Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ہارورڈ میں پاکستان کا بڑا ایونٹ،ایران امریکا جنگ میں پاکستان کی ثالثی کو زبردست پذیرائی

    ہارورڈ میں پاکستان کا بڑا ایونٹ،ایران امریکا جنگ میں پاکستان کی ثالثی کو زبردست پذیرائی

    امریکا کی معروف درسگاہ ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس 2026 منعقد کی گئی-

    ہارورڈ یونیورسٹی نے 12 اپریل 2026 کو پاکستان کانفرنس-2026 کے عنوان سے ایک بڑے سمپوزیم کی میزبانی کی، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، حنا ربانی کھر، معید یوسف، اسماء شیرازی، حسن شہریار یاسین، اور دیگر کئی شخصیات نے شرکت کی ممتاز غیر ملکی مندوبین میں مائیکل کوگل مین، کرس وان ہولن اور ہاورڈ یونیورسٹی کے پروفیسرز شامل تھےپینل مباحثوں میں معیشت، خارجہ پالیسی، ڈیجیٹل تبدیلی، ثقافت، اختراع، غیر ملکی پاکستانیوں کی تخلیقی شراکت، ہنر، تعلیم، صحت، میڈیا اور بہت سے دیگر موضوعات شامل تھے۔

    700 سے زائد شرکاء، 50 مقررین، اور 17 پینلز کے ساتھ، یہ کانفرنس پاکستان کی رفتار میں بڑھتی ہوئی بین الاقوامی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہےایران میں امریکہ/اسرائیل جنگ میں پاکستان کی ثالثی کو زبردست پذیرائی ملی پاکستان کی مستقل مزاجی پر مبنی خارجہ پالیسی کو سراہا گیا پینلز نے ہندوستان کی بالادستی کی خارجہ پالیسی کو جنوبی ایشیا میں امن کی راہ میں حقیقی رکاوٹ کے طور پر شناخت کیا۔

    ڈاکٹر معید یوسف نے پیچیدہ جغرافیائی سیاسی چیلنجوں کے درمیان علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے، بھارت کی بالادستی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقائی امن کی کوششوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔

    سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور علاقائی امن کے لیے اس کی مسلسل کوششوں پر روشنی ڈالی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ-ایران جنگ بندی کی کوششوں اور بات چیت میں سہولت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان کی متوازن، عملی اور مستقبل کی طرف نظر آنے والی خارجہ پالیسی کا خاکہ پیش کیا۔

    رضا بکر نے پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کے سیشن کو ماڈریٹ کیا جس میں مقررین پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، ماہر اقتصادیات عاطف میاں اور نوبل انعام یافتہ پروفیسر ڈاکٹر درون آسموگلو شامل تھے۔ پاکستان کی معاشی اصلاحات کا اعتراف کیا گیا پینل نے اتفاق کیا کہ مسلسل اصلاحات نے اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھی تھی۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے معاشی نقطہ نظر، اصلاحات کی رفتار اور مستقبل میں ترقی کے امکانات کا خاکہ پیش کیا، پاکستان کے سابق قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے حالیہ سفارتی فوائد سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کی لچک اور ترقی کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا۔

    امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے پاکستان کی صلاحیت کی تعریف کی اور علاقائی کشیدگی میں ثالثی کے کردار کو سراہا عاطف میاں نے پاکستان کے اقتصادی نقطہ نظر پر سیشن کے دوران ساختی اصلاحات اور پائیدار ترقی کی اہمیت پر زور دیا امجد ثاقب نے انٹرپرائز اور کمیونٹی سے چلنے والی ترقی پر بات چیت کے دوران جامع ترقی اور سماجی اختراع پر زور دیا۔

    پاکستان کانفرنس کے دوران امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے اہم خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک باصلاحیت اور کلیدی ملک قرار دے دیا، کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل، نوجوان آبادی اور اسٹریٹجک محلِ وقوع کی بدولت دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے،قدرت نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جن میں انسانی صلاحیتیں اور نوجوان نسل سب سے بڑی طاقت ہیں۔

    سفیر نے محمد علی جناح کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان کو عالمی محور بننے کی پیشگوئی کی تھی جو آج حقیقت کا روپ دھارتی نظر آ رہی ہے،پاکستان کی مثبت سفارتی کوششوں کے باعث اسے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ملا، جو عالمی اعتماد کا واضح ثبوت ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل رہا ہے اور اس جنگ میں بھاری قیمت ادا کی، تاہم قوم اب بھی اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

    رضوان سعید شیخ نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہوگاانہوں نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

  • نرگس کے ڈانس سے متعلق بیان پر ڈاکٹر عمر عادل کی وضاحت

    نرگس کے ڈانس سے متعلق بیان پر ڈاکٹر عمر عادل کی وضاحت

    ڈاکٹر عمر عادل حالیہ دنوں میں وہ اداکارہ نرگس کے حوالے سے اپنے بیان کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں،میزبان و اداکارہ فضا علی کے شو میں انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت پیش کی۔

    میزبان فضا علی نے شو کے دوران ڈاکٹر عمر عادل سے نرگس کے رقص کو روحانیت سے جوڑنے کے حوالے سے سوال کیا اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک پڑھے لکھے شخص کی جانب سے ایسا بیان کیسے دیا جا سکتا ہے اس پر ڈاکٹر عمر عادل نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ایک مہذب انسان ہیں اور ان کا مطلب یہ ہرگز نہیں تھا کہ تھیٹر میں ہونے والے تمام رقص درست ہیں ان کے مطابق وہ صرف نرگس کے حوالے سے بات کر رہے تھے اور انہوں نے اس کے انداز میں روحانیت محسوس کی۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ہر رنگ اور ہر وجود میں روحانیت دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر کوئی شخص ایسا محسوس نہیں کر سکتا تو یہ اس کی سوچ کا فرق ہے اور آپ نے وہ سنا جو آپ سننا چاہتی ہیں، میں تو اپنی بات پر قائم ہوں کہ میں نے جو پرفارمنس دیکھی وہ عمدہ تھیں اور مجھے خوبصورت چیز دیکھ کر خدا یاد آتا ہے، رقص کرنے والی خواتین کو موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے اصل ذمہ داری ان افراد پر عائد ہوتی ہے جو ایسے پروگرامز میں شرکت کرتے ہیں مجھے اپنی رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے اور میں نے صرف اپنی ذاتی رائے پیش کی ہے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عمر عادل نے نرگس کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہتے ہیں ڈانس میں فحاشی نہیں ہوتی آپ کی نظر میں فحاشی ہو گی میں بہت گناہ گار انسان ہوں لیکن نرگس کا ڈانس دیکھ کر آنسو آ جاتے تھے وہ پرفارمنس ہی اس قسم کی دیتی تھیں، حسین چیز میں رب دکھنا چاہیے، ان کے گیتوں کے بول جو ہمیں سمجھ آتے ہیں آپ اپنی توجہ درست سمت میں رکھیں، جس پر کئی صارفین نے ڈاکٹر عمر عادل کے بیان پر تنقید کی۔

  • کسی بھی جارحانہ اقدام کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،ایران

    کسی بھی جارحانہ اقدام کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،ایران

    ایران کی مسلح افواج کی متحدہ کمان نے کہا ہے کہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان کی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے ہیں یا پھر کسی کے لیے نہیں، ایران اپنی سمندری حدود میں خودمختاری کا مکمل حق رکھتا ہےایران آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کو یقینی بناتا رہے گا-

    ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے قانونی حقوق کا دفاع ان کا ایک فطری اور قانونی فریضہ ہے، اور اسی بنیاد پر ایران اپنی سمندری حدود میں خودمختاری کا مکمل حق رکھتا ہےایران آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کو یقینی بناتا رہے گا، تاہم دشمن سے وابستہ بحری جہازوں کو اس آبنائے سے گزرنے کا کوئی حق نہیں ہوگا اور نہ ہی دیا جائے گا۔

    ایرانی افواج کے مطابق دیگر بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ایران کے قواعد و ضوابط کے مطابق دی جائے گی دشمن کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر، حتیٰ کہ جنگ کے خاتمے کے بعد بھی، ایران آبنائے ہرمز کے کنٹرول کے لیے ایک مستقل اور سخت نظام نافذ کرے گا۔

    مسلح افواج نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کرنا غیر قانونی عمل ہے اور یہ سمندری قزاقی کے مترادف ہے اگر ایران کی بندرگاہوں اور سمندری سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوا تو خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی خطے میں بحری راستوں کی حفاظت ایران کی ذمہ داری ہے، اور کسی بھی جارحانہ اقدام کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے سخت فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

    صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکی بحریہ فوری طور پر آبنائے ہرمز میں داخل ہونے اور باہر نکلنے والے تمام جہازوں کی ناکہ بندی شروع کرے گی اور جو جہاز ایران کو ٹول ادا کرے گا اسے محفوظ راستہ نہیں دیا جائے گا۔

  • آسٹریلوی فوج کی 125 سالہ تاریخ میں  پہلی بار خاتون بطور آرمی چیف نامزد

    آسٹریلوی فوج کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون بطور آرمی چیف نامزد

    آسٹریلیا نے تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو اپنی فوج کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سوزن کوئل جولائی میں آرمی چیف مقرر کی جائیں گی،وزیر اعظم انتھونی البانی نے ایک بیان میں کہا کہ جولائی سے ہمارے پاس آسٹریلوی فوج کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون آرمی چیف ہوں گی وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے سوزن کی تقرری کو ایک "بڑا تاریخی لمحہ” قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ سوزن کی کامیابی ان خواتین کے لیے بہت اہم ہو گی جو آج آسٹریلوی ڈیفنس فورس میں خدمات انجام دے رہی ہیں اور ان خواتین کے لیے جو مستقبل میں آسٹریلوی ڈیفنس فورس میں خدمات انجام دینے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔

    سوزن لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ کی جگہ لیں گی،سوزن کی تقرری اس وقت ہوئی ہے جب آسٹریلیا کی فوج اپنی صفوں میں خواتین افسران کی تعداد کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ آسٹریلیو فوج کو منظم جنسی ہراسانی اور امتیازی سلوک کے الزامات کی لہر کا بھی سامنا ہے۔

  • دنیا کا معمر ترین کبوتر انتقال کر گیا

    دنیا کا معمر ترین کبوتر انتقال کر گیا

    دنیا کے معمر ترین پالتو کبوتروں میں شمار ہونے والا سفید کبوتر ’شوگر‘ 44 سال 72 دن کی عمر میں انتقال کر گیا –

    رپورٹس کے مطابق “شوگر” نامی یہ کبوتر اپنے مالک کے ساتھ کئی دہائیوں تک رہا اور غیر معمولی عمر پانے کے باعث دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا، عام طور پر کبوتروں اور فاختاؤں کی اوسط عمر تقریباً 20 سال ہوتی ہے تاہم شوگر نے اس سے دگنی سے بھی زیادہ عمر پائی،23 جون 1981 کو امریکا میں پیدا ہونے والا شوگر اپنے 77 سالہ مالک ڈیوین اورینڈر کے ساتھ زیادہ تر وقت گزارتا اور ان کے ساتھ ٹی وی دیکھتا اور موسیقی سنتا تھا۔

    مالک کے مطابق شوگر نہایت خوش اور مطمئن رہتا تھا اور دونوں کے درمیان گہری دوستی تھی یہاں تک کہ جب ڈیوین اسپتال گئے تو شوگر نے کھانا پینا چھوڑ دیا اور بے چین رہا جبکہ واپسی پر دوبارہ معمول پر آ گیا۔

    شوگر نے قید میں سب سے زیادہ عمر پانے والے کبوتر کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا جبکہ شوگر نے یہ ٹائٹل جرمن فاختہ ‘میتھوسیلا’ سے 15 سال سے زائد کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیااگرچہ مالک کی خواہش تھی کہ وہ 50 سال کی عمر تک پہنچے اور اس کے لیے ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے تاہم شوگر ایسٹر کے روز انتقال کر گیا وہ اپنے مالک اور دنیا بھر کے لوگوں کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا شوگر کی عمر پر سوشل میڈیا صارفین حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں اور مالک کے ساتھ اس کی محبت کو سراہا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اسی طرح 2025 میں ماسکو کے چڑیا گھر میں ایک لمبی عمر پانے والا ٹیپر بھی 37 سال کی عمر میں ہلاک ہوا تھا، جبکہ عام طور پر ایسے جانور جنگل میں کم عمر پاتے ہیں۔

  • محسن نقوی کا  اسلام آباد مذاکرات کے دوران سیکیورٹی  اداروں کی کارکردگی پر خراج تحسین

    محسن نقوی کا اسلام آباد مذاکرات کے دوران سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر خراج تحسین

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے دوران سیکیورٹی اور سول اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے-

    سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی، پنجاب رینجرز، پنجاب پولیس، موٹروے پولیس، فیڈرل کانسٹیبلری، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، باہمی تعاون اور چوکس رویے کا مظاہرہ کیا، ان اداروں کے مؤثر اور مربوط سیکیور ٹی انتظامات کی بدولت مذاکرات کے دوران ایک محفوظ، پرامن اور منظم ماحول یقینی بنایا گیا، جو ایک اہم قومی سرگرمی کے لیے نہایت ضروری تھا، قوم کو اپنے سیکیورٹی اداروں کی محنت، لگن اور انتھک خدمات پر فخر ہے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں

  • یوگنڈا کے آرمی چیف کا ترکیہ سے  عجیب و غریب انوکھا مطالبہ

    یوگنڈا کے آرمی چیف کا ترکیہ سے عجیب و غریب انوکھا مطالبہ

    افریقی ملک یوگنڈا کے صدر کے صاحبزادے اور فوج کے سربراہ جنرل مہوزی کائنرو گابا نے ترکیہ سےعجیب و غریب مطالبہ کر کے عالمی سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (ٹویٹر) پر جاری اپنے بیانات میں یوگنڈا کے آرمی چیف جنرل مہوزی نے الزام عائد کیا کہ ترکیہ صومالیہ میں بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کے منصوبوں سے خطیر منافع کما رہا ہے، جبکہ ان منصوبوں کو گزشتہ کئی سالوں سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھاری قیمت یوگنڈا کی فوج ادا کر رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے یوگنڈا کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا گیا، لہٰذا ترکیہ کو اس کا مالی معاوضہ ادا کرنا چاہیے،مالی مطالبات کے ساتھ ساتھ جنرل مہوزی نے ایک غیر معمولی شرط بھی رکھی کہ ترکیہ انہیں ایک خوبصورت دلہن کا رشتہ دے، بصورتِ دیگر نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے یوگنڈا کے شہریوں کو ترکیہ کا سفر کرنے سے بھی روک دیا ساتھ میں خبردار کیا ہے کہ اگر ترکیہ نے 30 دن کے اندر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو یوگنڈا ان کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات منقطع کر دے گا۔

    واضح رہے کہ جنرل مہوزی اپنے بے باک اور متنازع بیانات کے لیے مشہور ہیں،وہ اس سے قبل اسرائیل کی حمایت میں جنگ میں کودنے کی دھمکی ان کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کی حفاظت کے لیے اپنی کمان میں یوگنڈا کے ایک لاکھ فوجی اسرائیل بھیجنے کے لیے تیار ہیں اور امریکہ سے بھاری رقم کے مطالبات بھی کرچکے ہیں –

    اس سے قبل اکتوبر 2022 میں انہوں نے اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے شادی کے بدلے میں 100 نایاب گائیں دینے کی بھی پیشکش کی تھی، جنہیں انہوں نے دنیا کی خوبصورت ترین گائیں قرار دیا تھا حالیہ ایران-امریکا مذاکرات سے ایک روز قبل انہوں نے بیان جاری کیا کہ جس میں انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ انتظار میں ہیں، ایران ان کےساتھ جلد از جلد امن معاہدہ کرے،اس پوسٹ کے سامنے کے آنے کے بعد دیگر ’ایکس‘ صارفین کے علاوہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں ایرانی سفارت خانے نے بھی سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق یوگنڈا کی افواج گزشتہ دو دہائیوں سے صومالیہ میں عسکریت پسند گروپ ‘الشباب’ کے خلاف برسرِ پیکار ہیں، اور جنرل مہوزی کا حالیہ بیان اسی تناظر میں ترکیہ کی بڑھتی ہوئی معاشی مداخلت کے ردِعمل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

  • بھارت میں قلت کے دوران ایل پی جی فراڈ بے نقاب

    بھارت میں قلت کے دوران ایل پی جی فراڈ بے نقاب

    بھارت میں ایل پی جی گیس سلنڈرز کی فراہمی کے نظام میں سنگین بے ضابطگیوں اور مبینہ فراڈ کا اس وقت انکشاف ہوا ،جب بھارت میں سپلائی کی قلت کے دوران صارفین کی بڑی تعداد نے ایک ہی شکایت درج کرائی کہ ان کے موبائل پر سلنڈر کی ڈیلیوری کا ایس ایم ایس موصول ہوا، لیکن گھر پر کوئی سلنڈر نہیں پہنچا-

    انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے جنوبی علاقے میں ایک 72 سالہ خاتون کے کیس نے اس پورے نظام پر سوالات اٹھا دیےخاتون نے 12 مارچ کو ایل پی جی ری فل بک کروایا تھا جو 14 مارچ کو ڈیلیور ہوا تاہم 23 مارچ کو انہیں اچانک ایک ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ ان کے نام پر ایک اور سلنڈر ڈیلیور ہو چکا ہے، حالانکہ انہوں نے کسی دوسرے سلنڈر کا آرڈر نہیں دیا تھا۔

    اس ڈیلیوری کے بعد ان کا نیا سلنڈر بکنگ سسٹم نے بلاک کر دیا کیونکہ سرکاری اصول کے مطابق ہر ڈیلیوری کے بعد 25 دن تک دوبارہ بکنگ ممکن نہیں ہوتی۔ نتیجتاً وہ اپنی ضرورت کے باوجود گیس سلنڈر حاصل کرنے سے محروم ہیں دہلی سمیت مختلف بھارتی ریاستوں میں ہزاروں صارفین اسی قسم کی شکایات کر رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر بھی درجنوں ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں صارفین کو ڈیلیورڈ ایس ایم ایس موصول ہوا مگر اصل میں سلنڈر ان تک نہیں پہنچاتحقیقات کے مطابق اس فراڈ میں ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلیوری ایجنٹس کو کلیدی کردار ادا کرنے والے عناصر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ڈیلیوری آتھنٹیکیشن کوڈ سسٹم جو ایک وقتی پاس کوڈ کے ذریعے ڈیلیوری کی تصدیق کے لیے بنایا گیا تھا، اس کے باوجود بھی مبینہ طور پر بائی پاس کیا جا رہا ہے بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق بکنگ کے لیے موبائل ایپس، اور دیگر طریقوں سے غیر قانونی رسائی حاصل کر کے سلنڈر کو ڈیلیورڈ ظاہر کر دیا جاتا ہے۔

    اس نظام میں موجود خامیوں کا فائدہ اٹھا کر بڑی تعداد میں گھریلو سلنڈر بلیک مارکیٹ میں منتقل کیے جا رہے ہیں ایک 14 کلو گرام کا سلنڈر جو سرکاری قیمت پر تقریباً 914 بھارتی روپے میں دستیاب ہے، بلیک مارکیٹ میں چار ہزار سے پانچ ہزار روپے تک فروخت ہو رہا ہے اسی طرح چھوٹے کمرشل اور گھریلو صارفین کے لیے استعمال ہونے والے سلنڈرز بھی غیر قانونی نیٹ ورک کے ذریعے مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

    حکومتی اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے بعد سے اب تک 50 ہزار سے زائد غیر قانونی طور پر ذخیرہ اور فروخت کیے گئے سلنڈرز ضبط کیے جا چکے ہیں، جبکہ متعدد ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ شکایات کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹیاں کارروائی کر رہی ہیں اور غلطی کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں، تاہم متاثرہ صارفین کی بڑی تعداد اب بھی نظام کی پیچیدگیوں اور تاخیر کا شکار ہے۔

    دوسری جانب متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ کئی کیسز میں جب وہ گیس ایجنسیوں پر پہنچتے ہیں تو انہیں مختلف وجوہات بتا کر ٹال دیا جاتا ہے یا اگلی بکنگ کا انتظار کرنے کا کہا جاتا ہے، بعض صورتوں میں سلنڈر بعد میں فراہم تو کیا جاتا ہے مگر تاخیر کئی ہفتوں تک پہنچ جاتی ہے۔

  • امریکا کی بحری راستے پر پابندی لگانے کی دھمکی،ایران نے جواب میں کا پچیدہ ایکویشن شئیر کر دی

    امریکا کی بحری راستے پر پابندی لگانے کی دھمکی،ایران نے جواب میں کا پچیدہ ایکویشن شئیر کر دی

    ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کی سمندری راستوں پر پابندی لگانے کی امریکی دھمکی خود امریکا کے لیے مہنگی پڑ سکتی ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں باقر قالیباف نے ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے سے متعلق امریکی انتباہ پر کہا کہ یہ اقدام الٹا امریکی عوام کے لیے معاشی طور پر نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

    انہوں نے وائٹ ہاؤس کے قریب پیٹرول کی قیمتوں کی ایک تصویر بھی شیئر کی اور خبردار کیا کہ موجودہ قیمتیں جلد ہی لوگوں کو سستی محسوس ہونے لگیں گی موجودہ پیٹرول کی قیمتوں سے لطف اٹھائیں، اور خبردار کیا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ ہوا تو امریکی عوام جلد ہی فی گیلن 4 سے 5 ڈالر کی قیمتوں کو یاد کریں گے۔

    قالیباف نے اپنے پیغام میں ایک پیچیدہ ایکویشن بھی شیئر کی ”O_BSOH > 0 f(f(O)) > f(O)“ جسے سوشل میڈیا صارفین نے ان کے انجینئرنگ پس منظر کی عکاسی کرنے والا طنزیہ انداز قرار دیا اس میں ’BSOH‘ سے مراد آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ہے، جبکہ ’O_BSOH > 0‘ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ناکہ بندی کے اثرات میں اضافہ تیل کی فراہمی اور قیمتوں پر براہ راست اثر ڈالے گا۔

    یہ ایکویشن اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ کسی ابتدائی دھچکے پر عالمی منڈی کا ردعمل (f(O)) بعد کے اثرات (f(f(O))) کے ذریعے مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، جس سے قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ممکن ہےسادہ الفاظ میں آبنائے ہرمز پر دباؤ بڑھانے سے نہ صرف ایندھن کی قیمتیں بڑھیں گی بلکہ اس کے اثرات تسلسل کے ساتھ بڑھتے ہوئے امریکی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں کو موجودہ سطح 4 سے 5 ڈالر فی گیلن سے کہیں زیادہ لے جا سکتے ہیں۔

  • پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر مبنی سروے رپورٹ جاری

    پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر مبنی سروے رپورٹ جاری

    انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے حکومت پنجاب کی دو سالہ کارکردگی پر مبنی سروے رپورٹ جاری کر دی ہے۔

    رائے عامہ سروے میں 69فیصد افراد کا وزیراعلی مریم نوازشریف کی قیادت پر اظہار اطمینان،پنجاب کی ترقی کو درست سمت میں پیشرفت قرار دے دیا، عوامی سروے میں 32فیصد افراد نے وزیراعلی مریم نوازشریف کی کارکردگی کو”آؤٹ اسٹینڈنگ اور 31فیصد نے گُڈ قرار دیا ،نوجوانوں کی اکثریت بھی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی مداح نکلی۔

    پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کو 42 فیصد عوامی مقبولیت حاصل ہے، ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے وزیراعلی مریم نوازشریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا،55فیصد افراد نے سروے میں وزیراعلی مریم نوازشریف کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا عوامی سروے میں وزیراعلی مریم نوازشریف کا ستھرا پنجاب پروگرام 33فیصد کے ساتھ سرفہر ست رہا۔

    آئی پی او آر سروے میں 2سال کے دوران وویمن ویلفیئر اور پروٹیکشن 30فیصد، پبلک ٹرانسپورٹ 29فیصداور ایجوکیشن 27فیصد کے ساتھ نمایاں تھا، عوامی سروے میں 26فیصد نے امن وامان کی صورتحال اور 25فیصد نے انفراسٹرکچر کو بہتر قرار دیا۔