Baaghi TV

Tag: بھارت

  • آپریشن سندور کی ناکامی:بھارتی عسکری قیادت کے بیانات ایک دوسرے سے متصام

    آپریشن سندور کی ناکامی:بھارتی عسکری قیادت کے بیانات ایک دوسرے سے متصام

    آپریشن سندور کی ناکامی میں چین کے کردار کے حوالے سے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ڈپٹی آرمی چیف کے بیانات میں بھی تضادات پایا جاتا ہے۔

    چین کے کردار اور پاکستان کو حاصل معلومات کے حوالے سے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) اور ڈپٹی آرمی چیف کے بیانات ایک دوسرے سے متصادم ہیں، جس نے نہ صرف بھارتی فوجی منصوبہ بندی پر سوال اٹھا دیے ہیں بلکہ بھارت کے اندر عسکری سوچ کی تقسیم کو بھی نمایاں کر دیا ہے۔

    آپریشن سندور سے متعلق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا بیان آرمی ڈپٹی چیف سے بالکل متصادم ہے جنرل چوہان نے دہلی میں آبزرور ریسرچ فیڈریشن کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی پاکستان کی حمایت کی وضاحت کرنا بہت مشکل ہے۔

    بھارتی آرمی ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول آر سنگھ نے کہا تھا کہ چین ہندوستانی فوجی تعیناتی کے بارے میں پاکستان کو لائیو اپ ڈیٹ دے رہا ہے۔ 87 گھنٹے کی لڑائی سے سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ ایک سرحد تھی، بھارت کے کم از کم 3 مخالف تھے اور پاکستان کو چین سے براہ راست معلومات مل رہی تھیں۔

    بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے کہا کہ ڈی جی ایم او کی سطح پر رابطے کے دوران پاکستان کو پتا تھاکہ ہمارا کون کون سا اہم ویکٹر کارروائی کے لیے تیار تھابھارتی سی ڈی ایس نے کہا کہ اگرچہ پاکستان نے چینی کمرشل سیٹلائٹ کا فائدہ اٹھایا ہے، لیکن رئیل ٹائم ٹارگٹنگ کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے مطابق جو کچھ پاکستان کو دستیاب تھا وہ تجارتی سیٹلائٹ تصویریں تھیں نہ کہ کوئی فعال براہ راست چینی فوجی امداد پاکستان اپنے زیادہ تر ہتھیار چین سے درآمد کرتا ہےچینی OEMs (اصل سازوسامان بنانے والے) کی بہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں اس لیے وہاں ایسے لوگ ہوں گے جو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے اور وہ وہاں موجود ہوں گے۔

    یہ متضاد بیانات واضح کرتے ہیں کہ بھارت جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کر کےاپنی شکست کی ہزیمت کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

  • ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ : پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ : پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔

    کوریا میں جاری اسکواش چیمپئن شپ میں قومی انڈر 13 اور انڈر 15 کھلاڑیوں نے فائنلز میں کامیابی پائی اور مجموعی طور پر سات میڈلز جیت لیے۔

    بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کے آیان دھنوکا کو ہرایا سہیل عدنان کی جیت کا اسکور پانچ، گیارہ ۔ دو، گیارہ ۔ تیرہ اور گیارہ ۔ چھ رہا۔ انڈر 15 کے مقابلے میں پاکستان کے نعمان خان نے فائنل میں ہم وطن احمد رایان خلیل کے خلاف بارہ ۔ دس، گیارہ ۔ چھ اور گیارہ ۔ دو سے کامیابی پائی۔

    گرلز انڈر 13 کے فائنل میں ماہ نور علی کو چین کی ین زیووان نے پانچ گیمز میں نو ۔ گیارہ، گیارہ۔ چھ، گیارہ ۔ نو ، نو۔ گیارہ اور بارہ ۔ دس سے شکست دی،پاکستانی کھلاڑیوں نے مین ایونٹ میں دو گولڈ، دو سلور اور ایک برانز میڈل جیتا جبکہ پلیٹ ڈویژن میں بھی دو ٹاٹٹلز اپنے نام کیے۔

  • بھارت کے ہمالیائی خطے میں مون سون کی تباہ کاریاں، 69 افراد ہلاک، 110 زخمی

    بھارت کے ہمالیائی خطے میں مون سون کی تباہ کاریاں، 69 افراد ہلاک، 110 زخمی

    بھارت کے شمالی ہمالیائی علاقوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران شدید مون سون بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 69 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہو چکے ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت، جہاں 1.4 ارب کی آبادی رہتی ہے، وہاں مون سون کا سیزن ہر سال جون سے ستمبر کے درمیان آتا ہے، جو ایک جانب گرمی سے نجات اور آبی ذخائر کے لیے ضروری ہوتا ہے، تو دوسری جانب سیلاب، زمین کھسکنے اور جانی نقصان کا بھی باعث بنتا ہے۔حالیہ بارشوں سے دریائے بیاس سمیت دیگر دریاؤں میں طغیانی آ گئی، جس کی وجہ سے ریاست ہماچل پردیش میں کئی راستے بند ہو چکے ہیں۔

    بھارتی ریونیو ڈپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 69 افراد جاں بحق اور 110 زخمی ہوئے، جبکہ بھارتی محکمہ موسمیات نے 3 جولائی کو ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور دیگر ہمالیائی علاقوں کے لیے مزید موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔مزید یہ کہ شمال مشرقی بھارت کے دور دراز علاقوں میں بھی صرف جون کے مہینے میں مون سون بارشوں کے باعث 30 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق تیز بارشوں سے دریائے برہم پتر میں بھی پانی کی سطح بلند ہو گئی، جس کے نتیجے میں ریاست آسام کے قریبی قصبے اور دیہات زیر آب آ گئے۔ریاستوں اروناچل پردیش، میزورم اور منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث بھارتی فوج متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

    این ڈی ایم اے کا گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری

    ایئر انڈیا کا پائلٹ پرواز سے قبل بے ہوش، فوری اسپتال منتقل

    شام کا اسرائیل سے 1974 کے علیحدگی معاہدے کی بحالی پر آمادگی کا اظہار

    افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی رک گئی، پی او آر کارڈز میں توسیع زیر غور

    را نے ہمیں پاکستان کے خلاف استعمال کیا، مودی نے دھوکہ دیا،بلوچ علیحدگی پسند رہنما کا اعتراف

  • مودی نے بھارتی سیاسی اور عسکری نظام کو بُرے طریقے سے نیچا دکھایا ،ناصر جنجوعہ

    اسلام آباد: قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہےکہ مودی اور ان کے چند ساتھیوں نے بھارتی سیاسی اور عسکری نظام کو بُرے طریقے سے نیچا دکھایا جس کے بعد بھارت کا بلیم گیم شروع ہوگیا ہے۔

    نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ مودی اور ان کے چند ساتھیوں نے بھارتی سیاسی اور عسکری نظام کو بُرے طریقے سے نیچا دکھایا جس کے بعد بھارت کا بلیم گیم شروع ہوگیا ہے،بھارت کی اتنی تذلیل ہو چکی ہے کہ اب بھارتی فوج بھی اسے قبول نہیں کر رہی اور ملبہ بھارتی حکومت پر ڈال رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی بنیادپر مودی نے جو اقدام کیا اور سندھ طاس معاہدہ معطل کیا اُسے دنیانے قبول نہیں کیا، تذلیل شدہ اور شکست خوردہ ذہن سے ہمیشہ خطرہ رہتاہے، بھارت اس سے بھی بڑی اور مختلف حرکت کرنے کی کوشش کرسکتا ہے۔

  • مودی حکومت اپنے سیاسی زوال کو چھپانے کیلئے جھوٹے بیانیے کا سہارا لے رہی ہے، خواجہ آصف

    مودی حکومت اپنے سیاسی زوال کو چھپانے کیلئے جھوٹے بیانیے کا سہارا لے رہی ہے، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی گمراہ کن مؤقف دنیا نے تسلیم نہیں کیا، جب کہ پاکستان کا نقطہ نظر عالمی سطح پر سراہا گیا اب مودی کی سیاست دم توڑ رہی ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ اجلاس میں بھارت کی جھوٹی تشہیر اور گمراہ کن مؤقف کو کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا، جب کہ پاکستان کا نقطہ نظر عالمی سطح پر سراہا گیااجلاس کے دوران ماحول خوشگوار اور غیر متنازع رہا، تمام کارروائی تنظیم کے قواعد و ضوابط کے تحت انجام دی گئی۔ اجلاس میں کسی ملک کو دوسرے کی تقریر پر تنقید کرنے یا جوابی مؤقف پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث بھارتی وزیر دفا ع کو موقع نہیں ملا کہ وہ پاکستان کے مؤقف کو چیلنج کر سکیں۔

    پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کی رپورٹ جاری

    انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم پر موجود تمام رکن ممالک نے پاکستان کے مؤقف کو سنجیدگی سے لیا اور اس سے اتفاق کیا، جب کہ بھارت اپنی روایت کے مطابق ایک بار پھر جھوٹ پر مبنی بیانیہ لے کر آیا مگر وہ قابل قبول نہیں رہا کوئی بھی فریق سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتابھارت اس وقت ضد اور ہٹ دھرمی پر اتر آیا ہے کیونکہ اسے ماضی کی جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہے،اسحاق ڈار

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مودی حکومت اب اپنے سیاسی زوال کو چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیے کا سہارا لے رہی ہے، مگر سچائی چھپ نہیں سکتی اور بھارتی وزیر اعظم کی سیاست اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکی ہےپاکستان نے بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ امن اور حقائق کی بات کی ہے اور اس بار بھی SCO میں ہماری سچائی کو تسلیم کیا گیا، جب کہ بھارت کو ایک بار پھر عالمی سطح پر خفت اٹھانا پڑی۔

  • اداکارہ ہمانشی خرانہ نے ’بگ باس‘  کو آسیب زدہ قراردیا

    اداکارہ ہمانشی خرانہ نے ’بگ باس‘ کو آسیب زدہ قراردیا

    بھارتی ماڈل اور اداکارہ ’ہمانشی خرانہ‘ نے حالیہ دنوں میں بھارت کے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ یہ شو آسیب زدہ ہے-

    ہمانشی نے شیفالی کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا، ’مجھے لگتا ہے کہ بگ باس آسیب زدہ ہے،‘ہمانشی کے اس بیان کا پس منظر ’شیفالی جریوالا‘ کی اچانک وفات ہے، جو ’بگ باس‘ کے سیزن 13 میں شریک رہ چکی تھیں، ان کے اس بیان نے کافی لوگوں کو متاثر کیا اور ان کی رائے کی تائید بھی کی اس شو میں حصہ لینے والے متعدد افراد کی زندگیوں پر ایک عجیب و غریب اثر پڑا، او ر دنیا سے رخصت ہوگئے۔

    جن میں بگ باس 13 کے فاتح اور ہمانشی کے سیزن کے شریک مقابل سدارتھ شُکلا شامل ہیں جو 2021 میں دل کا دورہ پڑنے سے 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے،جبکہ بگ باس 7 کی شریک اور مشہور ٹی وی اداکارہ پراتیوشا بنرجی 2016 میں خودکشی کر گئیں اس وقت ان کی عمر صرف 24 سال تھی-

    سوامی اوم جو بگ باس 10 کے سیزن میں اپنے متنازعہ رویے کے لیے مشہور ہوئے، 2021 میں کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئےسوشل میڈیا شخصیت اور بی جے پی رہنما سونالی فوگٹ جو بگ باس 14 میں شریک تھیں، دل کا دورہ پڑنے سے 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، بگ باس کے معروف یوٹیوبر کنٹیسٹنٹ کی دونوں بیویوں سے علیحدگی کی خبر سامنے آگئی

    جبکہ گلوکار سوماداس چٹھنور جنہوں نے بگ باس ملیالم میں حصہ لیا تھا، 2021 میں کووڈ 19 کے باعث انتقال کر گئے اور سابق بگ باس کانٹیسٹنٹ جے ایشری رمایہ نے 2020 میں خودکشی کر لی تھی ان کا جسم ایک بحالی مرکز میں لٹکا ہوا پایا گیا تھا۔

  • بھارت کی کرپٹو پالیسی نے نوجوانوں کیلئے عالمی ڈیجیٹل مواقع کے دروازے بند کر دیئے،بھارتی اخبار

    بھارت کی کرپٹو پالیسی نے نوجوانوں کیلئے عالمی ڈیجیٹل مواقع کے دروازے بند کر دیئے،بھارتی اخبار

    کرپٹو سے متعلق پاکستانی اقدامات پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ بھارتی پروپیگنڈہ بری طرح ناکام ہوگیا۔

    بھارتی اخبار“دی پرنٹ “ نے بھارت کی کرپٹو پالیسی کی ناکامی کا اعتراف کرلیا،بائنینس کے بانی کی پاکستان آمد، کرپٹو تعاون کے امکانات پر بات چیت کے بعد بھارت میں سخت ٹیکس سے کرپٹو مارکیٹ بیٹھ گئی، بھارت کی ناکام کرپٹو حکمت عملی کے بعد پاکستان کی موثر کرپٹو پالیسی عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

    بھارتی اخبار دی پرنٹ کے مطابق 30 فیصد کرپٹو ٹیکس سے بھارت میں 97 فیصد کرپٹو مارکیٹ ختم ہوچکی جس کے باعث نوجوان سرمایہ کار ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے بھارت کی کرپٹو پالیسی نے نوجوانوں کے لیے عالمی ڈیجیٹل مواقع کے دروازے بند کر دیے پاکستان نے 2000 میگاواٹ مائننگ اور بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اہم اعلان کیا۔

    طلاق سے غصہ شخص نے چلتی ٹرین کو آگ لگا دی

    دی پرنٹ نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے بڑا قدم اٹھایا، امریکہ کے بعد ”بٹ کوائن ریزرو“ قائم کر کے ڈیجیٹل دنیا میں بھارت پر سبقت حاصل کی پاکستان نے بھارت کی کرپٹو حکمت عملی کی ناکامیوں کو موثر سفارتی پالیسی کے طور پر استعمال کیا ناکام کرپٹو پالیسی کے باعث بھارت کو60 بلین روپے ٹیکس کا نقصا ن پہنچا، کرپٹو پر سخت پابندیوں کے باعث بھارتی سٹارٹ اپس اور ماہرین ترقی یافتہ ممالک کا رُخ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ معروف امریکی ماہر بٹ کوائن ”ما ئیکل سیلر“ نے بھی پاکستان کی موثر حکمت عملی کی کھل کر تائید کی، اور بٹ کوائن ریزرو بنانے میں مدد کی پیشکش بھی کی۔

    بنگلہ دیش کے نجم الحسن شانتو کپتانی سے دستبردار

    بھارتی اخبار نے کہا لکہ کرپٹو حکمت عملی کو مزید موثر بنانے کے لیے بائننس کے شریک بانی “چانگ پینگ ژاؤ “ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر ہوئے۔ پاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی میں بڑا قدم اٹھایا۔ بلال بن ثاقب کی واشنگٹن میں سینیٹرز سے ملاقاتیں ہوئیں، جبکہ بھارت عالمی مکالمے سے باہر نظر آیا پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کا بھارتی ناکام کرپٹو پالیسی کے مقابلے میں کامیاب فریم ورک دینے کا اعلان کیا اور پاکستان کی کامیاب کرپٹو حکمت عملی سفارتی، معاشی اور تکنیکی محاذ پر جیت کی علامت بن گئی۔

    جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم کا کونسا نمبر؟

  • بھارتی سیاستدان اور میڈیا امریکی صدر ٹرمپ کی کردار کشی کرنے لگے

    بھارتی سیاستدان اور میڈیا امریکی صدر ٹرمپ کی کردار کشی کرنے لگے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاک بھارت کشیدگی میں جنگ بندی کے دعوے پرھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے اس بات کو لے کر امریکی صدر کی کردار کشی کی جا ری ہے۔

    امریکی صدر ٹرمپ کا 10 مئی کو ایکس پوسٹ کے ذریعے پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان کرتے ہی بھارتی میڈیا اینکر ارناب گوسوامی نے امریکی صدر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایاارناب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں کہا کہ ٹرمپ اپنا بیانیہ بیچ رہا ہے، یہ شخص اسرائیل، حماس اور روس یوکرین کے درمیان جنگ بندی نہیں کروا سکا، ٹرمپ کی ریٹنگ گر رہی ہے تو یہ پوائنٹ اسکورننگ کر رہا ہے۔‘‘

    بھارتی جماعت ’’عام آدمی پارٹی‘‘ نے بھی سوال اٹھایا کہ امریکی صدرکا کیا کام ہے کہ وہ جنگ بندی کرائے راجھستان کے سابق ڈپٹی وزیراعلیٰ سچن پائلٹ نے ٹرمپ سے یہ سوال بھی کیا کہ وہ دہشتگردی پر خاموش کیوں ہیں؟ بھارتی میڈیا میں ٹرمپ کا یہ بیان بھی چلایا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے جنگ بندی نہیں کرائی بلکہ مدد کی ہے،ارناب گوسوامی کا کہنا تھا کہ 28 اپریل کے بعد صدر ٹرمپ کی پوزیشن بدلی اور وہ پاکستان کا سپورٹر بن گیا۔

    بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈا کے مطابق ورلڈ لیبرٹی فنانشنل پاکستان کے ساتھ کرپٹو معاہدے میں شریک ہے، ورلڈ لیبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹو کونسل کے درمیان یہ معاہدہ 26 اپریل یعنی پہلگام واقعے کے 4 روز بعد ہوا۔

    بھارتی میڈیا نے صدر ٹرمپ کی فیملی کے حوالے سے بھی الزام لگایا کہ کیا یہ کرپٹو معاہدے سے فائدہ نہیں اٹھا رہے؟ بھارتی میڈیا نے بغیر شواہد یہ الزام بھی عائد کیا کہ صدر ٹرمپ کے کرپٹو بزنس کو پاکستانی آرمی جنرل نے سنبھال رکھا ہےکور کمانڈر کے بھتیجے کا صدر ٹرمپ کو منانے یا راضی کرنے میں بڑا کردار ہے –

    جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بھارتی میڈیا مزید بدحواس ہو گیا ہے ارناب گوسوامی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے I LOVE PAKISTAN کہنے پر انہیں پاک فوج کا کارکن کہہ دیا۔ ارناب گوسوامی نے یہاں تک کہا کہ صدر ٹرمپ اور اس کی فیملی کے کرپٹو معاہدے پر تحقیقات کی جائیں۔

    بھارتی سوشل میڈیا پر امریکی صدر کو نوبیل پرائز کے حوالے سے بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ بھارتی سوشل میڈیا پر ان کے کارٹون بنا کر دہشتگرد کا ساتھی ظاہر کیا گیا، بھارتی میڈیا نے صدر ٹرمپ کو ایک مریض کے طور پر پیش کیا جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ ایک ناکام سیاست دان ہے اور یہ شخص صدر نہیں ہونا چاہیے بھارتی سیاست دان نے کہا کہ امریکی صدر نے بھارت کو بہت زیادہ ناراض کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ خود لینا چاہتے ہیں مگر یہ ممکن نہیں ہے امریکی صدر کو کچھ بھی پتہ نہیں انہیں زمینی حقائق تک معلوم نہیں اور وہ خود کو گلوبل پیس میکر ثابت کر رہا ہے، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا اعتبار کیا جائےاور اس کی کئی وجوہات ہیں۔

    سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کے مطابق مودی نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں تھا،بھارتی ایکس اکاؤنٹ پر بھی ٹرمپ کے حوالے سے کہا گیا کہ ایک روز ٹرمپ کہتا ہے اس کا اسرائیل کے ایران حملے سے کوئی تعلق نہیں اور دوسرے روز امریکا کہتا ہے کہ ان کا ایران کی فضا پر مکمل کنٹرول ہے۔

  • بھارت دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے راستے پر گامزن ہے، منیب احمد

    بھارت دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے راستے پر گامزن ہے، منیب احمد

    پاکستان کے نمائندے منیب احمد نے بھارتی جھوٹے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے میں بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کیے۔

    جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ پر ’انٹریکٹیو ڈائیلاگ‘ کے دوران جوابی حق کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے نمائندے منیب احمد نے بھارتی جھوٹے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے میں بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کیے بھارت نے واقعے کی آزاد اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کو مسترد اور تحمل دکھانے کی بین الاقوامی اپیلوں کو نظر انداز کیا-

    منیب احمد نے کہا کہ اس سے پہلے کہ اس کی اپنی تفتیشی ایجنسیاں شواہد کے لیے عوامی اپیل جاری کرتیں، بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم مزید تیز کر دیا اس سے بھی بدتر یہ کہ بھارت نے پاکستان میں شہریوں، رہائشی علاقوں اور عبادت گاہوں پر جان بوجھ کر اور بلاجواز فوجی حملے کیے‘۔

    منیب احمد نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدہ برائے شہری و سیاسی حقوق (آئی سی سی پی آر) اور بین الاقوامی معاہدہ برائے معاشی، سماجی و ثقافتی حقوق (آئی سی ای ایس سی آر) کے مشترکہ آرٹیکل 1 کے تحت خود ارادیت کے حق پر بھارت کے تحفظات اس (کشمیریوں کے) بنیادی حقوق سے انکار کا ایک بہانہ ہیں، مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر علاقوں پر بھارتی قبضے اور نئی دہلی کے ان علاقوں میں ظلم و ستم کے خلاف بڑی تعداد میں تحریکیں اٹھ رہی ہیں، لیکن بھارت جغرافیائی سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے راستے پر گامزن ہے۔

    منیب احمد نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور خوشحالی کی ضمانت ہے، اس کا حل مستقبل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا جموں و کشمیر کا خطہ نہ کبھی بھارت کا نام نہاد اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا، یہ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متناز ع علاقہ ہے جب تک کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق خودارادیت کے اپنے ناقابل تنسیخ حق کا استعمال نہیں کرتے-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان، اپنی مغربی سرحدوں پر دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے بھارتی سے بات چیت کے لیے تیار ہے اور بھارت کے برعکس ہمارے پاس اس معاملے پر ٹھوس بات چیت کے لیے ثبوت موجود ہیں،پاکستان یا مسلمانوں پر الزامات عائد کرنے کے بجائے ہم بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ ہندوتوا کی بالادستی کی اپنی حاکمانہ خواہش پر نظرثانی کرے، کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا احترام کرے اور اہم بات یہ کہ ایک عام ملک کی طرح اپنے اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن کے ساتھ رہنے کا رویہ اپنائے‘۔

  • بھارت میں انتہا پسند  ہندوؤں کی اسرائیل کے حق میں ریلی

    بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی اسرائیل کے حق میں ریلی

    بھارت میں اسرائیل کے حق میں ریلی، مودی حکومت کی مسلم دشمنی بے نقاب ہو کر سامنے آ گئی۔

    انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے اسرائیل کے حق میں ریلی میں نعرے لگائے کہ”جو حماس کا یار ہے، وہ ہمارا غدار ہے، اسرائیل ہم تمہارے ساتھ ہیں، انتہا پسند ہندوؤں کی یہ ریلی درحقیقت بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے خفیہ گٹھ جوڑ کی عکاس ہے۔

    ایسی نفرت انگیز ریلیاں بھارت کو اسرائیل کا "خاموش پارٹنر” نہیں بلکہ ایک فعال حمایتی کے طور پر پیش کرتی ہیں غزہ کے بعد ایران میں معصوم لوگوں کے قتل پر خاموشی، مودی سرکار کی اسرائیلی ظلم کی پشت پناہی واضح کرتی ہے،بھارتی وزیراعظم مودی کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ قائم ہے اور بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کی کوئی مذمت نہیں کی ہے۔

    یہود و ہنود کا بڑھتا ہوا اتحاد خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ بن گیا

    بھارت کا تمام بوئنگ 787 طیاروں کی جانچ پڑتال کا حکم

    مشرقِ وسطیٰ میں بڑی جنگ کے پھیلنے کا خدشہ مزید بڑھ گیا