Baaghi TV

Tag: بشریٰ بی بی

  • بشری بی بی پر عدت کیس بنانے والوں کو سزا ملنی چاہیے،زرتاج گل

    بشری بی بی پر عدت کیس بنانے والوں کو سزا ملنی چاہیے،زرتاج گل

    تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ میں آج یہاں بطور پی ٹی آئی کارکن نہیں ایک خاتون کھڑی ہوں،

    دوران عدت نکاح کیس میں اپیل کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ بشری بی بی پر جو گھٹیا کیس بنایا گیا مجھ سمیت تمام خواتین کی توہین ہے، آج کا فیصلہ طے کرے گا کہ آپ نے خواتین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا نہیں،میرا مطالبہ ہے بشری بی بی پر کیس بنانے والوں کو سزا ملنی چاہیے، کل کسی بھی خاتون کی عدت محفوظ نہیں رہے گی،دوسری شادی کرنے والی ہر خاتون کی سابق شوہر کردار کشی کرے گا، انشاءاللہ تین بجے باپردہ خاتون بشری بی بی باعزت بری ہوگی،

    عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے ان کی بیوی پر تہمتیں لگائی گئیں،کنول شوذب
    دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب کا کہنا ہے کہ ہم آج عدالت کی طرف دیکھ رہے ہیں، یہ ایک شرمناک کیس تھا جس میں انتہائی پرائیویٹ باتوں کو اچھالا گیا، اس بے بنیاد غلیظ کیس نے پاکستانی خواتین کا دل چیر دیا، عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے ان کی بیوی پر تہمتیں لگائی گئیں،امت مسلمہ کی خواتین آج دیکھ رہی ہیں کہ پاکستان میں خواتین کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا، نکاح جیسا خوبصورت رشتہ آپ نے تماشا بنانے کی کوشش کی،انتہائی بے حیائی کی باتوں کو عدالت میں اچھالا گیا، اگر کسی بچی کی غلط جگہ شادی ہوجاتی ہے، اگر وہ طلاق لے لیتی ہیں تو کیا اس کا سابق شوہر خاتون اس کی عزت اچھالے گا،دو دن میں ٹرائل کرنے کے بعد 10، 10 سال کی سزا سنا دی، ایسے کیسز کو عدالت میں آنا ہی نہیں چاہیے، آپ کو جب کچھ نہ ملا تو آپ نے عدت جیسے کیس کو اچھالا،ایسے کیس بنانے والوں اور جھوٹی گواہیاں دینے والوں کا شکریہ ادا کروں گی،

    فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

    نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

    سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

  • اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ کا تبادلہ

    اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ کا تبادلہ

    راولپنڈی ،سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کو تبدیل کر دیا گیا
    اسد وڑائچ کو سپریٹنڈنٹ ساہیوال جیل تعینات کردیا گیا ،محکمہ جیل خانہ جات گریڈ 19کے عبدالغفور انجم کو سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا ،عبدالغفور انجم فیصل آباد جیل میں بطور سپریٹنڈنٹ تعینات تھے ،ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جیل افسران کے تقرر تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے،

    واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان قید ہیں، بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں ہیں،

    واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں تعینات سپریٹنڈنٹ عبدالغفور انجم گجرات جیل میں بھی رہے ہیں، گجرات جیل میں جب وہ تعینات تھے تو قیدیوں نے ہنگامہ آروائی کی تھی، جیل سپریٹنڈنٹ عبدالغفور انجم پر ساتھیوں سمیت کرپشن کا بھی الزام لگ چکا ہے،وہ معطل رہے تاہم 2021 میں انکو بحال کر دیا گیا تھا، اس ضمن میں 2021 میں پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ گجرات جیل میں کرپشن اور ہنگامے کے دوران جیل سپریٹنڈنٹ عبدالغفور انجم ساتھیوں سمیت کرپشن کے مرتکب ٹھہرائے گئے تھے،وزیر اعلی پنجاب نے متعلقہ سپرنٹنڈنٹ کے خلاف ایف آئی اے آر درج کرائی تھی،جس کے تحت تین سینئرز آئی جیز جیل خانہ جات پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی نے سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم کو قصوار ٹھہرایا،مذکورہ آفیسر پر چالیس لاکھ منتھلی لینے کا الزام بھی ثابت ہو چکا ہے۔مذکورہ آفیسر کی نگرانی میں چند ماہ قبل چار با اثر قیدیوں نے کم عمر بچے سے زیادتی کی کوشش کی،کم عمر بچے سے زیادتی کی کوشش کے باعث جیل میں ہنگامہ ہوا،سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم کے خلاف تمام ثبوت متعقلہ اداورں کے پاس موجود ہیں،با اثر ہونے کے باعث عبدالغفور انجم کو دوبارہ جیل سپریٹنڈنٹ کے عہدے پر بحال کر دیا گیا ہےجس کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے

    اڈیالہ جیل میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دیسی مرغ کھانے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری

    اڈیالہ جیل میں سزا یافتہ عمران خان الیکشن لڑنے کے خواہشمند

    اڈیالہ جیل ،عمران خان کے سیل کی خصوصی تصاویر،باغی ٹی وی پر

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    عمران خان کا سوشل میڈیا اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہو رہا ،شرجیل میمن کا دعویٰ

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    عمران خان سے خود کو اور آنے والی نسلوں سے محفوظ رکھیں،بشریٰ بی بی کی بیٹی کا بیان

  • دوران عدت نکاح کیس، اپیلوں پر فیصلہ،بشریٰ،عمران کو بری کر دیا گیا

    دوران عدت نکاح کیس، اپیلوں پر فیصلہ،بشریٰ،عمران کو بری کر دیا گیا

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت ہوئی.

    عدالت نےمحفوظ فیصلہ سنا دیا، جج افضل مجوکا نے آج دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو سنا دیا گیا ہے،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دوران عدت کیس میں بری کر دیا، عدالت نے بشریٰ اور عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،عدت میں نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاوں کے خلاف اپیلیں منظور کر لی گئیں،خاور مانیکا کی میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست مسترد کر دی گئی،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی اگر کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہیں ہیں تو رہا کردیا جائے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے رہائی کے روبکار جاری کردیے ہیں،

    سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا تھا ،25نومبر 2023خاور مانیکا نے اسلام آباد کی عدالت سے رجوع کیا،3فروری2024 کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو سات سات سال قید کی سزا ہوئی،29فروری کو سزا کےخلاف اپیلیں قابل سماعت قرار دی گئیں،23مئی عدالت نےاپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا،29مئی کو خاورمانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر عدم اعتماد کردیا، جج نے محفوظ فیصلہ سنانے کے بجائے کیس ہائی کورٹ بھیج دیا،7جون بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نےاسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،13جون کو ہائیکورٹ نے ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کاحکم دیا،25جون کو سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ہوا،27جون کو بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی گئی،مرکزی اپیل پر سماعتیں ہوئیں، آج 13 اکتوبر کو دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ ہوا جو سناتے ہوئے جج افضل مجوکا نے عمران خان ،بشریٰ بی بی کو بری کر دیا.

    عدالتی فیصلہ کے بعد بشریٰ بی بی کی رہائی کے امکانات ہیں تا ہم عمران خان بدستور جیل میں رہیں گے، عمران خان کو نومئی کے مقدمات میں بھی گرفتار کیا گیا ہے،

    جب فیصلہ سنایا گیا تو کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی رہنما، وکلا صحافی بڑی تعداد میں موجود تھے، پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی،عدالتی فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی خواتین نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی.کمرہ عدالت میں رش ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکار عدالت میں موجود پی ٹی آئی کارکنان کو باہر نکالتے رہے ، اس موقع پر پولیس اور پی ٹی آئی خواتین میں تلخ کلامی بھی ہوئی،

    شوہر عورت کی قربانیوں کو سائیڈ پر رکھ کر کہہ رہا ہے میں نے کچھ نہیں کیا، وکیل خاور مانیکا
    قبل ازیں درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی،خاور مانیکا کے وکیل اور عمران خان ،بشریٰ کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے،خاورمانیکا کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ٹرائل کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کی جانب سے گواہ لانے کا کہا گیا، اگر گواہ لانا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، عدالت کسی بھی وقت شواہد لے سکتی ہے، کل آپ نے فقہ حنفی کا پوچھا تھا، کہیں بھی ذکر نہیں کیا گیا کہ حنفی ہیں، مفتی سعید نے بھی یہ نہیں کہا کہ دونوں حنفی ہیں،سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں کہ ان کے کلائنٹ عمران خان نے شادی کی ہے، انہیں عدت کے بارے میں علم نہیں، تمام تر ذمہ داری بشریٰ بی بی کے کندھوں پر منتقل کی جارہی ہے، شوہر عورت کی قربانیوں کو سائیڈ پر رکھ کر کہہ رہا ہے میں نے کچھ نہیں کیا، خاتون مشکل وقت میں خاوند کے ساتھ کھڑی رہی، ایک لیڈر سے ایسی توقع نہیں کی جاسکتی،بیوی بنی گالہ کی آسائش چھوڑ کر اڈیالہ جیل تک چلی گئی،

    جج افضل مجوکہ نے کہا کہ ایسے ہو ہی نہیں سکتا اگر شادی ہوئی تو دونوں ذمہ دار ہیں،خاور مانیکا کے وکیل نے کہا کہ بیوی کیا سوچے گی کہ میری محبتوں کا یہ صلہ دیا، ان حالات میں میں اقبال کی شاعری کا سہارا لوں گا،
    عشق قاتل سے بھی، مقتول سے ہمدردی بھی
    یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
    سجدہ خالق کو بھی، ابلیس سے یارانہ بھی
    حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
    سپریم کورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ جب تک عدت کا دورانیہ پورا نہیں ہوتا وہ طلاق دینے والے شوہر کی بیوی ہی تصور ہوگی ، 2019 میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا جس میں لکھا کہ عدت کا دورانیہ 90 دن تصور کیا جائے گا ،

    ٹرائل کورٹ میں کوئی غیر قانونی کام ہوا تو کیا کیس ریمانڈ بیک کروانا چاہتے ہیں،وکیل خاور مانیکا
    وکیل خاور مانیکا نے کہا کہ بشری بی بی کی جانب سے کہا گیا کہ اپریل 2017 میں زبانی طلاق دی گئی،اگر خاتون کہتی ہے کہ اسے زبانی طلاق دی گئی تو کیا اس کی زبانی بات پر اعتبار کیا جائے گا،زبانی طلاق کی کوئی حیثیت نہیں ہے اس حوالے سے عدالتی فیصلے موجود ہیں،قانون کہتا ہے دستاویزی ثبوت زبانی بات پر حاوی ہو گا،بشری بی بی نے کس بیان میں کہا شادی عدت کے دوران نہںں ہوئی،مفتی سعید نے بشری بی بی کی بہن کے کہنے پر کہ شادی کے لوازمات پورے ہیں نکاح پڑھوایا،کسی جگہ بشری بی بی نے مفتی سعید کو نہیں کہا کہ انکی عدت پوری ہے،جس بہن نے عدت پوری ہونے کا کہا اسے پھر بطور گواہ لایا جاتا،جج افضل مجوکا نے کہا کہ پراسیکوشن کی ڈیوٹی ہے کہ وہ ثابت کرے کہ عدت پوری نہیں، وکیل خاور مانیکا نے کہا کہ 16 جنوری 2024 کو بشری بی بی پر فرد جرم عائد ہوئی اور صحت جرم سے انکار کیا،بشری بی بی نے نہیں کہا کہ انھوں نے عدت مکمل ہونے پر شادی کی،عمران خان کے بیان پر فرد جرم عائد ہوئی،جس کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ جھوٹا کیس ہے اور لندن پلان کا حصہ ہے اور اس کا مقصد پارٹی کا ختم کرنا اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنا ہے،عمران خان نے بھی کہیں نہیں کہا کہ انھوں نے عدت مکمل ہونے پر شادی کی،اگر ٹرائل کورٹ میں کوئی غیر قانونی کام ہوا تو کیا کیس ریمانڈ بیک کروانا چاہتے ہیں،عمران خان کے وکیل عثمان ریاض گل نے کہا کہ ہم کیس ریمانڈ بیک نہیں بلکہ ہائی کورٹ کی ٹائم لائن کے مطابق اپیلوں پر فیصلہ چاہتے ہیں،

    بشریٰ بی بی نے کسی بھی جگہ مفتی سعید کو نہیں کہا کہ میری عدت پوری ہوگئی ،وکیل خاور مانیکا
    دورانِ دلائل زبانی طلاق دینے کے حوالے سے خاور مانیکا کے وکیل کی جانب سے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہاگیا کہ دستاویزات زبانی بات پر زیادہ فوقیت رکھتے ہیں ،بشریٰ بی بی نے کس جگہ کہا کہ اس نے عدت پوری کرلی تھی ، بشریٰ بی بی نے کسی بھی جگہ مفتی سعید کو نہیں کہا کہ میری عدت پوری ہوگئی ہے ،دوسری طرف سے کہا گیا کہ خاتون کا بیان حتمی ہوگا ، بشریٰ بی بی نے مفتی سعید کو کہا کہ میری عدت پوری ہوگئی ہے ، جج افضل مجوکا نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان کو آپ اس کے خلاف کیسے استعمال کرسکتے ہیں ،شرعی تقاضے پورے کرنے کا ذکر تو کیا گیا ہے ،اس بات پر میں بھی آپ سے اختلاف کروں گا کہ آپ جیسے سینئر وکیل سے ایسی بات کی امید نہیں تھی ، وکیل خاور مانیکا نے کہا کہ اختلاف کرنا سب کا حق ہے اور آپ بھی اختلاف کرسکتے ہیں ،

    خاور مانیکا کے وکیل نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا بیان پڑھا ، جج افضل مجوکا نے کہا کہ جب بھی ملزم کوئی بات عدالت کے سامنے کہے گا مجسٹریٹ سرٹیفکیٹ دے گا ، جج محمد افضل مجوکا نے وکیل عثمان گل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چارج کے اوپر سرٹیفکیٹ ہی نہیں ہے آپ نے یہ نکتہ کیوں نہیں اٹھایا ؟ یہاں چارج کے نیچے سرٹیفکیٹ نہیں ہے یہ دلائل میں آپ نے نہیں ابھی تک کہیں نہیں کہا ،واضع ہے کہ جب بھی ملزم عدالت میں بولے گا مجسٹریٹ سرٹیفکیٹ دے گا ،وکیل عثمان ریاض گل نے کہا کہ آپ کی گائیڈ لائن مل گئی ہے اب کر دیں گے ،

    جج افضل مجوکا کی جانب سے صحافیوں کو "بیچارہ” کہنے پر صحافی ثاقب بشیر کا جواب
    وکیل خاور مانیکا نے کہا کہ یہاں پورے ریکارڈ میں بشری بی بی نے کہیں نہیں کہا عدت پیریڈ ختم ہونے کے بعد میرا نکاح ہوا ،سوشل میڈیا یوٹیوبرز نے ایسی فضا قائم کی کہ عورت کی بات حتمی ہے ، جج افضل مجوکا نے صحافیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مکالمہ کیا کہ یہ بیچارے تو اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں ، صحافی ثاقب بشیر نے کہا کہ سر ہم بیچارے نہیں ہیں ،ہم پروفیشنل صحافی ہیں ہم ذمہ داری غیر جانبداری سے پوری کر رہے ہیں ،ایسے بات سے تاثر جاتا ہے ہم کوئی سوسائٹی کے تھرڈ کلاس لوگ ہیں،جج افضل مجوکا نے کہا کہ نہیں میرا مطلب تھا کہ ہم سب پروفیشنل ہیں کہیں نہ کہیں جواب دہ ہیں ، وکیل خاور مانیکا نے کہا کہ ثاقب بشیر بھائی ہے محنتی ہے لیکن میرا نام کہیں نا کہیں بولتے ہوئے بھول جاتا ہے ،

    بشریٰ سے طلاق کے بعد خاورمانیکا نے شادی کی، ایک بچی بھی ہے، وکیل کا انکشاف
    جج افضل مجوکا نے استفسار کیا کہ بشری بی بی نے تو دوسری شادی کی ہے ،کیا خاور مانیکا نے دوسری شادی کی ہے ؟ وکیل خاور مانیکا نے کہا کہ میں نے نہیں پوچھا ، وکیل عثمان گل نے کہا کہ تین چار ماہ بعد خاور مانیکا نے شادی کر لی تھی اس سے ایک بچی بھی ہے ، وکیل خاورمانیکا نے کہا کہ میں نے نہیں پوچھا ، ویسے بھی عدت کا اطلاق مرد پر نہیں ہوتا ، میں اور گل صاحب شریف ہیں جو ایک سے آگے نہیں بڑھے وگرنہ مرد کو تو چار شادیوں کی اجازت ہے ،مرد پر تو عدت کا بھی اطلاق نہیں ہوتا ،پبلک میں معافی مانگ لیتے عوام بھی معاف کر دیتی اور خاور مانیکا بھی معاف کر دیتا ، شوہر فوت ہو جائے تو بیوی کی عدت 4 ماہ ہوگی ،ایک بار تین طلاقیں دی ہوں تو ایک طلاق تصور ہوگی ، وکیل خاور مانیکا نے مختلف احادیث کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہاکہ شکایت کنندہ نے جب حلف لے کر بیان دیا کہ کہ وہ رجوع کرنا چاہتے تھے تو ان کی ایک طلاق تصور ہوگی ،میں نے تو کسی جگہ نہیں کہا کہ میں فقہ حنفیہ یا شافعی کا ماننا والے ہوں ،میں نے تو مسلمان ہونے کے ناطے شکایت درج کرائی ہے ، انصاف اسلام کے مطابق چاہیے ،وکیل خاور مانیکا کی جانب سے عدت کے دورانیہ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ جب تک عدت کا دورانیہ پورا نہیں ہوتا وہ طلاق دینے والے شوہر کی بیوی ہی تصور ہوگی،2019 میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا جس میں لکھا کہ عدت کا دورانیہ 90 دن تصور کیا جائے گا ، عمران خان اور بشری بی بی حلف پر اپنے حق میں گواہی دیتے،طلاق ڈیڈ پر ٹمپرنگ کا کہا گیا مگر شواہد پیش نہیں کیئے گئے،ہم مطمئن ہیں کہ طلاق ڈیڈ پر کوئی ٹمپرنگ نہیں،اپریل میں کوئی طلاق نہیں دی نومبر 2017 خاور مانیکا نے تحریری طلاق دی،قرآن پاک میں ہے دوران عدت رجوع کرنے کا حق اور عدت مکمل ہونے پر دوسری شادی کی اجازت دی گئی،عدت کے دوران دوسری شادی کا فیصلہ بھی نہیں کیا جا سکتا،اسلام کہتا ہے کہ اکٹھی تین طلاقوں کو ایک تصور کیا جائے گا،خاور مانیکا نے کہیں نہیں کہا کہ وہ فقہ حنفی سے ہیں وہ بطور مسلمان عدالت میں پیش ہوئے ہیں ،جب تک عدت مکمل نہیں ہوتی خاتون طلاق دینے والے کی بیوی ہی تصور گی،عدت کا دورانیہ 90 دن ہونے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں،

    دوسرا نکاح کرنے کی ضرورت پیش کیوں آئی ؟،اس کا مطلب ہے پہلا نکاح فراڈ تھا ،وکیل خاورمانیکا
    وکیل خاور مانیکا نے کہا کہ پہلا نکاح ہو گیا تھا تو پھر دوسرا نکاح کرنے کی ضرورت پیش کیوں آئی ؟،اس کا مطلب ہے پہلا نکاح فراڈ تھا ،میرا گلہ ہے انہیں دلائل کے لیے کتنا وقت دیا گیا مجھے نہیں دیا گیا،کیا پھر پہلی شادی دکھاوے کے لیے تھی؟ جج افضل مجوکا نے کہا کہ اگلے دس منٹ میں مکمل کر لیں دوسری طرف کو بھی دس منٹ دوں گا اگلے 20 منٹ میں مکمل کر لیتے ہیں،سلمان اکرم راجہ کو جواب الجواب زیادہ سے زیادہ دس منٹ دوں گا ، وکیل خاورمانیکا نے کہا کہ میں بھی کوشش کرتا ہوں دلائل مکمل کرلوں ، وکیل خاور مانیکا نے کہا کہ خاور مانیکا نے اپنے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی نے کبھی نہیں بتایا کہ ان کو ماہواری پیریڈز کے حوالے سے کوئی میڈیکلی مسئلہ ہے ،ٹرائل کے دوران گواہ عون چوہدری پر عدت کے حوالے سے کوئی بھی جرح نہیں کی گئی ،ٹرائل کے دوران مفتی سعید پر بھی عدت کے حوالے سے کوئی جرح نہیں کی گئی ،سیکشن 496 کے ساتھ 494 بھی شامل کیا جائے ،خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری نے اپنے دلائل مکمل کرلیے

    انہوں نے کہا کہ ایک طلاق ہوئی تو کیا مطلب ہوا خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی ابھی تک نکاح میں ہیں ؟ سلمان اکرم راجہ
    عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ نے جواب الجواب دلائل کا آغاز کردیا،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ چیئرمین یونین کونسل کو نوٹس جاری نہ کرنا کوئی اور جرم ہوسکتا فراڈ نہیں ہوسکتا ،طلاق کا نوٹس خاور مانیکا نے نہیں دیا تو 90 دن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،مسلم فیملی لا کے سیکشن 7 کو پڑھا ہے اس میں لکھا ہے کہ نوٹس لازمی شرط نہیں ہے ،ان کی بات مان بھی جائے تو بھی قانونی ڈیفیکٹ کہا جا سکتا فراڈ شادی نہیں کہا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ ایک طلاق ہوئی تو کیا مطلب ہوا خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی ابھی تک نکاح میں ہیں ؟ کیونکہ نوٹس تو ابھی تک نہیں ہوا ،سیکشن 7 کے مطابق آج بھی گاؤں میں طلاق نوٹس کے ذریعے نہیں دی جاتی ،سیکشن 494 کا بھی کوئی ثبوت موجود نہیں ہے وہ کیسے مانگ رہے ہیں ،496 بی ڈالا گیا مگر وہ چارج فریم میں نکال دیا گیا ،اللہ داد والے کیس میں بھی سپریم کورٹ نے سیکشن 7 بارے واضح کیا کہ چار سال بعد دوبارہ سابق شوہر کی بیوی تصور نہیں کیا جا سکتا ،خاور مانیکا نے نے اپنے بیان میں بشریٰ بی بی کے لیے سابقہ اہلیہ کہا ہوا ہے ،14 نومبر 2017 کے طلاق نامہ کی فوٹو کاپی ثبوت کے طور پر پیش کی گئی ،14 نومبر کے ڈاکومنٹس کو ثبوت کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا تھا ،عدت کب سے شروع ہوئی اس حوالے سے کوئی گئی دستاویز موجود نہیں ہے ،خاتون اپریل کا کہتی ہے اور یہ کہتے ہیں کہ 14 نومبر 2017 کو ہوئی ہے ،کیس اتنا ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ نکاح اس تاریخ کو نہ ہوتی فلاں تاریخ کو ہوتا ،

    عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی خواتین بشریٰ بی بی سے یکجہتی کے لئے کمرہ عدالت کے باہر موجود تھیں

    واضح رہے کہ دوران عدت نکاح کیس میں تین فروری کو عام انتخابات سے قبل عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنائی گئی تھی، عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا تھا، عدالت نےعمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی تھی.

    ’سابقہ شوہر نہیں بتا سکتا کہ عدت اور خاتون کی ماہواری کے 3 سائیکل کب مکمل ہوئے‘

    عمران ،بشریٰ مجرم،،نکاح کی اتنی جلدی کیا تھی قوم کو وجہ تو بتادیں،خاور مانیکا

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے تھے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،

    جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،

    عدالتی وقت کے بعد ٹرائل کیوں ہوا یہی کافی ہے کیس سزا معطلی کا ہے، وکیل سلمان صفدر

    عدت کیس میں فیصلہ کرنے کیلیے 12 جولائی تک کا وقت ہے،جج

    دوران عدت نکاح کیس،خاور مانیکا 21 جون کو طلب،پیش نہ ہوئے تو فیصلہ ہو گا،عدالت

    دوران عدت نکاح کیس،سزا کیخلاف اپیلوں پر دس دن میں فیصلے کا حکم

    دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی اپیل دائر

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    بشریٰ بی بی کو سزا،خاور مانیکا کا ردعمل،نااہلی کے فیصلے پر حیران

    خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کے خلاف درخواست میں کیا کہا تھا؟
    گزشتہ برس 25 نومبر کو بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عدالت سے رجوع کیا تھا،خاور مانیکا نے بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا کی استدعا کردی،خاور مانیکا نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی ،درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نیازی نے میری بیوی بشری مانیکا کو ورغلایا،اس سے ناجائز تعلقات رکھے، مجھ سے چھین کے عدت میں نکاح کیا اور میری زندگی تباہ کی، یہ جرم بنی گالہ اسلام آباد میں ہوا،تصدیق شدہ ناجائز تعلقات کی بناء پر بشریٰ بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا،خاور مانیکا نے بشری بی بی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا دینے کی استدعا کردی

    اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر خاور مانیکا کی درخواست میں عمران خان اور بشری بی بی کے یکم جنوری 2018 کے نکاح کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے،خاورمانیکا نے غیرشرعی نکاح، زنا سے متعلق دفعات کے تحت درخواست دائر کی،خاور مانیکا نے اسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں پیش ہوئے اورشکایت درج کرادی،درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی

    درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی سے 1989 میں شادی ہوئی، ہماری شادہ شدہ زندگی پر سکون جارہی تھی جب تک چیئرمین پی ٹی آئی نے مداخلت کی،پیری مریدی کے چکر میں چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھر داخل ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی گھنٹوں بشریٰ بی بی کے گھر رہتےتھے،چیئرمین پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی اور میری شادی شدہ زندگی میں مداخلت شروع کردی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی کو بے عزت کرکے کئی بار گھر سے نکالا،ایک بار رات گئے گھر آیا تو زلفی بخاری کو اپنے کمرے میں پایا،زلفی بخاری چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ بشریٰ بی بی کے گھر آنے جاتے رہتےتھے، چیئرمین پی ٹی آئی،زلفی بخاری کا اس طرح گھر پر آنا غیر اسلامی تھا،بشریٰ بی بی کا چیئرمین پی ٹی کے گھر بھی آنا جانا شروع ہوگیا،بشریٰ بی بی گھنٹوں چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر رہتی تھیں،بشریٰ بی بی کے ساتھ میری تلخ کلامی بھی ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کےکہنے پر بشریٰ بی بی کو فرح گوگی نے الگ موبائل دیا،بشریٰ بی بی کو کئی بار روکا لیکن وہ ہمیشہ بہانے باننا شروع کر دیتی تھیں، مجھے میرےنوکر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے ناجائز تعلقات بھی ہیں، بہت کوشش کی رشتہ قائم رہےلیکن 14نومبر2017 کو بشریٰ بی بی کو طلاق دے دی،چیئرمین پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی نے غیرشرعی نکاح فروری 2018 میں کیا، فرح گوگی نے طلاق کی تاریخ تبدیل کرنے کا کہا اور زبردستی کی، میں نے فرح گوگی کی بات رد کی جس پر چیئرمین پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی نے دوبارہ نکاح کیا، میری شادی شدہ زندگی چیئرمین پی ٹی آئی نے برباد کی، چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی زنا کے مرتکب ہوئے،دوران عدت نکاح کیا، گناہ کیا، فراڈ پر مبنی شادی کی،

  • بشریٰ،عمران کو تمام سہولیات دی جائیں جنکے وہ حقدار ہیں، عدالت

    بشریٰ،عمران کو تمام سہولیات دی جائیں جنکے وہ حقدار ہیں، عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ،بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات کی فراہمی، بنیادی حقوق کے تحفظ سے متعلق درخواست پر حکم جاری کر دیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ وفاقی حکومت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی زندگی اور صحت کی حفاظت یقینی بنائے، وفاقی حکومت عدالت کی جانب سے فراہم کی گئی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنائے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل میں وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں جن کے وہ حقدار ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ہدایات کیساتھ نمٹا دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا،حکمنامہ میں کہا گیا کہ جب یہ درخواست دائر کی گئی تھی تب بانی پی ٹی آئی جیل میں سزا کاٹ رہے تھے، موجودہ صورتحال میں درخواست گزار خود بھی جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں، درخواست میں جو معاملہ اٹھایا گیا ہے وہ بانی پی ٹی آئی تک محدود نہیں بلکہ عمومی نوعیت کا ہے،کہا گیا کہ ایک قیدی کے کوئی حقوق نہیں جو کہ مکمل طور پر غلط ہے، قید کا مطلب غیر انسانی برتاؤ بالکل بھی نہیں ہے،قید کا مقصد بغیر کسی جسمانی و دماغی دباؤ کے قیدی کی اصلاح ہے، اس عدالت نے مقدمہ خالد حسین بنام وزارت انسانی حقوق میں گائیڈ لائنز فراہم کردی ہیں،وفاقی حکومت ملک کی تمام جیلوں، بالخصوص اڈیالہ جیل میں ان گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرانے کی پابند ہے،بظاہر اب تک وفاقی حکومت جیلوں میں ان گائیڈ لائنز پر عملدرآمد نہیں کرا سکی، وفاقی حکومت فوری طور پر ملک کی تمام جیلوں میں فراہم کردہ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنائے،پاکستان انسانی حقوق سے متعلق بہت سے بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کنندہ ہے، بظاہر وفاقی حکومت نے ان معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے ہیں،بشریٰ بی بی کی جانب سے یہ درخواست ہدایات کیساتھ نمٹائی جاتی ہے،

  • عدت میں نکاح کیس،فقہ حنفی میں 3 طلاق کے بعد رجوع کا حق ختم ہوجاتا ہے،عدالت

    عدت میں نکاح کیس،فقہ حنفی میں 3 طلاق کے بعد رجوع کا حق ختم ہوجاتا ہے،عدالت

    اسلام آباد ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،

    بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے وکیل نے دلائل دیئے، کیس پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی، اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان بھی بڑی تعداد میں کمرہ عدالت میں موجود تھیں ،خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا سربراہ عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے عوام کوجواب دہ ہے، یہ دیکھے بغیرکہ مجرم طاقتورہے قانون اورثبوت کے مطابق فیصلہ ہوگا،خاور مانیکا کے وکیل کی جانب سے متعد عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جو اسلام آباد ہائیکورٹ کی ججمنٹ دی اس کے لیے دوسرے خاوند کا فوت ہونا ضروری ہے اگرجیل میں ملزم کوپتہ چلے کہ میرے وکیل ایسے کیس لڑرہے ہیں یہ ججمنٹ دیکھ کرہارٹ اٹیک ہوجائے گا

    عمران خان کی جانب سے قوم سے معافی مانگی جاتی توشکایت کنندہ بھی معاف کرسکتے ہیں،وکیل خاورمانیکا
    جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ ججمنٹ پڑھی ہے، مؤقف دیکھ لیا ہے،خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف نے کہا کہ کل جوججمنٹ عدالت کی جانب سے مانگی گئی تھی وہ سپریم کورٹ کی نہیں فیڈرل شریعت کورٹ کی ہے،جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ججمنٹ نہیں جس ججمنٹ کا میں نے ذکر کیا وہ سپریم کورٹ کی ہے،وکیل خاور مانیکا نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جس ججمنٹ پرزوردیا گیا اس کے مطابق دوران عدت نکاح فاسق ہے، کسی بھی کریمنل کیس کو اس کے حقائق کے مطابق سن کر فیصلہ کیا جانا چاہیئے،اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی توہین پر نوٹس ہوجاتا ماتحت عدالتوں کے ججز کی توہین پر نوٹس کیوں نہیں ہوتا، عمران خان کی جانب سے قوم سے معافی مانگی جاتی توشکایت کنندہ بھی معاف کرسکتے ہیں،عدالت نے دیکھنا ہے کہ شکایت تاخیرسے جان بوجھ کردرج کرائی گئی یا نہیں،قانون میں کوئی قدغن نہیں کہ شکایت کتنے عرصے بعد درج کرائی گئی۔

    یہ فقہ حنفی سے ہیں اوراس کے مطابق طلاق ہوگئی توعدت کا کیس تو بنتاہی نہیں ،جج افضل مجوکا
    خاور مانیکا کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیا وراثت کا کیس 100سال بعد نہیں سنا جاسکتا ہے؟دوسری طرف سے عدت کے حوالے سے بیان کے ویڈیوکلپ پردلائل دیے گئے، آج یہ یکم جنوری والے نکاح کو تسلیم کرتے ہیں، خاور مانیکا کا کلپ چلایا گیا کہ وہ بشریٰ بی بی کی بڑی تعریفیں کررہے ہیں،وکیل زاہد آصف نے عدالت میں خاورمانیکا کا ویڈیو بیان چلانے کی استدعا کی،جس پر خاورمانیکا کے صاحبزادے کا ویڈیو بیان بھی عدالت کے سامنے چلایا گیا،خاور مانیکا کے وکیل نے کہا کہ عمران خان اور خاور مانیکا کے صاحبزادے نے یکم جنوری کے نکاح سے انکار کیا،خاورمانیکا کے وکیل زاہد آصف نے پی ٹی آئی کا تردیدی آفیشل لیٹرعدالت کے سامنے پیش کردیا،جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں جب خاورمانیکا کا بیان ہوا تب یہ دستاویزات پیش کی گئیں؟خاور مانیکا کے وکیل نے کہا کہ نہیں اس وقت نہیں پیش کیا گیا، ٹرائل کورٹ کے سامنے خاورمانیکا کا بیان چلایا گیا مگرانکے صاحبزادے کا بیان نہیں چلایا گیا، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا گواہ تو کہتا ہے مجھے دوسرے دن ہی شادی کا پتہ لگ گیا تھا،جج افضل مجوکا نے خاور مانیکا کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ لوگ طلاق کو تو مانتے ہیں، آپ دونوں فقہ حنفی کے پیروکارہیں،فقہ حنفی میں 3 طلاق کے بعد رجوع کا حق ختم ہوجاتا ہے،وکیل خاورمانیکا نے کہا کہ شکایت میں پتہ لگا کہ عدت میں نکاح کیا گیا ہے،جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فقہ کے نظریات کوکورٹ میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا ہے،یہ فقہ حنفی سے ہیں اوراس کے مطابق طلاق ہوگئی ہے توعدت کا کیس تو بنتاہی نہیں ہے

    واضح رہے کہ دوران عدت نکاح کیس میں تین فروری کو عام انتخابات سے قبل عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنائی گئی تھی، عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا تھا، عدالت نےعمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی تھی.

    ’سابقہ شوہر نہیں بتا سکتا کہ عدت اور خاتون کی ماہواری کے 3 سائیکل کب مکمل ہوئے‘

    عمران ،بشریٰ مجرم،،نکاح کی اتنی جلدی کیا تھی قوم کو وجہ تو بتادیں،خاور مانیکا

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے تھے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،

    جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،

    عدالتی وقت کے بعد ٹرائل کیوں ہوا یہی کافی ہے کیس سزا معطلی کا ہے، وکیل سلمان صفدر

    عدت کیس میں فیصلہ کرنے کیلیے 12 جولائی تک کا وقت ہے،جج

    دوران عدت نکاح کیس،خاور مانیکا 21 جون کو طلب،پیش نہ ہوئے تو فیصلہ ہو گا،عدالت

    دوران عدت نکاح کیس،سزا کیخلاف اپیلوں پر دس دن میں فیصلے کا حکم

    دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی اپیل دائر

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    بشریٰ بی بی کو سزا،خاور مانیکا کا ردعمل،نااہلی کے فیصلے پر حیران

    خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کے خلاف درخواست میں کیا کہا تھا؟
    گزشتہ برس 25 نومبر کو بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عدالت سے رجوع کیا تھا،خاور مانیکا نے بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا کی استدعا کردی،خاور مانیکا نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی ،درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نیازی نے میری بیوی بشری مانیکا کو ورغلایا،اس سے ناجائز تعلقات رکھے، مجھ سے چھین کے عدت میں نکاح کیا اور میری زندگی تباہ کی، یہ جرم بنی گالہ اسلام آباد میں ہوا،تصدیق شدہ ناجائز تعلقات کی بناء پر بشریٰ بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا،خاور مانیکا نے بشری بی بی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا دینے کی استدعا کردی

    اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر خاور مانیکا کی درخواست میں عمران خان اور بشری بی بی کے یکم جنوری 2018 کے نکاح کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے،خاورمانیکا نے غیرشرعی نکاح، زنا سے متعلق دفعات کے تحت درخواست دائر کی،خاور مانیکا نے اسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں پیش ہوئے اورشکایت درج کرادی،درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی

    درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی سے 1989 میں شادی ہوئی، ہماری شادہ شدہ زندگی پر سکون جارہی تھی جب تک چیئرمین پی ٹی آئی نے مداخلت کی،پیری مریدی کے چکر میں چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھر داخل ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی گھنٹوں بشریٰ بی بی کے گھر رہتےتھے،چیئرمین پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی اور میری شادی شدہ زندگی میں مداخلت شروع کردی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی کو بے عزت کرکے کئی بار گھر سے نکالا،ایک بار رات گئے گھر آیا تو زلفی بخاری کو اپنے کمرے میں پایا،زلفی بخاری چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ بشریٰ بی بی کے گھر آنے جاتے رہتےتھے، چیئرمین پی ٹی آئی،زلفی بخاری کا اس طرح گھر پر آنا غیر اسلامی تھا،بشریٰ بی بی کا چیئرمین پی ٹی کے گھر بھی آنا جانا شروع ہوگیا،بشریٰ بی بی گھنٹوں چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر رہتی تھیں،بشریٰ بی بی کے ساتھ میری تلخ کلامی بھی ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کےکہنے پر بشریٰ بی بی کو فرح گوگی نے الگ موبائل دیا،بشریٰ بی بی کو کئی بار روکا لیکن وہ ہمیشہ بہانے باننا شروع کر دیتی تھیں، مجھے میرےنوکر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے ناجائز تعلقات بھی ہیں، بہت کوشش کی رشتہ قائم رہےلیکن 14نومبر2017 کو بشریٰ بی بی کو طلاق دے دی،چیئرمین پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی نے غیرشرعی نکاح فروری 2018 میں کیا، فرح گوگی نے طلاق کی تاریخ تبدیل کرنے کا کہا اور زبردستی کی، میں نے فرح گوگی کی بات رد کی جس پر چیئرمین پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی نے دوبارہ نکاح کیا، میری شادی شدہ زندگی چیئرمین پی ٹی آئی نے برباد کی، چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی زنا کے مرتکب ہوئے،دوران عدت نکاح کیا، گناہ کیا، فراڈ پر مبنی شادی کی،

  • عدت کیس میں  قابل ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنایا جائے،وکیل خاور مانیکا

    عدت کیس میں قابل ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنایا جائے،وکیل خاور مانیکا

    اسلام آباد،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت ہوئی

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل نے اپیلوں پر سماعت کی، خاور مانیکا کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیئے،گزشتہ سماعت پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں،خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ2 دن جو دلائل ہوئے وہ بحث بالجبر کے مترادف تھے، ان کی طرف سے جنرل التوا کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا گیا، اس میں بذریعہ کال ڈائریکشن دی گئی، ہائیکورٹ ہمارےکیسز میں کیوں نہیں بتاتی کہ ہمارا کیا قصور ہے، ہمارے پاس سوشل میڈیا پر کوئی گالم گلوچ کی مہم چلانے والا نہیں ، میں ماہِ رمضان میں بھی کبھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوا، محرم الحرام سوگ کا مہینہ ہے، میں نے اہل بیت کی محبت میں عدالت سے التواء مانگا تھا، درخواست عدالت نے منظور کر لی تو ہائیکورٹ نے بغیر چیلنج کیسے ڈائریکشن دے دی؟ میری ایک کیس میں نہیں سب کیسز میں التواء کی درخواست منظور ہوئی تھی، عام لوگوں کی ضمانتیں ہونے کے بعد 5،5 دن مچلکے جمع نہیں ہوتے، میرے حق میں فیصلہ آیا تو خوشی کا اظہار کروں گا، خلاف آیا تو آپ کے خلاف مہم نہیں چلاؤں گا، ہمارے وکلا نے صرف اونچا بولنے پر دہشتگردی کے پرچے بھگتے ہیں، جج ہمایوں دلاور کی کھلی عدالت میں طوفانِ بدتمیزی برپا کیا گیا، ججز کے قلم ان کے خلاف بھی چلے جنہوں نے عدالتوں میں ججز کی توہین کی، ایک جج عدالت میں ملزم کو کہتا ہے کہ گڈ ٹو سی یو۔

    ہم وکیل ذاتی عداوتوں کا ایندھن کیوں بنیں، آپ لوگوں کی لڑائی ہے تو وہ ایوان میں بیٹھ کر لڑیں،وکیل خاور مانیکا
    اس موقع پر تحریک انصاف کے وکلاء کی جانب سے خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری کے دلائل پر اعتراض کیا گیا،تو خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب آپ کے سامنے دھمکی آمیز دلائل دیے گئے تو ہم نے اعتراض نہیں کیا، وکیل کا کام نہیں ہے کہ گالم گلوچ کرے یا الزام تراشیاں کرے، شبلی فراز نے میرے معاون وکیل کو دیکھ کر کہا کہ ان کا علاج کیوں نہیں کیا جاتا، میرے لیے صدمہ تھا کہ ایوان میں بیٹھا شخص ایسی بات کیسے کر سکتا ہے، ہم وکیل ذاتی عداوتوں کا ایندھن کیوں بنیں، آپ لوگوں کی لڑائی ہے تو وہ ایوان میں بیٹھ کر لڑیں، مولانا فضل الرحمان کو مختلف القابات دیے گئے، آج ان کے ساتھ لانگ مارچ کے منصوبے بنا رہے ہیں، مجھے کہا گیا کہ شبلی فراز صاحب کے خلاف مقدمہ کریں، مگر ہم نے نہیں کیا، دوسری طرف سے اگر ایسا کچھ ہوتا تو وہ ہمارے خلاف درخواست دے چکے ہوتے، آپ مجھے مار سکتے ہیں، میرے معاون کو کچھ نہ کہا جائے۔

    ہو سکتا ہے کہ میں نے بھی پی ٹی آئی کے دھرنوں میں شرکت کی ہو،وکیل خاور مانیکا
    جج افضل مجوکا نے خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ سے کہا کہ آپ اب بس کریں، دلائل کی طرف آئیں،خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ 2 سال سے ہمارے ساتھ ہو رہا ہے، ہم پر دہشت گردی کے پرچے ہوئے، کیا سلمان صفدر نے یہاں دھمکی آمیز دلائل نہیں دیے؟ میری تربیت میں بدتمیزی، گالم گلوچ نہیں، جسے میں جانتا ہوں اس سے اجنبی نہیں بن جاتا، وکیل کا کام ڈنڈا اور اسلحہ اٹھانا نہیں، وکیل کا کام ایمانداری کے ساتھ کیس لڑنا ہے، دلائل کے لیے ٹائم مرضی سے رکھوں گا، میں ڈائریکشن کو مدنظر نہیں رکھتا،جج افضل مجوکا نے انہیں ہدایت کی کہ نہیں، وقت کو مد نظر رکھنا پڑے گا،خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں دلائل اپنی مرضی سے دوں گا، ڈائریکشن کا خیال دوسری پارٹی رکھتی ہے جس کے بندے اندر ہیں، جب یہ لوگ پی ٹی آئی میں پیدا نہیں ہوئے تھے تب بھی میرے بھائی پی ٹی آئی میں تھے، میرے بھائی مجھے کہتے ہیں کہ ہم پی ٹی آئی کے ہیں، آپ یہ کیس کیوں لڑ رہے ہیں؟ مجھے کسی نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ طاہر آصف کا بھائی میرے خلاف وکیل ہے، ہو سکتا ہے کہ میں نے بھی پی ٹی آئی کے دھرنوں میں شرکت کی ہو،اس پر جج افضل مجوکا نے مسکراتے ہوئے تبصرہ کیا کہ یہ تو خبر ہے۔

    کس نے کہا تھا کہ جی ایچ کیو پر حملہ کریں، جناح ہاؤس پر حملہ کر یں؟ ریلیف نہ ملے تو کیا ہم ججز کو ٹرول کرنا شروع کر دیں ،وکیل خاورمانیکا
    خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر ریلیف نہیں ملے گا تو کیا ہم ججز کو ٹرول کرنا شروع کر دیں گے؟ خاور مانیکا تشدد کیس کا کہا گیا تو میں نے انکار کر دیا کہ دوسری طرف میرے وکلاء ہیں، اسلحے، ڈنڈے اور لڑائیوں سے مسئلے کا حل نہیں ملے گا، عثمان ریاض گل کو دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ ریسلر ہیں مگر وہ بہت پیارے انسان ہیں، سلمان صفدر صاحب سے یہ امید نہیں تھی کہ ان کی طرف سے ایسا ہو گا، کس نے کہا تھا کہ جی ایچ کیو پر حملہ کریں، جناح ہاؤس پر حملہ کر یں؟ مجھے میرا ایک مؤکل کہتا ہے کہ میں عدالت کا گیٹ توڑ دوں، مؤکل نے کہا کہ کچھ لوگ ایسا کرتے ہیں تو ان کو کچھ کہا نہیں جاتا، عدت پر 1992ء کے کیس کا حوالہ دیا گیا جس میں عدت کے 39 دن بتائے گئے، ایک سوال تھا کہ پہلی شکایت کے بعد دوسری شکایت کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے؟ ہم نے پہلی شکایت درج نہیں کرائی اور وہ فردِ جرم عائد ہونے سے پہلے واپس لے لی گئی تھی، مسلم فیملی لاء میں صرف 90 دن بتایا گیا، اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے، اسلامی نظریاتی کونسل، فیڈرل شریعت کونسل، اسلامی اسکالر بھی موجود ہیں، میڈیکل ایکسپرٹ موجود ہیں، اپنی مرضی کے ایکسپرٹس سے رجوع کر سکتے ہیں، 2 درخواستیں دی ہیں وہ اس پر دلائل دینا چاہتے ہیں یا نہیں؟

    یہ ادراک غلط ہے کہ چوری، ڈاکا یا تشدد صرف مرد کرتے ہیں، میڈیا کسی بھی واقعے کو سنسنی خیز طور پر پھیلاتا ہے،وکیل خاور مانیکا
    جج افضل مجوکا نے کہا کہ آپ دلائل دیں، بعد میں ان کو موقع دیں گے،خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ قانون اس عدالت کو اجازت دیتا ہے کہ آپ ایڈیشنل شواہد مانگ سکتے ہیں، ان درخواستوں پر میرے معاون وکیل دلائل دیں گے، مجھے حیرت ہوئی، سلمان صفدر صاحب نے میرے لیے بھاگ کے الفاظ استعمال کیے،جج افضل مجوکا نے کہا کہ ان کو کہہ دیا تھا، انہوں وہ الفاظ واپس لے لیے تھے،خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے ایک غلط فہمی پیدا کی جا رہی ہے کہ عورتوں کی شادی نہیں ہو گی، ہائی پروفائل کیسز میں میڈیا دیکھتا ہے کہ عوام کا رجحان کس سائیڈ پر ہے، یہ ادراک غلط ہے کہ چوری، ڈاکا یا تشدد صرف مرد کرتے ہیں، میڈیا کسی بھی واقعے کو سنسنی خیز طور پر پھیلاتا ہے، فیصلہ ہونے سے پہلے میڈیا پر ٹرائل آ جاتا ہے، یہ کیس بھی شروع سے میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے، ملزم کا بھی میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے میں اس حق میں نہیں،دوران سماعت سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے استدعا کی کہ میں نے سپریم کورٹ میں ملٹری ٹرائل کیس میں پیش ہونا ہے، جواب الجواب کے لیے آ جاؤں گا،سلمان اکرم راجہ عدالت سے اجازت لے کر روانہ ہو گئے۔

    پاکستان کے معاشرے میں اسکینڈل کی بھوک ، میڈیا پہلے سے ذہن بنا رہا کہ ملزم کون ، اسامہ بن لادن اگر مارا نہ جاتا تو آج اس کا بھی کیس بنتا، کوئی وکیل ہوتا،وکیل خاور مانیکا
    خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی جانب سے ہوا بنایا گیا کہ پاکستان میں بھی ایسے ایسے کیسز ہیں، ایک خاتون نے تھپڑ مار دیا اس پر ایک جج کو میڈیا کی ہائپ پر سزا ہو گئی، میڈیا پر کہا گیا کہ کیس اڑ گیا، میں نےمعاون وکیل سے پوچھا کہ کیا فیصلہ ہو گیا؟ عدت ذاتی معاملہ نہیں، یہ اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے طے شدہ ہے، پاکستان کے معاشرے میں اسکینڈل کی بھوک ہے، میڈیا پہلے سے ذہن بنا رہا ہے کہ ملزم کون ہے، اسامہ بن لادن اگر مارا نہ جاتا تو آج اس کا بھی کیس بنتا، کوئی وکیل ہوتا، میڈیا فیصلے کے اوپر اثر انداز ہو جاتا ہے، اس عدالت نے ججمنٹس کے حوالے دے کر ان کی مدد کی، ہم نے آپ پر اعتراض نہیں کیا، میرے مؤکل کا نقصان ہوا، اسے میڈیا نے ظالم قرار دے دیا، ہم چاہتے ہیں کہ اس کیس کا فیصلہ شریعت کے مطابق کیا جائے، میڈیا کی وجہ سے میرے مؤکل مظلوم سے مجرم بن گئے، عدالت نے اپیل کنندگان کو قانونی معاونت دی، ہم نے تو کبھی آپ کی ٹرولنگ نہیں کی، جس کا نقصان ہو گیا اسے ظالم بنا دیا، میرے کلائنٹ کے پاس میڈیا پلیٹ فارم نہیں، ہماری استدعا ہے کہ قابل ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنایا جائے، ہو سکتا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ ان کے حق میں آ جائے، مجھے امید ہے کہ دوسری پارٹی کو میڈیکل بورڈ کی تشکیل پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا، میڈیکل رپورٹ آنے تک عدالت انصاف دینے کے نتیجے تک نہیں پہنچ سکتی

    خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے اضافی ثبوت اپیل میں پیش کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے جمع کروا دیے اور کہا کہ دوسری درخواست وفاقی شریعت کورٹ اور اسلامی نظریاتی کونسل و علماء کو اپروچ کرنے کی ہے، عدت پر علماء سے رائے لی جائے، ہم کہتے ہیں کہ عدت کی مدت 90 دن ہے، درخواست ہے کہ علماء کا مؤقف آنے تک مزید سماعت نہ کی جائے

    خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ کے دلائل مکمل ہونے پر عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ نے خاور مانیکا کی درخواستوں پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل میں میڈیکل کی خواہش تھی اور جرح میں اس کا ذکر بھی ہے، میں ڈاکٹر نہیں لیکن مجھے مینوپاز کا علم ہے، اس موقع پر ان درخواستوں کی کوئی ضرورت نہیں، اضافی ثبوت سے متعلق اپیکس کورٹس کے فیصلے موجود ہیں،عثمان ریاض گل نے اضافی ثبوت کے حوالے سے عمر شیخ کیس کا حوالہ دیا اور کہا کہ پراسیکیوشن کو کوئی کمی پوری کرنے کے لیے اضافی ثبوت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ان درخواستوں پر فیصلہ کرتے ہوئے شکایت کنندہ اور ان کے وکلاء کا کنڈکٹ بھی دیکھنا ہو گا، کیس کو التواء میں رکھنے کی متعدد کوششیں کی گئیں، اب یہ عدالت کو کام سے روکنے کے لیے تیسری کوشش کی جا رہی ہے،وکیل عثمان ریاض گل نے درخواستوں کو جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔

    خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ میری ایک بھی التواء کی درخواست دکھا دیں، میں ان کی جانب سے دی گئی دھمکیاں بتاؤں گا، میرا چین کا کنفرم ٹکٹ تھا، میں نہیں گیا، اگر اپیل کنندگان اپنے گواہ لانا چاہتے ہیں تو مجھے کوئی بھی اعتراض نہیں،اس کے ساتھ ہی عدالت نے دورانِ عدت نکاح کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔

    واضح رہے کہ دوران عدت نکاح کیس میں تین فروری کو عام انتخابات سے قبل عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنائی گئی تھی، عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا تھا، عدالت نےعمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی تھی.

    ’سابقہ شوہر نہیں بتا سکتا کہ عدت اور خاتون کی ماہواری کے 3 سائیکل کب مکمل ہوئے‘

    عمران ،بشریٰ مجرم،،نکاح کی اتنی جلدی کیا تھی قوم کو وجہ تو بتادیں،خاور مانیکا

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے تھے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،

    جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،

    عدالتی وقت کے بعد ٹرائل کیوں ہوا یہی کافی ہے کیس سزا معطلی کا ہے، وکیل سلمان صفدر

    عدت کیس میں فیصلہ کرنے کیلیے 12 جولائی تک کا وقت ہے،جج

    دوران عدت نکاح کیس،خاور مانیکا 21 جون کو طلب،پیش نہ ہوئے تو فیصلہ ہو گا،عدالت

    دوران عدت نکاح کیس،سزا کیخلاف اپیلوں پر دس دن میں فیصلے کا حکم

    دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی اپیل دائر

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    بشریٰ بی بی کو سزا،خاور مانیکا کا ردعمل،نااہلی کے فیصلے پر حیران

    خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کے خلاف درخواست میں کیا کہا تھا؟
    گزشتہ برس 25 نومبر کو بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عدالت سے رجوع کیا تھا،خاور مانیکا نے بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا کی استدعا کردی،خاور مانیکا نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی ،درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نیازی نے میری بیوی بشری مانیکا کو ورغلایا،اس سے ناجائز تعلقات رکھے، مجھ سے چھین کے عدت میں نکاح کیا اور میری زندگی تباہ کی، یہ جرم بنی گالہ اسلام آباد میں ہوا،تصدیق شدہ ناجائز تعلقات کی بناء پر بشریٰ بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا،خاور مانیکا نے بشری بی بی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا دینے کی استدعا کردی

    اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر خاور مانیکا کی درخواست میں عمران خان اور بشری بی بی کے یکم جنوری 2018 کے نکاح کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے،خاورمانیکا نے غیرشرعی نکاح، زنا سے متعلق دفعات کے تحت درخواست دائر کی،خاور مانیکا نے اسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں پیش ہوئے اورشکایت درج کرادی،درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی

    درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی سے 1989 میں شادی ہوئی، ہماری شادہ شدہ زندگی پر سکون جارہی تھی جب تک چیئرمین پی ٹی آئی نے مداخلت کی،پیری مریدی کے چکر میں چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھر داخل ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی گھنٹوں بشریٰ بی بی کے گھر رہتےتھے،چیئرمین پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی اور میری شادی شدہ زندگی میں مداخلت شروع کردی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی کو بے عزت کرکے کئی بار گھر سے نکالا،ایک بار رات گئے گھر آیا تو زلفی بخاری کو اپنے کمرے میں پایا،زلفی بخاری چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ بشریٰ بی بی کے گھر آنے جاتے رہتےتھے، چیئرمین پی ٹی آئی،زلفی بخاری کا اس طرح گھر پر آنا غیر اسلامی تھا،بشریٰ بی بی کا چیئرمین پی ٹی کے گھر بھی آنا جانا شروع ہوگیا،بشریٰ بی بی گھنٹوں چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر رہتی تھیں،بشریٰ بی بی کے ساتھ میری تلخ کلامی بھی ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کےکہنے پر بشریٰ بی بی کو فرح گوگی نے الگ موبائل دیا،بشریٰ بی بی کو کئی بار روکا لیکن وہ ہمیشہ بہانے باننا شروع کر دیتی تھیں، مجھے میرےنوکر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے ناجائز تعلقات بھی ہیں، بہت کوشش کی رشتہ قائم رہےلیکن 14نومبر2017 کو بشریٰ بی بی کو طلاق دے دی،چیئرمین پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی نے غیرشرعی نکاح فروری 2018 میں کیا، فرح گوگی نے طلاق کی تاریخ تبدیل کرنے کا کہا اور زبردستی کی، میں نے فرح گوگی کی بات رد کی جس پر چیئرمین پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی نے دوبارہ نکاح کیا، میری شادی شدہ زندگی چیئرمین پی ٹی آئی نے برباد کی، چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی زنا کے مرتکب ہوئے،دوران عدت نکاح کیا، گناہ کیا، فراڈ پر مبنی شادی کی،

  • عمران ،بشریٰ مجرم،،نکاح کی اتنی جلدی کیا تھی قوم کو وجہ تو بتادیں،خاور مانیکا

    عمران ،بشریٰ مجرم،،نکاح کی اتنی جلدی کیا تھی قوم کو وجہ تو بتادیں،خاور مانیکا

    بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نکاح کیس کے مجرم ہیں،نکاح کی اتنی جلدی کیا تھی قوم کو وجہ تو بتادیں

    خاورمانیکا کا کہنا تھا کہ چند مخصوص گروپس نے 4 سال سے میرے خاندان کو برابھلا کہا، میں آج اپنی صفائی دینے نہیں آیا، میری بھی باتیں سنیں جیسا کہ میں نے تحمل سے سب کو سنا،جس خاندان نے وزیراعظم کو عزت دی اس نے اسی کا گھر اجاڑا، انکو 18 فروری کو دوبارہ کیوں نکاح کرنا پڑا،ایک چیز غلط سامنے آئی تو انہیں یہ کرنا پڑا،اگر ویسٹرن کنٹری میں کوئی ایسی چیز پکڑی جائے تو وہ استعفیٰ دے دیتے ہیں لیکن یہاں صرف یہ مثالیں دیتے ہیں، یہ حرکت انہوں نے کی ، اب انکے وکلا صفائیاں دے رہے ہیں، 39 دن کو یہ لے کر بیٹھے، کیا اللہ و رسول کے احکامات کو یہ بھول گئے،اگر کسی گھر میں طلاق ہو تو جلد بازی نہیں ہوتی،اگر طلاق ہو گئی تو کیا برا تھا کہ نکاح کے لیے رک جاتے؟ آج وکلا کی ٹیم محنت پر لگی ہے کہ 39 دن کی مدت ثابت کرنی ہے، پی ٹی آئی نے یکم جنوری کے نکاح کے بعد 7 جنوری کو بیان جاری کیا نکاح نہیں ہوا، پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا نکاح کی خبر غلط تھی، عدت پوری ہونے کے بعد نکاح کرلیتی، رک جاتی،اگر عدت پوری کر لی جاتی تو کوئی مسائل نہ ہوتے،اگر وہ رُک جاتے تو آج ان کے وکلا کو ایسی صفائیاں دینے کی نوبت نہیں آتی، وکیل سلمان صفدر کہتے ہیں کہ 49 دن میں عدت ختم ہو جاتی ہے، عمران خان اور بشری نکاح کیس کے مجرم ہیں، نکاح کا جھوٹ چھپا کر مغربی ممالک کی مثال دیتے ہیں،پی ٹی آئی کی جانب سے پیمرا کو بھی شکایت دی گئی، پیمرا سے پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی شکایت کو دیکھا جاسکتا ہے،میڈیکل بورڈ ہونا چاہئے کہ کونسی عورت ہے جس کے 39 دن میں 3 مہینے پورے ہوجاتے ہیں،کچھ بتائیں توسہی،پانچ ہمارے بچے ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے ایک دن بھی ایسا نہیں تھا جب بچے تنگ ہوں یا ہم تنگ ہوں،

    اگر نیازی اور پیرنی کے درمیان کوئی گناہ ہو گیا ہےتو یہ اسکو پوری قوم کےلیے لازم قرار دینا چاہ رہےہیں،خاور مانیکا
    خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ عدت کے حوالہ سے پوری قوم کے سامنے جھوٹ بولا جا رہا ہے،سوشل میڈیا پر میرے خلاف بے بنیاد منفی مہم چلائی گئی،جب میں نے بشریٰ بی بی کو طلاق دی تو میرے بچے روئے،میری والدہ کو پتہ چلا وہ ہسپتال داخل ہوگئی ایک ماہ بعد میری والدہ انتقال کرگئی،بشری بی بی کے بھائیوں کو بھی معلوم نہیں تھا کہ بشریٰ بی بی مجھ سے طلاق لے چکی ہے،یہ ہار یا جیت میری یا اُس کی نہیں، آپ اللہ کے احکامات سے ٹکر لے رہے ہیں، نوجوانوں کو دیکھا ہے ان کو پتہ ہی نہیں اس بات کا، یہی آزادی ہے تو پھر قوم کا اللہ حافظ ہے،ہم کس طرف جا رہے ہیں، نوجوانوں کو پتہ ہی نہیں شریعت کیا کہتی ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ شریعت پر عمل نہ کریں،میرا ضمیر گوارہ نہیں کرتا،میڈیا میری آواز اٹھائے اور خبر دے، اگر نیازی اور پیرنی کے درمیان کوئی گناہ ہو گیا ہےتو یہ اسکو پوری قوم کےلیے لازم قرار دینا چاہ رہےہیں،

    طلاق کے بعد رجوع کا 14 فروری تک کا وقت تھا،خواہش تھی رجوع ہو جائے،لیکن انہوں نےپہلے نکاح کر لیا،خاور مانیکا
    خاور مانیکا کا مزید کہنا تھا کہ اسکو سیاسی ایشو بنا دیا گیا ہے،بحیثیت قوم ہم کس طرف جا رہے ہیں، 14 نومبر کو میں نے طلاق دی، یکم دسمبر کو میں نے بچوں کو بتایا کہ طلاق ہو گئی،بچے روئے،میں ہسپتال میں تھا تو تین چار جنوری تک بشریٰ کا بھائی میرے پاس میری والدہ کی طبیعت کا پوچھنے آیا، اسکو پتہ نہیں تھا کہ طلاق ہو چکی ہے،زلفی بخاری کے میسج ابھی بھی ہمارے فون میں ہیں،قوم کے سامنے جھوٹ بول رہے اور ہم سب اس کی بات کر رہے ،اس قوم کے ساتھ ہوا کیا ہے، ہم ایسے لوگوں کو آتے لاتے ہیں کہ آئیں آپ ہمارے ہیرو ہیں، اس کا کردار تو دیکھ لیں، میرا تعلق پاکپتن سے ہے،مجھے بتایا گیا کہ لڑکیاں گھروں سے بچوں سمیت بھاگ جاتی ہیں، دوسرا نکاح کر لیتی ہیں،پھر اسی گاؤں میں آ کر رہتی ہیں،اگر اوپر بھلائی ہے تونیچے تک جائے گی،میرے پاس طلاق کے بعد رجوع کا 14 فروری تک کا وقت تھا۔ اٹھائیس برس تک میری شادی رہی میری فیملی کی خواہش تھی رجوع ہوجائے لیکن رجوع کے اس حق کو ان دونوں نے عدت کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی نکاح کرکے ختم کردیا، ہماری رجوع کی نیت تھی، گھر ٹوٹتے اچھے نہیں لگتے، 28 برس ہمارا گھر سکھی رہا، طلاق ہمارے لئے بہت گہرا زخم تھا، اس وقت میں گالم گلوچ رکھتا تو کیا ہوتا

    خاور مانیکا سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی بیٹیاں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کہہ رہی ہیں ہماری والدہ پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں، آپ اپنی بیٹیوں کا نہیں سوچ رہے؟ چار سال بعد آپ خاموش رہے، کیا پریشر ہے کہ پریس کانفرنس کر رہے ، جس پر خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ آپ نے ایک نہیں پانچ سوال کئے ہیں.کہ بیٹیوں نے آپ کے خلاف بولا،قرآن پر گواہی دیا، ڈی سی کے تبادلے کروائے، چار سال خاموش رہے، میں سب کے باری باری جواب دوں گا،بیٹیوں کی بات کو دیکھیں، بات کیا ہوئی، عدت اور طلاق میاں بیوی کے مابین رشتہ ہے، جب طلاق ہوئی میرے بچوں کو نہیں پتہ تھا،یہ باتیں اس وقت بیٹیوں ، بچوں سے کرنے والی نہیں تھی، عدت کے دوران میرا رجوع کرنے کا حق ختم کر دیا گیا، کوشش یہ ہوتی کہ پیار محبت سے چلیں، بچے بھی یہی کہتے تھے کہ ٹھیک کر لیں گے،میرے سے رجوع کرنے کا حق چھین لیا گیا میرا کیا قصور تھا کیا میں تین مہینے گالیاں دیتا رہتااور پھر وہ نکاح کر لیتا.

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    عدالتی وقت کے بعد ٹرائل کیوں ہوا یہی کافی ہے کیس سزا معطلی کا ہے، وکیل سلمان صفدر

    عدت کیس میں فیصلہ کرنے کیلیے 12 جولائی تک کا وقت ہے،جج

    دوران عدت نکاح کیس،خاور مانیکا 21 جون کو طلب،پیش نہ ہوئے تو فیصلہ ہو گا،عدالت

    دوران عدت نکاح کیس،سزا کیخلاف اپیلوں پر دس دن میں فیصلے کا حکم

    دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی اپیل دائر

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    بشریٰ بی بی کو سزا،خاور مانیکا کا ردعمل،نااہلی کے فیصلے پر حیران

  • عدت کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی

    عدت کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی

    عدت کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی

    جج افضل مجوکانے سماعت کی،جج افضل مجوکا نے کیل سلمان صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آاپ اپنے دلائل کا آغاز کریں ہم کیس سنیں گے،سلمان صفدر نے اپنے دلائل کا آغاز کر دیا،سلمان صفدر نے کہا کہ ‏کچھ پوائنٹس پر عثمان ریاض گل اور کچھ پر خدیجہ صدیقی دلائل دیں گی،میں سب سے پہلے سیاسی انتقام کے حوالےسے سے بات کروں گا،بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی بیوی ہیں اور بانی پی ٹی سابق وزیر اعظم ہیں،بشریٰ بی بی بیوی ہونے کی وجہ سے سیاسی انتقام کا سامنا کررہی ہیں،‏سارے کیسز صرف اور صرف سیاسی انتقام کے علاؤہ کچھ نہیں ہیں،اس کیس کے علاؤہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی بھی کیس نہیں ہے،خواتین کا معاملہ خواتین جانتی ہیں،میرا دوسرا نقطہ عوامی تاثر ہے،عدت میں نکاح کو جرم میں شامل نہیں کیا جاتا ہے ،‏میری استدعا ہے کہ کچھ خواتین باہر کھڑی ہیں ان کو اندر آنے کی اجازت دی جائے،جج افضل مجوکا نےکہا کہ میں نے کسی کو نہیں روکا ہوا ، اگر کوئی ایسی بات ہے تو یہ انتظامیہ کے پاس اختیار ہے ،

    عدت والا کیس بہت بیہودہ ہے،سلمان صفدر
    بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پہلی بار میں ایک چیز کہنا چاہتا ہوں سب مقدمات میں سے صرف عدت والا کیس ہے جو بہت بیہودہ ہے،ہم نے دیکھا کہ ریکوری کیسز میں ملزم کی جگہ بھائی ، باپ وغیرہ کو اٹھا لیا جاتا ہے،اس کا مقصد صرف اور صرف جذباتی، اخلاقی طور پر کمزور کرنا ہوتا ہے ،‏اجمل قصاب ، بے نظیر کیس ، ممتاز قادری کیس جیل میں ہوتا رہا مگر ایسا کیس کبھی نہیں دیکھا،میاں بیوی کا کیس اگر تھانے میں بھی آجائے تو اسے ذاتی طور پر حل کرنے کا کہہ دیا جاتا ہے،مگر ٹرائل کرنے والے جج صاحب نے رات گئے تک عدالت لگائے رکھی، ‏ایسے کیسز میں پراسیکیوشن نے صرف ملکی خزانہ ضائع کیا ہے،سابق وزیر اعظم کے خلاف سب سے پہلے کرپشن ڈھونڈی جاتی ہے وہ نہیں ملتی تو اس کیس کی طرف آتے ہیں،ایک بات کی تسلی تو ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بھی دوسری کرپشن وغیرہ نہیں ملی، بلڈ ریلیشن اور بیوی کو کیسز میں گھسیٹنا ہمارے معاشرے میں عام ہے، توشہ خانہ کے 3 کیسز بنائے گئے معلوم نہیں یہ کوئی کریمنل کیس ہے یا نیٹ فلکس کی کوئی سیریز ہے۔

    میاں بیوی کا کیس تھانے چلاجائے تو وہ دلچسپی نہیں لیتے اور کہتے ہیں خود ہی نمٹاؤ،سلمان صفدر
    سلمان صفدر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کورٹ ٹرائل رات کے اندھیرے میں ختم کیا گیا اور آج اپیل دن کی روشنی میں سنی جارہی ہے، عمران خان کو جھکانے کے لیے عدت میں نکاح کا کیس بنایا گیا،بشریٰ بی بی کو عمران خان کی کمزوری بنانے کی کوشش کی گئی جو بنی نہیں، سائفر، توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کے کیسز رات کی تاریکی میں سنے گئے، اب دھیرے دھیرے کیسز کو چلایا جارہا، عدت کے کیس میں قانونی طریقہ کار کی دھجیاں اڑائی گئیں جس کی مثال نہیں ملتی، عدت کا کیس کیا دہشتگردی کا کیس تھا؟ جو جج سارا کام چھوڑ کر جیل میں ٹرائل کے لیے گئے، میاں بیوی کا کیس تھانے چلاجائے تو وہ دلچسپی نہیں لیتے اور کہتے ہیں خود ہی نمٹاؤ۔ سب سے مہنگی پراسیکوشن بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں تھی۔

    کیس میں فراڈ کا ذکر ہے عدت کے پیریڈ کا اور رجوع کے پیریڈ کا کوئی ذکر نہیں،سلمان صفدر
    سلمان صفدر نے کہا کہ جج صاحب میری باتیں نوٹ کرتے جائیں،جج افضل مجوکا نے کہا کہ جی جی میں نوٹ کر رہا ہوں، بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ کیس میں فراڈ کا ذکر ہے عدت کے پیریڈ کا اور رجوع کے پیریڈ کا کوئی ذکر نہیں،اس شادی میں میاں بیوی راضی ہیں،جو بھی بے ایمانی اور دھوکہ سے شادی کی رسم سے گزرتا ہے تو اسے سات سال سزا اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے،

    عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی،

    واضح رہے کہ دوران عدت نکاح کیس میں تین فروری کو عام انتخابات سے قبل عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنائی گئی تھی، عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا تھا، عدالت نےعمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی تھی.

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے تھے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،

    جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،

    عدالتی وقت کے بعد ٹرائل کیوں ہوا یہی کافی ہے کیس سزا معطلی کا ہے، وکیل سلمان صفدر

    عدت کیس میں فیصلہ کرنے کیلیے 12 جولائی تک کا وقت ہے،جج

    دوران عدت نکاح کیس،خاور مانیکا 21 جون کو طلب،پیش نہ ہوئے تو فیصلہ ہو گا،عدالت

    دوران عدت نکاح کیس،سزا کیخلاف اپیلوں پر دس دن میں فیصلے کا حکم

    دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی اپیل دائر

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    بشریٰ بی بی کو سزا،خاور مانیکا کا ردعمل،نااہلی کے فیصلے پر حیران

    خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کے خلاف درخواست میں کیا کہا تھا؟
    گزشتہ برس 25 نومبر کو بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عدالت سے رجوع کیا تھا،خاور مانیکا نے بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا کی استدعا کردی،خاور مانیکا نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی ،درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نیازی نے میری بیوی بشری مانیکا کو ورغلایا،اس سے ناجائز تعلقات رکھے، مجھ سے چھین کے عدت میں نکاح کیا اور میری زندگی تباہ کی، یہ جرم بنی گالہ اسلام آباد میں ہوا،تصدیق شدہ ناجائز تعلقات کی بناء پر بشریٰ بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا،خاور مانیکا نے بشری بی بی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا دینے کی استدعا کردی

    اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر خاور مانیکا کی درخواست میں عمران خان اور بشری بی بی کے یکم جنوری 2018 کے نکاح کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے،خاورمانیکا نے غیرشرعی نکاح، زنا سے متعلق دفعات کے تحت درخواست دائر کی،خاور مانیکا نے اسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں پیش ہوئے اورشکایت درج کرادی،درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی

    درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی سے 1989 میں شادی ہوئی، ہماری شادہ شدہ زندگی پر سکون جارہی تھی جب تک چیئرمین پی ٹی آئی نے مداخلت کی،پیری مریدی کے چکر میں چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھر داخل ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی گھنٹوں بشریٰ بی بی کے گھر رہتےتھے،چیئرمین پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی اور میری شادی شدہ زندگی میں مداخلت شروع کردی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی کو بے عزت کرکے کئی بار گھر سے نکالا،ایک بار رات گئے گھر آیا تو زلفی بخاری کو اپنے کمرے میں پایا،زلفی بخاری چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ بشریٰ بی بی کے گھر آنے جاتے رہتےتھے، چیئرمین پی ٹی آئی،زلفی بخاری کا اس طرح گھر پر آنا غیر اسلامی تھا،بشریٰ بی بی کا چیئرمین پی ٹی کے گھر بھی آنا جانا شروع ہوگیا،بشریٰ بی بی گھنٹوں چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر رہتی تھیں،بشریٰ بی بی کے ساتھ میری تلخ کلامی بھی ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کےکہنے پر بشریٰ بی بی کو فرح گوگی نے الگ موبائل دیا،بشریٰ بی بی کو کئی بار روکا لیکن وہ ہمیشہ بہانے باننا شروع کر دیتی تھیں، مجھے میرےنوکر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے ناجائز تعلقات بھی ہیں، بہت کوشش کی رشتہ قائم رہےلیکن 14نومبر2017 کو بشریٰ بی بی کو طلاق دے دی،چیئرمین پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی نے غیرشرعی نکاح فروری 2018 میں کیا، فرح گوگی نے طلاق کی تاریخ تبدیل کرنے کا کہا اور زبردستی کی، میں نے فرح گوگی کی بات رد کی جس پر چیئرمین پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی نے دوبارہ نکاح کیا، میری شادی شدہ زندگی چیئرمین پی ٹی آئی نے برباد کی، چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی زنا کے مرتکب ہوئے،دوران عدت نکاح کیا، گناہ کیا، فراڈ پر مبنی شادی کی،

  • تفتیشی افسر نے علیمہ خان سے فون نمبر مانگ لیا

    تفتیشی افسر نے علیمہ خان سے فون نمبر مانگ لیا

    سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عدت کا کوئی کیس نہیں ہے، اس کا مقصد بھائی کو اندر رکھنا ہے۔

    علیمہ خان انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں پیش ہوئیں،عمران خان کی بہن عظمیٰ خان بھی عدالت پیش ہوئی، تحریک انصاف کی رہنما مسرت چیمہ بھی عدالت پیش ہوئیں، علیمہ خان نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ضمانت کے لیے آ رہے ہیں، تفتیشی آفیسر پیش نہیں ہوتا، ہمیں انصاف نہیں مل رہا،ہم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس کے لیے کوئی سزا مقرر کریں،

    صحافی نے سوال کیا کہ آج عدالت میں آپ نے خان کےانداز میں گفتگو کی عدالت میں آپ نے کہا کہ آپ سے دو گھنٹے تفتیش کی گئی کیا سوالات تھے؟ جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ تفتیش کےدوران ڈی آئی جی نے کہا اپنافون نمبر دےدیں اس پر میں نے کہا آپ ہمارے فون ٹیپ کر رہے ہیں کیسےممکن ہے کہ آپ کےپاس ہمارےنمبر نہ ہوں اس پر وہ مسکرادیے،تفتیشی افسر نے کہا کہ جناح ہاؤس کے باہر تھیں میں نے کہا کہ میں نہیں تھی، مجھے کہا گیا تصویر ہے میں نے کہا دکھا دیں تصویر ہے تو،یہ ٹوٹل تحقیقات تھی،

    9مئی کے مقدمات: علیمہ خان اور جج خالد ارشد کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ،دوران سماعت علیمہ خان نے کہا کہ جج صاحب اگر پولیس افسران عدالت میں جھوٹ بولیں تو کیا سزا ہے, ہمیں دو دو گھنٹے تفتیش کےلیے بٹھایا جاتا ہے, یہاں آکر کہتے ہیں کہ ہم شامل تفتیش شامل نہیں ہوئے ،اگر ہم نے کوئی جرم کیا ہے توہمیں جیل میں ڈال دیں ،جج خالد ارشد نے کہا کہ ہمارا کام جیل میں ڈالنا نہیں شواہد کو دیکھ کر انصاف کرنا ہے, علیمہ خان نے کہا کہ کیا کوئی وقت نہیں ہوتا کہ اتنی مدت میں تفتیش مکمل کرنی ہے، دور دراز سے لوگ آتے ہیں لیکن تفتیشی نہیں آتا, تفتیشی سے کہیں کہ یا ہمیں جیل میں ڈالیں یا ضمانت منظور کرے,جج خالد ارشد نے کہا کہ ایک سال سے آپ ضمانتوں میں پیش ہو رہے ہیں کبھی آپ نے اتنا زور دیا ، آپ آتے تھے تاریخ لیکر چلے جاتے ہیں مگر آج آپ اچانک سے بولنے لگ گئے ہیں ،علیمہ خان نے کہا کہ ایک وقت آتا ہے کہ انسان کی بس ہوجاتی ہے, کبھی تفتیشی کو ہارٹ اٹیک ہوجاتا ہے کبھی ہائیکورٹ چلا جاتا ہے, جج خالد ارشد نے کہا کہ آپ سوچیں تفتیشی پر کتنا پریشر ہوگا ، ہم ایک دو تاریخوں پر آپ کا فیصلہ کردیں گے ,علیمہ خان نے ایک بار پھر کہا کہ آپ یا تفتیشی کو جیل میں ڈالیں یا ہمیں جیل میں ڈالیں,جج خالد ارشد نے کہا کہ آج میں تفتیشی کو سختی سے ہدایت کروں گا,

    ‏علیمہ خان،عمر ایوب، زین قریشی عظمی خان سمیت دیگر کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کے دوران لاہور پولیس کا تفتیشی افسر آج بھی پیش نہ ہوا،عدالت نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کو آج ہی طلب کرلیا

    عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

    جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

    جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

  • دوران عدت نکاح کیس،خاور مانیکا کی فیصلے کیلیے وقت بڑھانے کی درخواست مسترد

    دوران عدت نکاح کیس،خاور مانیکا کی فیصلے کیلیے وقت بڑھانے کی درخواست مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی ڈائریکشن پر نظرثانی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے خاور مانیکا کی درخواست پر سماعت کی،معاون وکیل نے کہا کہ سینئر وکیل رضوان عباسی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، کیس میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیں،بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ خاور مانیکا کے وکیل نے لکھا ہے کہ وہ زیارت کیلئے عراق ایران جانا چاہتے ہیں، انہوں نے لکھا ہے کہ زیارت کیلئے جانا ہے اس لیے ایک ماہ کی ڈائریکشن ختم کی جائے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ساڑھے گیارہ بجے کیس دوبارہ ٹیک اپ کرینگے، رضوان عباسی آ گئے تو اُن کے دلائل سنیں گے،اگر خاور مانیکا کے وکیل نہیں آتے تو ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دونگا، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج 9 جولائی ہے 12 جولائی فیصلہ کرنے کی ڈیڈلائن ہے، عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا

    دوبارہ سماعت ہوئی تو خاور مانیکا کی درخواست مسترد کر دی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کو 13 جولائی سے پہلے عدت کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے وقت بڑھانے کی خاور مانیکا کی درخواست خارج کر دی ہے.