Baaghi TV

Tag: بلوچستان

  • زیارت میں  دہشت گردوں کا پولیس پر  حملہ،9 اہلکار شہید

    زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ،9 اہلکار شہید

    بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر زیارت نے اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تمام شہید اہلکاروں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت منتقل کر دیا گیا ہے کل رات سے ہی دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا اور ہمارے بہادر اہلکار رات بھر ان دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے۔

    گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں دہشت گردی کا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے اس سے پہلے پہلا حملہ کوئٹہ کے قریبی علاقے ہنہ اوڑک میں کیا گیا تھا جہاں مقامی قبائل نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، لیکن اس حملے میں 4 مقامی لوگ جان سے گئے اور 7 افراد کو اغوا کر لیا گیا جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

    اس واقعے کے خلاف علاقے کے لوگ اب بھی ایئرپورٹ روڈ پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں اور سراپا احتجاج ہیں مظاہرین اور مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ تمام افراد مانگی ڈیم کی ایک زیر تعمیر ٹینکی پر ڈیوٹی کے لیے تعینات تھے، جہاں نامعلوم مسلح افراد آئے اور انہیں اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے خوش قسمتی سے 5 مغوی افراد اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جبکہ باقی لوگوں کو بچانے کے لیے پولیس نے علاقے میں بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔

  • بلوچستان میں زلزلوں کے باعث ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری

    بلوچستان میں زلزلوں کے باعث ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری

    بلوچستان میں آنے والے زلزلوں کے باعث ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں جبکہ وزیراعظم نے کنگری میں زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے-

    رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ موسیٰ خیل سے موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق 26 اور 27 جون 2026 کو تحصیل کنگری میں آنے والے 2 زلزلوں کے نتیجے میں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے 26 جون 2026 کو آنے والے زلزلے سے موضع چاپ میں قریباً 80 سے 90 مکانات جزوی طور پر متاثر ہو ئے، جبکہ 6 افراد معمولی زخمی ہوئے بعد ازاں 27 جون 2026 کو آنے والے زلزلے سے تحصیل کنگری میں تقریباً 25 سے 35 مکانات متاثر ہوئے، جبکہ 10 سے 13 افراد معمولی زخمی ہوئے ابتدائی مشترکہ جائزے کے مطابق دونوں زلزلوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر قریباً 110 سے 125 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 18 سے 19 افراد معمولی ز خمی ہوئے ہیں،تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے زخمیوں اور متاثرہ آبادی کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جبکہ متاثرہ خاندانوں میں خیمے، بستر، باورچی خانے کا سامان، سولر لائٹس، گیس سلنڈر، فرشی چٹائیاں، مچھر دانیاں اور دیگر ضروری غیر غذائی امدادی اشیا تقسیم کی جا رہی ہیں۔

    ریلیف کمشنر و ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غرزئی کے مطابق پی ای او سی، پی ڈی ایم اے بلوچستان صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ نقصانات کے مکمل تخمینے کے لیے تفصیلی سروے بھی جاری ہے تاکہ امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

    دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے وزیراعظم نے کنگری میں زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

    انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور بلوچستان حکومت کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے اور متاثرین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے زلزلے سے متاثرہ گھروں کے مکینوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے، جبکہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائےریسکیو اور ریلیف آپریشن کے دوران بلوچستان کی صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے تاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری رہ سکیں۔

  • بلوچستان میں 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ

    بلوچستان میں 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ

    بلوچستان حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

    سرکاری اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک نافذ العمل رہے گی، محرم کے دوران اشتعال انگیز، فرقہ وارانہ اور نفرت آمیز مواد کی تشہیر پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا سمیت تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز مواد کی اشاعت بھی ممنوع قرار دی گئی ہے حکومت نے اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش اور عوامی مقامات پر لے جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے حساس مقاما ت اور جلوسوں تک مشتبہ افراد کی رسائی محدود رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے اسی طرح عوامی مقامات اور جلوسوں کے راستوں پر پیشہ ور بھکاریوں کی موجودگی بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق کوئٹہ میں محرم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہو گی، جبکہ بیرون ضلع لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے لیے پیشگی اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے جلوسوں کے راستوں پر واقع عمارتوں کی چھتوں اور بالکونیوں میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، کوئٹہ اور نصیرآباد میں وال چاکنگ، بینرز، پوسٹرز اور پمفلٹس لگانے پر بھی پابندی ہو گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 سمیت متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور دیگر متعلقہ ادار وں کو ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

  • بلوچستان میں پیٹرول اور ڈیزل 500 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا

    بلوچستان میں پیٹرول اور ڈیزل 500 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت شدت اختیار کر گئی، جس کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں غیرمعمولی حد تک بڑھ گئیں۔

    کوئٹہ میں پیٹرول اورڈیزل کی قلت کے باعث مختلف علاقوں میں ابھی بھی کچھ پیٹرول پمپس بند پڑے ہیں اور جوپیٹرول پمپوں کھلے ہیں ان پرشہریوں کارش بڑھ گیا ہے اور لمبی لمبی قطار یں نظر آرہی ہیں جس سے شہری ذہنی کو فت کا شکار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں پیٹرول اور ڈیزل 500 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ کئی شہروں میں پیٹرول پمپس پر ایندھن کی فراہمی متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے، جبکہ اشیائے ضروریہ کی ترسیل پر بھی منفی اثرا ت مرتب ہونے کا خدشہ ہےشہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خور ی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے،دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں-

    صدرپیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن قیام الدین آغا کے مطابق شکار پور سے پیٹرول کی فراہمی میں اضافہ کردیا گیا ہے ایک دو روز میں صورتحال معمول پر آئے گی،جبکہ ڈی سی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ ایرانی پیٹرول کی سپلائی بند ہونے سے پیٹرول پمپس پر رش بڑھ گیا ہے ، آج کوئٹہ کے پیٹرول پمپوں پر 6 لاکھ لیٹر پیٹرول سپلائی کیا گیا ہے۔

  • وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے-

    کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کیا،وزیراعظم اپنے دورے کے دوران بلوچستان کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، جس میں امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

    بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

    کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

    صوبائی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سمر زون کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 23 مئی سے بند ہوں گے جبکہ گرمیوں کی چھٹیاں 31 جولائی تک جاری رہیں گی اسکول سربراہان چھٹیوں سے قبل تمام دفتری ریکارڈ اور انتظامی امور مکمل کریں تاکہ اداروں کی بندش کے دوران کوئی رکاوٹ پیش نہ آئےجبکہ ڈیجیٹل مردم شماری کا کام مکمل نہ کرنے والے سربراہان کو چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔

    محکمہ تعلیم بلوچستان نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان سے ایشین بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ بلوچستان سے ایشین بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ژیاؤچن ایما فین نے ملاقات کی-

    ملاقات میں بلوچستان میں آبی وسائل، زراعت، معدنیات و کان کنی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے کچھی کینال سمیت بلوچستان کے آبی و زرعی ترقیاتی منصوبوں میں وسیع المدتی سرمایہ کاری کے لیے مالی معاونت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، اس موقع پر تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اسکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار کے قابل عمل منصوبوں میں اشتراکی حکمت عملی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ترقیاتی عمل میں عالمی اور قومی ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو خوش آمدید کہتے ہیں حکومت بلوچستان میں قابل عمل اور منافع بخش شعبوں میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے، محدود ترقیاتی وسائل کے باوجود عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی حکمت عملی پر عمل درآمد اور پسماندگی کا خاتمہ ایک بڑا چیلنج ہے تاہم صوبائی حکومت عوامی مفاد پر مبنی دیرپا ترقیاتی ترجیحات کے تحت آگے بڑھ رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے 10 سالہ جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے اور صوبے کو سرمایہ کاری کے لیے محفوظ اور پرکشش خطہ بنایا جا رہا ہے،حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور سیکیورٹی فراہم کرے گی اور میگا منصوبوں کی تکمیل و تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے،ترقیاتی منصوبوں اور نئے مواقع کو عملی جامہ پہنایا جائے گا، بلوچستان میں 3200 بند اسکول دوبارہ کھولے جا چکے ہیں جبکہ 2100 کمیونٹی بیسڈ نئے اسکول بھی قائم کیے گئے ہیں، اب حکومت کی توجہ معیاری تعلیم اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر مرکوز ہے،گڈ گورننس اور میرٹ کے فروغ کے لیے اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں تاکہ صوبے میں پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئےزلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ پسنی اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کا مرکز خضدار سے 62 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا، کسی جانی و مالی نقصان کی اب تک اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

  • بلوچستان: دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، صوبے کی پہلی خاتون اہلکار سمیت 3 شہید

    بلوچستان: دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، صوبے کی پہلی خاتون اہلکار سمیت 3 شہید

    خضدار پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہیڈ کانسٹیبل اور صوبے کی پہلی خاتون کانسٹیبل شہید جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او اور ایک اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز سولر پلیٹوں کی چوری کے حوالے سے پولیس نے علاقے باجوئی میں چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل ملک ناز بی بی اور ہیڈ کانسٹیبل سمیع اللہ موقع پر شہید ہوگئے ، ایڈیشنل ایس ایچ او محمد ابراہیم اور کانسٹیبل نجیب الرحمن زخمی ہوئے ، مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

    ادھر دشت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے دہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید جبکہ سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر سمیت چھ جوان شدید زخمی ہو گئے،دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ اور دستی بموں سے حملے کئے جس میں ہیڈ کانسٹیبل ایس پی سریاب کا ریڈر رحمت اللہ موقع پر ہی شہید جبکہ سی ٹی ڈی کا سب انسپکٹر جاوید گل، کانسٹیبل نیاز احمد ،سریاب پولیس کا اے ایس آئی وقار احمد ، ہیڈ کانسٹیبل نور اللہ، کانسٹیبل عبدالعلیم اور کانسٹیبل تاج محمد شدید زخمی ہو ہوئے۔

  • افغانستان کی جارحیت کیخلاف بلوچستان کی عوام کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی

    افغانستان کی جارحیت کیخلاف بلوچستان کی عوام کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی

    بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور ہرنائی میں افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف شہریوں نے پرامن ریلیاں نکالیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں عوامی ریلیوں میں سول سوسائٹی ، انتظامیہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کے دوران پاک فوج سے والہانہ محبت کے اظہار میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے، ریلی کے شرکاء نے افغانستان سے حالیہ دراندازی کی شدید مذمت کی اور ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

    ریلی کے شرکاء کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ملک بھر کےعوام افغان طالبان رجیم کی شرانگیزی کی کھل کر مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکال رہے ہیں۔

    ایران میں خانہ جنگی کا منصوبہ،امریکا کا عراقی کرد رہنماؤں سے رابطہ

    آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے: ایرانی پاسداران انقلاب

    کوہاٹ میں تیل وگیس کے بڑے ذخائر دریافت