Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • ُُپاکستانیو :آپکا وزیراعظم ’دی گیم چینجر‘وسیم اکرم کی ٹویٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی

    ُُپاکستانیو :آپکا وزیراعظم ’دی گیم چینجر‘وسیم اکرم کی ٹویٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی

    قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی عمران خان سے متعلق ٹوئٹ وائرل ہوگئی۔جس میں پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ُُپاکستانیو :آپکا وزیراعظم ’دی گیم چینجر‘اورپھر وسیم اکرم کی ٹویٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی

    پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شوبز ستاروں کے علاوہ کرکٹ سے وابستہ شخصیات کے بیانات بھی سامنے آرہے ہیں جن میں عمران خان کے فیصلے کو بھرپور سپورٹ کیا جارہا ہے ، ایسے میں عمران خان کے پرانے ساتھی وسیم اکرم نے بھی ٹوئٹ کردی جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگئی۔

    لیجںڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے وزیراعظم عمران خان کی مسکراتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ دی گیم چینجر‘‘۔ سابق کپتان نے عمران خان ، اسپکر، ناٹ آؤٹ یٹ اور سرپرائز کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

     

    اس سے قبل بھی وسیم اکرم کی ایک ٹوئٹ پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اور اپوزیشن رہنماؤں خاص طور پر احسن اقبال کو وسیم اکرم کی ٹوئٹ بلکل پسند نہیں آئی۔

    وسیم اکرم نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے ساتھ ایک جذباتی پیغام شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا ’’ وہ قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا، اپنے لیے نہیں بلکہ ان کے لیے جن کی وہ نمائندگی کر رہا ہے‘‘۔

    وسیم اکرم نے مزید کہا کہ وہ کسی عہدے ، طاقت یا نام کے لیے نہیں لڑ رہا، یہ اس کی تقدیر ہے اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔

    وسیم اکرم نے I Stand With Imran Khan اور Never Giveup کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

    واضح رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے مستعفیٰ ہونے پر وسیم اکرم کا نام سوشل میڈیا پر ٹریںڈ کررہا تھا جس پر انہوں نے حیرانی کا اظہار کیا تھا۔

  • ایم کیوایم کےبڑوں نےمہاجرقوم کوپیسوں کے     بدلےبیچ دیا:میرے پاس ثبوت ہیں:مرکزی رہنما

    ایم کیوایم کےبڑوں نےمہاجرقوم کوپیسوں کے بدلےبیچ دیا:میرے پاس ثبوت ہیں:مرکزی رہنما

    ایم کیوایم کے بڑوں نےمہاجرقوم کوپیسوں کےبدلے بیچ دیا:میرے پاس ثبوت ہیں:ممبررابطہ کونسل کےانکشافات،اطلاعات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کا حکومت سے الگ ہوکرپی پی سے اتحاد کیوں ہوا اس کے بارے میں رابطہ کمیٹی کے اہم رکن نے بڑے بڑے انکشافات کردیئے

    رابطہ کمیٹی کے مرکزی رہنما محفوظ یارخان کہتے ہیں کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ ایم کیوایم کے قائدین نے اپنے ورکروں ، شہدا اوربیواوں کی قمتیں لگوا کراپنے بینک بیلنس بھرے ہیں‌

    محفوظ یار خان کہتے ہیں کہ طئے شدہ رقم لینے کے لیے مختلف طریقے رکھے گئے اور بعض کو تو کسی ہسپتال میں جانا پڑتا ہے علاج بیماری کے حوالے سے اور جب باہر آتے ہیں تو ان کے بیگ بھرے ہوتے ہیں

     

    دوسری طرف ایم کیوایم کے قائدین کی طرف سے اپنے نظریاتی ورکروں کی خریدوفروخت نے پارٹی کو تقسیم کردیا ہے اور نوجوان نسل عمران خان سے بہت متاثر ہے اور امکان ہے کہ اگلے چند دنوں تک ایم کیوایم کی اکثریت والے علاقوں میں لوگ اور پرانے ورکرز ایم کیوایم کوچھوڑ جائیں گے

     

  • سابق وزیر قانون فروغ نسیم  سے منسوب آڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

    سابق وزیر قانون فروغ نسیم سے منسوب آڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

    اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے خود سے منسوب وائرل آڈیو کی تردید کردی۔

    اپنے ایک بیان میں فروغ نسیم نے کہا کہ سوشل میڈیا وائرل آڈیو ان کی نہیں ہے، انہوں نے یہ باتیں کی ہی نہیں جو وائرل آڈیو میں گردش کر رہی ہیں۔

     

    خیال رہے کہ فروغ نسیم سے منسوب ایک آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں مبینہ طور پر انہیں تحریک عدم اعتماد کو سازش قرار دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آڈیو میں یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں یہ معاملہ زیادہ دیر نہیں چلے گا اور نئے انتخابات ہوں گے۔

     

    جبکہ دوسری طرف یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ اس آڈیو کا مقصد اپوزیشن کو فائدہ اٹھا ہے اور اس کے علاوہ اس کے پاس ایسی کوئی چیز نہیں

  • میں نہیں مانتا:فضل الرحمن نےڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کوتسلیم کرنےسےانکارکردیا

    میں نہیں مانتا:فضل الرحمن نےڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کوتسلیم کرنےسےانکارکردیا

    اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی بساط کو لپیٹنے کیلئے عمران خان نے ڈکٹیٹرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جعلی وزیر اعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی اجلاس میں ایجنڈے پرتھی لیکن ایجنڈےکومکمل نظر اندازکرکےغیر متعلقہ خط کا سہارا لےکرعدم اعتماد کی تحریک کومسترد کرنےکی جو بھونڈی حرکت کی ہےاورملک سیاسی بحران کی طرف دھکیل دیاگیا،شاید تاریخ میں اس ذمہ دار منصب سےایسی حماقت سرزدہوئی ہو۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ ایجنڈے میں عدم اعتماد کی تحریک پر آپ ایک ایسے خط کو لا رہے ہیں جس کا اس سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے یہ اقدام کرکے بھاگنے کی کوشش کی ہے۔

    فضل الرحمان نے مزید کہا کہ 1988میں بلوچستان اسمبلی کو توڑا گیا تھا، اگلے ہی دن ہم ہائیکورٹ گئے تھے ،عدالت نے اسمبلی بحال کردی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی کارروائی آئین کے خلاف ہوئی ہے، ڈپٹی اسپیکر ایسی رولنگ دینے کے مجاز نہیں تھے، کیا یہ تھا وہ سرپرائز جو وہ قوم کو دینا چاہتے تھے؟ یہ وہ لوگ ہیں جو آئے بھی ناجائز طریقے سے تھے اور گئے بھی ناجائز طریقے سے ہیں، اب یہ ہارے ہوئے اور ہار سے بھاگے ہوئے لوگ ہیں۔

    تحریک عدم اعتماد متاثر نہیں ہورہی ، ڈپٹی سپیکر جو رولنگ دی اس میں سپیکر قومی اسمبلی کا حوالہ دیا گیا جبکہ خود اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آچُکی تھی ۔ڈپٹی سپیکر اس رولنگ کے مجاز نہیں تھے ۔

    فضل الرحمن نے مزیدکہا کہ کیا قوم ان لوگوں کے ان تماشوں کو دیکھتی رہے گی ۔جے یو آئی نے پہلے دن سے جو موقف دیا تھا ایک ایک واقعہ اس موقف کی تائید کررہا ہے ۔اور آج کے واقعے نے تو ہمارے موقف مہر تصدیق ثبت کردی ہے ۔انہوں نے جمہوریت کا چہرہ مسخ کیا ہے ۔

    وہ مزید کہتے ہیں کہ نئے الیکشن ہمارا روز اوّل سے مطالبہ ہے تاہم ہم آئین کے اندر رہنے کو ترجیح دیتے رہیں ، اداروں کے کردار اور احترام کو مد نظر رکھتے ہوئے ۔لیکن آج اداروں کی دھجیاں اکھیڑ دی گئیں ۔

     

    ڈپٹی سپیکر نے جس انداز ،لب ولہجے ، جذباتی سے فیصلہ سنایا ، لگتا تھا کہ وہ فریق ہیں ، فیصلہ بتا رہا تھا کہ باہر سے آیا ہوا ہے ، انہوں نے اپنے اختیار کو استعمال نہیں کیا ۔لہذا یہ فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے ۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ کے پی کے بلدیاتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد انہوں نے خزانے کے منہ کھول دیے، الیکشن ہمارا پہلے دن سے مطالبہ اور ہدف ہے، بحران پیدا کرکے جمہوریتیں نہیں چلتیں۔

  • پاکستان زندہ باد:کہنے پرکس کس کو ہوئی تکلیف؟ویڈیومنظرعام پرآگئی

    پاکستان زندہ باد:کہنے پرکس کس کو ہوئی تکلیف؟ویڈیومنظرعام پرآگئی

    لاہور:پاکستان زندہ باد:کہنے پرکس کس کو ہوئی تکلیف؟ویڈیومنظرعام پرآگئی ،اطلاعات کے مطابق آج پاکستان میں جس طرح امریکہ ایجنٹوں کو شکست ہوئی اس شکست فاش کے موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے ، یہ نعرے پاکستانیوں کے دل کی آواز تھے

    پاکستان سے محبت کرنے والوں میں ایک بندہ ناچیز ملیحہ ہاشمی بھی ہیں‌ جن کی زندگی کا مقصد پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ ہے ، ملیحہ ہاشمی ہراس میدان میں مرد حُر کا کردار ادا کرتی ہیں جہاں کردار لازم ہوجاتے ہیں

    ایسے ہی آج جب وزیراعظم عمران‌خان کے خلاف عدم اعتماد آرہی تھی اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے شواہد کی بنیاد اس عدم اعتماد کو امریکی اور دیگرپاکستان مخالف قوتوں کا شاخصانہ قراردیتے ہوئےاس کو مسترد کردیا تو اس وقت اس اللہ کی بندی کے منہ سے بے ساختہ یہ نعرے لگنا شروع ہوگئے”پاکستان زندہ باد”

    اطلاعات ہیں کہ یہ نعرے سُن کرپیڈ صحافیوں کی طرف سے ملیحہ ہاشمی کے پاکستان زندہ باد کے نعرے پرسخت ردعمل آیا بعض نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ پاکستان زندہ باد کس لیے یہ تو عمران خان اور اپوزیشن کی لڑائی ہے اس میں‌ پاکستان کہاں‌سے آگیا

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملیحہ ہاشمی کہتی ہیں کہ میں تو بہت پریشان ہوگئی کہ یہ تو بظاہرپاکستان سے محبت کرنے والے تھے لیکن آج عمران خان کی دشمنی میں سب کچھ بھول گئے ، ملیحہ کہتی ہیں کہ مجھے دُکھ اس بات کا نہیں کہ ان لوگوں‌ میرے ساتھ بدتمیزی کی کوشش کی اورپاکستان زندہ باد کے نعرے روکنے کی جسارت کی بلکہ دُکھ تو اس بات کا ہے کہ جب واجح ہوچکا ہےکہ عدم اعتماد کے پیچھے امریکہ اور پاکستان کے دیگر دشمن ہیں تو پھرجانتے ہوئے بھی ہم کیوں‌ اپنے چار دن کے پرتعیش مستقبل کی خاطر ملک وقوم کا مستقبل داو پر لگا رہے ہیں ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا

  • تحریک عدم اعتماد عالمی سازش تھی،ناکام ہوگئی:اللہ ملک وقوم کا نگہبان ہے:حماد اظہر

    تحریک عدم اعتماد عالمی سازش تھی،ناکام ہوگئی:اللہ ملک وقوم کا نگہبان ہے:حماد اظہر

    اسلام آباد:تحریک عدم اعتماد عالمی سازش تھی،ناکام ہوگئی :اللہ ملک وقوم کا نگہبان ہے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد عالمی سازش تھی۔

    تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد عالمی سازش تھی، عالمی سازش ناکام ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں خارجہ پالیسی پر کنٹرول چاہتی تھیں، اب یہ فرار ہونے کی کوشش کریں گے،عوام فرار نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے بیرونی قوتوں کی مدد سے ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی۔

    واضح رہے کہ اسپیکر قاسم سوری قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دے دیا۔ قاسم سوری کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا تھا۔

    اجلاس کی کارروائی کے باقاعدہ آغاز پر وزیر قانون و انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک اعتماد آئینی حق ہے، تحریک عدم اعتماد آئین کے آرٹیکل 95 کے تحت لائی جاتی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ 7 مارچ کو ہمارے سفیر کو میٹنگ میں طلب کیا جاتا ہے، ہمارے سفیر کو بتایا جاتا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک اعتماد لائی جارہی ہے، بتایا گیا کہ بیرون ملک کی مدد سے حکومت ہٹائی جاسکتی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 5اے کے تحت ریاست سے وفاداری ہر شہری کا فرض ہے، کیا پاکستان کے عوام کٹھ پتلیاں ہیں۔

    ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپنی رولنگ میں کہا کہ یہ قرارداد آئین کے منافی ہے اس لیے سپیکر کی رولنگ کے مطابق اسے مسترد کیا جاتا ہے۔ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

     

  • شہبازشریف صاحب سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن اس عظیم قوم کی اس قدرتذلیل نہ کریں:فواد

    شہبازشریف صاحب سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن اس عظیم قوم کی اس قدرتذلیل نہ کریں:فواد

    اسلام آباد:شہبازشریف صاحب سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن اس عظیم قوم کی اس قدرتذلیل نہ کریں:اطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور شخصیات کے درمیاں اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن آپ نے میری عظیم قوم کی انتہائی تذلیل کردی ،

    فواد چوہدری نے کہا کہ جس قوم کے خون پسینے کی کمائی سے تم عیاشیاں کررہے ہواور پاکستانیوں کی کمائی لوٹ لوٹ کرامریکہ اور برطانیہ کے بینک بھررہے ہو آج اسی قوم کواپنے اقتدار کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے ساری دنیا کے سامنے بھکاری کہہ کرتذلیل کررہے ہو، کچھ شرم آنی چاہیے ، آپ میں غیرت نام کی کوئی چیز ہی نہیں

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت سینہ تان کر میدان میں نکلی ہے، مخالفین شیر کیوں نہیں بن رہے؟ یہ سب اب ٹیکنیکل جسٹس کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف سے کہتا ہوں قوم غیرت مند ہے، عمران خان کے بیانئے کے ساتھ کھڑی ہے، ووٹ سے اسلام آباد کا تخت ملے گا، ادھر، ادھر جا کر نہیں، چھوڑ کر جانے والے دھوبی کے کتے گھر کے نہ گھاٹ کے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کے فیصلے عدالتوں نہیں عوام کرتے ہیں، ایسے فیصلے عدالتوں کو کرنے بھی نہیں چاہئیں، چوں، چوں کا مربہ چاہتا تھا حکومت چلی جائے، اب چلی گئی، اب چوں، چوں کا مربہ چاہتا ہے حکومت کو بحال کریں، ان کے دماغ اخروٹ سے چھوٹے ہیں۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اس حوالے سے فیصلے موجود ہیں، سیاسی جماعتیں اب شیر کیوں نہیں بن رہے؟ جانے والی حکومت خوشیاں اور اپوزیشن کا برا حال ہے، حکومت سینہ تان کر میدان میں نکلی ہے، یہ کبھی ایک کونے، کبھی دوسرے کونے میں گھس رہے ہیں۔

  • ‘بلاول بگڑے ہوئے لڑکے کی طرح برتاؤ کرنا چھوڑو:علی حیدررضوی

    ‘بلاول بگڑے ہوئے لڑکے کی طرح برتاؤ کرنا چھوڑو:علی حیدررضوی

    اسلام آباد:‘بلاول بگڑے ہوئے لڑکے کی طرح برتاؤ کرنا چھوڑو’اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ بلاول بگڑے ہوئے لڑکے کی طرح برتاؤ کرنا چھوڑو۔

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی زیدی نے کہا کہ الیکشن میں سندھ کے عوام کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہو لیکن پہلے ریاست کیخلاف سازش کے الزام کا سامناکرنا پڑے گا۔

    علی زیدی نے لکھا کہ تمھیں، تمھارے والد اور بےایمان پی ڈی ایم پارٹنرز کو بھی ریاست کیخلاف سازش کے الزام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے پاس اکثریت ہے کہ وزیراعظم کو شکست دیں۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہ حکومت نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ روک کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے، اداروں سے مطالبہ ہے کہ پاکستان کے آئین کی حفاظت کریں، ادارے اسے برقرار رکھیں، دفاع کریں اور عمل درآمد کریں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اپنے وکلاء کے ساتھ ابھی سپریم کورٹ جائیں گے لیکن غیر آئینی کام نہیں کرنے دیں گے۔
    علی محمد خان نے کہا ہے کہ آج جو فیصلہ ہوا اسی میں پاکستان کی سلامتی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی بقا اور آزادی کے لیے وزیراعظم نے وہ کام کیا جو کسی وزیراعظم نے جرات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک آنی چاہیے آسکتی ہے لیکن وہ پاکستان کی اپنی ہو، باہر سے نہ بنائی گئی ہو۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اعلامیہ میں یہ بات آتی ہے کہ اندرونی معاملات میں دخل اندازی پر تشویش ہے۔

    علی محمد خان نے کہا کہ آج سازشی عناصر کی تحریک ریجیکٹ ہوئی، آج جو فیصلہ ہوا اسی میں پاکستان کی سلامتی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ آئیں الیکشن میں جائیں ،گھوڑا بھی حاضر ہے اور میدان بھی حاضر ہے۔

    دوسری جانب صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی ہے اور کابینہ ٹوٹ گئی ہے تاہم آئین کے تحت وزیر اعظم عمران خان 15 روز کے لیے اپنے عہدے پر رہ سکتے ہیں۔

    اس سے قبل آج ہی وزیرِ اعظم عمران خان نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیجی تھی۔

    یاد رہے کہ اسپیکر قاسم سوری قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دے دیا۔

  • ابھی تک اپوزیشن کوسمجھ نہیں آرہی ہواکیاہے: اللہ نےآسانیاں پیدافرمائیں:وزیراعظم عمران خان

    ابھی تک اپوزیشن کوسمجھ نہیں آرہی ہواکیاہے: اللہ نےآسانیاں پیدافرمائیں:وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:ابھی تک اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی ہوا کیا ہے:وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر کہا ہے کہ کل رات اگر سب کو بتا دیتا تو اپوزیشن آج صدمے میں نہ ہوتی، ابھی تک اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی ہوا کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل شام کو اراکین اسمبلی سے کہا تھا ’گھبرانا نہیں‘،ابھی تک اپوزیشن کوسمجھ نہیں آرہی ہوا کیا ہے، بیرون ملک سے حکومت تبدیلی کی سازش کی گئی، نیشنل سیکیورٹی کونسل کو بیرونی سازش سے تفصیل سے آگاہ کر دیا تھا، نیشنل سکیورٹی کونسل نے واضح کہہ دیا عدم اعتماد میں بیرونی مداخلت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جب قومی سلامتی کمیٹی نے کنفرم کر دیا تو عدم اعتماد غیر متعقلہ تھی، بیرونی طاقتیں کسی آزاد ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتیں، نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیف موجود تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کے منٹس جاری کیے گئے، یہ ایک باہرسے پلان کیا گیا تھا، کمیٹی نے واضح طور پر کہا خط میں بیرونی سازش ہے، اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

  • ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ معطل کرنےکی درخواست مسترد:اپوزیشن ٹوٹ پھوٹ کا شکارہونےلگی

    ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ معطل کرنےکی درخواست مسترد:اپوزیشن ٹوٹ پھوٹ کا شکارہونےلگی

    اسلام آباد:ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ معطل کرنےکی درخواست مسترد:اپوزیشن ٹوٹ پھوٹ کا شکارہونےلگی ،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ معطل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کر دیا۔

    سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس محمدعلی مظہر شامل تھے۔

    عدالت نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف درخواست پر ابتدائی موقف سننے کے بعد اٹارنی جنرل سمیت سیکرٹری داخلہ اور دفاع کو نوٹس جاری کر دیا۔

    سپریم کورٹ نے واضح ہدایات دیں کہ اسمبلی میں جو ہوا اس پر ججز نےنوٹس لینےکافیصلہ لیا تمام ریاستی ادارے کوئی غیرقانونی قدم نہ اٹھائیں امن وامان کی صورتحال خراب نہیں ہونی چاہیے تمام سیاسی جماعتیں امن وامان یقینی بنائیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت عارف علوی قومی اسمبلی تحلیل کر چکے ہیں، اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد غیر آئینی قرار دے کر مسترد کر دی تھی۔

    ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ میں کہا قرارداد آئین کے آرٹیکل 5 اے کے منافی ہے، یہ عالمی سازش کے تحت لائی جا رہی ہے، کسی غیر ملکی طاقت کو حق نہیں کہ منتخب حکومت سازش کے تحت گرائے۔

    بعد ازاں، وزیر اعظم عمران خان کی سفارش پر صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی، صدر نے اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری آئین کے آرٹیکل اٹھاون ون اور اڑتالیس ون کے تحت دی۔