Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بجٹ 27-2026: جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں بڑی کمی کی تجاویز تیار

    بجٹ 27-2026: جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں بڑی کمی کی تجاویز تیار

    بجٹ میں جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں نمایاں کمی کی تجویز دے دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ٹیکسوں میں کمی کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے، جنہیں بجٹ کا حصہ بنایا جا سکتا ہےفائلرز کے لیے غیر منقولہ جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح 4.5 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کرنے کی سفارش بھی تیار کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ان تجاویز پر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں تاہم آئی ایم ایف ٹیکسوں میں کمی کی تجاویز پر تحفظات کا اظہار کر رہا ہے حکومتی مؤقف ہے کہ ٹیکسوں میں کمی سے پراپرٹی مارکیٹ میں سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور تعمیرات سے وابستہ شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، حکومت کو امید ہے کہ معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے نتیجے میں مجموعی ٹیکس وصولیوں میں بھی بہتری آئے گی۔

  • کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار  روپے مقرر کرنے کی سفارش

    کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش

    اسلام آباد : پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس نےآئندہ مالی سال کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی۔

    اس حوالے سے پائیڈ نے شواہد پر مبنی فریم ورک تجویز کردیا جس کے تحت مالی سال 2026-27 کے لیے قومی سطح پر کم از کم اجرت 45000 روپے ماہانہ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے پائیڈ نے موجودہ کم از کم اجرت 40000 روپے کے مقابلے آئندہ مالی سال کیلئے 12.5 فیصد اضافہ تجویز کیا ہے۔

    پائیڈ کی رپورٹ کے مطابق کم از کم اجرت کی پالیسی اب صرف لیبر ڈیپارٹمنٹ تک محدود معاملہ نہیں رہی بلکہ یہ گھریلو قوتِ خرید، غربت کے خدشات ، غیر رسمی روزگار، مقامی طلب، پیداواری ترغیبات اور مجموعی سماجی استحکام پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے مالی سال 2026 کے جولائی تا اپریل عرصے میں اوسط افراطِ زر 6.19 فیصد رہی اور اپریل 2026 میں سال بہ سال افراطِ زر 10.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

    اسلام آباد ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

    اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے متعدد بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہو گئیں-

    ترجمان اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مطابق گلگت جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پی کے 603 ،جدہ جانے والی ایئرسیال PF 728 ،دبئی جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پی کے 211 کی روانگی منسوخ ہوئی-

    اسی طرح کوئٹہ جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پی کے 325 ،کابل جانے والی کام ایئر RQ 928 ،کراچی جانے والی فلائی جناح 9ص 677 منسوخ ہوئی،کراچی کے لئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پی کے 369 کی روانگی منسوخ ہوئی،علاوہ ازیں کوئٹہ کے لئے فلائی جناح 9ص 860 ،ریاض جانے والی ایئر بلیو PA 274 منسوخ ہوئی-

    جبکہ کراچی کیلئے فلائی جناح 9ص 675،جدہ کے لئے ایئرسیال PF 718 ، کراچی کیلئےپاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پی کے 319،کوالالمپور کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پی کے 894،ابوظہبی کیلئے ایئر بلیو PA 230 اور جدہ کیلئے ایئر بلیو | پی اے 272 بھی منسوخ کی گئیں-

  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع

    اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع

    اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی۔

    انتظامیہ کی جانب سے جاری نئے اوقات کار کے مطابق اسلام آباد میں دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے ریسٹورینٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ ٹیک اوے اورڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی اس کے علاوہ شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اورٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

  • خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ

    خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ

    امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں تعطل کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    بدھ کے روز خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن اضافہ دیکھا گیا، جبکہ امریکی ڈالر جاپانی ین کے مقابلے میں 160 کی سطح کے قریب پہنچ گیا،امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات تعطل کا شکار ہونے اور خلیج میں دوبارہ کشیدگی بڑھنے کے بعد امریکی خام تیل کے فیوچر معاہدوں کی قیمت تقریباً 2 فیصد اضافے کے ساتھ 95.40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

    بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 97 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے،اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 95 ڈالر اور یو اے ای مربن کی فی بیرل قیمت 96 ڈالر ہو گئی۔

    ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال، سپلائی سے متعلق خدشات اور عالمی طلب میں اضافے کے باعث سامنے آئی ہے۔

    امریکی افواج نے آبنائے ہرمز میں واقع ایرانی جزیرے قشم پر کارروائی کی اس کے جواب میں امریکی سینٹرل کمان (سینٹکام) کے مطابق ایران نے کویت اور بحرین کی جانب میزائل داغے، تاہم وہ یا تو اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے یا انہیں راستے میں ہی روک لیا گیا۔

    دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین میں موجود امریکی پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا،گزشتہ ہفتے امریکا اور ایران نے اعلان کیا تھا کہ وہ جنگ بندی کے لیے ایک ابتدائی سمجھوتے تک پہنچ گئے ہیں، تاہم اب تک کسی حتمی معاہدے پر دستخط نہیں ہو سکے۔

    فوجی کشیدگی کے باعث کرپٹو کرنسی مارکیٹ بھی شدید دباؤ کا شکار رہی،دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن مسلسل 3 تجارتی سیشنز میں تقریباً 10 فیصد گرنے کے بعد 66 ہزار 123 ڈالر کی سطح تک آ گئی، جو 2 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

  • 80 ہزارافراد کو سمندر میں بسانے کی تیاری

    80 ہزارافراد کو سمندر میں بسانے کی تیاری

    دنیا کے سب سے بڑے تیرتے ہوئے شہر کی تعمیر کا منصوبہ ،جسے ایک مکمل شہر کی حیثیت بھی حاصل ہوگی –

    ’’فریڈم شپ‘‘ نامی یہ مجوزہ منصوبہ نہ صرف دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز ہوگا بلکہ اسے ایک مکمل شہر کی حیثیت بھی حاصل ہوگی جہاں بیک وقت 80 ہزار افراد رہ سکیں گے فریڈم شپ کی لمبائی تقریباً ایک میل، چوڑائی 800 فٹ اور اونچائی 30 منزلہ عمارت کے برابر ہوگی اس دیوہیکل بحری شہر کی تعمیر پر تقریباً 12 ارب پاؤنڈ لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    جہاز میں 50 ہزار مستقل رہائشیوں کے لیے گھر موجود ہوں گے جبکہ 10 ہزار سیاحوں اور روزانہ آنے والے مہمانوں کے لیے بھی جگہ مختص ہوگی۔ اس کے علاوہ 20 ہزار افراد پر مشتمل عملہ اس شہر نما جہاز کے انتظامات سنبھالے گا،فریڈم شپ میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ تحقیقی اسپتال، اسکول، کالج، شاپنگ مالز، ریستوران، بینک، تجارتی مراکز اور مالیاتی ادارے قائم کیے جائیں گے منصوبے میں ایک 15 ہزار نشستوں والا اسپورٹس اسٹیڈیم، واٹر پارک، دو عجائب گھر، سمفنی ہال، کانفرنس سینٹر اور متعدد بلند و بالا ہوٹل بھی شامل ہیں۔

    city

    رہائشیوں اور سیاحوں کی تفریح کے لیے ایک وسیع ایکویریم، جدید نائٹ کلب، دو منزلہ فوڈ ہال اور سرسبز پارکس بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ جہاز کے اندر مختلف علاقوں کو آپس میں ملانے کے لیے ٹرام سسٹم متعارف کرایا جائے گا جبکہ پیدل چلنے والوں کے لیے 15 میل طویل واک ویز اور تین ایکڑ پر مشتمل سبزہ زار بنائے جائیں گے۔

    فریڈم شپ کسی بندرگاہ پر مستقل طور پر نہیں رکے گا بلکہ بین الاقوامی سمندری حدود میں رہے گا اور تقریباً ہر دو سال بعد پوری دنیا کا چکر مکمل کرے گا چونکہ اس کا حجم موجودہ بندرگاہوں کی گنجائش سے کہیں زیادہ ہوگا، اس لیے مسافروں کو ساحل تک پہنچانے کے لیے خصوصی فیری سروس استعمال کی جائے گی۔

    فریڈم شپ کا تصور پہلی مرتبہ 1990 کی دہائی میں امریکی انجینئر نارمن نکسن نے پیش کیا تھا، تاہم مختلف وجوہات کے باعث منصوبہ عملی شکل اختیار نہ کر سکا اب فریڈم کروز لائن انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو راجر گوچ نے اسے دوبارہ زندہ کرنے کا اعلان کیا ہے اس منصوبے میں دلچسپی اتنی زیادہ ہے کہ بیک وقت تین ایسے جہاز بھی بنائے جا سکتے ہیں۔

    منصوبے کے مطابق جہاز کی تعمیر انڈونیشیا میں کی جائے گی اور اسے مختلف حصوں میں تیار کرکے سمندر میں جوڑا جائے گا، تعمیر مکمل ہونے میں 3 سے 4 سال لگ سکتے ہیں، تاہم انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ لوگ تعمیر کے دوران ہی اس پر رہائش اختیار کرنا شروع کر سکیں گے فریڈم شپ کو ماحول دوست منصو بہ بھی قرار دیا جا رہا ہے منتظمین کے مطابق اسے ممکنہ طور پر جوہری توانائی سے چلایا جائے گا جس سے کاربن اخراج میں نمایاں کمی آئے گی ساتھ ہی سمندر وں کی صفائی اور ماحول کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

    اگر یہ منصوبہ حقیقت کا روپ دھار لیتا ہے تو فریڈم شپ نہ صرف دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز ہوگا بلکہ انسانی تاریخ کا پہلا مستقل تیرتا ہوا شہر بھی بن جائے گا جو رہائش، کاروبار، تعلیم اور تفریح کا ایک منفرد عالمی مرکز ثابت ہو سکتا ہے۔

  • دنیا کو ال نینو کے اثرات کے لیے ابھی سے تیاری شروع کر دینی چاہیے،اقوام متحدہ

    دنیا کو ال نینو کے اثرات کے لیے ابھی سے تیاری شروع کر دینی چاہیے،اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے اور عالمی موسمیاتی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ جون سے اگست 2026 کے دوران ال نینو کے پیدا ہونے کا امکان 80 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں شدید گرمی، خشک سالی، غیر معمولی بارشوں اور دیگر موسمی شدت کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    عالمی موسمیاتی تنظیم کے مطابق بحرالکاہل کے وسطی اور مشرقی استوائی علاقوں میں سمندر کے پانی کا درجہ حرارت معمول سے غیر معمولی حد تک بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں ال نینو کی صورتحال تیزی سے تشکیل پا رہی ہے عالمی پیشگوئیوں کے مطابق جون تا اگست کے دوران ال نینو کے بننے کا امکا ن 80 فیصد جبکہ نومبر تک یہ امکان 90 فیصد یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ال نینو کم از کم درمیانی شدت کا اور ممکنہ طور پر طاقتور بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

    عالمی موسمیاتی تنظیم کی سربراہ نے کہا کہ دنیا کو ال نینو کے اثرات کے لیے ابھی سے تیاری شروع کر دینی چاہیے کیونکہ یہ خشک سالی، موسلا دھار بارشوں، زمینی اور سمندری ہیٹ ویوز کے خطرات کو مزید بڑھا سکتا ہے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ال نینو ہمارے دروازے پر دستک دے رہا ہے اور اسے ایک ہنگامی موسمیا تی انتباہ کے طور پر لینا چاہیے، بڑھتی ہوئی عالمی حدت کے ساتھ ال نینو کے اثرات مزید شدید ہوسکتے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون سے اگست کے دوران دنیا کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے مشرقی افریقہ کے بعض علاقوں میں بارشیں کم ہوسکتی ہیں، جنوبی ایشیا میں مون سون معمول سے کم رہنے کا خدشہ ہے جبکہ وسطی امریکا میں بھی خشک اور گرم موسم متوقع ہے،ال نینو کے باعث زراعت، پانی کے ذخائر، توانائی کے شعبے اور صحت عامہ پر گہرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، اسی لیے حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    ال نینو ایک قدرتی موسمیاتی عمل ہے جو ہر 2سے7 سال بعد رونما ہوتا ہے اور عموماً 9 سے 12 ماہ تک برقرار رہتا ہے اس دوران بحرالکاہل کے پانی گرم ہوجاتے ہیں، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں ہواؤں، بارشوں اور درجہ حرارت کے نظام میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں۔

  • ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل کے لبنان پروحشیانہ زمینی اور فضائی حملے جاری

    ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل کے لبنان پروحشیانہ زمینی اور فضائی حملے جاری

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل کے لبنان پروحشیانہ زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں، جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل اور امریکا دونوں کو سخت ترین نتائج کی وارننگ دے دی ہے.
    دئے اور طائر کے ایک اسپتال پر ہونے والے حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4ہو گئی ہے جبکہ50 سے زائد افراد زخمی ہیں ان حملوں کے دوران دیر الزہرانی میں 2 لبنانی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں.

    لبنان کی اس سنگین صورتحال پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ اگر لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو اس کے بہت سنگین نتائج ہوں گے، اور ایرانی فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، خطے میں موجود امریکی افواج کو بھی ان نتائج کو بھگتنا پڑے گا، اور یہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہماری یہ دھمکی کھوکھلی نہیں ہے.

    اسی طرح ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا جنگ بندی کی پاسداری نہیں کر رہا ہے، اور بحری ناکہ بندی سمیت لبنان میں اسرائیل کے جنگی جرائم اس بات کا واضح ثبوت ہیں، ہر فیصلے کی ایک قیمت ہوتی ہے اور وہ قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، اب سب کچھ اپنے انجام تک پہنچ کر رہے گا.

    عالمی دباؤ کے باوجود اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں واضح طور پر کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج اپنی حکمتِ عملی کے مطابق آپریشنز جاری رکھے گی، اور اسرائیل اپنے شہریوں کے تحفظ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا.

    دوسری طرف اسرائیل اور لبنان کے حکام ایک بار پھر واشنگٹن میں اکٹھے ہو رہے ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ہوگا جس میں امن عمل کو دوبارہ بحال کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.

  • صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

    صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ کر دیے گئے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کو دوبارہ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے تقریب اب 24 جولائی کو منعقد ہوگی اور صدر ٹرمپ اس میں شرکت کریں گے۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے یہ تقریب واشنگٹن میں صحافیوں اور میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں منعقد کی جاتی ہے اور امریکی سیاسی و میڈیا حلقوں کی اہم تقریبات میں شمار ہوتی ہے۔

    صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ’پاگل عناصر‘ کو اپنی طرزِ زندگی یا اپنے شیڈول میں تبدیلی لانے کی اجازت نہیں دے سکتےعوامی سرگرمیاں اور سرکاری تقریبات معمول کے مطابق جاری رہیں گی، فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا وہ تقریب میں پہلے کی طرح سخت اور دوٹوک انداز میں خطاب کریں گے یا نہیں، تاہم اس بارے میں جلد ہی صورتحال واضح ہو جائے گی، یہ تقریب پنسلوانیا ایونیو پر واقع والڈورف آسٹوریا کے بال روم میں منعقد ہوگی، اس مقام کی تعمیر میں ان کا بھی کردار رہا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، اس واقعے میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا تھا،بعد ازاں امریکی حکام نے ملزم پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا باضابطہ الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پریس ڈنر کو منسوخ کر دیا گیا تھا،اب تقریب کی دوبارہ میزبانی کے اعلان کو صدر ٹرمپ کی معمول کی سرگرمیوں کی بحالی اور سکیورٹی اداروں کے اعتماد کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

  • سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں،طوفانی بارش،20 سے زائد افراد زخمی

    سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں،طوفانی بارش،20 سے زائد افراد زخمی

    سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں،طوفان اور بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا –

    رپورٹس کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید مٹی کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس نے شدید گرمی کی لہر کو وقتی طور پر ختم کر دیا ہے اس موسم کی تبدیلی کے نمایاں اثرات سامنے آئے ہیں-

    اسلام آباد ،لاہور ،جہلم،سرگودھا ،گجرات ،رحیم یار خان ، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے خیبرپختونخوا میں تیز ہوا ئیں،طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئےتھرپارکر میں بارش اور سکھر میں ژالہ باری ہوئی جبکہ لاڑکانہ ،حیدرآباد، مٹیار ی، ہالہ،نیو سعیدآباد ، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچائی، جبکہ تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پارا چنار، ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی، تھرپارکر اور دیگر علاقوں میں بھی متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔