Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی کشمیریوں میں پریشانیاں بڑھنے لگیں

    میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی کشمیریوں میں پریشانیاں بڑھنے لگیں

    سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے کہا ہے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ اور غصہ پایا ہے اوروہ رمضان کے مقدس مہینے کے پیش نظر ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن نے اپنے اور میرواعظ عمر فاروق کی طرف سے ایک بیان میں پیغمبر اسلامﷺ کی پیاری بیٹی خاتونِ جنت حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کو وفات کی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حضرت فاطمہ الزہراءرضی اللہ عنہا نے اپنی زندگی تقویٰ، پرہیزگاری اور سادگی کے ساتھ گزار کر مسلمانوں کو سیدھا راستہ دکھایا۔

    بیان میں خاتون جنت کو صدیوں سے خواتین کے لیے ایک رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا گیاکہ ان کی زندگی تمام مسلمان خواتین ،بیٹیوں، بہنوں اور ماوں کے لیے ایک مثال ہے۔ انجمن اور میر واعظ نے بیان میں مسلم خواتین پر زور دیا کہ وہ اس راستے پر چلیں جو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے اپنے لیے منتخب کیا تھا ۔

    انجمن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میرواعظین کشمیر صدیوں پرانی روایت کے مطابق 3رمضان المبارک کو حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کی وفات کی برسی پر تاریخی آستانہ عالیہ نقشبند صاحب میں منعقدہ محفل کے دوران انہیں خراج عقیدت پیش کیا کرتے تھے اور انکی مبارک زندگی پر روشنی ڈالتے تھے لیکن عمر واعظ عمر فاروق گزشتہ تین برس سے مسلسل نظر بندی کی وجہ سے ایسا کرنے سے قاصر ہیں۔

  • فرح خان کے پاس ڈیڑھ کروڑ روپے کا بیگ، سوشل میڈیا پر ہلچل

    فرح خان کے پاس ڈیڑھ کروڑ روپے کا بیگ، سوشل میڈیا پر ہلچل

    اسلام آباد:فرح خان کے پاس ڈیڑھ کروڑ روپے کا بیگ، سوشل میڈیا پر ہلچل ،اطلاعات کے مطابق خاتون اول کی قریبی دوست سمجھے جانے والی فرح خان پاکستان سے دبئی جاچکی ہیں جہاں سے ان کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، گزشتہ روز علیم خان نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں ان کا ذکر کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فرح خان کو متعدد مقامات پر خاتون اول کے ساتھ دیکھا جاتار ہا ہے جس کے باعث وہ ان کے کافی قریبی سمجھی جاتی تھیں تاہم اب ان پر سنگین الزامات سامنے آ رہے ہیں ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان نے فرح خان پر کرپشن کا الزام عائد کیا اور کہا کہ پنجا ب میں تین کروڑ روپے دے کر ڈی سی تعینات ہوتا ہے ۔خبریں آ رہی ہیں کہ فرح خان کے شوہر احسن جمیل 31 مارچ کو ہی امریکہ جا چکے ہیں ،رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے مذکورہ فیملی پر ٹرانسفر پوسٹنگ میں پیسے لینے کا الزام لگا یا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر فرح خان کی چارٹرڈ طیارے میں بیٹھے تصویر وائرل ہو رہی ہے تاہم ابھی یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے یہ پرانی ہے یا تازہ تصو یر ہے ، اس تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ فرح خان کے قدموں میں ایک ہینڈ بیگ موجود ہے جو کہ اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکزبناہواہے ، فرح خان نے ایک پیلے رنگ کی جوتی بھی پہنی ہوئی ہے جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہوئی ہے ۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ بیگ دراصل معروف برینڈ ” ہرمز “ کا کیلی بیگ ہے اور اس کی مالیت تقریبا ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے جبکہ فرح خان نے جو پیلے رنگ کی چپل پہن رکھی ہے وہ بھی کچھ کم نہیں بلکہ ایک لاکھ روپے سے زائد کی ہے ۔

  • ‏تمام سابق وزراء اور مشیر اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں واپس کریں:اوپرسے حکم آگیا

    ‏تمام سابق وزراء اور مشیر اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں واپس کریں:اوپرسے حکم آگیا

    اسلام آباد: ‏تمام سابق وزراء اور مشیر اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں واپس کریں:اوپرسے حکم آگیا اطلاعات کے مطابق عمران خان حکومت میں شامل وزراء کو سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌

    ذرائع کے مطابق ‏کابینہ ڈویژن نے ارکان کو سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا ہدایت نامہ جاری کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ تمام سابق وفاقی وزراء، وزیر مملکت، معاونین خصوصی اور مشیران اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں فوری واپس کردیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر سابق کابینہ ارکان نے سرکاری گاڑیاں واپس کردی ہیں جبکہ بعض وزراء نے وزیراعظم سے سرکاری گاڑیوں کا استعمال جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔

     

    یاد رہے کہ اسمبلی مدت پوری ہونے کے بعد 15 روز تک کابینہ اراکین کو سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ اتوار تیرہ اپریل کو صدر مملکت کی جانب سے اسمبلی تحلیل کردینے کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے البتہ آئین کے آرٹیکل 94 کے تحت صدر مملکت نے وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے، جس کی روشنی میں نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم کام کریں گے۔

    کابینہ ڈویژن نے 52 وفاقی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا، کابینہ ڈویژن نے 25 وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔

    علاوہ ازیں کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کے 4 مشیران اور 19 معاونین خصوصی کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔

  • فرح خان کا اثرورسوخ اورتعلقات :اہل علاقہ کوبھرپورفائدہ دیا:مقامی لوگ خوش

    فرح خان کا اثرورسوخ اورتعلقات :اہل علاقہ کوبھرپورفائدہ دیا:مقامی لوگ خوش

    شیخوپورہ :فرح خان نےتعلقات سے اہل علاقہ کوبھرپورفائدہ دیا:مقامی لوگ خوش،اطلاعات کے مطابق خاتون اول کی دوست فرح کا گاؤں چند ہی سال میں پنجاب کے تمام دیہات سے زیادہ ترقی یافتہ نظر آنے لگا

    دوسری طرف مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ تصور بھی نہیں کرسکتے تھے کہ کوئی اس دورافتادہ گاوں کی حالت زار پرتوجہ دے گا لیکن ہم مشکور ہیں فرح خان کے کہ جس نے اپنے اثرورسوخ سے گاوں کی حالت ہی بدل ڈالی ہے

    مقامی لوگوں‌ کا کہنا ہے کہ وہ فرح خان کے انتہائی مشکور ہیں‌کہ انہوں نے اپنے آبائی گاوں سے محبت قائم رکھی

    یاد رہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان پر آج کل اپوزیشن کی جانب سے کرپشن کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

    فرح خان پنجاب حکومت میں کس قدر اثرورسوخ رکھتی تھیں، اس کا اندازہ ضلع شیخوپورہ میں واقع اُن کے دوردراز گاؤں موضع گھنگ میں ہونے والےشاندار ترقیاتی کام دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

    چند سال میں پنجاب کے تمام دیہات سےزیادہ ترقی یافتہ نظر آنے والے اس گاؤں میں اسپتال، اسکول اورسڑکیں نہایت کم وقت میں بنائی گئیں۔

    خیال رہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان پاکستان چھوڑ کر جا چکی ہیں اور ان دنوں متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔

    اپوزیشن جماعتوں اور پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کی جانب سے فرح خان پر کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے۔

  • ہرصوبے اورہراکائی کی حکومتوں کوعدم اعتماد سے گرادیں گے:بلاول بھٹو

    ہرصوبے اورہراکائی کی حکومتوں کوعدم اعتماد سے گرادیں گے:بلاول بھٹو

    اسلام آباد:‏پیپلزپارٹی کا فیصلہ سامنے آیا کہ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی PTI حکومتوں کیخلاف تحاریکِ عدم اعتماد لائی جائیں۔ ھم اس سلسلے میں متحدہ اپوزیشن سے بات کرینگے

    مریم نوازاوربلاول بھٹوعمران خان کیخلاف متحد:ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ پررولا ڈال دیا،اطلاعات کے مطابق ابھی تھوڑی دیر پہلے پاکستان کے دوحکمران خاندانوں کےنوجوان جانشینوں نے بڑی حکمت عملی کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کے خلاف الزامات لگا کرڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کامیاب رولا ڈال دیا ہے ،

    ایک طرف مریم نواز نیوزکانفرنس کررہی ہیں تو دوسری طرف بلاول بھٹودونوں‌کی ایک ہی ٹائمنگ اداروں کومتاثرکرنے کی ایک حکمت عملی لگ رہی ہے ،

    آج پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے غیر آئینی اقدام کو سر پرائز نہیں کہہ سکتے، یہ غداری ہے اور انہوں نے گزشتہ دن جو کیا وہ اپنی انا بچانے کیلئے کیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بلاول کہا کہنا تھاکہ اپوزیشن سمیت کسی رکن پارلیمنٹ نے وہ سازشی مراسلہ نہیں دیکھا، مراسلے پر نہ کسی سفارتکار کو وزیراعظم ہاؤس یا دفتر خارجہ طلب کیا گیا نہ اس متعلق وزیر خارجہ نے امریکی حکومت سے کوئی شکایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اکثریت کھونے کا احساس ہوا تو انہوں نے بین الاقوامی سازش کا کہہ کر چلانا شروع کردیا۔

    بلاول کا کہنا تھاکہ عمران خان کے غیر آئینی اقدام کو سر پرائز نہیں کہہ سکتے، یہ غداری ہے اور انہوں نے گزشتہ دن جو کیا وہ اپنی انا بچانے کیلئے کیا۔

    خیال رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خط لہرایا تھا اور کہا تھاکہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔

    قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر نے مبینہ سازش کو جواز بنا کر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد مستردکردی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے معاملے پر ازخود نوٹس لیا تھا اور اس پر عدالت میں سماعت جاری ہے۔

    دوسری جانب امریکا کی جانب سے پاکستان میں حکومت الٹنےکی سازش میں ملوث ہونےکے الزام کی تردید کی جاچکی ہے۔

  • آئین کی بیحرمتی قابل قبول نہیں:آئین سب سے مقدس اورمقدم:مریم نواز بول اٹھیں

    آئین کی بیحرمتی قابل قبول نہیں:آئین سب سے مقدس اورمقدم:مریم نواز بول اٹھیں

    لاہور:آئین کی بیحرمتی قابل قبول نہیں:آئین سب سے مقدس اورمقدم:مریم نواز بول اٹھیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اسلام آباد میں 27 مارچ کے جلسے میں دکھائے جانے والے خط کو وزارت خارجہ میں تیار کیا گیا، عمران خان نے جلسے میں کوئی خط نہیں خالی کاغذ دکھایا۔

    مریم نواز نے کہا کہ آئین کی بیحرمتی ناقابل قبول ہے اور یہ بات یاد رکھیں کہ آئین سب سے مقدس اورمقدم ہے کسی کواس کواپنی مرضی سے تشریح کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں جایا جاتا ہے نواز شریف کی حکومت ختم ہوئی تو جی ٹی روڈ کا سفر ختم ہو گا منصوبے ختم نہیں ہوئے یہ حکومت کارکردگی لینے کی بجائے جعلی خط لے کر ا گئی میں سوال کرنا چاہتی ہوں کہ خط جس کو چھپا کر رکھا ہوا ہے اس میں جو تحریر ہے وہ بتا دیا کہ اپوزیشن اور ممالک شامل ہیں سازش میں تو پھر خط کیوں نہیں دکھایا وہ خط اسلیے نہیں دکھایا کہ وہ خط سرے سے تھا ہی نہیں جلسے میں خالی کاغذ دکھایا اتنی ہی سازش تھی تو سپریم کورٹ کو خط دکھانا چاہیے تھا چند دن کرسی سے چمٹے رہنے کے لیے آئین پر خود کش حملہ کر دیا آئین توڑنا آپ کے لیے آسان ہے خط دکھانا مشکل ہے اس خط میں کوئی ایسی بات نہیں منسٹری آف فارن افیئرز میں بیٹھ کو اس خط کو ڈرافٹ کیا گیا سیاسی نوک پلک درست کی گئی انکو پتہ تھا کہ خط سامنے آئے گا تو پول کھل جائے گا ایسا نہیں ہو سکتا کہ وزیراعظم کھڑے ہو کر جھوٹ بول دے اور سب یقین کر لیں اب آپکا تیا پانچہ ہو چکا خط کا ڈرامہ کرنے سے پہلے امریکہ میں ایمبسڈر یاںہائی کمشنر کو راتوں رات وہاں سے نکالا گیا سچے ہیں تو انکو میڈیا کے سامنے پیش کرے اب ڈرامہ کھل رہا ہے اور کھلنے والا ہے نیشنل سیکورٹی کمیٹی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ اعلامیہ میں ذکر نہیں کہ سازش ہوئی تو پھر نیشنل سیکورٹی کمیٹی کو کیوں استعمال کیا کس نے حق دیا کہ وہ فورم جو پاکستان کے سیکورٹی مسائل کو دیکھتا ہے اسکو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا وہ عمران بچاؤ کمیٹی نہیں کوئی اس جھوٹ میں آپکے ساتھ شامل نہیں پاکستان کے ملٹری اداروں کو کہنا چاہتی ہے کہ آئیں اور وضاحت دیں سچائی قوم کے سامنے رکھیں ۔ثبوت میں کیا لے کر آئے وہ تصویریں کہ ڈپلومیٹس سے مریم مل رہی ہے مریم نواز نے عمران خان کی امریکی سفیر کے ساتھ ملاقات کی تصویر دکھاتے ہوئے کہا یہ کیا ہو رہا ہے یہ بھی پاکستان کے خلاف سازش تھی ڈپلومیٹ سے جب ملتے ہیں تو ملک و قوم کی بات کرتے ہیں پاکستان کی ترقی کی بات کرتے ہیں قوم کا خوبصورت تشخص دکھاتے ہیں اور آپ ثبوت میں میری اور دیگر تصویریں لے آئے ۔ ایک سروے آئے جس میں کہا گیا کہ عمران کی حکومت کو ہٹانے کی زمہ دار مہنگائی ہے قرضہ تمہارے دور میں بڑھا یہ سازش تھی ڈالر 150 سے کراس کر گیا یہ سازش کس نے کیم چینی کی قیمت 50 سے 120 تک پہنچ گئی یہ کس ملک نے سازش کی بھی کھاد آتا سب مہنگا یہ کس ملک نے سازش کی تین سال تک عوام کا خون نچوڑنے رہے اور اب ڈرامہ شروع کر دیا قوم آپکی مہنگائی کو نہیں بھولے گی عوام جب چینی آٹا خریدنے جائیںبگے تو آپ کو بددعائیں دین گے یہ ہے آپکی اصل حقیقت اور اسکے بعد چند دن اقتدار میں رہنے کے لیے پاکستان کے آئین کو توڑ دیا عدم اعتماد سے بھی گھر جانا تھا

    یہ اسمبلی توڑنے کی طرف کیوں گیے انکو پتہ تھا کہ اپوزیشن میں سے کوئی جماعت ا گئی تو یہ مجھے نہیں چھوڑیں گے انکے کرپشن کے بہت سیکنڈل ہیں پاکستان کا آئین ڈکٹیٹر نے اس طرح نہیں توڑا جس طرح عمران خان نے توڑا گرفتاری سے بچنے کے لیے بکرے کی ماں خیر جب تک منائے گی آئیں توڑ کر آئین کو حوالہ دیتے ہیں ۔سپریم کورٹ میں کیس ہے اور وہاں درخواست گزار اپوزیشن نہیں پاکستان کا آئین ہے آرٹیکل فاءیو کی بات کرتے ہیں وہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ نہیں تھی پاکستان یا کسی ملک کے اندر سپیکر آئین کے تابع ہوتا ہے آئین سپیکر کے تابع نہیں ۔ اگر آئین کے خلاف سپیکر کوئی حکم دیتا ہے تو اسکو پارلیمنٹ کی کاروائی کہہ کر نہیں چھپا سکتے سزا آرٹیکل سکس ہے اب یا تو آدھا پاکستان غدار ہے یا عمران غدار ہے یہ بچوں کے کھیل کی بات نہیں یہاں پاکستان کا آئین ٹوٹا ہے اگر یہاں اب سزا نہ ملی تو آئین کی حفاظت ہم سب کی زمہ داری ہے اگر سزا عمران خان کو نہیں دی گئی تو کل کوئی بھی آئیں کو روندتا ہوا نکل جایے گا اور کوئی پوچھے گا نہیں مگر ساز ش ناکام کر رہے تھے تو ڈپٹی سپیکر نے اسد قیصر کا نام کیوں پڑھا وہ آئے ہی نہیں وہ جانتے ہیں سزا کیا ہے ڈپٹی سپیکر بھی ہوشیار ہیں وہ بھی مجرم ہیں لیکن سب سے بڑا مجرم عمران خان ہے جس نے وہ پرچہ لکھ کر دیا سپیکر کہہ دے کہ آئیں کو نہیں مانتا تو اس پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتی سپیکر ایک رولنگ سے آئین کی دھجیاں نہیں اڑا سکتا صدر مملکت کو اسمبلیاں توڑنے کی نہیں آئین پاکستان توڑنے کی سفارش کی گئی

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عبرت کا نشان ہے جو کہتا ہے کہ دس لاکھ لوگ لاؤں گا دس ہزار لوگ بھی نہیں لا سکتے اگلے دل احتجاج میں کل دس لوگ بھی نہیں تھے اگلا الیکشن اب تم بھول جاؤ بطور غدار چہرہ سامنے لے کر جاؤں گے اپوزیشن بخشے گی نہیں ۔ آئیں توڑنے کا لیبل بھی اب لگوا لیا پہلے نااہلی کا تھا آخری مقابلہ کرنے والے کی اصل شکل یہ ہے کہ اپنے لوگ بھاگ گئے تو گرفتاری کے ڈر سے بھاگ گیا پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہیں بلا رہا یہ دم دبا کر بھاگا ہے آج آپکی حکومت ختم ہو چکی اور ڈھٹائی سے وزیراعظم آفس پر براجمان ہیں پی ٹی وی کو استعمال کر رہے ہیں آپ کو یہ حق کس نے دیا کہ پی ٹی وی کو استعمال کریں کس نےہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا حق دیا ایک ایک پائی کا جواب آپ کو دینے ہوں گے راتوں رات فرح کو جو بنی گالہ کی فرسٹ پرسن ہے چیف منسٹر بزدار نہیں فرح تھی قوم کے سامنے اب سب راز آنے والے ہیں ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں جب سیکورٹی کے بغیر اترے گا سٹیج سے تو قوم ٹماٹروں انڈوں سے استقبال کرے گی

    اب نکلو گے تو پتہ چل جائے گا ۔اب الیکشن میں ضرور جائیں گے پہلے آئین توڑنے والے کا فیصلہ ہو گا عمران خان کو تاریخی شکست دیں گے ۔ راتوں رات فرح کو فرار کروایا تین تین کروڑ کا بیگ پکڑا ہوا ہے وہ کہاں سے آیا ۔کوئی تبادلہ ہوںیا کچھ بھی فرح کو رشوت ملتی تھی اگر اس بات میں سچائی نہیں تو راتوں رات کیوں فرار ہو گئی ان سب کے نام ای سی ایل میں ڈال جایے تمہارے آگے پیچھے کون تھا سب سامنے آئے گا پورے پنجاب میں کام نہیں ہوا لیکن فرح کے گاؤں میں ہوا۔ بنی گالہ میں فرح عمران خان کے کتوں کے ساتھ تصویریں بنا رہی ہے ۔اب کہتے ہیں ہمیں پتہ نہیں تھا کرپشن کیا ہوتی ہے تبادلوں کے کروڑوں لیے گیے یہ سب قوم کے سامنے آئے گا اور جواب لے کر رہیں گے بھاگنے نہیں دیں گے

    مریم نواز کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ پنجاب کا گورنر کیوں بدلا آج اجلاس تھا تو روزے میں پانی مانگا جا رہا تھا یہ کیا ہے اب یہ بوکھلا چکے ۔ پوزیشن واضح ہو چکی ہے کسی بھی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے

  • بھارت:مسلمانوں کے گھروں کی توڑ پھوڑ اور نذر آتش ناقابل برداشت:مذمت کرتے ہیں:پاکستان

    بھارت:مسلمانوں کے گھروں کی توڑ پھوڑ اور نذر آتش ناقابل برداشت:مذمت کرتے ہیں:پاکستان

    اسلام آباد:بھارت:مسلمانوں کے گھروں کی توڑ پھوڑ اور نذر آتش ناقابل برداشت ہے ، اطلاعات پاکستان نے بھارتی ریاست راجستھان میں انتہا پسندوں کی جانب سے مسلم کمیونٹی کے گھروں کی توڑ پھوڑ اور نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے ہندو انتہا پسند مقامی سیکیورٹی حکام کی ملی بھگت سے واقعے میں ملوث تھے۔ ریاستی مشینری کی بے حسی بھی اتنی ہی تشویشناک ہے جس نے غیر ارادی طور پر دوسری طرف دیکھا اور اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے اپنے بنیادی فرض میں ناکام رہی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے ہندوستان میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان خوف و ہراس میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ حالیہ تاریخ تکلیف دہ واقعات سے بھری پڑی ہے جو موجودہ بھارتی حکومت کی مسلمانوں کے خلاف گہری دشمنی کی عکاسی کرتی ہے۔ بی جے پی قیادت کی خاموشی اور ہندوتوا کے حامیوں کے خلاف قابل فہم کارروائی کی عدم موجودگی کو عالمی برادری میں خطرے کی گھنٹی بجانا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ بی جے پی-آر ایس ایس کے کارکنوں نے مسلمانوں کے خلاف اپنی دشمنی پر باز آنے کے بجائے مظالم کو مزید تیز کر دیا ہے۔ گزشتہ اتوار کو ہریدوار کے بدنام زمانہ پجاری یتی نرسنگھن نے ایک بار پھر ڈھٹائی سے ہندوؤں سے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی اپیل کی۔ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں بھارت میں اسلامو فوبیا کی تشویشناک سطح کا فوری نوٹس لے اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بھارتی حکام پر زور دے اور تمام اقلیتوں کے تحفظ، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے۔

  • واحد ٹی 20 میچ: آسٹریلیا نے پاکستان کو3 وکٹ سے شکست دیدی

    واحد ٹی 20 میچ: آسٹریلیا نے پاکستان کو3 وکٹ سے شکست دیدی

    لاہور:قذافی اسٹیڈیم لاہور آج پھر ایک بار اہل لاہورکےلیے تفریح کا سامان بننے جارہا ہے،آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے خود فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان نے واحد ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف دے دی تھا۔جس کے جواب میں آسٹریلیا نے پاکستان کو واحد ٹی 20 میچ میں3 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے قائد بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    آسٹریلیا اننگز

    163 رنز کا ہدف مہمان ٹیم نے7 وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا، اوپنر ٹریوس ہیڈ 26، جوش انگلس 24، مارنس لبوشین 2، مارکس سٹوئنس 23 اور کیمرون گرین 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان ایرون فنچ نے سب سے زیادہ 55 رنز کی اننگز کھیلی اور شاہین آفریدی کی گیند پر باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے، شان ایبٹ صفر پر شاہین آفریدی کی گیند پر ہی کلین بولڈ ہوگئے۔

    شاہینوں کی جانب سے عثمان قادر ، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر نے 2،2 ، حارث رؤف نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

    آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر162 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹاس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ون ڈے سیریز جیتنے والی ٹیم کے ارکان کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    پاکستان کی اننگز

    پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا رہا، اوپنرز محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم کے درمیان 67 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر رضوان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ نئے آنے والے بیٹر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹے۔

    تاہم اس دوران بابر اعظم نے دلکش اسٹروک لگائے اور نصف سنچری اسکور کی لیکن وہ بھی 46 گیندوں پر 66 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    اس کے علاوہ خوشدل شاہ نے24 اور افتخار احمد 13 رنز بناسکے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے نتھن الیس نے 4 شکار کیے جبکہ کمیرون گرین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستانی ٹیم میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد وسیم، حسن علی، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

    آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس ، مارنس لبوشین، مارکس اسٹونس، کیمرون گرین، بین میکڈرموٹ، سین ایبٹ، بین ڈارشوئس، ناتھن الیس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

    خیال رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 24 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان 12 اور آسٹریلیا کو 10 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی جب کہ 2 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

     

     

    آخری بار دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوئے تھے جہاں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا اور پھر فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا تھا۔

    واضح رہے آسٹریلیا کے تاریخی دورہ پاکستان میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے تھے تاہم لاہور میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی تھی جب کہ قومی ٹیم کو پہلے ون ڈے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اگلے دونوں میچز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ایک روزہ سیریز اپنے نام کرلی تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان کو ازبک صدرکا ٹیلی فون:خدمات کوخراج تحسین:نیک تمناوں کااظہار

    وزیراعظم عمران خان کو ازبک صدرکا ٹیلی فون:خدمات کوخراج تحسین:نیک تمناوں کااظہار

    وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ازبک صدر نے وزیراعظم عمران خان کی عالم اسلام کے لیے خدمات کوخراج تحسین پیش کیا اورنیک تمناوں کا اظہار بھی کیا

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر نے ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرےکو رمضان کی مبارکباد دی۔

    ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور خطےکےمعاملات پر تبادلہ خیال کیا جب کہ دو طرفہ تجارتی و معاشی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 3 مارچ کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

    پاکستان آمد پر ازبک صدر کو بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا بعدازاں انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

    ادھر آج وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ نہ دینے پر سزا بھگتنا پڑی۔ ضمیر فروشوں کوتاحیات نااہل کرائیں گے۔ لاہور میں ان غداروں کیخلاف ہر روز احتجاج ہونا چاہیے، چاہتے ہیں ہر روز احتجاج سے امریکا کو پیغام جائے ہم زندہ قوم ہیں۔

    گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آپ سب کو الیکشن کی تیاری کرنی ہے، اگلے تین ماہ میں پاکستان میں الیکشن ہو گا۔ ہمارے سے ماضی میں غلطیاں ہوئیں، اس کی ہمیں بہت بڑی سزااٹھانا پڑی، اس بار سوچ سمجھ کر نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیں گے، ہم نے بڑے سوچ سمجھ کر ٹکٹیں دینے ہیں۔ جو مشکل وقت ہمارے ساتھ رہے انہیں ٹکٹ دیں گے۔ پاکستان میں بہت بڑی بیرونی سازش ہوئی، ملک کے غدار ان کے ساتھ مل گئے، باہر سے حکومت گرانے کی سازش ہوئی، زیادہ تر لوگوں کو جنہوں نے ان کا ساتھ دیا ان کو علم نہیں تھا سازش تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں ان لوگوں کو سبق سکھائیں گے، جو بیرونی سازش کا حصہ تھے۔ عوام بیرونی سازش کےخلاف روز مظاہرہ کریں گے، جنہوں نے بیرونی سازش میں شرکت کی وہ سب غدار ہیں، غداروں کے خلاف سپریم کورٹ میں گئے ہیں، لوگوں کو خرید کرحکومت گرانا کونسی جمہوریت ہے، ضمیرفروشوں کے خلاف عدالت میں جائیں گے، ضمیر فروشوں کوتاحیات نااہل کرائیں گے۔ یہ کب تک جمہوریت کا سودا کرتے رہیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمیرخرید کو ارکان کو ہوٹل میں بند کیا ہوا ہے۔ جن کا پیسا باہر پڑا ہے وہ غلامی کریں گے، ہم نہیں۔ یہ صرف الیکشن نہیں ہاریں گے بلکہ ان کی سیاسی قبریں بھی بنیں گی۔ جو بیرونی سازش کا حصہ بنیں عوام ان کو سبق سکھائیں گے۔ آج غداری کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے ہماری نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ پرامن احتجاج کرنا قوم کا فرض ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا فیصلہ کن وقت ہے، پرامن احتجاج سے پیغام جائےگا یہ زندہ قوم ہے، کل اسلام آباد میں زبردست احتجاج ہوا، آج پھر ایف نائن میں احتجاج ہوگا، قوم پرامن احتجاج سے اس سازش کو ناکام بنائیں۔ لاہور میں ان غداروں کیخلاف ہر روز احتجاج ہونا چاہیے، چاہتے ہیں کہ ہر روز احتجاج سے امریکا کو پیغام جائے کہ یہ زندہ قوم ہے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے سفیر کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر نیپال کے ساتھ طویل مدتی تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں نیپال کے سفیر مسٹر تاپس ادھیکاری نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر نیپال کے ساتھ طویل مدتی کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔

    نیپالی سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق نیپال کے ساتھ مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ خطے کے پائیدار امن و استحکام کے لیے تمام علاقائی ممالک سے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نیپالی سفیر نے خطے کے استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔