Baaghi TV

Tag: بنگلہ دیش

  • ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے یو اے ای میں میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی

    ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے یو اے ای میں میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایشیا کپ کے میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی۔

    باغی ٹی وی : ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کے مطابق ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل کے طور پر دبئی کو ترجیحی وینیو قرار دیا تھا تاہم اب بھارت کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی دبئی میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

    ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    بنگلہ دیشی بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر کوئی اعتراض نہیں لیکن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گرمی زیادہ ہونےکی وجہ سے کرکٹرز کی انجریزکا مسئلہ ہے پی سی بی کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور ہمیں پاکستان جانے پر کوئی اعتراض نہیں۔ ایشیاکپ اگر ایک وینیو پر ہوتا ہےتومناسب ہوگا تاہم اس بات کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کو کرنا ہے۔

    پاکستان نے بھارت کےساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

    دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ایشیاکپ کے حوالے سے اندرونی اجلاس آئندہ ایک دو روز میں ہونے کا امکان ہے، جس میں سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ بھی شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور سری لنکن بورڈ نے بذریعہ ای میل پی سی بی کو گرین سگنل دیا تھا تاہم کوئی براہ راست رابطہ نہیں کیا گیا۔

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئیں

  • ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    سری لنکا اور بنگلہ دیش نے پی سی بی کو پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے کا گرین سگنل دے دیا ہے، دونوں ممالک نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بنگلہ دیش اور سری لنکا کو پہلا راؤنڈ پاکستان میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے،دیش اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز نے بذریعہ ای میل پی سی بی کو یقین دہانی کرا دی ہے،تاحال بی سی سی آئی اور پی سی بی کا براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

    یشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔ نجم سیٹھی

    ایشین کرکٹ کونسل کا اندرونی اجلاس آئندہ ایک دو ددنوں میں دبئی میں ہونے کا امکان ہے جبکہ حتمی اجلاس اس ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، اس اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق اے سی سی کے سربراہ جے شاہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں پی سی بی کے نئے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہو گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی گیٹ منی کے باعث متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کا انعقاد کروانا چاہتا ہے، یو اے ای میں ٹکٹوں کی فروخت سری لنکا اور بنگلادیش کی نسبت زیادہ مالی فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔

    بیفیم چیمپئن شپ 2023 لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    واضح رہے کہ برطانوی خبررساں ادارے کو انترویو میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ امید ہے ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا بھارتی کرکٹ ٹیم کواپنی حکومت سے اجازت نہ ملی تو پاکستان نہیں آئےگی۔ اے سی سی کو ہائبرڈ ماڈل پیش کیا گیا، ہائبرڈ ماڈل کا آئیڈیا سری لنکا اور بنگلہ دیش نے غیرسرکاری طور پر تجویز کیا تھا۔

    قومی ٹیم دسمبر تا جنوری آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، شیڈول …

    انہوں نے کہا تھا کہ تحفظات دور کرنے کیلئے نیا ماڈل بھی تجویز کیا ہے، نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت پہلے4میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گےفائنل سمیت بقیہ میچزکسی بھی نیوٹرل وینیو پرکھیلے جائیں گےبطور میزبان ہمیں یہ اختیارحاصل ہےکہ دوسرا وینیو کونسا ہوگا، پاکستان کے علاوہ دوسرا وینیو سری لنکا، بنگلہ دیش اور انگلینڈ بھی ہوسکتا ہے،یو اے ای میں ہمیں کافی زیادہ گیٹ منی مل جائیگی،سری لنکا میں ہمیں کچھ نہیں ملے گا۔

    نجم سیٹھی نے پاکستان ورلڈکپ کے میچز بنگلادیش میں کرانے کا کہہ دیا

  • سمندری طوفان ’موچا‘ بنگلادیش اورمیانمار کے ساحلوں سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان ’موچا‘ بنگلادیش اورمیانمار کے ساحلوں سے ٹکرا گیا

    دو دہائیوں کا طاقتور ترین سمندری طوفان ’موچا‘ بنگلادیش اورمیانمار کے ساحلوں سے ٹکرا گیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ‘موچا’ طاقتور ترین سمندری طوفان ہے جس کا شمار سمندری طوفان کی کیٹیگری 5 میں کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان کے ٹکرانے سے تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں جبکہ شدید بارشیں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں طوفان کی وجہ سےبیشترعلاقے بجلی سےبھی محروم ہوگئے ہیں جبکہ بارشوں کےباعث بیشتر علاقوں میں سیلاب آیا ہوا ہے۔

    طاقت ور ترین سمندری طوفان ’موچا‘ بنگلادیش کے ساحل سے ٹکرانے کیلئے تیار

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ کاکس بازار کو نشانہ بناسکتا ہے جہاں تقریباً دس لاکھ لوگ رہتے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ چار میٹر تک طوفانی لہریں نشیبی علاقوں کے دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں۔

    جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملوث 4 خواتین سمیت14 شر پسندوں کی شناخت ہو گئی

    خطرے کی علامت سرخ جھنڈےان علاقوں میں بلند کردیئے گئے ہیں امکان ظاہرکیاجا رہا ہے کہ موچا دو دہائیوں میں بنگلادیش میں آنے والا طاقتور ترین طوفان ہوگا طوفان کے میانماربنگلادیش ساحلی علاقوں کی طرف بڑھتےہی اطراف میں موجود ائیرپورٹس بند کردیئےگئے تھے اور ماہی گیروں کو سمندر سے واپس آنے اور محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کردیئے گئے تھے۔

    عمران خان اپنے پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے،احسن اقبال

    کاکس بازار کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ویبھوشن کانتی داس کا کہنا ہے کہ ہم حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ ایک بھی انسانی جان ضائع ہو۔

    دوسری جانب پاکستان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفان موچا کے حوالے سے کوئی الرٹ نہیں جاری کیا گیا اور اس طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے۔

    باجوڑ میں بھی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

  • خاتون کو سنگسار کرنے کا فتویٰ، امام سمیت 4 افراد گرفتار

    خاتون کو سنگسار کرنے کا فتویٰ، امام سمیت 4 افراد گرفتار

    خاتون کو سنگسار کرنے کا فتویٰ، امام سمیت 4 افراد گرفتار

    بنگلادیش میں خاتون کو کوڑے مارنے اور سنگسار کرنے کے الزام میں پیش امام سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو پیش امام کے فتوے کے بعد 82 کوڑے مارے گئے اور 80 پتھر مارے گئے، تاہم خاتون کی جان بچ گئی۔


    بنگلادیش میں 30 سالہ عورت کو غیر ازدواجی تعلقات کے الزام میں پیش امام نے کوڑے مارنے اور سنگسار کرنے کا فتویٰ دیا جس پر پیش امام اور دیگر تین افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    پولیس کا کہنا ہے بنگلا دیش کے خواتین اور بچوں کے خلاف ظلم کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اور اس پر مزید کاروائی جارہی ہے جبکہ ملزمان کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاوے گی

  • ورلڈ کپ 2023 : پاک بھارت میچز بنگلادیش میں ہونے کا امکان

    ورلڈ کپ 2023 : پاک بھارت میچز بنگلادیش میں ہونے کا امکان

    ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت میچز بنگلادیش میں ہونے کا امکان ہے ۔ یہ ایونٹ رواں برس اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارت کی جانب سے پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم نہ بھیجنے کے سخت مؤقف کے جواب میں پاکستان نے بھی ورلڈکپ 2023 کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

    دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں،شاہد آفریدی کی مودی سے درخواست


    کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کیلئے نیوٹرل وینیو کے حوالے سے بات چیت شروع ہوچکی ہے پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا تاہم انڈیا اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور پاکستان کے میچز کیلئے بنگلادیش ممکنہ طور پر نیوٹرل وینیو ہوسکتا ہے یہ تجویز دبئی میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں سامنے آئی تاہم فی الحال یہ صرف تجویز ہے اور اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں پاکستان نے یہ مؤقف بھی اپنایا کہ اگر بھارت ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہیں آتا تو اس کا اثر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بھی ہوگا جو فروری 2025 میں پاکستان میں ہی شیڈول ہے۔

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

    ایشیا کپ میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں یو اے ای، عمان، سری لنکا اور انگلینڈ بھی بھارت کے میچز کی میزبانی کیلئے متوقع وینیوز کے طور پر زیر غور ہیں۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے کم سے کم دو بار آمنے سامنے آنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور انڈیا نے 2012 کے بعد سے اب تک کوئی دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلی جبکہ 2007 کے بعد سے اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہو سکیدونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی کے باعث روایتی حریف صرف آئی سی سی کے ٹورنامنٹس اور ایشیا کپ میں آمنے سامنے آتے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ انڈیا میں شیڈول ہے جو اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا-

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

  • 27 فروری بھارت کیلئے بھیانک خواب بن گئی،دراندازی پر ایک اور ہمسایہ ملک سے شکست کا سامنا

    27 فروری بھارت کیلئے بھیانک خواب بن گئی،دراندازی پر ایک اور ہمسایہ ملک سے شکست کا سامنا

    27 فروری کی تاریخ میں ہزیمت اٹھانا بھارتی فوج اور مودی سرکار کے مقدر میں لکھا جا چکا ہے، 27 فروری 2019 کوجہاں پاک فضائیہ نے منہ کے بل گرایا تھا جس سے بھارت دنیا بھر میں تماشہ اور مذاق بن کر رہ گیا تھا وہیں آج 27 فروری 2023 کو ایک اور پڑوسی ملک بنگال نے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے دراندازی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مارگرایا تھا اور ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا تھا آج اس واقعے کے 4 سال مکمل ہونے پر بھارتی فوج کو بنگلادیش نے پسپائی پر مجبور کردیابھارتی بارڈر فوج کے دو اہلکار شدید زخمی ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کےمطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بھارت-بنگلہ دیش سرحدپر بنگلہ دیشی کسانوں نے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کے دو اہلکار وں کوشدید زخمی کردیا اور ان کے ہتھیار چھین لیے۔

    ہو کچھ یوں کہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نےمغربی بنگال میں سرحدی خلاف ورزی کرتےہوئے بنگلادیش کے حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی بنگلادیشی فوج کے اہلکار اس دراندازی پر الرٹ ہوگئے اور جوابی کارروائی کی جس پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے اپنی روایات کے عین مطابق فرار ہوکر اپنی جان بچانے میں ہی عافیت جانی۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب بنگلادیشی کسان اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے لیکن بھارتی بارڈر فورس نے اسے بھارتی سرزمین قرار دیا اور سرحد کے قریب ایک کھیت میں سو سے زائد بنگلہ دیشی کسانوں کو کام کرنے سے روک دیاجس پر بنگلادیشی کسان جو عرصہ دراز سےاس زمین پرکاشت کرتےآرہے ہیں بنگلہ دیشی کسانوں نے شدید احتجا کیا اور بھارتی فوج اور کسانوں میں جھڑپ بھی ہوئی تھی۔

    اسی موقع پر بنگلادیش کی سرحدی فورس کے اہلکار بھی پہنچ گئے اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو پیچھے دھکیل دیا۔

    دوسری جانب کولکتہ میں بی ایس ایف کے ترجمان نے دعویٰ کیاکہ بنگلہ دیش کے سو سے زائد کسان بھارتی علاقے میں داخل ہوئے اور بی ایس ایف کے اہلکاروں پر لاٹھیوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔

    ترجمان کے مطابق ضلع مرشد آباد کے برہم پور سیکٹر میں ہونے والے اس حملے میں بی ایس ایف کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور فوجیوں کا اسلحہ چھین کر بنگلہ دیش فرار ہوگئے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    ایڈیلیڈ: ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلیے فیصلہ کن میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دیا-

    باغی ٹی وی : آسٹریلیا کے شہر نارتھ ایڈیلیڈ کے کرکٹ گراؤنڈ ایڈیلیڈ اوول میں ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلیے فیصلہ کن میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی،شکیب الحسن نے کہا کہ اس میچ کےلیے ہم بہت پُر جوش ہیں بابر اعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ آپ کا اعتماد بڑھاتی ہے ، دوشکست کے بعد اب ہم اس میچ پر فوکس کررہےہیں ، ٹیم میں کوئی تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں۔

    بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی کپتان شکیب الحسن اور نور الحسن صفر، لٹن داس 10، سومیا سرکار 20، عفیف حسین 14، مصدق حسین 5، تسکین احمد 1 رنز بناسکے بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن شنٹو 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان 2 جبکہ افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


    ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم ایک بار پھر اوپننگ میں ناکام رہے، انہوں نے 33 گیندوں پر 25 رنز بنائےمحمد رضوان 32 جبکہ محمد نواز 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے محمد حارث نے 18 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔


    بنگلہ دیش کی جانب سے نسوم احمد، عبادت حسین اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


    قبل ازیں میچ کے دوران ٹی20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کا آؤٹ متنازع بن گیا پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کے کپتان شکیب الحسن کو شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا تو امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔
    https://twitter.com/kritiitweets/status/1589120890478166019?s=20&t=3pUY1PEyzARw7AZDQZ0fJg


    https://twitter.com/AAKASHS46644313/status/1589122758403055618?s=20&t=3pUY1PEyzARw7AZDQZ0fJg


    https://twitter.com/AKH787/status/1589123301695049730?s=20&t=3pUY1PEyzARw7AZDQZ0fJg
    اس موقع پر شکیب الحسن نے ری ویو لیا تاہم تھرڈ امپائر نے بھی انہیں آؤٹ قرار دیا جبکہ سماجی رابطے کی سائٹ پر شائقین کا کہنا ہے کہ امپائرز نے غیر جانبدارانہ فیصلہ دیا۔

    اس سے قبل ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی جنوبی افریقا کی شکست کے ساتھ ہی بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    پاکستان اور بنگلادیش کا میچ کوارٹر فائنل بن گیا، جو جیتے گا وہی سیمی فائنل کھیلے گا۔

    پاکستان کا اسکواڈ:

    کپتان بابراعظم، محمد رضوان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی۔

    بنگلادیش کا اسکواڈ:

    کپتان شکیب الحسن، نجم الحسن شانتو، لٹن داس، سومیا سرکار، عفیف حسین، مصدق حسین، ںور الحسن، تسکین احمد، نسوم احمد، مستفضر الرحمن اور عبادت حسین۔

  • بنگلہ دیش: سمندری طوفان کےٹکرانےسےمختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک  لاکھوں لوگ بےگھر

    بنگلہ دیش: سمندری طوفان کےٹکرانےسےمختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک لاکھوں لوگ بےگھر

    بنگلا دیش میں سمندری طوفان کے ٹکرانے سے مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک اور 10 لاکھ لوگ بےگھر ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ڈیلی ٹائمز کے مطابق جنوبی بنگلادیش میں سمندری طوفان کی وجہ سے شدید بارشیں اور لینڈسلائیڈنگ ہوئی جس کی زد میں آکر 9 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

    بجلی کی ترسیل کیلئے سعودیہ اور بھارت کا زیر سمندر کیبلز بچھانے کے منصوبے پر غور

    سمندری طوفان بحر اوقیانوس میں سمندری طوفانوں کے برابر یا بحرالکاہل میں ٹائفون – ایک باقاعدہ خطرہ ہیں لیکن سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ممکنہ طور پر انھیں زیادہ شدید اور بنا رہی ہے۔

    سمندری طوفان سیترنگ نے پیر کو دیر گئے جنوبی بنگلہ دیش میں لینڈ فال کیا لیکن حکام اس عفریت موسمی نظام کے ٹکرانے سے پہلے تقریباً دس لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہےکہ مشرقی ضلع کمیلا میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت زیادہ تر لوگوں کی اموات درختوں کے گرنے کی وجہ سے ہوئیں اور لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    بنگلادیش کی وزارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بتایا کہ نشیبی علاقوں سے شہریوں کو منتقل کیا گیا ہے جب کہ دریا کنارے رہنے والوں کو سائیکلون شیلٹر کی عمارت میں پناہ دی گئی ہے۔ انہوں نے رات سائیکلون شیلٹرز میں گزاری۔

    حکام نے بتایا کہ کچھ معاملات میں پولیس کو ایسے دیہاتیوں کو تنگ کرنا پڑا جو اپنے گھر چھوڑنے سے گریزاں تھے موسلا دھار بارشوں نے ملک کے بیشتر حصوں کو لپیٹ میں لے لیا، ڈھاکہ، کھلنا اور باریسال جیسے شہروں میں سیلاب آگیا – جس میں پیر کو 324 ملی میٹر (13 انچ) بارش ہوئی۔

    سعودی عرب کے مستقبل کے شہر "دی لائن” کے تعمیراتی کام کا آغاز ہو گیا

    حکام نے بتایا کہ میانمار کے تقریباً 33,000 روہنگیا پناہ گزینوں کو، جو متنازعہ طور پر سرزمین سے خلیج بنگال کے طوفان سے متاثرہ جزیرے میں منتقل ہو گئے تھے، کو گھر کے اندر رہنے کا حکم دیا گیا تھا اور حکام نے بتایا کہ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    حکام نے بتایا کہ پڑوسی مشرقی ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں پیر کے روز ہزاروں لوگوں کو 100 سے زیادہ امدادی مراکز میں منتقل کیا گیا، لیکن کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور لوگ منگل کو گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

    سمندری طوفان امفان، جو اب تک خلیج بنگال پر ریکارڈ کیا گیا دوسرا "سپر سائیکلون” ہے، جو 2020 میں ٹکرایا، بنگلہ دیش اور بھارت میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہوئے۔

    حالیہ برسوں میں، بہتر پیشن گوئی اور زیادہ مؤثر انخلاء کی منصوبہ بندی نے اس طرح کی ہلاکتوں کی تعداد کو ڈرامائی طور پر کم کیا ہے۔

    جدید ٹیکنالوجی سے لی گئی چیونٹی کی دہشت زدہ کردینے والی تصویر

  • سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: بنگلہ دیشی کرکٹرٹپس لینے بابر اعظم اور محمد رضوان کے پاس پہنچ گئے

    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: بنگلہ دیشی کرکٹرٹپس لینے بابر اعظم اور محمد رضوان کے پاس پہنچ گئے

    بنگلا دیشی بیٹر لٹن داس میچ کے بعد ٹپس لینے کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے پاس پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری لیگ میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی جس میں محمد رضوان 69 اور بابر اعظم 55 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد نواز نے بھی 20 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    بھارت ٹیم کاورلڈ کپ اسکواڈ : گیراج میں کھڑی بہترین گاڑی جیسا ہے،بریٹ لی

    میچ کے بعد بنگلا دیشی بیٹر لٹن داس مفید مشورے لینے کے لیے بابر اعظم اور محمد رضوان کے پاس پہنچے جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہے۔


    پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان لٹن داس کو اردو میں مشوروں سے نواز رہے ہیں اور بنگلا دیشی بیٹر بھی ان کے ساتھ اردو میں گفتگو کر رہے ہیں۔

    کپتان بابر اعظم نے لٹن داس کو مشورہ دیا کہ اپنے حوالے سے جتنا کم سنو گے اعتماد برقرار رہے گا، ناچاہتے ہوئے بھی شک و شبہات آتے ہیں لیکن ایک آدھ بات بھی اپنے حوالے سے سنی اور آپ نے دھیان دیا تو آپ کی پرفامنس متاثر ہو سکتی ہے۔

    آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم 29 اکتوبر کوپاکستان پہنچ کر 4 نومبرکوپہلا میچ کھیلےگی

    محمد رضوان نے کہا کہ سخت محنت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں، ٹیم میں کچھ مختلف کرو گے تو سب سے الگ نظر آؤ گے۔

    لٹن داس نے سوال کیا کہ اچھا کھیلتے کھیلتے اچانک فوکس آؤٹ ہو جاتا ہے جس پر رضوان نے کہا کہ اپنے آپ کو ایک چیز کے لیے تیار کر لو کہ میری زندگی میں 10 اننگز ایسی ہوں گی جن میں پھنسوں گا اور 10 ایسی اننگز ہوں گی جس میں 12 گیندوں پر 20 رنز چاہیے ہوں گے میں کر لوں گا، بڑا کھلاڑی ہو گا تو اس کا ذہن بالکل ٹھنڈا ہو گا اور وہ 10 میں سے 4 اننگز میں فلاپ ہو گا اور باقی میں اچھا کر کے دکھائے گا۔

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی

  • نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کو شکست دے کرفائنل میں پہنچ گئی

    نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کو شکست دے کرفائنل میں پہنچ گئی

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم کا آغاز متاثر کن نہ رہا، مقررہ 20 اوورز میں بنگال ٹائیگرز کی ٹیم 7 وکٹوں پر محض 160 رنز بناسکی۔

    باغی ٹی وی : سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے پانچویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

    کرائسسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں ڈیون کانوے کے 64 رنز اور گلین فلپس کے جارحانہ 60 رنز کی بدولت بنگلا دیش کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا۔

    ڈیون کانوے نے 40 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن نے 19 گیندوں پر 32 رنز اسکور کیے مارٹن گپٹل نے بھی 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

    چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے گلین فلپس نے بنگلا دیشی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور 19 گیندوں پر 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ففٹی اسکور کی، فلپس 20 ویں اوور میں 24 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

    بنگلا دیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور عبادت حسین نے دو دو جبکہ شریف الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش ٹیم کے اوپنر نجم الحسن شنٹو 11، لٹن داس 23، سومیا سرکار 23، عفیف حسین 4، نور الحسن 2 رنز بناسکے۔ کپتان شکیب الحسن نے مزاحمتی اننگز کھیلتے ہوئے 44 گیندوں پر 70 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 3، ٹم ساؤتھی اور مچل بریسول نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    سہ فریقی سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم اب تک کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے،،13 اکتوبر کوسہ فریقی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان اور بنگلا دیش مدمقابل آئیں گے ایونٹ کا فائنل ٹی ٹوئنٹی جمعہ 14 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جائے گا۔