Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ جاری:اسپین نے بھی امریکی اطاعت کردکھائی

    روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ جاری:اسپین نے بھی امریکی اطاعت کردکھائی

    اسپین کی حکومت نے دارالحکومت میڈرڈ سے تقریباً 25 روسی سفارت کاروں اور سفارت خانے کے عملے کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
    ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے منگل کے روز کہا کہ یوکرین میں روسی فوجیوں کے مبینہ جنگی جرائم کے جواب میں یورپی یونین کے دیگر ممالک میں شامل ہوں گے۔

    جوز مینوئل الباریس نے مزید اقدامات کو مسترد کیے بغیر کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد کہا، ہم نے اسپین میں روسی سفارت خانے سے روسی سفارت کاروں اور عملے کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جو ہمارے ملک کے مفادات اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

    وزیر نے مزید کہا کہ سفارت کاروں کی بیدخلی بھی “گزشتہ دنوں میں یوکرین میں کی گئی خوفناک کارروائیوں کا ردعمل تھا.

    خاص طور پر بوچا میں اور جو آج ماریوپول سے رپورٹ ہوئے ہیں۔” یوکرین کے شہر بوچا میں اجتماعی قبروں اور شہریوں کے قتل کی دریافت کا حوالہ دیتے ہوئے

    اٹلی، سویڈن اور ڈنمارک گزشتہ ہفتے ہی اپنے ملک سے روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    الباریس نے کہا کہ ان کی حکومت کو توقع ہے کہ روس جواب میں اتنی ہی تعداد میں ہسپانوی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دے گا۔

    تاہم، انہوں نے کہا کہ اسپین روسی سفیر کو ملک بدر نہیں کرے گا کیونکہ میڈرڈ ماسکو میں اپنا سفیر رکھنا چاہتا ہے اور جنگ کے خاتمے کے لیے روس کے ساتھ بات چیت کے لیے سفارتی راستے کھلے چھوڑنا چاہتا ہے۔

  • شکریہ پاکستان:میرے لیے ہلال پاکستان حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے:بل گیٹس

    شکریہ پاکستان:میرے لیے ہلال پاکستان حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے:بل گیٹس

    اسلام آباد:شکریہ پاکستان:میرے لیے ہلال پاکستان حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے:اطلاعات کے مطابق بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے کہا ہے کہ میرے لیے ہلال پاکستان حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام لکھے گئے خط میں بل گیٹس نے پاکستان کے پہلے دورے میں پرتپاک استقبال کرنے پر کا شکریہ ادا کیا۔

    خط کے متن کے مطابق بل گیٹس نے لکھا کہ پاکستان میں ہر بچے کی صحت اور بہبود کے تحفظ کے لیے آپ کے عزم کو سراہتا ہوں، پاکستان کی آنے والی نسلوں کیلئے پولیو سے پاک مستقبل یقینی بنانے کا کام قابل تعریف ہے، پاکستان نے پولیو وائرس کے خلاف جنگ میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے، ایک سال سے زائد عرصے سے پاکستان میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    انہوں نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ پولیو پر پاکستان کی مسلسل کاوش ملک کی ترقی کو تیز کرنے کیلئے معاون ثابت ہوگی، ذہنی و جسمانی کمزوری، غذائیت کی کمی جیسے موضوعات پر بات کر کے خوشی ہوئی، خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک رسائی، احساس سماجی تحفظ کے پروگرا م کو مؤثر بنانے پر بات ہوئی، مشترکہ دلچسپی کے دیگر مسائل سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت کا منتظر ہوں۔

  • آئندہ الیکشن میں عوام امریکہ نوازوں کو نہیں ملک سےوفاداروں کوووٹ دیں:عمران خان

    آئندہ الیکشن میں عوام امریکہ نوازوں کو نہیں ملک سےوفاداروں کوووٹ دیں:عمران خان

    لاہور:آئندہ الیکشن میں عوام امریکہ نوازوں کو نہیں ملک سےوفادارلوگوں کوووٹ دیں:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان مشکل وقت میں ساتھ دینے والے اراکین اسمبلیوں کو دوبارہ ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے ایک روزہ دورہ لاہور پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں سوچ سمجھ کر نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیں گے کیوں کہ ماضی میں غلطیاں ہوئی اور غلطیوں سے سیکھ کر سب سے پہلا فیصلہ سوچ سمجھ کر ٹکٹ دینے کا کیا ہے۔

    عمران خان نے اعلان کیا کہ اگلے تین ماہ میں پاکستان میں الیکشن ہوگا اور آئندہ انتخابات میں جو ایم پی ایز مشکل وقت میں ساتھ ہیں ان سب کو ٹکٹ دیں گے۔

    وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ بہت بڑی بیرونی سازش ہوئی اور باہر سے حکومت گرانے کی سازش میں پاکستان میں موجود غدار بھی شامل ہوگئے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے بیرون لک سازش میں شرکت کی یہ سب غدار ہیں، اس سازش کو شکست دینا ہمارا فرض ہے۔

    وزیراعظم نے بیرونی سازش میں شامل غداروں کو الیکشن میں سبق سکھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک، جمہوریت اور آئندہ نسلوں کے بھی غدار ہیں، ان غداروں کے خلاف ہم سپریم کورٹ گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی باہر کا دشمن حکومت گرانا چاہے تو 15 ارب میں لوگ خریدے اور حکومت گرادے، یہ کیسی جمہوریت ہے؟ اس طرح تو آج ہندوستان فیصلہ کرے تو 10 سے 15 ارب میں حکومت گرادے گا۔

    عمران خان نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس جس کا پیسہ ملک سے باہر وہ یہی کہیں گے کہ بیگرز آر ناٹ چوزرز، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام ان کو سبق سکھائے گی انکی سیاسی قبر بنے گی۔

  • ن لیگی رہنمانےقیادت کی ہدایت پرسرکاری ملازمین کودھمکیاں دینی شروع کردیں

    ن لیگی رہنمانےقیادت کی ہدایت پرسرکاری ملازمین کودھمکیاں دینی شروع کردیں

    لاہور:ن لیگی رہنما نے قیادت کی ہدایت پرسرکاری ملازمین کودھمکیاں اوران کی توہین کرنی شروع کردیں ،اطلاعات کے مطابق ابھی ن لیگ کی حکومت پنجاب میں اقتدارمیں‌ آئی نہیں لیکن سرکاری ملازمیں‌ کو دھمکیاں دینی شروع کردی گئی ہیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی توہین اور ان کو دھمکیاں قیادت کی ہدایت پردی جارہی ہیں ،انھوں نے کہا سرکاری ملازمین سن لیں حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ بننے والے ہیں، اس لیے کوئی غیر قانونی کام کر کے اپنی نوکریوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے کہا ہے کہ اگر کل انھیں روکنے کی کوشش کی گئی تو پھر وہ بھی سرپرائز دیں گے۔

    ادھر اس حوالے سے کچھ دیر پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی نے کہا ووٹ کا حق آپ نہیں چھین سکتے، جیلوں میں بھی ممبران کو بھی حق ہے، ہم نے بھی سرپرائز تیار کر رکھا ہے۔

     

     

     

    رانا مشہود کس طرح دراندازی فرما رہےہیں اور سخت لہجہ اپنا رہے ہیں اپنے رویے کی خود ہی تصدیق کچھ اس طرح کررہےہیں

    رانا مشہود نے کہا اسمبلی میں توڑ پھوڑ کس نے کی، سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں، ہم اس ملک کے وفادار ہیں، اس کی خوش حالی چاہتے ہیں، ہم نے احتجاج اسمبلی کے باہر کھڑے ہو کر کیا تھا۔

    رانا مشہود نے الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ توڑ پھوڑ میں پرویز الٰہی ملوث ہیں، سیکریٹری اسمبلی ڈوریں ہلا رہے تھے، اسمبلی میں کیمرے لگے ہوئے ہیں ان کی فوٹیجز سامنے لائیں، جن لوگوں نے توڑ پھوڑ کی ان کے نام سامنے آ چکے ہیں، ان کا جھوٹ سامنے آ چکا ہے اب ان کا احتساب ہوگا۔

    جب رانا مشہود سے صحافی نے سوال کیا کیا اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لائیں گے؟ رانا مشہود نے جواب دیا کہ کل بہت سے سرپرائز دیں گے۔

    انھوں نے کہا سرکاری ملازمین سن لیں حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ بننے والے ہیں، اس لیے کوئی غیر قانونی کام کر کے اپنی نوکریوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

  • نئےوزیراعلیٰ کا انتخاب کھٹائی میں پڑگیا،پنجاب اسمبلی کااجلاس 16اپریل تک ملتوی

    نئےوزیراعلیٰ کا انتخاب کھٹائی میں پڑگیا،پنجاب اسمبلی کااجلاس 16اپریل تک ملتوی

    لاہور: نئےوزیراعلیٰ کا انتخاب کھٹائی میں پڑگیا،پنجاب اسمبلی کااجلاس 16اپریل تک ملتوی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کھٹائی میں پڑ گیا ہے، نئے قائد ایوان کیلیے کل ہونیوالا اسمبلی اجلاس 10 روز کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے کل بلایا جانیوالا اجلاس 10 روز کیلیے موخر کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اب یہ اجلاس 6 کے بجائے 16 اپریل کو ہوگا۔

    ڈپٹی اسپیکر نے 16 اپریل تک پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔اس سے قبل 3 اپریل کو اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے باعث پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے حکومتی اتحاد 3 آپشنز پر غور کررہی ہے۔
    ذرائع نے بتایا تھا کہ ان آپشنز میں ایک آپشن اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنا بھی ہے۔

    وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے پیش نظر تحریک انصاف نے پارٹی ارکان پنجاب اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے۔ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں پارٹی امیدوار چودھری پرویز الہی کو ووٹ دینے کا پابند کر دیا۔ غیر حاضری یا خلاف ووٹ دینے پر آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا انتباہ کر دیا۔

    تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کو نوٹس پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی طرف سے جاری کئے گئے۔ جس میں کہا گیا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے چودھری پرویز الہی کو وزیراعلی کے لئے امیدوار نامزد کیا ہے، پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی پرویز الہی کو ووٹ دیں۔

  • عثمان ڈار کا خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج:قوم کی تذلیل گوارا نہیں

    عثمان ڈار کا خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج:قوم کی تذلیل گوارا نہیں

    سیالکوٹ :عثمان ڈار کا خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج:قوم کی تذلیل گوارا نہیں ،اطلاعات کے مطابق عثمان ڈار نے کہا ہے کہ میں خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں۔

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصدق ملک کی چیخیں سن رہے ہیں، کہتے تھے عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، آو نا الیکشن کیلئے ہم تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے بائیس کروڑ عظیم پاکستانیوں کو وینٹی لیٹر پر ڈالا ہے، بائیس کروڑ غیرت مند پاکستانیوں کو امریکہ کے آگے کیا گیا، سیالکوٹ کے بہادر سپوتوں نے جانیں دیں پاکستان کیلئے، یہ بے شرم شخص امریکہ کے آگے لیٹ گیا ہے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف اور اسکی بیوی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،ثبوت بھی دکھا دیئے، جسکی بیوی کے اکاؤنٹس امریکہ میں ہوں وہ انکے خلاف کیسے بولے گا، میں خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالتی کارروائی پر گریز کروں گا، عمران خان کے بارے میں ان کے حواری یہ تاثر دیتے ہیں کہ عمران خان کرپٹ نہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بزدار وہاں سے مال جمع کرکے یہاں بھیجتا تھا، وہ وقت دور نہیں جب عثمان بزدار اس کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنے گا، عمران خان ذاتی طور پر سب سے بڑا کرپٹ ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کچھ دن پہلے عمران خان نے آئین پر ڈاکہ ڈالا ہے، ان سب لوگوں کیخلاف غداری کا مقدمہ چلے گا، ان میں ڈپٹی اسپیکر، اسپیکر اور عمران خان بھی ہوں گے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ چاہے عمران کے اہل خانہ ہوں انہیں ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، وزیراعظم پاکستان نے سب سے زیادہ بڑی کرپشن کی ہے، جلد یا بادیر عمران خان کا احتساب کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ کرپٹ پی ٹی آئی میں ان کا لیڈر ہے، پاکستان کو کنگلہ کردیا ہے، دیوالیہ کردیا۔

  • راجستھان:بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں کےگھرجلانے کا سلسلہ جاری

    راجستھان:بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں کےگھرجلانے کا سلسلہ جاری

    راجستھان: راجستھان:بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں کےگھرجلانے کا سلسلہ جاری ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع کرولی میں مسلمانوں کے گھروں ، ان کی جائیدادوں اور مال مویشیوں کو جلانے کا سلسلہ جاری ہے اور بڑے نقصان کے بعد کرفیو میں 7اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاستی حکومت نے ضلع کرولی میں کرفیو میں 7 اپریل تک توسیع کرنے اورضلع میں دفعہ 144کے نفاذ اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی کاحکم جاری کیا ہے ۔

    ہندوانتہاپسند تنظیموں وشوا ہندو پریشد ، راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ اور بجرنگ دل کی طرف سے ہفتہ کے روز ضلع میں مسلمانوں کے مکانوں اور دکانوں میں آگ لگانے ، توڑ پھوڑ کرنے اور مسلمانوں پر پتھرائو کرنے کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی کی وجہ سے کرفیو نافذ ہے ۔

    راجستھان کانگریس نے پیر کو کرولی میں مسلمانوں کی املاک کو نذر آتش کرنے اور ان پر پتھرائو کے واقعے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ کمیٹی میں ایم ایل اے جتیندر سنگھ اور رفیق خان اور کرولی ضلع کے انچارج للت یادو شامل ہیں۔ یہ پینل کرولی کا دورہ کرے گا اور راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کو اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

    ادھر بھا رتی دارلحکومت نئی دلی کی انتظامیہ نے ہندوئوں کے تہوار نوراتری کے نام پر 11اپریل تک گوشت کی دکانیں بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔

    جنوبی دلی کے میئر مکیش سورین نے میونسپل کمشنر کے نام ایک مراسلہ میں ہدایات جاری کی ہیں کہ آج سے 11اپریل تک نئی دلی میں گوشت کی دکانیں بند رکھی جائیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ شہری ادارے کی طرف سے نوراتری کے دوران گوشت کی دکانیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    ایس ڈی ایم سی کمشنر گیانیش بھارتی کو لکھے ایک خط میں، سورین نے کہا ہے کہ نوراتری کے دوران پوجا کرنے کے لیے جاتے ہوئے گوشت کی دکانوں کے سامنے سے گزرتے وقت بھگتوں کے مذہبی عقائد اور جذبات متاثر ہوتے ہیں۔لہذا 11اپریل تک نوراتری تہوار کے دنوں کے دوران گوشت کی دکانوں کو بند رکھنے کے لیے کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ مستقبل میں قصابوں کے نئے لائسنس کی پالیسی میں یہ بھی لکھا جائے گا کہ نوراتری کے دوران گوشت کی دکانیں بند کرنی ہوںگی۔

  • مقبوضہ کشمیر: کشمیریوں کے قتل عام اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش

    مقبوضہ کشمیر: کشمیریوں کے قتل عام اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش

    سری نگر:کشمیریوں کے قتل عام اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش غیر قانونی طور پر بھارت کےزیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پرجاری کشمیری نوجوانوں کے قتل عام اور گرفتاریوں پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوںکی منظم نسل کشی جاری رکھے ہوئے تاکہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کیاجاسکے ۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی افواج مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اورنہتے کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے علاوہ جعلی مقابلوں کے دوران شہید کررہی ہیں تاکہ انہیں اپنی حق پر مبنی تحریک آزادی کشمیر سے دستبردار کرنے پر مجبور کیا جاسکے ۔

    انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے اور بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے ۔حریت ترجمان نے حریت رہنمائوں ، کارکنوں اور نوجوانوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی بھی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی قابض انتظامیہ قتل عام ، گرفتاریوں اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتا۔

    ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء سید بشیر اندرابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل پر زوردیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیاکہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پرامن اور پائیدار حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن و سلامتی قائم نہیں کوہوسکتی۔

    انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں خصوصا نوجوانوں کا مسلسل قتل عام جاری ہے اور بھارت ایک منصوبہ بند سازش کے تحت کشمیریوںکی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بشیر اندرابی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ بھارت کی ضد اورہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی ہے جبکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرایا جائے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہوسکے۔

  • روہنگیائی مسلمانوں کی جبری بےدخلی پرمودی حکومت پرشدید تنقید

    روہنگیائی مسلمانوں کی جبری بےدخلی پرمودی حکومت پرشدید تنقید

    سرینگر: بین الاقوامی تنظیموں کی روہنگیائی مسلمانوں کی جبری بے دخلی پر مودی حکومت پرشدید تنقید ،اطلاعات کے مطابق بھارت اوراسکےغیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی طرف سےروہنگیا مسلمان مہاجرین کی جبری بے دخلی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی بدترین خلاف ورزی ہے ۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسانی حقوق کی متعدد مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں نے روہنگیا مسلمانوں کی گرفتاریوں اورجبری بے دخلی کو بی جے پی حکومت کے مسلم مہاجرین کے خلاف کریک ڈائون کا حصہ قراردیا ہے۔حال ہی میں، بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن میں 25 روہنگیا مسلمانوں کو گرفتارکیاتھا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے روہنگیا خواتین کی ملک بدری اور جموں میں روہنگیا مہاجرین کی گرفتاریوں پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مودی حکومت کے اس اقدام کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    ستم ظریفی یہ ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو بھارت میں ہندوتوا گروپوں کے پرتشدد حملوں کے علاوہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سخت نگرانی، جبری گرفتاریوں اورتفتیش کے علاوہ باربار پولیس اسٹیشنوں میں طلب کیاجاتا ہے ۔ہندوتوا گروپ بھارت میں مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی جاری مہم کے دوران جموں میں روہنگیا مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    انسانی حقو ق کی ایک اور بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھی خبردار کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف امتیازی پالیسیاں اختیار کر رکھی ہیں ۔ ہیومن رائٹس واچ نے کہاہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ مودی حکومت کی پالیسی سے اس کا مسلمانوں کے ساتھ تعصب ظاہر ہوتا ہے ۔

  • پنجاب اسمبلی توڑنے کا بھی قوی امکان،عمران خان نے اہم شخصیت کو طلب کرلیا

    پنجاب اسمبلی توڑنے کا بھی قوی امکان،عمران خان نے اہم شخصیت کو طلب کرلیا

    پنجاب اسمبلی توڑنے کا بھی قوی امکان،عمران خان نے اہم شخصیت کو طلب کرلیا
    گورنرپنجاب عمرسرفرازآج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے

    گورنرپنجاب وزیراعظم سےآئندہ کےلائحہ عمل سے متعلق رہنمائی لیں گے گورنرپنجاب پارٹی کےآئندہ اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے ،باخبر ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب اسمبلی توڑنے سے متعلق فیصلے کا امکان ہے، پنجاب کے بعد خیبر پختون خواہ اسمبلی بھی تحلیل کیے جانے کا امکان ہے

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نےعثمان بزداراورمحمودالرشید کواسلام آباد بلا لیا ،پنجاب کے سیاسی بحران میں ممکنہ آپشنز پر مشاورت ہوگی ،محمودالرشید پنجاب کی نمبرگیم سےمتعلق بریف کریں گے ، عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوگی ،اجلاس میں عمران خان آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم ہدایات دیں گے

    گزشتہ روز قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان نے تحلیل کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائی تھی جس کے بعد اسمبلی تحلیل کر دی گئی،عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ نہیں ہو سکی تھی اور ڈپٹی سپیکر نے اسے مسترد کر دیا تھا، اپوزیشن جماعتوں نے اس پر شدید احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ عمران خان اورسپیکر پر آرٹیکل سکس لگے گا اور غداری کا مقدمہ درج ہو گا
    پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ 43 سال گزرنے کے بعد بھی ذوالفقار علی بھٹو ملک کی سیاست کا مرکز ہیں،ذوالفقار علی بھٹو کے مخالف بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوتے ہیں،ذوالفقار بھٹو ایک ایسی تاریخ ہیں، جس کو کوئی بھی مٹا نہیں سکتا آج پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کے آئین کے بدولت ہے، افسوس ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے آئین کی مسلسل بے حرمتی کی ہے، اپنی کرسی بچانے کے خاطر ملک میں سنگین آئینی بحران پیدا کر دیا گیا آئین پاکستان کی خلاف ورزی سب سے بڑا جرم ہے، حکومت نے آئین کے ساتھ جو بے حرمتی کی وہ ناقابل معافی جرم ہے،

    دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

    دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

    دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

    3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

    ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی

    تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

    وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

    پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

    https://login.baaghitv.com/480049-2shehbaz-sahreef-ki-hazri-say-sastsna-ki-darkahaat/