Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • مرغوں کی لڑائی میں 19 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے

    مرغوں کی لڑائی میں 19 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے

    میکسیکو:مرغوں کی لڑائی میں 19 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھےاور بہت سے لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں ، پولیس کے مطابق میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی کے دوران مسلح افراد کے ایک جان لیوا حملے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی جاری تھی اس دوران اسٹیڈیم پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

    اسٹیڈیم میں مسلح افراد کے حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

     

    رپورٹ کے مطابق مسلح افراد کے حملے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں منشیات کے اسمگلروں کے درمیان گینگ وار اکثر جاری رہتی ہے، گزشتہ ماہ بھی اس علاقے میں گینگ وار کے دوران 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    دوسری جانب پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرغوں کے مقابلے کے شائقین پر حملہ گزشتہ ماہ مرنے والے افراد کا انتقام بھی ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ مرغوں کی لڑائی میکسیکو کے بہت سے علاقوں میں غیر قانونی ہے، کچھ حصوں میں یہ شائقین کی مقبول تفریح کا ذریعہ ہے، زیادہ تر علاقوں میں مرغوں کی لڑائی خفیہ طور پر منعقد کی جاتی ہے۔

    مرغوں کی لڑائی پر پابندی عائد ہے پھر بھی اکثر یہ مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں مرغے ہلاک ہوجاتے ہیں، مرغوں کی لڑائی کے لیے پنجوں پر تین انچ لمبے تیز دھار آلے باندھے جاتے ہیں۔

  • رمضان بازار میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کیا ہوں گی:پنجاب حکومت نے اعلان کردیا

    رمضان بازار میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کیا ہوں گی:پنجاب حکومت نے اعلان کردیا

    لاہور:رمضان بازار میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کیا ہوں گی:پنجاب حکومت نے اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے رمضان بازار میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

    رمضان بازار میں 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 450 روپے کا ملے گا جبکہ باسمتی چاول 133روپے، دال چنا باریک 143 اور دال چنا سپیشل 148 روپے کلو ہوگی۔

    دال مسور 203 روپے، دال ماش دھلی 263 جبکہ دال ماش چھلکا 233 روپے، کالے چنے موٹے 143، کالے چنے باریک 136 جبکہ سفید چنے 218 روپے کلو ہوں گے۔

    مرغی کا گوشت پرائس لسٹ سے 10 روپے کم ہوگی، حکومت نے پرائس لسٹ جاری کر دی بیسن 153، چھوٹا گوشت 1100 اور بڑا گوشت 600 روپے کلو ملے گا۔

    واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔

    دوسری جانب شہر قائد میں سموسے، پکوڑے اور جلیبی کی سرکاری قیمتیں مقرر کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت اجلاس میں سموسے، پکوڑے اور جلیبی کے نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔

    اے کیٹیگری فی سموسہ (قیمہ 35 گرام) کی قیمت 22 روپے، بی کیٹیگری 18 روپے مقرر کر دی گئی۔ اے کیٹیگری سموسہ (آلو 60گرام) 22 روپے اور بی کیٹیگری 18 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    اے کیٹیگری مکس پکوڑے 360 روپے فی کلو گرام اور بی کیٹیگری 320 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔کجلہ اور پھینی 500 روپے فی کلو گرام فروخت کیے جائیں گے، جلیبی اے کیٹیگری 320 روپے اور بی کیٹیگری 280 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی۔

  • یوکرین نےروس سے اہم شہر واپس چھین لیا

    یوکرین نےروس سے اہم شہر واپس چھین لیا

    کیف :یوکرین نےروس سے اہم شہر واپس چھین لیا،اطلاعات کے مطابق یوکرین نے دارالحکومت کئیف کے قریبی شہر ارپن کو روس سے واپس چھین لیا ہے جو 24 فروری کے حملے کے بعد روسی فوجیوں کے قبضے میں چلا گیا تھا۔ خبر رساں ادارے اے روئٹرز کے مطابق شہر کے میئر اولیکسینڈر مارکشائن نے بیان جاری کیا ’آج ہمارے پاس ایک اچھی خبر ہے، ارپن کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔‘ ایک سینیئر امریکی فوجی افسر کا کہنا ہے کہ ’سرزمین واپس لینے کی جدوجہد جاری ہے اور مشرقی شہر ٹروسٹیانیٹس، جنوبی سمے ہمارے پاس واپس آ چکے ہیں۔‘

    دوسری جانب آج استنبول میں آمنے سامنے بات چیت کا سلسلہ بحال ہونے جا رہا ہے جو کہ 10 مارچ کو وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد پہلی بار ہو رہا ہے۔ یوکرینی حکام کی جانب سے کسی ٹھوس پیش رفت کا امکان کم ظاہر کیا گیا ہے تاہم یہ حقیقت ہے کہ وہ، وہ سب کچھ کر رہے ہیں جو روسی حملے کے بعد اس کو پیچھے دھکیلے جانے کی علامات ہیں۔ اسی طرح ابھی تک کسی فریق نے روس کے علاقائی مطالبات بشمول کریمیا کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے، جس پر روس نے 2014 میں قبضہ کرتے ہوئے اپنے ساتھ الحاق کر لیا تھا۔

    اسی طرح دوسرا علاقہ دونبس کا ہے جس کے بارے میں روس کا مطالبہ ہے کہ اس کو علیحدگی پسندوں کے حوالے کیا جائے۔ یوکرینی وزارت داخلہ کے مشیر وادیم ڈینائسنکوف کا کہنا ہے کہ ’میرا نہیں خیال کہ کلیدی معاملے پر کوئی ٹھوس پیش رفت ہو سکے گی۔‘ اس صورت حال میں روس کے زیرنگیں جانے والے یوکرینی شہروں میں پھنسے لوگوں کے لیے کسی ریلیف کا امکان بھی دکھائی نہیں دیتا، جن میں مارپول خصوصی طور پر قابل ذکر ہے۔

    ماریوپول کے میئر کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 60 ہزار کے قریب لوگ اب بھی وہاں پھنسے ہوئے ہیں اور روس ان کو نکلنے نہیں دے رہا۔ روسی فوج کی جانب سے پچھلے ہفتے کہا گیا تھا علیحدگی پسندوں کے قبضے میں آنے والے علاقوں کا دائرہ بڑھانے پر توجہ دی جائے گی، دوسری جانب یوکرین کا کہنا ہے اسے ابھی تک ایسے کوئی آثار دکھائی نہیں دیے جس سے ظاہر ہو کہ روس نے دارالحکومت کو قبضے میں لینے کا ارادہ ترک کر دیا ہو۔

    کیئف کے میئر ویٹالی کلٹسکوف نے کہا ہے کہ 100 افراد کو قتل کیا جا چکا ہے جن میں چار بچے بھی شامل ہیں جبکہ 82 کثیرمنزلہ عمارتوں کو ملیامیٹ کیا جا چکا ہے تاہم اس کے باوجود ہمارا شہر ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ ان کے مطابق ’ہم روسی فوج کے خود کو ناقابل تسخیر سمجھنے کے افسانے کو تباہ کر دیا ہے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا کی مضبوط ترین فوجوں میں سے ایک کی جارحیت کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں اور کامیابی کے ساتھ اس کو اپنے اہداف تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

  • مغربی پابندیاں:روسی فضائی حدود سے باہر طویل دورانیے کی پرواز،دنیا مشکلات کا شکارہوگئی

    مغربی پابندیاں:روسی فضائی حدود سے باہر طویل دورانیے کی پرواز،دنیا مشکلات کا شکارہوگئی

    ماسکو:مغربی پابندیاں:روسی فضائی حدود سے باہر طویل دورانیے کی پرواز،دنیا مشکلات کا شکارہوگئی،اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ کی بین الاقوامی فضائی کمپنی کیتھی پیسیفک ایئر ویز نے اپنی نیو یارک سے ہانگ کانگ کے لیے پرواز کا نیا روٹ جاری کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

    بلومبرگ میڈیا کے مطابق روس کی فضائی حدود سے دور رہتے ہوئے بین الاقوامی فضائی کمپنیاں نئے راستے اختیار کر رہی ہیں۔ نیو یارک سے ہانگ کانگ کے لیے پرواز کا دورانیہ 17 گھنٹے ہوگا جو دنیا میں سب سے طویل دورانیے کی کمرشل پرواز ہو گی۔

    کیتھی پیسیفک ایئر ویز کے نئے روٹ کے منصوبے کے مطابق پرواز نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد بحر اوقیانوس کے اوپر پرواز کرتے ہوئے برطانیہ، جنوبی یورپ اور وسطی ایشیا سے ہوتے ہوئے ہانگ کانگ پہنچے گی۔یہ پرواز نیو یارک سے ہانگ کانگ تک 16 ہزار 618 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

    خیال رہے کہ پروازوں کی معلومات دینے والی معروف ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے ڈیٹا کے مطابق اس سے قبل سنگاپور ایئر لائنز کی نیو یارک سروس 15 ہزار 349 کلومیٹر کا فاصلہ ساڑھے 17 گھنٹے کے وقت میں طے کرتی ہے۔

    کیتھی پیسیفک ایئر ویز کی ترجمان نے بتایا ہے کہ کمپنی کی ایئر بس اے 350 نئے روٹ پر پرواز کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    گزشتہ دنوں ایئر نیوزی لینڈ نے بھی آک لینڈ اور نیو یارک کے درمیان 17 گھنٹے 35 منٹ دورانیے کی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اِن پروازوں کا آغاز 17 ستمبر سے کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ یوکرین پر حملے کی پاداش میں عالمی طاقتوں نے روس پر ہر طرح کی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جن میں روس پر فضائی حدود کی پابندیاں بھی شامل ہیں۔ اِن پابندیوں کے بعد ایشیا کی متعدد ایئر لائنز روس کی فضائی حدود سے دور رہتے ہوئے پروازیں آپریٹ کر رہی ہیں

  • پہلا ون ڈے میچ: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو 88 رنز سے شکست

    پہلا ون ڈے میچ: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو 88 رنز سے شکست

    لاہور: آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 88 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

     

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    پاکستان اننگز

    314 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور45 اعشاریہ 2 اوورز میں 225 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، امام الحق کی سنچری بھی گرین شرٹس کو شکست سے نہ بچاسکی، انہوں نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 96 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی، فخر زمان 18، کپتان بابر اعظم 57، سعود شکیل 3، محمد رضوان 10، افتخار احمد 2، خوشدل شاہ 19، حسن علی 2 اور محمد وسیم جونیئر صفر اور حارث رؤف 7 سکور بناکر پویلین لوٹے۔

    فاتح ٹیم کی جانب سے ایڈم زمپا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، ٹریوس ہیڈ،مچل سویپسن نے2، 2، شان ایبٹ، نیتھن ایلس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
    آسٹریلیا اننگز

    شاہینوں کے خلاف کینگروز بلے بازوں نے جارحانہ اننگز کا آغاز کیا، اوپننگ بلے باز ٹریوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 گیندوں پر 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ایرون فنچ 23، بین مک ڈرموٹ 55، مارنس لبوشین 25، مارکس سٹوئنس 26 اور الیکس کیری 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کیمرون گرین 40 اور نیتھین ایلس 3 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔

     

     

    اس طرح آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 313 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے زاہد محمود، حارث رؤف نے 2،2 ، افتخار احمد اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
    آسٹریلیا کی ٹیم:

    آسٹریلیا کے پلیئنگ الیون میں ایرون فنچ (کپتان)، ٹریوس ہیڈن، بین مکڈرموٹ، مارنوس لبوشین، مارکوس اسٹوئنس، کیمرون گرین، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، سین ایبٹ، نتھن ایلس، ایڈم زمپا اور میچل سوئپسن شامل ہیں۔

    پاکستان سکواڈ

    آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، محم رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زاہد محمود شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز بھی لاہور میں ہی 31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

     

  • نیشنل مکسڈ مارشل آرٹس ریفریز اور ججز کے لیے ایک روزہ سیمینار

    نیشنل مکسڈ مارشل آرٹس ریفریز اور ججز کے لیے ایک روزہ سیمینار

    کراچی:نیشنل مکسڈ مارشل آرٹس ریفریز اور ججز کے لیے ایک روزہ سیمینار ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل مکسڈ مارشل آرٹس ریفریز اور ججز کے لیے ایک روزہ سیمینار ہوا جس میں ملک بھر سے مکسڈ مارشل آرٹس ریفریز اور ججز نے شرکت کی۔

    پی ایس بی میں نیشنل مکسڈ مارشل آرٹس ریفریز اور ججز کے لیے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جمنازیم، کوئٹہ جس کا مقصد ریفریوں اور ججوں کو مکسڈ مارشل آرٹس اور قواعد کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔

    اس موقع پر مہمانان خصوصی میں مرکزی صدر انجمن تاجران بلوچستان عبدالرحیم کاکڑ، صدر پاکستان جو جِتسو فیڈریشن خلیل احمد خان، نائب صدر میر یاسین مینگل، ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ کوئٹہ سینٹر عمران یوسف، بلوچستان مکسڈ مارشل آرٹس کے صدر شرافت بٹ تھے۔ ، جنرل سیکرٹری آغا محمد مینگل اور پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے چیئرمین طارق علی اور دیگر موجود تھے۔

    اس موقع پر پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے چیئرمین طارق علی نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد ایونٹ میں شرکت کرنے والے ریفریز اور ججز کو مکسڈ مارشل آرٹس کے قواعد و ضوابط کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔ ایسے سیمینار سے ہمارے ریفریز اور ججز کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔

    ایک روزہ قومی مکسڈ مارشل آرٹس ریفری اور ججز سیمینار میں پاکستان پولیس، واپڈا، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور گلگت سمیت چاروں صوبوں سے منتخب مکسڈ مارشل آرٹس ریفریز اور ججز نے شرکت کی۔ سیمینار کے اختتام پر شریک ریفریز اور ججز کو اسناد اور مہمان خصوصی کی شیلڈز دی گئیں۔

  • تامل ناڈو کےاسلام قبول کرنےوالےمسلمانوں کی نوکریوں سے ہاتھ دھونے کی شکایت

    تامل ناڈو کےاسلام قبول کرنےوالےمسلمانوں کی نوکریوں سے ہاتھ دھونے کی شکایت

    چنئی:بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دیگر مذاہب ترک کر کے اسلام قبول کرنے والے مسلمانوں نے افسوس ظاہر کیاہے کہ تامل ناڈو پبلک سروس کمیشن انہیں مخصوص کوٹے پر سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کی اجازت نہیں دے رہاہے۔

    ریٹائرڈ جسٹس اکبر علی نے کہاہے کہ اسلام قبول کرنے والوں کا مخصوص کوٹہ بحال رکھا جانا چاہیے۔کمیونٹی رہنمائوں نے کہا کہ انہیں دیگرکیٹاگری میں شامل کیاگیا ہے جو کمیشن کے مطابق سرکاری ملازمتوں کے لیے ایک عام کوٹہ ہے۔مذہب تبدیل کرنے والے عیسائیوں کو پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ تصور کیا جارہا ہے۔

    بھارتی ریاست بہار کے دارلحکومت پٹنہ میں جنتا دل یونائیٹڈ کے لیڈر دیپک مہتا کو گولی مار کرقتل کر دیا گیا ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پٹنہ میں پیر کی شب داناپور میونسپل کونسل کے نائب صدر اور جے ڈی یو رہنما دیپک کمار مہتا کو ان کے گھر کے باہی گولی مار کرقتل کر دیا گیا۔ دیپک کمار کے قتل کے بعد لوگوں نے علاقے میں زبردست ہنگامی آرائی اور توڑ پھوڑ کی اور انہوں نےگاندھی میدان مین روڈ بلاک کر دی۔ امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر علاقے میں بھارتی پولیس کی بڑی تعداد کو تعینات کردیاگیا ہے۔

    دیپک کمار مہتا رات کا کھانا کھانے کے بعد تقریبا ساڑھے نو بجے شب اپنی رہائش گاہ کے باہر چہل قدمی کر رہے تھے جب دو موٹر سائیکلوںپر سوار چار سے پانچ حملہ آروں نے انہیں گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا ۔ گولیاں دیپک کے سر اور سینے میں لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پرقریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دیپک کو مردہ قرار دے دیا۔

  • مقبوضہ کشمیر:ٹرانسپورٹروں کا بدھ سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان: فوجی اپنی رائفل سے گولی چلنے سے زخمی

    مقبوضہ کشمیر:ٹرانسپورٹروں کا بدھ سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان: فوجی اپنی رائفل سے گولی چلنے سے زخمی

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر:ٹرانسپورٹروں کا بدھ سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا اور ادھر گولگام میں‌ فوجی اپنی رائفل سے گولی چلنے سے زخمی غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ٹرانسپورٹروں نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف کل بدھ سے پورے مقبوضہ علاقے میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیر ٹرانسپورٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن نے ایک بیان میںپہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے جو کہ مختلف ٹرانسپورٹ تنظیموں کا اتحاد ہے ۔ ایسوسی ایشن اور دیگر فریقوں نے 7فروری کے قابض انتظامیہ کے ظالمانہ احکامات کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے جن کے تحت کمرشل گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ مدت استعمال مقررکی گئی ہے ۔

    انہوں نے کمرشل گاڑیوں کی 25برس تک استعمال کی مدت برقراررکھنے کا مطالبہ کیاتھا ۔تا ہم نئے حکم کے تحت جموں اور سرینگر میں 20برس کے بعد کمرشل گاڑیاں قابل استعمال نہیں رہیں گی۔ کشمیر ٹرانسپورٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن نے اس حکمنامے کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے مسافر گاڑیوں میں ٹریکنگ کا نظام نصب کرنے پر زوردیاہے۔

    ایسوسی ایشن نے مسافر ٹیکس کی وصولی کے حکم کی بھی منسوخی کا مطالبہ کیا جو کہ روٹ پرمٹ کی تجدید سے وابستہ ہے ۔

    واضح رہے کہ کشمیر ی ٹرانسپورٹروں نے اس سے قبل قابض انتظامیہ کے متعددظالمانہ احکامات کا متنازعہ زرعی قوانین سے موازنہ کرتے ہوئے ان کے خلاف بدھ سے بھوک ہڑتال اور9 اپریل سے عام ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔

    غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک بھارتی فوجی اپنی رائفل گولی چلنے سے زخمی ہو گیا ہے۔ضلع کے علاقے بہی میں واقع بھارتی فوج کی 34راشٹریہ رائفلز کے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے گولی چلنے سے زخمی ہو گیا ۔

    تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ فوجی نے دانستہ طورپر خود کو گولی مارکر زخمی کیا یا بندوق سے حادثاتی طورپر گولی چلنے سے وہ زخمی ہوا ہے کیونکہ بھارتی فوجیوں خاص طورپر مقبوضہ کشمیرمیں تعینات فوجیوں میں اعصابی تنائو کی وجہ سے خودکشی کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔

  • ایک بارپھر قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری، تحریک عدم اعتماد شامل

    ایک بارپھر قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری، تحریک عدم اعتماد شامل

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا 27 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے 8 مارچ کی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے، اسی سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہونے جارہا ہے جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

    قومی اسمبلی کا ایجنڈا 27 نکات پر مشتمل ہے جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد سرفہرست ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے بغیر پیر شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا تھا۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکراسد قیصرکی صدارت میں شروع ہوا، تلاوت قرآن پاک کے بعد اجلاس میں مرحوم ارکان قومی اسمبلی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

    سپیکر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی روایت ہے رکن اسمبلی کی وفات پر اجلاس فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی کر دیا جاتا ہے، تحریک عدم اعتماد پر قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 28 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا۔

    اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی میں 159 ارکان شریک تھے، اپوزیشن ارکان کی کل تعداد 162 ہے۔ پارلیمان میں ن لیگ کےارکان کی تعداد 84 ہے، سب حاضرتھے۔

    پیپلزپارٹی کے 56 میں سے 55 ارکان حاضر تھے۔ پیپلزپارٹی کے جام عبدالکریم دبئی میں ہونے کے باعث شریک نہیں ہوئے۔ ایم ایم اے کے 15 میں سے 14 ارکان اجلاس میں حاضرتھے۔ پی ٹی ایم کے علی وزیرجیل میں، جماعت اسلامی کے اکبر چترالی غیر حاضر تھے۔ اے این پی ایک، بی این پی 4 اور 2 آزاد میں سےایک رکن حاضر تھا۔

  • روس یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے:انٹیلی جنس چیف

    روس یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے:انٹیلی جنس چیف

    خارکیف:روس یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہےاور اس کے قوی ثبوت موجود ہیں ، ادھر اس حوالے سے یوکرین کے انٹیلی جنس سربراہ کائرلوبدانوونے کہا ہے کہ روسی حملے کا مقصد یوکرین کوشمالی اورجنوبی کوریا کی طرح دوحصوں میں تقسیم کرنا تھا۔

    تاہم وہ دارالحکومت کیف اوردیگربڑے شہروں پرکنٹرول حاصل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے اپنے اس ارادے کو عملی جامہ نہیں پہنا سکا۔

    غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یوکرین کے مشرق میں واقع روس نوازخود ساختہ لیوہانسک عوامی جمہوریہ کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی روس میں شمولیت کے لیے ریفرینڈم کروانے والے ہیں۔

    اس بابت یوکرینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کے زیرقبضہ کسی بھی یوکرینی خطے میں کسی بھی قسم کے ریفرینڈم کو کالعدم اوربے بنیاد قراردیا جائے گا۔

    یوکرینی ریڈ کراس کے رضا کاروں نے بھی خبر رساں ایجنسی کوبتایا ہے کہ جنوبی یوکرین میں جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کوزبردستی روس کے زیرتسلط علاقوں میں فرارپرمجبورکیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ یوکرین پرروسی حملے کوایک ماہ سے زائد ہوچکا ہے۔

    جب کہ لڑائی کا مرکزسمجھے جانے والے مغربی شہرلیویومیں مزید شدت آگئی ہے، روس کی جانب سے آج اس پر راکٹوں سے ایک بار پھر شدید حملہ کیا گیا ہے۔

    چیرنیہیوشہرکے میئر کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں نے اس جنوبی شہرکو چاروں طرف سے گھیرلیا ہے۔

    دوسری طرف یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مغرب سے ہتھیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مغربی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے ملک کو طیارے، ٹینک اور میزائل دفاعی نظام فراہم کریں۔

    ایک ویڈیو خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھاری ہتھیار جو یورپ میں آزادی کا دفاع کر سکتے ہیں، ذخیروں میں خاک جمع کر رہے ہیں۔

    یوکرینی صدر زیلینسکی نے شکایت کی کہ روسی طیارے کو مشین گنوں سے نہیں مارا جا سکتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ “نیٹو کیا کر رہا ہے؟ کیا اسے روس چلا رہا ہے؟ وہ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ 31 دن ہو گئے ہیں۔ ہم نیٹو سے صرف 1 فیصد مانگ رہے ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں”۔

    سلوواکیہ کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اگر متبادل فراہم کیا جائے تو ان کا ملک سوویت ساختہ ایس-300 ایئرڈیفنس میزائلوں کے ہتھیار یوکرین بھیجنے کے لیے تیار ہے۔