Baaghi TV

Tag: بنگلہ دیش

  • بنگلہ دیش:سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے سے روک دیا

    بنگلہ دیش:سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے سے روک دیا

    ڈھاکہ: بنگلہ دیشی حکومت نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خالدہ ضیا حزب اختلاف کی سب سے اہم رہنما اور 2 مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں سابق وزیر اعظم کی پارٹی کے وکیل قیصر کمال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خالدہ ضیا کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے سے روکنا سیاسی انتقام ہے۔

    خالدہ ضیا کے ڈاکٹر نے کہا کہ اگست کے اوائل سے خالدہ ضیا جگر کی بیماری، سانس لینے میں دشواری اور ذیابیطس کی وجہ سےاسپتال میں داخل ہیں اور ان کو دل کی بیماری، جوڑوں اور گھٹنے میں بھی تکلیف ہے،ان کے اہل خانہ نے گزشتہ ماہ حکومت کو خط لکھا تھا کہ سابق وزیر اعظم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، 2008 میں عدالت کی جانب سے خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے الزام میں 17 سال قید کی سزا سنائی گئی اور گھر میں نظر بند رہنے سے قبل 2 سال تک جیل بھیجا گیا تھا۔

    بھارت اور بنگلہ دیش میں زلزلے کے جھٹکے

    سال 2023 :طب کا نوبیل انعام امریکا سے تعلق رکھنے والے دو سائنسدانوں کو دینے …

    میکسیکو میں چرچ کی چھت گرنے سے 10 افراد ہلاک

  • جی 20 سربراہی اجلاس؛ امریکی صدر دہلی پہنچ گئے

    جی 20 سربراہی اجلاس؛ امریکی صدر دہلی پہنچ گئے

    بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اجلاس میں غریب ممالک کیلئے قرضوں میں ریلیف،موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات اور غذائی تحفظ بڑھانے پر بھی بات ہوگی جبکہ دو روزہ جی 20 سربراہی اجلاس کل سے بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں شروع ہو رہا ہے، اجلاس میں شرکت کیلئے سربراہوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، امریکی صدر جو بائیڈن بھی جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیےنئی دلی پہنچ گئے ہیں۔


    جبکہ اس کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک بھی جی 20 سربراہی اجلاس کیلئے بھارت پہنچ گئے ہیں، واضح رہے کہ چینی صدرشی جن پنگ نے بھارت میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی تھی ان کی جگہ چینی وزیر اعظم لی چیانگ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    تاہم اس کے علاوہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی جی 20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کل سے نئی دلی میں شروع ہونے والے اجلاس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سرمایہ کاری فورم کی میزبانی کریں گے، سرمایہ کاری فورم میں کیمیکلز،انرجی،مینو فیکچرنگ اور ٹیکنالوجی پراجیکٹس پر توجہ مرکوز رہے گی۔

    سعودی وزارت سرمایہ کاری کے مطابق سرمایہ کاری فورم کا مقصد تیل پر انحصار کے ساتھ ساتھ معیشت میں تنوع کی کوشش کرنا ہے اور اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے امریکا، بھارت اور یواے ای کے رہنماؤں کے ساتھ ایک انفرا اسٹرکچر ڈیل کا بھی امکان ہے جس کےتحت خلیجی اور عرب ممالک ریلوے اور بندرگاہوں کے ذریعے بھارت سے جڑ سکیں گے، اس کے علاوہ اجلاس میں بھارتی وزیراعظم مودی 15 سے زائد عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں گے۔

    بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ آج اپنی رہائش گاہ پر امریکی صدر جوبائیڈن ،وزیراعظم بنگلا دیش اور وزیراعظم موریشس سے دوطرفہ ملاقات کریں گے۔یہ ملاقاتیں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے ، ترقیاتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کریں گی تاہم دوسری جانب نئی دلی میں جی20 اجلاس سے قبل تبتی کمیونٹی نے احتجاج کیا،نئی دلی میں جی20اجلاس کےحوالےسےسکیورٹی سخت ہے۔

  • ایشیا کپ سپُر فور مرحلہ:بنگلا دیش  کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    ایشیا کپ سپُر فور مرحلہ:بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    لاہور: ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے گا، مقابلے کا آغاز آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگا گزشتہ روز ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف میچ کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا تھا پاکستان نے پلیئنگ 11 میں ایک تبدیلی کی ہے، محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


    ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، سلمان علی آغا، امام الحق، افتخار احمد، محمد رضوان ، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ پاکستان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے، قومی ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے جن میں سے پہلے میں نیپال کو شکست دی جبکہ دوسرا میچ بھارت کے خلاف تھا جو بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

    ایشیا کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟،نجم سیٹھی

  • ایشیا کپ 2023: افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

    ایشیا کپ 2023: افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

    لاہور:ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں آج اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

    باغی ٹی وی:ایشیا کپ کا لاہور میں پہلا مقابلہ اتوار کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ہوگا، مقابلے کیلیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سخت حفاظتی حصار قائم ہے، دونوں ٹیموں نے گذشتہ روز اچھی پریکٹس کی، بنگلہ دیش کو پہلے میچ میں سری لنکا نے پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی افغانستان کی ٹیم پہلا میچ کھیلے گی-

    افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں موجود افغان باشندے ہمیں سپورٹ کرنے آئیں گے باؤلنگ ہماری طاقت ہے، اب ہم نے بیٹنگ پر بھی خاصی توجہ دی ہے جو ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی جیت اس کی ہو گی پچھلی کچھ سیریز میں ہمارا مڈل آرڈر بہتر نہیں تھا لیکن ہم نے اب اس پر کام کیا ہے سکیورٹی بہت زیادہ ہے، پاکستان میں بہت اچھی میزبانی ملی۔

    سی ٹی ڈی کے اہلکار بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلے

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حشمت اللہ شہیدی نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں بڑی زبردست سکیورٹی دی جارہی ہے،پاکستان میں موجود افغان شائقین سپورٹ کرنے آئیں گےہماری ٹیم گزشتہ سالوں کی نسبت کافی مضبوط ہے،ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کرتے ہیں.اپنی خامیوں کی نشاندہی کی، قابو پانے کی کوشش کریں گے،بنگلہ دیش بھی اچھی ٹیم ہے، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،ہمارا مڈل آرڈر اس طرح سے پرفارم نہیں کر سکا جس طرح ہم چاہتے تھے۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے کوچ چندیکا ہتھورو سنگھے نے کہا کہ افغانستان کا بولنگ اٹیک دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک ہے موسم ہماری پرفارمنس پر اتنا اثر انداز نہیں ہو گا۔

    ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم ہونے پرنجم سیٹھی کا سخت …

  • ایشیا کپ : بنگلہ دیش کا سری لنکا کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف

    ایشیا کپ : بنگلہ دیش کا سری لنکا کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف

    ایشیا کپ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دیا تھا، بنگلادیش کےکپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 43 ویں اوور میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    بنگلہ دیش کی طرف سے صرف نجم الحسن نے عمدہ بیٹنگ کی لیکن دیگر کھلاڑیوں نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ نجم الحسین 89 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ بنگلادیش کی طرف سے محمد نعیم اور تنزید حسن نے میچ کا آغاز کیا تھا، اوپننگ بلے باز تنزید حسن اور محمد نعیم جلد آؤٹ ہوگئے تھے۔ تاہم اس کے بعد بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن بھی سری لنکا کے مینڈس کی گیند پر صرف5 رنز بناکر واپس لوٹ گئے، اس موقع پر نجم الحسین نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔

    بنگلہ دیش کی طرف سے توحید نے 20، محمد نعیم نے 16 اور مشفیق الرحیم نے 13 رنزبنائے اور سری لنکا کی طرف سے ماتھیشا پتھیرانا نے 4 اور مہیش تھیکشانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جبکہ اس سے قبل ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دے دیا تھا جبکہ سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں جاری میچ میں بنگلادیش کےکپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ اچھا ثابت نہ ہوا اور بنگلادیش کی پوری ٹیم 43 ویں اوور میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    علاوہ ازیں بنگلادیش کی جانب سے محمد نعیم اور تنزید حسن نے میچ کا آغاز کیا، اوپننگ بیٹر تنزید حسن صرف 4 رنز پر اور پھر مجموعی 25 رنز پر محمد نعیم بھی پویلین لوٹ گئے ہیں جبکہ اس کے بعد بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن بھی سری لنکا کے مینڈس کی گیند پر صرف5 رنز بناکر واپس لوٹ گئے.

    تاہم اس موقع پر نجم الحسین نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی تاہم کوئی بھی ان کا ساتھ نہ دے سکا اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی، 162 کے مجموعی اسکور پر نجم الحسین 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کے علاوہ توحید نے 20، محمد نعیم نے 16 اور مشفیق الرحیم نے 13 رنزبنائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ فیصلہ؛ اپیل واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
    چیئرمین سینیٹ سے نگران وفاقی وزیر توانائی کی ملاقات
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیشہ ووٹ کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے کام کیا،جہانگیر ترین
    نوکری کا جھانسہ،تین الگ الگ واقعات میں خواتین عزتیں گنوا بیٹھیں
    بنگلادیش کی پوری ٹیم 42 اعشاریہ 4 اوورز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، سری لنکا کی جانب سے ماتھیشا پتھیرانا نے 4 اور مہیش تھیکشانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور واضح رہے کہ بنگلادیش کی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں ان کی جگہ انعام الحق کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے خیال رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دی تھی۔

  • بنگلہ دیش کر کٹ ٹیم کے کپتان اپنی زمہ داریوں سے دستبردار

    بنگلہ دیش کر کٹ ٹیم کے کپتان اپنی زمہ داریوں سے دستبردار

    عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نےہونے والےایشیا کپ کی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان تمیم اقبال نےکمر کی انجری کے باعث ٹیم کی کپتان شپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔کرکٹ ٹیم کے کپتان ایشیا کپ میں بھی باہر ہو نگے۔واضح رہے کہ کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات ہوئی ، پھر انہوں نےانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیاتھا،

  • حسینہ واجد سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ،اپوزیشن کا احتجاج جاری

    حسینہ واجد سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ،اپوزیشن کا احتجاج جاری

    بنگلا دیش میں اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم حسینہ واجد سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ لے کر ایک بار پھر سڑکوں پر آگئیں۔

    باغی ٹی وی: دارالحکومت ڈھاکا میں حکومت کے خلاف اپوزیشن مظاہرین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا، ہزاروں افراد نے شہر کے اہم مقامات پر دھرنا دے کر سڑکیں بلاک کردیں مظاہروں سےڈھاکا کا دیگر شہروں سےزمینی رابطہ شدید متاثر ہو گیا، مرکزی شاہراؤں پر شدید ٹریفک جام رہا۔

    کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس نے ربڑ کی گولیاں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کیاجھڑپوں میں 6 مظاہرین اور 20 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 90 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

    عراق میں بھی بھارتی سیرپ میں زہریلے اجزا کا انکشاف

    بنگلادیش میں احتجاج اپوزیشن جماعت بنگلادیش نیشنل پارٹی کی کال پرجاری ہے جس میں جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتیں بھی شریک ہیں بنگلا دیش میں اپوزیشن جماعتیں گزشتہ سال سےحکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہی ہیں، بنگلا دیشی اپوزیشن جماعتیں وزیرا عظم حسینہ واجد سے مستعفیٰ ہونے اور نگران حکومت کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

    عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار،متحدہ عرب امارات میں چاول کی برآمد پرپابندی

    بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سینئر رہنما عبدالمعین خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہمارا صرف ایک مطالبہ بنگلہ دیش میں جمہوریت کی بحالی ہے، یہ مطالبہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے جو موجودہ حکومت میں ممکن نہیں ہے رہنما مرزا عباس نے کہا کہ حکومت نے ریلی کو روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکی، ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں نے تمام رکاوٹوں کو عبور کر لیا اور ہم یہاں ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے آئے ہیں، ہمارے کم از کم ایک ہزار حامیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    یہ داستان غم سنو حضرت حسین کی ،کرتا ہوں میں بیاں شہادت حسین کی

  • بھارتی ویمن کر کٹ ٹیم کی کپتان،آؤٹ ہونے پر حواس کھو بیٹھیں

    بھارتی ویمن کر کٹ ٹیم کی کپتان،آؤٹ ہونے پر حواس کھو بیٹھیں

    بنگلادیش ویمنز ٹیم کے خلاف میچ میں شکست کے ڈر نے بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور اپنے حواس کھو بیٹھیں اور کھیل کے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں بکھیر دیں۔بنگلادیش کیخلاف میچ میں آؤٹ قرار ہونے پر ہرمن پریت کور نے بیٹ مار کر وکٹیں گرادیں۔پویلین واپس جاتے ہوئے ہرمن پریت کور بلند آواز میں امپائر پر غصہ کا اظہار بھی کرتی رہیں۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرمن پریت کور کی یہ حرکت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کوڈ آف کنڈکٹ 2.2 کی خلاف ورزی ہے۔کرکٹ اکیوپمنٹ کے قانون کی خلاف ورزی پر بھارتی ویمن کپتان پر لیول ون کی کارروائی ہوسکتی ہے۔دوسری جانب اپنی غلطی پر ندامت کے بجائے ہرمن پریت کور بعداز میچ انٹرویو کے دوران بھی امپائرز پر برس پڑیں۔ ہرمن پریت کور نے بنگلادیش میں امپائرنگ کے معیار کو اپنی طرف سے غیر معیاری قرار دے دیا۔
    انہوں نے اس دوران کہا کہ ہمیں اب اندازہ ہوگیا کہ یہاں کیسی امپائرنگ سے نمٹنا ہوگا۔

  • ٹی ٹوینٹی میچ میں افغانستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

    ٹی ٹوینٹی میچ میں افغانستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

    سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد خطرناک شکست دے دی،۔افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، محمد نبی نے 40 گیندوں پر 54 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، عظمت اللہ عمرزئی نے 18 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ بیٹنگ کی لیکن دیگر کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔
    شکیب الحسن نے دو، ناسم احمد، تسکین احمد، شریف الاسلام، مستفیض الرحمان اور مہدی حسین میراز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    ہدف کے تعاقب میں توحید کی فتح گر اننگز نے میچ جیتنے کی راہ ہموار کی، انہوں نے 32 گیندوں پر 47 رنز بنائے، شمیم حسین نے 33 رنز بنائے، دیگر کھلاڑی جلد پویلین لوٹتے رہے، بنگلا دیش نے ہدف آخری اوورز کی پانچویں گیند پر حاصل کیا۔ کریم جنت نے تین وکٹیں لیکر ہیٹ ٹرک کی۔ توحید کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا،

  • شیخ حسینہ کی  مداخلت پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

    شیخ حسینہ کی مداخلت پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

    بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی بروقت مداخلت کے بعد حیران کن طور پر گزشتہ روز کرکٹ چھوڑنے والے تمیم اقبال نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔ جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال نے جمعہ کی سہ پہر بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں جبککہ سابق کپتان اور ممبر پارلیمنٹ مشرفی مرتضیٰ اور بی سی بی کے صدر نظم الحسن بھی وزیراعظم کی رہائشگاہ پر موجود تھے۔


    ملاقات کے دوران تمیم اقبال نے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ خیال رہے کہ تمیم اقبال نے افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش کی کپتانی کرنے کے ایک دن بعد جمعرات کو یکدم ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ عبوری طور پر بی سی بی نے افغانستان کے خلاف دوسرے اور تیسرے ون ڈے کے لیے لٹن داس کو کپتان مقرر کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
    آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
    عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
    یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
    نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
    سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی

    خیال رہے کہ تمیم اقبال قومی ٹی وی میں نشر ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ اس کے پیچھے کوئی خاص وجہ نہیں ہے، میں اس حوالے سے کچھ عرصے سے سوچ رہا تھا اور اپنے اہل خانہ سے بھی چند روز سے بات کر رہا تھا۔ تاہم اس سے کئی روز قبل تمیم اقبال اس وقت تنقید کا نشانہ بنے تھے جب وہ افغانستان کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں مکمل طور پر فٹ نہ ہونے کا اعتراف کرنے کے باوجود میچ کا حصہ بنے تھے۔