Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • دس سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش کار سے برآمد

    دس سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش کار سے برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں دس سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے

    کراچی کے علاقے کورنگی کا 10 سالہ بچہ جمعہ کی صبح سے لاپتہ تھا، بچے کی لاش کار سے ملی ہے، بچہ ذہنی طور پر معذور تھا، بچے کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی گئی تھی ،لواحقین کے مطابق 10 سالہ حسین جمعہ کی صبح سے لاپتہ تھا، تلاش کرنے کی کوشش کی نہیں ملا، بچے کی لاش کار میں سے ملنے پر کار کے مالک نے ہی پولیس کو اطلاع دی، پولیس موقع پر پہنچی اور بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ، پولیس نے کار کے مالک کو شامل تفتیش کر لیا

    پولیس حکام کے مطابق بچے پر تشدد کیا گیا ہے، یہ بھی امکان ہے کہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہو، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہو گی، لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی بھکاری گینگ نے بچے کو اٹھایا ہو اور مزاحمت پر قتل کر دیا ہو،

    کورنگی میں گاڑی سے 10 سالہ لڑکےکی لاش ملنے کے واقعہ کا مقدمہ زمان ٹاون تھانے میں درج کر لیاگیا ہے مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میرا بیٹا 10 مارچ کو غائب ہوا، کچھ دیر کے بعد لاش ملنے کی اطلاع ملی ،میرے سالے نے بچے کے غائب ہونے کی اطلاع دی تھی، بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ،بچے سے زیادتی اورتشدد کر کے قتل کیا گیا،ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں شواہد سامنے آ گئے ہیں، بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے،لاش پر تشدد اور زیادتی کے نشانات بھی پائے گئے ہیں،

    دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین رکنی ملزمان گینگ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان گینگ واردات کی نیت سے لیاری تیسر ٹاؤن سرجانی میں موجود تھے۔ایس ایچ او سرجانی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزمان گینگ کو گرفتار کیا۔ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے 02 موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی،ملزمان کے زیراستعمال برآمدہ 125 موٹرسائیکل نمبری KNC-6449 کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج، مزید مقدمات میں شناخت و تفتیش جاری ہے،گرفتار ملزمان میں عرفان اللّٰہ ولد پیرزادہ، حفیظ اللّٰہ ولد محمد یٰسین اور عبدالغفور ولد شاہ دراز شامل ہیں۔

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    لاہورہائیکورٹ نے "بدمعاشوں” کو ریلیف دے دیا

    کراچی کو کوئی دہشتگرد اب بند نہیں کر سکتا،وزیراعلیٰ سندھ

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

  • مودی سرکار جمہوری اقدار اور صحافت کا دشمن،نیویاک ٹائمز نے دکھایا آئینہ

    مودی سرکار جمہوری اقدار اور صحافت کا دشمن،نیویاک ٹائمز نے دکھایا آئینہ

    مُودی سرکار جمہوری اقدار اور صحافت کا بد ترین دُشمن ،نیو یارک ٹائمز نے ایک بار پھر مُودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

    66سالہ پرانا اخبار مُودی کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا، بند ہوگیا،صرف اس سال بھارت میں انسانی حقوق اور گرتے صحافتی معیار پر نیو یارک ٹائمز کا گیارہواں اداریہ سامنے آیا ہے 2019میں کشمیر ٹائمز نے انٹرنیٹ بندش پر مُودی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی مودی حکومت نے اپنے خلاف درخواست پر انتقاما اخبار ہی بند کروا دیا،نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ مُودی نے ہندوستان میں عدم برداشت اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کو عام کیا مُودی پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو انکم ٹیکس چھپانے کے الزام میں دھمکایا جاتاہے مُودی پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو دہشتگردی یا علیحدگی پسندی کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں،اشتہارات اور فنڈز کی آڑ میں اخبارات کو من پسند خبریں شائع کرنے کیلئے بلیک میل کیا جاتا ہے،اقتدار سنبھا لنے مُودی منظم طریقے سے عدالتوں اور سرکار ی مشینری کو کنٹرول کر تا رہاہے

    نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ مُودی کی آمریت کی راہ میں اب صرف بچا کچھا میڈیا کھڑا ہے،پابندیوں سے بچنے اور معاشی فوائد کی خاطر بھارتی میڈیا مُودی کا ترجمان بنا ہوا ہے بی بی سی کی مُودی مخالف سیریز کی نشریات روکنا اور انکم ٹیکس کی آڑ میں دفاتر پر حملے صحافتی آوازکو دبانے کے ہتھکنڈے ہیں

    گلف نیوز کے ایڈیٹر کو بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کی دھمکی

    گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

    دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

    دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

    دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

  • خواتین ریلی، گھریلو تشدد بند کیا جائے

    خواتین ریلی، گھریلو تشدد بند کیا جائے

    جماعت اسلامی کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریلی نکالی گئی

  • شہرقائد سے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار

    شہرقائد سے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس و سیکورٹی اداروں کی کاروائیاں جاری ہیں،

    وفاقی حساس ادارے اور سٹی پولیس نے بڑی کارروائی کی،کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے دو دہشتگرد کلاکوٹ سے گرفتارکر لئے گئے، ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں دہشتگردوں کا تعلق بلوچستان لیبریشن فورس ڈاکٹر اللہ نذر گروپ سے ہے،گرفتار دہشتگرد ولید عرف ولڑ اور شعیب عرف ببلو سے دو دستی بم برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار دہشتگرد شہر میں بدامنی پھیلانا چاہتے تھے گرفتار دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،

    دوسری جانب پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کھوکھرا پار ملیر سے منشیات فروش فروشی میں ملو ث 2ملزمان محمد الیاس اور انور علی کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔ملزمان ماہانہ تقریباً 12 لاکھ روپے کی منشیات حب چوکی سے خرید کر لاتے تھے اور کراچی کے مختلف علاقوں غریب آباد، کھوکرا پار ملیر اور بکرا پیڑھی میں فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان اس سے پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رے ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتارملزمان کو بمعہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

    شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

  • شعیب شیخ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    شعیب شیخ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سیشن جج کو رشوت دینے کے کیس میں ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو پیش کیا ،

    عدالت سے ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے ملزم شعیب شیخ کا تین روز ہ ریمانڈ منظورکر لیا، پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپیشن جج پرویز قادر کا بیان اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاری اپیل کا حصہ تھا ہائیکورٹ کے دو ججز کے سامنے سیشن جج نے رشوت لینے کا اعتراف کیا دیگر شریک ملزمان کے ساتھ ٹرائل کورٹ نے شعیب شیخ کو مجرم قرار دیا تھا پراسیکیوٹر کے دلائل کے دوران وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے بار بار بولنے کی کوشش کی تاہم عدالت نے انہیں روک دیا،

    بعدازاں وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے کہ انکوائری 2018 میں ہوئی، پانچ سال بعد کیس کا خیال آیا زبانی کلامی بیان اعترافی بیان نہیں مانا جا سکتا، عدالت نے ملزم کو تین روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

    واضح رہے کہ شعیب شیخ کو گزشتہ روز اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل کیس میں جج نے مبینہ طور پر شعیب احمد شیخ کو بری کرنے کے لیے 50 لاکھ روپے رشوت لینے کا اعتراف کیا تھا،

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

  • سانحہ بارکھان، عبدالرحمان کھیتران کی ضمانت منظور

    سانحہ بارکھان، عبدالرحمان کھیتران کی ضمانت منظور

    سیشن کورٹ رکھنی میں سانحہ بارکھان سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عبدالرحمان کھیتران کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ،وکیل نے کہا کہ عبدالرحمان کھیتران پر لگے الزامات میں کوئی صداقت نہیں،تحقیقات میں عبدالرحما کھیتران کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے،بازیاب ہونیوالی گراں ناز کا بیان بھی ریکارڈ ہوچکا ہے،عدالت نے عبدالرحمان کھیتران کی درخواست ضمانت منظور کر لی،عدالت نے 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی آج شام تک صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کی رہائی کا امکان ہے

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خاتون گراں ناز نے ایک ویڈیو میں قرآن اٹھا کر سردار کھیتران پر اسے اور اس کے بچوں کو نجی جیل میں رکھنے کا الزام لگایا تھا۔بعد ازاں خان محمد مری کے دوبیٹوں اور ایک نامعلوم خاتون کی لاش بلوچستان کے علاقے بارکھان کے کنویں سے ملی تھیں جس کے بعد دعویٰ کیا گیا تھاکہ کنویں میں سے ملنے والی خاتون کی لاش گراں ناز کی ہے لہٰذا گزشتہ روز کنویں سے ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا۔

    پولیس سرجن ڈاکٹرعائشہ فیض کے مطابق کنویں سے ملنے والی لاشوں میں سے ایک لڑکی کی لاش ہے جس کی عمر 17 سے 18 سال ہے، مقتولہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے سر پر تین گولیاں ماری گئیں اور شناخت چھپانے کےلیے چہرے اور گردن پر تیزاب پھینکا گیا۔پولیس سرجن نے بتایا کہ قتل کی گئی لڑکی گراں ناز نہیں بلکہ اس کی بیٹی ہوسکتی ہے۔

    سردار عبدالرحمان کھیتران پر گراں ناز مری اور ان کے بیٹوں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔اس سے قبل سردار عبدالرحمان کھیتران نے خود پر لگے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی جبکہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر سے گراں ناز مری کے بچوں کی مبینہ تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

  • بامقصد نشست معاشرتی ترقی کی ضمانت،تحریر:طلحہ ملک

    بامقصد نشست معاشرتی ترقی کی ضمانت،تحریر:طلحہ ملک

    ماضی قریب کی بات ہے کہ لوگ اپنے روز مرہ معاملات سے فارغ ہو کر شام میں مل بیٹھا کرتے اور دن بھر کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے دوست احباب سے خوش گپیاں لگاتے، اب کی نسبت بہت اچھا دور تھا لوگ زیادہ پڑھے لکھے بھی نہ تھے مگر سلجھی ہوئی گفتگو کرتے بہت سے لوگ اپنی ان بیٹھکوں سے بہت کچھ سیکھتے باہم مل بیٹھنے سے جن تجربات اور مشاہدات کو اخذ کرتے انہیں لکھ لیا کرتے یا بہتر خوبیوں کو زندگی میں ڈھال لیا کرتے یوں ان کی یہ بیٹھکیں ان کے لیے مفید ثابت ہوا کرتیں

    وقت نے ایک دم سے کروٹ لی اور موبائل انٹرنیٹ کا دور آیا فلموں ڈراموں سے بچوں نے جو سیکھا اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا چائے ڈھابے کی جگہ سینیما گھروں یا پان سگریٹ کے اڈوں نے لے لی دن بھر کی تھکان اتارنے کے مقصد سے کی جانے والی باتوں کی جگہ گالی گلوچ اور فحش گوئی نے لے لی۔ دیکھا جائے تو اس زمانے اور اُس زمانے میں بہت زیادہ گیپ موجود نہیں اگرچے ہم نے اُن ڈھابوں پر لگی با مقصد بیٹھکوں جس نے بہت سے ادیب و شعرا کو جنم دیا میں شمولیت اختیار نہیں کی مگر ابھی ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے ایسی مجالس سے استفادہ کیا ہے اور اپنی کامیابی کا لوہا منوایا ہے مگر افسوس اس بات پر ہے کہ نوجوان نسل نے اپنا مقابلہ اپنے سے بہتر لوگوں کے ساتھ کرنے کے لیے روایات کو ترک کر کے مادیت کو پسند کیا اور عام سادے اور کچے گھروں میں رہنے والے نوجوان بھی اسی پان شاپ یا کسی ایسی جگہ پر بیٹھنا پسند کرتے ہیں جہاں ان کی پہنچ بھی بہ مشکل ہوتی ہے شوق نوابوں والے اور عادتیں خرابوں والی اپنا لیتے ہیں ان میں عام طور پر ایسے نوجوان موجود ہیں جن کے والدین مذہبی گھرانے سے تعلق ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور صاحبزادہ گھر سے باہر امیروں کی بیٹھکوں میں بیٹھ کر شیشہ پینے، گلیوں میں آوارہ گردی کرنے پان تھوکنے اور قہقہے لگانے میں فخر محسوس کرتا ہے۔

    اگرچے زمانہ بدل چکا ہے اور اس زمانے کے ساتھ ترقی کرنا بھی ضروری ہے مگر ایسا نہیں کہ آپ اچھی اور بُری مجلس کی سوجھ بوجھ ہی نہیں رکھتے ہر دور میں اچھائی اور برائی کے پہلو موجود رہے ہیں آج اگر پان شاپس، سنوکر، ویڈیو گیمز یا دیگر اڈے موجود ہیں تو وہیں بہت سی ایسی جگہیں بھی موجود ہیں جو نوجوانوں کے مستقبل کے لیے بہترین تربیت گاہ بن سکتی ہیں اگر ہم کتاب لائبریری یا ای لائبریری کی بات نہ بھی کریں تو وقت گزاری کے لیے آج بھی ہر شہر میں چائے ڈھابے موجود ہیں بلکہ ہم دیکھتے ہیں کہ گذشتہ کچھ عرصے سے اس کا رجہان بڑھتا جا رہا ہے یہ بات ایک طرف تو خوش آئند بھی ہے مگر کسی حد تک مایوس کن بھی کہ اگر چند لوگ بیٹھ کر اچھی گفتگو کر بھی رہے ہوں تو وہ جلدی وہاں سے محض اس لیے اٹھ کر چلے جاتے ہیں کہ قریبی میز پر اونچی آواز سے یا تو کوئی میوزک چلا لے گا یا گالی گلوچ اور فحش گوئی شروع ہو جائے گی وغیرہ

    اگر اب ایسی بیٹھکوں کا رواج عام ہو ہی رہا ہے تو ہمیں چاہیے کہ دیگر لغویات اور فضولیات کی بیٹھکوں کے عوض ان کو اپنا لیا جائے اور اکٹھے بیٹھ کر فضول مباحثے اور سیاست کی بجائے ملکی مفاد میں مثبت گفتگو کی جائے کاروبار کی بہتری کے لیے مشاورتیں کی جائیں ادب و آداب والی مجالس کو دوبارہ بحال کیا جائے تو کم از کم یہ جو چند سال کا خلا آیا ہے شاید یہ پُر ہو سکے

  • شادی نہیں ہو رہی، بھارت میں کنوارے نوجوانوں کا لانگ مارچ

    شادی نہیں ہو رہی، بھارت میں کنوارے نوجوانوں کا لانگ مارچ

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پرخواتین اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلیں تو اگلے روز بھارت میں مرد بھی نکل آئے، بھارت میں شادی کے خواہشمند کنوارے نوجوانوں نے لانگ مارچ شروع کر دیا ہے

    بھارتی ریاست کرناٹکا کے ضلع منڈایا میں شادی کے خواہشمند نوجوانوں کے لانگ مارچ کے لئے پہلے رجسٹریشن کی گئی، 200 نوجوانوں نے رجسٹریشن کروائی تا ہم لانگ مارچ میں صرف 30 نوجوان پہنچے، بعد ازاں جب قافلہ چلا تو تعداد بڑھتی گئی، 120 کلو میٹر طویل پیدل لانگ مارچ میں شرکا کی تعداد 60 ہو گئی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقامی میڈیا نے منفی کوریج دی جس کی وجہ سے نوجوان نہیں آئے،

    پیدل لانگ مارچ کے آرگنائیز شیو پرساد کا کہنا تھا کہ کرناٹکا کا علاقہ منڈایا ایک زرخیز علاقہ ہے اور یہاں گنے کی فصل کاشت کی جاتی ہے لیکن حالیہ برسوں میں کاشتکاری کے پیشے میں سکڑتی ہوئی آمدنی کے باعث لڑکی والے کاشتکاروں کے رشتے کو بہتر آپشن اور کاشتکاری سے ہونے والی آمدنی کو مستقل اور قابل اعتماد نہیں سمجھتے ،مارچ میں شامل 33 سالہ نوجوان ملیشا کا کہنا تھا کہ جب میری عشق کرنے کی عمر تھی تب میں کام کرکے پیسے بنانے میں مصروف رہا اب پیسے کما لیے ہیں تو شادی کیلئے دلہن نہیں مل رہی ہے کمانے کے چکر میں میری شادی کی عمر ہی نکل چکی ہے۔

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

  • جو بھی اختیارات سے تجاوز کرے کارروائی ہونی چاہئے،وزیر قانون

    جو بھی اختیارات سے تجاوز کرے کارروائی ہونی چاہئے،وزیر قانون

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کہا گیا کہ حکومت نیب کو استعمال کررہی ہے گزشتہ سال نیب قوانین میں ترامیم کیے گئے تھے نیب ترامیم کی کچھ جماعتوں نے حمایت کی کچھ کی مخالفت سامنے آئی ،

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نیب پر پولیٹکل انجینئرنگ کا الزام آیا،عمران خان نے نیب ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا نیب میں مقدمے تو بنے لیکن فیصلے ہوتے نظر نہیں آئے ماضی میں جھوٹے اورمرضی کے کیسزبنائے گئے، ترامیم پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے آرا آئیں،نیب میں مقدمے تو بنے لیکن فیصلے ہوتے نظر نہیں آئے، عدالت نے بھی نیب کے کردار کے حوالے سے بات کی،چیئرمین نیب کو کیس کو بند یا اسے آگے بڑھانے کا اختیار ہے، نیب کے افسران کو کچھ معاملے کی تشریح میں مسائل آ رہے تھے،نواز شریف، مریم نواز،احسن اقبال بری نیب کے پرانے قوانین کے تحت کیے گئے ہیں ماضی میں نیب کے اختیارات زیادہ تھے،

    اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے نیب ترامیم کو مرضی کے خلاف چیلنج کیا، جو مقدمات نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں تھے وہ متعلقہ ادارے کو بھیجے جائیں گے، تاجروں نے شکایت کی کہ نیب کاروبار کرنے نہیں دے رہا، چیئرمین نیب کے حوالے سے صرف ایک ترمیم ہوئی ہے،اگر کسی نے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی اسے عبرت کا نشان بننا چاہیے،جو بھی اختیارات سے تجاوز کرے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے،کابینہ نے توشہ خانہ کے ریکارڈ کو ویب سائٹ میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے،

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت، عدالت نے دیا حکومت کو بڑا جھٹکا

    گن اینڈ کنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

  • عمران خان کو دہشت گردوں کی حمایت حاصل ہے،شرجیل میمن

    عمران خان کو دہشت گردوں کی حمایت حاصل ہے،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مردم شماری کے معاملے پ سندھ حکومت کے تحفظات موجود ہیں،وفاقی حکومت نے مردم شماری سے متعلق یقین دہانی کرائی ہے

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں،حکومت کو احساس ہے وزیراعلیٰ سندھ چاہتے ہیں عوام کو رمضان میں زیادہ ریلیف فرا ہم ہوں سندھ حکومت نے سرکاری اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کوشش ہے سرکاری محکموں کے اخراجات کم کرکے عوام کوریلیف فراہم کریں حکومت قانون کے دائرے میں رہ کر مجسٹریٹ کو بااخیتار بنائے گی ،مجسٹریٹ ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرسکیں گے کچے کے علاقے میں ڈاکو موجود ہیں ،پولیس کارروائیاں کررہی ہیں کچے کے ڈاکووں کے پاس خطرناک ہتھیار ہیں ڈاکووں کے پاس اگر جدید ہتھیار ہیں تو پولیس کے پاس بھی ہونے چاہیئں ، جدید ہتھیاروں کے حصول کے لیے کابینہ نے خط لکھا ہے جدید ہتھیاروں کے حصول کے لیے کابینہ نے منظوری دی ہمیں وہ مردم شماری قبول ہے جس کو ہر شہری تسلیم کریں

    شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت کسی جماعت سے نہیں لڑ رہے ثابت کرسکتا ہوں کہ عمران خان جو کر رہے ہیںوہ ملک کے خلاف ہیں،عمران خان نے معیشت کو نقصان پہنچایا ہے عمران خان نے آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کی پاسداری نہیں کی عمران خان کو دہشت گردوں کی حمایت حاصل ہے عمران خان کو ڈنڈا بردار گروپوں کی حمایت حاصل ہے عمران خان نے سابق آرمی چیف کے خلاف مہم چلائی پی ٹی آئی رکن جاں بحق ہوا جس پر افسوس ہے عمران خان نے لاشوں پر سیاست کی ساہیوال میں فیملی کی گاڑی پر سی ٹی ڈی نے فائرنگ کی ،جس میں لوگ جاں بحق ہوئے،ساہیوال واقعے کے متاثرین کے پاس تو عمران خان نہیں گئے ،ساہیوال واقعہ عمران خان کے دور میں ہوا لیکن افسر معطل نہیں ہوا،

    سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟