مودی نے ہندوتوا سوچ اور جھوٹے دعوؤں سے بھارت کے عوام کو اپنا غلام بنا کر اقتدار کی کرسی سنبھال رکھی ہے۔
بھارتی جریدے دی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مودی نے ہندوتوا سوچ اور جھوٹے دعوؤں سے بھارت کے عوام کو اپنا غلام بنا کر اقتدار کی کرسی سنبھال رکھی ہے ،بھارتی معیشت میں روپیہ کمزور، سرمایہ ملک سے باہر اور نجی سرمایہ کار تباہی کا شکار ہے،جنگ کے باعث ترسیلاتِ زر میں کمی سے بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر دباؤ کا شکار ہے-
دی ٹیلی گراف نے کہا کہ خزانے سے بے پناہ رقم مودی کو عظیم انسان بنا کر پیش کرنے پر خرچ کی گئی، مودی حکومت الیکشن کمیشن سمیت دوسرے اداروں کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے،مودی کی طرح امیت شاہ بھی ہندو راشٹرا بنا کر مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتا ہے، مودی حکومت الیکشن کمیشن سمیت دوسرے اداروں کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے،مودی اورامیت شاہ کے حکومت میں رہنے میں پر یس پر دباؤ اور "گودی میڈیا” نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں امیروں کا نظام بن چکا ،بااثر افراد حکمرانوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں-
