Baaghi TV

Tag: بھارت

  • بھارتی وزیر اعلیٰ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت ، ان کی بیوہ عہدے کے لیے نامزد

    بھارتی وزیر اعلیٰ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت ، ان کی بیوہ عہدے کے لیے نامزد

    مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد ان کی بیوہ کو عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے-

    نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی رکنِ پارلیمنٹ سنیترا پاوار، جو 2 روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے اجیت پاوار کی اہلیہ ہیں، ہفتے کے روز مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پاوار 28 جنوری کو ایک طیارہ حادثے میں جان سے گئے تھے، جس کے بعد یہ عہدہ خالی ہو گیا تھا۔

    این سی پی ترجمان روپالی پاٹل تھومبرے نے خبر رساں ادارے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے سنیترا پاوار کو یہ ذمہ داری سنبھالنے پر آمادہ کیا، کیونکہ سیاست میں وقت کی بہت اہمیت ہوتی ہے، اجیت دادا کی موت ہم سب کے لیے ایک بڑا صدمہ ہےسنیترا واہنی سب سے زیادہ غم میں ہیں کیونکہ انہوں نے اچانک اپنے شوہر کو کھو دیا یہ ان کی وفات کے بعد چوتھا دن ہے پارٹی کارکنوں نے ان سے گزارش کی کہ وہ اجیت دادا کے خوابوں اور کام کے انداز کو آگے بڑھائیں آج انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے، لوگ باتیں کریں گے جو لوگ آج ان کی حمایت کر رہے ہیں، وہی لوگ ان کی زندگی میں ان پر تنقید کرتے تھےسنیترا واہنی آج نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا رہی ہیں۔

    وزیراعظم نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا

    این سی پی کے سربراہ اور اجیت پاوار کے چچا شرد پاوار نے کہا کہ انہیں سنیترا پاوار کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کے فیصلے کے بارے میں پہلے سے کوئی اطلاع نہیں تھی،یہ ان کی پارٹی کا فیصلہ ہوگا میں نے اخبار میں پڑھا کہ پرفل پٹیل اور سنیل تٹکرے نے اس حوالے سے کچھ اقدامات کیے ہیں یہ بات چیت ممبئی میں سینئر رہنماؤں کے درمیان ہو رہی ہے یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔

    ایران کے شہر بندر عباس میں دھماکا

  • بھارت:ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کا طیارہ تباہ

    بھارت:ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کا طیارہ تباہ

    بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بدھ کے روز ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اجیت پوار کا چارٹر طیارہ ممبئی سے روانہ ہوا تھا اور دورانِ پرواز تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا کہ ریا ست کے شہر بارامتی کے قریب کھلے میدان میں گر کر تباہ ہو گیا ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں حادثے کے بعد طیارے کا ملبہ جلتا ہوا دکھایا گیا، جب کہ جائے حادثہ سے دھویں کے گھنے بادل اٹھتے نظر آئے، طیارے کا ملبہ وسیع علاقے میں بکھرا ہوا تھا۔

    ابھی تک حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات سے متعلق باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ زمین سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا تھاحادثے پرمہاراشٹر اور بھارت بھر میں سیاسی حلقوں میں گہرے صدمے کا اظہار کیا جا رہا ہے، جب کہ سکیورٹی اور امدادی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-

  • بھارت اور یورپی یونین کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ طے پاگیا

    بھارت اور یورپی یونین کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ طے پاگیا

    نئی دہلی: بھارت اور یورپی یونین نے طویل عرصے سے زیرِ التوا ایک بڑے اور تاریخی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے ’’مدر آف آل ڈیلز‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ بھارت اور یورپ کے کروڑوں عوام کے لیے بڑے معاشی مواقع پیدا کرے گا تقریباً دو دہائیوں سے جاری وقفے وقفے کی بات چیت کے بعد یہ معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت بھارت اپنی وسیع مگر محفوظ مارکیٹ کو 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین کے لیے فری ٹریڈ کےتحت کھولے گایورپی یونین اس وقت بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

    بھارتی وزیر اعظم اور یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا فان ڈیر لیئن نئی دہلی میں ہونے والے بھارت۔یورپی یونین سمٹ میں معاہدے کی تفصیلات کا مشترکہ اعلان کریں گے مالی سال 2025 کے اختتام تک بھارت اور یورپی یونین کے درمیان تجارت کا حجم 136.5 ارب ڈالر رہا۔

    بھارتی حکام کے مطابق معاہدے پر باضابطہ دستخط قانونی جانچ پڑتال کے بعد کیے جائیں گے، جس میں پانچ سے چھ ماہ لگ سکتے ہیں، جبکہ اس پر عمل درآمد ایک سال کے اندر متوقع ہے۔

    یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپی یونین اور بھارت دونوں امریکا کے ساتھ غیر یقینی تجارتی حالات کے پیش نظر متبادل شراکت داریوں کو فروغ دے رہے ہیں،ماہرین کے مطابق اس ڈیل سے بھارت کو محنت طلب شعبوں میں برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی، جبکہ یورپی مصنوعات کو بھا ر تی مارکیٹ میں قیمت کا فوری فائدہ حاصل ہوگا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا بنگلہ دیش معاملے میں پاکستان پر مداخلت اور اکسانے کا الزام

    ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا بنگلہ دیش معاملے میں پاکستان پر مداخلت اور اکسانے کا الزام

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے بنگلہ دیش کی حمایت کرنے پر پاکستان پر الزامات لگا دیئے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ بنگلہ دیش کھیلے اور ہم نے مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ان کی حکومت کہہ رہی ہے کہ ٹیم بھارت نہیں بھیج سکتے، آخری لمحات میں پورے شیڈول کو تبدیل کرنا بہت مشکل ہے، اسلئے بنگلہ دیش کی اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا۔

    انہوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بغیر کسی وجہ کے اس معاملے میں مداخلت کرکے بنگلہ دیش کو اکسا رہا اور بنگلہ دیش کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ، جو کہ ان کے بقول ’سراسر غلط‘ ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر بھارت جانے سے انکار کیا تھا اور اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد بنگلادیش ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔

    بنگلادیش کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس فیصلے پر احتجاج کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

  • کل ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لے جا سکتے ہیں،بھارت کو خدشہ

    کل ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لے جا سکتے ہیں،بھارت کو خدشہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں امن کے اعلان اور اب اس پر عملدرآمد کے آغاز کے بعد بھارت کو خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ کل ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لے جا سکتے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں تعمیر نو کے لیے بھارت کو امن بورڈ میں مدعو کیا تھا بورڈ کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی قائم کرنا اور عبوری حکومت کی نگرانی کرنا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دعوت دی گئی تھی، لیکن بھارت اس تقریب میں شریک نہیں ہوا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بورڈ کی رکنیت قبول کرلی، 59 ممالک نے بورڈ پر دستخط کیے جبکہ تقریب میں 19 ممالک کی نمائندگی موجود تھی،بھارت کے لیے یہ فیصلہ کہ بورڈ میں شامل ہونا ہے یا نہیں، مغربی ایشیا میں استحکام اور امریکا کے تعلقات پر اثر ڈال سکتا ہےخیال کیا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کل کشمیر کے تنازعے کو بھی بورڈ میں زیر بحث لا سکتے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سابق بھارتی سفارت کار اکبر الدین کا کہنا ہے کہ بھارت کو امن بورڈ میں شامل نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ بورڈ کی کارروائی اقوام متحدہ کی قرارداد 2803 سے متصادم ہو سکتی ہے،یہ قرارداد بورڈ کی مدت کو 31 دسمبر 2027 تک محدود کرتی ہے اور ہر 6 ماہ بعد رپورٹ پیش کرنے کی پابندی عائد کرتی ہے،بورڈ میں شامل ہو کر بھارت بورڈ کے فیصلوں کی توثیق کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

  • مودی حکومت کی  عوام کی توجہ حکومتی ناکامیوں سے ہٹانے کی منظم کوشش بے نقاب

    مودی حکومت کی عوام کی توجہ حکومتی ناکامیوں سے ہٹانے کی منظم کوشش بے نقاب

    دہلی سے روانہ ہونے والی انڈیگو پرواز کو پانچ دنوں میں دوسری بار "بم” کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

    ایئر ٹریفک کنٹرول نے بم دھمکی کی اطلاع ایپرن کنٹرول کو دی اور طیارہ آئسولیشن بے میں منتقل کیا گیا۔ رواں ہفتے ہی انڈیگو کی پرواز کو اتوار کی صبح ایک سکیورٹی دھمکی کے بعد لکھنؤ منتقل کیا گیا تھا، تاہم عالمی جریدہ بلومبرگ گودی میڈیا کے پروپیگنڈا کی اصل کہانی منظر عام پر لے آیا۔ ایئر انڈیا لمیٹڈ کو رواں مالی سال میں ریکارڈ سالانہ خسارہ ہوا۔

    بلومبرگ کے مطابق ایئر انڈیا کو مہلک حادثے کے بعد ریکارڈ 1.6 بلین ڈالر کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا جون میں ہوئے ڈریم لائنر حادثے میں 240 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے نقصانات میں مزید اضافہ پاکستان کے بھارتی ایئرلائنز کیلئےفضائی حدود بند کر نے کے باعث ہوا، پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے ایئرلائنز کو یورپ اور امریکا کیلئے طویل اور مہنگے راستے اختیار کرنے پڑے۔

    ماہرین کے مطابق بار بار بم دھمکیاں عوام کی توجہ حکومتی ناکامیوں سے ہٹانے کی منظم کوشش ہے ایک ہی روٹس پر دھمکیاں بھارتی فضائی سکیورٹی کی کمزوری ظاہر کرتی ہیں۔

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  بااختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان کے طور پر سامنے آئے ہیں،بھارتی میڈیا

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بااختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان کے طور پر سامنے آئے ہیں،بھارتی میڈیا

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر با اختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا نظریے کے زیر اثر بھارت نفرت اورانتہا پسندی کی آماجگاہ ہے، دی وائر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نئی دہلی یوتھ سمٹ میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی نوجوانوں کو انتقامی ذہنیت اپنانے کی ترغیب دینے والا اجیت ڈوول کا اشتعال انگیز بیان بھارتی قومی سلامتی کی پالیسی اور فیصلوں پر اثرانداز ہو گا، ڈوول کی بدلے کی ڈاکٹرائن دانستہ طور پر جنگ چھیڑنے کا بہانہ بن سکتی ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بھارت کی کشمیر پالیسی میں بھی“انتقام”کی سوچ واضح طور پر جھلکتی ہے، جو مسئلے کے حل کے بجائے مزید بگاڑ کا باعث بن رہی ہے رپورٹ میں پاکستان کے دفاعی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے را کٹ فورس قائم کی ہے، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بااختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

    دی وائر نے آپریشن“سندور”کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کارروائی نے واضح کر دیا کہ پاکستان بھارت کے لیے ایک طاقتور اور سنجیدہ حریف ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اجیت ڈوول کی اشتعال انگیز تقاریر بھارت میں تشدد پسند عناصر کی اجارہ داری کو مزید مضبوط کریں گی اور ملک میں انتشار اور عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔ بعض ماہرین کے مطابق ایسے بیانات کا مقصد بھارت میں اقلیتوں کو درپیش جمہوری زوال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا بھی ہو سکتا ہے۔

    ماہرین نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ بھارت کے تقریباً تمام ریاستی ادارے شدت پسند نظریات کے مکمل زیرِ اثر آ چکے ہیں، جو جمہوری اقدار اور علاقائی امن کے لیے ایک خطرناک رجحان ہے-

  • 15 فروری کو 2 پاک بھارت ٹاکرے

    15 فروری کو 2 پاک بھارت ٹاکرے

    15 فروری کو 2 پاک بھارت معرکے طے ہو گئے ہیں-

    تفصیلات کے مطابق 15 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بڑا مقابلہ شیڈول ہے، جو کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں کولمبو میں کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ میں ہیں اور شائقین اس اہم میچ کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں-

    مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتھ ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں بھی پاکستان اور بھارت کا سامنا ہوگاایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا شیڈول جاری کردیا آٹھ ٹیموں پر مشتمل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 13 سے 22 فروری تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلا جائے گا،اس کا مقصد براعظم سے ابھرتی ہوئی ٹیموں کو پلیٹ فارم کی فراہمی اور ایشیائی کرکٹ کے فیوچر اسٹارز کو متعارف کرانا ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ اے میں متحدہ عرب امارات اور نیپال شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا اور میزبان تھائی لینڈ کو شامل کیا گیا ہے پاک بھارت ویمنز میچ کو گروپ مرحلے کا سب سے نمایاں مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے، اس سے رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    گرین شرٹس مہم کا آغاز 13 فروری کو نیپال کے خلاف کریں گی، گروپ مرحلے میں آخری مقابلہ 17 فروری کو یو اے ای سے ہوگا دوسری جانب بھارت کا پہلا میچ متحدہ عرب امارات اور دوسرا میچ نیپال سے ہونا ہےگروپ مرحلہ 18 فروری تک جاری رہے گا، اس کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں 20 فروری کو ہونے والے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرپائیں گی جبکہ فائنل 22 فروری کو کھیلا جائے گا،ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کو نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی اور ایشیا بھر میں ویمنز کرکٹ کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پلیٹ فارم سمجھا جا رہا ہے-

  • بھارت:منی پور میں اغوا اور اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون انتقال کر گئی

    بھارت:منی پور میں اغوا اور اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون انتقال کر گئی

    منی پور کی کُکی برادری کی ایک 20 سالہ خاتون، جو 2 سال قبل نسلی جھڑپوں کے دوران اغوا اور اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئی تھی، شدید صدمے اور جسمانی ز خمیو ں کے باعث جاں بحق ہو گئی-

    میڈیا رپورٹ کے مطابق منی پور کی یہ خاتون مئی 2023 میں مییتی اور کُکی برادری کے درمیان ہونے والی نسلی جھڑپوں کے دوران اغوا ہوئی تھی جولائی 2023 میں بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں خاتون نے بتایا کہ اسے سفید بولیرو میں اغوا کیا گیا اور پھر 3 افراد نے باری باری زیادتی کی اس دوران اس نے شدید جسمانی اور نفسیاتی صدمہ برداشت کیا صبح کے وقت اسے موقع ملا اور وہ بینڈ فولڈ ہٹاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون شدید زخمی ہونے، نفسیاتی صدمے اور رحم کے مسائل کے باوجود زندہ بچ گئی تھی، مگر علاج کے باوجود اس کی صحت بگڑ گئی اور 10 جنوری 2026 کو اس نے دم توڑ دیا اس کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی سانس لینے میں مشکلات کا شکار تھی اور اس نے اپنی مسکراہٹ اور زندگی کی چمک کھو دی تھی۔

    خاتون نے اپنی پہلی پولیس رپورٹ میں الزام لگایا کہ اغوا کرنے والے 4 افراد میں سے 3 نے اسے ہراساں اور زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ کُکی تنظیموں نے الزام لگایا کہ بعض ’میرا پائی بی‘ افراد نے اسے مییتی افراد کے حوالے کیا یہ واقعہ منی پور میں جاری نسلی کشیدگی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کی ایک تلخ یاد دہانی ہے، اور اس کا اثر متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹی پر آج بھی محسوس کیا جا رہا ہے۔

  • خطے میں بھارت کا علاقائی اثر و رسوخ کمزور ہونے لگا،سفارتی تنہائی کا سامنا

    خطے میں بھارت کا علاقائی اثر و رسوخ کمزور ہونے لگا،سفارتی تنہائی کا سامنا

    بین الاقوامی مبصرین کے مطابق بھارت کی سخت گیر اور انتہاپسند پالیسیوں کے باعث اسے عالمی اور علاقائی سطح پر سفارتی تنہائی کا سامنا ہے۔

    جنوبی ایشیا میں بھارت کی مبینہ بالادستی کے منصوبے کو متعدد سفارتی ناکامیوں کا سامنا رہا ہے، جبکہ مودی حکومت کو خارجہ محاذ پر مسلسل دباؤ کا سامنا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہندوتوا پر مبنی سیاسی نظریے نے بھارت کو اپنے ہی خطے میں تنہا کر دیا ہے۔

    ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش اور میانمار اب بھارت کے روایتی اثر سے نکل کر پاکستان اور چین کے ساتھ تعلقات مضبوط کر رہے ہیں، بھارت کی سفارتی کمزوریوں نے اسے سنگین سیاسی اور جغرافیائی چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔

    ٹرمپ کا ’بورڈ آف پیس‘ کی رکنیت فروخت کرنے کا منصوبہ

    بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے اور ان کی بھارت میں خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وہاں بھارت مخالف جذبات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر سری ردھا دتہ کے مطابق بھارت کو بنگلہ دیش اور میانمار دونوں کے ساتھ تعلقات میں پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔

    سابق سفارتکار کے پی فے بین کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعلقات قائم کرنے میں ناکام رہا ہے تجزیہ کاروں کے مطابق بنگلہ دیش مستقبل میں اپنے دفاعی تعلقات کے لیے پاکستان کی جانب مزید جھکاؤ اختیار کر سکتا ہے۔

    ملک میں مغربی ہوائیں داخل، بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان کی سیاسی، عسکری اور معاشی پیش رفت نے اسے عالمی سطح پر ایک مؤثر اور قابلِ اعتماد ملک کے طور پر نمایاں کیا ہے، جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار مزید اہم ہوتا جا رہا ہے۔