Baaghi TV

Tag: بھارت

  • بھارت میں روسی خاتون کو ہراسانی کا سامنا

    بھارت میں روسی خاتون کو ہراسانی کا سامنا

    بھارتی شہری کو روسی اہلیہ کے ساتھ بھارت آنا مہنگا پڑ گیا، اُدے پور میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں بھارتی شہری کی روسی اہلیہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔

    بھارت کے شہر اُدے پور میں واقع سٹی پیلس میں کچھ مردوں کے ایک گروپ نے متھیلیش بیک پیکر کی اہلیہ، لیزا، اور ان کے 2 سالہ بیٹے کا پیچھا کیا اور ان کے ساتھ نامناسب جملے کہے۔متھیلیش بیک پیکر نے اس پورے ہراسگی کے واقعے کو کیمرے میں ریکارڈ کیا اور بعد ازاں اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر دیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ متھیلیش نے ہراساں کرنے والے شخص کو پولیس بلانے کی دھمکی دی، مگر وہ شخص کیمرے کے سامنے انکار کرتا رہا۔ اس کے باوجود، متھیلیش نے سٹی پیلس کی سیکیورٹی سے مدد طلب کی، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے مسئلہ حل کرنے کے بجائے اسے رفع دفع کرنے کا مشورہ دیا۔

    متھیلیش نے اس واقعے پر سخت تنقید کی اور بھارت میں خواتین کے ساتھ سلوک، سیکیورٹی کی صورتحال اور لوگوں کے رویے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر روسی خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد اس واقعے پر غصہ اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں غیر ملکی خواتین سیاحوں کے ساتھ بدتمیزی، ہراسانی اور چھیڑ چھاڑ کے واقعات کی خبریں وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہتی ہیں، جو ملکی سیکیورٹی اور معاشرتی رویوں پر سوالات اٹھاتی ہیں۔

    جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول گرفتار

    بھارتی بحریہ کا اسرائیلی تعاون سے تیار’درشٹی 10 ‘ ڈرون ٹیسٹنگ کے دوران حادثے کا شکار

  • بھارتی  بحریہ کا اسرائیلی تعاون سے تیار’درشٹی 10 ‘ ڈرون ٹیسٹنگ کے دوران حادثے کا شکار

    بھارتی بحریہ کا اسرائیلی تعاون سے تیار’درشٹی 10 ‘ ڈرون ٹیسٹنگ کے دوران حادثے کا شکار

    بھارتی بحریہ کے لیے تیار کیا جا رہا ’درشٹی 10 اسٹارلائنر‘ ڈرون گجرات کے پوربندر میں ٹیسٹنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ یہ ڈرون اڈانی ڈیفنس کے ذریعہ تیار کیا جا رہا ہے، اور اس کا مقصد فوجی نگرانی، خفیہ معلومات جمع کرنے اور جاسوسی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

    ’درشٹی 10‘ ایک درمیانی اونچائی اور لمبی صلاحیت والا ڈرون ہے، جو اسرائیلی دفاعی فرم ایلبٹ سسٹمز کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ 70 فیصد خودمختار اور اس کی پرواز کی صلاحیت تقریباً 36 گھنٹے تک ہے۔ اس میں 450 کلوگرام تک کا پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت ہے، جس سے یہ نگرانی اور معلومات جمع کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ ڈرون، اڈانی ڈیفنس اینڈ ایئرواسپیس کے ذریعے تیار کیا گیا تھا اور ہندوستانی بحریہ کو سپرد کرنے سے قبل اس کی ٹیسٹنگ کی جا رہی تھی۔ ٹیسٹنگ کے دوران ڈرون اچانک حادثہ کا شکار ہو گیا۔ حادثے کے بعد پورے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب ہندوستانی بحریہ اپنی سمندری سیکورٹی کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے۔ 4 ماہ قبل، ’ایم کیو-9 بی‘ سی گارجین ڈرون بھی تکنیکی خرابی کے باعث خلیج بنگال میں حادثہ کا شکار ہو گیا تھا۔ ’درشٹی 10‘ ڈرون کا حادثہ ہونے کے باوجود، توقع کی جا رہی ہے کہ اس میں موجود خرابی کو جلد دور کر لیا جائے گا تاکہ اس کے استعمال میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

    ہندوستانی بحریہ نے امریکہ سے 31 ’ایم کیو-9 بی‘ ڈرون خریدنے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد بحر ہند کے علاقے میں چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے۔ ’درشٹی 10‘ ڈرون کا حادثہ ایک سنگین معاملہ ہے، لیکن امید کی جا رہی ہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں جو خامیاں سامنے آئیں گی، ان کو جلد دور کر لیا جائے گا۔

    شمالی وزیرستان،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،4 خوارج جہنم واصل

    ملزم ملٹری ٹرائل میں جرم کی نیت نہ ہونے کا دفاع لے سکتا ہے،جسٹس امین الدین

    مفتی قوی کو کوئی حق نہیں….وینا ملک پھٹ پڑیں

  • بھارتی سپریم کورٹ کا ہم جنس پرستوں کی شادی فیصلے  پرنظر ثانی سے انکار

    بھارتی سپریم کورٹ کا ہم جنس پرستوں کی شادی فیصلے پرنظر ثانی سے انکار

    بھارتی سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کے اپنے 17 اکتوبر 2023 کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے اس سلسلے میں دائر نظر ثانی کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے میں کوئی قانونی خامی نہیں ہے۔

    سپریم کورٹ کے پانچ ججوں پر مشتمل بینچ نے اس معاملے کی بند چیمبر میں سماعت کی۔ بینچ کی سربراہی جسٹس بی آر گوائی کر رہے تھے، اور دیگر ججز میں جسٹس سوریہ کانت، بی وی ناگرتھنا، پی ایس نرسمہا اور دیپانکر دتہ شامل تھے۔ جن میں سے جسٹس نرسمہا وہ واحد جج ہیں جو 2023 میں سنائے گئے فیصلے کا حصہ تھے، جبکہ باقی چار ججز اب ریٹائر ہو چکے ہیں۔نظر ثانی کی درخواستوں میں 13 درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جن میں یہ موقف اپنایا گیا کہ شادی کوئی بنیادی حق نہیں ہے اور ہم جنس پرستوں کو اپنے ساتھی کا انتخاب کرنے اور ان کے ساتھ رہنے کا حق تو حاصل ہے، مگر حکومت ان کے رشتہ کو شادی کا درجہ دینے یا کسی اور طریقے سے قانونی حیثیت دینے کا حکم نہیں دے سکتی۔ درخواست گزاروں نے مزید کہا کہ حکومت ایسے جوڑوں کے تحفظات پر غور کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے سکتی ہے۔

    سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی واضح کیا کہ ہم جنس پرست جوڑے بچوں کو گود نہیں لے سکتے۔ عدالت نے یہ موقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ حکومت اور پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اور اس پر قانون سازی کے فیصلے کا اختیار انہیں دیا گیا ہے۔

    اس فیصلے سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی عدالت نے ہم جنس پرستوں کے حقوق کے بارے میں اس معاملے میں حکومت اور قانون سازوں کو فیصلہ سازی کا اختیار دیا ہے، اور عدالت نے اس اہم معاملے پر مزید قانونی بحث کی ضرورت نہیں سمجھی۔

    واضح رہے کہ 2023 میں بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دینے سے انکار کر دیا تھا تا ہم عدالت نے مودی سرکارکو حکم دیا کہ ہم جنس پرست کمیونٹی کے حقوق کو یقینی بنایا جائے،عدالت نے اس حوالہ سے قانون سازی کی بھی ہدایت کی ہے

    بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس چندر چوڑ نے بھارت کی مرکزی حکومت اور تمام ریاستی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ یقینی بنائیں کہ ہم جنس پرستوں کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہ کیا جائے،انکے حقوق بارے عوام کو آگاہی دی جائے،جن ہم جن پرستوں کو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے انکو حکومت تحفظ فراہم کرے ،حکومت یہ بات بھی یقینی بنائے کہ مختلف جنس والے بچوں کو آپریشن پر مجبور نہ کیا جائے،

    بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے فیصلے میں کہا کہ جنسی رجحان کی بنیاد پر یونین میں داخل ہونے کے حق پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، متضاد تعلقات میں خواجہ سرا افراد کو موجودہ قوانین بشمول پرسنل لاز کے تحت شادی کرنے کا حق ہے،غیر شادی شدہ جوڑے، بشمول ہم جنس پرست جوڑے، مشترکہ طور پر بچے کو گود لے سکتے ہیں،مرکزی ھکومت ہم جنس پرستوں کی یونین کے حقوق اور اختیارات کے لئے کمیٹی تشکیل دے، ہم جنس جوڑوں کو راشن کارڈ میں بھی شامل کرنے پر غور کیا جائے،بینک اکاؤنٹس کھلوانے میں ان کے لئے مسائل نہ بنائے جائیں،عدالت قانون نہیں بنا سکتی بلکہ صرف اس کی تشریح کر سکتی ہے اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنا سکتی ہے،

    بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اگر اسپیشل میرج ایکٹ کو ختم کر دیا جائے تو یہ ملک کو آزادی سے پہلے کے دور میں واپس لے جائے گا، اسپیشل میرج ایکٹ کے نظام میں تبدیلی کرنی چاہئے یا نہیں، اس کا فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے، اس عدالت کو محتاط رہنا چاہیے کہ وہ قانون سازی کے میدان میں داخل نہ ہوں،ہم جنس پرستوں کا معاملہ دیہی یا شہری کا نہیں لوگ ہم جنس ہوسکتے ہیں چاہے ان کا تعلق کسی گاؤں یا شہر سے ہو، صرف انگریزی بولنے والا یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ وہ ہم جنس پرست ہے یہ ایک کھیتوں میں کام کرنے والی عورت بھی ہوسکتی ہے،ہ ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو قاعدے کے طور پر قبول نہیں کیا جاسکتا

    سپریم کورٹ نے اس کیس میں بھارتی حکومت کا مؤقف بھی ریکارڈ کیا جس میں کہا گیا کہ حکومت ہم جنس پرستوں کو حقوق اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک کمیٹی قائم کرے گی جو ان چیزوں کا جائزہ لے گی،بھارتی سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی تاہم حکومت نے اس درخواست کی مخالفت کی تھی۔

    یورپ ہم جنس پرستی میں پاگل،پاکستان،روس اس پاگل پن کے مخالف ہیں،روسی سفیر

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    برطانیہ؛ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کرنے والے باس پر کروڑوں روپے جرمانہ

    ہندوستان ایک ہم جنس پرست ملک ہے آیوشمان کھرانہ

    ہم جنس پرستی کو پاکستان میں قانونی تحفظ،مخالفت کریں گے،زاہد محمود قاسمی

    ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹرز نے آپس میں منگنی کر لی

  • مودی سرکار ناکام،منی پور میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال،،تھانے پر حملہ

    مودی سرکار ناکام،منی پور میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال،،تھانے پر حملہ

    منی پور میں حالات دن بدن بدتر ہوتے جا رہے ہیں، جہاں حالیہ دنوں میں جھڑپوں اور احتجاج کی وجہ سے سکیورٹی کی صورتحال نازک ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، گزشتہ دنوں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران بھارتی فوج کا ایک افسر زخمی ہوگیا، جس کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی۔

    مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے پولیس سٹیشن پر حملہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ان کے مطالبات کو تسلیم کرے، لیکن جب بھارتی افسران نے انہیں دھمکیاں دیں، تو جوابی کارروائی کے طور پر مظاہرین نے پولیس سٹیشن پر پتھراؤ کیا اور پیٹرول بم پھینکے۔دریں اثنا، بھارتی فوج کی جانب سے جاری جعلی انکاؤنٹرز کے خلاف کوکی قبیلے اور دیگر مقامی تنظیموں نے شدید احتجاج شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

    کانگریس کے رہنما ملک ارجن کھرگے نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے منی پور میں فسادات نے شدت اختیار کی ہے اور پورا ریاستی نظام مفلوج ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "منی پور میں گاؤں کے گاؤں تباہ ہو چکے ہیں اور وزیر اعلیٰ کی نااہلی کی وجہ سے حالات بگڑتے جا رہے ہیں”۔اپوزیشن رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ "نااہل اور بے شرم ہیں، جو افسوس کا اظہار کرنے کے باوجود غائب ہوگئے ہیں”۔ اس کے علاوہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ منی پور فسادات پر بی جے پی کی مسلسل خاموشی اس کی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    اپوزیشن رہنماؤں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی ہے، اور کہا ہے کہ "مودی کے دور حکومت میں مذہبی عدم برداشت اور فرقہ واریت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے”۔ ان کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند تنظیموں کا منی پور پر قابض ہونا مودی کی ناکامی کا ایک اور ثبوت ہے۔اس کے ساتھ ہی، اپوزیشن نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ "جمہوریت کا دعویٰ کرتے ہوئے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے اور منی پور پر مکمل چپ سادھ رکھی ہے”۔

    منی پور کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ جھڑپوں، مظاہروں اور سیاسی الزامات نے پورے علاقے کو غیر مستحکم بنا دیا ہے۔ بھارتی فوج کی کارروائیاں، مقامی تنظیموں کا احتجاج، اور سیاسی جماعتوں کے سخت بیانات اس بات کا غماز ہیں کہ یہ بحران اب ایک نیا موڑ اختیار کر چکا ہے، اور اس کی شدت میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

    لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ، 6 ہزار گھر تباہ

    متحدہ عرب امارات میں بسے افراد کے لیے نئے فیملی قوانین کا اعلان

    آزاد کشمیر میں شدید برفباری، پاکستان آرمی کا ریسکیو آپریشن، مسافروں کی جان بچا لی

  • باکس آفس پر ناکام ہونے والی بھارتی فلم آسکرز کی فہرست میں شامل

    باکس آفس پر ناکام ہونے والی بھارتی فلم آسکرز کی فہرست میں شامل

    جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار سوریہ کی بھارت کے باکس آفس پر ناکام ہونےوالی فلم ’کانگووا‘ آسکر 2025 کے اُمیدواروں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل فلم ’کانگووا‘ ایسی فلم ہے جس کو 2024 میں ریلیز کے بعد باکس آفس پرناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جہاں فلم کے شور شرابے والے بیک گراؤنڈ میوزک اور دیگر اداکاروں کے کم اسکرین ٹائم پر شائقین نے شکایات کیں وہیں حیران کن طور پر اس فلم نے ایک خاص اعزاز حاصل کر لیا ہے، جو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

    جنوبی بھارتی مشہور اداکار سوریا کی فلم ’کانگووا‘ کو آسکر 2025 کے اُمیدواروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا سرُتھائی شیوا کی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو آسکر 2025 کے لیے مختلف ممالک کی فلم انڈسٹری کی 323 عالمی فلموں کے ساتھ امیدواروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    کرینہ کپور کے نئے سال پر پہنے گئے لباس کی قیمت سامنے آ گئی

    واضح رہے کہ فلم ’کانگووا‘ نے باکس آفس پر مایوس کن طور پر 96 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جو 350 کروڑ کے بڑے بجٹ پر بننے والی فلم کے لیے بےحد کم تھا اور اس فلم کے پروڈیوسرز کو بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا،اس فلم میں بالی ووڈ کے معروف اداکار بابی دیول نے بھی بطور وِلن کردار نبھایا تھا جس کو شائقین کی جانب سے بےحد سراہا گیا تھاکانگووا کو سنیما گھروں میں ریلیز کے بعد 8 دسمبر کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا گیا ہے، جہاں اسے ڈیجیٹل طور پر نشر کیا جا رہا ہے۔

    پاراچنار روڈ پر 48 چیک پوسٹس اور اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ

  • کرینہ کپور کے نئے سال پر پہنے گئے لباس کی قیمت سامنے آ گئی

    کرینہ کپور کے نئے سال پر پہنے گئے لباس کی قیمت سامنے آ گئی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے نئے سال کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جنہوں نے فوراً ہی مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 44 سالہ کرینہ کپور نے 2025 کے آغاز میں اپنے شوہر سیف علی خان اور بیٹے تیمور کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصاویر کھنچوائیں، جنہیں انہوں نے اپنی انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔ان تصاویر میں کرینہ کپور کا لباس اور میک اپ خاص طور پر توجہ کا مرکز بنے۔ اداکارہ ہمیشہ کی طرح اپنے شاندار انداز اور خوبصورتی کے باعث چرچے میں رہیں۔ کرینہ کپور نے جو لباس پہنا تھا، وہ نہ صرف ان کے ذاتی ذوق کا عکاس تھا بلکہ اس کی قیمت بھی کئی لوگوں کے لیے حیرت کا باعث بنی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق، کرینہ کپور نے جو لباس منتخب کیا تھا، اس کی قیمت 3 لاکھ 93 ہزار بھارتی روپے ہے۔ یہ لباس ایک بین الاقوامی فیشن برانڈ کا حصہ ہے اور اس میں استعمال ہونے والے مواد اور ڈیزائن نے اسے ایک اعلیٰ سطح کی پرفیکشن اور خوبصورتی کے معیار تک پہنچا دیا ہے۔اداکارہ کا لباس، جو کہ ایک خوبصورت اور شاندار ڈیزائن میں تھا، سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ صارفین کرینہ کے انتخاب کی تعریف کرتے ہوئے ان کے انداز کو بالی ووڈ کی فیشن کے حوالے سے ایک نیا معیار قرار دے رہے ہیں۔

    تصاویر میں کرینہ کپور اور ان کے خاندان کی خوشی اور محبت کی جھلکیاں بھی نظر آ رہی ہیں، جس نے ان کے مداحوں کو مزید متاثر کیا ہے۔ اس موقع پر کرینہ کا چہرہ خوشی سے چمک رہا تھا، اور وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئے سال کے آغاز کو خوشگوار انداز میں منا رہی تھیں۔کرینہ کپور کی فیشن اور زندگی کے بارے میں ہر نئی خبر ان کے مداحوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنتی ہے، اور یہ تصاویر بھی ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔

    بلاول سے سبکدوش ہونے والے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    بنی گالہ شفٹ کرنے کی آفر گنڈاپور عمران خان کے پاس لیکر آئے،علیمہ خان

  • سلمان خان کے گھر کی سیکورٹی میں اضافہ،کرنٹ والی باڑ نصب

    سلمان خان کے گھر کی سیکورٹی میں اضافہ،کرنٹ والی باڑ نصب

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر اپنے گھر کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بڑے اقدامات کیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق، سلمان خان کو گزشتہ کچھ عرصے سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں، جس کے بعد انہوں نے اپنے ممبئی میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹ کی سیکیورٹی میں اضافہ کر لیا ہے۔سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کی سیکیورٹی میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، جس میں بلٹ پروف شیشے اور کرنٹ والی باڑ لگائی گئی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد سلمان خان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، خاص طور پر اس پس منظر میں جب انہیں مختلف گروپوں سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔یہ سیکیورٹی اقدامات بھارتی سیاستدان بابا صدیق کے قتل کے بعد کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کے لیے مزید تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی۔ سوشل میڈیا پر سلمان خان کے گھر کے باہر کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، جن میں ان سیکیورٹی اقدامات کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    صرف سلمان خان کے ممبئی والے گھر کی سیکیورٹی ہی نہیں بلکہ ان کے مہاراشٹرا میں واقع فارم ہاؤس کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ ان دونوں مقامات پر سیکیورٹی گارڈز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے اور جدید ترین حفاظتی آلات نصب کیے گئے ہیں۔بھارتی حکومت کی جانب سے سلمان خان کو وائی پلس سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، جس کے تحت انہیں مسلسل پولیس کی نگرانی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کی ایک خصوصی گاڑی بھی سلمان خان کے ہمراہ رہتی ہے تاکہ ان کی حفاظت کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کو لارنش بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی مرتبہ قتل کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔ گزشتہ سال ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے بعد ان کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا تھا۔ ان واقعات کے بعد سلمان خان کی زندگی کو درپیش خطرات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے سبب ان کے لیے اس سطح کی سیکیورٹی کے اقدامات ضروری سمجھے گئے۔سلمان خان کے لیے اس وقت یہ انتہائی اہمیت کا حامل معاملہ بن چکا ہے کہ وہ اپنی زندگی اور اہل خانہ کو تحفظ فراہم کر سکیں۔ ان کی طرف سے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اپنے تحفظ کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ اجلاس، حج سفارشات منظور

    وزارتوں،اداروں کو ضم،ڈیڑھ لاکھ آسامیوں کو ختم کیا جا رہا، وزیر خزنہ

    حکومت کا بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر کام

  • پیار ہو تو ایسا،شادی شدہ خاتون چھ بچے چھوڑ کر بھکاری کے ساتھ رفوچکر

    پیار ہو تو ایسا،شادی شدہ خاتون چھ بچے چھوڑ کر بھکاری کے ساتھ رفوچکر

    پیار ہو تو ایسا،اتر پردیش کے ضلع ہرپال پور میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 36 سالہ خاتون اپنے شوہر راجو اور 6 بچوں کو چھوڑ کر ایک بھکاری کے ساتھ فرار ہو گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راجو نامی شہری نے اپنی بیوی کے بھکاری کے ساتھ بھاگ جانے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو، جو کہ 45 سال کا ہے، نے اپنی شکایت میں بتایا کہ وہ اپنی بیوی راجیشوری اور 6 بچوں کے ساتھ ہرپال پور کے علاقے میں رہتا تھا۔ اس دوران محلے میں 45 سالہ ننھے پنڈت نامی شخص آ کر بھیک مانگتا تھا اور کبھی کبھار راجیشوری سے بات کرتا تھا۔ راجو کا کہنا تھا کہ اس بھکاری کے ساتھ بیوی کی فون پر بھی بات چیت ہوتی تھی، جس سے اسے شک ہونے لگا تھا۔راجو نے بتایا کہ 3 جنوری 2025 کی دوپہر تقریباً 2 بجے اس کی بیوی نے اپنی بیٹی خوشبو کو بتایا کہ وہ کپڑے اور سبزی خریدنے بازار جا رہی ہے، مگر اس کے بعد وہ واپس نہیں آئی۔ راجو نے اس کے بعد اپنی بیوی کو ہر جگہ تلاش کیا، مگر وہ کہیں بھی نہیں ملی۔ راجو کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتا ہے کہ اس کی بیوی بھکاری ننھے پنڈت کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔

    راجو نے مزید کہا کہ اس نے ایک بھینس بیچ کر جو رقم حاصل کی تھی، وہ بھی اس کی بیوی اپنے ساتھ لے گئی۔ اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فرار ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ تھا۔پولیس نے راجو کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بھارتی پولیس کے مطابق، ننھے پنڈت اور خاتون کی تلاش کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔راجو کی شکایت کے مطابق، اس کی بیوی کا بھکاری کے ساتھ یہ تعلق طویل عرصے سے تھا اور پولیس کو شک ہے کہ یہ فرار کسی پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت کیا گیا ہے۔

    اس واقعے نے علاقے میں سنسنی پھیلادی ہے اور مقامی افراد میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ کچھ لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ ایک غیر متوقع اور جذباتی فیصلہ تھا، جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ اس میں کچھ خفیہ وجوہات ہو سکتی ہیں، جن کے بارے میں ابھی تک معلومات نہیں مل سکیں۔پولیس کی تفتیش ابھی جاری ہے اور جب تک دونوں ملزمان گرفتار نہیں ہوتے، یہ واقعہ علاقہ میں موضوع بحث بنا رہے گا۔ تاہم، راجو نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کو واپس لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

    پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز سامنے آگئیں

    ٹک ٹاکر بسمہ بی بی پر شوہر کے قتل کا الزام ثابت، عدالت نے سزا سنا دی

  • بالی ووڈ کو چھوڑنے والی  بھارتی اداکارہ ثناء خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

    بالی ووڈ کو چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

    اسلام کی خاطر بالی ووڈ کو چھوڑنے والی معروف بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک خوشی کی خبر شیئر کی ہے۔ ثناء خان نے انسٹاگرام پر ایک اینیمیٹڈ ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری دی اور اللہ کے سامنے شکرگزاری کا اظہار کیا۔

    ثناء خان نے جو اینیمیٹڈ ویڈیو شیئر کی، اس میں ایک اہم پیغام تھا۔ ویڈیو میں لکھا گیا ہے کہ:”اللّٰہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس کی اچھی پرورش کرنے کی توفیق دے تاکہ یہ اللّٰہ کا تابع دار بندہ بنے۔”ویڈیو میں مزید کہا گیا ہے،”ہم یہ اطلاع دیتے ہوئے بہت خوش ہیں کہ ہمارے ہاں 5 جنوری 2025ء، یعنی 5 رجب 1446ہجری کو ایک ننھے شہزادے کی پیدائش ہوئی ہے اور طارق جمیل نے اپنے چھوٹے بھائی کا بہت پُرجوش انداز میں استقبال کیا ہے۔”ثناء خان نے اس ویڈیو میں یہ بھی ذکر کیا کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں کہ اس نے انہیں یہ عظیم نعمت دی ہے۔

    ثناء خان نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا،”اللّٰہ تعالیٰ نے ہر چیز مقدر میں لکھی ہے۔ اللّٰہ ہمیں ہر چیز صحیح وقت پر عطاء کرتا ہے اور جب عطاء کرتا ہے تو جھولیاں خوشیوں سے بھر دیتا ہے۔”انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی اس خوشی میں شریک کرنے کی کوشش کی اور اللہ کا شکر ادا کیا۔

    ثناء خان کے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔ ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد دی اور ساتھ ہی بیٹے کا نام رکھنے کے حوالے سے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ثناء خان اپنے اس بیٹے کا نام "مفتی مینک” رکھیں گی، جو کہ معروف مبلغ مفتی مینک کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کے حوالے سے جڑا ہوا تھا۔ایک اور صارف نے تجویز دی کہ چونکہ ثناء خان کے بڑے بیٹے کا نام "طارق جمیل” ہے، تو چھوٹے بیٹے کا نام "طارق مسعود” رکھا جائے۔کچھ صارفین نے پوسٹ کے کمنٹس میں یہ بھی لکھا کہ وہ بے صبری سے اس بچے کا نام جاننے کے منتظر ہیں اور اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔

    ثناء خان نے اپنے فلمی کیریئر کو خیر باد کہہ کر اسلام کی طرف قدم بڑھایا تھا اور اب وہ اپنے خاندان کے ساتھ ایک نئے روحانی سفر پر ہیں۔ ان کی زندگی میں یہ نیا باب ایک خوشی کا پیغام لے کر آیا ہے، جس پر ان کے مداحوں نے بھرپور محبت اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔

    ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام سید طارق جمیل کیوں رکھا

    ثنا خان کےبعد ایک اور بھارتی اداکارہ نےاسلام کی خاطر فلم انڈسٹری چھوڑ دی

    ثنا خان نے شرعی ملبوسات کا برانڈ لانچ کرلیا

    حجاب پر تنقید ، ثنا خان نے صارف کا منہ بند کردیا

  • تبت میں زلزلہ، 53 افراد ہلاک، متعدد عمارتیں گر گئیں

    تبت میں زلزلہ، 53 افراد ہلاک، متعدد عمارتیں گر گئیں

    چین کے علاقے تبت میں آج صبح 7.1 شدت کے زلزلے نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں گر گئیں اور 53 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس زلزلے نے نہ صرف چین بلکہ نیپال اور بھارت کے بعض حصوں میں بھی شدید اثرات مرتب کیے۔

    چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق، یہ زلزلہ چین کے تبت کے علاقے ٹنگری کاؤنٹی کے قریب آیا تھا، جس کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے، چینی وقت کے مطابق یہ زلزلہ صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا اور اس کے فوراً بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے، جنہوں نے مزید تباہی مچائی۔چینی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹنگری کاؤنٹی میں متعدد مکانات اور عمارتیں گرنے کے باعث کم از کم 53 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ درجنوں افراد زخمی بھی ہیں۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جس کے سبب ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں بھی اس زلزلے کے شدید اثرات محسوس کیے گئے اور عمارتیں لرزنے لگیں۔ نیپال میں زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں بھی شہر میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اگرچہ ابھی تک نیپال میں کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

    بھارت کے شمالی علاقے اور بہار ریاست میں بھی زلزلے کے اثرات محسوس کیے گئے۔ بھارت میں زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ بھارتی ریاست بہار میں اس زلزلے کے دوران عمارتیں چند سیکنڈز تک لرزتی رہیں، تاہم وہاں بھی کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    چینی میڈیا کے مطابق یہ زلزلہ گزشتہ پانچ سالوں میں تبت میں آنے والا سب سے طاقتور اور خطرناک زلزلہ تھا۔ تبت کے پہاڑی علاقے میں اس طرح کے قدرتی آفات کا سامنا معمول کی بات ہے، لیکن اس بار زلزلے کی شدت اور اس کی تباہی نے تمام علاقے کو چونکا دیا ہے۔چینی حکام نے فوری طور پر امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے اور فوج کو بھی ہنگامی طور پر روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو بچایا جا سکے اور امداد فراہم کی جا سکے۔

    زلزلے کے بعد عالمی برادری کی جانب سے چین کے متاثرہ علاقوں کے لیے اظہار ہمدردی اور امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔ کئی ممالک نے چینی حکام سے رابطہ کیا اور ان کی مدد کے لیے تیار ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔تبت میں اس شدید زلزلے نے جہاں ایک طرف علاقے میں خوف و ہراس پیدا کیا، وہیں دوسری جانب حکومتی اور مقامی امدادی ٹیموں کی فوری کارروائی سے متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے۔

    پاکستان میں سکواش کے فروغ کے حوالے سے ایک بڑی خوشخبری

    جمائما جنوبی افریقا میں پہاڑی سے گر کر زخمی

    پاکستان کاچین میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار
    اسلام آباد: پاکستان نے چین کے علاقے ژیژانگ (Xizang) میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام نے چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے دعائیں کی ہیں۔پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم ژیژانگ میں زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسردہ ہیں اور ہم چین کے عوام و حکومت کے ساتھ اس دردناک موقع پر کھڑے ہیں۔ ہم اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔”پاکستان نے چین کی حکومت کو مکمل حمایت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم چین کے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کوششوں میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہماری دعائیں زخمیوں کے ساتھ ہیں اور ہم ان کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ہم ان لوگوں کے لیے بھی دعاگو ہیں جو ابھی تک لاپتہ ہیں۔”مزید برآں، پاکستان نے چین کی حکومت اور امدادی اداروں کو نیک تمناؤں کے ساتھ حوصلہ افزائی کی ہے، پاکستانی حکومت نے امدادی کوششوں کی کامیابی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا عہد کیا اور امید ظاہر کی کہ چین اس سانحے کے بعد جلد از جلد اپنے شہریوں کی بحالی کی طرف قدم اٹھائے گا۔پاکستان کے عوام نے بھی اس سانحے کے حوالے سے چین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور سوشل میڈیا پر متاثرین کے ساتھ یکجہتی کے پیغامات جاری کیے ہیں۔