Baaghi TV

Tag: بلوچستان

  • جون میں کراچی اور مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کا امکان

    جون میں کراچی اور مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے جون میں پری مون سون کا امکان ظاہر کیا ہے-

    باغی ٹی وی : موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے جون میں کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے، جون میں سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کی اچھی بارشیں متوقع ہیں، اس کے علاوہ پنجاب کے چند علاقوں میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

    پاکستانی نوجوان سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا

    جواد میمن کے مطابق کراچی میں ابرآلود موسم کے باوجود حبس کی کیفیت ہے، بحیرہ عرب میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے، سمندری ہواؤں کےباعث نمی کا تناسب زائد رہتا ہے، نمی کا تناسب زائد ہونےسےگرمی کی شدت 4 سے 5 ڈگری زیادہ ہے ایل نینو سرگرم ہونے پر سندھ اور بلوچستان میں معمول سےکم بارشوں ہوسکتی ہیں۔

    ایل نینو ایسا موسمیاتی رجحان ہے بہت وسیع پیمانے پر واقع ہونے والا ایک قدرتی مظہر ہے جس سے بحرالکاہل کے پانی معمول سے زیادہ گرم ہو جاتا ہے اور زمین کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا ہےا یسا اندازہً ہر پانچ سال بعد ہوتا ہے۔

    عمران ریاض کوسیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے والا ایس ایچ او معطل

    رواں سال ایک رپورٹ میں ماہرین نے کہا تھا کہ 2023 میں ایل نینو کی واپسی سے دنیا بھر میں موسم کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ 2023 میں عالمی درجہ حرارت1.5 ڈگری سینیٹی گریڈ تک بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ایل نینو لہر کے اثرات پہلے سے زیادہ تباہ کن ہوں گے اور ہیٹ ویوز کی شرح ایسی ہوسکتی ہے جس کی مثال تاریخ میں موجود نہیں گرم سمجھا جانے والا موسم2023 میں معتدل سمجھا جائے گا جبکہ شدید گرم موسم اب تک کی گرمی سے کہیں زیادہ ہو سکتا ہے جس کا اندازہ لگانا ابھی ممکن نہیں۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ایل نینو لہر سال کے وسط سے شروع ہوگی جس کے باعث اس کے اثرات سال کے آخر اور 2024 میں بھی محسوس کیے جائیں گے۔ یہاں تک کہ 2024 میں درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ بھی بن سکتے ہیں۔

    یہ ممکن ہی نہیں کہ عمران خان اور ان کے سپوٹرز کو شرم آ جائے،عفت …

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ابھی تک 2016 کو تاریخ کا گرم ترین سال سمجھا جاتا ہے اس سال بھی دنیا کو ایل نینو لہر کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ گزشتہ 3 سال کے دوران لا نینا لہر دیکھنے میں آئی جو کسی حد تک موسم کو سرد رکھتی ہے۔ تین سال بعد ایل نینو لہر کی واپسی پر ماہرین نے اس کے تباہ کن ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز نے بیرون منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے بیرون منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گوادر سے بیرون منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا، کارروائی میں 32 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لی گئی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق خفیہ اطلاع پر گوادر سےبھاری مقدارمیں منشیات اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ادارےسےاطلاع ملی تھی کہ گوادر (بلوچستان) سےبھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے، جس پر ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز نےمتعلقہ کمانڈر کو اپنےعلاقوں میں چیکنگ مزید سخت کرنےکے احکامات جاری کیے جس پر ایک تفصیلی منصوبہ تشکیل دیا گیا۔

    عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا سنگل بینچ کا حکم واپس

    منصوبے کے مطابق 2 افسران سمیت 17 جوانوں پرمشتمل موبائل گشت کےلیےپارٹیاں تشکیل دی گئیں اس دوران گوادرکے جنرل ایریا کلڈان جھل کے مقام پر جھاڑیوں میں چھپائی گئی 1936 کلو گرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کرلی گئی، جو بیرون ملک اسمگل کرنےکےلیے لائی گئی تھی برآمد کی جانے والی منشیات کی مالیت اربوں روپے (بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 32.3 ملین ڈالر) ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

    بلوچستان،ایف سی کیمپ پر حملہ کرنیوالے چھ دہشتگرد جہنم واصل

  • بلوچستان،ایف سی کیمپ پر حملہ کرنیوالے چھ دہشتگرد جہنم واصل

    بلوچستان،ایف سی کیمپ پر حملہ کرنیوالے چھ دہشتگرد جہنم واصل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد آپریشن مکمل کر لیا گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مسلم باغ میں 12 مئی کی شام کو سیکورٹی اداروں نے ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس پر سیکورٹی ادارے متحرک ہوئے اور آپریشن شروع کیا جو اب مکمل کیا جا چکا ہے، آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا لیا تھا، پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کوبحفاظت بچانا شامل تھا، کلیئرنس آپریشن میں ایک رہائشی عمارت سے 3 خاندانوں کو بچانا بھی شامل تھا دہشت گردوں نے اپنے خوفناک حملے سے بچوں کو بھی نہیں بخشا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، اسکے بعد انکے رابطہ کاروں اور سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور انکے سپانسر کا بھی پتہ لگا کر کاروائی کی جائے گی، آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت سات جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں،شہدا نے دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور شہید ہوگئے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مسلم باغ, بلوچستان کے ایف سی کمپاؤنڈ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے چھ جوانوں اور ایک شہری کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیا ہے،وزیرِ اعظم نے شہداء کی بلندی درجات دعااور لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے، وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور انھیں ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی مسلح افواج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ فوج اور سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں بے مثال ہیں اور پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ خطے کے امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔چیئرمین سینیٹ نے سیکیورٹی فورسز کے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیاب کےلیے دعا کی اور شہداء کے ورثاء سے یکجحتی کا اظہار کیا۔

  • ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف از خود نوٹس،عدالت نے کیس نمٹا دیا

    ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف از خود نوٹس،عدالت نے کیس نمٹا دیا

    سپریم کورٹ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف از خود نوٹس پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے ہزارہ برادری کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوانے کیلئے تصدیق کی شرط ختم کر دی ،ایم این اے،ایم پی اے یا چیئرمین یونین کونسل کی تصدیق کی شرط ختم کر دی گئی، عدالت نے حکم دیا کہ یورپ اور آسٹریلیا سے آنیوالے ہزارہ برادری کے افراد کو کوئٹہ ایئر پورٹ پر ہراساں نہ کیا جائے،مغوی علی رضا کی بازیابی کیلئے وزارت داخلہ بلوچستان حکومت سے تعاون کرے،

    دوران سماعت جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ از خود نوٹس جس مقصد کیلئے لیا گیا تھا کیا وہ مقصد پورا ہوگیا،جسٹس اطہر من اللہ نے ہزارہ برادری کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ہزارہ برادری کے مسائل حل ہوگئے ہیں،وکیل ہزارہ برادری نے کہا کہ بنک اکاؤنٹس اور نادرا سے متعلقہ مسائل تاحال حل نہیں ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جواب جمع کرا دیا ہے،ہزارہ برادری کے بنک اکاؤنٹس،پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوانے کے تمام مسائل حل ہوگئے ہیں،ااب ہزارہ برادری کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوانے کیلئے کسی قسم کی تصدیق کی ضرورت نہیں،ا

    دوران سماعت جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہری بالخصوص ہزارہ برادری کو ہراساں نہ کیا جائے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہزارہ برادری کے مسائل کے حل سے متعلق لیٹر جمع کرا دیا ہے،سپریم کورٹ وفاقی حکومت کی یقین دہانی کے بعد مزید کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتی،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی ہزارہ برادری کے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر کیس نمٹا دیا گیا ،

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

     کیا عمران خان کو انتخابات سے دور رکھنے کے لیے آیسا ہورہا ہے ؟

  • کراچی اور بلوچستان میں مزید بارش کا امکان

    کراچی اور بلوچستان میں مزید بارش کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد نمیں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابرآلود ہے جبکہ درجہ حرارت 32 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہوامیں نمی کا تناسب 77فیصد ہے۔

    پی ٹی آئی کی ریلی، لبرٹی چوک پرسیاسی پاورشوکی تیاریاں مکمل،الیکشن کمیشن نے بھی عمران …

    شام میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے
    شمال مشرقی سمت سے ہوا کی رفتار 14 ناٹیکل مائل ہے جب کہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ آج بھی بارش کا امکان ہے۔

    سابق گورنر پنجاب کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے، کوئٹہ ، قلات، خضدار، زیارت ، بارکھان، چمن، قلات، دالبندین، آواران، پنجگور ، خاران اورلسبیلہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں کےندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہےکوئٹہ کو بولان سے ملانے والا پنجرہ پل دوبارہ پانی میں بہہ جانے کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی آمدو رفت کے لیے راستہ بحال کیا گیا ہے۔

    پولیس مقابلے میں مطلوب ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ جب کہ زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سینٹی گریڈ، پشین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سینٹی گریڈ، گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ اور سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

  • حکومت بلوچستان کا گندم کی زخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    حکومت بلوچستان کا گندم کی زخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    حکومت بلوچستان کا گندم کی زخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    باغی ٹی وی: محکمہ خوراک کی جانب سے جاری گندم کی خریداری مہم میں رکاؤٹ پیدا کرنے والے عناصر سے آہنی ہا تھوں سے نمٹا جائے گا چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت گندم کی خریداری کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا-

    کچے کےعلاقے میں پولیس کا آپریشن 3 ڈاکو ہلاک 6 گرفتار

    سیکریٹری خوراک ،گندم خریداری کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کمشنر نصیر آباد نے اجلاس کو بریفنگ دی،اجلاس میں گندم پیدا کرنے والے زمیندار وں کی جانب سے گندم زخیرہ کرنے اور مہنگے داموں بیچنے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا-

    اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے باوجود زمینداروں کی گندم بیچنے میں ہچکچاہٹ نا قابل قبول ہے نصیر ڈویژن میں گندم خریداری کے لیۓ عائد دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا فیصلہ کیا گیا –

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امدادی قیمت پر محکمہ خوراک کو گندم نہ بیچنے والے زمینداروں کی گندم بحق سرکار ضبط کی جائے گی حکومت کا گندم کی زخیرہ اندوزی کرنے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کے لیۓ قانون سازی کی جائے گی-

    اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ملکوں کو ٹارگٹ کیا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    سیکریٹری خوراک نے بتایا کہ اس سال صوبائی حکومت نے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ گندم خریدنے کی مہم کا آغاز کیا ہے محکمہ خوراک نے ایک ملین بوری گندم کی خرید کا ہدف مقرر کیا ہے-

    چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ گندم پیدا کرنے بڑے زمینداروں کو رضا کارانہ طور پر امدادی قیمت پر گندم کی فروخت پر قائل کیا جائے گندم کی زخیرہ اندوزی کا فائدہ بڑے زمینداروں کو جبکہ نقصان چھوٹے زمینداروں کو ہوگا۔

    چیف سیکریٹری کی کمشنر نصیر آباد کو ہدایت کی کہ محکمہ خوراک کی ٹیموں سے مکمل تعاون کیا جائے زخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتخصیص کریک ڈاؤن کیا جائے گندم کی خرید اور ترسیل کے نظام کی مانیٹرنگ کا میکینزم موثر کیا جائے-

    اجلاس کو کوئٹہ کی طرف گندم کی نقل و حمل کا طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ڈی جی خوراک کے دفتر میں قائم کنٹرول روم سے خریداری اور ترسیل کی تمام سرگرمییوں پر نظر رکھی جا ئے گی نوتال چیک پوسٹ پر محکمہ خوراک کا عملہ تین شفٹوں میں ضلعی انتظامیہ کو معاونت فراہم کرےگا-

    بھارتی پنجاب میں فوجی اڈے میں فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک

  • سیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزارامام  گرفتار

    سیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزارامام گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اداروں کو بلوچستان میں بڑی کامیابی ملی ہے، سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے سرغنہ، کمانڈر اور بھارت کے دورے کر کے پاکستان کو بدامنی کا شکار کرنیوالے گلزار امام عرف شمبے کو گرفتار کر لیا گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ہائی پروفائل اور کامیاب انٹیلی جنس آپریشن کے نتیجے میں سیکورٹی اداروں نے ہائی ویلیو ٹارگٹ گلزار امام کو گرفتار کیا ہے، گلزار امام کالعدم تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کا بانی اور رہنما بھی رہ چکا ہے، جو بلوچ ریپبلکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام کے بعد وجود میں آئی تھی۔ بلوچ نیشنل آرمی نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنیصبات پر حملے کئے تھے، بی این اے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد واراداتیں کر چکا ہے، گرفتار دہشت گرد گلزار امام 2018 تک بی این اے میں براہمداغ بگٹی کا نائب بھی رہ چکا ہے، گلزار امام نے بلوچ راجی آجوئی سانگر کی تشکیل میں بھی کردار ادا کیا اور اسکی سربراہی کیا، گلزار امام نے بھارت اور افغانستان کے دورے بھی کئے جس کی تمام تر تفصیلات ریکارڈ پر موجود ہیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گلزارامام کو مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ایک کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا اس کی گرفتاری بی این اے اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے لیے بڑا دھچکا ہے اس کے دشمن انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ روابط کی چھان بین کی جارہی ہے

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا 

  • گوگل کا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئےایک ہزار اسکالر شپس دینے کا اعلان

    گوگل کا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئےایک ہزار اسکالر شپس دینے کا اعلان

    کوئٹہ: گوگل نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ایک ہزار اسکالر شپس دینے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے گوگل کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت گوگل بلوچستان کے نوجوانوں کو ایک ہزار اسکالر شپس دے گا جبکہ گوگل کمپنی صوبے کو 10 بسیں بھی فراہم کرے گی جو صوبے کے مختلف علاقوں میں چلائی جائیں گی۔

    تنویرالیاس کے خاندان میں اختلافات،باپ نے تنویر الیاس کو سینٹورس سے فارغ کر دیا

    انہوں نے کہا کہ صوبے کے اسکولوں میں بہت جلد گوگل کی مدد سے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی کلاسز شروع کریں گے جس کے لیے گوگل 5 لاکھ امریکی ڈالرز دے گا جبکہ منتخب نوجوانوں کو گوگل کے تعاون سے تربیت دی جائے گی۔

    صوبائی چیف سیکرٹری نے کہا کہ نوجوانوں کی تربیت مکمل ہونے کے بعد انہیں روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے جبکہ گوگل تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کو کیریئرسرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے-

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

  • بلوچستان؛  ہیلتھ کارڈ کی مدت 1 سال سے بڑھا کر 3 سال تک کرنے کی منظوری دے دی گئی. ترجمان

    بلوچستان؛ ہیلتھ کارڈ کی مدت 1 سال سے بڑھا کر 3 سال تک کرنے کی منظوری دے دی گئی. ترجمان

    بلوچستان؛ ہیلتھ کارڈ کی مدت 1 سال سے بڑھا کر 3 سال تک کرنے کی منظوری دے دی گئی. ترجمان

    ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کا وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت ھونے والے کابینہ اجلاس سے متعلق اہم فیصلوں پر ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کابینہ اجلاس میں ہیلتھ کارڈ کی مدت ایک سال سے بڑھا تین سال تک کرنے کی منظوری دے دی ہے.


    ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق؛ وزیر اعلی بلوچستان نے صوبائی کابینہ سے مشاورت کے بعد رواں سال ہیلتھ کارڈ کے لئیے 5 ارب روپے مختص کئیے ہیں جبکہ انہوں مزید یہ بھی بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے ڈیرہ مراد جمالی ٹاؤن کے مکینوں کے لئیے 5050 ایکڑ اراضی پر مالکانہ حقوق کی منظوری دے دی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    راولپنڈی ؛ خاتون موبائل نیٹورک کے ٹاور پر چڑھ گئی
    اقلیتوں کے مسائل،چیئرمین سینیٹ کی مزید اقدامات کی یقین دہانی
    تیری زندگی کے دن تھوڑے ہیں، چنیوٹ چھوڑ دے یا مار دیں گے،صحافی کو ملی دھمکی سچ ثابت
    تین میگا ایونٹ آئندہ برس ہونا ہیں،اس کےمطابق کمبی نیشن بنانےکی کوشش کررہے ہیں،ہارون رشید
    اسلام آباد سے جدہ جانے والی نجی ائیرلائن کے طیارےکی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
    ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ؛ صوبائی کابینہ نے کوئٹہ میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام منظوری دے دے ، شاہد آفریدی کرکٹ اکیڈمی کوئٹہ کرکٹ اکیڈمی کو فعال کریں گی.