Baaghi TV

Tag: بلوچستان

  • گزشتہ چار سال میں پاکستان میں قتل ہونے والے صحافیوں کی تفصیل سینیٹ میں پیش

    گزشتہ چار سال میں پاکستان میں قتل ہونے والے صحافیوں کی تفصیل سینیٹ میں پیش

    گزشتہ چار سال میں پاکستان میں قتل ہونے والے صحافیوں کی تفصیل سینیٹ میں پیش کر دی گئی ہے.

    گزشتہ چار سال میں پاکستان میں قتل ہونے والے صحافیوں کی تفصیل سینیٹ میں پیش کر دی گئ ہے۔آج بروز جمعہ چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جہاں گزشتہ چار سال میں قتل ہونے والے صحافیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق چار سال کے دوران ملک میں 42 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔

    پنجاب میں 15 ، سندھ 11 ،خیبر پختونخواہ 13 اور بلوچستان میں 3 صحافی قتل ہوئے، پنجاب میں صحافیوں کے قتل پر 26 ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ پنجاب میں صحافیوں کے قتل پر 7 ملزمان گرفتار اور 2 ضمانت پر ہیں، پنجاب میں صحافیوں کے قتل پر 5 ملزمان انڈر ٹرائل اور 8 مفرور جبکہ 3 ملزمان پولیس مقابلوں میں مارے گئے ہیں اور ایک کو بری کردیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
    توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
    جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
    لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
    وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
    رپورٹ کے مطابق سندھ میں 11صحافیوں کے قتل کے بعد 11ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی، صحافیوں کے قتل پر 4ملزمان گرفتار، 7 انڈر ٹرائل ہیں۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں صحافیوں کے قتل کے الزام میں 13ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی، جن میں سے 4 ملزمان انڈرٹرائل، 2بری، ایک مفرور اور 6 متفرقات ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں صحافیوں کے قتل کے الزام میں 5ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

  • بلوچستان کے واجبات کی ادائیگی آج ہی ہو گی، وزیر خزانہ

    بلوچستان کے واجبات کی ادائیگی آج ہی ہو گی، وزیر خزانہ

    بلوچستان کا مالی بحران ،چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ ہوا ہے

    چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بلوچستان کی واجب الادا رقم جاری کرنے کی درخواست کی جس پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بلوچستان کے واجبات کی ادائیگی آج ہی جاری کرنے کی یقین دہانی کروا دی، وفاق کی جانب سے رقم کی ادائیگی سے مالی بحران کو قابو پانے میں مدد ملے گی،چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا

    گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے انکشاف کیا تھا کہ صوبے کا مالی بحران سنگین ہوگیا ہے، صوبے کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہ کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے وفاق سے فوری طور پر صوبے کا قومی مالیاتی کمیشن  ایوارڈ کا حصہ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیسے نہ ہونے سے صوبےکے ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں، شدید سردی میں سیلاب متاثرین بحالی کے منتظر ہیں، صوبے کو اس کا حصہ مل جائے تو اپنے سیلاب متاثرین کو خود سنبھال سکتے ہیں

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

  • بی اے پی کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالےارکان کو شوکازجاری کرنےکا فیصلہ

    بی اے پی کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالےارکان کو شوکازجاری کرنےکا فیصلہ

    کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ارکان صوبائی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ایم پی ایز سے جواب طلب کیا جائے گا، ، ایم پی ایز نے جواب جمع نہ کرایا تو الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔

    پہلے وزیراعلی اعتماد کا ووٹ لیں،خواتین اراکین اسمبلی کا بھی اجلاس میں مطالبہ

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ارکان صوبائی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں، حال ہی میں اراکین بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی، عارف جان محمد حسنی، سلیم کھوسہ اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نعمت اللہ زہری پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔ ما بعد 7 جنوری 2023ء کو سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد حسنی، سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان، نوابزادہ جمال رئیسانی نے کراچی کے بلاول ہاﺅس جاکر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

    آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

    سردار فتح محمد حسنی کی پیپلز پارٹی میں واپسی ہوئی ہے، وہ ماضی میں بھی اس جماعت سے وابستہ رہے، 1985ء کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے پھر وفاقی وزیر بنے، سینیٹر بھی رہے ہیں۔ طاہر محمود خان کے بھائی شفیق احمد خان پیپلز پارٹی کے رہنماء تھے، جنہیں اکتوبر 2009ء میں گھر کے باہر کالعدم بلوچ مسلح تنظیم نے قتل کیا، اس وقت وہ نواب اسلم رئیسانی کی کابینہ میں وزیر تعلیم تھے۔ شفیق احمد خان 2002ء میں بھی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی رہے۔

    اتحادی جماعتوں کے بعد اسلام آباد ائرپورٹ کا نام تبدیل کرنے عوامی رائے بھی آگئی

    جمال رئیسانی سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی نوابزادہ سراج رئیسانی کے بیٹے ہیں، سراج رئیسانی کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے تھا۔ سراج رئیسانی 2018ء کے الیکشن سے چند روز قبل 13 جولائی کو مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران ایک خودکش حملے میں 100 سے زائد دیگر افراد کے ہمراہ لقمۂ اجل بنے تھے۔ والد کی موت کے بعد جمال رئیسانی بھی بی اے پی سے وابستہ رہے، اس وقت وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر برائے امور نوجوانان ہیں۔ یقیناً مزید لوگ بھی پیپلزپارٹی سے رجوع کریں گے۔

    اسلام آباد میں گولیاں چل گئیں نوجوان رائیڈر کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیا

    نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے سابق صوبائی وزیر گزین مری کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی بھی باتیں ہورہی ہیں، گزین مری کئی سال تک بیرون ملک جلا وطن رہے، ان پر کئی سنگین مقدمات قائم تھے، 2017ء میں وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کیا اور بری ہوگئے۔ فی الحال ان کی جانب سے پیپلزپارٹی میں جانے کی تردید بھی سامنے آئی ہے۔

  • ٹریفک حادثہ: بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی اہلخانہ سمیت جاں بحق

    ٹریفک حادثہ: بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی اہلخانہ سمیت جاں بحق

    کوئٹہ: ٹریفک حادثے میں بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی مختیار حسین اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : لیویز حکام کے مطابق حادثہ خانوزئی کے قریب گوال کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے باعث پیش آیا ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ڈی ایس پی مختیار حسین، ان کی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی بھی شامل ہے۔

    حادثہ گیس ٹینکر اور تیز رفتار گاڑی کے مابین تصادم کے باعث پیش آیا، کار پنجاب سے کوئٹہ جا رہی تھی جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

    دوسری جانب قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں فیکٹری ورکرز کی بس بے قابو ہو کر ٹول پلازہ پر کھڑی 2 موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ٹیم کے مسافر بس کی بریک فیل ہونے سے پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 17 سالہ وقاص، 20 سالہ رفاقت اور 38 سالہ ذوالقرنین نام سے ہوئی۔

    فیکٹری ورکرز کی بے قابو بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والوں میں امان اللہ، ارباز اور سیف علی شامل ہیں حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

    ڈی جے گروپ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

     

  • مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ایران سے شمالی بلوچستان میں داخل ،بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

    مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ایران سے شمالی بلوچستان میں داخل ،بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

    مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ایران سے شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے دو روز تک بلوچستان کے 13 اضلاع میں بارش اوربرف باری جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہےکراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے 17 جنوری تک سرد لہر اور سردی کی شدت میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کردیا گیا ہے محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

    قبل ازیں چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے کہا تھا کہ نئے مغربی سسٹم کے نتیجے میں 12 جنوری سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدید لہر متوقع ہے، نئی مغربی لہر کی وجہ سے کراچی کا کم سے کم پارہ (سنگل ڈیجیٹ میں )7 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، اس دوران کراچی اور دیہی سندھ کے اضلاع میں یخ بستہ ہوائیں چل سکتی ہیں، سردی کی نئی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت بلوچستان میں زیادہ رہے گی، سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 0 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے،سردی کی لہر 18 جنوری تک ملک بھر میں اثرانداز رہے گی۔

    محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں بتایا گیا تھا کہ مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں 10 جنوری کی رات سے داخل ہورہی ہیں، نیا مغربی سسٹم 11 جنوری سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوگا-

    10 سے11 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، مسلم باغ اور پشین میں بھی بارش اور برف باری ہوسکتی ہے جبکہ مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    پیشگوئی کےمطابق 11 سے13 جنوری کے دوران اسلام آباد، پوٹھوہار،چارسدہ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، سرگودھا،میانوالی، خوشاب، بھکر،لیہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،گجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ اور لاہور میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے-

    11 سے 13 جنوری کے دوران مری، گلیات، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش اور برف باری کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر شدید برف باری بھی ہوسکتی ہے۔

    مذکورہ سسٹم کے نتیجے میں مکران کے ساحلی علاقوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، ملتان، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، اس دوران مری گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگہ، استور، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید برف باری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل کا امکان ہے۔

    اس دوران بالائی خیبرپختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے، اس دوران دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہونے کا امکان ہے، تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

  • ملک بھرمیں عوام سستےآٹےکےحصول کیلئےدردرکی ٹھوکریں کھانےپرمجبور

    ملک بھرمیں عوام سستےآٹےکےحصول کیلئےدردرکی ٹھوکریں کھانےپرمجبور

    ملک بھر میں عوام سستے آٹے کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں گندم کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی ہوگئی لیکن آٹے کی قیمت کم نہ ہو سکی ، شہر میں چکی کے آٹے کی قیمت 155 روپے سے 160 روپے کلو برقرار ہے۔

    کے پی میں گندم کا کوٹہ بڑھادیا گیا، حکومت کا زیادہ سبسڈی کا دعویٰ کیا محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے گندم کا یومیہ کوٹہ 5 ہزارسے بڑھا کر ساڑھے 6 ہزارمیٹرک ٹن کردیا ہے جس سے صوبے میں آٹے کی قیمت میں استحکام آرہا ہے۔

    صوبائی وزیر خوراک خیبرپختونخوا عاطف خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سستے آٹے کی فراہمی کے لیے حکومت زیادہ سے زیادہ سبسڈی دے رہی ہے ہمارے پاس گندم کا کافی اسٹاک موجود ہے،سستا آٹا صوبے کی غریب عوام کے لیے ہے مہنگائی سےجہاں دیگر چیزوں کی قیمتیں بڑھیں وہیں آٹے کی قیمت بھی بڑھی ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان میں گندم کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جارہا ہے اور بحران کی وجہ سے آٹا سرکاری نرخوں پر نہ ملنے پر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔

    موبائل فون کمپنیاں بے لگام،چارجز بڑھا دیئے

    مظاہرین نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ جانے والی شاہراہ پر دھرنا دے دیا، سستے آٹے کی تلاش میں سرگرداں شہریوں کو جب دو روز سے آٹا نہ ملا تو انہوں نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ جانے والا زرغون روڈ بلاک کردیا ۔

    آٹا لینے آیا ایک معمر شخص سڑک پر لیٹ کر دہائی دیتا رہا اور کہتا رہا کہ ہم پر گاڑی چڑھا دو،ہمیں ختم کردو،نہ ہم ہوں گے،نہ آٹا لینے آئیں گے۔

    شہریوں کا کہنا ہےکہ ہم لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، خواتین اور بچوں کے ساتھ آئے ہیں، حکومت سے معافی چاہتے ہیں ہمیں آٹا دیں، آٹا نہیں مل رہا۔

    دوسری جانب فلور ملزمالکان گندم کی نقل وحمل پر بین الصوبائی پابندی کے باوجود تھوڑی بہت گندم اور آٹا لا رہے ہیں جس کی وجہ سے 20 کلو آٹے کا تھیلا اب 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

    رمضان شوگر ملز کو 2 روز میں این او سی جاری کرنے کے فیصلے پر عمل کا حکم

  • نئے مغربی ہواؤں کا سلسلہ، 13 جنوری سے کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان

    نئے مغربی ہواؤں کا سلسلہ، 13 جنوری سے کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان

    کراچی: نئے مغربی ہواؤں کے سلسلے کے سبب 13 جنوری سے کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق نئے مغربی سسٹم کے نتیجے میں 12 جنوری سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدید لہر متوقع ہے، نئی مغربی لہر کی وجہ سے کراچی کا کم سے کم پارہ (سنگل ڈیجیٹ میں )7 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، اس دوران کراچی اور دیہی سندھ کے اضلاع میں یخ بستہ ہوائیں چل سکتی ہیں، سردی کی نئی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت بلوچستان میں زیادہ رہے گی، سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 0 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے،سردی کی لہر 18 جنوری تک ملک بھر میں اثرانداز رہے گی۔

    محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں 10 جنوری کی رات سے داخل ہورہی ہیں، نیا مغربی سسٹم 11 جنوری سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوگا-

    10 سے11 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، مسلم باغ اور پشین میں بھی بارش اور برف باری ہوسکتی ہے جبکہ مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    پیشگوئی کےمطابق 11 سے13 جنوری کے دوران اسلام آباد، پوٹھوہار،چارسدہ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، سرگودھا،میانوالی، خوشاب، بھکر،لیہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،گجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ اور لاہور میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے-

    11 سے 13 جنوری کے دوران مری، گلیات، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش اور برف باری کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر شدید برف باری بھی ہوسکتی ہے۔

    مذکورہ سسٹم کے نتیجے میں مکران کے ساحلی علاقوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، ملتان، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، اس دوران مری گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگہ، استور، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید برف باری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل کا امکان ہے۔

    اس دوران بالائی خیبرپختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے، اس دوران دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہونے کا امکان ہے، تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

    پاکستان کو جون کے آخر تک آئی ایم ایف کی رقم فائدہ دے گی،بلومبرگ اکنامکس

  •  قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاںبحق

     قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاںبحق

     قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاںبحق

     قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ7 افراد کی جان لے گیا۔ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے قریب بس حادثے میں سات افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی شکار بس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی ۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق حادثہ قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ کے درمیان نیشنل ہائی وے پر توروسکی کے مقام پر پیش آیا۔

    تیز رفتار منی ٹرک مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا ۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھی بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے کے دوران زخمی ہونے والا 13 سالہ لڑکا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا تھا. بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں گزشتہ سال مسافر وین موڑ کاٹتے ہوئے اختر زئی کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ اندوہناک حادثے میں مسافر وین میں سوار 22 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے، جب کہ حادثے میں 13 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوا تھا، جسے فوری طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا، تاہم لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی

    حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔ وین موڑ کاٹتے ہوئے پہاڑؑی سے نیچے پتھروں میں گری تھی، جس سے جانی نقصان زیادہ ہوا۔ مسافر وین میں 23 افراد سوار تھے، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کیا گیا تھا، جو جائے حادثہ سے 40 سے 45 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ راستہ دشوار ہونے کے باعث لاشیں اٹھانے میں مشکل پیش آرہی ہے، جس میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی تمام اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی تھی، جب کہ امدادی کاموں میں مدد کیلئے لیویز اہلکار بھی پہنچ گئے تھے۔

  • بارش کاسبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل

    بارش کاسبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل

    کوئٹہ: بارش کاسبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی: پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق آج صبح سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    سعودی عرب کا پاکستان میں ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان

    پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا اتوار کی دو پہر تک ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس کے باعث زیارت، قلعہ سیف اللہ،دکی، ہرنائی، ژوب،بارکھان، شیرانی، نوکنڈی، دالبندین میں بارش متوقع ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق پشین،قلعہ عبداللہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ کے پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ برفباری سےقومی شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئےمتاثرہونےکاامکان ہے مغربی سسٹم اتوار اور پیر کی رات تک بلوچستان کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہوتا رہے گا۔

    اسلام آبا د کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں جاری

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ضروری اقدامات کرنے کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے،دوسری جانب موٹر وے پولیس نے بلوچستان کے شمال مغربی روٹس کے ٹرانسپورٹرز کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کوئٹہ سے چمن اور کوئٹہ سے قلعہ سیف اللّٰہ ہائی وے پر محتاط ڈرائیونگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    پشاور میں فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

  • بلوچستان میں گندم کا بحران سنگین،وفاق سے سرکاری قیمت پر 6 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا مطالبہ

    بلوچستان میں گندم کا بحران سنگین،وفاق سے سرکاری قیمت پر 6 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا مطالبہ

    کوئٹہ: بلوچستان میں گندم کا بحران سنگین ہوگیا ،بحران کی وجہ سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2800 روپےتک پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ خوراک حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گندم کا صرف 10 ہزار بوریوں کا اسٹاک باقی رہ گیا ہےصوبے میں گندم کے بحران کی وجہ سے شہریوں اور آٹا ملز مالکان کو پریشانی کا سامنا ہے ،صوبے میں آٹے کی فی کلو قیمت 140 تک جاپہنچی ہے ۔

    مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز،سیاسی سرگرمیاں منسوخ

    ملز مالکان کا موقف ہے کہ کوئٹہ کی 18 ملوں کو یومیہ 25 ہزار گندم بوری کی ضرورت ہے،حکومت 9 سے 10 لاکھ گندم بوری کا فوری بندوبست کرے، چند دن میں گندم دستیاب نہ ہوئی تو مارکیٹ میں آٹا ملنا مشکل ہو جائے گا۔

    دوسری جانب محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق دیگر صوبوں سے گندم کی نقل و حمل بند ہونے سے قلت کا سامنا ہے، بلوچستان حکومت نے پاسکو سے 2 لاکھ گندم کی بوری کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے پنجاب کے ضلع لیہ سے منگل کو 2 لاکھ بوری گندم بلوچستان پہنچ جائے گی،مل مالکان کو دسمبر کا کوٹہ فراہم کر دیا گیا،جلدی جنوری کا کوٹہ بھی مل جائےگا۔

    ڈی جی خان، پرویز الہی قبضہ مافیا کے سرپرست نکلے، عدالتی حکم بھی ہوا میں اڑا دیا…

    بلوچستان حکومت نے وفاق سے سرکاری قیمت پر 5 سے 6 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہےایک بیان میں صوبائی وزیرخوراک زمرک خان نےکہاکہ حکومت صوبےمیں گندم کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہی ہے،گندم کی کمی کے بحران پرقابو پانےکی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ عوام کو سستے داموں میں آٹا دستیاب ہو سکے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب اور دیگر نامساعد وجوہات کی بنا پر 10 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف حاصل نہ کیا جاسکا اور محکمہ خوراک صرف 3 لاکھ ٹن گندم ہی خریدسکا جب کہ پاسکو سے بھی 2 لاکھ ٹن گندم خریدی گئی ہے۔

    زمرک خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وزیر خوراک سےملاقات کرکے گندم کی خریداری کی بات کی تھی، انہوں نے 6 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی جب کہ ہم نے حکومت سندھ سے بھی گندم کی خریداری کی کوشش کی تاہم سیلاب کے باعث پورے ملک میں گندم کی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے ابھی تک گندم کا حصول ممکن نہیں ہو سکا ہے۔

    دسمبر 2022: مہنگائی کی شرح 24.50 فیصد پر پہنچ