Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • سرینگر:آگ لگنےسے22مکان جل کرخاکستر ہو گئے:امریکہ نے اپنے شہریوں کوخبردارکردیا

    سرینگر:آگ لگنےسے22مکان جل کرخاکستر ہو گئے:امریکہ نے اپنے شہریوں کوخبردارکردیا

    سرینگر:سرینگر:آگ لگنےسے22مکان جل کر خاکستر ہو گئے:امریکہ نے اپنے شہریوں کوخبردارکردیا،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ شب سرینگر شہر میں آتشزدگی کے بھیانک واقعے میں 22مکان جل کر خاکستر ہو گئے۔
    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شہر کے علاقے گتاکالونی نور باغ میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے املاک کو بھاری نقصان پہنچا اور فائر بریگیڈ کے رکن سمیت چار افراد جھلس گئے۔فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ 22مکانات جن میں 33خاندان رہائش پذیر تھے آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں ایک فائر فائٹر اور تین شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ایک مقامی شخص شکیل احمد نے بتایاہے کہ آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہو گئی ہے ۔

    ادھر سرینگر کے علاقے راجوری کدل میں بھی آگ لگنے سے ایک مکان کو نقصان پہنچاہے۔

    ادھرامریکہ نے حملوں اور عوامی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کومقبوضہ کشمیر کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حملوں اور عوامی احتجاجی مظاہروں کا خدشہ ہے ۔

    تاہم سفری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری مشرقی لداخ کا دورہ کرسکتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہاہے کہ کنٹرول لائن کے ساتھ واقع علاقوں اور سرینگر ، گلمرگ اورپہلگام کے سیاحتی مقامات سمیت وادی کشمیر میں تشدد کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔

  • مہاجروں کوفروخت کرکے قصائی کےحوالےکردیا گیا:مصطفیٰ کمال

    مہاجروں کوفروخت کرکے قصائی کےحوالےکردیا گیا:مصطفیٰ کمال

    پاک سرزمين پارٹی کے چيئرمين مصطفیٰ کمال نے ايم کيو ايم اور پيپلزپارٹی کے درميان ہونے والے معاہدے کو مہاجر برائے فروخت قرار دے ديا۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چيئرمين پاک سرزمين پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ايم کيوايم نے اپنے حصے کی بوٹی ليکر بکرا حوالے کرديا اور اب گورنری اور وزارتيں انجوائے کريں گے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ايم کيوايم کے دفاتر پر صرف ہمارا حق ہے۔ ايم کيوايم کے دفاتر کھولے گئے تو پی ايس پی کارکنان قبضہ کرليں،انہوں نے مزید کہا کہ نفيس لوگ دامن چھڑاکے پيپلزپارٹی کے ہولئے يہ آئینی ترامیم کرنے کا سنہری موقع تھا۔

     

     

    یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ گذشتہ 34 سالوں میں تقریباً ہر بار وفاقی حکومت کا حصہ رہی ہے اور آئندہ حکومت کا بھی حصہ بننے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    تحریک انصاف کی موجودہ حکومت سے قبل اس کو پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں سے ہی شراکت داری کا تجربہ رہا ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ تجربات خوشگوار نہیں رہے مگر شہری علاقوں کی سیاست کو مد نظر رکھتے ہوئے ایم کیو ایم نے ڈیل کی ہے۔

    جنرل ضیا الحق کی طیارے کے حادثے میں ہلاکت کے بعد 1988 کے انتخابات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور اسلامی جمہوری اتحاد عرف آئی جی آئی دونوں کے لیے ایم کیو ایم اتنی ہی اہم تھی جتنی موجودہ دنوں میں ہے۔

    اُس وقت اس کے پاس 13 نشستیں تھیں اور موجودہ وقت قومی اسمبلی میں اس کے پاس سات نشستیں ہیں، حکمران تحریک انصاف اور متحدہ اپوزیشن سے مذاکرات کے کئی دوروں کے بعد انھوں نے بالآخر حزب اختلاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا

  • قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس،تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل:پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان کوپکڑنےکی چال

    قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس،تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل:پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان کوپکڑنےکی چال

    اسلام آباد:قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس،تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل:پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان کوپکڑنےکی چال ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج پھر ہو گا۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ ایجنڈے کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر بحث کی جائے گی۔

    قرارداد کے متن کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، عمران خان اب وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائِز نہیں رہ سکتے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کریں گے۔

    باغی ٹی وی کو بااعتماد ذرائع سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیاہے کہ آج کے اجلاس میں صرف بحث ہوگی اورپھراس اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کواجلاس میں شرکت کے دوران ہتھیانے کا پروگرام بھی ہے جس کے لیے اہم وسائل بھی حاصل ہوں گے ، ان اراکین کے ساتھ کیا سلوک ہوگا فی الحال پوچھنے کے باوجود یہ نہیں بتایا گیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ان منحرف پی ٹی آئی کے ممبران کے ووٹ توکاسٹ ہوں گے مگرآئینی طورپراسپیکرکے اختیار میں ہےکہ وہ ان کوگنتی میں شمار کرے یا ناں کرے

    خیال رہے کہ 28 مارچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔

    نمبر گیم کی صورتحال پر بات چیت کی جائے تو جمہوری وطن پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہو چکے ہیں، جس کے بعد متحدہ اپوزیشن کو عددی نمبر سے بھی زیادہ تعداد حاصل ہو گئی ہے۔ سندھ ہاؤس میں 196 اراکین اسمبلی نے شرکت کی، اپوزیشن کی طرف سے تمام رہنماؤں سے دستخط لے لیے گئے ہیں۔

  • سیاست کےایوانوں میں تبدیلی کی ہواچل پڑی،آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟مبشرلقمان

    سیاست کےایوانوں میں تبدیلی کی ہواچل پڑی،آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟مبشرلقمان

    اسلام آباد:سیاست کےایوانوں میں تبدیلی کی ہواچل پڑی،آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟اطلاعات کے مطابق سینیئر صحافی مبشرلقمان نے کہاہے کہ سپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ قواعد کے مطابق کسی رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جا سکتا اور ان ووٹوں کو بھی قانونی طور پر گننا ہوگا۔

     

    مبشرلقمان نے اس حوالے سے کچھ ٹویٹس کیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے ، اس ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی PTI سے الگ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور آج انہوں نے وزیراعظم کو نوٹس دیا ہے کہ اگر صبح تک بزدار کا استعفیٰ منظور نہ ہوا تو وہ متبادل فیصلے کرنے پر مجبور ہوں گے۔

     

    سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن کی طرف سے کے فوراً بعد درج ذیل کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ پیش کیا جائے گا اور اس ترتیب میں: اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر۔ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی صدر پاکستان عارف علوی۔ یہ مشترکہ اپوزیشن کے لیے پائپ لائن میں ہے۔

     

    وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دکھائے گئے دھمکی آمیز خط کے بعد پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    خیال رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن پر الزام عائد کیا تھا کہ باہر سے پیسے لے کر حکومت گرانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی اور حکومت بدلنے کی کوشش باہر سے کی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر مونس الٰہی، بی اے پی کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران خفیہ خط کے معاملے پر ارکان کو اعتماد میں لیا گیا۔

  • بےوفاو:بیگ میں کیا ہے؟ایم کیوایم رہنما کنورجمیل سےایئرپورٹ پرشہریوں کا سوال بڑی اہمیت اختیارکرگیا

    بےوفاو:بیگ میں کیا ہے؟ایم کیوایم رہنما کنورجمیل سےایئرپورٹ پرشہریوں کا سوال بڑی اہمیت اختیارکرگیا

    اسلام آباد ایم کیوایم رہنما کنورجمیل سےایئرپورٹ پرشہریوں کا سوال بڑی اہمیت اختیارکرگیا ،اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر شہریوں نے گھیر لیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر شہریوں نے نوید جمیل کو ایم کیو ایم پاکستان کے حکومت سے علیحدگی اور متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے پر گھیرا گیا۔

     

    شہریوں نے نوید جمیل سے سوال کیا کہ آپ نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے لیے کتنے پیسے لیے اور آپ کے بریف کیس میں کیا ہے؟ ایم کیو ایم رہنما ایئرپورٹ کی راہداری میں چلتے چلتے جواب دیتے رہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے کنور نوید جمیل کا گھیراؤ کیا۔

     

    فیصل سبزواری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حامیوں نے ایم کیو ایم رہنما سے الحجھنے کی کوشش کی، معاملے پر پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کیا ہے، حامیوں کے جذبات سر آنکھوں پر لیکن انہیں پُرامن رکھنا جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔

    یاد رہے کہ اس وقت سوشل میڈیا پرایک بہت بڑی تعداد خصوصا سندھ کراچی سے ایم کیوایم کی حکومت سے علیحدگی اور پی پی سے رشتہ داری ایک بڑا سلگتا ہوا سوال بن گیا ہے ، کراچی کے پڑھے لکھے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ عجب اتفاق ہے کہ ایک دوسرے کے قاتل عمران خان کی دشمنی میں ایک ہوگئے ہیں

    ادھر سوشل میڈیا پرایم کیوایم کی پی ٹی آئی سے بے وفائی کراچی کی اردوبولنے والی کمیونٹی کے لیے ایک باعث رسوائی بن گئی کیوں کہ اردو بولنے والے ایم کیوایم کے اس رویے سے بہت زیادہ متنفرہورہے ہیں

  • وزیراعظم سے عسکری حکام کی آج دو ملاقاتیں ہوئیں، نہ کسی نے استعفیٰ مانگا نہ وہ دیں گے، فواد

    وزیراعظم سے عسکری حکام کی آج دو ملاقاتیں ہوئیں، نہ کسی نے استعفیٰ مانگا نہ وہ دیں گے، فواد

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، عمران خان سے استعفیٰ مانگا نہ ہی وہ دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں خط رکھا گیا تھا، خط کے مندرجات صحافیوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں، خط کو پارلیمان میں ان کیمرہ اجلاس میں لائیں گے، خط کل پارلیمان میں رکھیں گے، عمران خان ملک اور قوم کے لیے لڑیں گے، کسی نے استعفیٰ مانگا اور نہ ہی وہ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی خود مختاری کے لیے لڑے گا، آگے جو ایونٹس ہوں گے اس میں اسی کا نقصان ہو گا جو سندھ ہاؤس میں بیٹھیں گے۔ جب گیم پلٹے گی تو سارے دیکھیں گے، اس وقت صورتحال 1992ء کے ورلڈ کپ جیسی ہے، لگ رہا ہے کہ ہم پیچھے ہیں لیکن ہم پیچھے نہیں ہیں۔

    صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور عمران خان کی ملاقات ہوئی ہے، اس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار کی وزیراعظم سے دو بار ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج پاکستان کے استحکام کی ضامن ہے، نوازشریف اداروں کو فتح کرنے کی چکر میں رہتے تھے۔

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر لیاقت اور فرخ الطاف کی اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت سے متعلق سوال پر شہباز گل نے کہا کہ ہر ایک نے اپنا جواب خود دینا ہے اور فیصلہ خود کرنا لیکن جہلم اور جہلم کے عوام کی نمائندگی فواد چوہدری کر رہے ہیں، وہ سامنے ڈٹ کے کھڑا ہے اور رہے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو لوٹے وہاں گئے ہیں، یہ سوال اب نسلوں تک کرنے پڑے ہیں، آج جو لوٹے جا کر بیٹھ گئے ہیں، ان کی بھی تیسری نسل کو جواب دینے ہیں۔

    شہباز گل نے خط کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کو سوفٹ سگنلز تو بہت دیر سے دیے جارہے تھے کہ آپ ہمیں پسند نہیں ہیں، پھر بھی جب انہوں نے سرنہیں جھکایا تو آخر یہ سخت قسم کا خط لکھنے کی کوشش کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو بات واضح بتادیں کہ عمران خان جو قیمت ہوگی دے گا لیکن وطن اور قوم کی خود داری پر سر نہیں جھکائے گا۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،وہ آخری گیند تک لڑے گا،کابینہ نے وزیر اعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے خط کے مندرجات کابینہ کے سامنے رکھے،جس پر سیر حاصل گفتگو ہوئی،یہ ڈان لیکس اور میمو گیٹ والی اپوزیشن ہے،غیرملکی سرمایہ والی اپوزیشن کو قوم معاف نہیں کرے گی۔

  • وزیراعظم پاکستان کودھمکی آمیزخط پبلک نہ کریں:آپ ایک ذمہ دارشخص ہیں:اسلام آبادہائی کورٹ کا حکم

    وزیراعظم پاکستان کودھمکی آمیزخط پبلک نہ کریں:آپ ایک ذمہ دارشخص ہیں:اسلام آبادہائی کورٹ کا حکم

    اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان کودھمکی آمیزخط پبلک نہ کریں:یہ ان پرذمہ داری عائد ہوتی ہے:اسلام آبادہائی کورٹ کا حکم،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو خفیہ دستاویزات پبلک کرنے سے روک دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ایک شہری کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں وزیراعظم کے حلف کا حوالہ دیا اور کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم اپنے حلف کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

     

     

    عدالت کا کہنا تھاکہ اعتماد ہے کہ وزیراعظم ایسی معلومات افشا نہیں کریں گے جو ملکی مفاد کے خلاف ہو۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حلف اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ وزیراعظم کو پابند بناتا ہے کہ اس سے بالاتر کوئی فیصلہ نہ کریں۔

    فیصلے میں عدالت نے آئین کے آرٹیکل 91 شق 5 اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شق 5 کا حوالہ دیا اور کہا کہ اعتماد ہے بطور منتخب وزیراعظم وہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شق5 کی خلاف ورزی نہیں کریں گے اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کوئی معلومات افشا نہیں کریں گے۔

    اس حوالے سے سینیئرصحافی مبشرلقمان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی خبربریک کرتے ہوئے کہا ہے وزیراعظم کو اسلام آباد نے پاکستان کو ملنے والے دھمکی آمیزخط کو پبلک کرنے سے روک دیا ہے،مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ ان کا اپنا خیال ہے کہ  اس بات کی ضرورت ہے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق بلاجواز روکنے کا حکم جاری کرنا منتخب وزیراعظم پر عدم اعتماد کو ظاہر کریگا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کو سیکریٹ دستاویز پبلک کرنے سے روکنے کی درخواست نمٹا دی۔

  • سندھ کو شکست:بلوچستان نے پاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

    سندھ کو شکست:بلوچستان نے پاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

    لاہور:سندھ کو شکست، بلوچستان نے پاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ،اطلاعات کے مطابق حسیب اللہ خان کی سنچری کی بدولت بلوچستان نے سندھ کو 13 رنز سے شکست دے کر پاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

    ملتان میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    سندھ اننگز

    264 رنز کا ہدف سندھ کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 250 سکور بناسکی، عمیر بن یوسف نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے، شرجیل خان 50، صائم ایوب 30، خرم منظور 55، سرفراز احمد 1، محمد طہٰ 1، حسن محسن 14 اور محمد عمر 1 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    فاتح ٹیم کے کاشف بھٹی نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ خرم شہزاد اور یاسر شاہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    بلوچستان اننگز

    سندھ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان نے 263 رنز بنائے، حسیب اللہ خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 چھکے اور 18 چوکوں کی مدد سے 114 گیندوں پر 131 رنز کی اننگز کھیلی، عمران بٹ 11، عبدالواحد بنگلزئی 12، اسد شفیق 64، ایاز تصور 1، بسم اللہ خان 10، عماد بٹ 13، کاشف بھٹی 5 اور عاکف جاوید صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے محمد عمر اور سہیل خان نے 3،3 جبکہ میر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مابین ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ یکم اپریل کو ہوگا۔

  • وزیر اعلیٰ کے گھر پر حملہ :حملہ کرنے والے کون؟جان کرہرکوئی حیران

    وزیر اعلیٰ کے گھر پر حملہ :حملہ کرنے والے کون؟جان کرہرکوئی حیران

    نئی دہلی : وزیر اعلیٰ کے گھر پر حملہ :حملہ کرنے والے کون؟جان کرہرکوئی حیران،اطلاعات کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کے غنڈوں نے وزیراعلیٰ نئی دہلی کے گھرپر حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر نئی دہلی میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے گھر پر حملہ کردیا ۔

    عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اروند کیجریوال کے گھر پر حملے کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے فلم ’ کشمیر فائلز ‘کے خلاف تبصرے پر بی جے پی کے کارکنان نے ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    وزیراعلیٰ کے گھر پر تعینات پولیس اہلکاروں کے روکنے پر لوہے کی سلاخیں، ڈنڈے اور لاٹھیاں اُٹھائے بی جے پی کے مشتعل کارکنان نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

    ادھر نائجیریا میں ایک مسافر ریل گاڑی پر کیے جانے والے مسلح حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کادونا کے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    نائیجیرین حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ پیر اور منگل کی درمیانی رات کیا گیا۔ جس مسافر ریل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا وہ دارالحکومت ابوجا اور شمال مغربی شہر کادونا کے درمیان چلتی ہے۔

     

    نائیجیرین فوج کے مطابق یہ حملہ بھاری ہتھیاروں سے مسلح مقامی پیشہ ور مجرموں کے منظم گروہوں میں سے ایک نے کیا ہے۔ واقعے کے وقت ریل گاڑی میں تقریباً ایک ہزار مسافر سوار تھے۔

    حملہ آوروں نے پہلے ریلوے لائن پر بم دھماکا کرکے اسے نقصان پہنچایا تاکہ ریل گاڑی کو روکا جا سکے۔ ریل گاڑی رکتے ہی حملہ آوروں نے اسے گھیر کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

    مسافروں نے ریل گاڑی کے فرش پر لیٹ کر جانیں بچائیں۔ حملے میں کم از کم آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ حملہ آور متعدد مسافروں کو اغوا بھی کرکے لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ریل گاڑی بلٹ پروف تھی جس کے باعث زیادہ اموات نہیں ہوئیں۔

    عسکری حکام کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکاروں کے بروقت موقع پر پہنچنے کی وجہ سے حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

  • بیلجیئم کو روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دینا پڑے گا:روس کا سخت ردعمل

    بیلجیئم کو روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دینا پڑے گا:روس کا سخت ردعمل

    ماسکو:بیلجیئم کو روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دینا پڑے گا:روس کا سخت ردعمل ،اطلاعات کے مطابق روس نے کہا ہے کہ وہ بیلجیئم کو روسی سفارتی عملے کو بے دخل کرنے کے فیصلے کا جواب دے گا۔

    بیلجیئم حکومت نے کل دارالحکومت برسلز میں روس کے سفارت خانے اور اینورس شہر میں روس کے قونصل خانے میں متعین 21 روسی سفارتکاروں کو جاسوسی کے الزام کے تحت ناپسندیدہ افراد قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔

    روس کے سفارت خانے نے اس فیصلے کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس کے سفیر الیگزینڈر ٹوکووین نے جاسوسی کے الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا ہے۔

    ٹوکووین نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے مابین تعاون کی روایت کے منافی ہونے کی وجہ سے روس اور بیلجیئم کے مابین تعلقات پر کاری ضرب ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان مخاصمانہ تدابیر کا جواب دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بیلجیئم کی وزیر خارجہ صوفی ولمز نے گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ اُنہوں نے ملک میں موجود 21 روسی سفارت کاروں کو بیلجیئم کی قومی سلامتی کے لیے خطرے کی حامل جاسوس سرگرمیوں اور اثرانداز کارروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بیلجیئم کے علاوہ ہالینڈ نے 17 اور آئرلینڈ نے 4 روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔