Baaghi TV

Tag: بلوچستان

  • افغانستان کی جارحیت کیخلاف بلوچستان کی عوام کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی

    افغانستان کی جارحیت کیخلاف بلوچستان کی عوام کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی

    بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور ہرنائی میں افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف شہریوں نے پرامن ریلیاں نکالیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں عوامی ریلیوں میں سول سوسائٹی ، انتظامیہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کے دوران پاک فوج سے والہانہ محبت کے اظہار میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے، ریلی کے شرکاء نے افغانستان سے حالیہ دراندازی کی شدید مذمت کی اور ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

    ریلی کے شرکاء کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ملک بھر کےعوام افغان طالبان رجیم کی شرانگیزی کی کھل کر مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکال رہے ہیں۔

    ایران میں خانہ جنگی کا منصوبہ،امریکا کا عراقی کرد رہنماؤں سے رابطہ

    آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے: ایرانی پاسداران انقلاب

    کوہاٹ میں تیل وگیس کے بڑے ذخائر دریافت

  • بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ

    بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ

    حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش و استعمال جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی، کا لے شیشوں والی گاڑیوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہےعوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، ماسک، مفلر یا کسی بھی ایسے ذریعے کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی جس سے شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو، دفعہ 144 کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے ایک ماہ کے لیے پورے صوبے میں ہوگا۔

    بھارتی چینل ہیک کرلیا گیا،’پاکستان ہمیشہ زندہ باد’ کے نعرے چل گئے

    کویت میں امریکی ایف 15 طیارہ تباہ

    او آئی سی کی عمان کی بندرگاہ اور تیل ٹینکر پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

  • آبپاشی منصوبے زرعی ترقی اور معاشی استحکام کے بنیادی ستون ہیں،سرفراز بگٹی

    آبپاشی منصوبے زرعی ترقی اور معاشی استحکام کے بنیادی ستون ہیں،سرفراز بگٹی

    میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آبپاشی منصوبے زرعی ترقی اور معاشی استحکام کے بنیادی ستون ہیں، اور نصیر آباد ڈویژن صوبے کا گرین بیلٹ اور فروٹ با سکٹ ہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدارت میں پارلیمانی اراکین اور آبپاشی حکام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نصیر آباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی اور بحالی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں دریائی ذرائع کی بہتر منصوبہ بندی، نہروں کی تنظیم نو اور آبپاشی منصوبوں کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ضلع صحبت پور میں 5 ارب روپے کے خیر دین ڈرینج منصوبے کو جلد مکمل کرنے اور مانجھوٹی اور اوچ کینال کی بحالی کے منصوبے کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی، کہا کہ آبپاشی منصوبے زرعی ترقی اور معاشی استحکام کے بنیادی ستون ہیں، اور نصیر آباد ڈویژن صوبے کا گرین بیلٹ اور فروٹ باسکٹ ہے زرعی پیداوار والے علاقوں میں آبپاشی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور تمام نہروں اور ڈریج سسٹم کی تنظیم نو مرحلہ وار مکمل کی جائے گی۔

    سابق برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستان پر عمران خان کے علاج کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    وزیر اعلیٰ نے پروجیکٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی متعلقہ محکموں سے کرنے، جوابدہی کے عمل کو مضبوط بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو دیرپا بنانے کی ہدایت بھی کی، اجلاس میں کہا گیا کہ زرعی ترقی کے ساتھ ساتھ مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

    اجلاس میں میر محمد صادق عمرانی، میر سلیم خان کھوسہ، عبدالمجید بادینی کے علاوہ صوبائی وزیر نوابزادہ میر طارق خان مگسی، پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات زاہد سلیم، سیکریٹری آبپاشی سہیل الرحمٰن اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

    اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ

  • سی ٹی ڈی  کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں،صدر مملکت  کا خراجِ تحسین

    سی ٹی ڈی کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں،صدر مملکت کا خراجِ تحسین

    آصف علی زرداری نے کوئٹہ اور بارکھان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) بلوچستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    صدر مملکت نے کارروائیوں کے دوران فتنتہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 14 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے والے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہی ہیں،انہوں نے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

    صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،سی ٹی ڈی بلوچستان دہشت گردی کے خلاف وطنِ عزیز کی حفاظت میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گی تاکہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔

    بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، بیرسٹر گوہر

    بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، بیرسٹر گوہر

    اسرائیل نے مسجدالاقصیٰ کے امام کو گرفتار کر لیا،حماس کی شدید مذمت

  • بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشت گرد  جہنم واصل

    بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشت گرد جہنم واصل

    کوئٹہ اور شہر بارکھان میں انسداد دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) نے مختلف کارروائیاں کی ہیں جن میں 14 دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں خفیہ اطلاع پر کی گئیں پہلی کارروائی کوئٹہ میں کی گئی، اس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جوابی کارروائی میں8دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہےمارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔

    دوسری کارروائی ضلع بارکھان میں ہوئی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار یا فرار ہونے والے دہشت گرد کو گرفتار کیا جا سکے۔

    بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشت گرد جہنم واصل

    بنگلہ دیش: وزیراعظم طارق رحمان نے 5 اہم وزارتیں اپنے پاس رکھ لیں

    پشاور ہائیکورٹ کے حکم پرموٹروے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

  • بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد

    بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد

    بلوچستان کی تحصیل سنجاوی میں دہشت گردی کے خلاف احتجاج کے طور پر پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان زندہ باد ریلی میں ضلع زیارت ،ہرنائی اور تحصیل سنجاوی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی، ریلی میں حب الوطنی سے سرشار شرکا ء نے فتنہ الہندوستان کیخلاف شدید نفرت کا اظہار کیا اور بھارت کیخلاف نعرے بازی کی۔

    پاکستان زندہ باد ریلی کے شرکاء نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ریلی میں سبز ہلالی پرچم اٹھائے شرکاء کی جا نب سے پاکستان و پاک افواج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے شرکاء نے دہشت گردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    صوبائی وزیر حاجی نور محمد دومڑ کی قیادت میں قبائلی عمائدین ،سول سوسائٹی اور ہزاروں شہریوں نے بھی ریلی میں شرکت کی،بلوچستان کے غیور عوام نے سڑکوں پر نکل کر فتنہ الہندوستان کے گمراہ کن پروپیگنڈا کو مکمل مسترد کر دیا ہے۔

  • خاران اور گرد و نواح میں  زلزلہ

    خاران اور گرد و نواح میں زلزلہ

    بلوچستان کے ضلع خاران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں-

    زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیالوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز خاران شہر سے 43 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    واضح رہے گزشتہ روز بھی خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

  • خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

    خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 83 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب واقع تھا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہری احتیاطاً گھروں اور دفاتر سے باہرنکل آئے ماہرین کے مطابق کم شدت کے زلزلے عام طور پرزیادہ تباہ کن نہیں ہوتے تاہم احتیاطی تدابیراختیار کرنا ضروری ہے، ضلعی انتظامیہ صورتحال کی نگرانی کررہی ہے۔

    سپارکو کی رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری

    کراچی: جماعت اسلامی کا کل شہر میں 10 مقامات پر دھرنوں کا اعلان

    بنگلہ دیش انتخابات،نئے سیاسی دور کا آغاز،تحریر:کامران اشرف

  • بلوچستان: محرومی کا بیانیہ یا قیادت کی ناکامی؟، تجزیہ :شہزاد قریشی

    بلوچستان: محرومی کا بیانیہ یا قیادت کی ناکامی؟، تجزیہ :شہزاد قریشی

    بلوچستان کا نام لیتے ہی محرومی، ناانصافی اور پسماندگی کی ایک طویل داستان سامنے آتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ داستان صرف مرکز کی بے حسی کا نتیجہ ہے، یا اس میں صوبے کی اپنی قیادت کا کردار بھی شامل ہے؟ حالیہ دنوں چوہدری فواد حسین نے ایک سادہ مگر بنیادی سوال اٹھایا کہ اربوں روپے کے فنڈز بلوچستان کے لیے جاری ہوئے، مگر زمینی حقائق کیوں نہیں بدلے؟ یہ سوال بعض حلقوں کو ناگوار ضرور گزرا ہوگا، مگر اسے نظرانداز کرنا آسان نہیں۔

    بلوچستان پر دہائیوں سے چند مخصوص خاندانوں اور سرداروں کی سیاست حاوی رہی ہے۔ اقتدار کے ایوانوں تک رسائی بھی انہی کو حاصل رہی، وزارتیں بھی انہی کے حصے میں آئیں اور مراعات بھی، مگر جب صوبے کی حالت پر نظر ڈالی جائے تو تعلیم کا فقدان، صحت کی ناگفتہ بہ صورتحال، ٹوٹی سڑکیں اور بے روزگار نوجوان دکھائی دیتے ہیں۔ اگر وسائل نہیں ملے تو آواز اٹھانا بجا ہے، لیکن اگر وسائل ملے اور پھر بھی عوام محروم رہے تو سوال قیادت سے ہوگا۔

    اسی دوران اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا یہ کہنا کہ فوج چند اضلاع کی نمائندہ ہے، ایک غیر ذمہ دارانہ بیان محسوس ہوتا ہے۔ افواجِ پاکستان میں ہر صوبے، ہر قومیت اور ہر علاقے کے لوگ شامل ہیں۔ بلوچ افسران اور جوان بھی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ قومی اداروں کو لسانی یا علاقائی بنیاد پر تقسیم کرنے کا بیانیہ دراصل اتحاد کو کمزور کرتا ہے، مضبوط نہیں۔

    بلوچستان کے عوام کو جذباتی نعروں سے زیادہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور امن چاہیے۔ اگر سیاسی قیادت خود احتسابی سے گریز کرے اور ہر ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈال دے تو مسائل حل نہیں ہوتے، بلکہ الجھتے چلے جاتے ہیں وقت کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کی سیاست نعروں سے نکل کر کارکردگی کی بنیاد پر کھڑی ہو۔ جو قیادت برسوں سے اقتدار میں رہی، اسے اپنا حساب دینا ہوگا۔ اور جو آج قومی اداروں پر تنقید کرتی ہے، اسے بھی ذمہ دارانہ زبان اختیار کرنی ہوگی۔ کیونکہ قومیں الزام تراشی سے نہیں، دیانتدار قیادت اور سنجیدہ طرزِ سیاست سے آگے بڑھتی ہیں۔

  • آپریشن رد الفتنہ بلوچستان میں خونریزی اور انتشار پھیلانے والوں کیلئے واضح پیغام ہے،سرفراز بگٹی

    آپریشن رد الفتنہ بلوچستان میں خونریزی اور انتشار پھیلانے والوں کیلئے واضح پیغام ہے،سرفراز بگٹی

    زیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ آپریشن رد الفتنہ بلوچستان میں خونریزی اور انتشار پھیلانے والوں کیلئے واضح پیغام ہے-

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان اور ان کے سرپرستوں کو واضح اور دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے ایک فتنہ ہے جو معصوم شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بناتا ہےیہ فتنہ بھارت کی ایماء پرپاکستان کی ترقی کے راستےمیں حائل ہے، پاکستان اپنی وحدت،ترقی اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، فتنہ انگیزی کی ہرکوشش کاموثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا ریاست الحمدللہ مضبوط اورقوم متحد ہے، پاکستان کے خلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ قانون کے مطابق نہ صرف پوری طاقت سے روکا جائے گا بلکہ ہمیشہ کیلئے توڑ دیا جائے گا، انشاءاللہ، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

    صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت ناگزیر،غیر مستند خبر کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے،شرجیل میمن

    امریکا اور روس کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کا معاہدہ ختم

    امریکا کے ساتھ نیوکلیئر مذاکرات جمعہ کو مسقط میں ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ