Baaghi TV

Tag: بنگلہ دیش

  • اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلا دیش روانہ

    اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلا دیش روانہ

    اسلام آباد:نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلا دیش روانہ ہو گئے۔

    اسحاق ڈار کا یہ دورہ بنگلا دیشی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے دورے کے دوران ڈھاکا میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی بنگلا دیشی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں طے ہیں جن میں دونوں ممالک کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی،ان کا دورہ پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ پاکستانی وزیر خارجہ تقریباً 13 سال کے وقفے کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کر رہے ہیں۔

    https://x.com/ForeignOfficePk/status/1959095990692061393

    اسحاق ڈار بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے بھی ان کی نشست ہوگی۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر غور کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گایہ دورہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیاسی و سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلا دیش روانہ

    اس موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے 4-5 یادداشت ہائے مفاہمت (MoUs) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہےسرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح اسحاق ڈار کی ملاقات بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے ریاستی مہمان خانے ’پدما‘ میں ہوگی مذاکرات اور معاہدوں پر دستخط کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔

    پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سمیت سینئر فوجی کمانڈرز برطرف

    یاد رہے کہ نومبر 2012 میں اس وقت کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ڈھاکہ کا دورہ کیا تھا حالیہ برس میں بنگلہ دیش میں سیاسی تبدیلی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی سفارتی سرگرمیاں تیزی سے فروغ پا رہی ہیں،دونوں ممالک نے براہ راست شپنگ کا آغاز کر دیا ہے، ویزا اور تجارتی قوانین میں نرمی کی ہے، جبکہ براہ راست پروازیں بھی شروع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہےپاکستانی ایئرلائن ’فلائی جناح‘ کو ڈھاکہ-کراچی روٹ پر پرواز کی اجازت مل چکی ہے جبکہ ’ایئر سیال‘ نے بھی اجازت کے لیے درخواست دے دی ہے۔

    ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی

    پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی

    پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی ہے۔

    بنگلہ دیش اور پاکستان کے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو اب ویزا کے بغیر سفر کی اجازت ہوگی،معاہد ے کے تحت سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے اب بغیر ویزے کے پاکستان جا سکتے ہیں،اسی طرح پاکستان میں سرکاری یا سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے بھی بنگلہ دیش کا دورہ کر سکتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ویزافری انٹری سے متعلق معاہدہ 5 سال کیلئے نافذ العمل ہوگا۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل دو روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچیں گے،نائب وزیراعظم کی 24 اگست کو بنگلہ دیشی مشیر خارجہ توحید حسین سے ملاقات ہو گی،دورے میں سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعمیری ڈائیلاگ پر فوکس کیا جائے گا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپریل میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا لیکن پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی

    راولپنڈی میں کارروائی،ویڈیو بنا کر دھمکیاں دینے والے فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد گرفتار

    ملکی اصل مسائل توجہ کے مستحق، تجزیہ:شہزاد قریشی

  • مس ایشیا گلوبل جیتنے والی بنگلادیشی اداکارہ بھارت میں گرفتار

    مس ایشیا گلوبل جیتنے والی بنگلادیشی اداکارہ بھارت میں گرفتار

    بنگلادیشی یوٹیوبر اور مس ایشیا گلوبل جیتنے والی اداکارہ شانتا پال کو بھارت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی یوٹیوبر کو کلکتہ میں گرفتار کیا گیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ،کولکتہ میں بنگلہ دیشی خاتون شانتا پال کو پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے کے لیے جعلی ہندوستانی دستاویزات استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا،38سالہ،پال کو کولکتہ کے گولف گرین علاقے میں کرائے کے مکان سے گرفتار کیا گیا۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شانتا پال،بنگلادیشی ائیرلائن کی نوکری چھوڑنے کے بعد فوڈ ولاگنگ کرتی تھیں،اداکارہ کو گھر کرائے پر لینے کیلئے جعلی بھارتی دستاویزات جمع کرانے پر 30 جولائی کو گرفتار کیا گیا،اداکارہ نے بھارتی شناختی دستاویزات کیسے حاصل کیں تفتیش کی جا رہی ہے، اداکارہ نے غیرقانونی طریقے سے بھارتی دستاویزات حاصل کی ہیں جن کی مختلف اداروں سے تصدیق کروائی جا رہی ہے۔

    پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے،مریم نواز

    ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

    پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا

  • شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد دلہن کے مرد ہونے کا انکشاف

    شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد دلہن کے مرد ہونے کا انکشاف

    بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں ایک نوجوان کو شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد معلوم ہوا کہ اس کی نئی نویلی دلہن دراصل مرد ہے۔

    بنگلہ دیشی ویب سائٹ کے مطابق، چٹاگانگ میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا، جہاں شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد شوہر کو پتہ چلا کہ اس کی نئی نویلی دلہن درحقیقت ایک مرد ہےیہ انکشاف جمعہ 25 جولائی کو ہوا، جس کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی اور خبر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔

    مقامی ذرائع کے مطابق، دلہن کا نام سامعہ بتایا جا رہا تھا، مگر اصل میں اس کا نام محمد شاہین الرحمٰن ہے، جو ابوالقاسم نامی شخص کا بیٹا ہے اور چٹاگانگ کے عیدگاہ بوبازار علاقے کا رہائشی ہے،شاہین الرحمٰن نے فیس بک پر سامعہ کے نام سے ایک لڑکی کا جعلی پروفائل بنا رکھا تھا، جہاں اس کی دوستی محمود الحسن شانتو نامی نوجوان سے ہوئی، بعد میں دونوں کی 7 جون کو اہلِ خانہ کی رضامندی اور ایک مولوی کی موجودگی میں شادی کر دی گئی۔

    راولپنڈی: جرگے کے حکم پرخاتون کاقتل، کیس میں گرفتار باپ، بھائی اور سابق شوہر نےاعتراف جرم کرلیا

    شادی کے بعد سامعہ ڈیڑھ ماہ تک شانتو کے گھر میں دلہن بن کر رہی اور کسی کو شک نہ ہوا کہ وہ مرد ہے، تاہم حالیہ دنوں میں اس کے رویے پر شانتو اور اس کے گھر والوں کو شک ہوا اور مزید تحقیق پر اس کی اصل حقیقت معلوم ہو گئی۔

    شانتو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی سامعہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی اور محبت کا رشتہ قائم ہوا، پھر وہ اچانک ان کے گھر آ گئی اور دونوں نے گھروالوں کی مرضی سے شادی کر لی، چونکہ اس کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھا، اس لیے نکاح رجسٹر نہیں ہوا، شادی کے بعد سامعہ کا رویہ عجیب تھا، وہ جب بھی قریب جانے کی کوشش کرتے تو یہی کہتی کہ ڈاکٹر نے منع کیا ہے۔

    پشاور ہائیکورٹ: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل

    یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد شاہین الرحمٰن کو ہفتہ 26 جولائی کی صبح اس کے گھر واپس بھیج دیا گیا ہےشاہین الرحمٰن عرف سامعہ نے مرد ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ شانتو کے ساتھ جو کیا، وہ غلط تھا، لیکن انہیں ہارمونز کا مسئلہ ہے، وہ بچپن سے خود کو لڑکی محسوس کرتے ہیں، لڑکیوں کی طرح کپڑے پہننا اور سنورنا پسند ہے، اسی لیے یہ سب کچھ کیا۔

  • شیخ حسینہ نےعوامی مظاہروں کے دوران  براہ راست فائرنگ کی اجازت دی،تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    شیخ حسینہ نےعوامی مظاہروں کے دوران براہ راست فائرنگ کی اجازت دی،تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    ایک،تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے جولائی میں ہونے والے عوامی مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کو براہ راست فائرنگ کی اجازت دی تھی-

    ’دی ڈیلی سٹار‘‘ کی رپورٹ میں ایک تصدیق شدہ کال ریکارڈنگ کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں حسینہ کو احتجاج کچلنے کے لیے ’’براہ راست گولی مارو‘‘ کا حکم دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے،’اس حکم کے بعد ریاستی اداروں نے مظاہرین کے خلاف مہلک ہتھیاروں کی تعیناتی میں اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور سینکڑوں زخمی ہوئے 10 جولائی کی رات دارالحکومت ڈھاکہ اور دیگر شہروں میں مظاہروں کے خلاف فورسز نے جس شدت سے کارروائی کی، وہ پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کا حصہ تھی‘‘۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کال ریکارڈنگ، جو آزاد ماہرین نے تصدیق کی ہے، بظاہر اس وقت کی ہے جب ملک میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر چکے تھے، اس ریکارڈنگ میں شیخ حسینہ مبینہ طور پر اعلیٰ سیکیورٹی اہلکاروں کو مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی ہدایت دیتی ہیں،سیاسی و انسانی حقوق کے مبصرین نے اس انکشاف کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے فوری عدالتی تحقیقات اور عالمی سطح پر ردعمل کا مطالبہ کیا ہے۔ کئی بین الاقوامی اداروں نے بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی ممکنہ خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔

    ملاوٹ کی لعنت، گدھے کا گوشت ،کیا یہی تربیت ہے؟تجزیہ:شہزاد قریشی

    اب تک سابق وزیراعظم شیخ حسینہ یا ان کی جماعت عوامی لیگ کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم بعض رہنماؤں نے اس رپورٹ کو ’’سیاسی پراپیگنڈا‘‘ قرار دے کر مسترد کیا ہے،اس انکشاف نے ملک میں سیاسی بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا بنگلہ دیش کی عدلیہ یا عالمی برادری اس معاملے میں کوئی باضابطہ قدم اٹھاتی ہے یا نہیں۔

  • آخری ٹی ٹوئنٹی : بنگلا دیش کی  ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

    آخری ٹی ٹوئنٹی : بنگلا دیش کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

    بنگلا دیش نے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آخری مقابلہ شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جارہا ہے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں ،ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد وائٹ واش سے بچنے کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کو شامل کیا ہےاوپنر فخر زمان اور آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا فخر زمان نے پہلے میچ میں 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے،صاحب زادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، کپتان سلمان علی آغا ،حسن نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، عباس آفریدی، احمد دانیال اور سلمان مرزا پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

    پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 8 رنز سے شکست ہوئی تھی بنگلا دیش نے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے، قو می ٹیم اگر تیسرا میچ بھی ہار جاتی ہے تو بنگلا دیش پہلی بار وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

    ہم کسی بھی وفاقی فورس کو صوبے میں کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے،علی امین گنڈاپور

    ممبئی ٹرین دھماکہ کیس: مسلمان نوجوانوں کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

    ایشیا کپ کا جلد اعلان ہوگا، بھارتی بورڈ سے بات چیت جاری ہے،محسن نقوی

  • دوسرا ٹی 20، پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

    دوسرا ٹی 20، پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

    تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    شیر بنگلہ کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،ابرار کی جگہ احمد دانیال آج اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں،بنگلا دیش کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، تسکین اور تمیم کی جگہ نعیم شیخ اور شریف الاسلام ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیم سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بولنگ کریں گے ہم ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے ہیں، اور بطور ٹیم ہم اسی میں زیادہ پُراعتماد محسوس کرتے ہیں یہ فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں یا کس وکٹ پر کھیل رہے ہیں اگر وکٹ فلیٹ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ایک بولر کے طور پر آپ کو پھر بھی درست لائن و لینتھ پر گیند کرنی ہوتی ہے اور مسلسل درست ایریاز میں گیند ڈالنی ہوتی ہے، اور آج ہم یہی کرنے کی کوشش کریں گے ہماری ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے احمد دانیال آج ڈیبیو کر رہے ہیں، جبکہ ابرار ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

    پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

    پاکستان الیون:

    فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا، احمد دانیال

    بنگلہ دیش الیون:

    پرویز حسین ایمان، نعیم شیخ، لٹن داس (کپتان و وکٹ کیپر)، توحید ہریدوئے، شمیم حسین، جاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسن، شریف الاسلام، مستفیض الرحمان

  • ٹیم میں ویسے ہی کھلاڑی موجود ہیں جیسی کرکٹ ہم کھیلنا چاہتے ہیں،سلمان علی آغا

    ٹیم میں ویسے ہی کھلاڑی موجود ہیں جیسی کرکٹ ہم کھیلنا چاہتے ہیں،سلمان علی آغا

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو ورلڈ کلاس کرکٹرز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نے ہمیشہ پاکستان کےلیے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

    کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا نے بنگلا دیش دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم اور محمد رضوان کو ورلڈ کلاس کرکٹرز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نے ہمیشہ پاکستان کےلیے بہترین کارکردگی دکھائی ہےٹی ٹوئنٹی فارمیٹ ہر 6 ماہ اور ہر سال کے ساتھ بدل رہا ہے اور اس بدلتے فارمیٹ کے مطابق ہم جارحانہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ٹیم میں ویسے ہی کھلاڑی موجود ہیں جیسی کرکٹ ہم کھیلنا چاہتے ہیں۔

    سلمان علی آغانے کہا ہے کہ کنڈیشنز کسی بھی میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہیں اور ہمیں بنگلا دیش کی کنڈیشنز کا بخوبی اندازہ ہےکئی پاکستانی کھلاڑی بنگلادیشی لیگ میں کھیل چکے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے ماحول میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں،ٹیم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے اور تمام فوکس اس بات پر ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں اچھی اور مثبت کرکٹ کھیلی جائے۔

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

    انہوں نے بنگلادیشی ٹیم کو ایک مضبوط حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے ہر گراؤنڈ پر مخالف ٹیم کے لیے چیلنج بنتی ہے تاہم پاکستانی ٹیم میچ کی صورتحال اور کنڈیشن کے مطابق کھیلنے کی مکمل تیاری رکھتی ہے ڈھاکا کی کنڈیشنز کے پیش نظر کراچی میں کیمپ کے دوران خصوصی پچز تیار کی گئیں تاکہ کھلاڑی ان حالا ت کے مطابق خود کو تیار کرسکیں کیمپ میں سناریو بیس میچز کے ذریعے کھلاڑیوں کی اسکلز کو بہتر بنانے پر بھرپور کام کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش دیش کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا اور اس حوالے سے ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی ۔

    شوبز خواتین کے لیے سب سے محفوظ جگہ ہے،سید نور

  • پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

    پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

    ڈھاکہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے اور تینوں میچ ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے ٹرافی کی رونمائی تقریب میں شرکت کی، کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی اور ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ بھی ملایا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا،قومی سکواڈ نے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کیا۔سیریز کی تیاری کے لئےکھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں وارم اپ سیشن میں حصہ لینے کے بعد کوچز کی زیر نگرانی فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی۔کوچز نے بیٹرز کو کنڈیشنز کے مطابق پریکٹس کرائی-

    بھارتی فضائیہ کی ناکامی، مودی سرکار کی پردہ پوشی بے نقاب

    کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں آکر چارسدہ کے کوہ پیما افتخار حسین جان بحق

    ہنگو میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی پی او محمد خالد زخمی، 4 دہشتگرد ہلاک

  • سابق پولیس سربراہ کاانسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف ، حسینہ واجد پر فرد جرم عائد

    سابق پولیس سربراہ کاانسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف ، حسینہ واجد پر فرد جرم عائد

    ڈھاکا:بنگلا دیش کے سابق انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری عبداللہ مامون نے گزشتہ سال ہونے والے مظاہروں کے خلاف کارروائی کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف کرلیا ہے،اس کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

    بین الاقوامی جرائم ٹریبونل (آئی سی ٹی) میں جمعرات کو ہونے والی سماعت کے دوران چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے صحافیوں کو بتایا کہ سابق آئی جی پی نے اپنے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہےمامون جولائی اور اگست 2024 میں ہونے والی بغاوت کے دوران کیے گئے جرائم کے بارے میں اپنی تمام معلومات فراہم کریں گے عدالت نے ان کی حفاظت کے لیے علیحدہ رہائش کی بھی منظوری دے دی ہے۔

    ٹریبونل نے جمعرات کو شیخ حسینہ اور ان کے سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال کے خلاف الزامات ختم کرنے کی وکلا کی درخواست مسترد کر دی، دونوں شخصیات پر اس مقدمے میں باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کی گئی ہے حسینہ واجد کے سرکاری وکیل عامر حسین نے کہا کہ مقدمہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس میں کئی قانونی کارروائیاں باقی ہیں۔

    ایئر انڈیا طیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے اگست کے دوران شیخ حسینہ حکومت کے خلاف ہونے والے طلبا کے مظاہروں کو کچلنے کی کوششوں میں تقریباً 1,400 افراد ہلاک ہوئے تھے آئی سی ٹی اب حسینہ کی معزول حکومت اور ان کی کالعدم جماعت عوامی لیگ سے وابستہ سابق اعلیٰ حکام کے خلاف مقدمات چلا رہی ہے۔

    اس سے قبل 2 جولائی کو شیخ حسینہ کو ایک الگ مقدمے میں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ فرار وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال کے بارے بھی خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بھارت میں موجود ہیں استغاثہ کا موقف ہے کہ مظاہروں کے دوران ہونے والے تشدد کی تمام تر ذمے داری براہ راست شیخ حسینہ پر عائد ہوتی ہے۔

    وزیراعظم کی آرمی چیف کے صدارتی عزائم کی خبروں کی سختی سے تردید

    واضح رہے کہ 77 سالہ حسینہ واجد مظاہروں کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہوگئی تھیں، جس کے ساتھ ہی ان کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوا انہوں نے ڈھاکا واپس آنے کے لیے جاری کیے گئے حوالگی کے حکم کو نظر انداز کیا اور یکم جون سے ان کی غیر حاضری میں مقدمہ چل رہا ہےان پر قتل عام کی روک تھام میں ناکامی، سازش، معاونت، اشتعال اور شریک جرم ہونے سمیت کم از کم پانچ سنگین الزامات عائد ہیں۔