Baaghi TV

Tag: بنگلہ دیش

  • آئی سی سی کا انکار:بنگلا دیش نےکھلاڑیوں کو بلا لیا

    آئی سی سی کا انکار:بنگلا دیش نےکھلاڑیوں کو بلا لیا

    آئی سی سی نے بنگلا دیش کے تحفظات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچز بھارت میں ہی ہوں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹرآصف نذرل نے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ملاقات کے لئے بلا لیا ہےاس ملاقات میں مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل کھلاڑیوں کو موجودہ صورتحال کے بارے میں بتائیں گے، مشیر کھیل اور کھلاڑیوں کی ملاقات آج سہہ پہر ہوگی۔

    مشیر کھیل ورلڈکپ سے متعلق کھلاڑیوں کی رائے پوچھیں گے اور کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ میں حکومت ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق اپنی پوزیشن بھی واضح کرے گی،ڈاکٹر آصف نذرل بحران کے حل کیلئے ممکنہ اقدامات پر بھی بات کریں گے، ذرائع کے مطابق کچھ کھلاڑی ورلڈکپ تنازعے کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کے حامی ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے میچز بھارت میں ہی ہوں گے جبکہ بنگلا دیش سیکیورٹی تحفظات کی بنیاد پر بھارت نہیں جانا چاہتا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کے انکار پر اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا امکان

    ٹی 20 ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کے انکار پر اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا امکان

    بنگلہ دیش کے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر بھارت میں کھیلنے سے انکار پر آئی سی سی بورڈ نے ٹیم رینکنگ کی بنیاد پراسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ فیصلہ بدھ کے روز ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جہاں اکثریتی ڈائریکٹرز نے بنگلہ دیش کے انکار کی صورت میں متبادل ٹیم شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا اجلاس میں موجود 15 ڈائریکٹرز میں سے صرف پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی حمایت کی۔

    یہ اجلاس پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے منگل کے روز آئی سی سی اور دیگر کرکٹ بورڈز کو لکھے گئے خط کے بعد بلایا گیا تھا، جس میں پی سی بی نے بی سی بی کے مؤقف کی حمایت کا اعلان کیا تھابورڈ اجلاس میں تمام فل ممبر ممالک کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

    آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کے علاوہ اجلاس میں بی سی بی کے صدر امین الاسلام، بی سی سی آئی سیکریٹری دیوا جیت سائیقیا، سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی، کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین مائیک بیئرڈ، زمبابوے کرکٹ کے صدر تاوینگا موکُہلانی، ویسٹ انڈیز کرکٹ کے صدر کشور شیلو، کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس، کرکٹ نیوزی لینڈ کے نمائندے راجر ٹووز، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن، کرکٹ جنوبی افریقہ کے نمائندے محمد موساجی اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میرواعش اشرف شامل تھے۔

    اس کے علاوہ دو ایسوسی ایٹ ممبر ڈائریکٹرز مبشر عثمانی اور مہندا ولی پورم، آئی سی سی کے سی ای او سنجوگ گپتا، آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور آئی سی سی کے جنرل منیجر گوروو سکسینہ بھی اجلاس میں شریک تھے جبکہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ اینڈریو ایفرگریو بھی اجلاس کا حصہ تھے، جو گزشتہ ہفتے ڈھاکہ میں بی سی بی کے ساتھ بالمشافہ ملاقاتیں کر کے سکیورٹی خدشات دور کرنے کی کوشش کر چکے ہیں۔

  • بنگلہ دیشی مؤقف کی حمایت، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھ دیا

    بنگلہ دیشی مؤقف کی حمایت، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھ دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے سے بنگلہ دیش کے انکار کی حمایت کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو باقاعدہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے یہ خط آئی سی سی کے تمام بورڈ ممبرز کو بھی بھجوا دیا ہے،بھارت میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بنگلہ دیش کے میچ سری لنکا میں منتقل کیے جائیں تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا پی سی بی کا خط بورڈ میٹنگ کے انعقاد کا سبب بنا یا نہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر آئی سی سی نے آج ہنگامی بورڈ میٹنگ طلب کر لی ہے، جس میں بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر تفصیلی غور کیا جائے گا،تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز کے مقامات میں تبدیلی نہیں کرے گی۔

    آئی سی سی نے اب تک اس موقف کو برقرار رکھا ہے کہ ورلڈ کپ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جائے گا اور بنگلہ دیش کو صرف بھارت کے ہم میزبان سری لنکا میں میچ کھیلنے کی اجازت دی جائے گی، بی سی بی، حکومت بنگلہ دیش کی حمایت کے ساتھ، بھارت میں گروپ اسٹیج کے میچز کھیلنے سے انکار کر چکی ہے

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے متبادل کے طور پر بنگلہ دیش کے میچز پاکستان میں کرانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جا کر میچز کھیلنے سے معذرت کی ہے اور اس ضمن میں آئی سی سی مذاکرات کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم ہے،اس تنازع کی شروعات اس وقت ہوئی جب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل 2026 کے لیے کولکتہ نائٹ رائڈرز کو ہدایت دی کہ مصطفی ظفر الرحمن کو اپنی اسکواڈ سے نکال دیا جائے۔ اس کے بعد بنگلہ دیش حکومت نے باقاعدہ اعلان کیا کہ ان کی ٹیم بھارت میں میچز نہیں کھیلے گی۔

  • انڈر19 ورلڈکپ :بھارتی کپتان نے بنگلادیشی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

    انڈر19 ورلڈکپ :بھارتی کپتان نے بنگلادیشی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

    انڈر19 ورلڈ کپ میں بھی بھارتی کپتان نے ٹاس کے وقت بنگلا دیشی کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا۔

    آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں ٹاس کے موقع پر دونوں کپتانوں نے ہینڈ شیک نہیں کیا اور آئی سی سی کے ایونٹ میں پہلی بار یہ واقعہ ہوا ہےبنگلا دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اور پے در پے پیش آنے والے واقعات کا یہ تسلسل تھا –

    بنگلا دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز سےباہر کرنے کا مطالبہ بھارت میں زور پکڑا تو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض الرحمان کو ٹیم سے ریلیز کردیا،جواب میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کردیا اور آئی سی سی سے نیوٹرل وینیو کا مطالبہ کردیا،آئی سی سی نے اس معاملے پر بات چیت کیلئے دو رکنی وفد بنگلا دیش بھیجنے کی تیاری کی تو بنگلا دیش کی حکومت نے پہلے تو وفد میں شامل بھارتی گورو سکسینا کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کردیا پھر آمادگی ظاہر کردی۔

    اوکاڑہ: پنجاب پولیس شہداء کے بچوں کی تعلیمی معاونت، لیپ ٹاپ تقسیم

    پچھلے سال ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایاپھر میچ کے بعد بھی یہی ہوا، کھلاڑیوں نے ہاتھ نہیں ملایا اس ایونٹ میں تین مرتبہ پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آئے اور تینوں مرتبہ کپتانوں اور کھلاڑیوں نےا یک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا رائزنگ اسٹار کے ایونٹ اور انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں بھی پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے ہینڈ شیک نہیں کیا تھا جبکہ اس دوران دیگر کھیلوں میں پاکستان اور بھارتی کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے رہے۔

    ٹرمپ کا ترک صدر کو اہم خط

  • بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام کو عہدے سے ہٹا دیا

    بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام کو عہدے سے ہٹا دیا

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام کو عہدے سے ہٹا دیا-

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ نظم الاسلام بورڈ کی فائنانس کمیٹی کے چیئرمین تھے کھلاڑیوں نے نظم الاسلام کے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھاحالیہ معاملات کا جائزہ لینے کے بعد کھیل کے بہترین مفاد میں بی سی بی کے صدر نے نظم الاسلام کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بی سی بی کا کہنا ہے کہ نظم الاسلام کو ہٹانے کا فیصلہ بی سی بی کے آئین کے مطابق کیا گیا ہے، اب بی سی بی کے صدر فائنانس کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین ہوں گےبی سی بی پرامید ہے کہ بنگلادیش کرکٹ کی بہتری کیلئے پروفیشنلزم اور جذبے کے ساتھ کھیل جاری رکھیں گے اور کھلاڑی بنگلادیش پریمئیر لیگ میں حصہ لے کر اس کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔

    سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل راولپنڈی کا تبادلہ کردیا گیا

    واضح رہے کہ بنگلادیش کے کرکٹرز نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، کرکٹرز کا کہنا تھا کہ استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں وہ کرکٹ سرگرمیوں کا بائیکاٹ کریں گے۔

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • بنگلہ دیش ایئر فورس چیف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ ،لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات

    بنگلہ دیش ایئر فورس چیف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ ،لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات

    بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی-

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سربراہ بنگلہ دیش ایئر فورس اور صدر این ڈی یو نے عسکری تعلقات بالخصوص ملٹری ایجوکیشن اور مشترکہ تربیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان کا این ڈی یو کا دورہ پاک بنگلہ دیش تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتا ہے-

    واضح رہے کہ بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان این ڈی یو سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کر چکے ہیں، بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کا دورہ این ڈی یو دو طرفہ دفاعی اشتراک کار اور تربیت کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔

    بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

    ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ

    منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل

  • بنگلہ دیش نے بھارت میں ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کردیں

    بنگلہ دیش نے بھارت میں ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کردیں

    بنگلہ دیش نے بھارت میں ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کردیں-

    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت میں اپنے اہم سفارتی مشنز، جن میں نئی دہلی، کولکتہ اور اگر تلہ شامل ہیں، میں ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہےیہ فیصلہ جمعرات کو ایسے وقت میں کیا گیا جب 2024 کے وسط میں ڈھاکا میں سیاسی بحران کے بعد بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی برقرار ہے-

    بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ ایم توحید حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے، میں نے بھارت میں ہمارے 3 مشنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ وقتی طور پر اپنے ویزا سیکشن بند رکھیں یہ خالصتاً سیکیورٹی کا معاملہ ہے۔

    پی ایس ایل پر اعتماد کی وجہ سےٹیموں کیلئے اتنی بڑی بولی لگی ہے،محسن نقوی

    حکام کے مطابق اس معطلی کا اطلاق نئی دہلی، کولکتہ اور اگر تلہ میں واقع بنگلہ دیشی مشنز پر ہوگا، تاہم بزنس اور ورک ویزا اس فیصلے سے مستثنیٰ رہیں گے۔ کولکتہ میں قائم ڈپٹی ہائی کمیشن نے راتوں رات اس فیصلے پر عمل درآمد شروع کر دیا، جبکہ دیگر 2 مشنز میں بھی اسی نوعیت کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب ممبئی اور چنئی میں واقع بنگلہ دیشی قونصل خانوں میں ویزا سروسز بدستور معمول کے مطابق جاری رہیں گی، یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان باہمی پابندیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے،بھارت نے 5 اگست 2024 کے بعد بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے ویزا پابندیاں عائد کی تھیں، جن کی وجہ بھی سیکیورٹی خدشات بتائی گئی تھی۔

    لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل

    ماہرین کے مطابق یہ جوابی اقدامات جولائی اور اگست 2024 میں طلبا کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ حکومت کے خاتمے سے پیدا ہونے والی کشیدہ دوطرفہ صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔

  • فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف کی ملاقات

    فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف کی ملاقات

    راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف مارشل حسن محمود خان نے ملاقات کی جہاں دونوں ممالک کےدرمیان دفاعی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورت حال اور دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، تربیتی تبادلوں اور دفاعی روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کے کردار کی تعریف کی، فیلڈ مار شل عاصم منیر نے بنگلہ دیش کے ساتھ دیرپا اور مضبوط دفاعی تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

    کی جانب سے بتایا گیا کہ ملاقات کا اختتام دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

  • بنگلہ دیش : اپوزیشن جماعت بی این پی کے 1 رہنما  فائرنگ سے جاں بحق 1 زخمی

    بنگلہ دیش : اپوزیشن جماعت بی این پی کے 1 رہنما فائرنگ سے جاں بحق 1 زخمی

    بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بدھ کی شب اپوزیشن جماعت بی این پی کی رضاکار تنظیم کے ایک سابق سینیئر رہنما کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق عزیز الرحمان مسبیر، جو بی این پی کی رضاکار تنظیم جتیاتابادی سوییچچھاسبک دل کی ڈھاکا نارتھ یونٹ کے سابق جنرل سیکریٹری تھے، وسطی ڈھاکا کے علاقے بشندھرا سٹی کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنے انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

    جبکہ فائرنگ کے اسی واقعے میں ایک اور شخص سفیان بیپاری مسعود، جو مقامی لیبر یونین کے رہنما ہیں، زخمی ہو گئےانہیں گولی لگنے کے بعد ڈھاکا میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نامعلوم تھے جو واردات کے بعد فرار ہو گئے اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے، تاہم تاحال حملے کے محرکات کا تعین نہیں ہو سکا۔

    خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا حصہ بننے سے گریز کررہی ہے،خواجہ آصف

    واقعے کے بعد بی این پی کے کارکنان نے کاروان بازار کے علاقے میں جمع ہو کر احتجاج کیا اور کچھ دیر کے لیے سڑکیں بلاک کر دیں، جبکہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیامقامی بی این پی رہنماؤں کے مطابق عزیز الرحمان مسبیر فائرنگ سے کچھ دیر قبل پارٹی ساتھیوں کے ساتھ ایک اجلاس میں شریک تھے انہوں نے اس قتل کو ‘منظم اور ٹارگٹڈ حملہ’ قرار دیتے ہوئے حکومت سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایرانی صدر کا مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم ٰ

  • بھارتی وفد نے مجھےخالدہ ضیاء کا جنازہ پڑھنے سے روکنے کی کوشش کی،سردار ایاز صادق

    بھارتی وفد نے مجھےخالدہ ضیاء کا جنازہ پڑھنے سے روکنے کی کوشش کی،سردار ایاز صادق

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وفد نے انہیں بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کا جنازہ پڑھنے سے روکنے کی کوشش کی تاکہ اس کو ایشو بنایا جاسکے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور دورۂ بنگلہ دیش اور بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات سے متعلق بریف کیا ملا قا ت میں انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان، مالدیپ، نیپال اور بھوٹان کے وفود کو ایک بس میں جنازہ گاہ لایا گیا بھارتی وزیر خارجہ اور ہائی کمشنر اگلی نشست پر پہلے ہی بیٹھے تھےبھارتی وفد نے بس کے شیشوں پر لگے پردے آگے کر رکھے تھے تا کہ لوگوں سے بچ سکیں جب کہ وہ پاکستانی ہائی کمشنر کے ساتھ پچھلی نشست پر بیٹھ گئے اور پردے سائیڈ پر کر کے بنگلہ دیشی عوام کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیتے رہے۔

    جاپان:مچھلی90 کروڑ روپے میں نیلام

    انہوں نے بتایا کہ بھارتی وفد پوری تیاری اور منصوبہ بندی کے تحت وہاں آیا تھا۔ جیسے ہی بس جنازہ گاہ پہنچی، تو بھارتی ہائی کمشنر بس کے دروازے پر کھڑے ہو گئے، اور جب میں نیچے اترنے لگا تو بولے کہ آپ مت جائیں نیچے رش ہے اور آپ کو خطرہ ہے میں نے بھارتی ہائی کمشنر سے کہا کہ دروازہ کھولیں، میں تو آیا ہی جنازے میں شرکت کے لیے ہوں جب انہوں نے دروازہ نہیں کھولا تو میں نے غصہ میں زور سے کہا کہ دروازہ کھولو اور دروازہ کھلنے کے بعد میں نیپال اور مالدیپ کے وفود کو ساتھ لے کر نیچے اترا،بھارتی وزیر خارجہ اور ہائی کمشنر بس میں ہی بیٹھے رہے، کیونکہ انہیں جنازہ پڑھنا نہیں تھا ان کی پوری کوشش تھی کہ میں بھی جنازہ نہ پڑھ سکوں اور یہ ایشو بنا سکیں۔

    نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد