Baaghi TV

Tag: بھارت

  • بھارت میں مسافر ٹرین نے 7 ہاتھیوں کو کچل ڈالا

    بھارت میں مسافر ٹرین نے 7 ہاتھیوں کو کچل ڈالا

    بھارت کے شمال مشرقی علاقے میں ایک مسافر ٹرین ہاتھیوں کے ایک ریوڑ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 7 ہاتھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

    آسام ریاست میں پیش آنے والے اس حادثے میں کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا آسام بھارت میں موجود تقریباً 22 ہزار جنگلی ہاتھیو ں میں سے 4 ہزار سے زائد کا مسکن ہے،آسام پولیس کے سینئر افسر وی وی راکیش ریڈی نے اے ایف پی کو بتایا کہ 7 ہاتھی ہلاک ہوئے جبکہ ایک ہاتھی زخمی ہوا۔

    حادثے کے باعث ٹرین کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں یہ ٹرین دور دراز ریاست میزورم سے نئی دہلی جا رہی تھی،انڈین ریلوے کے ترجمان کپل کشن شرما کے مطابق ہاتھیوں کی آمد و رفت کے لیے مختص راہداریوں (ایلیفینٹ کوریڈورز) پر رفتار کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، تاہم تازہ حادثہ ان علاقوں سے باہر پیش آیا،لوکو پائلٹ نے ہاتھیوں کے ریوڑ کو دیکھتے ہی ایمرجنسی بریک لگائے، تاہم ہاتھی ٹرین سے ٹکرا گئے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026:بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    ماہرین کے مطابق جنگلات کی کٹائی اور ہاتھیوں کے قدرتی مسکن کے قریب تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث یہ جانور خوراک کی تلاش میں مزید دور نکلنے پر مجبور ہو رہے ہیں، جس سے انسانوں کے ساتھ ان کے تصادم کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

    پارلیمانی اعداد و شمار کے مطابق 2023-2024 کے دوران بھارت بھر میں ہاتھیوں کے حملوں کے نتیجے میں 629 افراد ہلاک ہوئے۔

    ایلون مسک کا معروف ہالی ووڈ اداکارہ کے جسم پر نامناسب تبصرہ

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026:بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026:بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    دفاعی چیمپئن اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026کے شریک میزبان بھارت نے میگا ایونٹ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ کے مطابق اسٹار بیٹر سوریاکمار یادیو کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے،آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، جو بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کریں گے،اسٹار اوپنر شبھمن گل اس اسکوا ڈ کا حصہ نہیں ہیں، جس پر شائقین اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

    ابھشیک شرما، تلک ورما اور رنکو سنگھ جیسے نوجوان بیٹرز ٹیم کو جارحانہ آغاز اور مڈل آرڈر میں استحکام فراہم کریں گے وکٹ کیپنگ کے لیے سنجو سیمسن اور ایشان کشن کو شامل کیا گیا ہے،آل راؤنڈرز میں ہاردک پانڈیا، شیوَم دوبے اور واشنگٹن سندر بھی ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ فاسٹ بولنگ اٹیک کی قیادت جسپریت بمراہ کریں گے ان کا ساتھ ارشدیپ سنگھ اور ہرشِت رانا دیں گے اسپن میں کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی شامل ہیں-

    wc

  • مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیر اعلیٰ کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

    مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیر اعلیٰ کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

    مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر انڈین ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا،جبکہ پاکستان نے بھی خاتون کے حجاب اور نقاب کی بے حرمتی پر شدید ردعمل دیا ہے۔

    بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا تھا، بھار ت میں روایتی اور دیسی طریقہ علاج کی وزارت ‘آیوش’ کی جانب سے آیوش ڈاکٹروں کو ملازمت کا تقرر نامہ دینے کی تقریب رکھی گئی تھی جس میں وزیراعلیٰ بہار آیوش ڈاکٹروں کو تقرر نامہ دے رہے تھے،نقاب کھینچنے کو بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق تنظیموں نے شرمناک قرار دے دیا جبکہ پاکستان نے بھی خاتون کے حجاب اور نقاب کی بے حرمتی پر شدید ردعمل دیا ہے۔

    وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خاں لغاری نے بھارت میں خاتون کے حجاب کی بے حرمتی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بہار کے وزیرِ اعلیٰ کے اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں، ڈاکٹر نصرت پروین کی سرِ عام تضحیک انسانی وقار اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے، ایک خاتون کا نقاب زبردستی ہٹانا ناقابلِ قبول اور افسوسناک عمل ہے اس واقعے کو مذاق سمجھنا قابل افسوس ہے، بھارت میں مسلم خواتین کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا تشویشناک رجحان سامنے آیا ہے، ڈاکٹر نصرت پروین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ریاست بہار کے وزیرِ اعلیٰ غیر مشروط معافی مانگیں مذہبی آزادی کی پامالی عالمی برادری کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیااپوزیشن پارٹی کانگریس نے کہا کہ نتیش کمار کی بے شرمی دیکھیں اپائنٹمنٹ لیٹر لینے آئی خاتون ڈاکٹر کا حجاب اتار دیا، یہ بدتمیزی ناقابلِ معافی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ نتیش کمار کو فوری مستعفی ہونا چاہیے،سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادیو نے کہا کہ نتیش کمار کا یہ اقدام شرمناک ہے جبکہ بھارتی صحافی محمد زبیر نے کہا کہ حواسوں میں ہوتے تو نتیش کمار ایسا نہ کرتے، صحافی اشوک سوائن نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مودی کے بھار ت میں بدتمیزی اور اسلامو فوبیا کو سرکاری منظوری حاصل ہوگئی ہے۔،اس کےعلاوہ انسانی حقوق کی کارکن دپیکا پشکر ناتھ نے اسے جنسی ہراسانی کا سنگین واقعہ قرار دیا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے پر سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ریاست تلنگانہ کے وزیر برائے اقلیتی بہبود اظہر الدین کا کہنا تھا کہ یہ بہت بری اور جاہلانہ حرکت ہے، اس کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیںایک وزیراعلیٰ ہونے کے ناطے انہیں سوچنا چاہیے تھا اور اس طرح کی حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف اس معاملے میں سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

  • بھارتی وزیر  نے مسلمان خاتون کا نقاب کھینچ دیا

    بھارتی وزیر نے مسلمان خاتون کا نقاب کھینچ دیا

    مودی دورِ حکومت میں بھارت میں مسلمان خواتین کے لیے حجاب پہننا دن بہ دن مشکل بنایا جا رہا ہے بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی اور بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے ایک سرکاری تقریب کے دوران مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روایتی اور دیسی طریقہ علاج کی وزارت ’آیوش‘ کے تحت آیوش ڈاکٹروں میں تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تھی، جس میں وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار خود ڈاکٹروں کو اپائنٹمنٹ لیٹر دے رہے تھے،تقریب کے دوران جب مسلمان خاتون ڈاکٹر نصرت پروین کی باری آئی، جو مکمل برقعے اور نقاب میں ملبوس تھیں، تو تقرر نامہ دیتے ہوئے نتیش کمار نے ناگواری کا اظہار کیا اور پوچھا کہ یہ کیا ہے، پھر ان کا نقاب زبردستی کھینچ دیا، اس موقع پر ان کے ساتھ موجود نائب وزیرِ اعلیٰ سمراٹ چوہدری نے انہیں روکنے کی کوشش بھی کی۔

    https://x.com/SiilentOutlaw/status/2000569450660348096?s=20

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں اور عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے،اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل نے واقعے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا نتیش کمار اپنی ذہنی صلاحیت کھو بیٹھے ہیں؟-

    کانگریس نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب ریاست کا وزیرِ اعلیٰ خود ایسی حرکت کرے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں خواتین کس حد تک غیر محفوظ ہوں گی، کانگریس نے نتیش کمار سے اس شرمناک عمل پر فوری استعفیٰ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • سڈنی  واقعہ :  آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز کابھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ

    سڈنی واقعہ : آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز کابھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ کے ذریعے 16 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آ گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے اس واقعے پر بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگردی میں ملوث عناصر کے حوالے سے معلومات اور پوچھ گچھ کے لیے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ واقعے کے پس منظر اور ممکنہ روابط کا تعین کیا جا سکے۔

    واضح رہے کہ سڈنی دہشتگردی واقعے میں ملوث ایک دہشتگرد کے قریبی دوست نے بیان دیا تھا کہ نوید کا تعلق بھارت سے ہے دوست کے مطابق دہشتگرد نوید کے والد بھارتی جبکہ اس کی والدہ اطالوی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ان معلومات اور بیانات سے یہ بات مزید واضح ہوتی جا رہی ہے کہ سڈنی حملے میں ملوث عناصر کے بھارت سے روابط موجود ہیں آسٹریلوی حکام واقعے کی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس معاملے پر توجہ بڑھتی جا رہی ہے۔

  • بھارت ، چین تعلقات میں بڑی پیشرفت

    بھارت ، چین تعلقات میں بڑی پیشرفت

    بھارت نے چینی پروفیشنلز کو بزنس ویزے تیزی سے جاری کرنے کے لیے سرکاری رکاوٹیں ختم کر دیں،وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی محصولات کے دباؤ کے باوجود چین کے ساتھ تعلقات کو احتیاط سے بحال کرنا شروع کیا ہے

    برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام کے مطابق یہ قدم دونوں ایشیائی طاقتوں کے تعلقات بہتر کرنے اور تکنیکی ماہرین کی کمی کے باعث ہونے والے اربوں ڈالر کے نقصان کو روکنے کی کوشش کا حصہ ہےوزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی محصولات کے دباؤ کے باوجود چین کے ساتھ تعلقات کو احتیاط سے بحال کرنا شروع کیا ہےحکام کے مطابق نئی دہلی نے ویزوں کی منظوری کے عمل سے ایک پورا بیوروکریٹک مرحلہ نکال دیا ہے، اور اب ویزے ایک ماہ سے بھی کم وقت میں جاری ہو رہے ہیں۔

    دونوں طرف کے حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پرروئٹرز سے بات چیت میں اس پیش رفت کی تصدیق کی،ایک اہلکار نے بتایا کہ ویزوں سے متعلق مسائل اب مکمل طور پر حل ہو چکے ہیں،ہم نے انتظامی جانچ کا وہ اضافی مرحلہ ختم کر دیا ہے اور بزنس ویزے چار ہفتوں کے اندر اندر نمٹا رہے ہیں۔

    بھارت کی وزارتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ، وزارتِ تجارت، وزیراعظم آفس اور ملکی پالیسی تھنک ٹینک نے تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

    اس پیش رفت کے بعد چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اس نے بھارت کی جانب سے “مثبت اقدام” کا نوٹس لیا ہے، جو دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان روابط کے فروغ کے لیے اہم ہے ترجمان گُو جیاکُن نے کہا کہ چین بھارت کے ساتھ رابطے بڑھانے اور تبادلوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے مشاورت جاری رکھے گا۔

    تھنک ٹینک آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے مطابق سخت جانچ پڑتال کی وجہ سے بھارتی الیکٹرانکس انڈسٹری کو چار سال میں 15 ارب ڈالر کا نقصان ہوا کیونکہ موبائل فون بنانے کے لیے جو مشینری چین سے آتی ہے وہ بروقت نہ پہنچ سکی۔

    گزشتہ برس رائٹرز نے رپورٹ کیا تھا کہ بڑی چینی کمپنیوں جن میں شیاؤمی بھی شامل ہے کو اپنے عملے کے ویزوں کے حصول میں شدید مشکلات پیش آئیں،انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ ویزا پابندیوں نے نہ صرف الیکٹرانکس انڈسٹری بلکہ شمسی توانائی کے شعبے کو بھی متاثر کیا، جہاں مہارت رکھنے والا عملہ نہ ملنے سے کام رکا۔

    سرکاری رکاوٹیں دور کرنے کا اعلان مودی کے سات سال بعد چین کے حالیہ دورے کے فوراً بعد سامنے آیا، جہاں انہوں نے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرکے تعلقات بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا،بعد ازاں دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست پروازیں بھی بحال ہو گئیں، جو 2020 سے معطل تھیں۔

    رکاوٹیں ختم کرنے کی سفارش ایک اعلیٰ سطح کمیٹی نے کی تھی جس کی سربراہی سابق کابینہ سیکریٹری راجیو گوبا کر رہے تھے، جو اب سرکاری تھنک ٹینک کے رکن ہیں کمیٹی نے چین کے لیے سرمایہ کاری کی پابندیوں میں نرمی کی بھی تجویز دی ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا جا سکے۔

    انڈین سیلولر اینڈ الیکٹرانکس ایسوسی ایشن کے سربراہ پنکج موہنڈرو نے کہا کہ ہم حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ سرحدی ممالک کے ماہرین کے لیے ویزا منظوری کا عمل تیز کیا جائے یہ تعاون کی علامت ہے اور ہماری سفارشات کو قبول کرنے کا ثبوت بھی ہے، یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب بھارت مختلف مصنوعات مکمل تیار کردہ پروڈکٹ سے لے کر پرزہ جات تک کی تیاری میں رفتار بڑھا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ 2020 میں ہمالیائی سرحد پر جھڑپ کے بعد بھارت نے چینی شہریوں کے تقریباً تمام دورے روک دیے تھے اور بزنس ویزوں کی جانچ کو بھی سخت کر دیا تھا۔

  • یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر جعلی ڈاکٹر کےآپریشن نے خاتون کی جان لے لی

    یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر جعلی ڈاکٹر کےآپریشن نے خاتون کی جان لے لی

    جعلی ڈاکٹر کے غلط آپریشن نے ایک خاتون کی جان لے لی۔

    افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بارابنکی میں پیش آیا جہاں اناڑی اور نشے میں دھت اس شخص نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر سرجری کی کوشش کی اور مریضہ کے پیٹ، آنتوں اور غذائی نالی کی کئی رگیں کاٹ دیں۔

    پولیس کے مطابق خاتون کا نام منیشرا راوت تھا انہیں شدید پیٹ درد پر اُن کے شوہر مقامی غیر رجسٹرڈ کلینک لے کر گئے، جہاں کلینک کے مالک گیان پرکاش مشرا اور وِویک مشرا نے انہیں بتایا کہ درد کی وجہ گردے کی پتھری ہے دونوں نے 25 ہزار روپے میں آپریشن کی بات کی جو بعد میں 20 ہزار پر طے ہوا۔

    ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کوطلب کر لیا

    پولیس کے مطابق اگلے ہی دن گیان پرکاش نے یوٹیوب ویڈیو دیکھتے ہوئے سرجری شروع کی، نشے کی حالت میں اس نے پتھری نکالنے کے بجائے پیٹ میں گہرے زخم لگا دیے اور آنتوں سمیت اہم رگیں کاٹ ڈالیں، جس کے بعد مریضہ کی حالت خراب ہوتی گئی اور اگلے روز وہ دم توڑ گئیں،شوہر کی شکایت پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی اور دونوں ملزمان کے خلاف غیر ارادی قتل اور ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کلینک غیر مجاز تھا اور دونوں ملزمان فرار ہیں، جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

  • ماسکو فارمیٹ اجلاس میں افغانستان میں غیر ملکی افواج کی موجودگی مسترد

    ماسکو فارمیٹ اجلاس میں افغانستان میں غیر ملکی افواج کی موجودگی مسترد

    ماسکو میں منعقدہ ماسکو فارمیٹ اجلاس میں پاکستان، چین، روس، ایران، بھارت سمیت بڑی علاقائی طاقتوں نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ افغانستان میں کسی غیر ملکی فوج کی موجودگی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

    اعلامیے میں زور دیا گیا کہ تمام ریاستیں افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں اور ملک کو بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔اجلاس میں شریک ممالک نے واضح کیا کہ کسی بھی بہانے سے افغانستان یا اس کے ہمسایہ ممالک میں غیر ملکی فوجی تنصیبات کا قیام خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہوگا۔پاکستان، چین، روس، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے خصوصی نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے، جبکہ افغان عبوری حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی پہلی بار مکمل رکن کے طور پر شریک ہوئے۔

    اعلامیے میں افغان حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔پاکستان کی شرکت ایسے موقع پر ہوئی جب اسلام آباد اور کابل کے تعلقات میں تناؤ پایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے مطابق تحریک طالبان پاکستان اور دیگر شدت پسند گروہ افغان سرزمین سے حملے کرتے ہیں، تاہم طالبان انتظامیہ اس الزام کی تردید کرتی ہے۔ اس کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط اور اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے جاری ہیں۔

    اسرائیلی جارحیت کے 2 سال ، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 92 فیصد مکانات ملبے کا ڈھیر

    کراچی پولیس نے برطانوی پولیس افسر کا گم سامان برآمد کر کےحوالے کر دیا

    راولپنڈی میں آپریشن، انتہائی مطلوب افغان ڈکیت سمیت 3 ملزمان ہلاک

    جاسوس کی گرفتاری پر بھارتی میڈیا نے وسیم اکرم کی تصویر دیکھا دی

  • بھارتی ایئرپورٹ کوآسیب زدہ قرار دینے پر یوٹیوبر گرفتار

    بھارتی ایئرپورٹ کوآسیب زدہ قرار دینے پر یوٹیوبر گرفتار

    بھارت میں ایک ایئرپورٹ کو آسیب زدہ بتا کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں یوٹیوبر اکشے وشیشت کو گرفتار کرلیا ہے۔

    یوٹیوبر کو دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے تاہم یوٹیوبر نے گوا کے منوہر انٹرنینشنل ایئرپورٹ سے متعلق افواہ پھیلائی تھی،یوٹیوبر نے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ ہوائی اڈا مردوں کو جلانے کی جگہ پر بنایا گیا ہے اور ہوائی اڈے پر پرانی مافوق الفطرت سرگرمیاں ہو رہی ہیں یوٹیوبر نے مزید کہا کہ طیارے رات میں پرواز کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ویڈیو کا مقصدعوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور اپنے چینل کی مقبولیت بڑھانا تھا پولیس نے یوٹیوبر کو گرفتار کرکے ایف آئی آر بھی درج کرلی ہے،گرفتاری دہلی کے دوارکا سے کی گئی اور موبائل فون، لیپ ٹاپ اور کیمرہ سب ضبط کر لیے گئے۔

    سعودی عرب کا یمن کے لیے 1.38 بلین ریال اضافی امداد کا اعلان

    وزیرِاعظم نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ اور مسلم رہنماؤں کی ملاقات میں شریک ہوں گے، دفترِ خارجہ

    رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج رات کو ہو گا

  • امریکا نے بھارت کو ایک اور جھٹکا دے دیا

    امریکا نے بھارت کو ایک اور جھٹکا دے دیا

    امریکا نے بھاری بھرکم ٹیرف اور تجارتی پابندیاں عائد کرنے کے بعد ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کو دی گئی چھوٹ واپس لے کر بھارت کو ایک اور جھٹکا دے دیا۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت کو تنہا کرنے کے لیے صدر ٹرمپ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کے تحت امریکی وزیر خارجہ نے ایران فریڈم اینڈ کاؤنٹر پرافیلیریشن ایکٹ (آئی ایف سی اے) کے تحت افغانستان کی تعمیرِ نو اور اقتصادی ترقی کے لیے 2018 میں دیا گیا پابندیوں سے استثنیٰ ختم کر دیا ہے، جو 29 ستمبر 2025 سے مؤثر ہوگا،اس استثنیٰ کے خاتمے کے بعد، جو افراد چاہ بہار بندرگاہ کے آپریشن یا آئی ایف سی اے میں بیان کردہ دیگر سرگرمیوں میں شامل ہوں گے، وہ اس قانون کے تحت پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کے فیصلے کا اثر بھارت پر بھی پڑ سکتا ہے، جو خلیج عمان پر واقع چاہ بہار بندرگاہ میں ایک ٹرمینل تیار کر رہا ہے۔

    پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آج سے آغاز

    13 مئی 2024 کو انڈین پورٹس گلوبل لمیٹڈ اور ایران کی پورٹ اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن نے ایک طویل المدتی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس نے 2016 کے ابتدائی معاہدے کی جگہ لی تھی،یہ معاہدہ چاہ بہار بندرگاہ کے شاہد بہشتی ٹرمینل پر بھارت کے آپریشنز سے متعلق ہے اور اسے ہر سال تجدید کیا جاتا رہا ہے، ایران کے مبینہ ایٹمی پروگرام کی وجہ سے اس پر عائد امریکی پابندیوں نے بندرگاہ کی ترقی کی رفتار کو سست کر دیا تھا۔

    پاکستان میں انٹرنیٹ بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں