Baaghi TV

Tag: بلاول بھٹو

  • ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے،بلاول بھٹو

    ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے،بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارے بزرگ سیاستدانوں کے ارادے کیا ہیں، پرانے سیاستدان سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی میں بدل چکے ہیں-

    باغی ٹی وی : دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردار کا کہنا تھا کہ مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، اسلام آباد کے حکمرانوں کو احساس نہیں کہ عوام کتنی تکلیف میں ہیں، نفرت اور تقسیم کی سیاست سے عوام کو نقصان ہو رہا ہے، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوتاجا رہا ہے-

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، تباہی کے سوا کچھ نہیں ملا، عوام نے مہنگائی لیگ کا چہرہ بھی دیکھ لیا، مہنگائی کے سوا کچھ نہیں ملا، آپ نے مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھا شیر تو بلی نکلا، عوام مجھے ایک موقع دیں پختونخوا اور پاکستان کی قسمت بدل کر دکھاؤں گا،سنگین مسائل ہیں، مشکلات سے ہم سب کو نکلنا ہو گا ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے، نہیں معلوم کہ ہمارے بزرگ سیاستدانوں کے ارادے کیا ہیں، پرانے سیاستدان سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی میں بدل چکے ہیں، لاہور کے سیاستدان کا مسئلہ یہ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا۔

    بلاول بھٹو نے اپر دیر میں 6 ماہ میں 500 بیڈز کا اسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ 8 فروری کوالیکشن ہوں گے، اور ہم کامیاب ہوں گے، مہنگائی لیگ نہ الیکشن جیتے گی نہ انہیں دوتہائی اکثریت ملے گی ابھی تک 18ویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ پر مکمل عملدرآمد نہیں ہورہا، ہم الیکشن جیت کر 18ویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ پر عمل کریں گے، بہت سی وزارتیں ایسی ہیں جو نہ خود کام کرتی ہیں نہ کرنے دیتی ہیں، وفاق میں موجود ان وزارتوں میں سالانہ 100ارب روپے خرچ ہوتا ہے، اگر پی پی کو حکومت ملی تو تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہ دگنا کر دے گی۔

    بلاول نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا لوگ باہر سے پاکستان آکر نوکری کریں گے، آج این آئی سی وی ڈی میں ڈاکٹرز امریکا سے آکرکام کر رہے ہیں، نوازشریف کہتے ہیں بڑے لوگ آکر انویسٹ کر رہے ہیں،ان سے سوال نہ پوچھیں، میں ان لوگوں کو انویسٹ کرنے دوں گا مگر پوچھوں گا کتنا روزگار لوگوں کو دیتے ہو، سرمایہ کاروں سے پوچھوں گا مزدوروں کو محنت کا صلہ دے رہے ہو یا نہیں، سرمایہ کار مزدوروں کو حق نہیں دیں گے تو ان کے کاروبار کی کوئی ضرورت نہیں میراپی ٹی آئی یا ن لیگ سے کوئی مسئلہ نہیں، پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سےنہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں، تنقید میں مزہ نہیں آتا۔

    دریں اثنا دیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان اور عہدیداران سے ملاقات کی، کارکنان اور عہدیداران کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ باچہ، نجم الدین خان، امجد آفریدی فرزند وزیر ودیگر موجود تھے-
    https://x.com/MediaCellPPP/status/1726885038024003624?s=20
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صدر پی پی پی ضلع اپر دیر عارف اللہ، جنرل سیکریٹری جہانزیب خان، سیکریٹری اطلاعات جاوید روغانی ودیگر نے ملاقات کی علاوہ ازیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صدر پی ایل ایف ضلع اپر دیر محمد اسماعیل ایڈووکیٹ، پی پی پی ڈیجیٹل میڈیا انچارج خیبرپختونخوا آصف اللہ خان، پی پی پی دیر سٹی کے صدر محمد اسماعیل، شاکراللہ ودیگر نے بھی ملاقات کی-

  • اگر الیکشن کے نتائج پہلے سے ہی طے تو پھر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، بلاول

    اگر الیکشن کے نتائج پہلے سے ہی طے تو پھر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، بلاول

    نوشہرہ: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر الیکشن سے پہلے ہی نتائج طے کرنے ہیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : چئیرمپن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں خٹک باغ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر یہ یقینی بنائیں گے کہ فروری میں ہونے والے الیکشن پر کوئی سوال نہ اٹھا سکے،پاکستان کےمسائل کا حل صاف و شفاف الیکشن ہیں ایسا نہ ہو کہ الیکشن سےپہلے نتائج آںے لگیں اور پھر اسکے بعد دھاندلی کے الزاما ت اور دھرنوں کی سیاست شروع ہو جائے۔

    بلاول نے کہاکہ میں 70 ستر سال کے سیاست دانوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی ساکھ پر الیکشن لڑیں، انتظامیہ کے زور سے الیکشن میں نہ جائیں،میاں صاحب کہہ رہے ہیں کہ جو لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، ان سے نہ پوچھا جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان سے پوچھا جانا چاہیے کہ وہ کتنے لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں۔

    محمد خان بھٹی کی تعیناتی کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج

    بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو سب کو جیل بھیجنے کی بات کرتے تھے، آج وہ جیل میں ہے جب وہ باہر تھے تو ایوب خان ان کا آئیڈیل تھا اور جب وہ حکومت سے باہر ہوتے ہیں تو ذوالفقار علی بھٹو بننا چاہتے ہیں۔

    قبل ازیں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزلائرز فورم نوشہرہ کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں صوبائی صدر گوہر رحمان کے علاوہ پی ایل ایف نوشہرہ کے جنرل سیکریٹری عثمان خان، حیدر نواز خٹک، چٹان خان، حاجی فیاض علی خان ودیگر موجود تھے-

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مستحکم

    علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی شعبہ خواتین خیبرپختونخوا کے وفد نے ملاقات کی،چیئرمین بلاول بھٹو زردارینےا شعبہ خواتین خیبرپختونخوا کے نمائندوں سے عام انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی شعبہ خواتین کی خیبرپختونخوا میں صدر روبینہ خالد، جنرل سیکریٹری شازیہ طہماس، اشبر جدون، نیلوفربابر، دینا ناز ودیگر نے ملاقات کی، شائستہ رزاق، شہناز بی بی، مہرسلطانہ، شاہینہ خان، نگار رؤف، شہناز شمشیر، افراح سجاد، شیرازہ علی، ڈاکٹر غزالہ، مریم میاں خیل، فرح پیٹرک، صائمہ عمر ودیگر نے بھی ملاقات کی-

    سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

  • موقع ملا تو سندھ کے شہروں کو لاہور اور فیصل آباد جیسا بنائیں گے،سعد رفیق کا بلاول کو جواب

    موقع ملا تو سندھ کے شہروں کو لاہور اور فیصل آباد جیسا بنائیں گے،سعد رفیق کا بلاول کو جواب

    لاہور: سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے بلاول بھٹو کی تقریر اور الزامات پر بیان جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی سائٹ پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم کے منصب سے بڑھتا ہوا فاصلہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی ناراضی کی واحد وجہ ہے، بلاول بھٹو دل چھوٹا نہ کریں بلکہ ہمت کریں اور سندھ حکومت کی کارکردگی و انتخابی منشور پر انتخابات لڑیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے سابق اراکین اور سیاست دانوں کی ن لیگ میں شمولیت کےحوالے سے بلاول کے بیان پر کہا کہ حکومت بنانے کیلیے منتخب نمائندوں یا اراکین کی بیساکھیوں کی ضرورت پڑتی ہے، یہی کام ماضی میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی بھی کرچکی ہے،اگر موقع ملا تو سندھ کے شہروں کو لاہور اور فیصل آباد جیسا بنائیں گے، سندھ سے سسٹم کی نجات ضروری ہے۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    واضح رہے کہ پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ کسی کو وزیراعظم بنا دیا جائے تو ہم خاموش رہیں گے، ہم ایسے کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کریں گے، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے تباہی اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والی جماعت مہنگائی لیگ بن چکی ہے۔

    بلاول بھٹو نے نام لیے بغیر کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ زبردستی کسی کو وزیر اعظم بنائیں گے تو یہ انکی بھول ہے، ہم کسی آئی جے آئی کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ صرف تیر پر الیکشن لڑیں گے 70 فیصد نوجوان پرانے سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں، دوسری اور چوتھی دفعہ وزیر اعظم بنانے والوں کی بجائے نوجوان وزیر اعظم ہونا چاہیے ہم حکومت میں آنے کے بعد انشاء اللہ سب کو ایک ساتھ لیکر چلیں گے۔

    جنہوں نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا، انکا چہرہ بھی سامنے آ گیا،بلاول

  • 5 سال سلیکٹڈ راج بھگتا آگے کوئی سلیکٹڈ راج قبول نہیں کریں گے، بلاول

    5 سال سلیکٹڈ راج بھگتا آگے کوئی سلیکٹڈ راج قبول نہیں کریں گے، بلاول

    مٹھی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 5 سال سلیکٹڈ راج بھگتا آگے کوئی سلیکٹڈ راج قبول نہیں کریں گے –

    باغی ٹی وی: مٹھی میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی تقسیم کی سیاست کرنے والی قوتوں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے، ہم پہلے بھی اس کو مسترد کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے، 5 سال سلیکٹڈ راج بھگتا آگے کوئی سلیکٹڈ راج قبول نہیں کریں گے،، انتخابات میں عوام کے پاس تین آپشنز ہوں گی، پہلا تحریک انتشار جس نے عسکری تنصیبات پر حملے کیے، اُسے عوام رد کریں گے، دوسری طرف ہمارے دوست ہیں جو شاید سمجھ رہے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کی نقل کر کے الیکشن لڑ سکتے ہیں تو انہیں عوام 8 فروری کو جواب دیں گے اور پاکستان مہنگائی لیگ کو شکست دیں گے

    انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں آج بھی ملک میں تقسیم کی سیاست چاہتی ہیں تاکہ عوام آپس میں متحد نہ ہوسکیں، بالخصوص مودی سرکار اور دنیا بھر میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کو جواب دینے کے لیے تھرپار کے جیالے ہی کافی ہیں، ایسی طاقتوں کو پاکستان پیپلزپارٹی بہت اچھی طرح سے ہینڈل کرتی ہے۔

    بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو رہا کرنے کا حکم

    چئیرمین پی پی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کو متحدہ کرنے اور بلا رنگ و نسل خدمت کی سیاست کی ہےانشا اللہ عام انتخابات میں عوامی حکومت بنے گی، ابھی انتخابی شیڈول کا اعلان نہیں ہوا مگر جس جوش و جذبے سے عوام نے آج کے جلسے میں شرکت کی اُس سے تھرپارکر کا فیصلہ ہوگیا ہے، 8 فروری کو انشاء اللہ تھرپار کر سے تیر، پیپلزپارٹی اور عوام کی جیت ہوگی ہم اشرافیہ کو نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینے کیلیے اقدامات کریں گے پاکستان پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی مخالف نہیں، کوئی جماعت بھی ایسی نہیں ہے جس کو مخالف مان سکوں، میری مخالف بے روزگاری، مہنگائی اور غربت ہے، ہم مل کر ان ساری چیزوں سے لڑیں گے اور عوام کو اُن کا حق دیں گے،حکومت میں آنے کے بعد بے نظیر انکم سپورٹ کی طرح ہاری کارڈ بھی بنائیں گے تاکہ کسانوں کو کھاد، بیچ کے حوالے سے مدد فراہم کرسکیں، قائد جمہوریت، بی بی شہید نے جو نعرہ ’مانگ رہا ہے ہر انسان روٹی کپڑا اور مکان‘ یہ آج بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا ماضی میں تھا، پاکستان پیپلزپارٹی یہ نعرہ اُس وقت تک لگائے گی جب تک ملک سے غربت، بے روزگاری اور مہنگائی ختم نہیں ہوجائے گی۔

    قوم کو اعتماد میں لیے بغیر سینکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا،اسحاق ڈار

    انہوں نے کہا کہ اگر عوام ساتھ ہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، بی بی کی جماعت کو فتح ہوگی، جیسے صدر زرداری کی کوشش سے اُن کا وزیراعظم بن سکتا ہے تو اس بار جیالا وزیراعظم، وزیراعلیٰ بن سکتا ہے، ہم روایتی سیاست، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنے کا مشن مکمل کریں گے اور عوامی راج قائم کریں گے۔

  • یقین ہے کہ اس بار پاکستان کا وزیر اعظم لاہور سے تو نہیں ہوگا ، بلاول بھٹو

    یقین ہے کہ اس بار پاکستان کا وزیر اعظم لاہور سے تو نہیں ہوگا ، بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس بار پاکستان کے عوام لاہور سے وزیر اعظم منتخب نہیں کریں گے-

    باغی ٹی وی: بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات فروری کے الیکشن کا ٹریلر ہیں بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اس وقت بلدیاتی انتخابات جیتے جب ہم حکومت میں نہیں تھے ، عوام کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، ملک کو معاشی مسائل، غربت اور مہنگائی سے نجات دلانی ہے اور پیپلز پارٹی کی حکومت ہی غربت کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی میں کردار ادا کرسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب ہم بلدیاتی اور صوبائی کے ساتھ وفاق میں بھی حکومت بنائیں گے، 8 فروری کو ثابت کردیں گے، فتح صرف تیر کی ہوگی، اس بار پاکستان کے عوام وزیراعظم لاہور سے منتخب نہیں کریں گے،نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطے کے حوالے سے انہوں نےکہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے رابطے کی خبر پرانی ہےہم نےکسی جماعت کےلیے اپنے دروازے بند نہیں کیے ہیں، ہم اپنے منشور کے مطابق آگے بڑھتے رہیں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے، افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ دہشت گردوں کے پاس موجود ہے،انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

  • نواز شریف کی واپسی کا مطالبہ بہت پرانا ہے. بلاول بھٹو زرداری

    نواز شریف کی واپسی کا مطالبہ بہت پرانا ہے. بلاول بھٹو زرداری

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا ہے، تمام مسائل صرف پیپلزپارٹی ہی حل کرسکتی ہے۔ ہماری پارٹی کو لیول پلئنگ فیلڈ نہ ملی تو پھر زرداری سے کہیں گے میرے ہاتھ کھول دیں جبکہ اوکاڑہ میں پارٹی عہدیدار کے گھر گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، معاشی بحران، دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 2009 میں ملک کے خراب معاشی حالات اور مہنگائی پر قابو پا کر غریب عوام کو ریلیف دیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی واپسی کا ہمارا مطالبہ بہت پرانا ہے، پیپلزپارٹی نے 2007 میں شہید بے نظیر بھٹو کو دفنا کر بھی الیکشن لڑا تھا، اس لیے پیپلزپارٹی کو دیوار کے ساتھ نہیں لگایا جا سکتا۔

    علاوہ ازیں بلاول نے کہا کہ لیول پلئنگ فیلڈ پر ہماری سی ای سی اجلاس میں اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، لیول پلئنگ فیلڈ کے حوالے سے صدر زرداری کو اختیار دے دیا ہے، ’اگر لیول پلئنگ فیلڈ نہ ملی تو پھر زرداری سے کہیں گے میرے ہاتھ کھول دیں اور چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی مرتبہ بھی انہوں نے سمجھا تھا کہ پیپلز پارٹی کو دیوار کے ساتھ لگا دیا جائے گا لیکن کوئی بھی پارٹی کو دیوار کے ساتھ نہ لگا سکا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
    پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
    اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟
    تاہم واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اوکاڑہ کی ظفر کالونی میں پیپلز یوتھ آر گنائزیشن وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری آصف بلوچ کی رہائش گاہ گئے اور ان کے بھائی مقتول کاشف بلوچ کی تعزیت کی اور قتل کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

  • آئیے، ہم سب مل جل کر معاشرے سے نفرت و تقسیم  کا خاتمہ کریں،بلاول

    آئیے، ہم سب مل جل کر معاشرے سے نفرت و تقسیم کا خاتمہ کریں،بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں میں آج 76 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے،

    سابق وزیر خارجہ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دی،تمام پاکستانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ 14 اگست پرامن سیاسی جمہوری جدوجہد کے ذریعے ناممکن کو ممکن بنانے کی علامت ہے آئیے، ہم سب مل جل کر معاشرے سے نفرت و تقسیم کا خاتمہ کریں ،آئیے! سب مِل جل کر محنت کریں اور پاکستان کو ایسا ملک بنائیں، جس کی جمہوریت اور خوشحالی کی دنیا مثالیں دے ، آج قائدِ اعظم اور ان کی قیادت میں پرامن سیاسی جدوجہد اور قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ،آج خود سے سوال کرنے کا بھی دن ہے کہ کیا آج کا پاکستان وہ تمام احداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، جو ہمارے بانی اجداد نے مقرر کیے تھے ،پاکستان کو قائداعظم کے ویژن کے مطابق ڈھالنے کے لیے ہمیں ابھی زیادہ محنت اور طویل سفر طے کرنا ہے ،ایک مضبوط وفاقی جمہوری ریاست اور رواداری و مساوات پر کھڑے معاشرے کے قیام کے لیے ہمیں ابھی بہت کام کرنا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی قائداعظم کی سوچ و فکر کی حقیقی وارث ہے ،قائداعظم ایک مثالی جمہوریت پسند اور مذہبی رواداری میں یقین رکھنے والے مدبر لیڈر تھے شہید بھٹو کا قوم کو دیا ہوا متفقہ آئین کا تحفہ، قائداعظم کے ریاستِ پاکستان کے متعلق ویژن کا آئینہ دار ہے

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پوری زندگی قائداعظم کے پاکستان کو آمریت سے پاک کرنے اور عوام کے حقوق و آزادیوں کی حفاظت کی جنگ لڑی ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اسی لڑائی کے دوران جام شہادت بھی نوش کیا ،صدر آصف علی زرداری نے بطور صدرِ مملکت اپنے اختیارات پارلیمان کو منتقل کیئے اور متفقہ این ایف سی ایوارڈ کا تحفہ دیا ،صدر آصف علی زرداری نے مذکورہ اقدام کے ذریعے قائد اعظم کے زریں اصولوں کی پیروی کی ، قائد اعظم اختیارات میں عدم مرکزیت اور وسائل میں مساوات کے حامی تھے ،پیپلز پارٹی آئین و پارلیمان کی بالادستی، معاشی برابری، سماجی انصاف اور قومی اتفاق و اتحاد کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی پیپلز پارٹی یہ بھی یقینی بنائے گی کہ آزادی کے ثمرات سے کوئی شہری محروم نہ رہ جائے

    درپیش تمام چیلنجز کے باوجود پاکستان کا مستقبل روشن ہے،فریال تالپور
    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے یومِ جشن آزادی پر پیغام میں کہا کہ آزادی بڑی نعمت اور پاکستان ہماری پہچان ہے آزادی کی نعمت اور پہچان کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں نے قائدِ اعظم کی زیرِ قیادت طویل و تاریخی جدوجہد کی، بے مثال قربانیاں دیں آج تجدید عہدِ نو کا دن ہے کہ ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں جدید، خوشحال اور جمہوری ملک بنائیں گے شہید بھٹو نے متفقہ آئین، جوہری پروگرام اور معاشی انقلاب کے تحفے دے کر قائدِ اعظم کے پاکستان کو مضبوط بنایا ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی اور ملک کو قائداعظم کی سوچ و فکر کے روشنی میں چلانے کے لیے انقلابی اقدام اٹھائے ،صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر قائد اعظم کے ملک کے خلاف گہنونی سازش کو ناکام بنایا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے وطن کو ایک ایسا خوشحال اور مضبوط ملک بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں کہ جس کے متعلق ہر پاکستانی دنیا کو فخر سے بتا سکے کہ یہ ہے قائدِ اعظم محمد علی جناح کا پاکستان ، ملک کو درپیش تمام چیلنجز کے باوجود پاکستان کا مستقبل روشن ہے ،پاکستانی قوم ایک جفاکش، حوصلہ نہ ہارنے والی اور متحد قوم ہے ،آج کا دن مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے سکیورٹی فورسز کے شہداء نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کی خودمختاری کی حفاظت کی ہے

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    یوم آزادی کی مناسبت سے ریلیوں اور کیمپس کا انعقاد

     لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب منعقد 

     قیام کے دِن ہی سے پاکستان کی کہانی مزاحمت اور جہد مسلسل کی رہی 

  • پاکستان کو درپیش چینلجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا. وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    پاکستان کو درپیش چینلجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا. وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارا کام پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کو بحال کرنا ہے، پاکستان کے امن کو کسی صورت داؤ پر نہیں لگنے دیں گے۔ جبکہ دفترخارجہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مختلف پہلو ہیں کیونکہ جیسے ہی وزارت سنبھالی تو خارجہ پالیسی دباؤ کا شکار رہی لیکن پاکستان کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے جب اقتدار سنبھالا تو پاک چین اور پاک امریکا تعلقات مسائل کا شکار تھے جبکہ خوشی ہے کہ ان تعلقات کی بحالی میں کردار ادا کیا ہے، اور سی پیک کو بحال کیا جبکہ 10 سالہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ جیسے چیلنجز کا سامنا تھا اور جس سے نکلنے کیلئے وقت سے پہلے 2 ایکشن پلان مکمل کیے، حنا ربانی کھر نے ایف اے ٹی ایف سے نکلنے میں دن رات کام کیا تاکہ ملک کی بہتری ہو۔


    ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبا کو ویزے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے اور وزارت نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا، افغان بہن بھائیوں کو سہولیات کی فراہمی میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ جبکہ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں کوظلم وجبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے ہر فورم پرآواز اٹھائی، قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران حکومت کو ہر صورت مہنگائی کو قابو کرنا ہو گا ، راجہ ریاض
    نو مئی یوم سیاہ کے طورپر، آج رات اسمبلی تحلیل کی سمری بھیجوں گا، وزیراعظم
    ایشیا کپ اورافغانستان سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان
    نواز شریف بہت جلد واپس آرہے، مریم نواز شریف نے عندیہ دے دیا
    روپے کی قدر میں بحالی
    انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت خارجہ کی کوششوں سے عالمی سطح پر پاکستان کو بہت سے عہدے ملے، سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران خود کو بےبس محسوس کیا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو سیلاب متاثرین سے ملوایا، یواین سیکریٹری جنرل نے متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کی طرف سے آواز اٹھائی اور سیلاب کے دوران عالمی سطح پر پاکستان کی مدد کی گئی۔

  • بلاول بھٹو کا چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کا  افتتاح

    بلاول بھٹو کا چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح

    سکھر : بلاول بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کمپلیکس اور چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کا بھی افتتاح کردیا۔

    ‎باغی ٹی وی:ایس آئی یو ٹی کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی بھی موجود تھے، سکھر میں 27 ایکڑ رقبے پر مشتمل 70 ڈائیلاسز مشینوں کےساتھ 170بستروں کے میڈیکل کمپلیکس میں علاج کی سہولیات میسرآسکیں گی،بلاول نے ڈائیلیسز، لیبارٹری، ریڈیالوجی، پیٹ اسکین، سائیکلوٹرون اور روبوٹک سرجری سمیت مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔


    انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے سندھ بھر کے اضلاع میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کا جال بچھایا گیا ہے ٹھیک ویسے ہی سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولوجی اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا جال بچھانا چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنی عوام کو مفت علاج دلوا سکیںا ٹھارویں ترمیم پر ڈاکہ ڈال کر جو آپ کے این آئی سی وی ڈی, این آئی سی ایچ اور جے پی ایم سی پر قبضے کرنے کی کوشش کی گئی وہ ادارے آج ہم نے وفاق سے واپس لے لیے ہیں-


    بعدازاں بلاول نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے تحت 200 بستروں پر مشتمل چلڈرن اسپتال کا بھی افتتاح کیاانہوں نے نے جنوبی کوریا کے تعاون سے بننے والے چلڈرن اسپتال کے اوپی ڈی بلاک، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور ڈائیگنوسٹک لیب کا دورہ کیا چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں بچوں کیلئے او پی ڈی، ایمرجنسی کے ساتھ ریڈیالوجی، ڈے کیئر اور آئی سی یو کی سہولیات مہیا ہوں گی۔


    بلاول بھٹو زرداری نے چلڈرن اسپتال کی انتظامیہ کو بچوں کیلئے مخصوص دو ایمبولینسوں کی چابیاں حوالے کیں اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، عذرا پیچوہو، جنوبی کوریا کے سفیر پارک کیجون اور وزیراعظم کے مشیر برائے بیرونی سرمایہ کاری سید فیروز شاہ بھی موجود تھے۔

  • بلاول بھٹو کی ا سپیکر قومی اسمبلی کومبارکباد

    بلاول بھٹو کی ا سپیکر قومی اسمبلی کومبارکباد

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین/ پارلیمانی رہنما اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نئی روایت قائم کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر ایوان میں موجود جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا فیصلہ کیا تھا دونوں رہنماؤں کے درمیان آج کی ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی ملاقات میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پندرویں قومی اسمبلی کی کارروائی میں مثبت اور بامعنی کردار ادا کرنے پر ان کا اور جماعت کا شکریہ ادا کیا سپیکر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مثبت رویے کی بدولت ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی اور ملک سیاسی اور معاشی استحکام کی طرف گامزن ہوا پارلیمان عوام کی امیدوں اور امنگوں کا محور ہے مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران آپکی رہنمائی میں پیپلز پارٹی نے مکمل دل جمی سے اپنی زمہ داریوں کو پورا کیا اور وہ فیصلے لئے جو عوام اور ملک کے لئے کارآمد ثابت ہوئے-

    بجلی کی فی یونٹ قیمت 59 روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    بلاول بھٹو زرداری نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو ایوان کی کاروائی احسن طریقے سے چلانے پر مبارکباد پیش کی اور انکے کردار کو سراہا بعد ازاں سپیکر کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کو موجودہ اسمبلی میں بھرپور اور مثبت کردار ادا کرنے کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

    اگست کا مہینہ جیل میں، بشریٰ بی بی زمان پارک سے غائب