Baaghi TV

Tag: بھارت

  • کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا تنازع، بھارتی بورڈ عہدیدارکا انوکھا جواز

    کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا تنازع، بھارتی بورڈ عہدیدارکا انوکھا جواز

    اتوار 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ کھیلا گیا جس میں بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کو مکمل طور پر نظر انداز کرڈالا،اب اس تنازع پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سینئر عہدیدار نے بیان جاری کیاہے-

    بی سی سی آئی کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ اس قسم کا کوئی قانون نہیں جو کھلاڑیوں کو زبردستی مخالف ٹیم سے ہاتھ ملانے پر مجبور کرے،دیکھیے اگر آپ کھیل کے قوانین کے حساب سے دیکھیں تو اس میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ اپوزیشن سے ہاتھ ملانا ضروری ہے یہ ایک جذبہ خیر سگالی اور ایک طرح کا کنونشن ہے، قانون نہیں، جس پر دنیا بھر میں کھیلوں کے میدان میں عمل کیا جاتا ہے،اگر اس قسم کا کوئی قانون ہے ہی نہیں تو بھارت کرکٹ ٹیم کسی ایسی اپوزیشن سے ہاتھ ملانے کی پابند نہیں ہے جس کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کی تاریخ رہی ہو۔

    بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اسحاق ڈار

    واضح،رہےکہ،پاکستان کے خلاف اس میچ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی لیکن بھارتی کپتان سوریا کمار نے ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سے ہاتھ نہ ملایا جب کہ بھارتی ٹیم نے میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے روایت کے مطابق ہاتھ نہ ملایا،اس سے قبل چند روز پہلے دبئی اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ہاتھ ملایا تھا جس پر بھارت میں انہیں کڑی تنقید اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

    تقریروں سے آگے بڑھ کر واضح روڈ میپ دینا ہوگا،اسحاق ڈار

  • فیس بک پر محبت، شادی کے مطالبے پر  محبوبہ  قتل

    فیس بک پر محبت، شادی کے مطالبے پر محبوبہ قتل

    بھارتی ریاست راجستھان میں ملزم نے شادی کا مطالبہ کرنے پر اپنی محبوبہ کو قتل کردیا-

    بھارتی میڈیا کے مطابق جھنجھنو سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ مکیش کماری، تقریباً دس سال قبل اپنے شوہر سے علیحدہ ہو چکی تھیں، وہ اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کی خواہش لے کر 600 کلومیٹر کا سفر طے کر کے باڑمیر پہنچی تاہم اگلے ہی دن اس کی لاش کار سے برآمد ہوئی،پولیس نے اس الزام میں اسکول ٹیچر مانارام کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مکیش کماری اور مانارام کی دوستی گزشتہ سال اکتوبر میں فیس بک پر ہوئی تھی، جو جلد ہی رشتے میں بدل گئی مکیش اکثر جھنجھنو سے باڑمیر آ کر مانارام سے ملا کرتی تھیں وہ اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھیں، لیکن مانارام کی طلاق کا کیس ابھی عدالت میں زیر سماعت تھا، اس بات پر دونوں کے درمیان جھگڑے بھی ہوتے رہے۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت مستحکم

    10 ستمبر کو مکیش جب مانارام کے گاؤں پہنچی اور اس کے گھر والوں کے سامنے اپنے تعلقات کا انکشاف کیا تو معاملہ بگڑ گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو سمجھایا، مگر شام کو مانارام نے مبینہ طور پر لوہے کی راڈ سے مکیش کے سر پر وار کر کے اسے قتل کر دیابعدازاں اس نے لاش کو کار میں رکھ کر سڑک کنارے کھڑی کردی تاکہ یہ حادثہ لگے۔

    فلائی جناح کا لاہور اور دبئی کے درمیان نئی براہ راست پروازوں کے آغاز

    اگلی صبح پولیس کو اطلاع ملی اور تفتیش کے دوران فون کی لوکیشنز سے انکشاف ہوا کہ قتل کے وقت دونوں ایک ہی جگہ موجود تھے تفتیش کے دوران مانارام نے اپنا جرم قبول کر لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مانارام نے مکیش کو قتل کر کے لاش کار میں ڈال دی تھی فارنزک ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کو موقع پر بلایا گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں،مکیش کی لاش ڈسٹرکٹ اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے، جہاں ان کے اہل خانہ کے پہنچنے کا انتظار ہے۔

  • بھارت کا پاکستان کو دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا انتباہ

    بھارت کا پاکستان کو دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا انتباہ

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق بھارت نے پاکستان کو دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاع دے دی۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق ستلج ہریکے کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاع دی گئی ہے،ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزارت آبی وسائل نے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے،این ڈی ایم اے اور واپڈا سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں جبکہ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو سیلاب الرٹ بھجوا دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے سیلاب سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئےپنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سیلاب سے متعلق اعدادوشمار بتاتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے 14 لاکھ 96 ہزار 363 ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا اور پنجاب میں 42 لاکھ سے زائد لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

    پاک فضائیہ مکمل یکسوئی سے اپنے مشن کی انجام دہی کے لیے پرعزم ہے،سربراہ پاک فضائیہ

    ان کا کہنا تھا کہ دریائے چناب کے 1957 اور دریائے راوی کے 1477 موضع جات متاثر ہوئے جبکہ دریائے ستلج کے سیلابی پانی سے پنجاب کے 625 موضع جات متاثر ہوئےوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرنگرانی تاریخی ریسکیو آپریشن جاری ہے،سیلاب متاثرین کو خوراک اور صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے اور فیلڈ اسپتالوں کے ذریعے متاثرین کو انسولین اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، جن شہروں میں سیلابی پانی کا بہاؤ زیادہ ہے وہاں مشینری اور عملہ تعینات ہے۔ اور ممکنہ مقامات سے پانی کا بہاؤ موڑا کر آبادیوں کو بچایا جا رہا ہے۔

    انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ

  • سموسے نہ کھلانے پر بیوی نے شوہر کی پٹائی کر دی

    سموسے نہ کھلانے پر بیوی نے شوہر کی پٹائی کر دی

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں سموسے نہ کھلانے پر بیوی نے شوہر کی پٹائی لگا دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست اترپریش کے گاؤں میں بیوی سنگیتا نے اپنے شوہر سے سموسمہ کھلانے کی فرمائش کی۔ لیکن شوہر نے بیوی کو سموسہ نہ لا کر دیا،سموسہ نہ لاکر دینے پر بیوی اور اس کے گھر والوں نے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    بیوی سنگیتا سموسہ نہ لاکر دینے پر اپنے شوہر شیوم سے ناراض ہو گئی اور اس نے اگلے روز اپنے گھر والوں کو شکایت کی جس پر سنگیتا کے والدین اور ماموں شیوم کو گاؤں کی پنچایت میں لے گئےسنگیتا کے گھر والوں نے پنچایت میں ہی شیوم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر شیوم کی والدہ نے بہو سمیت اس کے گھر والوں کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرا دی۔

    فیلڈ مارشل نے 78 سال میں معرکہ حق کی صورت میں فخر کرنے کا موقع دیا ،رانا ثنا اللہ

    مقامی پولیس کے مطابق شیوم کی والدہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور زخمی شوہر شیوم کو اسپتال لے جا کر طبی امداد فراہم کی گئی۔

    دوسری،جانب،بھارت میں ایک اوردلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے گرل فرینڈ سے بات نہ ہونے پر پورے گاؤں کی بجلی معطل کردی نوجوان اپنی گرل فرینڈ سے فون پر بات کرنا چاہتا تھا، تاہم جب بار بار رابطہ کرنے کے باوجود لڑکی کا فون مصروف رہا تو وہ شدید برہم ہوگیا غصے میں آکر نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور تاریں کاٹ کر پورے گاؤں کو اندھیرے میں دھکیل دیا۔

    پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جونگ کی کرسی کی صفائی کرکے ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیئے گئے

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح نوجوان نے کھمبے پر چڑھ کر بجلی بند کی صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جبکہ بعض افراد نے نوجوان کے اس عمل کو انتہائی غیر ذمے دارانہ قرار دیا واقعے میں نوجوان یا لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی-

  • دریائے ستلج  میں سیلابی صورتحال، بھارت کا پاکستان سے 24 گھنٹے میں دوسرا رابطہ

    دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال، بھارت کا پاکستان سے 24 گھنٹے میں دوسرا رابطہ

    بھارت نے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے پاکستان سے سفارتی سطح پر 24 گھنٹے میں دوسرا رابطہ کیا ہے۔

    وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا ہے، دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے دریائے ستلج میں ہر یکے اور فیروز پور کے مقامات پر سیلاب کا خدشہ ہے، 4 ستمبر کو دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے،وزارت آبی وسائل نے 28 اہم محکموں کو انتباہی خط جاری کرتے ہوئے دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

    بھارت نے گزشتہ روز بھی دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال کے حوالے سے رابطہ سفارتی سطح پر پاکستان سے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد دریائے آبی وسائل نے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے دریائے ستلج پر فیروز پور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خڈشہ ظاہر کیا تھا۔

    گلگت بلتستان:مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام

    اس سے قبل 25 اگست کو بھی بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عملدر آمد کیے بغیر پاکستان سے مئی میں ہونے والی جنگ کے بعد پہلی بار سرکاری سطح پر رابطہ کرتے ہوئے دریائے توی میں جموں کے مقام پر سیلاب کی پیشگی اطلاع دی تھی، بھارت نے دریائے توی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب سے پاکستان کو آگاہ کیا تھا، سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کی جانب سے آگاہ کیا گیا تھا،بھارت کی طرف سے ممکنہ سیلاب کی صورتحال کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی، حکومت نے بھارت سے موصولہ معلومات کی روشنی میں الرٹ جاری کر دیا تھا۔

    ہاکی کھلاڑیوں کا روزانہ کا الاؤنس صرف 400 روپے،کھلاڑی سیخ پا

  • بھارت کاایک بار پھر رابطہ،پاکستان کو دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کر دیا

    بھارت کاایک بار پھر رابطہ،پاکستان کو دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کر دیا

    بھارت نے پاکستان سے سفارتی سطح پر ایک بار پھر رابطہ کرکے پاکستان کو دریائے ستلج میں سیلابی صورت حال سے آگاہ کر دیا۔

    وزارت آبی وسائل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے سفارتی سطح پر ایک بار پھر رابطہ کیا ہے، بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو دریائے ستلج میں سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیاوزارت آبی وسائل نے انتباہی خط جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں فیروز پور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    دریائے توی میں جموں کے مقام پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اس سے قبل بھارت نے دریائے چناب میں بھی سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا تھاوزارت آبی وسائل کی جانب سے 28 اہم محکموں کو بھارت کی جانب سے دی گئی معلومات سے آگاہ کرتے ہوئے فوری اقدامات اور انتظامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر مکمل پابندی

    واضح رہے کہ اس سے قبل 25 اگست کو بھی بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عملدر آمد کیے بغیر پاکستان سے مئی میں ہونے والی جنگ کے بعد پہلی بار سرکاری سطح پر رابطہ کرتے ہوئے دریائے توی میں جموں کے مقام پر سیلاب کی پیشگی اطلاع دی تھی، بھارت نے دریائے توی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب سے پاکستان کو آگاہ کیا تھا، سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کی جانب سے آگاہ کیا گیا تھا،بھارت کی طرف سے ممکنہ سیلاب کی صورتحال کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی، حکومت نے بھارت سے موصولہ معلومات کی روشنی میں الرٹ جاری کر دیا تھا۔

    شادی پر رضامند تھی مگر..ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا نیا انکشاف

  • امریکی ٹیرف: کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے ، نئی عالمی مارکیٹوں پر توجہ دیں گے،بھارتی وزیرِ

    امریکی ٹیرف: کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے ، نئی عالمی مارکیٹوں پر توجہ دیں گے،بھارتی وزیرِ

    بھارتی وزیرِ تجارت پیوش گوئل نے امریکا کی جانب سے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد اپنے پہلے عوامی ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا اور اب نئی عالمی مارکیٹوں پر توجہ دے گا۔

    پیوش گوئل نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہاگر کوئی ملک ہمارے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ (Free Trade Agreement) کرنا چاہتا ہے تو بھارت ہمیشہ تیار ہے، لیکن بھارت جھکے گا نہیں اور نہ کبھی کمزور دکھائی دے گا ہم سب مل کر آگے بڑھیں گے اور نئی منڈیاں حاصل کریں گے۔”

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ وائٹ ہاؤس آنے کے بعد محصولات کو اپنی معاشی پالیسی کا بڑا ہتھیار بنا لیا ہے، جس نے عالمی تجارت میں ہلچل مچا دی ہے بھارت اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بھی کشیدگی بڑھ گئی ہے نئی دہلی ان محصولات کو "غیر منصفانہ، غیر ضروری اور بلا جواز” قرار دے چکا ہے۔

    بنگلہ دیش : سابق وزیر سمیت 16 افراد سازش کے الزام میں گرفتار

    فی الحال دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات زرعی اور ڈیری مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی کے معاملے پر رکے ہوئے ہیں ٹرمپ چاہتے ہیں کہ امریکی اشیا بھارت میں زیادہ رسائی حاصل کریں، لیکن بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اپنے کسانوں کو تحفظ دینے کے لیے پُرعزم ہیں، جو ایک بڑی ووٹر آبادی ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں امریکا بھارت کی سب سے بڑی برآمدی منزل تھا، جہاں بھارتی برآمدات کی مالیت 87 ارب 30 کروڑ ڈالر رہی ماہرین کے مطابق اب 50 فیصد ٹیرف چھوٹی کمپنیوں کو شدید نقصان پہنچائے گا، جو امریکی مارکیٹ پر انحصار کرتی ہیں،بھارتی برآمد کنندگان خصوصاً ٹیکسٹائل، سمندری غذا اور زیورات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں پہلے ہی شکایت کر رہی ہیں کہ امریکی خریدار آرڈرز منسوخ کر رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں بنگلہ دیش اور ویتنام جیسے حریف ممالک فائدہ اٹھا رہے ہیں اس صورت حال نے بھارت میں بڑے پیمانے پر روزگار کے خاتمے کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار

  • بھارتی آبی جارحیت:دریائے چناب میں غیر معمولی سیلاب کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    بھارتی آبی جارحیت:دریائے چناب میں غیر معمولی سیلاب کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    بھارتی آبی جارحیت کے باعث اونچے درجے کا سیلاب،دریائے چناب میں غیر معمولی سیلاب کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    ایکسپوٹینشلی ہائی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 لاکھ کیوسک پانی کی آمد ہوئی، دریائے چناب میں پانی کی سطح 6 لاکھ 96 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی،ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد سے 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج 6 لاکھ 90 ہزار34 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا،دریائے چناب میں ہیڈخانکی کے مقام پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد3 لاکھ 8 ہزار18 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 7 ہزار 736 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

    بھارت کی طرف سےاچانک دریائے راوی میں پانی چھوڑا گیا،عظمیٰ بخاری

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے آبی دہشتگردی کے باعث دریائے روای، چناب اور ستلج میں سیلابی صورت حال کے جس کے باعث پنجاب کے متعدد دیہات ڈوب گئے ہیں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں بارشوں کا 49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، جس کے باعث کئی علاقے ڈوب گئے ہیں، اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وزرا کو ہدایت کی ہے وہ اپنے اپنے علاقوں میں خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کریں۔

    انڈیا کی جانب سے تقریباً 9 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں،نثار کھوڑو

  • بھارت کی طرف سےاچانک دریائے راوی میں پانی چھوڑا گیا،عظمیٰ بخاری

    بھارت کی طرف سےاچانک دریائے راوی میں پانی چھوڑا گیا،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دریائے راوی میں 38 سال بعد اتنا پانی آیا ہے، بھارت کی طرف اچانک دریائے راوی میں پانی چھوڑا گیا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں آرمی طلب کرلی گئی،ہے-

    ڈی جی پی آر میں وزیربلدیات ذیشان رفیق اور وزیر قانون صہیب بھرت کیساتھ،پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ دریائے راوی میں 38 سال بعد اتنا پانی آیا ہے، بھارت کی طرف اچانک دریائے راوی میں پانی چھوڑا گیا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں آرمی طلب کرلی گئی، گزشتہ 48 گھنٹوں میں پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جاپان کے دورہ کے دوران بھی وزیراعلی سیلاب کے حوالے سے اپ ڈیٹس لیتی رہیں، جہاں جہاں سیلابی صورتحال تھی اداروں نے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جاپان میں وزیراعلیٰ نے زراعت کے حوالے سے دیگر محکموں کے ساتھ ایم او یو سائن کیے ہیں، وزیراعلی پنجاب جاپان کی حکومت کی دعوت پر گئی تھیں، وزیر اعلی نے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں انویسٹمنٹ پر راضی کیا، جن کو جرمنی جاپان کی سرحد کا پتا نہیں فون کوئی اٹھاتا نہیں ان کو اس دورے سے تکلیف ہوئی، یہ دورہ پنجاب اور پاکستان کے لئے اہم تھا پی ٹی آئی مقابلہ کارکردگی پر نہیں کرسکتی تو پھر غلاظت بکتی ہے۔

    انڈیا کی جانب سے تقریباً 9 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں،نثار کھوڑو

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیلاب سے قصور، وہاڑی، اوکاڑہ، دیپالپور کے علاقے متاثر ہوئے، قصور میں پچھتر دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے، تمام علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں،ادویات کی پنجاب بھر میں کہیں بھی قلت نہیں ہے، ایسا نہیں ہوسکتا گودام میں میڈیسن پڑی ہو باہر کہیں ادویات نہیں، وزیراعلی تنخواہ بھی نہیں لیتیں بلکہ چھٹی بھی نہیں کرتیں، وزیراعلی تمام تر اخراجات اپنی جیب سے کرتی ہیں، باقی صوبے تو کہہ رہے ہے ہمارے پاس وزیر اعلیٰ مریم نواز ہوتی۔

    وزیر قانون صہیب بھرت نے کہا کہ جاپان میں ہم مکمل تیاری کے ساتھ گئے تھے، جاپان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن کا ہم نے دورہ کیا، جاپان کے دورے کے معاملات کو مکمل پلان کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔

    وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ہمارے تمام ادارے سیلابی صورتحال میں کام کررہے ہیں،جاپان میں ہمارے چیف منسٹر کے ستھرا پنجاب پروگرام کو سراہا گیا، ہم نے بتایا روزانہ پچاس لاکھ ٹن کوڑا اٹھا رہے ہیں، جاپان نے واٹر ٹریٹمنٹ اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا وزٹ کیا، پنجاب کے تیرہ شہروں میں اس پر کام شروع کیا جائے گا-

    فوج مشکل حالات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے آبی دہشتگردی کے باعث دریائے روای، چناب اور ستلج میں سیلابی صورت حال کے جس کے باعث پنجاب کے متعدد دیہات ڈوب گئے ہیں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں بارشوں کا 49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، جس کے باعث کئی علاقے ڈوب گئے ہیں، اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وزرا کو ہدایت کی ہے وہ اپنے اپنے علاقوں میں خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کریں۔

    ہیڈ قادر آباد پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، حفاظتی بند توڑ دیا گیا

  • انڈیا کی جانب سے تقریباً 9 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں،نثار کھوڑو

    انڈیا کی جانب سے تقریباً 9 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں،نثار کھوڑو

    پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام عہدیداران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی سکھر ڈویژن کے اجلاس سے خطاب میں صوبائی صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ انڈیا کی جانب سے تقریباً 9 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں جس کے نتیجے میں دریائی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے ایسی صورتحال میں عوام کے ساتھ رابطہ اور فوری ریلیف اقدامات پارٹی کارکنان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

    اجلاس میں موجودہ سیاسی و تنظیمی صورتحال، گراس روٹ لیول پر پارٹی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے، عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے اور متوقع بارشوں کے پیش نظر عوامی ریلیف اقدامات پر حکمت عملی طے کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی،صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو نے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان پیپلز پارٹی کے منشور کی بنیاد ہے اور یہی عوامی خدمت کا حقیقی عزم ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ گراس روٹ لیول پر عوام سے جڑی رہی ہے، اسی لیے پارٹی کی تنظیم سازی کو وارڈ لیول تک مکمل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

    ہیڈ قادر آباد پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، حفاظتی بند توڑ دیا گیا

    انہوں نے تمام عہدیداران کو ہدایت دی کہ ہر وارڈ اور ہر یونین کونسل میں پارٹی کا ڈھانچہ فعال کیا جائے اس مقصد کے لیے فوری طور پر تمام عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی جائیں اور فعال، محنتی اور نظریاتی ورکرز کے نام تجویز کیے جائیں تاکہ گراس روٹ سطح تک پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں جو احسن اقدام ہے جبکہ ان گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیے جا رہے ہیں، جو عورتوں کی حقیقی معنوں میں امپاورمنٹ کی واضح مثال ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق، معاشرتی برابری اور عوامی خدمت کو اپنی ترجیح بنایا ہے، اور یہ روایت آئندہ بھی برقرار رہے گی۔

    فوج مشکل حالات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    اجلاس کے اختتام پر شریک رہنماؤں نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوریت کے استحکام اور ترقیاتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گیبلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم عوامی خدمت کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھائیں گے اور ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔

    اجلاس میں ڈویژنل صدر جام اکرام اللہ دھاریجو، جنرل سیکریٹری شیراز راجپر، ڈویژنل انفارمیشن سیکریٹری بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔