Baaghi TV

Tag: بھارت

  • پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات ، بھارت  میًں صف ماتم بچھ گئی

    پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات ، بھارت میًں صف ماتم بچھ گئی

    پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات نے بھارت میًں صف ماتم بچھا دی ہے، مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔

    خلیجی جنگ کے تناظر میں بھارت کی سفارتی ناکامی پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے نام نہاد ’وشوا گرو‘ مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا،بھارتی جریدے ڈیکن ہیرالڈ کے مطابق سینئرکانگریس رہنما جئے رام رامیش نےایکس پر پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کے بطور ثالث مرکزی کردار نے خودساختہ وشوا گرو مودی کی انداز سیاست پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ مودی کی "نمستے ٹرمپ” اور” پھر ایک بار ٹرمپ سرکار” مہم کے باوجود امریکا نے پاکستان کو یہ کردار کیسے ادا کرنے دیا، کانگریس لیڈر مودی امریکا کے ساتھ یکطرفہ تجارتی معاہدے پر رضامند ہونے کے باوجود کوئی سیاسی فائدہ نہ اٹھاسکے،جئے رام رامیش بھارت برکس پلس کی صدارت کے باوجود خلیجی جنگ کے تناظرمیں کوئی مصالحتی قدم کیوں نہ اٹھاسکا۔

  • بھارت حسد کی آگ میں جلنے کے بجائے پاکستان کا احسان مانے،احسن اقبال

    بھارت حسد کی آگ میں جلنے کے بجائے پاکستان کا احسان مانے،احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت عالمی برادری کی تمام تر توجہ کا مرکز پاکستان ہے-

    اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ حالیہ جنگی صورتحال نے عالمی معیشت کو شدید بحران سے دوچار کر دیا تھا، تاہم اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وہ اعزاز بخشا کہ وہ اس جنگ کو ختم کروانے کا ذریعہ بنا آج امن کی خاطر امریکی اور ایرانی وفود کا اسلام آباد میں موجود ہونا پاکستان کی سفارتی کامیابی اور عزت کی دلیل ہے۔

    احسن اقبال نے کہاکہ ملک کو یہ عالمی وقار وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کوششوں کی بدولت حاصل ہوا ہے اگر سرحد کے دو سری طرف دیکھا جائے تو وہاں سے اٹھتا ہوا دھواں واضح ہے، اور ہمارے پڑوسی اس کامیابی پر کوئلے کی طرح جل کر راکھ ہو رہے ہیں، بھارت کو چاہیے کہ وہ حسد کی آگ میں جلنے کے بجائے پاکستان کا احسان مانے، کیونکہ پاکستان نے بھارت سمیت پوری دنیا کو ایک بڑی تباہی سے محفوظ رکھا ہے، ان کے بقول، پہلے میدانِ جنگ میں حق کا معرکہ اور اب امن کی کو ششوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

  • بھارتی ریاست منی پور میں پولیس کی شہریوں پراندھا دھند فائرنگ

    بھارتی ریاست منی پور میں پولیس کی شہریوں پراندھا دھند فائرنگ

    مودی حکومت کی انتہا پسندانہ اور متعصبانہ پالیسیوں کے باعث خانہ جنگی کا شکار ریاست منی پور میں پولیس کی شہریوں پراندھا دھند فائرنگ سے متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے-

    بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق منی پورحکومت نے بشنوپور بم دھماکے میں 2بچوں کی موت اورخاتون کے زخمی ہونے پر5 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ بندکردیا، واقعہ کے بعد احتجاجی افراد نے تھانے کے سامنے ٹائرجلا کر چیک پوسٹ کو نقصان پہنچایا، مشتعل ہجوم نے پولیس کیمپ پر حملہ کیا جبکہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں کم ازکم 19افراد شدیدزخمی ہوگئے-

    مقامی جریدے منی پورپوسٹ کے مطابق احتجاج کے دوران غاصب بھارتی فوج نے عوام کیلئے تیل لے جانے والے 2 ٹینکر چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پرخودہی انہیں جلاڈالا،مقامی افراد کی طرف سے منی پور میں جاری فسادات اور جانی و مالی نقصانات پر مودی حکومت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے.

    ماہرین کے مطابق ہندوستانی فوج اپنے مذموم مفادات کی خاطر عام شہریوں کے جان ومال کو نشانہ بنانے والی دہشت گرد تنظیم کا بھیانک روپ دھار چکی ہے،جبکہ منی پور کشیدگی پر مودی سرکار نہ صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بلکہ سیاسی مقاصد کیلئے نسلی فسادات کو مزید ہوا دے رہی ہے

  • ٹرمپ کا پاکستان کو ایران جنگ کے خاتمے میں کردار دینے کا ذکر حیران کن ہے،ششی تھرور

    ٹرمپ کا پاکستان کو ایران جنگ کے خاتمے میں کردار دینے کا ذکر حیران کن ہے،ششی تھرور

    بھارت کے معروف سیاستدان اور سابق سفارتکار ششی تھرور نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اسے اہم سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔

    انڈیا ٹو ڈے کو دیے گئے انٹرویو میں ششی تھرور نے کہا کہ عالمی سطح پر بدلتی صورتحال میں پاکستان ایک مؤثر کردار ادا کر رہا ہے جبکہ بھارت سفارتی میدان میں پیچھے رہتا دکھائی دے رہا ہے، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان میں پاکستان کو ایران جنگ کے خاتمے میں کردار دینے کا ذکر حیران کن ہے اور یہ بھارت کے لیے ایک اسٹریٹجک ناکامی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خود کو عالمی سطح پر ایک استحکام فراہم کرنے والے ملک کے طور پر پیش کر رہا ہے جبکہ بھارت اپنی سفارتی حیثیت کھو رہا ہے، بھار ت میں اس وقت سنجیدہ عالمی معاملات کے بجائے غیر اہم موضوعات پر توجہ دی جا رہی ہے، جو کہ ایک تشویشناک رجحان ہے بدلتی عالمی صورتحال میں خاموش رہنا دانشمندی نہیں بلکہ اندھی وفاداری کے مترادف ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت اپنی خارجہ پالیسی پر سنجیدگی سے نظرثانی کرے،عالمی نظام تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور اگر بھارت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو اسے سفارتی سطح پر مزید نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

  • امریکا ایران جنگ بندی :بھارتی بھی  پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے معترف

    امریکا ایران جنگ بندی :بھارتی بھی پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے معترف

    امریکا اور ایران کے مابین 2 ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جہاں عالمی برادری نے اس پیش رفت کو مشرقِ وسطیٰ میں امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے وہیں بھارتی بھی امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے معترف ہیں۔

    امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی پاکستان کے رابطوں کا نتیجہ ہے، جس میں اسلام آباد نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ محاذ آرائی کو کم کریں اور تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے سفارت کاری کو موقع دیں لیکن پاکستان کا یہ ثالثی کردار نہ تو بھارت کو ہضم ہو رہا ہے اور نہ اسرائیل اس سے خوش ہے جہاں بھارتی میڈیا میں پاکستان کی کامیاب سفارت کاری پر ماتم کا سماں ہے وہیں بھارتی پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے معترف ہیں، بھارتی عوام نے کُھل کر پاکستانی کردار کی تعریف کی۔

    سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر #PakGlobalPeaceMaker ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،بھارتی پروفیسر اشوک سوین نے وائٹ ہاؤس کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پاکستان کی سفارتکاری کی تعریف کی اور لکھا یہ ایران کے لیے ایک فتح اور پاکستان کے لیے اعزاز کا نشان ہے مودی شاید پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے چاہتے تھے مگر اس کے برعکس بھارت خود تنہا رہا گیا۔

    بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف نے شاندار کام کیا،جبکہ مصنف اتل کھتری نے لکھا کہ ‘میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان کے لیے یہ ٹوئٹ کروں گا،ساتھ ہی انہوں نے دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے ثالثی کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا-

    فلمی نقاد کے آر کے نے وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ممکنہ ایٹمی جنگ کو روک کر نا صرف خلیجی خطے بلکہ پوری دنیا کو بچایا بلکہ دنیا کے اختتام تک آپ کو ایک ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا-

    دفاعی تجزیہ کار ابھیجیت مترا نے وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ بندی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ثالثی کے لیے مہارت درکار ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی خطرہ مول لینے کی بھی صلاحیت ہونی چاہیے، پاکستان نے دونوں کو بخوبی انجام دیا۔

    مصنف اور دانشور جیانت بھنڈاری نے جنگ بندی پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان نے دکھا دیا ہے کہ وہ اچھے رہنما تلاش کر سکتا ہے، بنگلہ دیش اور سری لنکا بہت بہتر کام کر رہے ہیں، ہندوستانیوں کو خود سوچنا چاہئے کہ آخر وہ سڑکوں کے غنڈوں کی صلاحیت والے لیڈروں کی حمایت کیوں کرتے ہیں-

    بھارت کے مشہور اسکالر اشوک سوین نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے کامیاب مذاکرات نہ صرف امریکا اور ایران کے اس پر بھروسے کا ثبوت ہیں، بلکہ یہ چین کے اعتماد کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔ مودی پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنا چاہتے تھے، لیکن اس کے بجائے انہوں نے بھارت کو ہی تنہا کر دیا ہے۔

    جہاں بھارتیوں کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے وہیں گودی میڈیا کو پاکستان کی تعریفیں ہضم نہیں ہو رہیں اور اپنی خفت مٹانے کے لیے قصے کہانیاں بھی گڑھنی شروع کردی ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کے ایکس پر جاری پیغام کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔

    بھارتی نیوز چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کے ایک سگمنٹ میں موجود تجزیہ کار نے سوال اٹھایا کہ امریکا اور ایران نے ثالثی کے لیے پاکستان پر بھروسہ کیا لیکن بھارت پر کیوں نہیں-

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پاکستان کی نمایاں حیثیت نے خطے میں اثر و رسوخ کے موجودہ حساب کتاب کو چیلنج کر دیا ہے جنگ بندی کے اس وقفے کو عارضی خاموشی سے مستقل مذاکرات میں بدلنے کے موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    بھارت کے لیے یہ صورتحال سفارتی طور پر کافی حساس ہے نئی دہلی طویل عرصے سے خود کو ایک ابھرتی ہوئی عالمی سفارتی طاقت کے طور پر پیش کر رہا ہے، لیکن مشرقِ وسطیٰ کے ہائی اسٹیک مذاکرات کے مرکز میں اسلام آباد کے اچانک نمودار ہونے نے بھارت کے اسٹریٹجک حلقوں اور میڈیا میں بحث چھیڑ دی ہے جہاں پاکستان کے اس کردار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    پاکستان کی یہ شمولیت حالیہ ہفتوں میں بتدریج بڑھی ہے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم شہباز شریف نے تہران اور واشنگٹن دونوں کے ساتھ رابطے بحال رکھے اور آج کے کامیاب مذاکرات سے پہلے ہمیشہ تحمل کا درس دیا۔

    خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعلقات، ایران کے ساتھ ورکنگ ریلیشنز اور امریکا کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کی تاریخ نے اسے ایک منفرد مقام دیا کہ جب تناؤ عروج پر پہنچا تو اس نے ایک ثالث کے طور پر کردار ادا کیا جنگ بندی کی خبر پر مارکیٹ نے فوری ردِعمل ظاہر کیا اور آج تناؤ میں کمی کے فوراً بعد تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے نیچے گر گئیں۔

  • بھارت : رن آؤٹ تنازعے پر امپائر قتل

    بھارت : رن آؤٹ تنازعے پر امپائر قتل

    بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران معمولی تنازعے پر امپائر کو قتل کر دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں پیش آیا جہاں ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران رن آؤٹ تنازع پر امپائر ڈولا اجیت بابو کو قتل کردیا گیا جبکہ قاتل موقع سے فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق اتوار کی شام تین ٹیموں کے درمیان جاری میچ میں رن آؤٹ کے فیصلے پر جھگڑا ہوا جسے امپائر اجیت بابو اور ان کے ساتھی بڈوموری چیرنجیوی نے وقتی طور پر ختم کرا دیا،تاہم ایک تماشائی کانتا کشور اس معاملے پر مشتعل ہوگیا اور بدتمیزی کرنے لگا۔

    بعد ازاں اس نے امپائروں کو معاملہ سلجھانے کے بہانے بلایا، میچ ختم ہونے کے بعد جب وہ موقع پر پہنچے تو دوبارہ تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے اچانک چاقو نکال کر حملہ کر دیا،اجیت بابو شدید زخمی ہوکر دم توڑ گئے جبکہ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے، اہل خانہ کے مطابق ملزم نشے میں تھا اور پہلے سے حملے کا منصوبہ بنا چکا تھا-

  • ایئر انڈیا کے سی ای او مستعفیٰ

    ایئر انڈیا کے سی ای او مستعفیٰ

    ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیمپبل ولسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جبکہ ایئرلائن مسلسل مالی خسارے اور ریگولیٹری تحقیقات کے دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایئرلائن گزشتہ سال ہونے والے ایک مہلک حادثے کے بعد سخت نگرانی میں ہے، جس میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے،ادھر حریف ایئرلائن انڈیگو نے حال ہی میں ہوا بازی کے ماہر Willie Walsh کو اپنا نیا سی ای او مقرر کیا ہے، جس سے مسابقتی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے، ولسن 6 ماہ کے نوٹس پیریڈ پر ہیں اور نئے سی ای او کی تقرری تک کمپنی کے ساتھ رہیں گے۔

    واضح رہے کہ کیمپبل ولسن کو 2022 میں Tata Group کی جانب سے ایئر انڈیا کی بہتری کے لیے تعینات کیا گیا تھا، جب کمپنی کو سرکاری ملکیت سے نکال کر نجی شعبے میں لایا گیا ایئرلائن کو متعدد مسائل کا سامنا ہے، جن میں طیاروں کی تاخیر سے فراہمی، حفاظتی قواعد کی خلاف ورزیاں، اور آپریشنل کمزوریاں شامل ہیں ریگولیٹرز نے ایئرلائن کو ایسے معاملات پر بھی سرزنش کی، جیسے بغیر مکمل حفاظتی جانچ کے پروازیں چلانا۔

    اگرچہ ولسن نے اپنے دور میں کچھ اصلاحات متعارف کروائیں، جیسے طیاروں کی مرمت اور سروس میں بہتری، مگر کمپنی مسلسل خسارے میں رہی مالی سال 2024-2025 میں ایئر انڈیا اور اس کی ذیلی سروس نے مجموعی طور پر قریباً 98 ارب روپے کا نقصان رپورٹ کیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا کی مکمل بحالی کے لیے موزوں قیادت تلاش کرنا ایک بڑا چیلنج ہوگا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی اور علاقائی حالات ایوی ایشن انڈسٹری پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

  • یوگی  آدتیہ ناتھ  کے  مسلمانوں سے متعلق متنازع بیانات  ،سیاسی اور سماجی حلقوں میں شدید ردعمل

    یوگی آدتیہ ناتھ کے مسلمانوں سے متعلق متنازع بیانات ،سیاسی اور سماجی حلقوں میں شدید ردعمل

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ کی جانب سے ایک خطاب کے دوران مسلمانوں سے متعلق متنازع بیانات پر سیاسی اور سماجی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

    آدتیہ ناتھ نے آسام کے برپیٹا میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے امیدوار دیپک کمار داس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی اور کانگریس اور متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) پر سخت تنقید کی انہوں نے کہا کہ آسام کو ‘لو جہاد’ اور ‘لینڈ جہاد’ کی سرزمین نہیں بننے دیا جائے گا کانگریس نے تو انتخابات سے پہلے ہی میدان چھوڑ دیا ہے جب کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ‘یو ڈی ایف کو خلیج بنگال میں پھینک دیا جائے ‘
    نیتن یاہو کا چیف آف اسٹاف عہدے سے مستعفیٰ

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آسام کو مبینہ طور پر ’مسلم دراندازوں‘ سے پاک کر سکتی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر مسلمان کی نشاندہی کرکے اسے ریاست سے نکالا جا سکتا ہے اتر پردیش میں اب کسی کو سڑکوں پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ عبادت گاہوں سے بلند آواز میں عبادات یا اعلانات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

    یوگی آدتیہ ناتھ کے ان بیانات پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، جبکہ انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات مذہبی ہم آہنگی کو متاثر کر سکتے ہیں اور معاشرتی تقسیم کو بڑھا سکتے ہیں۔

    سعودی عرب کا سیٹلائٹ”شمس”کامیابی سے لانچ

  • بھارت کو انتہائی تشویش کا حامل ملک قرار دینےاور تجارت  مشروط کرنے کا مطالبہ

    بھارت کو انتہائی تشویش کا حامل ملک قرار دینےاور تجارت مشروط کرنے کا مطالبہ

    امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کے وائس چئیر ڈاکٹر آصف محمود نے ٹرمپ انتظامیہ سے ”انتہائی تشویش کا حامل ملک’قرار دینےاور تجارت مشروط کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

    امریکن پاکستانی ڈاکٹر آصٖف محمود نے کہا کہ بھارت میں گرجا گھر جلائے جارہے ہیں، مسلمانوں پر پابندی ہے کہ وہ گوشت نہیں کھاسکتےغیرہندو لڑکیوں سے جبری شادیاں کی جارہی ہیں اور ہجوم کے ہاتھوں لوگوں کوتشدد کا نشانہ بنایا جارہاہےبھارت کی 13 ریاستوں میں مذہب کی تبدیلی کے خلاف قوانین نافذ کیے جا چکے ہیں، لوگوں کے مذہبی احساسات مجروح کیے جانے سے متعلق الزامات غیرمتناسب طور پر اقلیتوں بشمول مسلمانوں اور مسیحیوں کو متاثر کررہے ہیں، ایسے بھارت کو نہ صرف انتہائی تشویش کا حامل ملک قراردیاجائےبلکہ بھارت سے امریکا کی تجارت کو مذہب وعقائد کی آزادی سے متعلق حالات بہتر بنانے سے مشروط کیا جائے۔

    ایران کی خفیہ ٹیکنالوجی امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے، امریکی میڈیا

    دوسری جانب ڈاکٹرآصف محمود کی جانب سے یہ مطالبات کیے جانے پر بھارت میں انتہاپسند لابی سوشل میڈیا پر غیرمعمولی طور پر متحرک ہوگئی ہےسوشل میڈیا صارفین ڈاکٹرآصف محمود کا نام اورتصویر لگا کرانتہائی متنازعہ پوسٹ بنا کر امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کے وائس چئیر سے منسوب کررہے ہیں-

    مودی کی مسلم مخالف پالیسی پر ششی تھرور کی سخت تنقید

  • مودی کی مسلم مخالف پالیسی پر ششی تھرور کی سخت تنقید

    مودی کی مسلم مخالف پالیسی پر ششی تھرور کی سخت تنقید

    سینئر بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے مودی سرکار کے مسلم مخالف بیانیے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    ایک انٹرویو میں ششی تھرور نے بالی وڈ فلم امر اکبر انتھونی کا حوالہ دے کر نئے اور پرانے بھارت کا موازنہ کیا اور کہ کہا ماضی کے بھارت میں انٹرٹینمنٹ کے ذریعے بھی محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جاتا تھا، امر اکبر انتھونی جیسی فلموں پر ٹیکس چھوٹ ملتی تھی تاکہ ٹکٹ کے پیسے بھی کم ہوں اور لوگ شوق سے ایسی فلمیں دیکھیں، اب دور بدل چکا ہے اور ایسی فلموں کو ٹیکس چھوٹ کے ذریعے فروغ دیا جا رہا ہے جن میں مسلمانوں کے خلاف نفرت دکھائی جاتی ہے، ششی تھرور نے اس رویے کو بیانیے اور اقدار میں بڑی تبدیلی کا عکاس قرار دیا۔

    بارشوں کی پیشگوئی کے باعث تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے،شرجیل میمن

    ایران کی خفیہ ٹیکنالوجی امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے، امریکی میڈیا