے روز چینی میڈیاکےمطابق دائی بِنگ نے کہا کہ امریکہ سمیت مغربی ممالک کی جانب سےسنکیانگ امور کے بارے میں ہنگامہ برپا کرنے کا اصل سبب یہ ہے کہ وہ انسانی حقوق کی آڑ میں چین کے استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور چین کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی بالادستی کی حفاظت کر سکیں، آج وہ چین کو ہدف بنا رہے ہیں ، کل وہ دوسرے ترقی پزیر ممالک کو ہدف بنائیں گے۔

     

    گرین شرٹس کا فین ہوں، پاکستان 2 میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی:ڈیرن سیمی

    چین نےنشاندہی کی کہ انسانی حقوق سے وابستہ امور پرامریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک نے دوہرا معیار اپنایا ہوا ہے۔وہ درجنوں رکن ممالک پر الزام لگاتے ہیں مگر اپنی غلطیوں کو نظر انداز کرتے ہیں۔چین نے اس بات پر زور دیا کہ چین، مختلف ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہت پسندی پر قائم رہنے، اقوام متحدہ کو مرکزبنا کر بین الاقوامی نظام کی حفاظت کرنے ، انصاف کی جانب عالمی حکمرانی کو آگے بڑھانے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنا چاہتا ہے۔