Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • مقامی اخبارات کے 4 صحافیوں کو پرنسپل کی ہتک کرنے پر5 لاکھ جرمانہ

    مقامی اخبارات کے 4 صحافیوں کو پرنسپل کی ہتک کرنے پر5 لاکھ جرمانہ

    سپریم کورٹ میں صحافیوں کیخلاف ہتک عزت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،

    ایبٹ آباد کے مقامی اخبارات کے 4 صحافیوں کو پرنسپل کی ہتک کرنے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا،سپریم کورٹ نے جرمانے کی رقم جمع نہ کرنے پر صحافیوں کیخلاف مناسب احکامات جاری کرنے کا عندیہ دیا ،دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پرنٹ میڈیا رجسٹرڈ ادارہ ہے سوشل میڈیا نہیں کہ پرنسپل پر الزام لگا کر غلطی کرے،معاشرے میں چند افراد ہیں جن کا بلند مقام ہے ان میں اساتذہ سرفہرست ہیں صحافی عدالت کیلئے قابل احترام ہیں آزادی رائے ان کا حق ہے،صحافی کا یہ کام نہیں کہ کسی کی شہرت کو نقصان پہنچائے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری کالج کے پرنسپل کے خلاف خبر کو صحافی عدالت میں ثابت نہ کرسکے، اب آپ کیلئے بہترین حل یہ ہے کہ پرنسپل سے معافی مانگیں اور صلح کر لیں،عدالت نے صحافیوں کو ایک ماہ میں 5 لاکھ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی

  • بول نیوز کے چئیرمین شعیب احمد شیخ گرفتار

    بول نیوز کے چئیرمین شعیب احمد شیخ گرفتار

    ایف آئی اے اسلام آباد نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کی ہے اور بول نیوز کے چئیرمین شعیب احمد شیخ کو گرفتار کرلیا ہے

    ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو گرفتار کر کے اپنے دفتر منتقل کر دیا ہے،شعیب شیخ اسلام آباد پہنچے تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا ہے، شعیب شیخ کی کل عدالت میں پیشی تھی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب شیخ پر سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج پرویز القادر میمن کو50 لاکھ روپے رشوت دینے کے شواہد سامنے آئے ہیں ایف آئی اے کے متعدد نوٹس کے باوجود شعیب شیخ ایف آئی اے ہیڈ کواٹر پیش نہیں ہوئے۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے آج شعیب شیخ کو گرفتار کیا ہے

    ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل کیس میں جج نے مبینہ طور پر شعیب احمد شیخ کو بری کرنے کے لیے 50 لاکھ روپے رشوت لینے کا اعتراف کیا تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ انہوں نے بول ٹی وی کے سی ای او شعیب احمد شیخ کو ایگزیکٹ کیس میں بری کرنے کے لیے 50 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

    یہ معاملہ مئی 2015 میں اس وقت سامنے آیا تھا جب نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کمپنی نے جعلی ڈپلومے اور ڈگریاں آن لائن فروخت کیں مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے جج میمن کے سامنے دلیل دی کہ تحقیقاتی ایجنسی نے ایگزیکٹ کے دفاتر سے جعلی ڈگریاں برآمد کی ہیں اور کمپنی نے یہ ڈگریاں دھوکے سے مختلف ممالک میں گاہکوں کو فروخت کیں اور پاکستان کا نام بدنام کیا۔

    ایگزیکٹ کے سی ای او کے وکیل نے ٹرائل کورٹ کے روبرو موقف اختیار کیا تھا کہ ایف آئی اے ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکی ،مقدمے کی سماعت ختم کرتے ہوئے جج میمن نے اکتوبر 2016 میں ایگزیکٹ حکام کو جعلی ڈگریاں بیچنے کے الزام سے بری کر دیا تھا

  • لاہورمیں ’’سیاسی قیامت صغریٰ‘‘تجزیہ : شہزاد قریشی

    لاہورمیں ’’سیاسی قیامت صغریٰ‘‘تجزیہ : شہزاد قریشی

    گذشتہ سے پیوستہ روز لاہور کے زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف اور پولیس کے درمیان جو ہنگامہ آرائی مشاہدہ کی گئی اس کے دوران ایک کارکن جاں بحق ہوا، متعدد گرفتار کیے گئے، خواتین پر بھی واٹر اور لاٹھی چارج کیا گیا، عام شہریوں کو ٹریفک جام کے عذاب میں مبتلا کیا گیا ، گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا اور سب سے اہم بات یہ کہ ایک سیاسی جماعت کی طرف سے شروع کی گئی اس کی انتخابی مہم کے سامنے دفعہ 144کے نفاذ کی دیوار کھڑی کر دی گئی۔ ظاہر ہے کہ حکومت کی طرف سے تو اس قابل افسوس صورت حال کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر ہی عائد کی جا رہی ہے لیکن حقائق اس کی تائید سے قاصر ہیں۔ اس کا اندازہ یوں کیا جا سکتا ہے کہ پولیس ذرائع کے مطابق ’’ہلاک ہونے والا شخص ایک پرائیویٹ گاڑی میں ہسپتال لایا گیا تھا‘‘۔ حکومت نے یہ حیرت انگیز دلیل بھی پیش کی ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین مذکورہ ریلی میں شرکت کے لیے اپنی رہائش گاہ سے باہر نہ نکلے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے شاید اسی تناظر میں یہ ارشاد فرمایا کہ اداروں کی رپورٹ کے بعد لاہور میں دفعہ 144نافذ کی گئی، عمران خان قانون سے بھاگ رہے ہیں اور اب ان کو گرفتار کر کے لانا پڑے گا۔ ایک عامی بھی ان حالات کا جائزہ لیتے ہوئے یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ لاہور میں ہونے والی مذکورہ ہنگامہ آرائی اس لحاظ سے تو کوئی نیا واقعہ نہیں کہ ماضی میں ایسے بے شمار واقعات رونما ہو چکے البتہ اس حوالہ سے یہ واقعہ بلاشبہ فکر انگیز ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا اعلان کیے جانے کے بعد کسی پارٹی کی انتخابی ریلی اور مہم پر ایسی یلغار نہایت افسوسناک بلکہ شرمناک ہے۔

    ادھر ایسے ہی حالات کا سامنا مختلف شہروں(لاہور، حیدر آباد، سکھر، گھوٹکی، ملتان اور مظفر گڑھ وغیرہ )میں ان خواتین کو بھی رہا جنہوں نے عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں ریلی اور جلوس کا اہتمام کیا تھا۔ اس نشاندہی کی چنداں ضرورت نہیں کہ پولیس کی ایسی کارروائی سے مہذب دنیا میں وطن عزیز کا وقار اور شناخت مجروح ہوئی۔ اس روز یوں محسوس ہوا جیسے لاہور میں ’’سیاسی قیامت صغریٰ ‘‘ برپا ہو گئی ہے، خیال ہے کہ ماضی کی کسی کہانی اور داستان کو سننے اور سنانے سے گریز کرتے ہوئے درپیش حالات اور احوال کی اصلاح کی طرف توجہ دی جانی چاہیے اور اس سلسلہ میں سب سے زیادہ ذمہ داری خود حکومت پر عائد ہوتی ہے جس میں سول سوسائٹی اور میڈیا کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا ۔ فی الجملہ کہا جا سکتا ہے کہ پاک سرزمین کو پولیس سٹیٹ نہ بنایا جائے اور یہ بات ہمہ وقت ذہن نشین رکھی جائے کہ قوانین عوام کے لیے ہوتے ہیں، عوام قوانین کے لیے نہیں ہوتے۔

  • عمران خان کارکنوں کو آگے کرکے خود گھر میں چھپے رہے،مریم نواز

    عمران خان کارکنوں کو آگے کرکے خود گھر میں چھپے رہے،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کے نئے کوارڈنیٹرز کی تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، پاکستان کی نوجوان نسل ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، اگر کسی جماعت کے پاس کوئی پلان تو وہ صرف مسلم لیگ ن ہے،

    لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو لون اسکیمز اور وظائف ن لیگ کی حکومت میں ملے ،امید ہے کوآرڈنیٹرز اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گے،انفارمیشن ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے ہمارے پاس ورک فورس ہے،ہمیں ٹیکنالوجی کو ورک فورس میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، ملک کو اس وقت ایک سمت کی ضرور ہے نوجوانوں کو لون اسکیمز اور وظائف ن لیگ کی حکومت میں ملے ،

    مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کل عمران خان کارکنوں کو آگے کر کے خود گھر میں چھپے رہے، عمران خان واحد لیڈر ہے جس نے کارکنوں کو ڈھال بنایا،عمران خان کارکنوں اپنی حفاظت کیلئے بلاتے رہے ،عمران خان نوجوانوں کے ساتھ مذاق کررہے ہیں،انصاف اور اہل قیادت کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا،قومی اسمبلی توڑ دی اور آج اسی اسمبلی میں جانے کیلئے منتیں کررہے ہیں،عمران خان کا صبح کا فیصلہ اور ،دوپہر کواور شام کو کچھ اور ہوتا ہے،عمران خان نے جاں بحق کارکن کےبزرگ والد کو تعزیت کیلئے زمان پارک بلایا ،اس شخص نے 4سال میں صرف پیسے جمع کیے اور کچھ نہیں کیا،پرویز الہیٰ اسٹیک ہولڈر تھے انہیں اسمبلی ٹوٹنے کا پتہ ہی نہیں تھا،عمران خان کو الیکشن کا بہت شوق ہے ،عمران خان نے نوجوانوں اور اپنے کارکنوں سے جھوٹ بولا،اس شخص نے پراپرٹی ٹائیکون کی جیب میں پیسے ڈالے، کل تحریک انصاف کی لاہور میں ہونے والی ریلی ناکام رہی،نواز شریف عدالت میں5،5 دن پیش ہوتا تھا،پولیس گرفتار کرنے آتی تو عمران خان گھر میں چھپ جاتا ہے،پولیس کو کہتاہے کہ لکھ کر دے دو میں موجود نہیں،عمران خان بیماریوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں،عدالت نے بلایا تو کہتا ہے جان کو خطرہ ہے مگرریلی میں جانا ضروری ہے،

    تاثر غلط ہے کہ ہراسمنٹ کا قانون صرف خواتین کے لیے ہے،کشمالہ طارق

    عورت مارچ والی آنٹیاں ایسے نعرے کہیں اور لگا کر دکھائیں …تو کیا ہوگا ؟

    باغی ٹی وی”عوام کو”عورت مارچ” کےفوائد نہیں بتاتا:ہمیں یہ منظورنہیں:”عورت مارچ "کی آرگنائزرکاموقف دینے سے انکار،

    میرے ساتھ ایک عورت کی موجودگی میں اس کے خاوند نے جنسی زیادتی کی:وہی عورت اب عورت مارچ کی روح رواں

    عورت مارچ کے لیے فنڈریزنگ شروع:حکومت مخالف قوتیں دل کھول کرفنڈدینے لگیں‌

  • سندھ حکومت کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ اور آئی جی نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔

    برفانی سطح میں چھپے ہزاروں سال پرانےوائرس پھرزندہ ہوسکتے ہیں.ماہرین

    انہوں نے بتایا کہ کچے کے علاقے میں پولیس کو ملٹری گریڈ کے اسلحے کی خریداری کی سفارش ایپکس کمیٹی کے 5 جنوری 2023ء کو ہونے والے اجلاس میں کی گئی تھی ملٹری گریڈ کے اسلحے کی خریداری کے لیے 2.7 بلین روپے کی ضرورت ہے تاہم اس حوالے سے وزارت داخلہ سے بھی این او سی لی جائے گی۔

    سندھ کابینہ نے پولیس کے لیے فنڈز منظور کرکے اسلحہ خریدنے کی منظوری دے دی-

    سندھ کابینہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا فیصلہ کیا جس میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی پولیس کے رینجرز اور فوج بھی حصہ لے گی۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشترکہ اور پری پلان آپریشن ہوگا جب کہ آپریشن آئی جی پولیس اپنی منصوبہ بندی سے شروع کریں گے۔

    سعودی انجینئر 21 سال بعد گوانتانا موبے سے رہا

  • موسمیاتی تبدیلیاں:آرکٹک خطے کی برفانی سطح میں چھپے ہزاروں سال پرانےوائرس پھرزندہ ہوسکتے ہیں.ماہرین

    موسمیاتی تبدیلیاں:آرکٹک خطے کی برفانی سطح میں چھپے ہزاروں سال پرانےوائرس پھرزندہ ہوسکتے ہیں.ماہرین

    موسمیاتی تبدیلیوں سے ہماری زمین پرمتعدد نقصان دہ اثرات مرتب ہو رہے ہیں تاہم سائنسدانوں نےایک حیران کن انکشاف کیا ہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آرکٹک کی برفانی سطح میں ہزاروں سے خوابیدہ وائرسز موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت بڑھنے سے دوبارہ زندہ ہو سکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: ماہرین نے ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آرکٹک خطے کی برفانی سطح میں چھپے ہزاروں سال پرانے وائرس پھر زندہ ہو سکتے ہیں، سائنسدانوں نے انہیں زومبی وائرسز قرار دیا ہے زومبی یعنی ایسا مردہ جاندار جو زندہ ہوجائے-

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آرکٹک کی برفانی سطح میں ہزاروں سے خوابیدہ وائرسز موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت بڑھنے سے دوبارہ زندہ ہوسکتےہیں درحقیقت فرانس کے Aix-Marseille یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کےماہرین نے ہزاروں سال سےخوابیدہ وائرسز کو دوبارہ جگانے میں کامیابی بھی حاصل کی ہے۔

    ماہرین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آرکٹک کے خطے میں درجہ حرارت میں دوگنا تیزی سے اضافہ ہورہا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہزاروں یا لاکھوں برسوں سے برف کی تہوں میں محفوظ جراثیم متحرک ہو سکتے ہیں۔

    ماہرین نے بتایا کہ اگرچہ اس طرح کے وائرسز کے پھیلنے کا خطرہ کم ہے مگر صورتحال پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور آرکٹک کی سطح کو منجمد رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

    شمالی نصف کرے کا 25 فیصد حصہ برف سے ڈھکا ہوا ہے اور اس کے اندرونی سطح میں آکسیجن موجود نہیں جبکہ روشنی بھی وہاں تک نہیں پہنچ پاتی، جس کےباعث زمانہ قدیم سے وائرسز وہاں خوابیدہ حالت میں محفوظ ہیں ایسے زومبی وائرسز اب بھی ممکنہ طور پر انسانوں یا جانوروں کو بیمار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    سائنسدانوں نے جن زومبی وائرسز کو پھر سے متحرک کیا ہے وہ انسانوں کے لیے خطرہ نہیں بلکہ ننھے جانداروں کو ہی بیمار کرسکتے ہیں مگر مستقبل میں برف پگھلنے سے دیگر جراثیم ضرور انسانوں کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

    یہ کچھ اسی طرح کا خیال ہے جو 1993 کی فلم جراسک پارک میں بھی دکھایا گیا جس میں سائنسدان ایک جگہ محفوظ ڈی این اے سے ڈائناسور کا کلون تیار کرتے ہیں جو تباہی مچا دیتے ہیں

  • کوئٹہ سے بھی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    کوئٹہ سے بھی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، عمران خان کے اب کوئٹہ کی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں،

    کوئٹہ کی عدالت نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نےعمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے، وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد بلوچستان پولیس کی ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور زمان پارک آئے گی

    کوئٹہ میں درج مقدمے میں کہا گیا تھا کہ جب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے ان گھر زمان پارک گئی تو انہوں نے ٹی وی پر آکر اعلیٰ افسران کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی جس سے ان کی جان کو خطرہ ہوا اور انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف اپنے لوگوں کو اکسایا.

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں کیس عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے یہ صورتحال ناقابل قبول ہے،چیف جسٹس عدلیہ کے واضح فیصلوں کی توہین کا نوٹس لیں،وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزرائے اعلیٰ کو طلب کیا جائے،عالم کاکڑ نائب صد رپی ٹی آئی بلوچستان کا کہنا ہے کہ عمران خان کیخلاف مقدمہ درج ہونے پر کارکن سخت مشتعل ہیں، حکومت اوچھے ھتکنڈوں پہ اتر آئی ہے ، عمران خان کیخلاف ایف آئی آر کوئٹہ کا امن و امان خراب کرنے کی سازش ہے،آئی جی بلوچستان پولیس اور عوام کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے والوں کیخلاف نوٹس لے، فوری طور پر بوگس مقدمہ واپس لیا جائے

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

  • سعودی انجینئر 21 سال بعد گوانتانا موبے سے رہا

    سعودی انجینئر 21 سال بعد گوانتانا موبے سے رہا

    امریکا نے سعودی انجینئر کو 21 سال بعد گوانتاناموبے سے رہا کردیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے 48 سالہ سعودی انجینئر غثان الشبری کو گوانتاناموبے سے رہا کیے جانے کی تصدیق کی ہے،سعودی انجینئر الشربی تقریباً 21 سال سے گوانتاناموبے میں قید تھا –

    انڈونیشیا میں مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ،11 افراد ہلاک درجنوں لاپتہ

    سعودی انجینئر غثان الشبری کی سعودی عرب واپسی سے متعلق ریویو بورڈ نے گزشتہ ماہ فیصلہ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی قومی سلامتی کے تحفظ کو لے کر الشربی کو مزید قید میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    امریکی محکمہ دفاع نے سعودی انجینئر کو واپس سعودب عرب بھیجے جانے کی تصدیق کی ہے۔

    نیو گوادر ائیر پورٹ کا افتتاح ممکنہ طور پر 23 مارچ کو کیا جائے گا

    پینٹاگون ریویو بورڈ نے گزشتہ سال یہ تصدیق کی تھی کہ الشربی کی القاعدہ میں اب کوئی اہم ذمہ داری نہیں اور نہ ہی وہ اس کا سہولت کار ہے۔

  • عمران نےعدلیہ بچاؤ نہیں”عدلیہ مجھے بچاؤ” تحریک کا اعلان کیا، شیری رحمان

    عمران نےعدلیہ بچاؤ نہیں”عدلیہ مجھے بچاؤ” تحریک کا اعلان کیا، شیری رحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے عدلیہ بچاؤ نہیں "عدلیہ مجھے بچاؤ” تحریک کا اعلان کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جو شخص عدالت کے بار بار بلانے پر بھی پیش نہیں ہوتا وہ "عدلیہ بچاؤ” تحریک چلائے گا؟ نظام عدل کا مذاق اڑانے والا عدلیہ کا محافظ بن رہا۔ان کے خلاف عدالتوں میں کیسز زیر التواء ہیں،اس تحریک کا مقصد رعایتیں لینا ہے اپنے جرم اور چوری کا جواب دینے کے بجائے عدلیہ کے حق میں نعرے لگانے سے وہ بچ نہی سکتے۔ یہ ریلیاں نکالنے اور الیکشن مہم چلانے کیلئے بلکل ٹھیک ہیں لیکن جب عدالت بلائے تو ٹانگ پر پلستر چڑھا دیتے ہیں۔روز عدالت انتظار کرتی ہے لیکن لاڈلے کو استثنی اور رعایتوں کی عادت پڑ چکی ہے۔

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی ہر نام نہاد تحریک کا مقصد ان کی ذات تک ہی محدود ہے۔ شورٹ مارچ ہو، جیل سے بھاگو تحریک ہو یا عدلیہ مجھے بچائو تحریک، ان کا واحد مقصد اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کا دفاع کرنا ہے۔ کیسز اور جواب دہی سے بھاگنے کی یہ تحریک بھی انکی پہلی تحریکوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگی

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

  • ایلون مسک کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

    ایلون مسک کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

    نیویارک: آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ہدایتکار ایلکس گبنی نے دنیا کے امیر ترین شخص، ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی :"دی گارڈین” کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ دستاویزی فلم امریکی پروڈکشن کمپنی ’Jigsaw Productions‘ کے بینر تلے بنائی جارہی ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔

    مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ کیلئے رک گئی

    ہالی ووڈ ہدایتکار نے اس فلم کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کئی ماہ پہلے ہی کردیا گیا تھا اور وہ کچھ عرصے سے اس فلم پر کام کر رہے ہیں جس کیلئے وہ کافی پُرجوش بھی ہیں وہ اس غیر معمولی گروپ سے بہت خوش ہیں جو ان کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

    فلم کے پروڈیوسر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اب ایلون مسک کی ایک سخت تصویر پیش کرنے کا لمحہ ہے، جو بلاشبہ ہمارے وقت کی سب سے زیادہ بااثر شخصیات میں سے ایک ہیں۔ تاہم ایلون مسک کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ آنے والی دستاویزی فلم ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

    سعودی عرب کا ترکیہ کے مرکزی بینک میں 5 ارب ڈالر جمع کرانے کا معاہدہ


    دوسری جانب ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اس خبر پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے اس فلم کو’ہٹ‘ قرار دے دیا۔

    واضح رہے کہ ہدایتکار گبنی اپنی 2007 کی فلم ٹیکسی ٹو دی ڈارک سائیڈ کے لیے آسکر ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔