Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • ابواوربھائی کےمتعلق عمران خان کےسوالات؟  مریم نوازنے عمران خان سے بدلہ لےلیا

    ابواوربھائی کےمتعلق عمران خان کےسوالات؟ مریم نوازنے عمران خان سے بدلہ لےلیا

    گوجرانوالہ:ابواوربھائی کےمتعلق عمران خان کےسوالات کی جوابات کی بجائےمریم نوازنےعمران خان سے سوالات کردیئے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں ہونے والے خطاب میں مریم نواز کے والد اور بھائی کی پاکستان دشمنوں سے ملاقات سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کی بجائے مریم نواز نے الٹے سخت سوالات کردیئے،

    اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ میں چیں چیں کرنے والے خود سب سے بڑے چوہے، 2018 میں ووٹ کی پرچی کترنے والے قوم کا آٹا، چینی، گھی اور سکون سب کچھ کھا گئے، پاکستان کا سب سے بڑا چوہا عمران خان کھا، کھا کر موٹا ہوگیا ہے، بلاول کو اردو نہ سیکھنے کے طعنےدیتے ہو، خود 75 برس میں تمیز بھی نہیں سیکھ سکے، یہ کسی سازش کے نتیجے میں نہیں، اپنے اعمال کی وجہ سے ڈی چوک پہنچے ہیں، ان کی اپنی پارٹی عدم اعتماد کرچکی، اب دو، دو سیٹوں والوں کے ہاں ماتھا ٹیک رہے ہیں۔

    گوجرانوالہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے والو گوجرانوالہ آکر دیکھو 24 گھنٹے میں جلسہ کیسے ہوتا ہے، اسلام آباد والوں نے عمران خان کے جلسے میں نہ جا کر اس کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کر دی، اب کہیں اپنے جلسے کی ناکامی کا الزام نوازشریف پر نہ لگا دینا۔

    ن لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ عمران خان جب کوئی ایئرپورٹ جاتا ہے تو 50 سے 60 بندے رخصت کرنے جاتے ہیں، تمہارے ساتھ تو اتنے بندے بھی نہیں تھے، عمران کی بدتمیزی کا منہ توڑ جواب ملے گا، ہم سرکاری وسائل کے بغیر لانگ مارچ کر رہے ہیں،24 گھنٹے میں گوجرانوالہ نے ثابت کر دیا کسی وسائل کی ضرورت نہیں، ایک پریڈ گراؤنڈ میں زور سے رو رہا ہے، کہتا تھا دس لاکھ لوگ آئیں گے، دس لاکھ تو کیا اس کے جلسے میں دس ہزار بندہ نہیں آیا، اس کا جلسہ فیل ہوگیا ہے۔

    اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ الزام نواز شریف پر لگاتے ہو چلو بھر پانی میں ڈوب کر مرجاؤ، نوازشریف نے جعلی مقدمے، سزائیں کاٹیں، ابسولٹیلی ناٹ کر کے نوازشریف نے بھارت کے مقابلے میں 6 دھماکے کیے تھے، ابسولٹیلی ناٹ کا نعرہ لگانے والا چند دن پہلے سر جھکا کر کہتا تھا بائیڈن، مودی فون نہیں کرتا، نوازشریف نے لندن سے عمران کی دو درجن وکٹیں گرا دیں، نوازشریف وہ بیٹسمین ہیں جب عمران نے فل ٹاس کرائی تو چھکا مار کر گیند باہر پھینک دیا، ہارا ہوا شخص منہ لٹکا کر پویلین واپس جا رہا ہے، تقریر میں کہتا ہے نوازشریف لندن میں چھپ، چھپ کر ملتا ہے، نوازشریف جس سے بھی ملتا ہے عوام کے مفاد میں ملتا ہے،

    تمہاری طرح بھارت جا کر فوج کے خلاف بیانات نہیں دیتا، تم محلے کی ماسی، چالاک لومڑی کی طرح کبھی ادھر، کبھی ادھر چغلی لگاتے ہو، تم اداروں کو ڈراتے ہو کہ نوازشریف آئے گا اور چھوڑے گا نہیں، کان کھول کر سن لو یہ مٹی، ادارے نوازشریف کا ہے، کھسیانی بلی بن کر کہتا ہے بڑے راز ہے کھولوں گا نہیں، اس کو پتا ہے اس نے زبان کھولی تو وہاں اس کے کرپشن کے پلندے کھل جائیں گے، ایل این جی کی 122 ارب کی ڈیلیں کھل جائیں گی۔

  • بس عمران خان نہیں رہناچاہیے،جومانگتےہومانگو:    نوازشریف کی ق لیگ کووزارت اعلیٰ کی پیشکش

    بس عمران خان نہیں رہناچاہیے،جومانگتےہومانگو: نوازشریف کی ق لیگ کووزارت اعلیٰ کی پیشکش

    لاہور:عمران خان نہیں رہنا چاہیے،جومانگتے ہومانگو:نواز شریف کی ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش نے اپوزیشن کی بے بسی بے نقاب کردی، اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی شرط مان لی ہے اور نئی ڈیل کے تحت وزرات اعلیٰ 6 ماہ کیلیے ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ حکومت کے اتحادیوں کویہ پیشکش کردیں کہ عمران خان نہیں رہناچاہیے باقی جو آپ مانگتے ہیں مانگیں ۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل شہباز شریف نے 2 ماہ کے لیے وزارت اعلیٰ دینے کی پیشکش کی تھی تاہم ق لیگ نے صرف دو ماہ کے لیے وزارت اعلیٰ کا عہدہ لینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد 6 ماہ تک حکومت کی تجویز پیپلز پارٹی نے دی تھی۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت ق لیگ کو 6 ماہ کیلیے پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر رضامند تو ہوگئی ہے تاہم اس کے اعلان پر اختلاف ابھی باقی ہے کیونکہ ن لیگ عدم اعتماد کے بعد جبکہ ق لیگ وزارت اعلیٰ کا اعلان پہلے چاہتی ہے۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے ساتھ ق لیگ کو 8ایم این ایز،20 ایم پی ایزکی نشستوں کی آفربھی ہوگی اور ن لیگ کا وفد نواز شریف کی نئی آفر لیکر ہی چوہدری برادران سے ملے گا۔

  • مریم نواز نے عمران خان کو ڈیزل قرار دیا کہا "چوہا” آٹا چینی کھا گیا

    مریم نواز نے عمران خان کو ڈیزل قرار دیا کہا "چوہا” آٹا چینی کھا گیا

    اسلام آباد:مریم نواز نے عمران خان کو ڈیزل قرار دیا کہا "چوہا” آٹا چینی کھا گیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز کو فضل الرحمن کو ڈیزل کہنا کھا گیا ، مریم نواز نے فضل الرحمن کو ڈیزل کہنے کا بدلہ لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بھی ڈیزل ہے

    مریم نواز نے کہا کہ کیا لوگوں کے منہ سے نوالہ چھین لینا امربالمعروف ہے،مریم نواز نے مزید کہا کہ تحری انصاف کی حکومت میں عوام دوائی لینے سے قاصر ہیں،عمران خان عوام کا آٹا اورچینی کھانے والا چوہاہے،دوسروں کو چوہا کہنے والا عمران خود چوہاہے،

    مریم نواز نے کہا کہ کیا عمران خان کو شرم آتی ہے کہ سیاستدانون کے خلاف غلط زبان استعمال کرتاہے،عمران خان کے دور میں ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ ہوئی ہے،پاکستان میں ڈیزل کا نام عمران خان سے منسوب ہوناچاہیے،

    مریم نوازکا کہنا تھا کہ عوام کی محنت کی کمائی جلسوں میں اڑائی جارہی ہے،قوم آپ سے سیاسی وسائل کے استعمال کا حساب لے گی،حکومت عوام کے ٹیکس کا پیسہ سیاسی جلسے میں استعمال کررہی ہے،تحریک انصاف کے جلسےمیں سرکاری وسائل کا استعمال کیاجارہاہے،یہ ان کا خاندانی پیسہ تو نہیں یہ پاکستان کے عوام کا پیسہ ہے،

    مریم نوازنے کہا کہ بتایا جائے انہیں سرکاری وسائل استعمال کرکے جلسے کرنے کا حق کس نے دیا؟گوجرانوالہ میں لوگ رات2بجے تک انتظار میں تھے، گوجرانوالہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں،

    چالاک لومڑی بننے کی کوشش مت کرو ۔نواز شریف پاکستان کا بیٹا ہے امر بالمعروف کا نام لے کر مزہب استعمال کرتے ہوئے شرم نہیں آتی سرکاری ملازمین کو جلسے میں بلایا فرح نامی خاتون کا سیکنڈل آئے گا تو سامنا نہیں کر سکو گے حمزہ نے دو سال جیل کاٹی سب ن لیگیوں نے جیل کاٹی اب تمہاری باری ہے ۔

    اگر نواز شریف لندن سے ادروں کو کنٹرول کر رہا تو پھر تم کس چیز کے حکمران ہو استعفی دو ڈرپوک کو اب بھاگنے نہیں دیں گے استعفی دے کر ہمیشہ کے لیے سیاست سے کنارہ کش ہو جاؤ بہتان لگانے کی سزا آج تمہیں مل رہی ہے نواز شریف قوم کا بیٹا اور واپس آئے گا ۔

    عمران نیازی نے انتقام لیا اب بچ نہیں سکے گا اس کی باری ہے الیکشن کمیشن نوٹس دیتا ہے آپ پیش نہیں ہوتے اداروں کو آپ نہیں مانتے آنا نے تمہیں آج اسی جگہ پہنچا دیا جہاں حکومت میں آنے سے پہلے تھے

  • وہ جہاں بھی گیالوٹاتومیرےپاس آیا:بس یہی بات ہےاچھی ….:شاہ زین بگٹی واپس آجائیںگے:فواد

    وہ جہاں بھی گیالوٹاتومیرےپاس آیا:بس یہی بات ہےاچھی ….:شاہ زین بگٹی واپس آجائیںگے:فواد

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری شاہ زین کی حکومت میں واپسی کے لیے پرامید ہیں۔ساتھ ہی فواد چوہدری نے اس انداز سے ان کی واپسی پریقین کرلیا کہ شاعرانہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ جہاں بھی گیا لوٹا تومیرے پاس آیا:بس یہی بات ہےاچھی میرے ہرجائی کی

    شاہ زین بگٹی کی حکومت سے علیحدگی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شاہ زین بگٹی کل واپس آجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 12 لوگوں نے پریس کانفرنس کی ان میں سے 4 نے واپسی کا راستہ اختیار کر لیا، اسدعمر کی کل شاہ زین بگٹی سے ملاقات ہونی ہے، امید ہے کہ وہ کل واپس حکومت کے ساتھ ہوں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی پر کوئی قدغن نہین ہے اور سب نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں، ووٹ سے ایک گھنٹہ پہلے تک صورتحال بدلتی رہےگی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مستقبل کے لیے بارگین ہوتی ہے،یہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہی ہیں۔

    آخر میں وفاقی وزیر نے ایک شعر بھی کہا کہ

    وہ جہاں بھی گیا لوٹا تو میرے پاس آیا

    بس یہی بات ہے اچھی میرے ہرجائی کی

    یاد رہے کہ اس سے پہلے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کا تھا ۔

    بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اپوزیشن رہنماؤں کا وفد جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کی رہائش گاہ پہنچا۔وفد میں یوسف رضا گیلانی اور فیصل کریم کنڈی کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما بھی شامل تھے۔

    ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، بلوچستان کے معاملات اور وفاقی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اس امید کا اظہار کیا کہ شاہ زین بگٹی تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔

    ملاقات کے بعد شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کو دیکھ رہے ہیں، ہم حکومت کے ساتھ ساڑھے 3 سال چلے لیکن حکومت نے سوائے وعدوں کے کچھ نہیں کیا۔

    سربراہ جمہوری وطن پارٹی نے کہا کہ مرحوم اکبر بگٹی کے نام پر بلوچستان کے عوام کو بہت اعتماد تھا لیکن بلوچستان کے عوام کے اعتماد کو بہت نقصان پہنچا ، اس لئے ہم حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ نامور بلوچ قوم پرست رہنما اکبر بگٹی کے پوتے شاہ زین بگٹی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ہیں اور قومی اسمبلی میں ان کی ایک نشست ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے 2021 میں شاہ زین بگٹی کو بلوچستان میں مفاہمت اور ہم آہنگی کے لیے اپنا معاون مقرر کیا تھا۔

  • شازیہ مری زبان درازی میں سب کوپیچھےچھوڑگئیں،شیخ رشید کوغنڈہ تک کہہ دیا

    شازیہ مری زبان درازی میں سب کوپیچھےچھوڑگئیں،شیخ رشید کوغنڈہ تک کہہ دیا

    کراچی :سیاسی پارہ کافی ہائی ہوچکا ہے لیکن کے اس کے دوران اخلاقی گراوٹ بھی بے قابو ہوچکی ہے اور ہوکوئی اپنی زبان سے ایسلے جملے نکال رہا ہے کہ سُننے والے اپنے کانوں میں ہاتھ دے رہے ہیں‌، سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے توایک عورت ہونے کے باوجود ایسی زبان درازی کی ہے کہ لوگ بھی توبہ توبہ کراٹھے ہیں ، شازیہ مری نے کہا ہے کہ شیخ رشید ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا گلی کے غنڈے؟

    تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا گلی کے غنڈے؟ سب کو پتہ ہے کہ یہ کتنے بڑے طرم خان ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گیدڑ بھبکیاں نہ ماریں اور دھمکیاں اپنے گھر میں سنبھال کر رکھیں، کسی کو نہیں پتہ کہ شیخ رشید حالات کو تبدیل ہوتا دیکھ کر کب پتلی گلی سے نکل جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی سیاست آمروں کے بوٹ پالش کرنے سے شروع ہو کر سلیکٹڈ کی جوتیاں اٹھانے پر ختم ہوتی ہے، کم کرسیاں اور جلسے میں عوام کی عدم دلچسپی کا بھانڈہ کیا پھوٹا، اب میڈیا کو کوریج کی اجازت ہی نہیں دی جارہی۔

    سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پہلے سیاسی جماعت تھی نہ آج ہے، یہ چوں چوں کا باسی مربہ ہے۔

    دوسری طرف شازیہ مری نے پی ٹی آئی ورکروں کی طرف سے خاتون رپورٹر کےساتھ ہونے والی سلوک پرسخت ردعمل دیتےہوئے کہا ہے کہ خاتون رپورٹر کے ساتھ اس رویے کی شدید مذمت کرتی ہوں‌۔ پہلے پی ٹی آئی نے پرائیویٹ میڈیا چینلز کو اپنے جلسے کی کوریج سے روکا اور اب وہ صحافیوں کو خاموش کرانے کے لیے حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت پی ٹی وی کو جلسے کی کوریج کے لیے استعمال کر رہی ہے

     

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ گینگ آف تھری نے کرنل قذافی، صدام حسین ، اسامہ بن لادن کا مال نہیں چھوڑا، مال ان کا مائی باپ ہے ، اسی مال سے لوگوں کے ضمیر خریدے جارہے ہیں، ان کی جمہوریت کا معیار اس حد تک گر چکا ہے کہ قاتلوں کو بھی بلایا جارہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے 28 مارچ کو جے یو آئی کو جلسے کی اجازت دی تھی اب مسلم لیگ (ن) کو بھی اجازت دے دی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے بارہمولہ میں ایک صوفی بزرگ کا مزارجلا کر خاکسترکردیا

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے بارہمولہ میں ایک صوفی بزرگ کا مزارجلا کر خاکسترکردیا

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے بارہمولہ میں ایک صوفی بزرگ کا مزارجلا کر خاکسترکردیا،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے نوشہرہ میں ایک صوفی بزرگ کا مزار جل کر خاکستر ہوگیا۔

    ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ آگ نے سید سخی رحم اللہ علیہ کے مزار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کچھ ہی عرصے میں یہ عمارت جو بنیادی طور پر لکڑی کی بنی ہوئی تھی، جل کرخاکستر ہوگئی۔مقامی لوگوں کی کوششوں کے باوجود جنہیں بعد میں آگ بجھانے والے عملے نے مدد فراہم کی، ڈھانچے کو نہیں بچایا جاسکا۔

    سرکاری عہدیدار نے بتایا تاہم مشترکہ کوششوں سے آگ کو قریبی عمارتوں تک پھیلنے سے روکا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

    ادھر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے اتوار کو جیل میں نظربند انسانی حقوق کے معروف کارکن خرم پرویز کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خرم پرویزکوجو سرینگر میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کے کوآرڈینیٹر ہیں، بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے گزشتہ سال 22نومبر کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یواے پی اے کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا۔

    قابض حکام نے بتایا کہ این آئی اے کے اہلکاروں نے پہلے سے درج ایک کیس کے سلسلے میں سرینگر کے علاقے سوناوار میں انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔تحقیقاتی ادارے کو بھارتی پولیس اور پیراملٹری فورسزکی مدد حاصل تھی۔

    اس سے قبل نئی دہلی میںاین آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج پروین سنگھ نے خرم پرویز کو ایک جھوٹے مقدمے میں عدالتی تحویل میں دیکر جیل بھیج دیاتھا۔

  • سعودی عرب کی دھمکی کام کرگئی:حوثی باغیوں کا تین روز کیلئےحملےبند کرنےکا اعلان

    سعودی عرب کی دھمکی کام کرگئی:حوثی باغیوں کا تین روز کیلئےحملےبند کرنےکا اعلان

    ریاض :حوثی باغیوں نے تین دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان اطلاعات کے مطابق یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے ہفتے کے روز سعودی عرب پرمیزائل اور ڈرون حملے تین دن کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    حوثیوں نے اپنے امن اقدام میں کہا ہے کہ اگر عرب اتحاد نے فضائی حملے بند کردیے اور بندرگاہوں پر عاید پابندیاں ختم کردیں تو یہ ایک پائیدارفیصلہ ہوسکتا ہے

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہےکہ حوثیوں کے سیاسی دفتر کے سربراہ مہدی المشاط نے ٹیلی ویژن پرنشرہونے والی تقریر میں کہا کہ اس گروپ نے یمن میں گیس پیدا کرنے والے علاقے مآرب میں زمینی جارحانہ کارروائیوں کوبھی تین دن کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    مشاط نے کہا کہ حوثی گروپ یمنی صدرعبدربہ منصور ہادی کے بھائی سمیت تمام قیدیوں کو رہا کرنے کوتیار ہے۔

    یہ اعلان عرب اتحاد کے یمن کے ساحلی شہرالحدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں کے خلاف تازہ فضائی حملوں اور یمن کی الصلیف بندرگاہ کے قرب وجوار میں واقع اسلحہ کے گودام کو تباہ کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حوثی اس دوران دوبارہ سے حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ،

    یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل اتحاد نے حوثیوں کو الحدیدہ اورالصلیف کی بندرگاہوں اور صنعاءکے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تمام ہتھیارہٹانے کے لیے تین گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

    جمعہ کے روز حوثیوں نے مملکت کے خلاف 16 معاندانہ حملےکیے تھے اوران میں جدہ میں آرامکو کی تیل کی تنصیب پر بھی حملہ شامل ہے۔عرب اتحاد کے مطابق کسی بھی حملے میں ہلاکتیں نہیں ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک آئل ڈپو پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب جدہ میں تاریخ میں دوسری بار سعودی عریبین گراں پری فارمولہ ون ریس کا آغاز اتوار سے ہونے والا ہے۔

    اس سے قبل بھی حوثی باغی دو بار اس ڈپو پر کروز میزائل سے حملے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔ پہلا حملہ نومبر 2020 جبکہ دوسرا گزشتہ اتوار کو کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ یمن میں خانہ جنگی کا آغاز 2014 میں اس وقت ہوا جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کیا۔ یمن میں ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس تنازع کی وجہ سے لاکھوں افراد قحط سالی شکار ہو رہے ہیں۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حوثی باغیوں نے یہ اعلان اس دھمکی کے بعد کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگرحوثیوں نے حملے بند نہ کئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

  • میں علما سے فتوے لیکرعمران خان کی حکومت کوگرا دوں گا:فضل الرحمن نے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا

    میں علما سے فتوے لیکرعمران خان کی حکومت کوگرا دوں گا:فضل الرحمن نے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا

    اسلام آباد:میں علما سے فتوے لیکرعمران خان کی حکومت کوگرا دوں گا:فضل الرحمن نے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا ،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن انصارالاسلام کے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد میں داخل ہوچکے ہیں اور داخل ہوتے ہی اپنا آخری کارڈ بھی کھیل دیا ہے اور ایسی دھمکی دی ہے کہ جس سے مذہبی طبقے کی عزت کو خطرے میں ڈال دیا ہے

    اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن انصار الاسلام کے ہزاروں کارکنوں کےساتھ اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں اور شہرمیں اس وقت ایک عجیب سماں ہے،

    دوسری طرف اس موقع پرمولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے۔

    مولانا فضل الرحمن نے کہا ہےکہ وہ علما کوعمران خان کی حکومت کے خلاف تیار کریں گے ان کی ذہن سازی کریں گے اورپھران سے فتوے کےلیکر ان فتوں کی مدد سے حکومت کا خاتمہ کریں گے اورپھرملک میں فوری اسلام لائیں گے

     

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد داخل ہونےسے پہلے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک اسلام آباد کی طرف امڈ آیا ہے، 28 مارچ کو متحدہ اپوزیشن کا جلسہ ہوگا، سب کی ایک ہی آواز ہے یہ حکومت جائے اور شفاف انتخابات ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے معیشت تباہ ہوچکی ہے، دن کم رہ گئے ہیں جب قوم نجات کا دن منائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت کے اتحادی اب ان کے ساتھ نہیں رہے، انہیں ہمارے ساتھ ہونے کا اعلان کرنے میں ایک دو دن لگ سکتے ہیں۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے بعد مکمل مطمئن ہوں، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا یقین ہے۔

    فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جلسوں میں جو زبان استعمال ہوئی وہ کسی شریف انسان کی نہیں، سمجھتا ہوں کہ اتنے بڑے منصب پر ایسے لوگوں کا ہونا مناصب کی بے توقیری ہے۔

  • مغرب روس کو تنہاکرکےختم کرناچاہتا ہے:دوسری جنگ عظیم کی طرزکی سازش ہے: روسی وزیر خارجہ

    مغرب روس کو تنہاکرکےختم کرناچاہتا ہے:دوسری جنگ عظیم کی طرزکی سازش ہے: روسی وزیر خارجہ

    روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ روس کو تنہا نہیں کیا جا سکے گا۔ دنیا کی ہر جگہ پر کثیر تعداد میں ہمارے دوست، اتحادی اور ساجھے دار موجود ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو میں منعقدہ گورچاکوف ڈپلومیٹ وقف کےاجلاس سے خطاب کے دوران روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک روس کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس تناظر میں مغرب اور اس کے اتحادیوں نے روس کے خلاف ہائبرڈ جنگ کا اعلان کردیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہٹلر دور میں مستعمل اصطلاح ٹوٹل وار کو اس وقت مغرب روس کے خلاف استعمال کررہا ہے۔مغربی ممالک نے روس کے خلاف ٹوٹل اور ہائبرڈ جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے مقاصد کوئی ڈھکے چھُپے نہیں ہیں۔ انہوں نے کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر روس کی اقتصادیات اور بحیثیت ایک کُل کے روس کو ختم کرنے کی خواہش کا اعلان کر دیا ہے۔

    انہوں نے روس کی عالمی تنہائی کے امر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ روس کو تنہا نہیں کیا جا سکے گا۔ دنیا کی ہر جگہ پر کثیر تعداد میں ہمارے دوست، اتحادی اور ساجھے دار موجود ہیں۔ مغربی ممالک اقوام متحدہ کے فیصلوں کا رُخ موڑنے کے لئے اُکساوا پروپیگنڈہ چلا رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب کے علاوہ دیگر عالمی ممالک کی اکثریت کسی یک طرفہ کھیل کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ اسی وجہ سے مغرب شدید دباؤ میں آیا ہوا ہے۔ یوکرین کی جوہری اسلحہ بنانے کی خواہش ہمارے لئے اندیشوں کا سبب بن رہی ہے۔ اسی طرح یوکرین کے عسکری حیاتیاتی پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پینٹاگون کی طرف سے ملک میں کم از کم تین درجن لیبارٹریاں قائم کرنے پر بھی ہمیں تشویش ہے۔

  • پنجاب اسمبلی توڑنے کیلئے سمری تیار:ایسی کوئی بات نہیں یہ پراپیگنڈہ ہے :شہبازگل

    پنجاب اسمبلی توڑنے کیلئے سمری تیار:ایسی کوئی بات نہیں یہ پراپیگنڈہ ہے :شہبازگل

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کرلی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی توڑنے جو سمری تیار کی ہے وہ وزیراعظم کو دکھادی گئی ہےاس حوالے سے میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے

    دوسری طرف اسی حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ ذرائع وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق عمران خان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے اور عمران خان نے حکم کیا تو عہدہ بھی چھوڑ سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، عثمان بزدار کو کمالیہ سے اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے۔

    ادھر اس حوالے سے نہ تو بھی معلوم ہوا ہے کہ نہ تو پنجاب حکومت کی طرف سے اس دعوے کی تردید کی گئی ہے اور نہ ہی تصدیق بہرکیف صورتحال ہیجانی ہوچکی ہے

    دوسری طرف اس حوالے سے وائرل ہونے والی خبروں کے ردعمل میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا پنجاب اسمبلی توڑنے سے متعلق سمری کی تیاری کی خبر پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

    شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں اور اس خبر میں صداقت نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں اور حکومت جب عدم اعتماد سے کامیابی کےساتھ نمٹے گی تو سب سازشیں اور شرارتیں بھی دم توڑجائیں گی

    یاد رہے کہ آج کمالیہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کیسز ختم ہوتے ہی لندن بیٹھا بھگوڑا واپس آئے گا اور آتے ہی پہلےعدلیہ اور پھر پاک فوج پر حملہ کریگا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارباران چوہوں کوپیغام دےرہاہوں، حکومت آنی جانی معمولی چیزہے، میری جان بھی چلی جائےان لوگوں کوکبھی نہیں چھوڑوں گا، انہوں نےاربوں کی کرپشن کی،عالمی سطح پران کےثبوت آئے ان کیخلاف عالمی سطح پرثبوت آئےاور یہ الزام عمران خان پر لگاتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ایک اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں اور ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، دوسری اس ملک کی سب سے بڑی بیماری زرداری ہے جس پر اربوں روپےکرپشن کے کیسزہیں، ایک چیری بلوسم شریف ہیں جس کے چپڑاسی مقصود کے اکاؤنٹ میں 375 کروڑ روپے آجاتے ہیں، تمام نوکروں کے اکاؤنٹس میں 16 ارب روپے آجاتے ہیں، شہبازشریف کا کیس لگا ہوا ہے لیکن اب تک بچا ہوا ہے، کبھی کمردرد، کبھی وکیل بیمارہوجاتا ہے اس کو بھی پتہ ہےعمران خان تھوڑااورچل گیا تو شہباز شریف نے جیل میں جانا ہے، چوتھا فنکار لندن میں بیٹھا ہوا ہے۔