Baaghi TV

Tag: بلوچستان

  • پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے،نواز شریف

    پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے،نواز شریف

    لاہور:وزیرِاعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی،نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقا ت کی، ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال اور اہم امور پر مشاورت کی گئی، وزیرِاعظم شہباز شریف کی جاتی امراءمیں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات میں دونوں رہنماوں کی اہم سیاسی و قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی اور بلوچستان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور اہم امور پر مشاورت کی،وزیراعظم نے ملاقات میں بلوچستان کے وزیر اعلی سے ہونے والی تفصیلی گفتگو پر بھی بریفنگ دی۔

    بھارت میں 22 سالہ جرمن خاتون سیاح کیساتھ کار میں زیادتی

    اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم کو ہدایت دی کہ بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کیا جائے، پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان کے بھائیوں کی ہر طرح کی مدد اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرہں۔

    سلمان خان کی بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سےمداحوں کو عید کی مبارکباد

  • امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کو وسعت دینے اور سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان کی مجموعی صورتحال پر کوئٹہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی،اجلاس میں عید پلان، سیکیور ٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں قلات میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا، اس کے علاوہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق بھی کیا گیا،اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے بھی لیے گئے، دوران اجلاس وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حکام کو بحالی امن کے لیے ٹھوس ہدایات اور اقدامات کو مؤثر بنانے کا حکم دیا۔

    قبل ازیں بلوچستان حکومت نے ریاست کے خلاف بیانیہ میں ملوث سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا تھا کہ اب صوبے میں کوئی شاہراہ بند نہیں ہوگی۔

    اجلاس میں ریاست مخالف پروپیگنڈوں اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تمام کمشنرز اور ضلعی افسران کو سب ورژن میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی سطح پر ریاست مخالف عناصر کو فورتھ شیڈول میں شامل کرکے منفی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے حکام کو ہدایت کی کہ بلوچستان کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور پاکستان کا قومی جھنڈا لہرایا جائے گا، جن تعلیمی اداروں کے سربراہان ان احکامات کی پابندی نہیں کروا سکتے، اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں، ریاست کے احکامات کی بجا آوری فرائض منصبی میں شامل ہے، ہر سرکاری افسر اور اہلکار کو عمل کرنا ہوگا۔

    وزیر اعلٰی سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے صوبے میں کوئی شاہراہ بند نہیں ہوگی ہر ضلعی افسر اپنے علاقے میں ریاستی رٹ قائم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ریاست کے ہر ادارے اور ہر فرد کی جنگ ہے ہمیں مل کر لڑنا ہے۔ پالیسی حکومت دیتی ہے عمل درآمد فیلڈ افسران کی ذمہ داری ہے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ انفرادی ذاتی سوچ ریاست کی پالیسی سے بالا تر نہیں۔ کوئی بھی افسر حکومت کی پالیسی پر عمل درآمد نہیں کر سکتا تو رضا کارانہ طور پر عہدے سے الگ ہوجائے کسی بھی سیاسی پریشر سے بالاتر ہو کر تفویض کردہ آئینی ذمہ داری کو پورا کیا جائےکسی چیک پوسٹ پر بھتہ خوری نہیں چلے گی، ایسی کوئی بھی مصدقہ شکایت ملی تو متعلقہ ایس ایچ او یا رسالدار لیویز نہیں رہے گا۔

    وزیر اعلٰی بلوچستان نے افسران کو ہدایت کی کہ ریاست مخالف عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے، آئینی حلف کی پاسداری ضروری ہےریا ست مخالف عناصر کے سامنے نہیں جھکنا، عوامی میل جول اور اجتماعات میں حکومت پالیسیوں کی ایڈوکیسی اور ترویج کریں۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا کلچر روایتوں کا امین ہے جس میں مسافروں اور معصوم مزدوروں کے قتل کا سوچا بھی نہیں جاسکتا، بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جاررہا ہے جس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیکر نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کرنا ہے،یوتھ پالیسی منظور ہوچکی ہے، ضلعی افسران مقامی سطح پر نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کریں۔

  • قلات میں فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

    قلات میں فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی مزید دہشت گرد کی موجودگی کا خاتمہ کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد حالیہ دنوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز، قوم کے ہم قدم، بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں قومی شاہراہوں پر رات کے وقت سفر پر پابندی

    بلوچستان دھماکہ قابل مذمت،حکمران بلوچستان کے مسئلہ پر سنجیدگی دکھائیں،حافظ طلحہ سعید

  • بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر دریافت

    بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر دریافت

    کوئٹہ: بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے –

    باغی ٹی وی: بلوچستان میں اینٹیمنی کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، یہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کا جامع تجارتی منصوبہ ہے۔

    او جی ڈی سی ایل اور پی ایم ڈی سی کی 50:50 شراکت داری، مشترکہ منصوبے کا اعلان 8-9 اپریل کو "پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025” کے دوران متوقع ہے۔

    اسی طرح گلگت بلتستان میں 10 معدنی بلاکس کے حصول میں پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں سونا، تانبہ، نکل اور کوبالٹ کے ذخائر کی تصدیق کی گئی ہے۔

    ورلڈ بینک کی پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمےکےلیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری

    پنجاب میں چنیوٹ کے معدنی ذخائر کی تلاش کے لیے او جی ڈی سی ایل اور منرل ڈیپارٹمنٹ میں رابطے جاری ہیں۔

    اینٹیمنی کی ریفائننگ کے لیے پاکستان نے اومان کی جدید سہولیات سے استفادے پر غور شروع کردیا ہے، پاکستان میں جدید کان کنی کے فروغ کے لیے تعلیمی نصاب کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    معدنی شعبے کی ترقی کے لیے او جی ڈی سی ایل کا ایچ ای سی اور یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون اور بلوچستان میں اینٹیمنی کے ذخائر کے مکمل تجزیے کے لیے ریموٹ سینسنگ اور جیولوجیکل سروے کی تیاری ہے۔

    متحدہ عرب امارات:شوال کا چاند دیکھنے کیلئے ڈرونز اور اے آئی کا استعمال

  • بلوچستان میں ریلوے سروسز کب بحال ہو گی،ریلوے وزیر نے اعلان کر دیا

    بلوچستان میں ریلوے سروسز کب بحال ہو گی،ریلوے وزیر نے اعلان کر دیا

    راولپنڈی:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عید کے بعد سروسز بحال ہوں گی۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان واقعات پر قوم مذمت کر رہی ہے، یہ ایک غیر اعلانیہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے، قوم کو اپنی فوج کے پیچھے کھڑا ہونا ہے دشمن کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی ایس ہمیں بتائے کے کن جگہوں پر تجاوزات ہیں، ادارے کی 16 پراپرٹیز سے ہمارا 850 ارب روپے کا تخمینہ ہے اس وقت ریلوے کا خسارہ پینشن کا ہے،ہم سے حکومت پینشن اٹھا لے اور پیسہ دے تو اس طرح ریلوے اپنے پیروں پر کھڑی ہو جائے گی۔

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں54 کروڑ ڈالر کی کمی

    حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے صرف ڈیڑھ سو کنٹینر اٹھا رہا ہے، لوگ اپنی ویگن لائیں اور ہمارے ساتھ چلائیں ریلوے پولیس کے گریڈ پنجاب پولیس کے برابر کر دیئے ہیں، 15 سو لوگ بھرتی کرنے جا رہے ہیں،ریلوے پولیس کے پاس ٹریننگ ہے نہ کیپسٹی ہے انقلابی اقدامات سے ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گےجعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے ہمیں زچ پہنچائی گئی لیکن ہم نے دشمن کو اس کا جوا ب دیدیا ہے، یہ سازش ہے کہ بلوچستان میں پنجابی کو ماریں گے تو پنجاب میں خون ریزی ہو گی۔

    امریکا نے بھارتیوں کی 2 ہزار سے زائد ویزا درخواستیں منسوخ کر دیں

  • بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے،سرفراز بگٹی

    بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے،سرفراز بگٹی

    کوئٹہ: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے جس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

    باغی ٹی وی : کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتظامی افسران نے شرکت کی، اجلاس کا آغاز جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی سے کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست مخالف پروپیگنڈ ے میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور قومی جھنڈا لہرایا جائے گا، جن تعلیمی اداروں کے سربراہا ن احکامات کی پابندی نہیں کروا سکتے، عہدے سے دستبردار ہو جائیں، پالیسی حکومت دیتی ہے عمل درآمد فیلڈ افسرا ن کی ذمے داری ہے، کوئی بھی افسر پالیسی پر عمل درآمد نہیں کر سکتا تو رضا کارانہ طور پر عہدے سے الگ ہو جائے، کسی بھی سیاسی پریشر سے بالاتر ہو کر تفویض کردہ آئینی ذمے داری کو پورا کیا جائے۔

    ماریہ قتل کیس، والد اور بھائی کو سزائے موت کی سزا

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے، کوئی شاہراہ بند نہیں ہو گی، ہر ضلعی افسر اپنے علاقے میں ریاستی رٹ قائم کرنے کا ذمے دار ہے، کسی چیک پوسٹ پر بھتہ خوری نہیں چلے گی دہشت گردی کے خلاف جنگ ریاست کے ہر ادارے اور ہر فرد کی جنگ ہے، مل کر لڑنا ہے۔

    عید الفطر سے قبل ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ثقافتی روایات امن و بھائی چارے کی علامت ہیں، اور یہاں معصوم مزدوروں اور مسافروں کے قتل کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے، جسے روکنا ضروری ہے،انہوں نے میرٹ کی بالادستی پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔

    ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی،فوجی افسران میں اعزازت تقسیم

  • کوئٹہ سے ٹرین سروس  تاحال بحال نہ ہوسکی،انٹرنیٹ سروس بھی بند

    کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال بحال نہ ہوسکی،انٹرنیٹ سروس بھی بند

    بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل ہے جب کہ انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کو بھی آج دوسرا دن ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ سے 10 روز گزرنے کے باوجود بھی ٹرین سروس بحال نہیں ہو سکی۔ سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بند ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ خاص طور پر عید الفطر کے موقع پر دیگر شہروں کو جانے والے افراد سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کی جائے گی۔

    دوسری جانب کوئٹہ شہر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس 2 بجے کے بعد معطل کی گئی، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب سرکاری حکام کی جانب سے انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

    لاہور سے گرفتار ہونے والے خودکش بمبار کے بارے میں اہم انکشافات

    پیپلز پارٹی کا 6 کینال منصوبے کے خلاف 25 مارچ کو احتجاج کا اعلان

    وفاقی وزرا کی موجیں،عید سے پہلے عیدی،تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور

  • دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،  صدر مملکت

    دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت

    کوئٹہ:صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔

    باغی ٹی وی : کوئٹہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان کی صورت حال پر اہم اجلاس منعقد ہوا جہاں چئیر مین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس کو صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

    اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، صورت حال واضح ہے ریاست کو رہنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے لہٰذا انسداد دہشت گردی ونگ کو جد ید اسلحہ فراہم کریں گے۔

    نیتن یاہو کا غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان دل کے قریب ہے، صوبے کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں، بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں،جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔

    اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی

  • بلوچستان میں نوشکی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے

    بلوچستان میں نوشکی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے

    بلوچستان میں نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکا ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے نوشکی دالبندین شاہراہ دھماکے کے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پولیس کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث علاقے میں ہر قسم کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنیوالے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام

    دوسری جانب ایم ایس میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال نوشکی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    جبکہ قلعہ سیف اللہ میں لیویز لائن کے مین گیٹ پر بھی دھماکہ ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دھماکے سے گیٹ کو نقصان پہنچا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

    امریکا میں خوفناک طوفانی بگولوں کی یلغار، درجن سے زائد افراد ہلاک

  • تمام دہشتگردوں کی سرپرست بھارتی ایجنسی را ہے، وزیراعلٰی بلوچستان

    تمام دہشتگردوں کی سرپرست بھارتی ایجنسی را ہے، وزیراعلٰی بلوچستان

    راولپنڈی: وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے بلوچ روایات کو پامال کیا، ان دہشت گردوں کا بلوچ قوم سے کوئی تعلق نہیں-

    باغی ٹی وی: وزیراعلٰی بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے ہمراہ میڈیا کانفرنس کی جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات جاری کیں اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نےکہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی تفصیلات شیئر کریںگے، سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر سراہتے ہیں، بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کا دہشت گردی واقعہ ہوا۔

    سردار سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچ روایات میں اس طرح کے واقعات کو بری نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، دہشتگردوں نے بلوچ روایات کو پامال کیا، ان دہشت گردوں کا بلوچ قوم سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گردی کی جنگ کا بلوچوں اور حقوق سے کوئی تعلق نہیں، ایسے واقعات پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، عالمی برادری نے سانحہ جعفر ایکسپریس کی مذمت کی جس پر شکر گزار ہیں۔

    پی آئی اے کی پرواز کا ’لاپتا پہیہ‘ کراچی ایئرپورٹ سے مل گیا

    وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورحکومت میں دہشتگردوں کو لا کر بسایا گیا، تمام دہشتگردوں کی سرپرست بھارتی ایجنسی را ہے، ان سب دہشتگردوں کی نانی ”را“ ہے، ہم نے ایک ریاست کی طرح اس دہشتگردی کیخلاف ردعمل دینا ہے، کیا صرف پاکستان میں مسنگ پرسنز ہیں؟ ہماری فورسز کے پاس دہشتگردوں کو ختم کرنے کی صلاحیت ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لاپتا افراد کو تلاش کرے۔

    دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا، عظمیٰ بخاری

    انہوں نے کہا کہ یہ ناراض بلوچ نہیں دہشتگرد ہیں، بلوچستان میں جیلوں سے ایسےعناصر کو پچھلی حکومت میں چھوڑا گیا، ان عناصر کو جیلوں سے چھوڑا گیا تو انہوں نے دوبارہ کیمپس قائم کر دیئے ہمیں بلوچستان کی زمینی حقیقت کو سمجھنا ہوگا دہشتگرد ہمارے ملک کو تقسیم کرناچاہتے ہیں میں نے کب کہا بلوچستان میں دودھ، شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں، لیکن اسکا مطلب خون خرابہ نہیں ہے۔

    وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات