Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • آئین شکنی سے متعلق پی ٹی آئی لیگل نوٹس نہیں ملا،گورنر خیبرپختونخوا

    آئین شکنی سے متعلق پی ٹی آئی لیگل نوٹس نہیں ملا،گورنر خیبرپختونخوا

    گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے الیکشن کمیشن کو خط کے ذریعے آگاہ کیا،نگراں صوبائی حکومت نے مشاورت کے بعد مجھے ایک خط بھیجا،

    گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سب سے پہلے میں مانوں گا، نگران صوبائی حکومت کے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا، الیکشن کمیشن کو رائے دینا میرا اور نگران صوبائی حکومت کا حق ہے، میں نے تاریخ بھی دینی ہے اور تمام ذمہ داریاں بھی پوری کرنی ہیں، اگر عمران خان کا 25 سالہ تجربہ ہے تو میں 40 سال سے منتخب ہوتا آ رہا ہوں، آخری دم تک کوشش ہو گی کہ پرامن اور منصفانہ انتخابات کرا دوں، صدر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی سے گریز کرنا چاہیے، ملکی صورتحال صدر کے خلاف کارروائی کرنے کی متحمل نہیں ہے،آئین شکنی سے متعلق پی ٹی آئی لیگل نوٹس نہیں ملا،میڈیا کے ذریعے پتہ چلا ،

    واضح رہے کہالیکشن کمیشن نے صدرمملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کو خط لکھا تھا ،چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدرمملکت کو خط ارسال کیا گیا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن اور سیکریٹری نے شرکت کی، اجلاس کے بعد جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر کوخط ارسال کر دیا، الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخواہ کو مراسلے میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں آپ کے جواب کے منتظر ہیں

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے

    گاڑی کی بیک سیٹ پر ظل شاہ کا خون بھی موجود ہے

  • یوم وفات، ممتاز شیریں

    یوم وفات، ممتاز شیریں

    یوم وفات ممتاز شیریں

    تاریخ ولادت:12 ستمبر 1924ء
    تاریخ : وفات:11 مارچ 1973ء

    ممتاز شیریں 12 ستمبر 1924ء کوہندو پور، آندھرا پردیش ، ہندستان میں پیدا ہوئیں۔ ممتاز شیریں کے نانا ٹیپو قاسم خان نے اپنی اس نواسی کو تعلیم و تربیت کی خاطر اپنے پاس میسور بلا لیا ۔اس طرح وہ بچپن ہی میں اپنے ننھیال میں رہنے لگیں۔ ممتاز شیریں کے نانا اور نانی نے اپنی اس ہو نہار نواسی کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی۔ وہ خود بھی تعلیم یافتہ تھے اور گھر میں علمی و ادبی ماحول بھی میسر تھا ۔ممتاز شیریں ایک فطین طالبہ تھیں انھوں نے تیرہ (13)برس کی عمر میں میٹرک کا امتحان درجہ اول میں امتیازی حیثیت سے پاس کیا۔ ان کے اساتذہ ان کی قابلیت اور خداداد صلاحیتوں کے معترف تھے ۔1941ء میں ممتاز شیریں نے مہارانی کالج بنگلور سے بی اے کا امتحان پاس کیا ۔1942ء میں ممتاز شیریں کی شادی صمد شاہین سے ہو گئی۔ ممتاز شیریں نے 1944ء میں اپنے شوہر صمد شاہین سے مل کر بنگلور سے ایک ادبی مجلے “نیا دور” کی اشاعت کا آغاز کیا۔اس رجحان ساز ادبی مجلے نے جمود کا خاتمہ کیا اور مسائل ادب اور تخلیقی محرکات کے بارے میں چشم کشا صداقتیں سامنے لانے کی سعی کی گئی ۔صمد شاہین پیشے کے اعتبار سے وکیل تھے ۔انھوں نے وکالت کے بعد ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اس کے بعد وہ حکومت پاکستان میں سرکاری ملازم ہو گئے۔ وہ ترقی کے مدارج طے کرتے ہوئے بیورو آف ریفرنس اینڈ ریسرچ میں جوائنٹ ڈائریکٹر کے منصب پر فائز ہوئے۔ ممتاز شیریں نے زمانہ طالب علمی ہی سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ۔ان کی سنجیدگی ،فہم و فراست ،تدبر و بصیرت اور وسیع مطالعہ نے انھیں سب کی منظور نظر بنا دیا۔ ہر جماعت میں وہ اول آتیں اور ہر مضمون میں امتحان میں وہ سر فہرست رہتیں۔ ملک کی تقسیم کے بعد ممتاز شیریں کا خاندان ہجرت کر کے کراچی پہنچا۔ کراچی آنے کے بعد ممتاز شیریں نے اپنے ادبی مجلے نیا دور کی اشاعت پر توجہ دی اور کراچی سے اس کی باقاعدہ اشاعت کاآغاز ہو گیا لیکن 1952ء میں ممتاز شیریں اپنے شوہر کے ہمراہ بیرون ملک چلی گئیں اور یوں یہ مجلہ اس طرح بند ہو ا کہ پھر کبھی اس کی اشاعت کی نوبت نہ آئی۔ ادبی مجلہ نیادور ممتاز شیریں کی تنقیدی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت تھا ۔ ممتاز شیریں نے جامعہ کراچی سے انگریزی ادبیات میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی ۔اس کے بعد وہ برطانیہ چلی گئیں اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں جدید انگریزی تنقید میں اختصاصی مہارت فراہم کرنے والی تدریسی کلاسز میں داخلہ لیا اور انگریزی ادب کے نابغہ روزگار نقادوں اور ادیبوں سے اکتساب فیض کیااور انگریزی ادب کا وسیع مطالعہ کیا۔ ممتاز شیریں کی دلی تمنا تھی کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ان کی تعلیم جاری رہے اور وہ اس عظیم جامعہ سے ڈاکٹریٹ (ڈی فل ) کریں لیکن بعض ناگزیر حالات اور خاندانی مسائل کے باعث وہ اپنا نصب العین حاصل نہ کر سکیں اور انھیں اپنا تعلیمی سلسلہ منقطع کر کے پاکستان وا پس آنا پڑا۔ اس کا انھیں عمر بھر قلق رہا۔

    ممتاز شیریں نے 1942ء میں تخلیق ادب میں اپنے سفر کا آغاز کیا۔ان کا پہلا افسانہ انگڑائی ادبی مجلہ ساقی دہلی میں 1944ء میں شائع ہو ا تو ادبی حلقوں میں اسے زبردست پذیرائی ملی ۔اس افسانے میں ممتاز شیریں نے فرائڈ کے نظریہ تحلیل نفسی کو جس مو ثر انداز میں پیش نظر رکھا ہے وہ قاری کو مسحور کر دیتا ہے۔ افسانہ کیا ہے عبرت کا ایک تازیانہ ہے ۔ایک لڑکی بچپن میں اپنی ہی جنس کی ایک دوسری عورت سے پیمان وفا باندھ لیتی ہے۔ جب وہ بھر پور شباب کی منزل کو پہنچتی ہے تو اس کے مزاج اور جذبات میں جو مد و جزر پیدا ہوتا ہے وہ اسے مخالف جنس کی جانب کشش پر مجبور کر دیتا ہے۔ جذبات کی یہ کروٹ اور محبت کی یہ انگڑائی نفسیاتی اعتبار سے گہری معنویت کی حامل ہے ۔بچپن کی نا پختہ باتیں جوانی میں جس طرح بدل جاتی ہیں، ان کا حقیقت پسندانہ تجزیہ اس ا فسانے کا اہم موضوع ہے۔ مشہور افسانہ انگڑائی ممتاز شیریں کے پہلے افسانوی مجموعے اپنی نگریا میں شامل ہے ۔وقت کے ساتھ خیالات میں جو تغیر و تبدل ہوتا ہے وہ قاری کے لیے ایک انوکھا تجربہ بن جاتا ہے ۔یہ تجربہ جہاں جذباتی اور نفسیاتی اضطراب کا مظہر ہے وہاں اس کی تہہ میں روحانی مسرت کے منابع کا سراغ بھی ملتاہے ۔ وہ ایک مستعد اور فعال تخلیق کار تھیں ۔ان کے اسلوب کوعلمی و ادبی حلقوں نے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا۔
    اردو ادب میں حریت فکر کی روایت کوپروان چڑھانے میں ممتاز شیریں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔وہ عجز و انکسار اور خلوص کا پیکر تھیں ۔ظلمت نیم روز ہو یا منٹو نوری نہ ناری ہر جگہ اسلوبیاتی تنوع کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ قدرت اللہ شہاب اور محمود ہاشمی کے اسلوب کو وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی تھیں ۔قدرت اللہ شہاب کی تصنیف “یا خدا” اور محمود ہاشمی کی تصنیف “کشمیر اداس ہے” کا پیرایۂ آغاز جس خلوص کے ساتھ ممتاز شیریں نے لکھا ہے وہ ان کی تنقیدی بصیرت کے ارفع معیار کی دلیل ہے ۔وطن اور اہل وطن کے ساتھ قلبی لگاؤ اور والہانہ محبت ان کے قلب ،جسم اور روح سے عبارت تھی ابتدا میں اگرچہ وہ کرشن چندر کے فن افسانہ نگاری کی مداح رہیں مگر جب کرشن چندر نے پاکستان کی آزادی اور تقسیم ہند کے موضوع پر افسانوں میں کانگریسی سوچ کی ترجمانی کی تو ممتاز شیریں نے اس انداز فکر پر نہ صرف گرفت کی بلکہ اسے سخت نا پسند کرتے ہوئے کرشن چندر کے بارے میں اپنے خیالات سے رجوع کر لیااور تقسیم ہند کے واقعات اور ان کے اثرات کے بارے میں کرشن چندر کی رائے سے اختلاف کیا۔ممتاز شیریں نے اردو ادب میں منٹو اور عصمت چغتائی پر جنس کے حوالے سے کی جانے والی تنقید کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے ان کے اسلوب کو بہ نظر تحسین دیکھا۔ممتاز شیریں کا تنقیدی مسلک کئی اعتبار سے محمد حسن عسکری کے قریب تر دکھائی دیتا ہے۔ سب کے ساتھ اخلاق اور اخلاص سے لبریز ان کا سلوک ان کی شخصیت کاامتیاز ی وصف تھا ۔ان کے اسلوب کی بے ساختگی اور بے تکلفی اپنی مثال آپ ہے۔ زبان و بیان پر ان کی خلاقانہ دسترس اور اسلوب کی ندرت کے اعجاز سے انھوں نے ادب ،فن اور زندگی کو نئے آفاق سے آشنا کیا ۔ان کے ہاں فن کار کی انا، سلیقہ اور علم و ادب کے ساتھ قلبی لگاؤ، وطن اور اہل وطن کے ساتھ والہانہ وابستگی کی جو کیفیت ہے وہ انھیں ایک اہم مقام عطا کرتی ہے ۔ادب کو انسانیت کے وقاراور سر بلندی کے لیے استعمال کرنے کی وہ زبردست حامی تھیں ۔انھوں نے داخلی اور خارجی احساسات کو جس مہارت سے پیرایہ ءاظہار عطا کیا ہے وہ قابل غور ہے ۔
    ممتاز شیریں کو انگریزی ، اردو ،عربی، فارسی اور پاکستان کی متعدد علاقائی زبانوں کے ادب پر دسترس حاصل تھی ۔عالمی کلاسیک کا انھوں نے عمیق مطالعہ کیا تھا۔ زندگی کے نت نئے مطالب اور مفاہیم کی جستجو ہمیشہ ان کا مطمح نظر رہا۔ اپنی تخلیقی تحریروں اور تنقیدی مقالات کے معجز نما اثر سے وہ قاری کو زندگی کے مثبت شعور سے متمتع کرنے کی آرزو مند تھیں۔ ان کی تخلیقی اور تنقیدی تحریریں ید بیضا کا معجزہ دکھاتی ہیں اور حیات و کائنات کے ایسے متعدد تجربات جن سے عام قاری بالعموم نا آشنا رہتا ہے ممتاز شیریں کی پر تاثیر تحریروں کے مطالعے کے بعد یہ سمجھتا ہے کہ یہ سب کچھ تو گویا پہلے ہی سے اس کے نہاں خانہ دل میں جا گزیں تھا ۔اس طرح فکر و خیال کی دنیا میں ایک انقلاب رونما ہو تا ہے جس کی وجہ سے قاری کے دل میں اک ولولۂ تازہ پیدا ہوتا ہے ۔ ترجمے کے ذریعے وہ دو تہذیبوں کو قریب تر لانا چاہتی تھیں۔ تراجم کے ذریعے انھوں نے اردو زبان کو نئے جذبوں، نئے امکانات، نئے مزاج اور نئے تخلیقی محرکات سے روشناس کرانے کی مقدور بھر کوشش کی ۔ان کے تراجم کی ایک اہم اور نمایاں خوبی یہ ہے کہ ان کے مطالعہ کے بعد قاری ان کے تخلیق کار کی روح سے ہم کلام ہو جاتا ہے مترجم کی حیثیت سے وہ پس منظر میں رہتے ہوئے قاری کو ترجمے کی حقیقی روح سے متعارف کرنے میں کبھی تامل نہیں کرتیں ۔ان کے تراجم سے اردو کے افسانوی ادب کی ثروت میں اضافہ ہوا اور فکر و خیال کو حسن و دلکشی اور لطافت کے اعلیٰ معیار تک پہنچانے میں کامیابی ہوئی۔افسانوی ادب کی تنقید میں ممتاز شیریں کا دبنگ لہجہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ گزشتہ آٹھ عشروں میں لکھی جانے والی اردو تنقید پر نظر ڈالیں تو کوئی بھی خاتون نقاد دکھائی نہیں دیتی ۔ممتاز شیریں نے اردو تنقید کے دامن میں اپنی عالمانہ تنقید کے گوہر نایاب ڈال کر اسے عالمی ادب میں معزز و مفتخر کردیا ۔ زندگی کی صداقتوں کو اپنے اسلوب کی حسن کاریوں سے مزین کرنے والی اس عظیم ادیبہ کے تخلیقی کارنامے تاریخ ادب میں آب زر سے لکھے جائیں گے اور تاریخ ہر دور میں ان کے فقیدالمثال اسلوب لا ئق صد رشک و تحسین کا م اور عظیم نام کی تعظیم کرے گی۔

    1954ء میں ہالینڈ کے دار الحکومت ہیگ میں ایک بین الاقوامی ادبی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ا س عالمی ادبی کانفرنس میں عالمی ادب اور انسانیت کو درپیش مسائل کے بارے میں وقیع مقالات پیش کیے گئے ۔ممتاز شیریں کو اس عالمی ادبی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا۔اس عالمی ادبی کانفرنس میں ممتاز شیریں نے دنیا کے نامور ادیبوں سے ملاقات کی اور عالمی ادب کے تناظر میں عصری آگہی کے موضوع پر ان کے خیالات کو سمجھنے کی کوشش کی۔ ادب کو وہ زندگی کی تنقید اور درپیش صورت حال کی اصلاح کے لیے بہت اہم سمجھتی تھیں ۔
    اپنی تخلیقی کامرانیوں سے ممتاز شیریں نے اردو دنیا کو حیرت زدہ کر دیا ۔رنگ، خوشبو اور حسن و خوبی کے تمام استعارے ان کے توانا اور ابد آشنا اسلوب میں سمٹ آئے تھے۔ ان کی تمام تحریریں قلب اورروح کی اتھاہ گہرائیوں میں اتر جانے والی اثرآفرینی سے لبریز تھیں۔ ممتاز شیریں کی درج ذیل تصانیف انھیں شہرت عام اور بقائے دوام کے دربار میں بلند مقام پر فائز کریں گی ۔
    افسانوی مجموعے
    ۔۔۔۔۔۔
    اپنی نگریا
    حدیث دیگراں
    میگھ ملہار
    ظلمت نیم روز (فسادات کے افسانے) ترتیب: ڈاکٹر آصف فرخی
    تنقید
    ۔۔۔۔۔۔
    معیار
    منٹو، نوری نہ ناری
    مدیر
    ۔۔۔۔۔۔
    نیا دور (ادبی جریدہ)
    تراجم
    ۔۔۔۔۔۔
    درشہوار (جان اسٹین بیک کا ناول دی پرل کا ترجمہ)
    پاپ کی زندگی ( امریکی افسانوں کا مجموعہ)
    ممتاز شیریں پر کتب
    ۔۔۔۔۔۔
    ممتاز شیریں، ناقد، کہانی کار ، ابو بکر عباد، مطبوعہ ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس دہلی، 2006ء
    ممتاز شیریں: شخصیت و فن، ڈاکٹر تنظیم الفردوس، اکادمی ادبیات پاکستان
    ملازمت
    ۔۔۔۔۔۔
    ممتاز شیریں اپنی زندگی کے آخری دنوں میں حکومت پاکستان کی وفاقی وزارت تعلیم میں بہ حیثیت مشیر خدمات پر مامور تھیں ۔
    وفات
    ۔۔۔۔۔۔
    ممتاز شیریں کو 1972ء میں پیٹ کے سرطان کا عارضہ لاحق ہو گیا ۔مرض میں اس قدر شدت آگئی کہ 11 مارچ 1973ء کو پولی کلینک اسلام آباد میں وہ انتقال کر گئیں ۔ تانیثیت (Feminism) کی علم بردار حرف صداقت لکھنے والی اس با کمال ،پر عزم ،فطین اور جری تخلیق کار کی الم ناک موت نے اردو ادب کو نا قابل اندمال صدمات سے دوچار کر دیا۔

  • علی بلال کی کیسے ٹکر لگی؟ گاڑی کے ڈرائیور کا بیان آ گیا

    علی بلال کی کیسے ٹکر لگی؟ گاڑی کے ڈرائیور کا بیان آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی موت کا معمہ حل ہو گیا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنما پولیس پر تشدد کا الزام لگاتے رہے تا ہم نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کی اور حقائق سے قوم کو آگاہ کر دیا

    آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تمام تکنیکی مسائل کو بروئے کار لارے ہوئے بیک ٹریک کیا گیا گاڑی کو 31 کیمروں کی مدد سے گلبہار سیکیورٹی کی بیسمنٹ سے ٹریک کیا گیا گاڑی کی بیک سیٹ پر ظل شاہ کا خون بھی موجود ہے،6 بجکر24 منٹ پر یہ گاڑی فورٹریس اسٹیڈیم کے قریب ظل شاہ سے ٹکرائی ،پنجاب پولیس تمام تفتیش انکے والد کے سامنے خود رکھے گی گاڑی میں جہانزیب اورعمر فرید نامی افراد تھے گاڑی کا مالک راجہ شکیل ہے اور یہ پی ٹی آئی کا سینٹرل پنجاب کے وائس پریزیڈنٹ ہیں

    پریس کانفرنس کے دوران جس گاڑی کی ٹکر سے ظل شاہ کی موت ہوئی اس گاڑی کے ڈرائیور کا بیان بھی چلایا گیا،ڈرائیور کا کہنا تھا کہ میرے والد کا نام حاجی محمد نواز ہے اور میں حاصل پور کا رہائشی ہوں اور پانچ سال سے پرائیویٹ کمپنی میں بطور ڈرائیور ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں میں اپنے دوست کو فورٹریس کے سامنے لینے کیلئے گیا تھا تو وہاں کچھ دیر بیٹھنے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ کھانا کھانے چلتے ہیں جیسے ہی ہم مال روڈ پر چڑھتے ہیں تووہاں پر ایک شخص کی ہماری گاڑی کیساتھ ٹکر ہوتی ہے اور وہ شخص گر جاتا ہے ہم اس شخص کو اٹھا کر گاڑی میں ڈالتے ہیں اور سی ایم ایچ لے کر گئے کیونکہ سی ایم ایچ ہمارے قریب تھا سی ایم ایچ میں رش زیادہ ہونے کی وجہ سے ہمیں وہاں سے گاڑی نکالنی پڑی اور ہم سیدھا گاڑی سروسز ہسپتال لے آئے وہاں ہم زخمی شخص کو سٹریچر پر ہسپتال کے اندر لے کر گئے تو ڈاکٹرز نے بتا یا کہ اس کی موت واقع ہو چکی ہے اس وجہ سے ہم وہاں سے نکل گئے

    زمان پارک کی بجلی بھی بند کر دی گئی ہے

    زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے

  • سپریم کورٹ،آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری،ہو گی اہم مقدمات کی سماعت

    سپریم کورٹ،آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری،ہو گی اہم مقدمات کی سماعت

    سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا گیا

    آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر 6 بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے بینچ ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا ،بینچ دو میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہونگے بینچ تین جسٹس سردار طارق، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا بینچ چار میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس شاہد وحید شامل ہونگے بینچ پانچ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہوگا بینچ چھ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہونگے

    سریم کورٹ میں 69 مختلف اراکین اسمبلی کی انتخابی عذرداریوں سے متعلق کیس کی سماعت پیر کو ہوگی ،سپریم کور ٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت منگل کو ہوگی پی ٹی آئی کے 123 ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی گلگت بلتستان اپیلٹ کورٹ میں ججز تقرری کیخلاف کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی سپریم کورٹ میں صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت بدھ کو ہوگی

     عدالت نے عمران خان کو 13 مارچ کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

  • پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی موت کیسے ہوئی؟ وزیراعلیٰ،آئی جی نے حقائق بتا دیئے

    پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی موت کیسے ہوئی؟ وزیراعلیٰ،آئی جی نے حقائق بتا دیئے

    تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی موت کے حوالہ سے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے تمام حقائق میڈیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ 8 مارچ کو پی ٹی آئی ورکر کا جاں بحق ہونا میرے لئے صدمہ تھا۔کسی کا جاں بحق ہونا چھوٹی بات نہیں۔ ہم فوری طور پر بیٹھے، اطلاع ملی کہ پولیس تشدد سے ہلاکت نہیں ہوئی۔انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او اور پولیس ٹیم نے فوراً اس اطلاع پر کام شروع کیا۔ یاسمین راشد کو رات ساڑھے آٹھ بجے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے نائب صدر راجہ شکیل نے اطلاع دی کہ یہ حادثہ ہوا ہے۔یاسمین راشد نے کہا آپ 9 مارچ کو زمان پارک آ جائیں، میں آپ کی لیڈرشپ سے ملاقات کراؤں گی۔9 مارچ کو راجہ شکیل زمان پارک آتے ہیں، یاسمین راشد سے ملاقات ہوتی ہے اور پھر یہ انڈرگراؤنڈ ہو جاتے ہیں۔راجہ شکیل اس دوران زبیر نیازی سے بھی رابطہ کرتے ہیں۔ لیڈر کو بتایا گیا کہ یہ حادثہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود یاسمین راشد اور دیگر لوگوں نے زیادتی کی۔جاں بحق نوجوان کے والد کو کہا گیا کہ آپ کھڑے رہیں۔ایک طرف اسلام کی بات کرتے ہیں دوسری طرف جھوٹ بولتے ہیں اور جھوٹا الزام لگاتے ہیں۔اسلام میں جھوٹ بولنے اور جھوٹا الزام لگانے کی بڑی سزا ہے۔جھوٹا الزام نہ لگائیں اور لوگوں کو گمراہ نہ کریں۔وہ آج وزیراعلیٰ آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ 8 مارچ کو عورت مارچ کی اجازت لاہور ہائی کورٹ نے دی، تھریٹ الرٹ کا لیول بہت زیادہ ہے اس لئے دفعہ 144 نافذ کی۔اگر آپ نے ریلی نکالنی تھی تو ایک روز پہلے یا بعد میں نکال لیتے۔پولیس کو جس انداز سے دھمکیاں دی گئیں وہ قابل افسوس ہے۔غلط بات بھی کی جاتی ہے اورجھوٹ بھی بولا جاتا ہے۔سیاست میں جو مرضی کریں لیکن جھوٹ نہ بولیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔جب میری وزارت اعلیٰ کیلئے نامزدگی ہوئی، اس وقت بھی سیاست کی گئی، سازش کا الزام لگایا گیا اور اب قتل کا الزام لگا دیا گیا ہے۔ہماری بھی فیملی اور رشتے دار ہیں۔اگر میں اس عہدے پر نہ ہوتا تو کسی اور طرح جواب دیتا۔میں اپنا ذاتی معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں اور اللہ انصاف کرنے والا ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ یہ ایک اندھا کیس تھا جسے محنت اور پیشہ ورانداز میں ٹریس کیا گیا ہے۔میں ایس ایس پی عمران او ران کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتا ہوں۔یہ بہت حساس وقت ہے، 30 اپریل کو الیکشن ہونے ہیں اور آپ ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گالم گلوچ اور دھمکیوں کی وجہ سے کسی دباؤ میں نہیں آؤں گا۔جھوٹے الزامات لگا کر مجھے دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا۔میں ایسے پریشر میں نہیں آؤں گا، کوئی بات ہے تو سامنے آ کر کہیں۔دھمکیوں اور ٹویٹ سے سرنڈر نہیں کروں گا۔عمران خان سیاست ضرور کریں لیکن جھوٹ نکال دیں۔معاملے کو اللہ پر چھوڑ دیا ہے، یاسمین راشد کو پتہ تھا یہ حادثہ ہے، انہو ں نے عمران خان کو بھی بتا دیا تھا۔پھر بھی پریس کانفرنس کی گئی اور ہم پر الزام لگایا گیا، کہا گیا کہ محسن نقوی کو ہم نے نہیں چھوڑنا، یہ قابو آیا ہے۔انہو ں نے جاں بحق نوجوان کے بزرگ والد کے ساتھ بھی زیادتی کی ہے۔متوفی کے والد کو کہا گیا کروڑ روپے دیں گے، آپ نے کھڑے رہنا ہے۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ آئی جی صاحب کو تمام ثبوت مظلوم والد کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب حکومت متوفی کے اہل خانہ کی پالیسی کے مطابق مالی امداد کرے گی۔ جو آپ کے ہاتھ میں آتا ہے اسے رگڑ دیتے ہیں، جھوٹ بھی بولتے ہیں۔جس طریقے سے میسج کئے گئے وہ بہت زیادتی ہے۔یہ منصب اور عزت اللہ تعالیٰ نے دی ہے۔گالی دینا آپ کا ظرف ہے،اگر اس منصب پر نہ ہوتا تو کسی اور طرح سے جواب دیتا۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک کے لوگ ٹریفک کے باعث مشکل میں ہیں، کالیں آ رہی ہیں کہ ہمارے لئے کچھ کریں۔

    انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جاں بحق نوجوان کے والد لیاقت علی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے انصاف کی اپیل کی۔ جاں بحق نوجوان کو 8 مارچ کو 6 بج کر 52 منٹ پر ویگو ڈالے میں سروسز ہسپتال لایا گیا۔ہلاکت کی وجہ کا تعین کرنے کیلئے پولیس ٹیم نے دن رات کام کیا۔کیمروں کی مدد سے ویگو ڈالے کا سراغ لگایا گیا۔ویگو ڈالے میں جاں بحق نوجوان کا خون بھی موجود تھا جس کا فرانزک کرایا گیا۔یہ ایک حادثہ تھا، پولیس تشدد کی وجہ سے ہلاکت نہیں ہوئی۔سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ اور پولیس کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا گیا۔انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ ہم جاں بحق نوجوان کے والد لیاقت علی کو تمام تفتیش سے آگاہ کریں گے اور ثبوت پیش کریں گے۔میرے پاس تمام سی ڈی آرز موجود ہیں۔ڈرائیور جہانزیب اور عمر ویگو ڈالے میں جاں بحق نوجوان کو لے کر سروسز ہسپتال لے کر آئے۔گاڑی کے مالک پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے نائب صدر راجہ شکیل ہیں۔مہم چلائی گئی کہ اس ہلاکت کو پولیس اور سسٹم کو داغدار کرنے کیلئے استعمال کیا جائے۔کس کی کب سیاسی لیڈر سے بات ہوئی، ہر چیز موجود ہے، قانونی عمل مکمل ہوگا۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف جعلی ایف آئی آر درج کرنے کی درخواستیں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں،پولیس کی کمانڈ کو گالیاں دی گئیں۔وزیراعلیٰ نے انتہائی تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا۔ تفتیشی ٹیم نے جانفشانی سے اپنا کام مکمل کیا، فیصلہ عدالت میں ہوگا اور تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ ایک انٹیلی جنس افسر اور ایس پی کی جعلی آڈیو وائرل کی گئی۔پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، اس پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔جہاں پولیس نے زیادتی کی ہے وہاں بھی قانونی ایکشن لیں گے۔سوشل میڈیا پر مذموم عزائم کیلئے غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔جاں بحق نوجوان کے خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ جب سے وردی پہنی ہے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔جب آپ لوگ پولیس کو برا بھلا کہہ رہے تھے تب ہم پولیس شہداء کی دلجوئی کر رہے تھے۔

    پریس کانفرنس کے دوران ڈرائیور جہانزیب اور عمر کے اعترافی بیان پر مبنی ویڈیو ز بھی دکھائی گئیں۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    زمان پارک کی بجلی بھی بند کر دی گئی ہے

    زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے

  • امریکہ میں بینکنگ بحران،سیلیکون ویلی بینک  بند

    امریکہ میں بینکنگ بحران،سیلیکون ویلی بینک بند

    امریکہ میں ایک اور بینکنگ بحران دیکھنے میں آیا ہے، امریکی ریگولیٹر نے بڑے بینکوں میں سے ایک سیلیکون ویلی بینک کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

    خبر رساں ادارے سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے محکمہ مالیاتی تحفظ اور اختراع نے سیلیکون ویلی بینک کو بند کرنے کا حکم دیا ہے، فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپویشن کو بینک کا وصول کنندہ بنایا گیا ہے، اور اسے صارفین کی رقم محفوظ کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپوریشن نے اس ضمن میں ایک ٹیم بھی تشکیل دی ہے

    سیلیکون ویلی امریکہ کا سولہواں بڑا بینک ہے،یہ بینک 2008 کے مالیاتی بحران کے بعد بند ہو گیا ہے اور اس نے ٹیک انڈسٹری کو جھٹکا دیا ہے بینک کے پاس 209 بلین ڈالر کے اثاثے اور 175.4 بلین ڈالر کے ذخائر تھے سیلیکون ویلی بینک نئے دور کی ٹیک کمپنیوں یں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو مالی مدد فراہم کرتا تھا

    گزشتہ 18 مہینوں میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے سے ٹیک کمپنیوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کم ہوئی اس کے علاوہ سرمایہ کاروں کے لیے خطرہ پیدا ہو گیا ہے دوسری جانب باقی بینکوں کے پاس اس سے بچنے کے لیے کافی سرمایہ موجود ہے

    2008 کے بعد سے امریکی بینک کی سب سے بڑی ناکامی دیکھنے میں آئی، سیلیکون ویلی بینک کے بند ہونے نے عالمی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا،فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپویشن کے مطابق سیلیکون ویلی بینک کا مرکزی دفتر اور تمام شاخیں 13 مارچ کو دوبارہ کھلیں گی اور تمام صارفین کو ڈپازٹس تک مکمل رسائی ہو گی

    ویڈیو گیم بنانے والی کمپنی روبلوکس کارپوریشن اور اسٹریمنگ ڈیوائس بنانے والی کمپنی روکو انک کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس بینک میں کروڑوں کے ذخائر ہیں۔ روکو نے کہا کہ بینک کے پاس اس کے ڈپازٹس بڑے پیمانے پر غیر بیمہ شدہ تھے، جس سے اس کے حصص میں توسیع شدہ تجارت میں 10% کی کمی واقع ہوئی۔ ٹکنالوجی کارکن جن کی تنخواہوں کے چیک بینک پر انحصار کرتے ہیں وہ بھی جمعہ کو اپنی اجرت حاصل کرنے کے بارے میں پریشان تھے۔ فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپویشن نے کہا کہ وہ بینک کے اثاثے فروخت کرنے کی کوشش کرے گا

    خبر رساں ادارے رائیٹر کے مطابق امریکی بینکوں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران سٹاک مارکیٹ کی مالیت میں 100 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان کیا ہے، یورپی بینکوں کو مزید 50 بلین ڈالر کی مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

    امریکی قرض دہندگان فرسٹ ریپبلک بینک اور ویسٹرن الائنس نے جمعہ کو کہا کہ ان کی لیکویڈیٹی اور ڈپازٹس مضبوط رہے، جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو پرسکون کرنا ہے کیونکہ ان کے حصص گرے ہیں۔ دوسرے جیسے جرمنی کے کامرز بینک نے سرمایہ کاروں کو یقین دلانے کے لیے غیر معمولی بیانات جاری کیے ہیں۔

  • کوسٹ گارڈز کی کارروائی،1650 کلو حشیش، 69 کلوآئس برآمد

    کوسٹ گارڈز کی کارروائی،1650 کلو حشیش، 69 کلوآئس برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،1650 کلو گرام حشیش اور 69 کلو گرام اعلی کوالٹی کی آئس برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر (بلوچستان) کے علاقے دران سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔ جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔جنرل ایریا دران کے قریب دو مشکوک گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کرنے پر ملزمان نے گاڑیوں کی رفتار تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔گاڑیوں کا پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ گاڑیوں کی تلاشی لینے پر 1650کلو گرام حشیش اور 69 کلوگرام اعلی کوالٹی کی آئس برآمد ہوئی خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 117 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت خارج،اشتہاری قرار

    علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت خارج،اشتہاری قرار

    ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما وں کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنی ٰکی درخواست منظور کرلی گئی مقدمے میں علی آمین گنڈا پور کو مسلسل غیر خاضری پر اشتہاری قرار دے دیا گیا ،پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت بھی خارج کر دی گئی، سول جج اسلام آباد رانا مجاہد رحیم نے مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی

    دوسری جانب اے ٹی سی اسلام آباد ،جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،وکیل بابر اعوان انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے،عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر توڑ پھوڑ سے متعلق دہشتگردی کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہزاد وسیم اور راجہ خرم نواز تھانہ سی ٹی ڈی میں شامل تفتیش ہو گئے،ملزموں کے ساتھ ان کے وکیل سردار محمد مصروف خان تھے ، راجہ خرم نواز نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس واقعے کے وقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں تھا،نہ توڑ پھوڑ کی نہ ہی کسی کو دھمکی دی مقدمہ خارج کیا جائے،سینیٹرشہزاد وسیم نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس سماعت سے بہت پہلے پہنچ گیا تھا جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کے فوراً بعد گھر روانہ ہو گیا تھا توڑ پھوڑ کے کسی واقعے میں ملوث نہیں ہوں مقدمہ خارج کیا جائے،

    کیس کی سماعت کے بعد بابر اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے جھوٹ بولا گیا ہم اس پر درخواست لا رہے ہیں،پیر کو 2 درخواستیں عدالت لا رہے ہیں، ساڑھے 3 بجے کا وقت دیا ہے ،شناخت پریڈ کی رپورٹ آئے نہ آئے عدالت کسٹڈی سے متعلق فیصلہ سنائے گی شناخت پریڈ کی رپورٹ آئے نہ آئے عدالت کسٹڈی سے متعلق فیصلہ سنائے گی

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

  • پاکستان کا سعودی عرب اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات معمول پر لانے کا خیر مقدم

    پاکستان کا سعودی عرب اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات معمول پر لانے کا خیر مقدم

    پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر لانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جان سے کہا گیا ہے کہ پاکستان عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہے پاکستان کو پختہ یقین ہے کہ یہ اہم سفارتی پیش رفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔ ہم اس تاریخی معاہدے کو مربوط کرنے میں چین کی دور اندیش قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں جو تعمیری اور بامعنی بات چیت کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم اس مثبت پیش رفت پر مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کو سراہتے ہیں

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے درمیان خلیج کو پر کرنے کے لیے مسلسل تعاون اور ہم آہنگی کی کوششوں کی تاریخ کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ اور خطے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا،امید ہے کہ یہ مثبت قدم علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کے لیے ایک راہ کو متعین کرے گا

    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب اور ایران کے درمیان کئی سالوں کی کشیدگی کے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا تھا، جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں سفارتخانے کھولیں گے۔ جبکہ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کویہ پیش رفت عوامی جمہوریہ چین کے صدر محترم شی جن پنگ کے شاندار اقدام اور سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان اچھے تعلقات کے فروغ کے لیے چین کی حمایت کے جواب میں ہوئی ہے۔

  • وزیرخارجہ بلاول کی نیویارک میں یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

    وزیرخارجہ بلاو ل بھٹو کی نیویارک میں یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا سائیڈ لائن ملاقات کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وویمن اجلاس کے دوران ہوئی، ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول زرداری نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا سیلاب زدگان کی مدد کے لئے عالمی سطح پر آواز اٹھانے پر شکریہ ادا کیا،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو اکثر اپنے عقائد پر تعصب کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ہمیں کبھی بھی تعصب پر کسی کے خلاف کھڑا نہیں ہونا چاہیے انسانیت کے ساتھ تعصب سے پاک رویہ اپنانے کی ضرورت ہے ،

    https://twitter.com/RabNBaloch/status/1634396479451279362

    علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کیے گئے وعدے پورے کرے، اقتصادی بحران کی وجہ سے پاکستان کو بھی چیلنجز کا سامنا ہے،سیلاب سے پاکستان میں لاکھوں گھر اور فصلیں تباہ ہوئیں، ہم نے اقوام متحدہ میں 2تاریخی ایونٹ کیے اسلام کے بارے میں غلط فہمی کو دور کرنے کی کوشش کی گئی،ہم نے پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا ہے،اسلام ترقی پسندمذہب ہے جو خواتین کو حقوق دیتا ہے،مسلم دنیا اور عالمی برادری کو خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھانی چاہیے، خواتین کے حقوق کے حوالے سے مسلم دنیا کا موقف یکساں ہے،دوسرے مذاہب کے مقابلے میں اسلام نے خواتین کو زیادہ حقوق دیئے سعود ی عرب اور ایران کو اپنے سفارتی تعلقات از سر نو بحالی کرنے چاہئیں، چین کے صدر کی یہ تاریخی کامیابی ہے،دہشتگردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں

    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت